rss https://urdu.khamenei.ir/feed/service/11657 ur علامہ اقبال کا فلسفہ خودی و بے خودی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے نقطہ نظر سے https://urdu.khamenei.ir/news/7311 21 اپریل برصغیر کے مشہور فلسفی، مفکر، اسلامی اسکالر، شاعر اور سیاستداں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا یوم وفات ہے۔ اگرچہ علامہ اقبال عوام کی نظروں میں اپنے اشعار خاص طور پر فارسی کلام کی وجہ سے ہند و پاک کے بلند پایہ شاعروں میں شمار ہوتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ ایک دانشور ہیں جس نے اپنے گہرے افکار و نظریات کو اشعار کے سانچے میں ڈھال کر مشرقی اقوام خاص طور پر امت مسلمہ کے سامنے پیش کیا ہے۔ Tue, 23 Apr 2024 14:27:00 +0430 .. /news/7311 چوطرفہ حملے سے نمٹنے میں ناکامی سے صیہونی حکومت کی جنونی کیفیت https://urdu.khamenei.ir/news/7299 جب بھی فلسطینی مجاہدت کی تاریخ لکھی جائے گي تب 7 اکتوبر اور 14 اپریل کا بہت بڑی تبدیلی لانے والے لمحات کے طور پر ذکر ہوگا۔ اگرچہ ماضی میں غاصبانہ قبضہ کرنے والی صیہونی حکومت کو مزاحمتی محاذ کی طرف سے مسلسل چیلنجز مل رہے تھے لیکن ان دونوں تاریخوں میں ایسا کچھ ہوا جو اپنی ہمہ گيریت اور اسکیل کے لحاظ سے اب تک بے مثال رہا ہے۔ Wed, 17 Apr 2024 20:24:00 +0430 .. /news/7299 غزہ کا بحران اور مغربی یونیورسٹیوں کا علمی انحراف https://urdu.khamenei.ir/news/7276 یورپ میں نشاۃ ثانیہ کے شروع ہونے اور ہیومنزم کے افکار کے پھیلاؤ کے ساتھ ہی یونیورسٹی کا مفہوم بھی تبدیل ہو گيا۔ یونیورسٹی کی جہت دینی علوم سے ان علوم کی طرف مڑ گئي جو قانون، زبان کے قواعد، سیاست اور فلکیات جیسے روز مرہ کی انسانی زندگي میں سرگرم کردار ادا کرتے ہیں۔ پندرھویں صدی کے اواسط سے یورپ کی یونیورسٹیوں میں ہیومنزم کے افکار اور نئے فلسفے کو مزید فروغ حاصل ہوا اور رفتہ رفتہ وہ ان علمی مراکز کے دوسرے دیگر افکار و خیالات پر چھا گئے۔ سترہویں اور اٹھارویں صدی میں یورپ کے مفکرین اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ کو ایک بڑی ذمہ داری ملی اور وہ مذہبی التزام سے عاری انسانی زندگي کے لیے اخلاقی حدود کی تعریف اور ان کا تعین تھا۔ Tue, 09 Apr 2024 11:48:00 +0430 .. /news/7276 مزاحمتی محاذ؛ غزہ کے بحران سے باہر نکلنے کا واحد راستہ https://urdu.khamenei.ir/news/7256 غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم سے متعلق خبریں روزانہ ہی نیوز چینلز اور اخبارات میں آتی رہتی ہیں۔ اسی طرح غزہ کا بحران خبری ٹاک شوز، سیاسی تبصروں اور خبری مباحثوں کے روزمرہ کے موضوع میں تبدیل ہو چکا ہے۔ اس سلسلے میں جو سب سے اہم سوال پائے جاتے ہیں ان میں سے ایک، غزہ کے موجودہ بحران سے باہر نکلنے اور اس علاقے میں جاری بھیانک قتل عام اور تخریب کاری کے خاتمے کا راستہ ہے۔ Wed, 03 Apr 2024 18:13:00 +0430 .. /news/7256 بر صغیر ہند میں مصروف خدمت افراد جن پر رہبر انقلاب کو فخر ہے https://urdu.khamenei.ir/news/7253 رہبر انقلاب کے اس جملے پر قہقہے بلند ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر صفوی بھی ہنستے ہوئے کہتی ہیں جی ہاں، آپ نے بالکل بجا فرمایا۔ اس کے ساتھ ہی وہ تالیاں بجانے لگتی ہیں اور حاضرین بھی ان کا ساتھ دیتے ہیں۔ Wed, 03 Apr 2024 15:37:00 +0430 .. /news/7253 غزہ کے اسپتالوں پر حملہ صیہونیوں کی غیر انسانی فطرت کا حصہ https://urdu.khamenei.ir/news/7210 گرفتاریاں، ایذائیں، تفتیش، اسپتال کے اندر لوگوں کا قتل، لاشوں کو باہر لے جانے پر پابندی، اسپتالوں میں امداد آنے پر روک، میڈیکل اسٹاف پر براہ راست فائرنگ، اسپتالوں کے در و دیوار کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دینا، قبروں سے لاشوں کو باہر گھیسٹنا اور پھر انہیں بلڈوزروں سے کچل دینا، صیہونیوں کے موجودہ وحشی پن کے نمونے ہیں۔ Mon, 25 Mar 2024 14:51:00 +0430 .. /news/7210 ایک غلط انتخاب کے نتائج، غزہ کی جنگ اور امریکا کے زوال میں تیزی https://urdu.khamenei.ir/news/7207 آج امریکا اور مغرب میں شاید ہی کوئي بیدار ضمیر انسان ہوگا جو حالیہ ایک صدی کے سب سے بھیانک جرائم میں سے ایک کے بارے میں خاموش اور لاتعلق ہو۔ اس جرم کے سبب غزہ میں اب تک بتیس ہزار سے زیادہ لوگ مارے جا چکے ہیں اور اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار کے بقول یہ روانڈا میں نسل کشی کے بعد سے دنیا کا سب سے بڑا قتل عام ہے۔(1) کوئي صیہونی حکومت کے سفارتخانے کے سامنے خودسوزی کر کے اس نسل کشی میں اپنے ملک کی شرکت پر اعتراض کرتا ہے(2) کوئي امریکی وزارت خارجہ کے اہم عہدے سے استعفیٰ دے کر(3) تو کوئي واشنگٹن، نیویارک اور سان فرانسسکو کی سڑکوں پر ہفتوں جنگ مخالف مظاہرے کر کے۔ Sun, 24 Mar 2024 15:49:00 +0430 .. /news/7207 امام خامنہ ای نے صیہونی حکومت کے بارے میں کیوں کہا کہ وہ ایسی حکومت ہے جو بحران میں ہے اور بحران سے باہر نکلنے میں بھی بحران کا شکار ہے؟ https://urdu.khamenei.ir/news/7204 رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای نے 20 مارچ 2024  کو عید نوروز کی تقریر میں غزہ کے موضوع پر بات کرتے ہوئے صیہونی حکومت کی حالت ان الفاظ میں بیان کی: غزہ کے واقعے میں پتہ چلا کہ صیہونی حکومت نہ صرف اپنے تحفظ کے سلسلے میں بحران سے دوچار ہے بلکہ بحران سے باہر نکلنے میں بھی اسے ایک بحران کا سامنا ہے۔ غزہ میں صیہونی حکومت کے داخل ہونے سے اس کے لئے ایک دلدل پیدا ہو گئی۔ اب اگر وہ غزہ سے باہر نکلے تو بھی شکست خوردہ ہے اور باہر نہ نکلے تب بھی شکست خوردہ مانی جائے گی۔ Sat, 23 Mar 2024 14:46:00 +0430 .. /news/7204 غزہ کی خواتین کے لئے عالمی یوم نسواں کہاں! https://urdu.khamenei.ir/news/7157 غزہ کی رہنے والی ایک ماں اپنے ننہے شہید بچے کا جنازہ آغوش میں اٹھائے ہوئے ہے۔ اسے چومتی ہے، پیار کرتی ہے، نہ جانے کن احساسات و جذبات کے ساتھ اس کی آخری آرام گاہ کی سمت لے جاتی ہے۔ Fri, 08 Mar 2024 22:21:00 +0330 .. /news/7157 فلسطین کے زیتون کے درخت اور اسرائیل کا بیر https://urdu.khamenei.ir/news/7146 رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای نے 5 مارچ 2024  کو ایران میں یوم شجرکاری کی مناسبت سے تین پودے لگائے جن میں سے ایک زیتون کا پودا تھا۔ انھوں نے زیتون کا پودا لگانے کے بعد کہا کہ "زیتون کا درخت لگانے کا مقصد فلسطین کے عوام سے یکجہتی اور ہمدلی کا اظہار ہے کہ وہ جگہ زیتون کا مرکز ہے اور ہم دور سے ان مظلوم، عزیز اور مجاہد عوام کو سلام کرنا چاہتے ہیں اور کہنا چاہتے ہیں کہ ہم ہر طرح سے آپ کو یاد کرتے ہیں، جیسے یہ کہ آپ کی یاد میں زیتون کا درخت لگاتے ہیں۔" Tue, 05 Mar 2024 17:46:00 +0330 .. /news/7146 امام خامنہ ای سے، پہلی بار ووٹ ڈالنے والوں کی ملاقات کی ایک روداد https://urdu.khamenei.ir/news/7127 تحریر: بنیامین منیعات :     امام خامنہ ای سے، پہلی بار ووٹ ڈالنے والوں اور شہداء کے اہل خانہ کی ملاقات کی ایک نجی روداد، 28 فروری 2024ـ پہلی بار ووٹ دینے والوں سے رہبر انقلاب اسلامی کی ملاقات کی جگہ یعنی حسینیۂ امام خمینی پر جا کر ختم ہونے والی سڑک کے کنارے نالی کا صاف پانی گزشتہ دنوں سے کہیں زیادہ تھا۔ موسم سرما کے ان آخری دنوں میں برفباری نے پہاڑوں کو مزید برف سے ڈھک دیا تھا اور ہمیں بغیر پانی کی قلت والے موسم گرما کی طرف سے زیادہ پرامید کر دیا تھا۔ Thu, 29 Feb 2024 15:43:00 +0330 .. /news/7127 آیت اللہ خامنہ ای کی یادداشتوں پر مشتمل کتاب 'زنداں سے پرے رنگ چمن' کا مختصر تعارف https://urdu.khamenei.ir/news/7088 آیت اللہ خامنہ ای اپنی اہلیہ کے بارے میں: "انھوں نے مجھ سے کبھی بھی لباس خریدنے کے لیے نہیں کہا ... انھوں نے کبھی اپنے لیے کوئی زیور نہیں خریدا۔ ان کے پاس کچھ زیور تھے جو وہ اپنے والد کے گھر سے لائی تھیں یا بعض رشتہ داروں نے تحفے میں دیے تھے۔ انھوں نے وہ سارے زیور فروخت کر دیے اور اس سے ملنے والے پیسوں کو خدا کی راہ میں خرچ کر دیا۔ اس وقت ان کے پاس زر و زیور کے نام پر کچھ بھی نہیں ہے، یہاں تک کہ ایک معمولی سی انگوٹھی بھی نہیں ہے۔" سید حسن نصر اللہ: "جب یہ کتاب میرے پاس پہنچی تو میں نے اسی رات اسے پڑھ ڈالا۔" Sun, 18 Feb 2024 09:01:00 +0330 .. /news/7088 غزہ کے شانہ بہ شانہ کھڑا یمن https://urdu.khamenei.ir/news/7080 سنہ 2023 ایسے عالم میں ختم ہوا کہ جب غاصب صیہونیوں کے مظالم و جرائم کے سامنے فلسطینی مجاہدین کی شجاعت اور غزہ کی عورتوں اور بچوں کی استقامت نے اپنے روز افزوں فروغ کو باقی رکھا اور نئے سال میں بھی جاری رہی۔ اس دوران صیہونی حکومت کے خلاف ایک نیا محاذ کھل گيا ہے جس نے نہ صرف یہ کہ اس حکومت کی عالمی حیثیت کو پہلے سے زیادہ داغدار کر دیا ہے بلکہ اس پر بھاری معاشی بوجھ بھی لاد دیا ہے۔ Tue, 13 Feb 2024 08:00:00 +0330 .. /news/7080 امام خمینی کے تشریح و بیان کے جہاد کی خصوصیات https://urdu.khamenei.ir/news/7076 حالیہ برسوں میں رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے تشریح و جہاد کے بیان پر مسلسل زور دیا جانا، اس موضوع کی خصوصی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے جو آج اسلامی انقلاب کی کلیدی بحثوں میں شامل ہو چکا ہے۔ Mon, 12 Feb 2024 11:59:00 +0330 .. /news/7076 غزہ میں صحافیوں کا قتل عام، نسل کشی کا انتباہ دینے والوں کا صفایا https://urdu.khamenei.ir/news/7052 پچھلے کچھ عشروں کے دوران عالمی اداروں اور قانونداں سوسائٹی کے سامنے جو ایک بڑا اہم مسئلہ رہا ہے وہ امن اور جنگ کے مختلف حالات میں میڈیا اہلکاروں کی حفاظت کا ہے۔ اگرچہ بیسویں صدی کے ابتدائي برسوں میں جنگ کے حالات میں قیدی اخبار نویسوں کی حمایت میں ہیگ کے سنہ 1907 کے کنوینشن جیسے عالمی قوانین بنائے گئے لیکن اس صدی کے دوسرے نصف میں اخبار نویسوں کے کام کے قانونی مسائل پر خاص توجہ دی گئي۔ اس سلسلے میں جینوا کے چار فریقی 1977 کے پہلے ایڈیشنل پروٹوکول کی طرف اشارہ کیا جا سکتا ہے جس میں اخبار نویس کی اصطلاح میں، جسے ایڈیشنل پروٹوکول میں استعمال کیا گيا ہے، ان تمام افراد کو شامل کیا گيا ہے جو میڈیا سے تعلق رکھتے ہیں جن میں رپورٹر، کیمرہ مین، وائس ٹیکنیشین وغیرہ شامل ہیں۔ Sun, 04 Feb 2024 17:18:00 +0330 .. /news/7052 غزہ پٹی میں اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں صیہونی حکومت کی ناکامی کے اسباب https://urdu.khamenei.ir/news/7044 غزہ کے سلسلے میں پیش گوئیاں صحیح ثابت ہو رہی ہیں۔ شروع سے ہی حالات پر نظر رکھنے والوں نے یہاں بھی اور دوسری جگہوں پر بھی یہ پیش گوئی کی تھی اس قضیے میں فلسطین کی استقامتی تحریک فاتح ہوگی۔ اس جنگ میں شکست، خبیث اور ملعون صیہونی حکومت کو ہوگی۔  Wed, 31 Jan 2024 12:14:00 +0330 .. /news/7044 وہ ہتھیار جو فلسطینیوں کے پاس ہے اور صیہونیوں کے پاس نہیں https://urdu.khamenei.ir/news/6938 امام خامنہ ای نے 23 دسمبر 2023 کو خوزستان اور کرمان کے عوام سے ملاقات میں غزہ کے عوام کی استقامت و مزاحمت کی تعریف کرتے ہوئے کہا: "غزہ کا واقعہ فلسطینی عوام اور فلسطینی مجاہدین کے پہلو سے بھی بے نظیر ہے کیونکہ ایسی مزاحمت اور صبر و استقامت اور دشمن کو اس طرح بدحواس کر دینا، کبھی دیکھا نہیں گیا۔ غزہ کے عوام پہاڑ کی طرح ڈٹے ہوئے ہیں۔ کھانا، پانی، دوائیں اور ایندھن نہیں پہنچ رہا ہے لیکن وہ ڈٹے ہوئے ہیں اور جھک نہیں رہے ہیں۔ یہی گھٹنے نہ ٹیکنا انھیں فاتح بنائے گا۔ "ان اللہ مع الصابرین" (بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ سورۂ انفال، آیت 46) فلسطینی عوام کا یہ صبر، جنگ کے ابتدائي دنوں سے قابل توجہ تھا اور اس وقت توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ Mon, 25 Dec 2023 15:57:00 +0330 .. /news/6938 کچھ نہیں کے بارے میں بہت کچھ https://urdu.khamenei.ir/news/6901 سوربھ کمار شاہی کا کہنا ہے کہ اپنے آپریشنل یا حتی ٹیکٹکل اہداف حاصل نہ کر پانے کی وجہ سے جھلاہٹ کا شکار صیہونی حکومت ایک بار پھر فلسطینی شہریوں پر حملے کر رہی ہے۔ Thu, 07 Dec 2023 11:55:00 +0330 .. /news/6901 غزہ کی جنگ نے کس طرح خطے میں امریکی سازشوں پر پانی پھیر دیا https://urdu.khamenei.ir/news/6897 آج سے کچھ مہینے پہلے شاید ہی کوئي یہ سوچ سکتا تھا کہ امریکی حکومت کی ایک سب سے بڑی تشویش اور بنیادی مشکل، خارجی پالیسی کا ایک مسئلہ ہوگا کیونکہ کبھی بھی ریاستہائے متحدہ امریکا میں عالمی مسائل، انتخابات پر چنداں اثر انداز نہیں ہوتے اور وہ اس ملک کے صدر کی مقبولیت میں بہت زیادہ تبدیلی لانے کی طاقت نہیں رکھتے۔ Wed, 06 Dec 2023 10:04:00 +0330 .. /news/6897 اسرائيل کا خاتمہ: جمہوری راہ حل سے لے کر مسلحانہ استقامت کی اسٹریٹیجی تک https://urdu.khamenei.ir/news/6874 غاصب صیہونی حکومت کی نابودی کے سلسلے میں رہبر انقلاب اسلامی کے نظریے اور موقف پر ایک نظر Thu, 30 Nov 2023 17:19:00 +0330 .. /news/6874 بے مثال ظلم اور ایک غیور قوم کا فطری جواب https://urdu.khamenei.ir/news/6816 تاریخ بشر میں ہم نے یہ مشاہدہ کیا ہے کہ ظالم، ظلم کی گوناگوں روشوں سے یہ کوشش کرتا رہا کہ ستم رسیدہ افراد پر غلبہ حاصل کر لے اور اپنے دائمی تسلط کی بنیادیں مضبوط کر لے لیکن زمینی حقیقت اس کے برخلاف ظاہر ہوئی۔ فراعنہ مصر سے لے کر یزیدوں تک سب کے سب اپنے اپنے زمانے کے موسی و حسین کے سامنے مٹ گئے۔ مستضعفین نے عارضی سختیوں کا مضبوطی سے سامنا کیا اور سرانجام مستکبرین کو مغلوب کر لیا۔ Thu, 09 Nov 2023 09:01:00 +0330 .. /news/6816 جن کب بوتل سے باہر آ گيا ہے صیہونیوں کو پتہ ہی نہیں! https://urdu.khamenei.ir/news/6813 ٹھیک ہماری آنکھوں کے سامنے ایک بڑا الٹ پھیر شروع ہو گيا ہے۔ وہ لوگ جو اس کا حصہ ہوتے ہیں وہ اکثر اسے سمجھنے سے قاصر رہتے ہیں۔ اسے "بوائلنگ فراگ سنڈروم" کہا جاتا ہے۔ خیر، آپ ذرا سا زوم کیجیے تو آپ پائيں گے کہ پرانے نظام کا شیرازہ بکھر رہا ہے۔ کسی نے کبھی بالکل صحیح کہا تھا کہ مغربی نظام کا بکھراؤ سلطنت روم کا شیرازہ بکھرنے کی طرح ہی ہے لیکن ہم اس نظارے کا انٹرنیٹ پر ریئل ٹائم لطف لے سکتے ہیں۔ Wed, 08 Nov 2023 18:00:00 +0330 .. /news/6813 قابض حکومت کی ناک لہولہان ہو گئی https://urdu.khamenei.ir/news/6758 سوربھ کمار شاہی مغربی و جنوبی ایشیا کے امور کے ماہر جرنلسٹ  ہم وقت کے ایک بڑے اہم موڑ پر ہیں، اس وقت بھی جب میں یہ الفاظ سپرد قلم کر رہا ہوں۔ گھمنڈ کے نشے میں چور مغربی ایشیا کی ایک سفاک اور تباہ کن طاقت کو ایک ایسی اسٹریٹیجک شکست دی گئي ہے جس کی تلافی شاید ہی وہ کبھی کر پائے۔ مشرق وسطی میں مسلط کی گئي سامراجی اور نسل پرست حکومت اس مہینے کی شروعات میں اس وقت دہشت زدہ ہو گئي جب استقامتی محاذ نے اس کے مشہور و معروف دفاع کو زمیں بوس کر دیا جس پر اسے بڑا ناز تھا۔ اس کے خفیہ اداروں کو، جنھیں دنیا بھر میں اس کی دوست حکومتوں کی جانب سے تمام تر سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں اور جو نیٹ فلکس اور دیگر ذرائع ابلاغ میں مسلسل اپنا پروپیگنڈہ انڈیل کر اپنے ہی منہ میاں مٹھو بنتے رہتے ہیں، یہ پتہ ہی نہیں چل پایا کہ انھیں کیسی مار پڑی ہے۔ فلسطین کی مقبوضہ اراضی پر حماس کے حملے نے، ویسے ہی ایک زخم کا اضافہ کر دیا ہے جیسا زحم حزب اللہ نے تقریبا دو دہائي پہلے دیا تھا یعنی دنیا کو یہ دکھا دیا تھا کہ صیہونی حکومت کے ناقابل تسخیر ہونے کا دعوی، محض افسانہ ہے۔ Mon, 23 Oct 2023 18:35:00 +0330 .. /news/6758 رہبر انقلاب سے ملاقات کرنے والی شام کی ماں بیٹی کی ہولناک داستان https://urdu.khamenei.ir/news/6596 شام کے علاقے فوعہ اور کفریا کی ایک ماں بیٹی، محرم کے ایام میں ایران کے ٹی وی چینل-3 کے معلیٰ نامی پروگرام میں شریک ہوئے تھے اور ماں نے یہ آرزو ظاہر کی تھی کہ ان کی دو گمشدہ بیٹیاں مل جائيں اور آيت اللہ العظمی خامنہ ای سے ان کی ملاقات ہو جائے۔ 16 اگست 2023 کو دونوں نے، مذکورہ ٹی وی پروگرام کی ٹیم کے ساتھ رہبر انقلاب سے ملاقات اور گفتگو کی۔ آیت اللہ خامنہ ای کی ویب سائٹ KHAMENEI.IR اسی مناسبت سے فوعہ اور کفریا میں دہشت گرد قیدیوں کو دہشت گرد تنظیم کے حوالے کئے جانے اور اس علاقے میں محصور گھرانوں کو وہاں سے باہر نکالنے کے دن رونما ہونے والے ہولناک واقعات کے بارے میں ایک مختصر رپورٹ پیش کر رہی ہے۔ Sat, 09 Sep 2023 19:03:00 +0430 .. /news/6596 شہید مصطفی صدر زادہ پر تحریر کردہ کتاب کا تعارف https://urdu.khamenei.ir/news/6556 "اسم تو مصطفی است" کتاب کیوں پڑھیں؟ زندگی کی داستان جہاد، ایک مجاہد انسان کی زندگي اور منش کا ایک حصہ ہے۔ اگر مومن کی زندگي کے کئي حصے ہوں تو جہاد اور جنگ، اس کا صرف ایک حصہ ہے، سارے حصے نہیں۔ اگر مومن کی زندگي قوس قزح ہو تو جہاد اور جنگ اس کا ایک رنگ ہے، سارے رنگ نہیں۔ تو ایک مومن کا جہاد اور جنگ، ایک سخت مردانہ مفہوم ہونے سے زیادہ، ایک ایسا مفہوم ہے جس کی جڑ اس کی زندگي اور انسانیت میں پیوست ہے۔ موضوع پر اس طرح نظر ڈالنے سے واضح ہوتا ہے کہ جہاد کا ایک رخ، سخت، مستحکم اور کڑا ہے جو میدان جنگ کی صف اول میں نظر آتا ہے جبکہ اس کا دوسرا رخ، تمام دیگر انسانی امور کی طرح نرم، لطیف اور ظریف ہے۔   Wed, 23 Aug 2023 12:43:00 +0430 .. /news/6556