rss https://urdu.khamenei.ir/feed/service/11665 ur تمام اہم مسائل میں دینی تعلیمی مرکز کی رائے ہونی چاہیے https://urdu.khamenei.ir/news/7838 آج اس بات کی ضرورت ہے کہ کرنسی کے بارے میں دینی تعلیمی مرکز اپنی رائے دے۔ پیسوں، مالی اور معاشی مسائل کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں رائے دے۔ کرپٹو کرنسی کے بارے میں رائے دے۔ Wed, 20 Nov 2024 17:44:00 +0330 .. /news/7838 میدان میں ڈٹا رہنے والا سفارت کار https://urdu.khamenei.ir/news/7831 بیروت میں صیہونی حکومت کے پیجر حملوں کے دہشت گردانہ اقدام میں زخمی ہونے ایران کے سفیر جناب مجتبیٰ امانی نے اتوار 17 نومبر 2024 کو رہبر انقلاب سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران رہبر انقلاب نے ان سے حال چال پوچھا۔ Mon, 18 Nov 2024 10:19:00 +0330 .. /news/7831 خانہ داری کو کم نہ سمجھا جائے https://urdu.khamenei.ir/news/7829 فاطمہ زہرا اسلامی خاتون کی بلند ترین سطح پر فائز ہیں مگر یہی عورت جو فضائل و مناقب کے اعتبار سے پیغمبر ہونے کی اہلیت رکھتی تھی، ماں کے فرائض انجام دیتی ہے، زوجہ کا کردار ادا کرتی ہے، امور خانہ داری انجام دیتی ہے۔ امور خانہ داری کی انجام دہی کا مطلب ہے انسان کی تربیت۔ Sun, 17 Nov 2024 15:36:00 +0330 .. /news/7829 اگر فاطمہ زہرا مرد ہوتیں تو پیغمبر ہوتیں https://urdu.khamenei.ir/news/7828 حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ایک حقیقی رہبر کے کردار میں نظر آتی ہیں۔ جیسا کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اگر فاطمہ زہرا مرد ہوتیں تو یقیناً پیغمبر ہوتیں۔ ایسا جملہ امام خمینی جیسی شخصیت کے علاوہ جو عالم بھی تھے، فقیہ بھی تھے، عارف بھی تھے، کسی اور کے منہ سے ادا نہیں ہو سکتا۔ Sun, 17 Nov 2024 09:59:00 +0330 .. /news/7828 رسول اکرم اور حضرت فاطمہ زہرا کی آخری گفتگو https://urdu.khamenei.ir/news/7826 رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 30 دسمبر 2019 کو اپنے فقہ کے درس خارج میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی آخری گفتگو کے بارے میں ایک حدیث کی تشریح کی۔ Sat, 16 Nov 2024 13:27:00 +0330 .. /news/7826 ڈاکیومینٹری: نصر من اللہ https://urdu.khamenei.ir/news/7816 رہبر انقلاب اسلامی سے انتھک مجاہد شہید سید حسن نصر اللہ کی ملاقاتوں کے پہلی بار سامنے آنے والے کچھ گوشے ایک ویڈیو ڈاکیومینٹری کی صورت میں پیش کیے جا رہے ہیں۔ Sat, 09 Nov 2024 10:38:00 +0330 .. /news/7816 ڈاکیومینٹری "نصر من اللہ" کا ٹیزر https://urdu.khamenei.ir/news/7815 سید مزاحمت شہید سید حسن نصر اللہ کے چہلم کی مناسبت سے تیار ہونے والی ویڈیو ڈاکیومینٹری کا ٹیزر۔ Fri, 08 Nov 2024 14:05:00 +0330 .. /news/7815 دشمن کبھی حزب اللہ پر غلبہ حاصل نہیں کر پائے گا https://urdu.khamenei.ir/news/7813 حزب اللہ مضبوط ہے، لڑ رہی ہے۔ جی ہاں! جناب سید حسن نصر اللہ جیسی نمایاں اور اہم شخصیت ان کے درمیان نہیں ہے لیکن حزب اللہ طاقت اور جذبے کے ساتھ بحمد اللہ موجود ہے اور دشمن اس تنظیم پر غلبہ حاصل نہیں کر سکا ہے اور نہ ہی کر سکے گا۔ Thu, 07 Nov 2024 16:43:00 +0330 .. /news/7813 اس مجاہدت کا نتیجہ حق کے محاذ کی فتح ہے https://urdu.khamenei.ir/news/7811 آج بحمد اللہ یہ جو مجاہدت پوری طاقت اور قوت کے ساتھ جاری ہے، لبنان میں بھی اور غزہ اور فلسطین میں بھی، قطعی طور پر اس مجاہدت کا نتیجہ حق کی فتح ہوگا، حق کے محاذ کی فتح ہوگا، مزاحمت کے محاذ کی فتح کی صورت میں سامنے آئے گا۔ Thu, 07 Nov 2024 13:42:00 +0330 .. /news/7811 حافظ شیرازی کا تمام سرمایہ، قرآن ہے https://urdu.khamenei.ir/news/7806 حافظ شیرازی کہتے ہیں: "ہر چہ دارم ہمہ از دولت قرآن دارم" مطلب یہ کہ ان کے اشعار بھی قرآن ہی کے ہیں، ان کا فن بھی قرآن ہی کا ہے، ان کی معرفت بھی قرآن ہی کی ہے، ان کا عرفان بھی قرآن ہی کا ہے، ان کی بیخودی بھی قرآن ہی کی ہے، انھیں ہر چیز قرآن سے ملی ہے۔ Wed, 06 Nov 2024 08:57:00 +0330 .. /news/7806 دین، شجاعت اور فن و ہنر کی آمیزش، ایرانی تمدن کا خاصہ https://urdu.khamenei.ir/news/7805 ہمارے وطن عزیز کی تمدنی خصوصیات میں سے ایک، جس پر ہمیشہ توجہ دینی چاہیے، یہ ہے کہ یہ دین، شجاعت اور فن و ہنر کی آمیزش میں کامیاب رہا ہے۔ ایران اسلامی میں ان تینوں عناصر کی آمیزش اسلام سے ماخوذ ہے۔ Tue, 05 Nov 2024 17:15:00 +0330 .. /news/7805 سافٹ وار، گاندھی سے تیس سال پہلے ایرانیوں کی جدت https://urdu.khamenei.ir/news/7804 ہمارے ملک میں پہلی نرم جنگ (سافٹ وار) میرزا شیرازی نے کی تھی؛ تمباکو کو حرام قرار دینا، نرم جنگ تھی، سب سے بڑی جنگ اور وہ بھی ایسی جنگ جس نے ملک میں انگریزوں کے معاشی تسلط کی بساط لپیٹ دی۔ یہی کام گاندھی نے ہندوستان میں کیا لیکن میرزا شیرازی کے تیس سال بعد۔ Tue, 05 Nov 2024 16:43:00 +0330 .. /news/7804 شرمندہ ہوں کہ میں خود اپنے شوہر کے ساتھ شہید نہیں ہو سکی https://urdu.khamenei.ir/news/7800 اے مسلمانوں کے ولئ امر! میں آئی ہوں تاکہ یہ کہہ سکوں کہ میں شرمندہ ہوں، خجل ہوں کہ میرے حمزہ تو اسلام، اسلامی نظام اور رہبر کی حفاظت کی راہ میں گزر گئے لیکن مجھے اور میرے بچوں کو ان کی ہمراہی کا موقع نہ مل سکا۔ Mon, 04 Nov 2024 10:54:00 +0330 .. /news/7800 ان کی شہادت کتنی نمایاں اور اہم شہادت ہے https://urdu.khamenei.ir/news/7799 اس بات پر بھی توجہ دیجیے کہ ان کی شہادت کتنی نمایاں اور اہم شہادت ہے اس وجہ سے کہ وہ سب سے خبیث دشمن کے مقابلے میں ملک کے دفاع کے لیے ڈٹ گئے، ان باتوں پر توجہ رکھیے۔ Sun, 03 Nov 2024 17:08:00 +0330 .. /news/7799 ایرانی قوم کی تیاری کے لیے ہر ضروری اقدام کیا جائے گا https://urdu.khamenei.ir/news/7795 سامراج کے مقابلے میں ایرانی قوم کی تیاری کے لیے جو بھی ضروری اقدام کرنا چاہیے، چاہے وہ فوجی لحاظ سے ہو، چاہے ہتھیاروں کے لحاظ سے ہو اور چاہے سیاسی کاموں کے لحاظ سے ہو ہم یقیناً کریں گے اور بحمد اللہ اس وقت بھی ذمہ داران وہ کام انجام دینے میں مصروف ہیں۔ Sat, 02 Nov 2024 17:03:00 +0330 .. /news/7795 امریکی سفارتخانہ، انقلاب کے خلاف سازشوں کا ہیڈکوارٹر تھا https://urdu.khamenei.ir/news/7794 امریکی سفارتخانہ، ملک کے اندر انقلاب کے خلاف سرگرمیوں، انقلاب کو جڑ سے اکھاڑنے یہاں تک کہ امام خمینی کی جان کے خلاف سازش تیار کرنے کا ہیڈ کوارٹر تھا۔ Sat, 02 Nov 2024 16:38:00 +0330 .. /news/7794 سامراج سے مقابلہ ایک فریضہ ہے https://urdu.khamenei.ir/news/7792 مسئلہ، بین الاقوامی ظلم سے مقابلے کا مسئلہ ہے۔اسلامی تعلیمات کے پرتو میں ایرانی قوم کے لیے ظلم سے مقابلہ ایک فریضہ ہے۔ سامراج سے مقابلہ ایک فریضہ ہے۔ Sat, 02 Nov 2024 13:45:00 +0330 .. /news/7792 سیکورٹی یقینی بنانے کی راہ، طاقت ہے https://urdu.khamenei.ir/news/7774 سیکورٹی یقینی بنانے کا راستہ طاقت ہے۔ ہم ایرانی قوم اور ملک کے ذمہ داران کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے۔ مضبوط ایران ہی خود کا دفاع کر سکتا ہے، اپنی سلامتی اور پیشرفت کو یقینی بنا سکتا ہے، اس پیشرفت اور طاقت کی برکت سے دوسروں کی بھی مدد کر سکتا ہے۔ Mon, 28 Oct 2024 08:36:00 +0330 .. /news/7774 دشمن کو معلوم ہو کہ ایرانی قوم کون ہے؟ ایران کے جوان کیسے ہیں؟ https://urdu.khamenei.ir/news/7773 دشمن کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایرانی قوم کون ہے؟ ایران کے جوان کیسے ہیں؟ یہ سوچ، یہ جذبہ، یہ شجاعت اور یہ آمادگي جو آج ایرانی قوم میں ہے، یہ خود سیکورٹی پیدا کرنے والی ہے۔ ہمیں اسے باقی رکھنا چاہیے۔ Sun, 27 Oct 2024 15:53:00 +0330 .. /news/7773 صیہونی حکومت کو ایران کی طاقت سمجھانی ہوگي https://urdu.khamenei.ir/news/7771 یہ ایران کو نہیں جانتے، ایران کے جوانوں کو نہیں جانتے، ایرانی قوم کو نہیں جانتے۔ ابھی وہ ایرانی قوم کی طاقت، توانائي، جدت عمل اور عزم کو صحیح طریقے سے نہیں سمجھ سکے ہیں۔ یہ بات ہمیں انھیں سمجھانی ہوگي۔ Sun, 27 Oct 2024 12:45:00 +0330 .. /news/7771 فلسطین کی مدد کرنے والے اپنے فریضے پر عمل کر رہے ہیں https://urdu.khamenei.ir/news/7767 فلسطین کس کا ہے؟ یہ قابض کہاں سے آئے ہیں؟ کوئی بھی بین الاقوامی ادارہ ملت فلسطین پر اعتراض کا حق نہیں رکھتا کہ وہ کیوں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف سینہ سپر ہوکر کھڑی ہے۔ کسی کو حق نہیں ہے۔ جو لوگ ملت فلسطین کی مدد کر رہے ہیں وہ بھی در اصل اپنے فریضے پر عمل کر رہے ہیں۔ Sat, 26 Oct 2024 13:39:00 +0330 .. /news/7767 شہید سنوار اور شہید نصر اللہ جیسے افراد نے خطے کا مستقبل بدل دیا https://urdu.khamenei.ir/news/7760 اگر شہید سنوار جیسے افراد نہ ہوتے جو آخری لمحے تک لڑتے رہتے تو خطے کا مستقبل کسی اور طرح کا ہوتا۔ اگر شہید سید حسن نصر اللہ جیسے باعظمت افراد نہ ہوتے تو حرکت کسی اور طرح کی ہوتی، اب جب ایسے لوگ ہیں تو، حرکت کسی اور طرح کی ہے۔ Wed, 23 Oct 2024 16:55:00 +0330 .. /news/7760 شہادت کی موت ہی سنوار کے لیے سزاوار تھی https://urdu.khamenei.ir/news/7757 مجاہد ہیرو، کمانڈر یحییٰ سنوار اپنے شہید ساتھیوں سے جا ملے۔ ان جیسے انسان کے لیے شہادت کے علاوہ کوئی انجام سزاوار نہیں ہے۔ Tue, 22 Oct 2024 13:35:00 +0330 .. /news/7757 حزب اللہ شجرہ طیبہ ہے https://urdu.khamenei.ir/news/7755 حزب اللہ واقعی شجرہ طیبہ ہے۔ حزب اللہ اور اس کے شجاع و شہید رہبر لبنان کی تاریخی و شناختی خصوصیات کا نچوڑ ہیں۔ Tue, 22 Oct 2024 09:17:00 +0330 .. /news/7755 ہر مسلمان قوم، دوسری مظلوم قوم کے دکھ درد کی شریک رہے https://urdu.khamenei.ir/news/7754 جو قوم بھی چاہتی ہے کہ دشمن کے مفلوج کن محاصرے میں گرفتار نہ ہو، اسے چاہئے کہ پہلے ہی اپنی آنکھیں کھلی رکھے، جیسے ہی دیکھے کہ دشمن کسی دوسری ملت کی سمت بڑھا ہے، خود کو اس مظلوم اور ستم رسیدہ قوم کے دکھ درد کا شریک جانے، اس کی مدد کرے، تاکہ دشمن وہاں کامیاب نہ ہو سکے۔ Mon, 21 Oct 2024 15:58:00 +0330 .. /news/7754