rss https://urdu.khamenei.ir/feed/service/14259 ur بے نظیر... https://urdu.khamenei.ir/news/8948 (11 فروری کی) یہ ریلی دنیا میں بے نظیر ہے۔ Thu, 12 Feb 2026 09:58:00 +0330 .. /news/8948 ایران پر تسلط، امریکا کی دائمی پالیسی https://urdu.khamenei.ir/news/8896 انقلاب اسلامی کے آغاز سے لے کر آج تک، ایران پر امریکی تسلط کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ وہ اب بھی اس فکر میں ہیں کہ ایران کو دوبارہ اپنے فوجی، سیاسی اور معاشی تسلط میں لے آئیں۔ یہ معاملہ صرف موجودہ امریکی صدر تک محدود نہیں، بلکہ یہ امریکا کی پالیسی ہے۔ Sun, 18 Jan 2026 14:57:00 +0330 .. /news/8896 ایرانی قوم کا عظیم کارنامہ https://urdu.khamenei.ir/news/8879 عظیم الشان ایرانی قوم! آپ نے آج ایک بڑا کارنامہ انجام دیا اور ایک تاریخ رقم کی۔ امام خامنہ ای 12 جنوری 2026 Tue, 13 Jan 2026 16:12:00 +0330 .. /news/8879 امریکی صدر میں صلاحیت ہے تو وہ اپنا ملک سنبھالے https://urdu.khamenei.ir/news/8870 امریکی صدر نے کہا کہ اگر حکومت ایران فلاں کام کرتی ہے تو میں آ کر بلوائیوں کی حمایت کروں گا۔ بلوائی اس پر خوش ہیں! حالانکہ اگر اس میں صلاحیت ہے تو اپنا ملک سنبھالے۔ Sun, 11 Jan 2026 14:22:00 +0330 .. /news/8870 شہید قاسم سلیمانی ایک مکتب فکر، ایک راہ https://urdu.khamenei.ir/news/8843 ہم اپنے عزیز اور شہید کمانڈر کو ایک مکتب فکر، ایک راستے اور ایک سبق آموز مدرسے کی نظر سے دیکھیں۔ امام خامنہ ای 17 جنوری 2020 Fri, 02 Jan 2026 18:38:00 +0330 .. /news/8843 ناقابل بیان عدل و انصاف https://urdu.khamenei.ir/news/8842 امیر المومنین کی عدالت کے بارے میں تو کوئی لب کشائی ہی نہیں کر سکتا۔ عدل علی کی توصیف ممکن ہی نہیں ہے۔ ان کا ایک جملہ ہے جس میں وہ فرماتے ہیں: "اگر مجھے سخت ترین ایذائیں دیں، میرے برہنہ جسم کو کانٹوں پر گھسیٹیں تب بھی یہ سب میرے لیے اس سے بہتر ہے کہ میں قیامت کے دن خدا سے اس حال میں ملوں کہ کسی پر مجھ سے ظلم ہوا ہو! آپ غور کیجیے کہ یہ باتیں کون کر رہا ہے؟ وہ جس کی حکومت دریائے جیحون سے دریائے نیل تک پھیلی ہوئی ہے۔ یعنی ایران، افغانستان، عراق اور مصر اس میں شامل تھے۔ یہ امیر المومنین کا عدل ہے۔ امام خامنہ ای 25 جون 2024 Fri, 02 Jan 2026 17:58:00 +0330 .. /news/8842 شہیدوں کے اقدار اور جذبے  آنے والی نسل میں پیداہونے چاہیے https://urdu.khamenei.ir/news/8817 شہیدوں کے اقدار اور جذبے  آنے والی نسل میں پیداہونے چاہیے  امام خامنہ ای  16دسمبر 2025  صوبہ البرز کے شہیدوں پر سیمینار  کے منتظمین سے ملاقات Sun, 21 Dec 2025 16:56:00 +0330 .. /news/8817 شہید، ملک کی پایدار وراثت کے دشمنوں کے مقابلے میں ڈٹ گئے https://urdu.khamenei.ir/news/8816 "دشمن سے مقابلے کا جذبہ" بہت اہم ہے۔ جب ایک جوان میں، اپنی جوانی کی سمجھ پیدا ہوتی ہے- یعنی جب وہ لڑکپن اور نوجوانی کی سرحدوں سے آگے نکل جائے- تو وہ محسوس کرتا ہے کہ ملک کے تعلق سے اس پر ایک فریضہ ہے جسے انجام دے، ایسے افراد ہیں جو اس گھات میں بیٹھے ہیں کہ اس کےگھر کو، اس کے ملک کو، اس کے ثقافتی اور مدنی سرمایہ کو، اس کی پایدار وراثتوں کو چھین لیں، تو وہ ان کے مقابلے میں ڈٹنا چاہتا ہے؛ یہ انسان کے اندر موجود ایک جذبہ ہے۔ امام خامنہ ای 16 دسمبر  2025  صوبہ البرز  کے شہیدوں پر سیمینار کے منتظمین سے ملاقات Sun, 21 Dec 2025 14:36:00 +0330 .. /news/8816 منصوبہ بندی آدھا کام ہے، باقی آدھا جو زیادہ اہم ہے، وہ کوشش ہے https://urdu.khamenei.ir/news/8815 آپ نے اظہار عقیدت کے پروگراموں کی تفصیل کے دوران اچھی باتیں پیش کیں...کتاب کے لئے کوئی پڑھنے والاہونا، جس فلم کے لئے کوئی دیکھنے والا ہونا چاہئے، اس کے لئے کوشش کی ضرورت ہے؛ یعنی اگر آپ اپنے کام کو ہوشیاری سےانجام نہ دیں، اس کی پیروی نہ کریں، کام کے مختلف زاویوں کو مدّنظر نہ رکھیں، تویہ جو کوشش انجام پائي ہے، وہ اپنے نتیجے تک نہیں پہنچے گی...کسی اچھے کام کو کرنےکی سوچ اور اسے انجام دینے کی منصوبہ بندی، اس کام کا آدھا حصّہ ہے؛ باقی آدھاحصّہ جو زیادہ اہم ہے، وہ پیروی ہے، اس کام کے لئے عمل کرنا ہے اور آپ کو اسے انجام دینا ہے۔ امام خامنہ ای 16 دسمبر 2025 صوبہ البرز کے شہیدوں پر سیمینار کے منتظمین سے ملاقات Sun, 21 Dec 2025 14:31:00 +0330 .. /news/8815 شہداء کے کام کی عظمت کو محدود کرنا ظلم https://urdu.khamenei.ir/news/8813 اگر ہم شہداء کے کام کی عظمت کو صرف جذبات میں اٹھائے گئے قدم تک محدود کر دیں تو ہم نے ظلم کیا ہے۔ امام خامنہ ای  16دسمبر 2025 صوبہ البرز کے شہیدوں پر سیمینار  کے منتظمین سے ملاقات Fri, 19 Dec 2025 08:03:00 +0330 .. /news/8813 جذبہ شہادت پیدا کرنے والے اقدار کو عام کیجئے https://urdu.khamenei.ir/news/8811 ہمارے آج کے نوجوان بہت اچھے اور تیار ہیں، ہمارا پروگرام اس طرح کا ہو کہ ہم ان اقدار کو جن سے یہ شہادتیں وجود میں آئیں، ایرانی قوم میں یہ ایثار اور عظمت پیدا ہوئی، بیان کر سکیں اور آئندہ نسل میں منتقل کر سکیں تاکہ وہ ان شاء اللہ ملک کو آگے  لے جا سکیں معاشرے کو آگے  لے جا سکیں۔  امام خامنہ ای 16 دسمبر 2025 صوبہ البرز کے شہیدوں پر سیمینار  کے منتظمین سے ملاقات Thu, 18 Dec 2025 12:59:00 +0330 .. /news/8811 بیس سال کی منصوبہ بندی کے بعد بھی ناکام https://urdu.khamenei.ir/news/8768 ایک نظریے کے مطابق صیہونی حکومت نے اس جنگ کے لیے بیس برس تک منصوبہ بندی اور تیاری کی تھی۔ بیس سال سے منصوبہ بندی اس لیے کہ ایران میں جنگ چھیڑی جائے، عوام کو بھڑکایا جائے کہ وہ اسلامی نظام کے خلاف محاذ آرا ہو جائیں مگر نتیجہ اس کے برعکس نکلا اور وہ پوری طرح ناکام ہو گئی۔ امام خامنہ ای 27 نومبر 2025 Fri, 28 Nov 2025 17:39:00 +0330 .. /news/8768 الہی امتحان میں سرخرو https://urdu.khamenei.ir/news/8749 اگر آپ دیکھتے ہیں کہ خداوند عالم نے آپ کے خمیر کو اعلیٰ قرار دیا ہے تو وہ اس لیے ہے کہ وہ جانتا تھا کہ یہ ہستی عالم مادہ میں، بشری دنیا میں، امتحان میں سرخرو رہے گی۔ امتحنک اللہ الذی خلقک قبل ان یخلقک فوجدک لما امتحنک صابرۃ (خالق کائنات نے آپ کی خلقت سے قبل آپ کا امتحان لیا اور اس میں آپ کو صابرہ پایا۔) بات یہ ہے۔ اگر خداوند عالم اس ہستی کے خمیر کی تیاری میں خاص لطف سے کام لیتا بھی ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ جانتا ہے کہ وہ کس طرح امتحان میں کامیاب ہوگی۔ ورنہ بہت سے لوگ ہیں جن کا خمیر اچھا تھا لیکن کیا ان میں سے ہر ایک امتحان میں کامیاب رہا؟ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی کا یہ حصہ وہی ہے جس کی ہمیں اپنی نجات کے لیے ضرورت ہے۔ امام خامنہ ای 24 نومبر 1994 Mon, 24 Nov 2025 15:45:00 +0330 .. /news/8749 پیغمبر اور امیر المومنین کے ہم پلہ https://urdu.khamenei.ir/news/8747 اسلام، حضرت فاطمہ کو عورت کے آئیڈیل کے طور پر پیش کرتا ہے۔ وہ ان کی ظاہری زندگي، وہ ان کا جہاد، وہ ان کی جدوجہد، وہ ان کا علم، وہ ان کی تقریر، وہ ان کی ملکوتی شخصیت، وہ ان کی روحانیت کی درخشندگی، المختصر وہ ان کا امیر المومنین اور پیغمبر کے ہم وزن اور ہم پلہ ہونا۔ امام خامنہ ای 16 جنوری 1990 Mon, 24 Nov 2025 13:25:00 +0330 .. /news/8747 اسلام کی نظر میں عورت کا تشخص https://urdu.khamenei.ir/news/8746 اسلام کی نظر میں عورت کے تشخص کا جامع روڈ میپ یہ ہے؛ اچھی ماں، اچھی زوجہ، اللہ کی راہ کی مجاہد اور ساتھ ہی خاتون خانہ، گھر چلانے والی اور اسی کے ساتھ عابد اور خداوند عالم کی کنیز۔ امام خامنہ ای 3 فروری 2021 Mon, 24 Nov 2025 10:39:00 +0330 .. /news/8746 حضرت زہرا؛ درخشاں نور الہی https://urdu.khamenei.ir/news/8743 حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا بظاہر ایک انسان اور ایک خاتون ہیں اور وہ بھی جوان خاتون لیکن بباطن وہ ایک عظیم حقیقت، ایک درخشاں نور الہی، اللہ کی ایک صالح کنیز اور ایک ممتاز اور برگزیدہ انسان ہیں۔ امام خامنہ ای 16 جنوری 1990 Sun, 23 Nov 2025 10:59:00 +0330 .. /news/8743 دنیا کی خواتین کو حضرت فاطمہ کا پیغام https://urdu.khamenei.ir/news/8737 یہ روحانی منزلت، یہ وسیع میدان اور یہ اونچی چوٹی کائنات کی تمام خواتین کے سامنے ہے۔ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اس عظیم چوٹی کی بلندی پر کھڑی ہیں اور دنیا کی تمام خواتین کو اسے سر کرنے کی دعوت دے رہی ہیں۔ امام خمینی 16 جنوری 1990 Sat, 22 Nov 2025 09:37:00 +0330 .. /news/8737 پیغمبر اکرم کی سیرت سے حضرت فاطمہ کی قدر و منزلت کی شناخت https://urdu.khamenei.ir/news/8733 حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی عالی مرتبت بیٹی ہیں، ایسی بیٹی کہ جن کے ہاتھوں کو پیغمبر بوسہ دیتے ہیں، ان کے آنے پر تعظیم کو سروقد کھڑے ہو جاتے ہیں، جب بھی سفر درپیش ہوتا ہے تو وہ آخری گھر جہاں آنحضرت جاتے ہیں اور وہاں سے سفر شروع کرتے ہیں، حضرت زہرا کا گھر ہوتا ہے، سفر سے لوٹنے پر وہ پہلی جگہ جہاں آپ تشریف لے جاتے ہیں اور سلام کرتے ہیں، حضرت فاطمہ کا گھر ہے، وہ ایسی بیٹی ہیں۔ امام خامنہ ای 3 فروری 2021 Fri, 21 Nov 2025 10:49:00 +0330 .. /news/8733 حضرت فاطمہ زہرا کا وجود انسان کو متحیر کر دیتا ہے https://urdu.khamenei.ir/news/8731 حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے بارے میں انسان جتنا زیادہ سوچے اتنا ہی زیادہ حیرت زدہ ہوتا جائے گا۔ انسان نہ صرف اس پہلو سے متعجب ہو جاتا ہے کہ کس طرح ایک انسان نوجوانی میں مادی و روحانی کمالات کے اس درجے پر فائز ہو سکتا ہے بلکہ اس پہلو سے بھی اسے حیرت ہوتی کہ اسلام نے کتنی حیرت انگیز طاقت سے اپنے تربیتی پہلو کو اس حد تک پہنچا دیا ہے کہ ایک نوجوان خاتون، ان دشوار حالات میں اس اعلیٰ درجے پر فائز ہو سکتی ہے! اس عظیم انسان کی عظمت بھی متحیر کر دیتی ہے اور اس مکتب کی عظمت بھی حیرت میں ڈال دیتی ہے جس نے اس عظیم منزلت والے انسان کو وجود عطا کیا ہے۔ امام خامنہ ای 16 دسمبر 1992 Fri, 21 Nov 2025 06:50:00 +0330 .. /news/8731 حضرت فاطمہ زہرا، آئیڈیل مسلمان خاتون https://urdu.khamenei.ir/news/8730 حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا آئیڈیل اسلامی خاتون کی بالاترین سطح پر ہیں، یعنی ایک رہبر کی سطح پر لیکن یہی خاتون، جو اپنے اندر پائے جانے والے فضائل و مناقب کے لحاظ سے پیغمبر ہو سکتی تھی، ماں کا کردار ادا کرتی ہے، زوجہ کا کردار ادا کرتی ہے، گھر کے کام کرتی ہے، ان چیزوں کو سمجھنا چاہیے۔ امام خامنہ ای 19 مارچ 2017 Wed, 19 Nov 2025 20:16:00 +0330 .. /news/8730 امریکا کا سامراجی مزاج سرینڈر کے علاوہ کسی چیز کو نہیں مانتا https://urdu.khamenei.ir/news/8696 پوچھا جاتا ہے کہ کیا ہم امریکہ سے ہمیشہ تعلقات منقطع رکھیں گے؟ امریکہ کا استکباری مزاج سرینڈر کے سوا کسی اور چیز کو قبول ہی نہیں کرتا۔ امریکہ کے موجودہ صدر نے یہ زبان سے کہہ کر درحقیقت امریکہ کی حقیقت بے نقاب کی ہے۔ ایران جیسی عظیم قوم کے لیے سرینڈر ہونے کا کیا مطلب ہے؟ Mon, 03 Nov 2025 19:46:00 +0330 .. /news/8696 کفر قاسم کے قتل عام کی برسی https://urdu.khamenei.ir/news/8685 1956 میں کفر قاسم گاؤں میں صیہونیوں کے ہاتھوں قتل عام کی برسی اس خونخوار حکومت کی درندگي کو بخوبی عیاں کرتی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اس قتل عام میں 48 یا 49 افراد شہید ہوئے۔ اس تعداد میں فرق کی وجہ ایک حاملہ عورت کی شہادت تھی جس کے بچے کی شہادت بعد میں رجسٹر ہوئی! Fri, 31 Oct 2025 12:24:00 +0330 .. /news/8685 یہ دہشت گرد تھے؟! https://urdu.khamenei.ir/news/8675 امریکی صدر کہتے ہیں کہ ہم دہشت گردی سے لڑ رہے ہیں۔ بیس ہزار چار سال اور پانچ سال کے اور نوزائیدہ بچوں کو تم نے مار ڈالا! یہ دہشت گرد تھے؟ دہشت گرد تم ہو! امام خامنہ ای 20 اکتوبر 2025 Sat, 25 Oct 2025 21:31:00 +0330 .. /news/8675 وہ علم جس پر بمباری نہیں کی جا سکتی https://urdu.khamenei.ir/news/8661 آج ہم یورینیم کی افزودگي کے لحاظ سے ایک اونچی سطح پر ہیں۔ دنیا کے دو سو سے زائد ملکوں میں صرف دس ملک ہیں جو یورینیم کی افزودگي کر سکتے ہیں، ان دس میں سے ایک اسلامی مملکت ایران ہے۔ ہم اس صنعت کے حامل دس ملکوں میں سے ایک ہیں۔ (2025/9/23) وہ (امریکی صدر) فخر کرتے ہیں کہ انھوں نے ایرانی سائنسدانوں کو قتل کر دیا، تم نے طہرانچی اور عباسی جیسے سائنسدانوں کو قتل کر دیا لیکن تم ان کے علم کو قتل نہیں کر سکتے۔ (2025/10/20) Tue, 21 Oct 2025 15:47:00 +0330 .. /news/8661 ایک بچی کے قتل کے لیے 335 گولیاں https://urdu.khamenei.ir/news/8547 بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کے فوجیوں نے 29 جنوری 2024 کو غزہ کے تل الہوا محلے میں ایک گاڑی پر، جس میں چھے سالہ فلسطینی بچی ہند رجب موجود تھی، 335 گولیاں ماریں  اور اسے قتل کر دیا۔ Thu, 04 Sep 2025 12:38:00 +0430 .. /news/8547