rss https://urdu.khamenei.ir/feed/service/all ur اگر کوئی شیطنت ہوئي تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا https://urdu.khamenei.ir/news/8203 ہمارا موقف وہی ہے جو پہلے تھا، اگر کوئي شیطنت ہوئي تو قطعی طور پر انھیں اس کا منہ توڑ جواب ملے گا۔ Mon, 31 Mar 2025 16:18:00 +0430 .. /news/8203 عید الفطر کے موقع پر رہبر انقلاب سے ملکی حکام، اسلامی ملکوں کے سفیروں اور عوامی طبقات کی ملاقات https://urdu.khamenei.ir/news/8202 عید الفطر کے موقع پر حسینیۂ امام خمینی میں ملکی حکام، اسلامی ملکوں کے سفیروں اور عوامی طبقات نے رہبر انقلاب سے ملاقات کی۔ Mon, 31 Mar 2025 15:45:00 +0430 .. /news/8202 رہبر انقلاب اسلامی: اسلامی ممالک اپنے حقوق کا دفاع کریں اور امریکا کو منہ زوری کا موقع نہ دیں https://urdu.khamenei.ir/news/8201 رہبر انقلاب اسلامی نے پیر 31 مارچ 2025 کی صبح ملک کے اعلی عہدیداروں، اسلامی ملکوں کے سفیروں اور مختلف عوامی طبقوں سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں سے عید سعید فطر کی مناسبت سے ملاقات کی۔ Mon, 31 Mar 2025 15:19:00 +0430 .. /news/8201 خطے میں صرف ایک پراکسی فورس ہے؛ صیہونی حکومت https://urdu.khamenei.ir/news/8200 خطے میں صرف ایک پراکسی فورس ہے اور وہ غاصب و فاسد صیہونی حکومت ہے۔ صیہونی حکومت، سامراجیوں کی نمائندگي میں آگ بھڑکاتی ہے، نسل کشی کرتی ہے، جرائم کرتی ہے۔ Mon, 31 Mar 2025 15:07:00 +0430 .. /news/8200 اگر امریکا اور صیہونی حکومت کی طرف سے کوئي شیطنت ہوئی تو قطعی طور پر انھیں منہ توڑ جواب ملے گا۔ https://urdu.khamenei.ir/news/8199 رہبر انقلاب اسلامی نے آج تہران کے دینی و ثقافتی کامپلیکس مصلائے امام خمینی میں عید فطر کی نماز پڑھائي جس میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی۔ Mon, 31 Mar 2025 13:04:00 +0430 .. /news/8199 تہران میں عید الفطر کی نماز امام خمینی عیدگاہ میں پیر 31 مارچ کو رہبر انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی گئي https://urdu.khamenei.ir/news/8197 رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی امامت میں پیر 31 مارچ کو تہران میں عید الفطر کی نماز امام خمینی عیدگاہ میں دسیوں لاکھ لوگوں کی شرکت سے ادا کی گئي۔ Mon, 31 Mar 2025 10:34:00 +0430 .. /news/8197 امام خامنہ ای کی امامت میں نماز عید https://urdu.khamenei.ir/news/8196 عید فطر کی پرشکوہ نماز امام خامنہ ای کی امامت میں 31 مارچ 2025 کو تہران کی امام خمینی عیدگاہ میں منعقد ہوگی۔ Sun, 30 Mar 2025 22:47:00 +0430 .. /news/8196 استَعینوا بِاللہِ وَ اصبِروا https://urdu.khamenei.ir/news/8195 حضرت موسیٰ نے بنی اسرائيل کے لوگوں سے کہا کہ نصرت طلب کرو، خدا سے مدد مانگو اور صبر کرو، استقامت سے کام لو، خدا مسائل ٹھیک کر دے گا اور ٹھیک ہو گئے۔ Sun, 30 Mar 2025 22:27:00 +0430 .. /news/8195 شوال کا چاند نظر آ گیا، کل پیر کو عید فطر ہے https://urdu.khamenei.ir/news/8194 رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ کل پیر 31 مارچ 2025 کو عید فطر ہے۔ بیان حسب ذیل ہے: Sun, 30 Mar 2025 20:16:00 +0430 .. /news/8194 مَغضوبِ عَلَيھِم https://urdu.khamenei.ir/news/8193 خداوند عالم نے انبیاء اور اولیاء کو بھی نعمت عطا کی ہے اور بنی اسرائيل کو بھی۔ "مغضوب علیھم" یعنی جن پر خدا کا غضب ہوا اور "ضالّین" یعنی گمراہ لوگ بھی ان میں شامل ہیں جنھیں اللہ نے اپنی نعمت عطا کی ہے۔ یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ خدا کچھ لوگوں کو نعمت عطا کرتا ہے اور کچھ کو گمراہ کرتا ہے اور ان پر غضب کرتا ہے، ایسا نہیں ہے۔ "المَغضوبِ عَلَيھِم"، "اَنعَمتَ عَلَيھِم" کی صفت ہے۔ تاہم جن لوگوں کو خدا نے نعمتیں عطا کی ہیں، وہ دو طرح کے ہیں: ایک وہ جنھوں نے اپنے عمل سے، اپنی تساہلی سے، اپنی گمراہی سے نعمت کو برباد کر دیا۔ دوسرے وہ جنھوں نے کوشش اور شکر کے ذریعے نعمت کو باقی رکھا۔ بنی اسرائیل بھی ان لوگوں میں سے تھے جنھیں خدا نے بڑی نعمت عطا کی تھی جس کے سبب انھیں دوسروں پر فضیلت مل گئی تھی لیکن وہ اللہ کے غضب کا نشانہ بن گئے۔ ہماری کسوٹی اور ہمارا معیار، سیدھے راستے کا وہ راہرو ہونا چاہیے جسے اللہ نے نعمت عطا کی ہو اور جو اس کے غضب کا نشانہ نہ بنا ہو۔ امام خامنہ ای 10 جولائی 2013 Sun, 30 Mar 2025 11:53:00 +0430 .. /news/8193 اَنعَمتَ عَلَيھِم https://urdu.khamenei.ir/news/8192 پہلی خصوصیت یہ ہے کہ ان پر اللہ نے انعام و احسان کیا ہو۔ قرآن میں کہا گيا ہے کہ خداوند عالم نے انبیاء کو بھی، صدیقین کو بھی، شہداء کو بھی اور صالحین کو بھی نعمتیں عطا کی ہیں، انھوں نے راہ حق کو تلاش کر لیا، گمراہ بھی نہیں ہوئے اور غضب الہی کا نشانہ بھی نہیں بنے۔ یہ وہ لوگ ہیں جنھیں اللہ نے بھرپور نعمت عطا کی، ان پر غضب نہیں کیا اور وہ لوگ اپنی پاکیزہ سیرت اور ثابت قدمی کی وجہ سے ذرہ برابر بھی گمراہی کی طرف نہیں بڑھے۔ اس کی سب سے بڑی مثال اہلبیت اور ائمہ علیہم السلام ہیں۔ یہی وہ راستہ ہے جس پر ہمیں چلنا چاہیے۔ اب اگر دنیا کی اکثریت دوسری طرح بات کرتی ہے، دوسری طرح عمل کرتی ہے تو ہمیں ہدایت الہی کو تسلیم یا مسترد کرنے کے لیے اپنی عقل اور اپنے دین کی کسوٹی بنانا چاہیے۔ مومن اور مسلم امت، وہ امت ہے جو قرآن مجید سے، ہدایت الہی سے معیار حاصل کرتی ہے۔ یہی ٹھوس معیار ہے۔ امام خامنہ ای 10 جولائی 2013 Sat, 29 Mar 2025 09:44:00 +0430 .. /news/8192 صراط مستقیم پر چلنے والے https://urdu.khamenei.ir/news/8191 سورۂ حمد میں ہمیں صراط مستقیم پر چلنے والوں کی نشانیاں بتائی گئی ہیں: صِراطَ الَّذينَ اَنعَمتَ عَلَيھِم۔ صراط مستقیم یا سیدھا راستہ، ان لوگوں کا راستہ ہے جنھیں تو نے نعمت عطا کی ہے۔ ظاہر سی بات ہے کہ یہ نعمت کھانا، پینا نہیں ہے، ہدایت الہی کی نعمت ہے ... معنوی نعمت ہے جو سب سے بڑی الہی نعمت ہے۔ یہ ان لوگوں کی راہ ہے جنھیں تو نے نعمت عطا کی ہے، ان پر غضب نہیں کیا ہے اور وہ گمراہ بھی نہیں ہوئے۔ یہ تین خصوصیات ہونی چاہیے: خدا نے انھیں ہدایت کی نعمت عطا کی ہو، انھوں نے اپنے برے اعمال سے اس نعمت کو غضب الہی میں تبدیل نہ کیا ہو اور گمراہ بھی نہ ہوئے ہوں۔ اس راہ کے مصادیق آپ اپنے زمانے میں، گزشتہ زمانے میں، اسلام کے ابتدائي‏ زمانے میں اور تاریخ میں بڑی آسانی سے تلاش کر سکتے ہیں۔ امام خامنہ ای 11 جون 1997 Fri, 28 Mar 2025 11:58:00 +0430 .. /news/8191 عالمی یوم قدس کی ریلی، ایرانی قوم کے افتخارات میں https://urdu.khamenei.ir/news/8190 عالمی یوم قدس کی ریلی، اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ ایرانی قوم اپنے اہم سیاسی و بنیادی اہداف پر پوری طاقت سے ڈٹی رہی ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ وہ فلسطین کی حمایت کا نعرہ لگائے اور ایک دو سال گزرنے کے بعد اسے چھوڑ دے۔ ایرانی قوم چالیس پینتالیس سال سے یوم قدس کی ریلی میں شرکت کر رہی ہے۔ Fri, 28 Mar 2025 01:56:00 +0430 .. /news/8190 عالمی یوم قدس کی ریلی ایرانی قوم کے افتخارات میں سے اور اپنے سیاسی اہداف پر ایرانیوں کی استقامت کی نشانی ہے۔ https://urdu.khamenei.ir/news/8189 رہبر انقلاب اسلامی نے عالمی یوم قدس کی ریلی کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا ہے جو حسب ذیل ہے: Thu, 27 Mar 2025 23:24:00 +0430 .. /news/8189 قیدیوں کی سزائيں معاف یا ان میں کمی کرنے کی تجویز کی رہبر انقلاب کی جانب سے منظوری https://urdu.khamenei.ir/news/8188 نئے ہجری شمسی سال کے آغاز، عید سعید فطر کی آمد اور اسلامی جمہوریہ کی سالگرہ کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے عدالتوں سے سزا پانے والوں اور قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے یا ان میں تخفیف کی عدلیہ کے سربراہ کی تجویز کو منظوری دی۔ Thu, 27 Mar 2025 13:55:00 +0430 .. /news/8188 رہبر معظم کے فتوے کے مطابق نئے سال میں فطرے کی مقدار اور رقم کا اعلان https://urdu.khamenei.ir/news/8187 شرعی احکام کے مطابق ہر مکلّف انسان کو (جس پر دینی فرائض واجب ہوں) اپنے اور ان سبھی افراد کے لیے، جو اس کے نان خور ہیں، فی کس ایک صاع (تقریباً تین کلو) گیہوں، جو، کھجور، کشمش، چاول یا مکئي وغیرہ فطرے کے طور پر کسی مستحق کو دینا چاہیے اور اگر وہ ان میں سے کسی ایک کی نقد قیمت بھی فطرے کے طور پر دے تو کافی ہے۔ Thu, 27 Mar 2025 13:44:00 +0430 .. /news/8187 ہدایت کی دو قسمیں، راستہ دکھانا اور منزل تک پہنچانا https://urdu.khamenei.ir/news/8186 ہم کہتے ہیں کہ اے خدا ہماری ہدایت کرتا رہ، اس "ہدایت کرتا رہ" کے کیا معنی ہیں؟ ایک راستہ دکھانا ہے، ایک منزل تک پہنچانا ہے۔ راستہ دکھانے کا کیا مطلب ہے؟ کہتے ہیں ہدایت یعنی ہمیں راستہ دکھاؤ۔ منزل تک پہنچانے کا مطب یہ ہے کہ آپ کسی کا ہاتھ پکڑیں اور اسے وہاں لے جائيں جہاں وہ جانا چاہتا ہے۔ انسان کے سلسلے میں ہدایت الہی ان دونوں میں سے ایک بھی نہیں ہے بلکہ ان دونوں کے درمیان ہے، یعنی ہدایت الہی رہنمائی اور مدد کا مجموعہ ہے۔ مدد کا کیا مطلب ہے؟ یعنی توفیق عطا کرنا، انسان کے لیے راستہ کھولنا۔ یعنی جب انسان عزم کرے اور قدم بڑھائے اور خدا نے ہر مرحلے میں رہنمائي کی تو وہ اگلے مرحلے میں قدم بڑھانا انسان کے لیے آسان کر دیتا ہے اور کبھی کبھی لغزش کے مقامات پر اس کی مدد بھی کرتا ہے۔ امام خامنہ ای 8 مئی 1991 Thu, 27 Mar 2025 12:14:00 +0430 .. /news/8186 صراط مستقیم، نفسانی خواہشات کو کنٹرول کرنا https://urdu.khamenei.ir/news/8185 قرآن مجید کی ابتدا میں ہی سورۂ حمد میں پروردگار عالم سے ہماری درخواست "اِيّاكَ نَعبُدُ وَ اِيّاكَ نَستَعين" سے شروع ہوتی ہے۔ اس مدد طلب کرنے کا ایک بڑا مصداق اگلی آيت میں آتا ہے: "اِھدِنَا الصِّراط المستقیم" گویا یہ ساری تمہیدیں، اس عبارت کے لیے ہیں: سیدھے راستے کی طرف ہماری ہدایت کرتا رہ۔ پھر سورۂ حمد کے آخر تک اس صراط مستقیم یا سیدھے راستے کی تشریح کی جاتی ہے۔ صراط مستقیم، خدا کی عبادت کا راستہ ہے۔ اس کا کیا مطلب ہے؟ اس کا مطلب ہے اپنی نفسانی خواہشات کو لگام لگانا۔ اسلام نفسانی خواہشات کو ختم نہیں کرتا، انھیں کنٹرول کرتا ہے، کیونکہ یہ خواہشات، آگے بڑھنے کا محرک ہیں۔ اسلام ان خواہشات کو لگام لگاتا ہے اور ان کی ہدایت کرتا ہے۔ اسلام جنسی خواہشات کو ختم نہیں کرتا لیکن ان پر لگام لگاتا ہے، مال و ثروت کی خواہش کو ختم نہیں کرتا کیونکہ یہ پیشرفت کا ذریعہ ہے لیکن اسے کنٹرول کرتا ہے۔ یعنی ہدایت کرتا ہے۔ امام خامنہ ای 6 مارچ 2000 Wed, 26 Mar 2025 12:06:00 +0430 .. /news/8185 صراط مستقیم، دین کی شناخت، دینی احکام اور اللہ پر ایمان کا تحفظ https://urdu.khamenei.ir/news/8184 سورۂ انعام کی آيت نمبر 161 میں پیغمبر سے کہا گيا ہے: کہہ دیجیے کہ بے شک میرے پروردگار نے سیدھے راستہ کی طرف میری رہنمائی کر دی ہے جو حضرت ابراہیم کے دین اور طرز زندگي سے عبارت ہے۔ یعنی دین کا مطلب دینی افکار، شناخت اور عمل ہے اور اسے صراط مستقیم کہا گيا ہے۔ سورۂ نساء کی آيت نمبر 175 میں کہا گيا ہے: تو جو لوگ خدا پر ایمان لائے اور جنھوں نے خدا کے ذریعے اپنے آپ کو عصمت میں بچائے رکھا، عصمت یعنی خطا سے محفوظ رکھا گيا جس میں لغزش کا امکان نہ ہو، تو اللہ انھیں اپنی رحمت اور فضل کے عظیم دائرے میں داخل کرے گا اور سیدھے راستے کی جانب ان کی رہنمائی کرے گا۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ صراط مستقیم پر پہنچنے کا ذریعہ، اللہ سے جڑے رہنا ہے۔ امام خامنہ ای 1 مئی 1991 Tue, 25 Mar 2025 10:54:00 +0430 .. /news/8184 لوگوں کو اللہ اور سنت پیغمبر کی راہ پر لانے کے لیے جدوجہد، صراط مستقیم https://urdu.khamenei.ir/news/8183 سورۂ صافات کی آیت نمبر 118 میں موسیٰ اور ہارون کے بارے میں کہا گيا ہے: اور ہم نے (ہی) ان دونوں کو راہِ راست دکھائی۔ اگر آپ حضرت موسیٰ اور ہارون کی زندگي پر نظر ڈالیں تو یہ بات پوری طرح واضح ہے کہ ان دونوں کی زندگي، طاغوت کی اطاعت اور غیر اللہ کی حاکمیت سے سرتابی اور اس راہ میں یعنی لوگوں کی ہدایت، انھیں طاغوت کی حاکمیت سے نجات دینے اور انھیں اللہ کی حاکمیت کے دائرے میں لانے کے لیے مستقل جدوجہد اور مصائب برداشت کرنے کی تصویر پیش کرتی ہے۔ سورۂ یاسین کی آيت نمبر 3 اور 4 میں پیغمبر اسلام سے خطاب ہوا ہے: یقیناً آپ (خدا کے) رسولوں میں سے ہیں  (اور) سیدھے راستے پر ہیں۔ جیسا کہ آپ نے حضرت موسیٰ کی زندگي میں دیکھا، پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سیرت، ان کا موقف اور ان کی راہ بھی وہی صراط مستقیم ہے۔ امام خامنہ ای 1 مئي 1991 Mon, 24 Mar 2025 15:56:00 +0430 .. /news/8183 قرآن کی ثقافت میں "صراط مستقیم" https://urdu.khamenei.ir/news/8182 صراط مستقیم کیا ہے؟ یہ کیا چیز ہے کہ ہم خداوند عالم سے اس کی جانب اپنی ہدایت کی دعا کر رہے ہیں؟ قرآن مجید کی آیتوں سے سمجھا جا سکتا ہے کہ صراط مستقیم کیا ہے؟ سورۂ آل عمران کی آيت نمبر 51 میں کہا گیا ہے: بے شک اللہ، میرا اور تمھارا پروردگار ہے تو تم اس کی عبادت کرو، یہی صراط مستقیم ہے، سیدھا راستہ ہے۔ تو اس آيت میں صراط مستقیم کیا ہے؟ عبادت و بندگي، بندگی کے مقام تک پہنچنا۔ انسانی تاریخ میں یہ جو کثرت سے مظالم، گمراہیاں اور پریشانیاں دکھائی دیتی ہیں، یہ اس وجہ سے ہیں کہ کسی نے یا کچھ لوگوں نے خدا کی بندگي کو تسلیم نہیں کیا، اپنی یا دوسروں کی نفسانی خواہشات کے بندے بن گئے۔ سورۂ یاسین کی آيت نمبر 61 میں کہا گيا ہے: اور میری ہی عبادت کرو کہ یہی سیدھا راستہ ہے۔ تو ان آيتوں کے مطابق صراط مستقیم کا مطلب ہے خدا کی عبادت، خدا کی بندگي، خدا کے سامنے سر تسلیم خم رکھنا۔ امام خامنہ ای 1 مئي 1991 Sun, 23 Mar 2025 11:45:00 +0430 .. /news/8182 امریکی جان لیں ... https://urdu.khamenei.ir/news/8180 امریکی جان لیں کہ ایران کے ساتھ معاملات میں دھمکیوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ Sat, 22 Mar 2025 23:56:00 +0430 .. /news/8180 صراط، طریق اور سبیل جیسے الفاظ میں فرق https://urdu.khamenei.ir/news/8179 قرآن مجید میں راہ یا راستے کے لیے کئي الفاظ استعمال ہوئے ہیں۔ "طریق" جب ایک فرضی راستے پر کوئی آگے بڑھتا ہے جبکہ اس پر نہ کوئي علامت ہے، نہ اسے پتھروں سے ہموار کیا گيا ہے، بس کوئي ایک فرضی راستے پر چلنے لگے تو اسے طریق کہتے ہیں، اس راہ میں کوئي خصوصیت نہیں سوائے اس کے کہ ایک راہرو اس پر چلے۔ تو یہ ایک عمومی معنی ہے۔ "سبیل" کے معنی اس سے زیادہ محدود ہیں، یہ وہ راستہ ہے جس پر چلنے والے زیادہ ہیں۔ سبیل، ایسا راستہ ہے جس پر چلنے والوں کی کثرت کی وجہ سے وہ ہموار ہو گيا ہے اور واضح ہو گيا ہے، البتہ ممکن ہے کبھی انسان اس راستے کو کھو دے۔ "صراط" پوری طرح سے واضح راستے کو کہتے ہیں۔ یہ راستہ اتنا واضح ہے کہ اس راستے کو کھو دینے کا امکان ہی نہیں ہے۔ "اِھدِنَا الصِّراط" یعنی بالکل واضح راستہ دکھا، اس پر "المستقیم" کی قید بھی لگا دی یعنی ہمیں بالکل واضح اور سیدھا راستہ دکھا۔ امام خامنہ ای 1 مئي 1991 Sat, 22 Mar 2025 11:28:00 +0430 .. /news/8179 نئے ہجری شمسی سال 1404 کے آغاز پر خطاب https://urdu.khamenei.ir/news/8181 1404 ہجری شمسی سال کے پہلے دن 21 مارچ 2025 کو عوام کے مختلف طبقات کے اجتماع سے خطاب  میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے سال نو کے آغاز، ماہ رمضان المبارک کی روحانیت اور نئے سال کے نعرے کے سلسلے میں بات کی۔ آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی دھمکیوں کا دنداں شکن جواب دیا۔(1) خطاب حسب ذیل ہے: Fri, 21 Mar 2025 22:06:00 +0330 .. /news/8181 اسرائيل کے لیے بے رحم لفظ چھوٹا ہے https://urdu.khamenei.ir/news/8178 آج صیہونی ریاست کی بے رحمی نے، بلکہ بے رحمی کا لفظ بھی کم ہے، بہت سی غیر مسلم قوموں کے دلوں کو درد سے بھر دیا ہے۔ امریکہ اور یورپ کے کچھ ممالک میں صیہونی ریاست کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ Fri, 21 Mar 2025 16:41:00 +0330 .. /news/8178