بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب ڈاکٹر حداد عادل حفظکم اللہ
سیاسی اور ثقافتی میدانوں بالخصوص پارلیمان مجلس شورای اسلامی کی سربراہی کے دور میں جناب عالی کے طویل تجربات کے پیش نظر اور آپ کے ان تجربات اور صلاحیتوں سے استفادے کی غرض سے جناب عالی کو قائد انقلاب اسلامی کا مشیر اعلی کے منتخب کرتا ہوں۔
امید کہ اس ذمہ داری کے سلسلے میں بھی آپ کی با ارزش خدمات سامنے آئیں گی جس کے ہم ماضی میں شاہد رہے ہیں۔
اللہ تعالی سے جناب عالی کی توفیقات اور کامیابیوں کے لئے دعاگو ہوں۔
سید علی خامنہ ای 2008-6-28

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب ڈاکٹر سعید جلیلی
اسلامی جمہوریہ ایران کے آئين کی دفعہ ایک سو چھہتر کی رو سے جناب عالی کو سپریم کونسل برای قومی سلامتی میں تین سال کے لئے اپنا نمایندہ منصوب کرتا ہوں۔
امید ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی اور خود مختاری کے سلسلے میں اس کونسل کے کلیدی کردار اور ممتاز فیصلوں کے پیش نظر آپ اس ادارے میں سرگرم شرکت اور بندے سے مسلسل صلاح و مشورے کے ذریعے عظیم اسلامی نظام کی خود مختاری اور تقویت کے عمل میں مدد گار ثابت ہوں گے۔
مناسب ہوگا کہ اس موقع پر جناب ڈاکٹر لاری جانی کی قیمتی خدمات کا شکریہ بھی ادا کروں جنہوں نے اس کونسل میں برسوں قائد انقلاب اسلامی کی نمایندگی کی۔
سید علی خامنہ ای 2008-6-28