قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی کے سابق سربراہ ڈاکٹر حداد عادل کو اپنا مشیر اعلی اور ڈاکٹر سعید جلیلی کو قومی سلامتی کی اعلی کونسل میں اپنا نمایندہ مقرر فرمایا۔ آپ نے ان تقرریوں کے لئے حکمنامے جاری فرمائے جو مندرجہ ڈیل ہیں:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 جناب ڈاکٹر حداد عادل حفظکم اللہ
سیاسی اور ثقافتی میدانوں بالخصوص پارلیمان مجلس شورای اسلامی کی سربراہی کے دور میں آپ کے طویل تجربات کے پیش نظر ان تجربات اور صلاحیتوں سے استفادے کی غرض سے آپ کو قائد انقلاب اسلامی کا مشیر اعلی منصوب کرتا ہوں۔
امید کہ اس ذمہ داری کے سلسلے میں بھی آپ کی با ارزش خدمات سامنے آئیں گی جس کے ہم ماضی میں بھی شاہد رہے ہیں۔
اللہ تعالی سے آپ کی توفیقات اور کامیابیوں کے لئے دعاگو ہوں۔

سید علی خامنہ ای 2008-6-28

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب ڈاکٹر سعید جلیلی
اسلامی جمہوریہ ایران کے آئين کی دفعہ ایک سو چھہتر کی رو سے آپ کو اعلی قومی سلامتی کونسل میں تین سال کے لئے اپنا نمایندہ منصوب کرتا ہوں۔
امید ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی اور خود مختاری کے سلسلے میں اس کونسل کے فیصلوں کے کلیدی کردار پیش نظر آپ اس عمل میں سرگرم شرکت اور بندے سے مسلسل صلاح و مشورے کے ذریعے عظیم اسلامی نظام کی خود مختاری اور تقویت میں مدد گار ثابت ہوں گے۔
مناسب ہوگا کہ اس موقع پر جناب ڈاکٹر لاری جانی کی قیمتی خدمات کا شکریہ بھی ادا کر دوں جنہوں نے اس کونسل میں برسوں قائد انقلاب اسلامی کی نمایندگی کی۔

سید علی خامنہ ای 2008-6-28