قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عید بعثت رسول اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی مناسبت سے کچھ سزا یافتہ افراد کی سزاؤں میں تخفیف کی درخواست منظور کر لی۔
فوجی، سول اور دیگر عدالتوں سے سزا پانے والے تین ہزار چوراسی افراد کی سزائیں معاف یا کم کرنے کی موافقت ہوئی ہے۔ عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی شاہرودی نے قائد انقلاب اسلامی کو لکھے گئے ایک خط میں ان تین ہزار چوراسی افراد کی سزاؤں کی معافی یا ان میں تخفیف کی درخواست کی تھی جن کے معافی یا تخفیف کے معاملے متعلقہ ادارے میں قانونی مراحل سے گزر چکے تھے۔