اسلامی جمہوریہ ایران کی ایک جلیل القدر عالمہ فاضلہ، معروف مترجم قرآن، شاعرہ اور مصنفہ محترمہ طاہرہ صفار زادہ کے انتقال پر ملال پر قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک تعزیتی پیغام جاری فرمایا جو مندرجہ ذیل ہے۔

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عقل و فرزانگی شخصیت کی مالک، خلاقی صلاحیتوں سے سرشار شخصیت مصنفہ اور شاعرہ محترمہ طاہرہ صفار زادہ کے انتقال پر ان کے بازماندگان اور ملک کے حلقہ شعر و ادب کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔ اس با ایمان خاتون کی خدمات بالخصوص ان کے ہاتھوں انجام پانے والا ترجمہ قرآن کریم بارگاہ حق میں ان کی نیکیوں کے پلڑے کی گرانی کو یقینا بڑھا دے گا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی کی رحمت و مغفرت ان کے شامل حال ہو۔

سید علی خامنہ ای
2008-10-26