قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ٹیچرز ٹریننگ یونیورسٹی میں تین شہدائے گمنام کے جنازوں کی تشییع و تدفین کی مناسبت سے ایک پیغام جاری فرمایا۔ تشییع جنازہ یونیورسٹی کے سامنے انجام پائی اور پھر جنازوں کو یونیورسٹی کی مسجد کے سامنے سپرد خاک کر دیا گیا۔
پیغام کا متن پیش نظر ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 

شہدا کا احترام در حقیقت ایثار خلوص کی قدردانی ہے، ملکوتی قلوب اور پاکیزگی و نورانیت سے سرشار روحوں کا احترام ہے۔
شہدائے عزیز کی روحوں پر اللہ تعالی کی رحمتیں نازل ہوں۔

سید علی خامنہ ای
2008-10-23