قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عراق کے بر سر اقتدار اتحاد میں شامل سیاسی جماعت مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ سید عبد العزیز حکیم کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری فرمایا:
پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم

انتہائی اندوہ ناک خبر موصول ہوئی کہ عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام سید عبد العزیز حکیم نے دار فانی کو وداع کہا اور دار باقی کی سمت کوچ فرمایا۔
عراقی حکومت اور عوام کے لئے یہ بہت بڑا نقصان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے بڑی دردناک محرومی ہے۔ آپ اہل تشیع کے عظیم مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید محسن الحکیم کے ان آخری پسماندگان میں سے تھے جو سب کے سب عراق کی سفاک بعثی حکومت اور سامراج کے مہروں کے ہاتھوں شہید ہوئے یا اس عظیم جہاد کی دشوار آزمائشوں سے گزرے۔
ایران میں قیام کے دوران بھی اور صدام کی سرنگونی کے بعد عراق لوٹ جانے کے بعد بھی قومی حکومت کی تشکیل کی راہ میں اس مجاہد مذہبی رہنما نے نا قابل فراموش اور کم نظیر خدمات انجام دیں۔
اینجانب اس دردناک سانحے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عراقی قوم، حکومت، مجلس اعلائے اسلامی، بلند مرتبہ حکیم خاندان، آپ کی اولادوں بالخصوص جناب سید عمار حکیم کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور مرحوم کے لئے رحمت و مغفرت الہی اور عراقی قوم اور حکومت کے لئے ترقی و سربلندی کی دعا کرتا ہوں۔

سيّدعلی خامنه‌ای
5/شهريور/1388
ششم رمضان 1430 هجری قمری