رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے معروف متدین فلمساز اور ہدایت کار فرج اللہ سلحشور کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا۔ پیغام حسب ذیل ہے؛

بسم‌ الله‌ الرّحمن‌ الرّحیم

ممتاز فرض شناس فنکار جناب فرج اللہ سلحشور مرحوم کے انتقال پر ان کے محترم اہل خانہ اور تمام پسماندگان کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔ اس صاحب ایمان فنکار کے شہرہ آفاق اور لازوال شاہکار جو ملک کی سرحدوں کے باہر تک پہنچے اور جنھوں نے دیگر اقوام کی نگاہ میں ایرانی فلم انڈسٹری کا اعتبار و وقار بڑھایا، ان شاء اللہ یقینا ان کے حسنات میں شمار ہوں گے، اجر خداوندی کا موجب بنیں گے اور عوام الناس کے اندر ان کی نیک نامی کا سبب قرار پائیں گے۔ اللہ تعالی سے مرحوم کی مغفرت، ان پر رحمت کے نزول اور بلندی درجات اور سوگواروں کے لئے صبر و اجر کی دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنه‌ای
۸ اسفند 1394 ( ہجری شمسی مطابق 27 فروری 2016)