بسم اللہ الرحمن الرحیم

ان تمام لوگوں کی خدمت میں سلام عرض کرتا ہوں جو فرض شناسی اور دور اندیشی کے سا تھ آبادی کے میدان میں کام کر رہے ہیں اور پارلیمنٹ اور حکومت کے ان تمام عہدیداران کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ملک کو بوڑھی آبادی کے خوفناک مستقبل سے نجات دینے کے لیے چارہ جوئي کر رہے ہیں۔ میں ایک  بار پھر زور دے کر  کہتا ہوں کہ افزائش نسل، ملک میں افرادی قوت کے جوان ہونے اور فیملی کی مدد کی کوشش، عہدیداروں اور تمام افراد کی سب سے ضروری ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔ بااثر اور ثقافت ساز افراد اور مراکز پر یہ ذمہ داری اور زیادہ ہے۔ سچی علمی کاوشوں سے پتہ چلا ہے کہ اس پالیسی کو تمام ممکنہ یا موہوم نقصانات سے بچتے ہوئے آگے بڑھایا جا سکتا ہے اور ملک کے مستقبل کو اس سے بہرہ مند کیا جا سکتا ہے۔

اس پائیدار نیکی کے لیے کام کرنے والے تمام افراد کو میری سفارش ہے کہ قانونی تدابیر وغیرہ کے ساتھ ہی عمومی ماحول اور حفظان صحت کے سسٹم میں اس سلسلے میں ثقافت سازی کو اہمیت دیں۔

خداوند عالم سے سبھی کے لیے توفیق کی دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای