قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک کے اعلی حکام، مختلف عوامی طبقات اور تہران میں متعین اسلامی ملکوں کے سفیروں سے ملاقات میں اتحاد و یگانگت کو دنیائے اسلام کے لئے شفابخش نسخہ قرار دیا۔ عید الفطر کو ہونے والی اس سالانہ ملاقات میں قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ علاقے میں جاری مذہبی اور فرقہ وارانہ جنگ منصوبہ بند سازش ہے، جس کا مقصد مسلمان اقوام کی توجہ صیہونی حکومت کی جانب سے ہٹانا ہے
ایران کے یکتا پرست مومن عوام نے ماہ رمضان کی عبادات، روزہ داری اور خود سازی کے بعد شکرانے کے طور پر پورے ملک میں عید الفطر کی نماز قائم کی اور سجدہ شکر ادا کیا۔ ملت ایران نے عید سعید فطر کی پرشکوہ نماز میں بارگاہ رب العزت سے ملی رستگاری اور سعادت دنیا و عقبی کے تسلسل کی دعا کی۔ اس باعظمت تقریب کا نقطہ کمال مصلائے تہران میں رہبر معظم انقلاب کی امامت میں پڑھی جانے والی نماز عید تھی۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہفتے کی شام ایک ہزار سے زائد یونیورسٹی طلبہ سے چار گھنٹے کی طویل، بے تکلفانہ اور محبت آمیز ملاقات میں طلبا کی تجاویز، مطالبات، تنقیدوں اور تشویشوں کو سنا اور گوناگوں مسائل منجملہ اعلی اہداف اور اصولوں کی پابندی، طلبہ یونینوں کے اثرات کو بڑھانے کے لازمی تقاضوں، علاقائی مسائل، استکبار کے خلاف ملت ایران کی مجاہدت کے تسلسل اور طلبہ کو در پیش مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک بھر کے یونیورسٹی اساتذہ اور اکیڈمک بورڈ کے ارکان سے خطاب میں محنتی، صاحب ایمان اور بلندیوں کی جانب گامزن نسل کی تعلیم و تربیت میں اساتذہ کے کردار کو بے بدل قرار دیا اور علمی مراکز میں فروعی اور غیر ضروری بحثوں سے اجتناب پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ ملک کی علمی ترقی کی رفتار کسی بھی وجہ سے، کم نہیں ہونی چاہئے۔
نواسہ رسول حضرت امام حسن علیہ السلام کی شب ولادت کے موقع پر شعرا و ادبا نے قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ ان میں ایران کے علاوہ ہندوستان، پاکستان، افغانستان، تاجکستان اور آذربائيجان کے شعرا بھی شامل تھے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ ایران اور ایرانی قوم شہدا اور ان کے خاندانوں کے مقروض ہیں۔ سات تیر مطابق 28 جون 1981 کے دہشت گردانہ حملے کے شہدا کے اہل خانہ نیز صوبہ تہران کے ان خاندانوں سے ملاقات میں جنھوں نے ایک سے زیادہ شہیدوں کی قربانی دی ہے، قائد انقلاب اسلامی نے ہر دور کے لئے شہیدوں کے امید آفریں، عزم راسخ و روحانی نشاط سے سرشار اور حقائق کو سامنے لانے والے پیغام کا ذکر کیا اور زور دیکر کہا: آج ملک کو پختہ عزم، دشمن کی شناخت، نرم جنگ کے میدانوں میں، بشمول ثقافتی و سیاسی میدانوں کے ہر جگہ دشمن سے مقابلے کے لئے آمادگی کی ضرورت ہے اور جو لوگ دشمن کے کریہ المنظر چہرے پر 'ابلاغیاتی ملمع' چڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ قوم کے مفادات کے خلاف کام انجام دے رہے ہیں۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک کے اعلی حکام سے ماہ رمضان کی سالانہ ملاقات میں مزاحمتی معیشت کو جامہ عمل پہنانے کے طریقوں، در پیش مسائل اور اس کے تعمیری نتائج پر روشنی ڈالی۔ قائد انقلاب اسلامی نے ایٹمی مذاکرات کے سلسلے میں فیصلہ کن نکات بیان کئے اور ایران کی ایٹمی ریڈ لائنوں کی نشاندہی کی۔ قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکی، ایران کی ایٹمی صنعت کو نابود کر دینے کے در پے ہیں جس کے جواب میں ایران کے حکام ریڈ لائنوں پر زور دیتے ہوئے اچھے معاہدے یعنی منصفانہ، آبرومندانہ اور ایران کے مفادات سے مطابقت رکھنے والے معاہدے کی کوشش میں ہیں۔
پہلی رمضان المبارک کو حسینیہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ میں محفل' انس با قرآن' کا انعقاد کیا گیا۔ یہ محفل تین گھنٹے تک چلی۔ محفل میں قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بھی شرکت کی۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی جمہوری نظام کے بانی امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کے روضہ اقدس میں ایرانی قوم کے عظیم الشان اور کم نظیر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے مکتب فکر کو ملت ایران کے لئے امید بخش نقشہ راہ قرار دیا۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ ملک کی اقتصادی مشکلات اور ایٹمی مسئلے کی راہ حل داخلی توانائیوں پر اعتماد کرنا اور مستحکم مزاحمتی معیشت پر ایقان و اطمینان ہے۔
حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کے موقع پر تہران میں حسینیہ امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کی فضا کلام اللہ کی روح بخش آيتوں کی خوشبو سے معمور ہو گئی او قرآن کے بتیسویں بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرنے والے قاریان و حافظان قرآن نے قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ کی موجودگی میں برپا ہونے والی محفل 'انس با قرآن' کو معطر کر دیا۔ اس موقع پر قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے مسلمانوں کی ذاتی اور سماجی زندگی کے تمام شعبوں میں قرآن کے انعکاس کی ضرورت پر زور دیا اور اس عظیم ہدف تک رسائی کے لئے بصیرت اور عزم کو دو بنیادی اور لازمی عناصر قرار دیا۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے یوم بعثت کے مبارک موقع پر ہفتے کی صبح اسلامی نظام کے اعلی حکام، تہران میں متعین اسلامی ملکوں کے سفیروں اور مختلف عوامی طبقات سے ملاقات میں ماڈرن جاہلیت کا ہوشیاری کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے بعثت رسول سے ملنے والے سبق پر بخوبی عمل کرنے کی تاکید کی۔ قائد انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ ماڈرن جاہلیت جو اسلام سے قبل کی جاہیلت سے زیادہ خطرناک اور وسائل سے لیس ہے، امریکا کی سرکردگی والے سامراج کے ذریعے وجود میں آئی ہے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہفتہ استاد کے موقع پر وزیر تعلیم و تربیت (1) اور ملک بھر سے تشریف لانے والے اساتذہ کی کثیر تعداد سے اپنی ملاقات میں تعلیم و تربیت کے شعبے کی عدیم المثال قدر و منزلت، اسی طرح صاحب ایمان، دانا، روشن فکر، خود اعتمادی کے جذبے سے سرشار، امید و نشاط سے معمور نسل کی تربیت میں استاد کے انتہائی اہم اور موثر کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان اعلی اہداف کے حصول کا انحصار تعلیم و تربیت کے شعبے میں 'بنیادی اصلاحات کی دستاویز' کے مکمل اور منظم نفاذ پر ہے۔
'صوبہ سمنان کے تین ہزار شہید کانفرنس' کی منتظمہ کمیٹی کے ارکان نے قائد انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ پیر کے روز ہونے والی اس ملاقات میں قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ سمنان کی نمایاں خصوصیات اور اس خطے سے سماج کو ملنے والی مختلف دینی، علمی اور سیاسی شخصیات کا ذکر کرتے ہوئے صوبہ سمنان کے شہدا پر کانفرنس کے انعقاد اور شہیدوں کے ایثار و قربانی کی قدردانی کو مستحسن اور گراں قدر عمل قرار دیا۔ قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ شہیدوں کی قربانیاں اسلامی انقلاب کا لا زوال سرمایہ ہیں اور ان عزیزوں کی یاد تازہ رکھنا ایک فریضہ ہے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک بھر کے ہزاروں محنت کشوں سے ملاقات میں داخلی پیداواری شعبے سے متعلق مختلف اداروں اور حکام کے فرائض کی تشریح کرتے ہوئے کرپشن اور کالا بازاری کا سختی کے ساتھ سد باب کئے جانے پر زور دیا۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے پولیس فورس کی کانفرنس میں شرکت کرنے والے اس محکمے کے افسران، عہدیداران اور محکمہ پولیس میں سیاسی و مذہبی امور کے ذمہ داران سے ملاقات میں محکمہ پولیس کو اسلامی جمہوریہ ایران کی سیکورٹی اور قوت و اقتدار کا مظہر قرار دیا۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فوج کے کمانڈروں، اہلکاروں اور فوج سے تعلق رکھنے والے شہیدوں کے اہل خانہ سے ملاقات میں مسلح فورسز کو انقلابی و دینی رجحان و میلان اور بصیرت کی حفاظت و تقویت پر زور دیا اور دفاعی و ذہنی اور اسلحہ جاتی توانائیوں میں اضافے کی ضرورت کی نشاندہی کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کبھی بھی علاقے اور ہمسایہ ممالک کے لئے خطرہ نہیں رہا اور نہ رہے گا لیکن کسی بھی جارحیت کی صورت میں مقتدرانہ انداز میں اقدام کرے گا۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے یوم ولادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے خواتین، شعرا اور ذاکرین اہل بیت علیہم السلام سے ملاقات میں بنت رسول کے یوم ولادت کی مبارکباد پیش کی اور ایٹمی مذاکرات اور یمن کے واقعات کے سلسلے میں انتہائی کلیدی نکات بیان کئے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال 1394 (مطابق 21 مارچ 2015 الی 20 مارچ 2016) کے آغاز پر مقدس شہر مشہد میں فرزند رسول حصرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ اقدس میں خدام اور زائرین کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کیا۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ اسلام کامل کا نفاذ مرضی پروردگار اور اسلامی جمہوری نظام کا نصب العین ہے۔ ماہرین کی کونسل (مجلس خبرگان) کے ارکان نے اپنے سترہویں اجلاس (1) کے بعد 21 اسفند 1393 ہجری شمسی مطابق 12 مارچ 2015 عیسوی جمعرات کی صبح قائد انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ماحولیت اور قدرتی وسائل کی حفاظت کے محکمے کے عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات میں ہوا کی آلودگی، گرد و غبار کے طوفان، جنگلات، چراگاہوں اور ہریالی کو نقصان پہچانے والے اقدامات کی روک تھام کے لئے متعلقہ اداروں کی طرف سے صحیح منصوبہ بندی، مدبرانہ اقدامات اور دائمی اور سنجیدہ طور توجہ کی ضرورت پر زور دیا۔
قائد انقلاب اسلامی نے مقدس دفاع میں علمی شخصیات کی بھرپور شرکت اور تعاون کو راہ خدا میں قربانی دینے اور جام شہادت نوش کرنے کا جذبہ تمام طبقات میں عام ہو جانے کا ثبوت قرار دیا۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بدھ کی صبح صوبہ مشرقی آذربائیجان کے مختلف عوامی طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے گیارہ فروری کو اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے جشن میں عوام کی وسیع اور پرشکوہ شرکت کا شکریہ ادا کیا اور ملک کی اقتصادی صورت حال، مشکلات کے ازالے کے طریقوں اور خاص طور پر مستحکم و خود کفیل معیشت کے بارے میں گفتگو کی۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اتوار کی صبح فضائیہ کے کمانڈروں اور اہلکاروں سے ملاقات میں ملت ایران کے سلسلے میں امریکی حکومت کی چھتیس سال سے مسلسل جاری دشمنی کے اصلی اہداف اور ایرانی قوم کو پسپا کر دینے کے سلسلے میں اس حکومت کے غلط اندازوں کی وجوہات کو بیان کیا۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہفتے کی صبح حسینیہ امام خمینی میں نینو ٹیکنالوجی کے میدان میں ایران کی پیشرفت اور متعلقہ مصنوعات کی نمائش کا معائنہ کیا۔
پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی میں مذہبی اقلیتوں کے نمائندوں سے ملاقات میں قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی ریاست میں غیر مسلم شہریوں کے ساتھ سلوک کے تعلق سے اسلام کی تعلیمات کا ذکر کیا۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے انجینیئرنگ کے قومی دن کے پروگراموں کی منتظمہ کمیٹی کے اراکین سے خطاب میں مقدس دفاع سمیت مختلف مراحل میں ملک کے انجینیئروں کی خدمات کی قدردانی کی۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے بدھ کی صبح اینچوان ایشیئن گیمز اور ایشیئن پیرا گیمز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں سے ملاقات میں کھلاڑیوں کی فتح سے عوام کے اندر قومی افتخار کے جذبے کی بیداری، کھلاڑیوں اور چیمپینس کی دنیا کے کروڑوں تماشائیوں کی نگاہ کے سامنے دینی اقدار و شعائر کی پاسداری اور ترویج کو انتہائی اہم قرار دیا اور زور دیکر کہا کہ عالمی میدانوں میں یہ روحانی استقامت ملت ایران کی مستحکم پائيداری کی علامت ہے۔
پیغمبر ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہما السلام کے یوم ولادت با سعادت 17 ربیع الاول کی مناسبت سے ملک کے مختلف عوامی طبقات، سول اور فوجی عہدیداران نیز اٹھائیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس میں شرکت کرنے والے علما و مفکرین اور تہران میں متعین اسلامی ممالک کے سفیروں کی قائد انقلاب اسلامی سے ملاقات ہوئی۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے قائد انقلاب اسلامی نے اتحاد و یکجہتی کو پیغمبر اسلام کا سب سے اہم درس اور امت اسلامیہ کی سب سے اہم ضرورت قرار دیا۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کی صبح مقدس شہر قم سے آنے والے ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی انقلاب کے حقائق میں تحریف کرنے اور انیس دی 1356 ہجری شمسی مطابق 9 جنوری 1978 اور 9 دی 1388 ہجری شمسی مطابق 30 دسمبر 2009 کو رونما ہونے والے واقعات کو بھلا دئے جانے کی اغیار کی کوششوں کا حوالہ دیا اور فرمایا: ملت ایران سے عالمی استکبار کی دشمنی کبھی ختم ہونے والی نہیں ہے، لہذا حکام کو چاہئے کہ داخلی توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ناقابل بھروسہ دشمن کے ہاتھ سے پابندیوں کا حربہ چھین لیں اورحقیقی معنی میں روشن وسائل سے امیدیں وابستہ کرکے اسلامی انقلاب اور قوم کی درخشاں امنگوں کی تکمیل کے راستے میں اپنے فرائض کو عملی جامہ پہنائیں۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 1393/09/06 ہجری شمسی مطابق 27 نومبر 2014
جمعرات کی صبح رضاکار فورس 'بسیج' کی جنرل اسمبلی کے ارکان نیز بسیج کے مختلف طبقات کے نمائندوں سے ملاقات میں الوہی و انسانی فرائض کے ادراک اور بصیرت کو 'بسیج کی فکری عمارت کے دو بنیادی ستون قرار دیا اور ایران کی مذاکراتی ٹیم کی استقامت و پائیداری اور محنت و لگن کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ملت ایران کو امریکا کا اعتماد حاصل کرنے کی کوئی احتیاج نہیں ہے۔
تکفیریت کے خطرات کا جائزہ لینے کے لئے قم میں منعقد ہونے والی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرنے والے دنیا کے اسی سے زائد ملکوں کے شیعہ اور سنی اسکالروں دانشوروں اور علمائے کرام نے منگل کو تہران میں قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے فرمايا کہ مسلح افواج ميں، وقت کے تقاضے کے مطابق ضروري ٹريننگ اور جديد ترين فوجي وسائل کے ساتھ ہي ايمان، بصيرت، عزم راسخ اور حقيقي احساس ذمہ داري بھي ضروري ہے- قائد انقلاب اسلامی نے اسي کے ساتھ فرمايا کہ آج دنياو اسلام کے حقيقي حريت پسندی کے پيغام کي تشنہ ہے-
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یونیورسٹیوں کے جینیئس اور با صلاحیت طلبہ و طالبات، قومی اور بین الاقوامی اولمپیاڈوں اور سیمیناروں کے منتخب نوجوانوں سے ملاقات میں یونیورسٹیوں اور سائنسی تحقیقاتی مراکز کے درمیان ایجادات اور علمی کاموں کا ایک عظیم اور جامع چینل قائم کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ روئے زمین پر موجود ذخائر اور سرمائے یعنی ملک کے جینیئس نوجوانوں اور ممتاز صلاحیت کے مالک افراد کی استعداد و صلاحیت کی مدد سے ایران کا انتظام و انصرام چلایا جانا چاہئے، زیر زمین وسائل اور تیل کے ذخائر کی نشیب و فراز سے دوچار رہنے والی آمدنی کے ذریعے نہیں۔
قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے 21 مہر 1393 ہجری شمسی مطابق 13 اکتوبر 2014 ، پير کو عيد غدير خم کي مناسبت سے ملک کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کے ايک اجتماع سے خطاب ميں مسلمانوں کے درميان اختلاف و تفرقے کے ہر اقدام سے پرہيز کي ضرورت پر زور ديا
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے پروسٹیٹ کے آپریشن کے بعد ایک ہفتہ اسپتال میں گزارا اور پوری طرح صحتیاب ہوکر آج پیر کی صبح اسپتال سے ڈسچارج ہوئے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 16 شہریور 1393 ہجری شمسی مطابق 7 ستمبر 2014 کو اتوار کی صبح اس سال کے حج مشن اور ادارہ حج و زیارات کے عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات میں حج کو سرزمین نزول وحی کے روحانی الطاف سے فیض یاب ہونے، اللہ تعالی سے اپنے رابطے کو مستحکم بنانے اور عالم اسلام کی مشکلات کے ازالے کے مقصد سے باہمی مشاورت کا بہترین موقع قرار دیا۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 16 شہریور 1393 ہجری شمسی مطابق 7 ستمبر 2014 کو اتوار کی صبح اس سال کے حج مشن اور ادارہ حج و زیارات کے عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات میں حج کو سرزمین نزول وحی کے روحانی الطاف سے فیض یاب ہونے، اللہ تعالی سے اپنے رابطے کو مستحکم بنانے اور عالم اسلام کی مشکلات کے ازالے کے مقصد سے باہمی مشاورت کا بہترین موقع قرار دیا۔