Skip to main content
  • English
  • Français
  • Español
  • Русский
  • हिंदी
  • Azəri
  • العربية
  • اردو
  • فارسی
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خطاب
  • ملٹی میڈیا
  • سوانح زندگی
  • فکر و نظر
  • نگارش
  • استفتائات و جوابات
خطاب
شرح احادیث
تقاریر
اقتباسات
فرمان
خطوط و پیغامات

عالمی سامراج کی مخالفت کے قومی دن کی مناسب سے اہم خطاب

قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سامراج کی مخالفت کے قومی دن یعنی تیرہ آبان مطابق چار جون سے ایک روز قبل بارہ آبان تیرہ سو اٹھاسی ہجری شمسی مطابق تین جون دو ہزار نو کو شہدا کے خاندانوں اور طلبا کے ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب کیا۔
2009/06/03

شہدا کے اہل خاندان سے ملاقات، شہیدوں کے خون کی قدر و قیمت کی وضاحت

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے چوبیس مئی دو ہزار نو کو تہران میں دو یا اس سے زیادہ شہدا کا داغ اٹھانے والے خاندانوں سے ملاقات کی اور اسلامی انقلاب اور اسلامی نظام کے لئے شہدا کی قربانیوں اور ان کے اہل خاندان کے صبر و ضبط کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
2009/05/23

صوبہ کردستان کے شہر سقز میں عوامی اجتماع سے قائد انقلاب کا خطاب

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ کردستان کے اپنے دورے کے آخری دن منگل انتیس اردیبہشت تیرہ سو اٹھاسی ہجری شمسی مطابق انیس مئی دو ہزار نو کو شہر سقز کے عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔
2009/05/18

صوبہ کردستان کے شہر بیجار میں عوامی اجتماع سے قائد انقلاب کا خطاب

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اٹھائیس اردیبہشت تیرہ سو اٹھاسی ہجری شمسی مطابق اٹھارہ مئی دو ہزار نو کو صوبہ کردستان کے شہر بیجار میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔
2009/05/17

صوبہ کردستان کے شہر مریوان میں عوامی اجتماع سے قائد انقلاب کا خطاب

قائد انقلاب اسلامی نے صوبہ کردستان کے اپنے سفر کے دوران چھبیس اردیبہشت تیرہ سو اٹھاسی ہجری شمسی مطابق سولہ مئی دو ہزار نو کو شہر مریوان کا دورہ کیا اور شہر کے عوام کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقامی افراد کی صفات و خصوصیات بیان کیں۔
2009/05/15

صوبہ کردستان کے مفکرین اور دانشوروں کے اجتماع سے قائد انقلاب کا خطاب

قائد انقلاب اسلامی نے چوبیس اردیبہشت تیرہ سو اٹھاسی ہجری شمسی مطابق، چودہ مئی دو ہزار نو کو صوبہ کردستان کے اپنے سفر کے دوران صوبے کی علمی شخصیات، مفکرین اور دانشوروں کے اجتماع سے خطاب کیا
2009/05/13

افواج کے وجود کا فلسفہ یہ ہے کہ ان کے زیر سایہ عوام احساس تحفظ کریں، قائد انقلاب

قائد انقلاب اسلامی نے صوبہ کردستان میں بدھ تیئيس اردیبہشت تیرہ سو اٹھاسی ہجری شمسی مطابق تیرہ مئی دو ہزار نو عیسوی کو مسلح فور‎سز کی ایک مشترکہ تقریب سے خطاب میں اسلامی جمہوری نظام میں مسلح فورسز کے خاص کردار کی وضاحت کی اور ساتھ ہی دشمنوں کی سازشوں اور سرگرمیوں کی جانب سے ہمیشہ ہوشیار اور جوابی کاروائی کے لئے تیار رہنے کی ضرورت پر تاکید فرمائی۔
2009/05/12

صوبہ کردستان کے شہدا اور ان کے خاندانوں کی مظلومیت کا تذکرہ

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بائیس اردیبہشت تیرہ سو اٹھاسی ہجری شمسی مطابق بارہ مئی سن دو ہزار نو عیسوی کو صوبہ کردستان کے اپنے سفر کے دوران صوبے کے شہدا کے خاندانوں اور مسلط کردہ جنگ میں ملک کے دفاع کے لئے جان کی بازی لگا دینے والے ایثار پیشہ افراد سے ملاقات میں شہادت کے بلند مرتبے کو بیان کیا اور ساتھ ہی کردستان کے شہدا اور ان کے خاندانوں کو ملک کے دیگر علاقوں کے مقابلے میں زیادہ مظلوم اور ستم رسیدہ قرار دیا۔
2009/05/11

صوبہ کردستان کے شیعہ وسنی علما اور طلاب سے قائد انقلاب کا خطاب

قائد انقلاب اسلامی نے بائیس اردیبہشت تیرہ سو اٹھاسی ہجری شمسی مطابق بارہ مئی دو ہزار نو کو صوبہ کردستان کے دورے کے موقع پر شیعہ سنی، علما و طلبہ کے اجتماع سے خطاب کیا۔
2009/05/11

یوم محنت کشاں، یوم استاد اور نرس ڈے کی مناسب سے ایک اہم خطاب

قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے نو اردیبہشت تیرہ سو اٹھاسی ہجری شمسی مطابق انتیس اپریل دو ہزار نو کو یوم محنت کشاں، یوم استاد اور نرس ڈے کی مناسبت سے تینوں طبقوں سے اپنی ملاقات میں اہم ترین نکات کی جانب اشارہ کیا۔
2009/04/28

امام حسین ڈیفنس یونیورسٹی میں ایک تقریب سے قائد انقلاب اسلامی کا خطاب

قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے پندرہ اپریل دو ہزار نو کو امام حسین علیہ السلام ڈیفنس یونیورسٹی کے طلبا کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی نظام میں مسلح فورسز کے کردار پر روشنی ڈالی۔ آپ نے دشمن سے ہرگز مرعوب نہ ہونے پر تاکید کرتے ہوئے اسلامی نظام کے سپاہیوں کی روحانی ہیبت کو دشمن کے مادی رعب و دبدبے سے زیادہ موثر قرار دیا۔
2009/04/14

ہفتہ اتحاد کی مناسب سے خطاب، اتحاد بین المسلمین کی ضرورت پر تاکید

قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے پچیس اسفند تیرہ سو ستاسی ہجری شمسی مطابق پندرہ مارچ دو ہزار نو عیسوی کو ہفتہ اتحاد کی مناسبت سے مختلف عوامی طبقات، ملک کے اعلی حکام اور مسلم ممالک کے سفیروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اتحاد بین المسلمین کی ضرورت پر تاکید فرمائی۔
2009/03/14

فلسطینی عوام کی ہمہ جہت مدد مسلمانوں کے لئے واجب کفائی،قائد انقلاب

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تہران مین فلسطین کی حمایت کے سلسلے میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا سب سے اہم مسئلہ قرار دیا۔ آپ نے اس سلسلے میں اہم ترین نکات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ جب قفقاز، بالکان اور جنوب مغربی ایشیا کے ممالک اسی سال تک اپنی حقیقی شناخت سے محرومی اور سابق سویت یونین کا حصہ رہنے کے بعد اپنی شناخت دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں تو فلسطین کی حقیقی شناخت کی بازیابی کیوں نہیں ہو سکتی۔ قائد انقلاب اسلامی کا خطاب پیش نظر ہے:
2009/03/03

صیہونی حکام کی وحشیانہ سرشت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، قائد انقلاب

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تہران مین فلسطین کی حمایت کے سلسلے میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا سب سے اہم مسئلہ قرار دیا۔ آپ نے اس سلسلے میں اہم ترین نکات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ جب قفقاز، بالکان اور جنوب مغربی ایشیا کے ممالک اسی سال تک اپنی حقیقی شناخت سے محرومی اور سابق سویت یونین کا حصہ رہنے کے بعد اپنی شناخت دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں تو فلسطین کی حقیقی شناخت کی بازیابی کیوں نہیں ہو سکتی۔ قائد انقلاب اسلامی کا خطاب پیش نظر ہے:
2009/03/03

شہر تبریز کے عوام کے تاریخ ساز شجاعانہ و دانشمندانہ اقدام کا تجزیہ

انتیس بہمن تیرہ سو چھپن ہجری شمسی مطابق اٹھارہ فروری انیس سو اٹھہتر عیسوی ایران کے اسلامی انقلاب کے تعلق سے یادگار تاریخ ہے۔ اس دن صوبہ مشرقی آذربائیجان کے شہر تبریز کے عوام نے چالیس روز قبل انیس دی کو قم میں شاہی کارندوں کے حملے میں شہید ہونے والے مظاہرین کا چہلم منایا۔ یہ چہلم در حقیقت انقلاب کی تحریک میں بہت موثر ثابت ہوا۔ اہل تبریز کے اس اقدام سے انیس دی کے واقعے کی یاد تازہ ہو گئی اور اس واقعے میں شہید ہونے والوں کا خون رائگاں جانے سے بچ گيا۔ اہل تبریز کے اس اقدام کا پورے ملک پر اثر پڑا اور تحریک انقلاب کو وسعت ملی۔ اسی یادگار اور تاریخ ساز واقعے کی مناسب سے قائد انقلاب اسلامی نے مشرقی آذربائیجان کے عوام سے اپنی ملاقات میں واقعے کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ ملاقات حسب سابق تہران میں انجام پائی۔  تفصیلی خطاب پیش نظر ہے؛ بسم‏اللَّه‏الرّحمن‏الرّحيم‏ عزیز بھائيو اور بہنو! خوش آمدید۔ اللہ کا شکر ہے کہ ہمیں آج یہ توفیق نصیب ہوئی کہ اس حسینیہ میں (صوبہ) آذربائیجان اور (شہر) تبریز کے با پاکیزہ صفت عوام، عزیز نوجوانوں اور شہدا کے اہل خانہ کی روحانیت و معنویت اور صفائے باطنی نے حسین ابن علی علیہ الصلاۃ و السلام کے تذکرے سے ہمیں بھی صفائے باطنی عطا کر دی۔ اس صفا وپاکیزگی اور قلبی توجہ نے جو اہل تبریز میں ہمیشہ نمایاں رہتی ہے، ہماری زندگی و اس مقام و ماحول کو منور کر دیا۔ یہ بڑا با معنی حسن اتفاق ہے کہ آج چہلم(سید الشہدا) بھی ہے اور انتیس بہمن کا واقعہ بھی چہلم ہی کا ایک واقعہ ہے۔ کربلا کا چہلم ایک شروعات تھی۔ جب کربلا کا واقعہ رونما ہو گیا، وہ بھیانک المیہ سامنے آ گیا اور اس مقام پر امام حسین علیہ السلام، آپ کے اصحاب و اقربا نے بے مثال فداکاری و ایثار کا مظاہرہ کر دیا تو اب باری تھی اسیروں کی کہ وہ پیغام کو عام کریں اور حضرت زینب سلام اللہ علیھا اور حضرت سید سجاد علیہ السلام کی حق بیانی، خطبے اور انکشافات، طاقتور ذرائع ابلاغ کی مانند واقعے، اس کے اہداف، اس کے رخ اور (اس کے پیچھے کارفرما) فکر کو وسیع پیمانے پر مشتہر کرتے، اور ایسا ہی ہوا۔ گھٹن کے ماحول کی ایک خاصیت یہ ہوتی ہے کہ اس میں عوام جن حقائق سے آگاہ ہو چکے ہیں انہیں عملی طور پر ظاہر کرنے کی جرئت و ہمت جٹا نہیں پاتے۔ کیونکہ پہلی بات تو یہ ہے کہ ظالمانہ و استبدادی نظام اس کا موقع ہی نہیں دیتا کہ عوام کچھ سمجھ پائیں، اور اگر بات اس کے کنٹرول سے نکل جائے اور عوام اس سے باخبر ہو جائیں تو وہ عوام کو ہرگز یہ موقع نہیں دیتا کہ اس (حقیقت) پر عمل کریں۔ کوفے میں، شام میں اور راستے میں(دیگر مقامات پر) بہتوں نے حضرت زینب کبری سلام اللہ علیھا یا حضرت سید سجاد علیہ السلام یا دیگر اسیروں کو دیکھ کر بہت کچھ سمجھ لیا تھا۔ لیکن کس میں جرئت تھی اور کس میں یہ طاقت تھی کہ جو سمجھ گیا تھا اسے اس ظالمانہ، استکباری و استبدادی نظام اور رعونت کےسامنے (عملی طور پر) ظاہر کرتا؟ (حقیقت) گلے میں اٹک کر رہ گئی تھی۔ چہلم کے دن پہلی بار یہ باہر نکلی۔ سید ابن طاؤس اور دیگر بزرگوں نے لکھا ہے کہ جب اسیروں کا قافلہ یعنی جناب زینب سلام اللہ علیھا اور بقیہ اہل حرم چہلم کو کربلا پہنچے تو وہاں صرف جابر ابن عبد اللہ انصاری اور عطیہ عوفی ہی موجود نہیں تھے بلکہ بنی ہاشم کے کچھ مرد کچھ افراد اور کچھ عقیدتمند بھی سید الشہدا کی تربت پر جمع تھے۔ وہ زینب کبری کے استقبال کے لئے آئے تھے۔ حضرت زینب کبری نے شام سے واپسی کے سفر میں کربلا جانے پر جو تاکید فرمائی شائد اس کا مقصد یہی رہا ہو کہ اس مقام پر چھوٹا سا ہی سہی لیکن با معنی اجتماع ہو۔ بعض افراد نے یہ اعتراض کیا ہے کہ اربعین تک کیسے ممکن ہے کہ وہ لوگ کربلا پہنچ جائیں۔ تاہم آیت اللہ قاضی شہید نے اپنی تفصیلی تحریر میں اسے ثابت کیا ہے۔ بہرحال بزرگوں کی کتابوں میں یہ ملتا ہے کہ جب حضرت زینب کبری اور اہل حرم کربلا پہنچے تو عطیہ عوفی، جناب جابر بن عبد اللہ انصاری اور بنی ہاشم کے کچھ لوگ وہاں موجود تھے۔ یہ اس ہدف کی تکمیل کی نشانی تھی جس کے لئے جام شہادت نوش کیا گيا۔ یعنی لوگوں میں جرئت(اظہار) پیدا کرنا۔ یہیں سے توابین کا ماجرا شروع ہوا۔ حالانکہ توابین کی تحریک کچل دی گئی لیکن کچھ دنوں میں حضرت مختار اور کوفہ کے دیگر دلاوروں کے قیام کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ نتیجتا ظالم بنی امیہ کی بساط سمیٹ دی گئی۔ ویسے اس کے بعد مروانیوں کا سلسلہ حکومت شروع ہو گیا لیکن جد و جہد اور قیام کا سلسلہ بھی چلتا رہا۔ کیونکہ راستہ کھل چکا تھا۔ یہ ثمرہ تھا چہلم کا۔ گویا چہلم میں انکشاف و افشاء بھی ہے، پیغام عمل بھی ہے اور افشاء کے اہداف کی تکمیل بھی اسی چہلم میں ہے۔ تبریز میں بھی یہ واقعہ بعینہ رونما ہوا۔ میں اس سے قبل بھی اہل تبریز کی خدمت میں عرض کر چکا ہوں کہ اگر انتیس بہمن کا واقعہ رونما نہ ہوتا یعنی شہدائے قم کی یاد اہل تبریز کے ذریعے اس فداکاری و ایثار کے ساتھ تازہ نہ کر دی گئی ہوتی تو بہت ممکن تھا کہ جد و جہد اور تحریک کا رخ کچھ اور ہو جاتا۔ بہت ممکن تھا کہ یہ عظیم واقعہ جو اس انداز سے رونما ہوا ، رونما نہ ہوتا۔ یعنی انتیس بہمن کا اہل تبریز کا قیام فیصلہ کن تھا۔ قم میں بہنے والے خون اور قم کی تحریک کے بنیادی مقصد کو تبریز کے واقعے نے تازہ و زندہ رکھا۔ ظاہر ہے عوام کو اس کی قیمت چکانی پڑی، عوام نے اپنی جانیں، اپنا چین و سکون، اپنی سلامتی و تحفظ، سب کچھ قربان کر دیا۔ ہاں اس کا ثمرہ ملک گیر بیداری کی صورت میں ملا۔ قم کی واقعے کا چہلم (تبریز میں) منایا گیا۔ انتیس بہمن کے شہدائے تبریز کے چہلم کے تسلسل میں کئی چہلم منائے گئے۔ اس سے تحریک کے پھیلاؤ اور ہمہ گيری کا اندازہ ہوتا ہے۔ صحیح تحریک کی یہی خاصیت ہے۔ خیر یہ تو ایک تاریخی گفتگو تھی جس کا تعلق ماضی سے ہے۔ انتیس بہمن سن تیرہ سو چھپن کو تبریز میں رونما ہونے والے اس واقعے کو اکتیس سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔ اکتیس سال بہت ہوتے ہیں۔ اس وقت یہاں تشریف فرما حضرات میں بہت سے لوگ شائد اس وقت پیدا بھی نہ ہوئے ہوں اور اگر موجود تھے تو بہت چھوٹے تھے، بچے تھے، سمجھنے سے قاصر تھے۔ جب کوئی واقعہ اچھی نیت اور صحیح طرز فکر کی بنیاد پر رونما ہوتا ہے تو اس میں کچھ سبق آموز باتیں ہوتی ہیں جنہیں سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ انتیس بہمن کے واقعے سے تین درس ملتے ہیں؛ نمبر ایک آگاہی و بیداری و عدم غفلت کی کیا تاثیر ہے۔ دوسرے جرئت عمل اور تیسرے مستقبل کے سلسلے میں بھرپور امید رکھنا اور سختیوں اور خطرات کو خاطر میں نہ لانا۔ یہ تین درس ہیں۔ سب سے پہلی منزل فہم و ادراک کی ہے۔ بہت سے افراد نے حالات کی اہمیت کو نہیں سمجھا، لیکن اہل تبریز نے حالات کی اہمیت و نزاکت کا ادراک اور پھر (مناسب) اقدام کیا۔ حالات کی اہمیت و نزاکت کا ادراک اور یہ عقلمندی بہت اہم چیز ہے۔ جب حالات کی نزاکت کا اندازہ ہو جائے تو جرئت عمل کی ضرورت پیش آتی ہے، یہ دوسرا نکتہ ہے۔ اس کے بعد یہ ضروری ہوتا ہے کہ اقدام پوری امید، ذات الہی پر توکل و اتکاء اور اللہ تعالی کی ذات سے بھرپور توقعات وابستہ کرکے انجام دیا جائے۔ یہ انتیس بہمن کی بعض سبق آموز باتیں ہیں۔ عوام میں اگر اللہ کی ذات پر ایمان نہ ہوتا، اگر دریائے ایمان لوگوں کے دلوں میں موجزن نہ ہوتا تو واقفیت و آگاہی پیدا ہوکر بھی رائگاں جاتی، اس سے کچھ حاصل نہ ہوتا۔ کیونکہ عملی اقدام انجام نہ پاتا۔ لوگوں کی قوت ایمانی، عوام کی ہوشیاری، بر وقت اقدام، ان ساری چیزوں کا بڑا اہم کردار رہا۔ تو یہ ہمارے لئے درس ہے۔ آج بھی ایسا ہی ہے اور آئندہ بھی ایسا ہی ہوگا۔ واقعات کا توجہ اور دانشمندی سے جائزہ لینا چاہئے۔ بہت سی قومیں حساس مواقع پر بر وقت نزاکتت کا ادراک نہ کر سکیں، ان پر حوادث کا پہاڑ ٹوٹ پڑا، سانحے گزر گئے لیکن وہ غافل ہی رہیں اور حوادث نے انہیں کچل کر رکھ دیا۔ جس وقت رضاخان کی رعونت کے مقابلے مین بعض علما اٹھ کھڑے ہوئے تھے اگر عوام نے اس وقت ان کا ساتھ دے دیا ہوتا۔ اگر لوگوں کو اندازہ ہو جاتا کہ حالات کس رخ پر جا رہے ہیں اور وہ قیام کرتے تو شاید آج ہماری قوم پچاس سال آگے ہوتی ہے اور پٹھو طاغوتی پہلوی حکومت کے پچاس سالہ دور کے انحطاط و تنزلی کا سامنا ملک کو نہ کرنا پڑتا۔ غفلت کے نتیجے میں لوگ ان خساروں کو تحمل کر لیتے ہیں۔ بنابریں غفلت نہیں برتنا چاہئے۔ جس وقت اس ملک میں امریکیوں نے بغاوت کروائی تھی، جو انیس سو ترپن میں امریکہ اور برطانیہ کی مشترکہ سازش کے نتیجے میں ہوئی تھی اگر وقت کی نزاکت کو سمجھ لیا گيا ہوتا اور مناسب اقدام کیا جاتا تو ملک کو یہ خسارہ نہ ہوتا۔ واقعات پر باریک بینی سے نظر رکھنا چاہئے۔ اس وقت ہماری قوم اپنے سامنے ایک بہت بڑے محاذ کا مشاہدہ کر رہی ہے جہاں سے پوری توانائی کے ساتھ یہ کوشش کی جا رہی ہے کہ اسلامی انقلاب کی سامراج مخالف ماہیت کا خاتمہ ہو جائے۔ انقلاب کی کامیابی کے اوائل سے ہی اس محاذ کی یہ کوشش رہی کہ انقلاب کے بطن سے ظہور پذیر ہونے والا اسلامی نظام قائم و دائم نہ رہ سکے۔ ہر ممکن کوشش کی گئی کہ اسلامی جمہوری نظام کا نشو نما نہ ہو سکے۔ البتہ یہ کوششیں ناکام رہیں۔ سیاسی کوششیں کی گئیں، اقتصادی ناکہ بندی کی گئی، اس قوم پر آٹھ سالہ جنگ مسلط کی گئی، اس قوم کے دشمنوں کو مسلح کیا گیا، ساز و سامان دیا گيا، اسلامی انقلاب اور اسلامی نظام کے خلاف داخلی فتنے بھڑکائے گئے لیکن انہیں کامیابی نہ مل سکی۔ وہ(دشمن) بھی اسی نتیجے پر پہنچے کہ اسلامی نظام کو سرنگوں کرنا ناممکن ہے، کیونکہ اس کی پشتپناہی اور حمایت کے لئے مومن عوام سینہ سپر ہیں۔ دسیوں لاکھ مومن عوام نے اس نظام کی پاسبانی کی ہے۔ یہ صرف حکام اور حکومت کا معاملہ نہیں ہے۔ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ کوئی نظام چند افراد پر قائم ہوتا ہے اور ایک مخصوص طبقے کو اس سے فیض پہنچ رہا ہوتا ہے، ایسے نظام سے سامراج کو کوئی خطرہ نہیں ہوتا لیکن کوئی نظام ایسا بھی ہوتا ہے جس کا پورا دارومدار عوام کے ایمان و ایقان پر ہوتا ہے، اس کی تکیہ گاہ عوام کے قلوب ہوتے ہیں، اسے عوام کی بھرپور پشتپناہی حاصل ہوتی ہے، ایسے نظام کا کوئی کچھ بگاڑ نہیں سکتا۔ سامراجی قوتوں کو بھی اس حقیقت کا اندازہ ہو چکا ہے۔ یہی جلوس اور ریلیاں، یہی اس سال (بائيس بہمن مطابق گیارہ فروری) کی عوامی ریلیاں بڑے پر شکور اور عظیم پیغام کی حامل تھیں۔ سائنسی ترقی، مختلف میدانوں میں نوجوانوں کی پیش قدمی، ماضی سے بھی زیادہ جذاب اور موثر واقع ہونے والے انقلاب کے نعرے، اب کوئی بھی عہدہ دار اسلامی انقلاب کے نعروں کے تعلق سے کسی پشیمانی اور خفت کا احساس نہیں کرتا بلکہ حکام ان نعروں پر نازاں ہیں۔ خود مختاری، آزادی، اسلام، اس معتبر اور با معنی آئين پر افتخار کرتے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ اس نظام کو کوئی ہلا بھی نہیں سکتا۔ دشمن اس نتیجے پرپہنچ چکا ہے کہ اس نظام کو جہاں تک ممکن ہے اندر سے کھوکھلا کیا جائے۔ یہ ثقافتی یلغار جس کی جانب میں نے کئی سال قبل اشارہ کیا تھا، یہ ثقافتی شبخون جس کے آثار مختلف میدانوں میں محسوس کئے جاتے تھے اور آج بھی نظر آ رہے ہیں۔ ان کے پیچھے یہی نیت اور یہی خواہش کارفرما ہے کہ انقلاب کو اس کی روح اور اس کی دینی و اسلامی ماہیت سے تہی کر دیا جائے، جدا کر دیا جائے۔ یہ بھی ان نازک مواقع میں سے ایک ہے جس کے سلسلے میں عوام کی ہوشیاری و بیداری لازمی ہے۔ یہ بھی انتیس بہمن کے واقعے کی مانند ہے۔ بہت سے افراد انتیس بہمن کے واقعے کی نزاکت کو محسوس نہیں کر سکے تھے، لیکن آپ اہل تبریز نے اس کا ادراک کیا اور عملی طور پر بھی اپنے اس فہم و ادراک کو ثابت کیا۔ یہ چیز دائمی ہے۔ عوام کو واقعات و حالات کی حساسیت و نزاکت کا مکمل ادراک ہونا چاہئے اور بحمد اللہ آج قوم اس نزاکت سے پوری طرح واقف بھی ہے۔ عوام پوری طرح بیدار ہیں۔ یہ بھی اسلامی انقلاب اور اسلامی جمہوری نظام کا ثمرہ ہے۔ عوام بیدار ہو چکے ہیں، ان میں تجزیاتی صلاحیت پیدا ہو چکی ہے۔ آپ یقین جانئے کہ اب اسلامی نظام کے دشمن اس کی مستحکم بنیادوں کے سامنے خود کو عاجز پاتے ہیں۔ ان کی کوشش یہ ہے کہ گوناگوں حربوں کے ذریعے اس انقلاب کا حصہ رہ چکے افراد کے توسط سے انقلاب کو اندر سے رفتہ رفتہ کھوکھلا کردیں۔ اسلامی جمہوریہ بس نام کا اسلامی جہموریہ رہ جائے، یہ برائے نام انقلابی نظام رہ جائے اس میں انقلاب و اسلام کی روح کا کہیں کوئی نام و نشان نہ رہے۔ خالی نام کی کیا ارزش؟ روح ضروری و لازمی ہے۔ میرا اور آپ سب کا فریضہ یہ ہے کہ ہم انقلاب کی روح اور انقلاب کے با ارزش اصولوں کی حفاظت کریں اور ان با ارزش بنیادوں اور اعلی قدروں کو نظر انداز نہ ہونے دیں۔ یہ ہم سب کا فریضہ ہے۔ ہمیں یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالی ایسے لوگوں کا یاور و مددگار ہے جو اس پر ایمان کے ساتھ قدم بڑھا رہے ہیں اور اپنی انسانی طاقت و توانائی کو کسی اہم ہدف کے لئے صرف کر رہے ہیں۔ مقدس اہداف کی راہ میں قدم بڑھانے والے افراد کی اللہ تعالی نصرت و اعانت کرتا ہے۔ جب بھی ہم نے شکست کھائی اور جب بھی ہم اللہ تعالی کی نصرت سے محروم ہوئے اس کی وجہ یہ تھی کہ ہم نے صحیح کام انجام نہیں دیا۔ ہم نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔ اگر ہم اپنا فریضہ ادا کریں گے تو اللہ تعالی بھی ہماری مدد کرے گا۔ وہ فرماتا ہے اوفوا بعھدی اوف بعھدکم تم میرے ساتھ کیا گیا عہد و پیمان پورا کرو تو میں بھی اس عہد و پیمان کو پورا کروں گا۔ معلوم ہوا کہ مسئلہ دوطرفہ ہے۔ اللہ نے، جو ہماری جان کا مالک اور تمام عطیات کا سرچشمہ ہے، ہم سے دو طرفہ عہد و پیمان باندھا ہے کہ تم اس پر عمل کرو میں بھی اس پر عمل کروں گا۔ یعنی اللہ تعالی نے یہ وعدہ کیا ہے۔ اب اگر ہم نے اپنے فریضے پر عمل نہ کیا تو ہم اللہ تعالی سے نصرت و مدد کی توقع بھی نہیں رکھ سکتے۔ خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ملت ایران نے ثابت کر دیا کہ وہ میدان عمل و اقدام میں پیش پیش رہنے والی قوم ہے۔ تیس سال تک ہمارے دشمن یہی آس لگائے رہے کہ یہ قوم انقلابی نعروں کو فراموش کر دے گی لیکن تیس سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد آج آپ، عوام کے اجتماعات، ان کے خیالات اور ان کے نعروں کو دیکھئے تو یہ وہی اوائل انقلاب کے نعرے اور خیالات ونظریات ہیں۔ یہ صراط مستقیم پوری طرح محفوظ رہا۔ یہ بہت اہم بات ہے۔ تاریخ کے دیگر متعدد انقلابوں میں یہ خصوصیت نظر نہیں آتی۔ یہ اللہ تعالی اور اسلام پر ایمان و عقیدے کا ثمرہ ہے۔ انقلاب کے نعروں کی پاسداری و پاسبانی کی جانی چاہئے۔ نوجوانوں کو خاص طور پر اس کی قدر کرنا چاہئے۔ خوش قسمتی سے ہماری آج کی نوجوان نسل اوائل انقلاب کی نوجوان نسل کے مقابلے میں زیادہ تجربہ کار اور با صلاحیت ہے۔ اس وقت احساسات کا غلبہ تھا تو آج فکر و نظر کی بالادستی ہے، صرف احساسات نہیں ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ احساسات و جذبات نہ ہوں، جذبات بھی ہیں لیکن فکر و نظر کے ہمراہ، صحیح ادراک اور جذبہ عمل کے ہمراہ۔ پروردگارا! ہمارے شہدا کی ارواح کو پیغمبر اسلام کے ساتھ محشور فرما، ہمارے بزرگوار امام(خمینی رہ) کو جو اس عظیم تحریک کی روح رواں ہیں اپنے اولیائے کرام کے ساتھ محشور فرمایا۔ ہمیں اسی راہ کے سپاہیوں اور اسی مقدس ہدف کے جاں نثاروں میں قرار دے۔ اللہ تعالی آپ سب بھائیوں بہنوں کی توفیقات میں روز افزوں اضافہ فرمائے۔ والسّلام عليكم و رحمةاللَّه و بركاته‏    
2009/02/17

فضائیہ کے کمانڈروں اور اہلکارو‎ں سے قائد انقلاب اسلامی کا خطاب

انیس بہمن تیرہ سو ستاسی ہجری شمسی مطابق سات فروری دو ہزار نو عیسوی کو فضائیہ کے کمانڈروں اور اہلکاروں سے اپنی ملاقات میں قائد انقلاب اسلامی نے انیس بہمن کے یادگار دن اور اس دن انجام پانے والے فضائیہ کے دانشمندانہ اقدام پر روشنی ڈالی۔
2009/02/06

چھبیس جنوری کے تاریخی دن کی مناسبت سے قائد انقلاب کا خطاب

26 جنوری کا دن اسلامی انقلاب کی تاریخ کا ایک اہم ترین دن ہے۔ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد بعض عناصر نے عوام کی حمایت کے نام پر قوم کو گمراہ کرنے اور اسلامی جمہوری نظام سے برگشتہ کرنے کی کوششیں کیں جبکہ عوام نے بے مثال اکثریت سے ملک کے لئے اسلامی جمہوری نظام کا انتخاب کیا تھا۔
2009/01/25

نو جنوری کے تاریخی واقعے کی مناسبت سے قائد انقلاب کا اہم خطاب

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے انیس دی 1356 ہجری شمسی مطابق 9 جنوری 1978 کے واقعے کی سالگرہ کے موقع پر مقدس شہر قم سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب کیا۔
2009/01/08

عید غدیر خم کے موقع پر ایک عوامی اجتماع سے قائد انقلاب کا خطاب

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ستائيس آذر تیرہ سو ستاسی ہجری شمسی مطابق سترہ دسمبر دو ہزار آٹھ عیسوی کو عید سعید غدیر کی مناسبت سے مختلف شعبہ ہای زندگی سے وابستہ افراد کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کیا۔ آپ نے واقعہ غدیر کے رموز اور اس میں پوشیدہ درس کی جانب اشارہ کیا۔
2008/12/16

علم و صنعت یونیورسٹی میں طلبا واساتذہ کے ایک اجتماع سے خطاب

قائد انقلاب اسلامی نے چوبیس آذر تیرہ سو ستاسی ہجری شمسی مطابق چودہ دسمبر دو ہزار آٹھ کو تہران کی معروف علم و صنعت یونیورسٹی کے طلبا و اساتذہ کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب میں ملک کے لئے علم و صنعت یونیورسٹی اور طلبا کی اہم خدمات اور ان کے اہم فرائض پر روشنی ڈالی۔
2008/12/13

"نماز" کانفرنس کے شرکاء سے قائد انقلاب اسلامی کا ایک اہم خطاب

قائد انقلاب اسلامی نے بدھ انیس نومبر سن دو ہزار آٹھ کو تہران میں نماز کانفرنس کے شرکاء سے ملاقات میں نماز کی اہمیت پر تاکید فرمائی آپ نے نماز کو صحیح طور پر ادا کرنے اور اس کے قالب و روح پر توجہ دینے کی ہدایت کی اور معاشرے میں نماز جیسی دینی علامتوں کے نمایاں رہنے کو ضرور قرار دیا۔ تفصیلی خطاب پیش خدمت ہے۔
2008/11/18

ادارہ حج کےعہدہ داروں سےملاقات میں قائد انقلاب اسلامی کا خطاب

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ پانچ نومبر دو ہزار آٹھ کو ادارہ حج کے عہدہ داروں اور ملازمین سے ملاقات میں فریضہ حج کے مختلف سیاسی، ثقافتی، سماجی اور معنوی پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور حاجیوں کے لئے ضروری سہولیات بہم پہنچائے جانے کی ضرورت پر تاکید فرمائی۔
2008/11/04

امام علی یونیورسٹی کی آرمی فیکلٹی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے انیس اکتوبر دوہزار آٹھ کو امام علی علیہ السلام یونیورسٹی سے وابستہ آرمی کالج کے طلبا کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ فرمایا۔
2008/10/18

عید الفطر کے دن ملک کے اعلی عہدہ داروں کے اجتماع سے خطاب

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ پہلی اکتوبر دو ہزار آٹھ کوعید فطر کے دن ملک کے اعلی حکام کے اجتماع سے خطاب میں عید کی مبارکباد پیش کی اور اہم سیاسی، سماجی اور معنوی امور پر روشنی ڈالی۔ تفصیلی خطاب پیش خدمت ہے؛ بسم‏اللَّه‏الرّحمن‏الرّحيم‏ میں امت مسلمہ، پوری دنیا کے مسلمانوں، عزیز و قابل احترام ملت ایران اور آپ حاضرین کرام کو اس عظیم اسلامی عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ خدا وند عالم کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ عید فطر کو امت مسلمہ کے لئے حقیقی عید قرار دے اور مسلمانوں کو اس درخشاں مستقبل سے جو اس کے انتظار میں ہے اور جس کا اللہ تعالی نے وعدہ کیا ہے قریب کرے۔ آپ حضرات، ہمارے ملک کے عوام اور دنیا بھر کے مسلمانوں نے ماہ رمضان میں الہی دسترخوان سے بھرپور استفادہ کیا۔ اس مہینے میں ذکر و تسبیح، دعا و مناجات ، توبہ و استغفار، خضوع و خشوع اور تقرب الہی کا دروازہ کھلا ہوا تھا۔ روزے کے عالم میں ضبط نفس سے بندگان خدا کے لئے الہی نعمتوں سے فیضیاب ہونے کی زمین ہموار ہوتی ہے۔ یہ ضیافت الہی ہے جس میں مسلمانوں کا وجود ذکر الہی اور مناجات کی لذتوں سے بہرہ مند ہوتا ہے۔ لوگ اپنی حقیقی فطرت سے نزدیک ہوتے ہیں، قوت ارادی بڑھتی ہے اور لوگوں کے تقوی میں اضافہ ہوتا ہے جو ان کا سب سے اہم اور ضروری توشہ راہ ہے۔ میں عرض کروں کہ اس وقت مسلمانوں اور امت مسلمہ کو تقوے کے ذخیرے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ ایک وقت وہ تھا جب امت مسلمہ مستقبل سے نا امید تھی۔ عالم اسلام کے مفکرین بیٹھ کر مسلمانوں کے تاریک مستقبل اور بد بختی کا مرثیہ پڑھتے تھے۔ سید جمال الدین اور دیگر برجستہ مفکرین اور علمی شخصیات کی تصنیفات میں صاف نظر آتا ہے کہ یہ افراد بیدار ہو چکے تھے اور مسلمانوں کی حالت زار پر حقیقی معنی میں مرثیہ پڑھ رہے تھے۔ عالم اسلام کے افق پر تاریکی چھائی ہوئی تھی۔ کہیں سے کوئی امید کی کرن نظر نہیں آتی تھی۔ تازہ دم سامراجی طاقتیں مسلمانوں کی سرزمین پرقدم جما چکی تھیں اور اسلامی حکومتوں کی نکیل ان کے ہاتھ میں آ گئی تھی۔ ان طاقتوں نے ہم مسلمانوں کی غفلتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور مسلمانوں کا مستقبل روز بروز تاریک سے تاریک تر ہوتا گیا۔ تو ایک ایسے دور سے امت مسلمہ گزری ہے۔ لیکن آج حالات بدل چکے ہیں۔ وہ تاریک افق اس وقت روشنی میں نہائے ہوئے ہیں۔ دنیا کے جس گوشے میں بھی مسلمان آباد ہیں خواہ ایک قوم کی حیثیت سے یا مذہبی اقلیت کی شکل میں، اپنے مستقبل کو پر امید نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔ ان میں یہ خیال تقویت پا رہا ہے کہ وہ آگے بڑھ سکتے ہیں۔ عالم اسلام کے دشمن یعنی وہی سامراجی طاقتیں، تسلط پسند عناصر اور خود غرض حکومتیں یعنی وہ لوگ جو پرکشش اور گمراہ کن نعروں کے ذریعے مسلم ممالک میں پیر جمائے ہوئے ہیں عالم اسلام کی بد بختی کے لئے شب و روز سازشوں میں مصرورف ہیں۔ یہ عناصر اور یہ طاقتیں یوں تو تکنیکی اور دفاعی ترقی، تباہ کن ہتھیاروں، تشہیراتی وسائل اور مواصلاتی نظام کے لحاظ سے بہت آگے ہیں لیکن امت مسلمہ میں اٹھنے والی بیداری کی عظیم لہر نے انہیں سراسیمہ کر دیا ہے اور انہیں اپنی شکست صاف نظر آنے لگی ہے۔ عالم اسلام کی اس وقت یہ صورت حال ہے۔ اگر کوئی اسے نہیں مانتا تو در حقیقت وہ اظہر من الشمس حقائق کا انکار کر رہا ہے۔ اس وقت امت مسلمہ کے سامنے تابناک مستقبل ہے۔ دشمن عناصر اور سامراجی طاقتیں جو پوری دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتی ہیں اس وقت امت مسلمہ میں پیدا ہونے والی حرکت اور نظر آنے والی بیداری سے بوکھلا گئی ہیں۔ ان کے راستے بند ہو گئے ہیں اور یہ صورت حال اس وعدہ الہی کے پورا ہونے کی نوید دیتی ہے جس میں اللہ تعالی نے فرمایا ہے؛ لينصرنّ اللَّه من ينصره انّ اللَّه لقوىّ عزيز» اسی طرح ارشاد ہوتا ہے و نريد ان نمنّ على الّذين استضعفوا فى الأرض و نجعلهم ائمة و نجعلهم الوارثين. تو یہ اللہ تعالی کا وعدہ ہے اور و اللَّه غالب على أمره یہ وعدہ الہی ہے جو مسلمانوں کی بیداری اور پیش قدمی کی برکت سے بتدریج عملی جامہ پہن رہا ہے۔ ایک عظیم جہاد امت مسلمہ کا انتظار کر رہا ہے۔ یہ فوجی جہاد نہیں ہے۔ یہ سیاسی جہاد ہو سکتا ہے، فکری جہاد ہو سکتا ہے، علمی جہاد ہو سکتا ہے سماجی و اخلاقی جہاد ہو سکتا ہے۔ امت مسلمہ اس جہاد کے مختلف پہلؤوں سے رفتہ رفتہ آشنا ہوئی ہے اور ہو رہی ہے۔ آج آپ مشرق وسطی کے نہایت حساس علاقے میں دیکھیں۔ آپ کو امت مسلمہ کی پیش رفت نظر آئے گی۔ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کے لئے ایک غمناک مسئلہ تھا لیکن آج فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے وحشی پن میں کئی گنا اضافے کے باوجود ملت فلسطین کی پیشانی سے امید کی کرنیں پھوٹ رہی ہیں۔ آج عالم یہ ہے کہ فلسطین کے غاصب اپنی سازشوں کی جانب سے مایوسی کا شکار ہیں۔ اب وہ خود اعتراف کرنے لگے ہیں کہ بند گلی میں پہنچ گئے ہیں اور آگے بڑھنے کا کوئی راستہ ان کے پاس نہیں ہے۔ سابق سویت یونین کا شیرازہ بکھرنے کے بعد خود کو دنیا کا داروغہ اور بلا شرکت غیرے مالک تصور کرنے والی امریکی حکومت آج جگہ جگہ مشکلات سے دوچار ہے۔ ایسی پیچیدگیوں میں پھنس گئی ہے کہ ان سے نکلنا اس کے بس کی بات نہیں ہے۔ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے بہانے وہ اس حساس علاقے میں آئے لیکن وہ افغانستان ہو کہ عراق، لبنان ہو کہ فلسطین جہاں بھی آپ دیکھئے امریکیوں کے منصوبے ایک ایک کرکے نقش بر آب ہوتے جا رہے ہیں۔ ان کی کامیابی کی کوئی امید نظر نہیں آتی۔ نا امیدی کا اعلان اب وہ خود بھی کرنے لگے ہیں۔ خود اپنے منہ سے اعتراف کر رہے ہیں۔ گزشتہ سال عید فطر ہی کا موقع تھا جب میں نے امت مسلمہ کی خدمت میں عرض کیا تھا کہ یہ لوگ جو ایناپولیس کانفرنس منعقدہ کرنا چاہتے ہیں جس میں علاقے پر زیادہ سے زیادہ تسلط اور غلبہ حاصل کرنے کے منصوبے زیر غور ہیں، شکست سے دوچار ہوگی، آج آپ خود دیکھ لیں کہ فلسطین، لبنان اور مشرق وسطی کے علاقے میں اس کانفرنس کا جو نشستند و گفتند و برخاستند کا مصداق تھی کہیں کوئی اثر دکھائی دیتا ہے؟ اس سے پتہ چلتا ہے کہ اسلام اور امت مسلمہ کی دشمنی کا سودا سر میں پالنے والی طاقتیں جو اس حساس علاقے پر غلبہ حاصل کرنے کے در پے تھیں اب خود محسوس کر رہی ہیں کہ ان میں ایک قدم بھی آگے بڑھنے کی سکت نہیں ہے۔ میں کسی حوش فہمی میں آپ کو مبتلا نہیں کرنا چاہتا، ان کے سامنے اس وقت واقعی دشوارترین اور سخت ترین حالات ہیں جس کا سب مشاہدہ کر رہے ہیں۔ یہ طاقتیں قوموں کے ارادوں کے سامنے نہیں ٹک سکی ہیں اور آئندہ بھی قوموں کے آہنیں ارادوں کے سامنے ان کی ایک نہ چلے گی۔ عراق کی دلدل میں وہ پھنسی ہوئي ہیں، افغانستان میں مشکلات سے دوچار ہیں۔ اور اب پاکستان میں بھی ان کی دخل اندازی شروع ہوئي ہے۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح ہمارے اس ہمسایہ ملک میں ان کی ریشہ دوانیاں جاری ہیں لیکن یہاں بھی ہزیمت ہی ان کا مقدر ہے۔ وجہ یہ ہے کہ قوموں میں بیداری آ چکی ہے۔ انہیں اپنے اسلامی حقوق کا علم ہے، قوموں میں استقامت کا جذبہ جوش مار رہا ہے اور انشاء اللہ یہ ارادہ اور یہ جذبہ روز بروز قوی سے قوی تر ہوگا۔ ان حالات میں امت مسلمہ کو جس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت ہے وہ التفات پروردگار، امداد الہی اور تقرب الہی ہے۔ جو دل، قدرت لا یزال سے وابستہ ہو جاتا ہے وہ دشمن کی گرج اور چمک سے مرعوب نہیں ہوتا۔ اس میں کبھی بھی ضعف کا احساس پیدا نہیں ہوتا۔ وہ کبھی بھی مایوس نہیں ہوتا۔ یہ تو آزمائي ہوئی چیزیں ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران تیس سال تک طاقتور سامراج کی سازشوں اور دشمنیوں کا سامنا کرتا رہا ہے اور ایران کی مسلم قوم پوری ہمت اور قوی ارادے کے ساتھ مختلف میدانوں میں ڈٹ کر کھڑی ہوئی ہے اور روز بروز آگے بڑھ رہی ہے۔ اللہ تعالی کا لطف و کرم ہے کہ یہ پیش روی جاری ہے اور روز بروز اس میں سرعت پیدا ہو رہی ہے۔ انشاء اللہ جلد ہی وہ دن آئے گا جب دنیا امت مسلمہ کی عظمت و وقار کی شاہد ہوگی۔ ہمیں چاہئے کہ الہی رہنمائی کی قدر کریں، الہی نعمتوں کا شکریہ ادا کریں۔ عید فطر کی اہمیت کو سمجھیں، اس عظیم عوامی اجتماع کے مقام کو پہچانیں جس میں شریک افراد کے ہاتھ دعا کے لئے اٹھے ہوئے ہیں اور وہ ایک مقررہ وقت پر اپنے پروردگار سے اپنے قلوب کا رشتہ برقرار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جو مناجات کی لذتوں سے آگاہ ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ اپنے اتحاد کی حفاظت کریں، اپنی ہمت و حوصلے کو برقرار رکھیں۔ دعا کرتا ہوں کہ حضرت امام زمانہ علیہ السلام کی دعائیں ہم سب کے شامل حال ہوں اور امت مسلمہ کا ہر آنے والا دن گزرے ہوئے کل سے بدرجہا بہتر ہو۔ والسّلام عليكم و رحمةاللَّه و بركاته‏  
2008/09/30

مرکزی عیدگاہ میں قائد انقلاب اسلامی کی امامت میں نماز عید الفطر

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے یکم شوال چودہ سو انتیس ہجری قمری مطابق پہلی اکتوبر سن دو ہزار آٹھ عیسوی کو تہران کی مرکزی عیدگاہ میں نماز عید فطر کی قیادت فرمائی۔ آپ نے نماز عید کے خطبوں میں مسئلہ فلسطین سمیت اہم ترین سیاسی مسائل پر روشنی ڈالی اور دینی و معنوی نکات کی جانب بھی اشارہ فرمایا۔ نماز عید فطر کے خطبوں کا ترجمہ پیش خدمت ہے۔ بسم‏اللَّه‏الرّحمن‏الرّحيم‏ الحمد للَّه ربّ العالمين. الحمد للَّه الّذى خلق السّموات و الأرض و جعل الظّلمات و النّور ثمّ الذّين كفروا بربّهم يعدلون.نحمده و نستعينه و نؤمن به و نتوكّل عليه و نصلّى و نسلّم على حبيبه و نجيبه و خيرته فى خلقه سيّدنا أبى‏القاسم المصطفى محمّد و على اله الأطيبين الأطهرين المنتجبين سيّما بقيةاللَّه فى الأرضين. و صلّ على أئمّة المسلمين و حماة المستضعفين و هداة المؤمنين تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جس نے تمام آسمانوں اور زمین کو خلق کیا اور تاریکیاں اور نور قرار دئے۔ ہم اسی کی تعریف کرتے ہیں اور اسی سے مدد طلب کرتے ہیں، اسی پر ایمان رکھتے ہیں اور اسی پر بھروسہ کرتے ہیں، ہم درود و سلام بھیجتے ہیں اس کے حبیب پر، تمام مخلوقات میں اس کے منتخب بندے اور اپنے سید و آقا حضرت ابو القاسم محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر اور ان کے پاک و مطہر، منتخب و برگزیدہ آل پر خصوصا روی زمین پر حجت خدا قرار پانے والے حضرت ولی عصر علیہ السلام پر ہم درود بھیجتے ہیں تمام مسلمانوں کے اماموں، مستضعفین عالم کے پشتپناہوں اور مومنین کے رہنماؤں پر۔ میں تمام بھائیوں، بہنوں اور عزیز و محترم نمازیوں کو عید فطر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اسی طرح ایران کی پوری قوم، تمام مسلمان اقوام اور پوری دنیا میں پھیلی ہوئی عظیم امت اسلامیہ کو(تہنیت پیش کرتا ہوں) عید فطر کا دن دو ممتاز خصوصیتوں کا حامل ہے۔ پہلی خصوصیت عبارت ہےطہارت و پاکیزگی اور نظافت و صفائی کی اس حالت سے جو ماہ رمضان المبارک کی الہی اور شرعی ریاضتوں کے زیر اثر ایک مومن کے یہاں پیدا ہوئی ہے۔ چنانچہ روزہ انہی ریاضتوں میں سے ایک ریاضت ہے جو انسان اپنے پورے اختیار و ارادے کے ساتھ کئی گھنٹوں تک تمام مادی لذتوں سے پرہیز کرکے انجام دیتا ہے اور روزہ رکھ کر طویل ایام کے دوران اپنی نفسانی خواہشوں اور ہوس پر قابو رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ قرآن حکیم سے انس، کلام پروردگار کی تلاوت، قرآنی مفاہیم اور تعالیمات سے واقفیت اور اس کے ساتھ ہی ذکر و دعا اور گریہ و زاری کی یہ حالت اور وہ عشق و انس جو ایک انسان خدا وند متعال کے ساتھ ماہ مبارک کے دنوں اور راتوں میں خصوصا قدر کی مبارک شبوں میں پیدا کرتا ہے۔ یہ تمام چیزیں دل کو نورانیت عطا کرتی ہیں اور انسان کی روح و جان کو ایک نظافت و پاکیزگی بخش دیتی ہیں۔ چنانچہ ماہ رمضان المبارک کے یہ اہم اعمال ہمارے لئے عظیم سبق رکھتے ہیں اور ہمیں ان اسباق سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ ایک سبق یہ ہے کہ اپنے خدا کی جستجو رکھنے والے ایک انسان کا ارادہ، نفس انسانی کو اپنی جانب کھینچنے والی تمام مادی خواہشوں، لذتوں اور ہوس پر غلبہ حاصل کر لیتا ہے۔ یہ نکتہ ہمارے لئے بہت اہم ہے۔ بعض اوقات انسان اپنے آپ سے کہتا ہے کہ مجھے اپنی نفسانی خواہشات پر غلبہ نہیں مل سکتا اور وہ خود کو ہوس اور خواہشات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیتا ہے۔ ماہ رمضان کے روزے انسان پر یہ ثابت کرتے ہیں کہ وہ کر سکتا ہے، بس ارادہ کرنے کی دیر ہے۔ اگر وہ قوی ارادے اور عزم راسخ کے ساتھ میدان عمل میں اتر جائے تو ہوس اور نفس پر اسے غلبہ مل سکتا ہے۔ دلوں کو اغوا کر لینے والی جلوہ سامانیاں، بری اور ناپسندیدہ عادتیں جو ہمارے اندر پائی جاتی ہیں، اللہ تعالی کی ذات پر توکل اور محکم ارادے کے ذریعے قابو میں رکھی جا سکتی ہیں اور ان سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہ قوی و مستحکم ارادہ اور فیصلے ہمارے لئے جن کی تاثیر خود ایک بڑا سبق ہے خواہ وہ ذاتی قسم کی ناپسندیدہ عادتیں ہوں یا سماجی سطح کی برائياں ہوں جو مادی و معنوی میدانوں میں ہماری پسماندگی کا باعث ہوتی ہیں ہم کو ان سے الگ ہونے اور تمام رکاوٹوں پر غلبہ پانے کا درس دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ماہ مبارک میں انسانوں کی مدد کرنے کا جذبہ اور لوگوں کے ساتھ تعاون اور ہمدردی کا جذبہ فروغ پاتا ہے۔ خود غرضی ایثار میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ خوش قسمتی سے ادھر کچھ برسوں کے دوران کس قدر افراد نے نام و نمود کے بغیر مسجدوں حتی مختلف علاقوں میں سڑکوں اور گلیوں کے اندر روزہ داروں کی میزبانی کا اہتمام کیا۔ افطاری کے دسترخوان لگائے گئے اور لوگوں کو اس دسترخوان پر آنے کی دعوت عام دی گئی۔ یہ دعوتیں ہر طرح کے تکلفات سے عاری تھیں۔ تعاون و ہمدردی کی یہ کیفیت اور انسان دوستی کا یہ جذبہ بہت قابل قدر ہے جو انسان کی نفسانی طہارت پر منتج ہوتا ہے۔ اس مہینے میں حاجتمندوں کی بہت مدد کی گئی۔ حتی ماہ رمضان المبارک میں لوگوں نے خون کا عطیہ بھی دیا۔ جی ہاں جس وقت حکام نے اعلان کیا کہ بیماروں کے لئے تازہ خون کی ضرورت ہے، بڑی تعداد میں لوگوں نے ماہ مبارک میں خون کا عطیہ دیا۔ اسی کو کہتے ہیں خود غرضی پر جذبہ ایثار کا غالب آ جانا۔ دوسروں کے مفادات کو اپنے مفادات پر ترجیح دینا۔ یقینا یہ جذبہ بڑی حد تک ماہ رمضان المبارک کی ایجاد کردہ اس معنویت کا نتیجہ ہے جو بحمد اللہ اس سال بھی گزشتہ برسوں کی مانند پوری فضا میں رچی بسی رہی۔ بلکہ سننے میں یہاں تک آیا ہے کہ اس سال ملک کی فضا عام طور پر ذکر و دعا اور گریہ و مناجات سے معمور رہی۔ خاص طور پر شبہای قدر کے برکتوں سے سرشار لمحات میں تمام افراد خصوصا نوجوانوں نے ذکر الہی اور دعا و مناجات سے محفلوں کو گرم رکھا۔ مختلف سیاسی، سماجی اور دیگر طبقوں سے تعلق رکھنے والے الگ الگ طر‌ز فکر کے افراد نے ان محافل و اجتماعات کو رونق بخشی۔ سب آئے اور سب نے اپنے ہاتھ دعا کے لئے بلند کئے اور قلوب کو خالق یکتا کی جانب متوجہ کیا۔ یہ توجہ اور یہ ارتکاز بھی اپنی جگہ پر لطف الہی ہے۔ یہ خود پروردگار کی نگاہ کرم کا نتیجہ ہے۔ جیسا کہ ماہ رمضان المبارک کی دعائے وداع میں امام زین العابدین علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ؛ تشکر من شکرک و انت الھمتھ شکرک یعنی جو تیرا شکر ادا کرتا ہے تو اس کے شکر کی جزا دیتا ہے اگرچہ شکر کا یہ جذبہ تو ہی دل میں ودیعت کرتا ہے۔ و تکافی من حمدک و انت علمتھ حمدک اور جو بھی تیری حمد کرتا ہے اس کو تو بدلا دیتا ہے حالانکہ تونے ہی اسے حمد کی توفیق دی ہے اور حمد کرنا سکھایا ہے۔ شاعر کے بقول؛ گفت آن اللہ تو لیبک ماست وان نیاز و درد و سوزت پیک ماست (تیرا وہ اللہ کہنا ہی تو ہے میرا جواب میرے ہی قاصد ہیں سب وہ تیرے سوز و اضطراب) در حقیقت یہی کہ تم اللہ کو آواز دیتے ہو، یہی کہ انسان اللہ تعالی سے انس رکھتا ہے، خدا سے باتیں کرتاہے ایک طرح کا لطف الہی اور توفیق پروردگار ہے جو اللہ تعالی جانب سے انسان کو عطا ہوئی ہے۔ یا اللہ کی صدا جو منہ سے نکلتی ہے وہ اجابت پروردگار کی ضمانت ہے۔ یہ معنوی لذت آپ لوگوں خصوصا نوجوانوں نے حاصل کی ہوگی۔ یہ معنوی لذت آپ نے ہر طرح کی آلودگیوں سے پاک اپنے نورانی قلوب کے ساتھ محسوس کی ہے۔ اس لذت اور ذائقے کو ہاتھ سے جانے نہ دیجئے گا۔ اس سے محرومی نہ ہونے پائے۔ پنج وقتہ نمازیں، قرآن کی تلاوت، مسجد میں آمد و رف، دعائیں، مناجاتیں اور صحیفہ سجادیہ سے استفادہ جاری رہنا چاہئے تاکہ نورانیت و طہارت کا یہ سلسلہ جاری رہے۔ یہ عید فطر کی ممتاز خصوصیت ہے جو ماہ رمضان المبارک کے نتیجے کے طور پر ہمیں ملتی ہے۔ دوسری خصوصیت آپ کی اسی نماز سے عیاں ہے۔ عید الفطر کا دن قوم کے حقیقی اتحاد اور قلبی یکجہتی کی نمائش کا دن ہے۔ قوم کا اتحاد اور اجتماعی شکل میں حبل اللہ سے تمسک اور وابستگی وہ چیز ہے جس کی بڑی قیمت ہے۔ اس کو رمضان المبارک کے ایک درس کی حیثیت سے ہم کو خود اپنے لئے محفوظ رکھنا چاہئے۔ یہ بھی در حقیقت ماہ رمضان المبارک کے معنوی ثمرات ہیں۔ خصوصا اس لئے بھی کہ بانی انقلاب اسلامی امام خمینی کی برکت سے ہم مسلمانوں اور ہم ایرانیوں کے لئے ماہ رمضان المبارک کے ساتھ ہی یوم قدس کی آمد ہوتی ہے۔ یوم قدس جو عالم اسلام کے حقیقی اتحاد و یکجہتی کی جلوہ گاہ ہے۔ اس سال یوم قدس کو ملت ایران کے عظیم مظاہروں نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو اپنی جانب حتمی طور پر متوجہ کیا ہوگا۔ ملت ایران نے ایک آواز ہوکر ملت فلسطین کی حمایت میں نعرے بلند کئے۔ میں یوم قدس کو عظیم بیداری کا مظاہرہ کرنے والی ایرانی قوم کا فردا فردا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ محترم و معزز نماز گزار بھائيو اور بہنو! ایرانی قوم کے فرزندو! ماہ رمضان المبارک کی برکتوں کو خود اپنے سلسلے میں، اپنے متعلقین کےسلسلے میں، اسلامی معاشرے کے سلسلے میں، جہاں تک ممکن ہو باقی و جاری رکھئے اور اس الہی ذخیرے کی جو خدا کی بہت بڑی نعمت ہے حفاظت کیجئے۔ بسم‏اللَّه‏الرّحمن‏الرّحيم‏ والعصر. انّ الانسان لفى خسر. الّا الّذين امنوا و عملوا الصّالحات و تواصوا بالحقّ و تواصوا بالصّبر. خطبه‏ى دوم‏ بسم‏اللَّه‏الرّحمن‏الرّحيم‏ الحمد للَّه ربّ العالمين و الصّلاة و السّلام على سيّدنا و نبيّنا ابى‏القاسم المصطفى محمّد و على اله الأطيبين الأطهرين سيّما علىّ اميرالمؤمنين و الصّدّيقة الطّاهرة سيّدة نساء العالمين و الحسن و الحسين سبطى الرّحمة و امامى الهدى و علىّ‏بن‏الحسين و محمّدبن‏علىّ و جعفربن‏محمّد و موسى‏بن‏جعفر و علىّ‏بن‏موسى و محمّدبن‏علىّ و علىّ‏بن‏محمّد و الحسن‏بن‏علىّ و الخلف القائم المهدىّ صلوات اللَّه و سلامه عليهم اجمعين و صلّ على أئمّة المسلمين و حماة المستضعفين و هداة المؤمنين. اوصيكم عباد اللَّه بتقوى اللَّه. میں آپ سے خدا وند عالم کو پیش نظر رکھنے کی سفارش کرتا ہوں۔ جو کچھ بھی کہیں، سنیں اور انجام دیں، تمام حالات میں تقوائےالہی یعنی اللہ کو سامنے رکھیں، خداوند عالم سے اس کے لئے توفیق کی دعا کریں۔ اس سال کے یوم قدس کے سلسلے میں ایک بات یہ کہنی ہے کہ یہ عظیم اقدام عالم اسلام میں روز بروز جگہ بناتا جا رہا ہے اور اس میں اور زیادہ وسعت آتی جا رہی ہے۔ اس سال دنیائے اسلام کے گوشے گوشے میں مظاہرے ہوئے۔ عالم اسلام کے مشرقی حصے یعنی انڈونیشیا سے لیکر عالم اسلام کے مغرب یعنی افریقی ملک نائیجیریا تک مسلمان ملکوں میں ہر جگہ ایک ایک فرد کو یوم قدس میں اپنی خواہش اور ارادے کو ظاہر کرنے کا پورا موقع ملا۔ لوگوں کا جم غفیر آیا اور یہ ثابت ہو گیا کہ قدس کے مسئلے میں عوام کے احساسات کیا ہیں۔ حتی وہ مسلمان جو یورپ میں رہ رہے ہیں، وہ اقلیتیں جو یورپی اداروں اور حکومتوں کے سخت دباؤ میں زندگی گزار رہی ہیں، انہوں نے بھی یوم قدس کے مظاہروں میں شرکت کی۔ یہ اس بات کی نشانی ہے کہ فلسطین کا مسئلہ فلسطین کے غاصبوں اور ان کے حامیوں کی خواہش کے برخلاف دنیائے اسلام میں روز بروز اور زیادہ زندہ اور تازہ ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے چاہا تھا کہ فلسطین کا نام مسلمان قوموں کے ذہنوں سے سے مٹا دیں۔ انہوں نے یہی فیصلہ کیا تھا اور ان کا مقصد یہی تھا کہ فلسطین کے نام سے کسی ملت اور ملک کا نقشہ عالم اسلام کے جغرافیا میں کہیں نظر نہ آئے۔ انہوں نے اپنی تمام تر کوششیں اس پورے ساٹھ سال کے دوران ، جو اس عظیم المئے کے وجود میں آنے کے بعد گزرے ہیں، اسی کام پر مرکوز رکھی ہیں۔ لیکن نتیجہ اس کے بالکل بر عکس نکلا ہے۔ آج عالم اسلام فلسطین کے مسئلے میں پہلے سے بہت زیادہ حساس اور بہت زیادہ پرجوش ہے۔ وجہ یہ ہے کہ اسلامی دنیا میں بیداری آ گئی ہے۔ اگر یہ بیداری انیس سو اڑتالیس عیسوی میں، جب فلسطین پر با قاعدہ طور پر غاصبانہ قبضہ ہوا ہےاور اس کو صیہونیوں کے حوالے کیا گیا ہے، پیدا ہو گئی ہوتی تو یقینا حالات کا رخ کچھ اور ہوتا اور عالم اسلام کا یہ تلخ و ناگوار حادثہ اور امت اسلامیہ کے پیکر پر یہ کاری زخم نہ ہوتا۔ آج مسلمان بیدار ہیں اور متوجہ ہیں۔ توفیق پروردگار شامل حال رہی تو روز بروز اور زیادہ بیداری آتی جائے گی۔ میں یہ عرض کر دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ عالمی سطح پر اس حمایت و پشتپناہی میں توسیع کا سبب خود ملت فلسطین کی شجاعانہ استقامت اور پائيداری ہے۔ ہم ملت فلسطین کو سلام کرتے ہیں۔ حق و انصاف کی بات تو یہ ہے کہ اس قوم نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ مسلمان اور زندہ قوم کہلانے کے قابل ہے۔ میں اسی جگہ سے تمام مسلمان ہستیوں کے سامنے فلسطینی عوام کو، فلسطین کی قانونی حکومت کو اور اپنے برادر مجاہد جناب ہنیہ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ سب اچھی طرح سمجھ لیں کہ ملت ایران نے آپ کو نہ تنہا چھوڑا ہے اور نہ کبھی تنہا چھوڑے گی۔ دوسری جانب صیہونی دشمن کے حوصلے پست ہو گئے ہیں اور اس کا ڈھانچہ کمزور ہوتا جا رہا ہے۔ آج صیہونیوں کے بڑے بھی اعتراف کر رہے ہیں کہ وہ کمزوری اور شکست و ریخت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ عالم اسلام وہ دن ضرور دیکھے گا اور ہمیں توقع ہے کہ فلسطینی قوم کی یہی موجودہ نسل اس دن کا آنکھوں سے نظارہ کرے گی کہ فلسطین، فلسطینی عوام اور فلسطینی قوم کے ہاتھوں میں ہوگا جو اس کی اصلی مالک ہے اور فلیسطینی اپنی سرزمین پر اپنی مرضی کے مطابق زندگی بسر کریں گے۔ ایک اور بات یہ عرض کرنا ہے کہ آج عالم اسلام، دشمنان اسلام کی جانب سے ہمہ جہت سیاسی، ثقافتی اور تشہیراتی یلغار کے نشانے پر ہے۔ اس بات کو پورا عالم اسلام، لوگوں کی ایک ایک فرد، خصوصا ممتاز ہستیاں علی الخصوص روشن خیال دانشور اور علمائے دین ، سیاسی شخصیات ہرگز فراموش نہ کریں۔ آج ہر رخ سے اسلام اور مسلمانوں کے مقدسات پر یلغار جاری ہے اور یہ اس لئے نہیں ہے کہ دشمن قوی ہو گیا ہے بلکہ اس لئے ہے کہ دشمن عظیم اسلامی تحریکوں کے سامنے کمزوری کا احساس کر رہا ہے لہذا طرح طرح کی نفسیاتی جنگوں، طرح طرح کی یلغاروں اور مسلمان قوموں اور ملکوں کو ایک دوسرے سے ڈرانے اور ایک دوسرے کے خلاف پروپگنڈہ کرنے میں لگ گيا ہے۔ (اس سے مقابلے کی) راہ یہ ہے کہ عالم اسلام اپنا اتحاد قائم رکھے۔ میں ایک بار پھر ملت ایران کی جانب سے دنیا بھر میں پھیلے اپنے مسلمان بھائيوں کی خدمت میں عرض کرتا ہوں کہ اپنے اتحاد کو محفوظ رکھئے۔ ایسا نہ ہو کہ آپ مشترکہ دشمنوں کے ہاتھ کا کھلونا بن جائیں اور عرب و عجم کے نام پر یا شیعہ سنی کے نام پر آپ کو اختلافات سے دوچار کردیا جائے۔ وہ لوگ نہ شیعوں کے دوست ہیں اور نہ سنیوں کے۔ وہ تو اسلام کے دشمن ہیں اور اسلام کو کمزور کر دینے کے در پے ہیں۔ ان کے پاس ایک یہی راستہ ہےکہ مسلمانوں کو ایک دوسرے کی جان کا دشمن بنا دیں۔ ملکوں کو ایک دوسرے سے خوفزدہ کر دیں۔ یہاں جو اسلام کا پرچم لہرا رہا ہے اور اسلامی نظام قائم ہے اس سے مختلف بہانوں کے ذریعے دیگر ملکوں اور حکومتوں کو ہراساں کریں۔ ہم سب آپس میں بھائی ہیں۔ ملت ایران اسلام کی ترقی و سربلندی کی راہ پر گامزن ہے اور پروردگار کی توفیقات سے تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ یہ قوم اپنی پیشرفت کو تمام عالم اسلام کا حق سمجھتی ہے۔ اپنے شرف کو عالم اسلام کا شرف اور اپنی ترقیوں کو امت اسلامیہ کی ترقی شمار کرتی ہے۔ ایک بات میں اس ملک میں بسنے والے عزیز بھائیوں سے عرض کرنا چاہتا ہوں۔ یہ اتحاد و یکجہتی کی سفارش جس میں پورے عالم اسلام کو مخاطب قرار دیا جا رہا ہے ملک کے اندر بھی اس پر عمل آوری ضروری ہے۔ عظیم ملت ایران کو چاہئے کہ اس اتحاد و یکجہتی کی حفاظت کرے۔ آج تک آپ کو جو کچھ حاصل ہوا ہےاسی اتحاد و یکجہتی کا نتیجہ ہے۔ اتحاد و یکجہتی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ سب لوگ ایک ہی انداز اور ایک ہی مزاج کے بن جائیں۔ اتحاد و اتفاق یہ ہے کہ مختلف ذوق اور طر‌ز فکر کے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھیں، ہاتھ میں ہاتھ دیکر کام کریں، قومی مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح دیں۔ خود غرضی کو اپنی زندگی اور سیاست میں داخل نہ ہونے دیں۔ ویسے اس سلسلے میں ماہ رمضان المبارک بہت معاون ثابت ہوگا جو خود غرضی اور نفس پرستی کو کچلنے کا درس دیتا ہے۔ یہ ایام وہ ایام ہیں جن میں ملت ایران بڑے عظیم اقدامات انجام دے رہی ہے، ایسے بڑے کارنامے کر رہی ہے کہ دنیا کے انصاف پسند افراد عش عش کر رہے ہیں۔ بحمد اللہ اسلامی انقلاب کے چوتھے عشرے کے دہانے پر ملت ایران پورے سرور و نشاط اور تیاری و آمادگی نیز جوش و جذبے سے سرشار اور پوری طرح بیدار نوجوان انقلابی نسل کے ساتھ میدان میں کھڑی ہے۔ ہر ایک کچھ کر دکھانے کے لئے آمادہ ہے اور آپ آج اس کا نتیجہ دیکھ رہے ہیں۔ سائنس کے میدان میں ٹکنالوجی کے میدان میں، طرح طرح کی سماجی سرگرمیوں کے میدان میں اور سیاست کے نشاط انگیز میدان میں (ہر جگہ ہمارے نوجوان موجود ہیں) ان سب کو غنیمت جانئے تاکہ ملت ایران کی ان کامیابیوں کی حفاظت ہو سکے۔ ایک ایک شحص کے لئے خصوصا سیاسی اور سماجی شخصیات اور ممتاز ہستیوں کے لئے لازم ہے کہ یاد رکھیں کہ اتحاد و یکجہتی کی حفاظت، ان تمام چیزوں سے جو ایک انسان کی نگاہ میں کسی گروہ اور جماعت کے دائرے میں اہم ہو سکتی ہیں، زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ اس اتحاد کو باقی رکھنا چاہئے۔ خد وند عالم فرماتا ہےکہ تلك الدّار الاخرة نجعلها للّذين لايريدون علوّا فى الارض و لا فسادا و العاقبة للمتّقين یعنی نیکیوں کا بدلا (آخرت کا گھر) ان لوگوں سے تعلق رکھتا ہے جو پرہیزگار ہیں اور خود کو ان امور سے الگ رکھتے ہیں جن سے اللہ تعالی نے منع کیا ہے۔ خود غرضی سے کنارہ کش ہوکر خدا کی راہ میں خدا کی خوشنودی کے لئے قومی مفادات کی راہ میں کلمہ اسلام کی سربلندی و سرفرازی کے لئے کوشش کرتے ہیں۔ پروردگارا! ہم سب کو کامیابی عطا فرما۔ پروردگارا! امام خمینی رضوان اللہ علیہ کی روح پاک اور شہدا کی ارواح طیبہ کو اپنے اولیاء کے ساتھ محشور کر۔ پروردگارا! ہماری قوم کو روز بروز اور زیادہ سربلندی و کامیابی عطا فرما۔ و السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتھ
2008/09/30

تہران میں ممتاز علمی شخصیتوں اور یونیورسٹی کے طلبا سے خطاب

قائد انقلاب اسلامی نے اتوار اٹھائیس ستمبر دو ہزار آٹھ کو یونیورسٹی کے طلبا اور ممتاز علمی شخصیات کے ایک اجتماع سے خطاب میں اسلامی نظام کی انصاف و مساوات پر مبنی معاشی ترقی اور دیگر مادی نظاموں کی ترقی کے فرق کو واضح فرمایا اور طلباء کی خصوصیات و فرائض پر روشنی ڈالی۔
2008/09/27

یونیورسٹی کے اساتذہ اور علمی شخصیات کے اجتماع سے اہم خطاب

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج چوبیس ستمبر کو یونیورسٹی کے اساتذہ اور علمی شخصیات سے خطاب میں اساتذہ اور دانشوروں کے مقام و منزلت اور اہم فرائض پر روشنی ڈالی، تفصیلی خطاب پیش خدمت ہے۔
2008/09/23

قائد انقلاب اسلامی کی امامت میں مرکزی نماز جمعہ کی ادائیگی

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اٹھارہ رمضان المبارک چودہ سو انتیس ہجری قمری، انتیس شہریور تیرہ سو ستاسی ہجری شمسی مطابق انیس ستمبر دو ہزار آٹھ عیسوی کو تہران کی مرکزی نماز جمعہ کی قیادت فرمائی، آپ نے نماز جمعہ کے خطبوں میں مسئلہ فلسطین سمیت متعدد عالمی اور قومی موضوعات پر تفصیل سے گفتگو کی۔
2008/09/18

اسلامی نظام کے اعلی رتبہ عہدہ داروں کے اجتماع سے اہم خطاب

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے انیس شہریور 1387 مطابق نو ستمبر 08 کو مجریہ، مقننہ اور عدلیہ نیز مختلف حکومتی محکموں کے اعلی عہدہ داروں سے خطاب میں صبر و ضبط کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
2008/09/08

ہفتہ حکومت کے آغاز پر صدر احمدی نژاد اور اراکین کابینہ سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران میں آٹھ شہریور سن تیرہ سو ساٹھ ہجری شمسی مطابق تیس اگست انیس سو اکاسی کو دفتر وزارت عظمی میں دہشت گردانہ دھماکہ ہوا جس میں امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے دو قریبی شیدائی اور انقلابی رہنما صدر محمد علی رجائی اور وزیر اعظم محمد جواد با ہنر شہید ہو گئے۔
2008/08/30

یونیورسٹیوں کے چنندہ ممتاز طلبہ سے ملاقات اور اہم ترین سفارشات

قائد انقلاب اسلامی نے 26 اگست 2008 کو یونیورسٹی کے ممتاز طلبا کے ایک اجتماع سے خطاب میں علم و دانش کی اہمیت اور اس شعبے میں تیز رفتاری کے ساتھ ترقی کی ضرورت پر زور دیا۔
2008/08/25

نیمۂ شعبان کو مختلف طبقوں سے متعلق افراد کے اجتماع سے خطاب

سب سے پہلے تمام مؤمن و دیندار انسانوں کی آمیدوں اور آرزوؤں کی محور اس مژدہ آفریں عید سعید کی آپ سبھی بھائیوں اور بہنوں خصوصا ولایت اہلبیت (ع) پر یقین رکھنے والوں اور ظلم و ستم سے بر سر پیکار تمام حریت نواز بیدار و باخبر انسانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ نیمۂ شعبان کا دن امیدوں کا دن ہے ، یہ امید شیعیان آل محمد (ص) سے مخصوص نہیں ہے حتی امت مسلمہ سے بھی مخصوص نہیں ہے عالم بشریت کے ایک روشن و درخشاں مستقبل کی آرزو اور پوری دنیا میں انصاف قائم کرنے والے ایک عدل گستر ، منجی عالم موعود کے ظہور پر تقریبا وہ تمام ادیان اتفاق رکھتے ہیں جو آج دنیا میں پائے جاتے ہیں ، دین اسلام ، عیسائیت اور یہودیت کے علاوہ حتی ہندوستان کے ادیان میں ، بودھوں اور جینیوں یہاں تک کہ ان مذہبوں نے بھی کہ جن کے نام دنیا کے زیادہ تر لوگوں کے ذہنوں میں بھی نہیں ہیں اپنی تعلیمات میں ایک اس طرح کے مستقبل کی بشارت دی ہے ، یہ سب کچھ در اصل تاریخ کے طویل دور میں تمام انسانوں کے اندر امید کی شمع روشن رکھنے اور تمام انسانوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے والی ایک حقیقت کے لئے امیدوار رہنے کے لئے بیان ہوا ہے ۔ اللہ کے بھیجے آسمانی ادیان نے جو زيادہ تر الہی اور آسمانی جڑوں کے حامل ہیں ، لوگوں میں بلاوجہ امیدوں کی جوت نہیں جگائی ہے ، ایک حقیقت کو انہوں نے بیان کیا ہے انسانوں کی خلقت اور بشریت کی طویل تاریخ میں ایک حقیقت موجود ہے اور وہ حقیقت یہ ہے کہ حق و باطل کے درمیان یہ مقابلہ آرائی ایک دن حق کی کامیابی اور باطل کی ناکامی پر ختم ہوگی اور اس دن کے بعد انسان کی حقیقی دنیا اورانسان کی منظور نظر زندگی شروع ہوگی اس وقت مقابلہ آرائی کا مطلب جنگ و دشمنی نہیں بلکہ خیر و خیرات میں سبقت کا مقابلہ ہوگا ۔ یہ ایک حقیقت ہے جو تمام ادیان و مذاہب میں مشترک ہے ۔ ہم شیعوں کے عقیدے کی خصوصیت یہ ہے کہ اس حقیقت کو مذہب تشیع میں صرف ایک آرزو اور ایک تخیلاتی چیز سے ایک زندہ حقیقت میں تبدیل کردیا گیا ہے اور اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ شیعہ جس وقت مہدی موعود کے انتظار کی بات کرتے ہیں اور اس نجات دہندہ ہاتھ کے انتظار کا ذکر کرتے ہیں تو انتظار کے وقت صرف تخیلات میں غوطہ زنی نہیں کرتے بلکہ ایک ایسی حقیقت کی جستجو کرتے ہیں جو اس وقت موجود ہے ، حجت خدا کی صورت میں لوگوں کے درمیان زندہ ہے اور موجود ہے ، لوگوں کے ساتھ زندگي گزار رہا ہے ، لوگوں کو دیکھ رہا ہے ان کے ساتھ ہے ، ان کے دردوں کو ، ان کی تکلیفوں کو محسوس کرتا ہے انسانوں میں بھی جو لوگ اہل سعادت ہوں ، جن میں صلاحیت و ظرفیت پائی جاتی ہو ، بعض اوقات ناآشنا اور ناشناس کےطور پر ان کی زیارت کرتے ہیں ، وہ موجود ہے ، ایک حقیقی اور مشخص و معین انسان کے عنوان سے جو خاص نام رکھتا ہے جس کے ماں باپ معلوم ہیں ، لوگوں کے درمیان رہتا ہے اور ان کے ساتھ زندگی بسر کررہا ہے ۔یہ ہم شیعوں کے عقیدہ کی خصوصیات میں سے ہے ۔وہ لوگ بھی ، جو دوسرے مذاہب کے ہیں اور اس عقیدہ کو قبول نہیں کرتے ، آج تک کبھی کوئی ایسی عقل پسند دلیل پیش نہیں کرسکے جو اس فکر اور اس عقیدہ کو رد کرتی ہو اور خلاف حقیقت ہونا ثابت کرتی ہو بہت سی روشن و واضح ، مضبوط دلیلیں، جن کی بہت سے اہلسنت نے بھی تصدیق کی ہے ، پورے قطع و یقین کے ساتھ اس عظیم انسان ، خدا کی اس عظیم حجت اور اس تابناک و درخشاں حقیقت کے وجود پر ان ہی خصوصیات کے ساتھ جو ہم اور آپ جانتے ہیں ، دلالت و حکایت کرتی ہیں اور آپ بہت سی بنیادی کتابوں میں بھی جو شیعوں کی نہیں ہیں ، اس کا مشاہدہ کرسکتے ہیں ۔ امام حسن عسکری علیہ الصلوۃ و السلام کے پاک نہاد، فرزند مبارک کی تاریخ ولادت معلوم ہے ان سے مرتبط تمام تفصیلات معلوم ہیں ان کے معجزات معین و مشخص ہیں خدا نے ان کو طولانی عمر دی ہے اور دے رہا ہے اور یہی ذات دنیا کی تمام امتوں ، تمام قبیلوں ، تمام مذہبوں ، تمام نسلوں ، تمام دوروں اور زمانوں کی آرزوؤں کو مجسم کرتی ہے اور اس اہم مسئلے کے بارے میں مذہب شیعہ کی یہ ایک خصوصیت ہے ۔ مسئلۂ مہدویت کے سلسلے میں ایک بات یہ ہے کہ آپ اسلامی آثار میں شیعی کتابوں میں حضرت مہدی موعود ( عج ) کے ظہور کے انتظار کو انتظار فرج سے تعبیر کیا گيا ہے ، اس فرج کا کیا مطلب ہے ؟ فرج یعنی گرہیں کھولنے والا؛ انسان کب کسی گرہ کھولنے والے کا انتظار کرتا ہے ؟ کب کسی فرج کا منتظر ہوتا ہے ؟ جب کوئی چیز الجھی ہوئی ہو ، کہیں کوئی گرہ پڑگئی ہو ، جب کوئی مشکل پھنسی ہوئی ہو ، کسی مشکل کی موجودگي میں انسان کو فرج یعنی گرہ کھولنے والے کی ضرورت ہوتی ہے کہ کوئی اپنے ناخن تدبیر کے ذریعہ الجھی ہوئی گرہ کھول دے کوئی ہو جو مشکلوں اور مصیبتوں کے عقدے باز کردے ۔ یہ ایک بڑا ہی اہم نکتہ ہے ۔ انتظار فرج کا مطلب یا دوسرے الفاظ میں ظہور کا انتظار یہ ہے کہ مذہب اسلام پر ایمان اور اہلبیت علیہم السلام کے مکتب پر یقین رکھنے والا ،حقیقی دنیا میں موجود صورتحال سے واقف ہو ، انسانی زندگي کی الجھی ہوئی گرہ اور مشکل کو جانتا ہو ، حقیقت واقعہ بھی یہی ہے اس کو انتظار ہے کہ انسان کے کام میں جو گرہ پڑی ہوئي ہے ، جو پریشانی اور رکاوٹ ہے وہ گرہ کھل جائے اور رکاوٹ برطرف ہوجائے ، مسئلہ ہمارے اور آپ کے شخصی اور ذاتی کاموں میں رکاوٹ اور گرہ پڑجانے کا نہیں ہے امام زمانہ علیہ الصلوۃ و السلام پوری بشریت کی گرہ کھولنے اور مشکلات برطرف کرنے کےلئے ظہور کریں گے اور تمام انسانوں کو اٹکی ہوئي پریشانی سے نجات دیں گے انسانی معاشرے کو رہائی عطا کریں گے بلکہ انسان کی آئندہ تاریخ کو نجات بخشیں گے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جو کچھ آج ہورہا ہے اور اس وقت پایا جاتا ہے انسانی ( ہاتھوں کا بنایا ہوا) یہ غیر منصفانہ نظام ، یہ انسانی نظام کہ جس میں بے شمار انسان مظلومیت کا شکار ہیں بے شمار دلوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے بے شمار انسانوں سے بندگی کے مواقع چھین لئے گئے ہیں اس صورت حال کے خلاف احتجاج اور اعتراض ہے جو امام زمانہ کے ظہور کا منتظر ہے ۔ انتظار فرج کا مطلب ہے اس صورت حال کو مسترد کردینا اور نہ ماننا جو انسانوں کی جہالت اور انسانی زندگی پر حکمران بشری اغراض و مقاصد کے زیر اثر دنیا پر مسلط کردی گئی ہے،انتظار فوج کا مفہوم یہی ہے ۔آج آپ لوگ دنیا کے حالات پر نظر ڈالیں وہی چیز جو حضرت ولی عصر ( ہماری جانیں جن پر فدا ہوجائیں ) کے ظہور سے متعلق روایات میں ہیں ، آج دنیا پر حکمراں ہیں ، دنیا کا ظلم و جور سے بھرجانا، آج دنیا ظلم و ستم سے بھرگئی ہے ولی عصر ( عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف ) سے متعلق روایتوں ، دعاؤں اور مختلف زیارتوں میں ملتا ہے : یملا اللہ بہ الارض قسطا و عدلا کما ملئت ظلما و جورا ویسے ہی جیسے ایک دن پوری دنیا ظلم و جور سے بھری ہوئی ہوگی ، جس زمانہ میں ظلم و جور پوری بشریت پر حکمراں ہوگا اسی طرح خداوند عالم ان کے زمانے میں وہ صورت حال پیدا کردے گا کہ پورے عالم بشریت پر عدل و انصاف حکمراں نظر آئے گا ۔وہ وقت یہی ہے ، اس وقت ظلم و جور بشریت پر حکمراں ہے آج انسانی زندگي عالمی سطح پر ظلم و استبداد کے ہاتھوں میں مغلوب و مقہور ہے ( اور ظالموں کے قہر و غلبہ کا شکار ہے ) ہر جگہ ظلم و جور کا ماحول ہے آج عالم بشریت ظلم کے غلبہ کے سبب،انسانی خواہشوں اور خود غرضیوں کے تسلط کے باعث بے پناہ مشکلات میں گرفتار ہے ۔آج کی دنیا میں دو ارب بھوکے انسانوں کا وجود اور دسیوں لاکھ انسان جو حرص و ہوس سے مغلوب طاغوتی قوتوں کے طاغوتی نظاموں میں زندگي گزار رہے ہیں ، حتی فی سبیل اللہ جہاد کرنے والے مؤمنین و مجاہدین اور راہ حق میں برسر پیکار ملتیں منجملہ ایرانی قوم ، جس نے ایک محدود ماحول میں ، ایک معین و مشخص دائرے میں عدل و انصاف کا پرچم بلند کررکھا ہے،اس پر اور مجاہدین راہ خدا پر فشار اور دباؤ پوری دنیا پر ظلم و جور کا جال بچھا ہونے کی کھلی نشانیاں ہیں ۔ اس انتظار فرج کا مفہوم، مختلف ادوار میں انسانی زندگي کی موجودہ کیفیات بیان کرتی ہیں ۔ آج ہم کو فرج یعنی گرہ گشائی کا انتظار ہے یعنی ہم سب ایک عدل گستر قوی و توانا دست قدرت کے منتظر ہیں کہ وہ آئے اور ظلم و جور کے اس تسلط کو توڑدے کہ جس نے پوری بشریت کو محروم و مقہور بنا رکھا ہے ، ظلم و ستم کی ان فضاؤں کو دگرگوں کردے اور انسانوں کی زندگي ایک بار پھر نسیم عدل کے جھونکوں سے تازہ کردے تا کہ تمام انسانوں کو عدل و انصاف کا احساس ہو یہ ایک آگاہ و باخبر زندۂ و بیدار انسان کی دائمی ضرورت ہے ہر وہ انسان جو خود اپنے وجود میں سر ڈال کر نہ بیٹھا ہوا ہو ، صرف اپنی زندگی میں مست نہ ہو ، وہ انسان جو وسعت نظر سے کام لے کر انسانوں کی عام زندگی کو دیکھ رہا ہو ، قدرتی طور پر انتظار کی حالت اس کے یہاں پائی جائے گی ،انتظار کا یہی مطلب ہے ۔انتظار یعنی انسانی زندگی کی موجودہ صورت حال کو قبول نہ کرنا اور ایک قابل قبول صورت حال کی فکر و جستجو میں رہنا چنانچہ مسلمہ طور پر یہ قابل قبول صورت حال ولی خدا حضرت حجۃ ابن الحسن مہدی آخر الزمان صلوات اللہ علیہ و عجل اللہ تعالی فرجہ و ارواحنا فداہ کے قوی و توانا ہاتھوں سے ہی عملی جامہ پہنے گی ۔لہذا خود کو ایک جانباز سپاہی اور ایک ایسے انسان کے عنوان سے تیار کرنا چاہئے جو اس طرح کے حالات میں مجاہدت اور سرفروشی سے کام لے سکے ۔ انتظار فرج کا مطلب یہ نہیں ہے کہ انسان ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھا رہے اور کوئی کام انجام نہ دے کسی طرح کی اصلاح کا اقدام نہ کرے صرف اس بات پر خوش رہے کہ ہم امام زمانہ علیہ الصلوۃ و السلام کے منتظر ہیں ۔ یہ تو انتظار نہ ہوا ۔انتظار کس کا ہے ؟ ایک قوی و مقتدر الہی اور ملکوتی ہاتھ کا انتظار ہے کہ وہ آئے اور ان ہی انسانوں کی مدد سے دنیائے ظلم و ستم کا خاتمہ کردے حق کو غلبہ عطا کرے اور لوگوں کی زندگي میں عدل و انصاف کو حکمراں کردے ، توحید کا پرچم لہرا کر انسانوں کو خدا کا حقیقی بندہ بنادے ، اس کام کی آمادگي ہونی چاہئے اسلامی جمہوری نظام کی تشکیل اس عظیم تاریخی انقلاب کے مقدمات میں سے ہے عدل و انصاف کی برقراری کی طرف اٹھنے والا ہر قدم اس عظیم الشان ہدف کی طرف ایک قدم ہے انتظار کا مطلب یہ ہے ، انتظار تحرک اور انقلاب کا نام ہے انتظار تیاری اور آمادگي کو کہتے ہیں اس آمادگی کو خود اپنے وجود میں ، خود اپنے گرد و پیش کے ماحول میں محفوظ رکھنا ہمارا فریضہ ہے یہ خداوند متعال کی دی ہوئي نعمت ہے کہ ہماری عزیز و باوقار قوم اور ملت ایران نے یہ عظیم قدم اٹھانے میں کامیابی حاصل کی ہے اورحقیقی انتظار کا ماحول فراہم کیا ہے ،انتظار فرج کا یہی مطلب ہے ، انتظار فرج یعنی کمرکس لینا ، تیار ہوجانا ، خود کو ہر رخ سے، وہ ہدف کہ جس کے لئے امام زمانہ علیہ الصلوۃ و السلام انقلاب برپا کریں گے آمادہ و تیار کرنا ، وہ عظیم تاریخی انقلاب جس ہدف و مقصد کے لئے برپا ہوگا وہ عدل و انصاف قائم کرنے ، انسانی زندگي کو الہی زندگي بنانے اورخدا کی بندگي رواج دینے سے عبارت ہے اور انتظار فرج کا یہی مطلب ہے۔ آج بحمداللہ ہماری قوم مہدویت اور امام مہدی سلام اللہ علیہ کے وجود اقدس کی طرف ہمیشہ سے زیادہ متوجہ ہے روزبروز ہر انسان محسوس کرسکتا ہے جوانوں کے دل میں ،ملت کی ایک ایک فرد کے یہاں ، حضرت حجت علیہ السلام کے وجود اقدس کے سلسلے میں عشق و ارادت ، اشتیاق اور ذکر و یاد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔یہ بھی خود ان ہی بزرگوار کی برکتوں میں سے ہے ہماری اس ملت پر ان کی نگاہ لطف و رحمت کا نتیجہ ہے جس نے ان کے قلوب اس روشن و تابناک حقیقت کی طرف جھکادئے ہیں خود یہ چیز بھی امام ( ع ) کی خصوصی توجہ کی نشانی ہے اور اس کی قدر کرنی چاہئے ۔ البتہ تمام حقائق کی طرح ، جو مختلف ادوار میں مفاد پرستوں کے ہاتھوں میں کھلونا بنتے رہے ہیں یہ حقیقت بھی کبھی کبھی مفاد پرستوں کے ہاتھوں کا کھلونا بن جاتی ہے یہ لوگ جو خلاف واقعہ دعوے کیا کرتے ہیں ، دیدار و ملاقات کے دعوے ، شرفیابی کے دعوے حتی بالکل واہیات شکل میں آپ کی اقتدا میں نماز ادا کرنےکے دعوے جو واقعا بڑے ہی شرم انگیز دعوے ہیں ، یہ سب وہی باطل طریقے اور وطیرے ہیں جو اس روشن حقیقت کو ممکن ہے پاک نہاد انسانوں کے دل و نگاہ میں مخدوش کردیں لہذا اس کی اجازت نہیں دینا چاہئے ۔ یہ تعلق اور ارتباط اور امام (ع) کی خدمت میں تشرف اور حاضری کے دعوے اور آپ سے حکم و فرمان حاصل کرنے کی باتیں ، کچھ بھی قابل تصدیق نہیں ہیں ہمارے بزرگوں ، عظیم ہستیوں اور ممتاز و باوقار انسانوں نے کہ جن کی حیات کا ایک ایک لمحہ ، ہم جیسے انسانوں کی زندگي کے دنوں ، مہینوں اور برسوں کی زندگي اور پوری پوری عمر سے زیادہ قیمت رکھتا ہے اس طرح کا ادعا نہيں کیا ہے ممکن ہے کسی خوش نصیب انسان کی نگاہ اور دل میں وہ ظرفیت و صلاحیت پیدا ہوجائے کہ آپ کے جمال مبارک سے پرنور ہوجائے لیکن اس طرح کے لوگ دعوے نہیں کرتے ان سے ان سے کہتے نہیں پھرتے ، اپنی دوکان نہیں چمکاتے ، یہ لوگ جو اس وسیلے سے اپنی دوکانیں چلارہے ہیں ، ان کے لئے انسان پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہے کہ یہ لوگ جھوٹ بولتے ہیں اور افترا سے کام لیتے ہیں ، اس روشن و درخشاں عقیدہ کو اس اعتقادی آفت سے دور و محفوظ رکھنا چاہئے ۔ آج خوش قسمتی سے ہماری اس بزم میں کچھ اہل ثقافت بھی ہیں اہل سفارت بھی ہیں اہل تعلیم و تربیت بھی تشریف رکھتے ہیں ، ادارۂ جوانان سے وابستہ کچھ ممتاز و نامور جوان بھی موجود ہیں اور کچھ مہدیت پر کام کرنے والے اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی ہیں چنانچہ علم و ثقافت سے وابستہ بیدار و آگاہ تمام بھائیوں اور بہنوں سے اس مناسبت کے تحت جو کچھ میں عرض کرنا چاہتا ہوں یہ ہے کہ ہمارے اسلامی عقائد خاص طور پر شیعی اعتقادات پاکیزہ ترین و منطقی ترین و مستحکم ترین عقائد کا حصہ ہیں وہ توحید جو ہم مجسم کرتے ہیں نبی (ص) کی شخصیت جو ہم مجسم کرتے ہیں ، امامت جو ہم مجسم کرتے ہیں ، اعتقادی مسائل اور دینی معارف جو آئین تشیع میں ہم پیش کرتے ہیں ایسی روشن و واضح منطقی تصویریں ہیں کہ کوئی بھی فعال ذہن اور تحقیق و جستجو رکھنے والا دماغ ان اعتقادات کی حقانیت ، صحت و درستی اور باریک بینی کو دیکھ اور سمجھ سکتا ہے شیعہ عقائد بہت ہی مستحکم عقائد ہیں اور تاریخ کے ہر دور میں شیعہ عقائد کے سلسلے میں یہی تصور رہا ہے دوسروں حتی مخالفین نے مقام احتجاج اور مقام استدلال میں ، کلامی بحث و گفتگو میں ، ائمہ علیہم السلام سے ماخوذ عقائد امامیہ کے استحکام کا اعتراف کیا ہے اور ائمہ علیہم السلام نے قرآن کریم کے کہنے کے مطابق ہم کو غور و فکر اور تامل و تدبر اور عقل و خرد کے استعمال کا حکم دیا ہے ، یہی وجہ ہے ان عقائد میں فکر و نظر اور تعقل و خرد اندیشی آشکار ہے جبکہ ائمہ علیہم السلام کی رہنمائیاں بھی ہدایت و آگہی سے آراستہ ہیں اور غلطیوں سے حفاظت کرتی ہیں ۔ ان عقائد کو پہلے صحیح طور پر سمجھنا چاہئے پھر دوسرے مرحلے میں غور و فکر کے ذریعہ اس میں گہرائی پیدا کرنا چاہئے اور اس کے بعد تیسرے مرحلے میں صحیح صحیح دوسروں تک منتقل کرنا چاہئے تمام ثقافتی مجموعوں کو یہی روش اپنانی چاہئے تعلیم و تربیت کے میدان میں ایک معلم کو ،تعلیمی اور تربیتی اداروں کے منتظمین کو بہترین انداز میں اس سنہرے موقع سے ، جب جوانوں کی ایک عمران کے اختیار میں ہوتی ہے ، بھر پور فائدہ اٹھانا چاہئے دینی اور مذہبی عقائد ، نہ صرف دینی تعلیمات کے گھنٹوں میں بلکہ تمام موضوعات کا درس دیتے وقت جہاں کہیں بھی موقع مناسب ہو عقل و ہوش اور دقت نگاہ سے کام لے کر اپنے متعلم کے دل و جان میں پوری سنجیدگي سے راسخ کردینا چاہئے تا کہ طالبعلم کو موقع مل سکے کہ وہ اپنے عقائد دل و دماغ میں پروان چڑھائے ۔ دوسری قوموں اور ملک سے باہر دوسرے ملکوں میں مشغول ثقافتی مراکز اور ان سے وابستہ اداروں کا اہم ترین کام یہ ہے کہ ان حقائق کو مختلف طریقوں اور عنوانوں سے چاہنے اور جستجو رکھنے والوں کی چشم و نگاہ کے سامنے لائیں اور پیش کریں اسی قدر کافی ہے کہ وہ واقف ہوجائیں ۔اسی مہدویت کے مسئلے میں ، اہلسنت کے وہ حضرات یا حتی غیر مسلم عالموں اور دانشوروں کے درمیان کہ جنہوں نے مہدویت سے متعلق شیعہ عقائد کا مطالعہ کیا ہے اور معلومات حاصل کرنے کے بعد تصدیق و تائید کی ہے کہ تورات و انجیل اور دیگر مذاہب میں بھی جو بشارتیں ذکر ہوئی ہیں اسی مہدویت سے مطابقت رکھتی ہیں جو شیعوں کے یہاں پائي جاتی ہے، اس کا اعتراف کرتے ہیں ، وہ لوگ جو شیعہ عقائد سے ناواقف ہیں یا اس کی بگڑی ہوئي شکل ان تک پہنچی ہے اچھا، تو ٹھیک ہے وہ اس سلسلے میں صحیح فیصلہ نہیں کرسکتے ، ان تک صحیح عقیدہ پہنچانا چاہئے اس وقت آپ دیکھیں گے کہ باخبر علما اور پڑھے لکھے دانشوروں کا فیصلہ اس عقیدہ کے حق میں ہوگا اور وہ سب تائید و تصدیق کریں گے اور اس کی طرف مائل ہوں گے ۔اس بات پر ہمارے جوانوں ، ہمارے جوان و رعنا فرزانوں ، اسکول اور کالج کے بچوں ، یونیورسٹیوں اور حوزوں کے فاضل طلاب اور محققین کو بھی توجہ دینی چاہئے اور ان اداروں اور مرکزوں کو بھی پیش نظر رکھنی چاہئے جو شعبہ تعلیم و تعلم ، تبلیغ و نشر و اشاعت اور افکار و اذہان کی تربیت کے ذمہ دار ہیں کہ اپنے مخاطبین کے سامنے اس روشن حقیقت کی نشان دہی کرنا جو مذہب امامیہ کے اختیار میں ہے اور پیروان اہلبیت علیہم السلام جس پر عمل پیرا ہیں ، اسی وقت مفید ہے جب وہ مخاطب کو قبول کرنے پر آمادہ کرسکے اور مخاطب اس کی تائید و تصدیق کرسکے ۔حقیقت کو دکھانا چاہئے لیکن کوشش یہ کرنی چاہئے کہ وہ ہر قسم کی بناوٹ، تہمت و افترا ، خرافات ، جھوٹے دعووں ، کج فکریوں اور کج بیانیوں سے پاک و صاف ہو ،اس سلسلے میں علمائے دین ، ممتاز مبلغین اور روشن فکر محققین و دانشور کا کردار یقینا بڑی اہمیت کا حامل ہے اور ہماری قوم نے اہلبیت علیہم السلام کی تعلیمات اور قرآنی ہدایات پر عمل کرکے انقلاب کے دوران بھی، ( آٹھ سالہ ) دفاع مقدس کے زمانہ میں بھی اور ہمارے ملک کو در پیش طرح طرح کے حادثوں اور المیوں سے دوچار ہوتے وقت بھی ان تعلیمات کی حقانیت کو ثابت کیا ہے ۔دنیا کے بہت سے لوگ مقدس دفاع کے دوران تشیع کی حقانیت سے آشنا ہوئے اور اس کی طرف قلبی میلان کے ساتھ اس کو مانا اور قبول کیا ہے چنانچہ بہت سے عالمی مندوبین نے دفاع مقدس کے دوران اور اسلامی انقلاب کے دوران ، ہمارے عظیم الشان قائد امام خمینی رضوان اللہ علیہ اور ان کے حواریوں کے عمل اور طرز عمل کو دیکھ کر، جو یہی راہ خدا میں جہاد کرنے والے مجاہد و سرفروش جوان تھے ، اسلام کی حقانیت کو تسلیم کرنے پر مجبور ہوئے ہیں بہت سی وہ ملتیں جو مسلمان تھیں لیکن اسلام کی حقیقت سے غافل تھیں، جاگی اور بیدار ہوئي ہیں ، دین و مذہب کی صحیح حقیقت کو پیش کرنا خاص طور پر عمل کے ذریعہ مذہبی حقائق کو نمایاں کرنا اسی طرح کی معجز نما خصوصیت کا حامل ہوتا ہے۔ ہماری دعا ہے کہ ملت عزیز حضرت بقیۃ اللہ ارواحنا فداہ کی پاکیزہ و مقبول دعاؤں کی مستحق قرار پائے اور انشاء اللہ آپ کے ظہور کے انتظار کے سلسلے میں اس ملت کے عشق و ارادت اور انس و اشتیاق میں روز بروز اضافہ ہوتا رہے اور انشاء اللہ دلوں اور نگاہوں میں اور دنیا میں امام عصر (عج) کے عظیم و پرشکوہ الہی انقلاب کی صلاحیت و ظرفیت پیدا ہوجائے ۔
2008/08/15

عید بعثت رسول اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر اجتماع سے خطاب

تیس جولائي سن دو ہزار آٹھ عیسوی مطابق ستائيس رجب المرجب سن چودہ سو انتیس ہجری قمری کو عید بعثت پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی مناسبت سے قائد انقلاب اسلامی نے ملک کے حکام، مختلف عوامی طبقات کے افراد اور اسلامی ممالک کے سفیروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بعثت رسول اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے ملنے والے اہم سبق، موجودہ حالات کے تقاضوں اور ضروری اقدامات پر روشنی ڈالی۔ 
2008/07/29

یوم ولادت با سعادت حضرت علی علیہ السلام پر ایک اجتماع سے خطاب

قائد انقلاب اسلامی نے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت تیرہ رجب المرجب کو حسینیہ امام خمینی (رہ) میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب فرمایا، اجتماع میں شیعہ اور سنی علما، ملک کے اعلی حکام اور عوامی طبقات سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد موجود تھے۔ 
2008/07/16

حضرت فاطمہ زہرا کے یوم ولادت با سعادت پر محبان اہل بیت سے خطاب

                                                                بسم اللہ الرحمن الرحیم   سب سے پہلے تو میں صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت اور اسی طرح آپ کی پاکیزہ نسل سے تعلق رکھنے والی شخصیت امام خمینی (رہ) کے یوم پیدائش کی مناسبت سے منعقدہ محفل عشق و مودت میں تشریف فرما تمام بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان دوستوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنے فن اور پروگراموں کے ذریعے ہمیں جام عشق اہل بیت سے سیراب کیا، کیا دلچسپ ادائگی، شعرا کی کیا خوب طبع آزمائی؟! (واقعی قابل تحسین ہے) اہل بیت علیھم السلام کی محبت کی وادی واقعی جوہر فن کی نمائش کی بڑی مناسب وادی ہے، اس نورانی فضا میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی محبت کے جذبے اور ذوق و فن کے اظہار کا واقعی بہت موزوں اور بر محل ہے۔ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا، اللہ تعالی کا پر معنی کلام ہیں۔ آپ کا وجود ایک بحر بیکراں ہے۔ با ذوق افراد، دانشور، مفکرین اور اہل فن اس وادی میں جتنا زیادہ فکری سیر کرتے ہیں، (معرفتوں کے) اتنے ہی موتی ان کی جھولی میں آ تے جاتے ہیں۔ البتہ ہماری سفارش یہ ہے کہ اس بحر مواج میں اترنے کے لئے اہل بیت اطہار کی احادیث اور فرمودات کا سہارا لیا جائے۔ جیسا کے ایک صاحب نے اپنے اشعار میں بھی اس نکتے کی جانب اشارہ کیا کہ اس خاندان کی معرفت کا راستہ خود اسی خاندان کے پاس ہے۔ ہمیں انہی سے رہنمائی حاصل کرنی ہے۔ انہی کو اپنا رہنما اور ہادی قرار دینا ہے اور اسی تناظر میں غور و فکر کے ذریعے گہرے معنی کو سمجھنا ہے۔ ہمارے شعرا اور اہل بیت اطہار کے مداحوں کو یہ افتخار حاصل ہے کہ احادیث و روایات سے رجوع کریں، ان میں غور و فکر کریں، اہل بصیرت اور علما سے مدد لیں پھر اپنے ذوق و فن، موشگاف نظر، دلکش آواز اور گلے کو اہل بیت اطہار کی خدمت سے مشرف کریں۔ یہ بہترین اور عظیم عمل ہے۔ انوار مقدسہ کی مدحت اور اہل بیت اطہار کی قصیدہ خوانی کے بارے میں ان محفلوں میں میں نے بہت کچھ عرض کیا ہے۔ کہی ہوئي باتیں نہیں دہراؤں گا بس اتنا عرض کرنا چاہوں گا کہ ہم جیسے جیسے آگے بڑھتے ہیں لوگوں سے رابطے کے سلسلے میں فن و ہنر کا کردار زیادہ واضح ہوتا جاتا ہے۔ مخاطب افراد کے ذہن و دل سے رابطے کے موثر ترین اور کارآمد ترین وسیلے یعنی فن کا کردار۔ آج جس کے پاس عوام کے لئے کچھ پیغام ہے، خواہ وہ الہی پیغام ہو یا شیطانی پیغام (اسے لوگوں تک پہنچانے کے لئے) سب سے بہترین وسیلہ جو اختیار کیا جاتا ہے وہ فن و ہنر کا وسیلہ ہے۔ آپ مشاہدہ کر سکتے ہیں کہ فن کے استعمال سے آج بے بنیاد ترین باتیں بھیں عوام کے سامنے وحی منزل کے طور پر پیش کر دی جاتی ہیں، ظاہر ہے کہ اگر فن کا استعمال نہ ہو تو یہ ممکن نہیں ہے۔ لیکن فن اور ہنر کے سہارے یہ کام انجام پا رہا ہے۔ آپ سنیما کو دیکھئے، ایک فن اور ہنر ہے۔ ٹیلی ویزن فن و ہنر کی چیز ہے۔ انواع و اقسام کے ہنر اور فن استعمال کئے جاتےہیں تاکہ غلط بات کو حقیقت کا لبادہ پہنا دیا جائے۔ اس سے اندازہ ہو سکتا ہے کہ فن و ہنر کی اہمیت کتنی زیادہ ہے۔ لیکن ہم مسلمانوں اور شیعوں کو جو ایک افتخار حاصل ہے، جو کسی اور قوم اور ملت کے پاس اس انداز میں نہیں ہے وہ ہمارے یہی اجتماعات، محفلیں اور مجلسیں ہیں جن میں ہم آمنے سامنے بیٹھتے ہیں۔ یہ چیز دنیا کے دیگر ادیان اور خطوں میں بہت کم نظر آتی ہے۔ یہ چیز ہے لیکن اس وسیع پیمانے پر اس انداز میں نہیں ہے۔ نہ تو اس کا اثر اتنا ہے اور نہ ہی اس میں اتنے اہم موضوعات زیر بحث آتے ہیں۔ آپ فرض کریں کہ جو افراد قرآن کی زبان سے آشنا ہیں، سامعین کے روبرو قرآن کریم کی آیات کی اچھی آواز میں تلاوت کرتے ہیں، تو اس کی تاثیر بہت زیادہ ہوتی ہے۔ مداحوں کی مدح سرائي اور قصیدہ خوانی بھی اسی زمرے میں آتی ہے۔ اعلی مفاہیم اور مضامین کو مخاطب کے دل کی گہرائيوں تک پہنچانے کے لئے فن و ہنر کا استعمال یہی ہے۔ یہ بہت با ارزش ذریعہ ہے کتنا موثر طریقہ ہے! یہ فن اتنا اہم ہے کہ کبھی کبھی اس کی اہمیت خود مضمون کی مانند ہو جاتی ہے۔ کیونکہ اگر یہ نہ ہو تو مضمون، دلوں میں نہیں اتارا جا سکتا۔ آپ(شعرا) کی قصیدہ خوانی اسی زمرے میں آتی ہے۔ فن کے جتنے جوہر دکھائے جائیں جتنی اچھی آواز اور خوش الحان گلے کا استعمال کیا جائے اتنا ہی بہتر ہے۔ ہمارا موضوع اور مضمون جتنا سبق آموز ہوگا، مخاطب کے لئے اسے سمجھنا اتنا ہی آسان ہوگا۔ سبق آموز سے مراد یہ ہے کہ اس میں جتنی جدت اور جاذبیت ہوگی اس کی ارزش اور اہمیت بھی اتنی ہی زیادہ ہوگي۔ البتہ یہ عمل جیسا کہ میں نے پہلے بھی عرض کیا تعلیمات اہل بیت پیغمبر کے تناظر میں انجام پانا چاہئے۔ مدح سرائی کو سطحی باتوں تک محدود کر دینا اس کی ظاہری شکل کو نصب العین بنا لینا یا کسی مغربی دھن کی تقلید، یہ سب ہرگز مناسب نہیں ہے۔ اس پر پوری توجہ رہنی چاہئے۔ بالخصوص نوجوان جو اس وادی میں قدم رکھ رہے ہیں۔ اس میں کوئی قباحت نہیں ہے کہ عام فہم اور سادہ زبان میں شعر پڑھا جائے لیکن اس کے معنی بلند ہونے چاہئیں۔ اب اگر اہل بیت کی مدح سرائي کرنے والے کسی شخص نے مغربی موسیقی کی تقلید شروع کردی جو لہو و لعب کا ذریعہ ہے اور جس کے ماہرین شیطانی بے خودی کا شکار ہیں، تو یہ ہرگز مناسب نہیں ہے، یہ شائستہ فعل نہیں ہے۔ ایک اور نکتہ جس کے سلسلے میں میں ہمیشہ یاددہانی کراتا رہتا ہوں، یہ ہے کہ ایسے مضامین پیش کیجئے جو آپ کے مخاطب کے لئے مفید ہوں۔ مثلا کوئی ایسی منقبت ہو جس کے معنی عوام درک کر سکتے ہوں یا اہل بیت اطہار کی فضیلت کا کوئی گوشہ ہو جس سے ایمان و عقیدے میں استحکام پیدا ہوتا ہے۔ آپ دیکھیں کہ معصومین علیھم السلام کے زمانے میں شعرا کن باتوں پر توجہ دیتے تھے۔ دعبل کے اشعار، کمیت کے اشعار، فرزدق کے اشعار، وہ اشعار جن کی اہل بیت اطہار نے بھی تعریف کی ہے ان میں کن باتوں پر تاکید کی گئي ہے۔ آپ غور کریں گے تو نظر آئے گا کہ ان اشعار میں یا تو دلیل اور خوبصورت شعری پیرائے میں اہل بیت کی حقانیت کا استدلال نظر آئے گا جیسے کے دعبل کے اشعار یا پھر ان میں اہل بیت اطہار کے فضائل کا تذکرہ ہوگا جیسا کہ یہاں حاضر شعراء کے اشعار میں نظر آیا، یعنی ھل اتی کی جانب اشارہ، واقعہ مباھلہ کی جانب اشارہ اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے سلسلے میں پیغمبر اسلام کے اقوال اور احادیث کی جانب اشارہ ، یا ان عظیم ہستیوں کی زندگی سے ملنے والے سبق کی جانب اشارہ جس کا واضح اور ہمارے زمانے سے قریب کا نمونہ، تحریک انقلاب کے دوران سن انیس سو ستتر اور اٹھتر کے محرم کے مہینوں میں شعراء، قصیدہ گو حضرات اور مداحوں کی زبانوں پر نظر آيا۔ ماتمی دستے بازاروں میں اور سڑکوں پر سینہ زنی اور نوحہ خوانی کرتے تھے لیکن سننے والے اسی سے سمجھ جاتے تھے کہ انہیں آج کیا کرنا ہے۔ آج کس سمت میں حرکت کرنا ہے۔ جب آپ اپنے فن، اپنی آواز اور اپنے اشعار کو ان مضامین کے لئے استعمال کریں گے تو آپ کی یہ کاوش یا تو اہل بیت اطہار کی حقانیت کے اثبات، یا ان ذوات مقدسہ کے فضائل کے اظہار یا پھر تعلیمات اہل بیت کے افہام و بیان کے مقصد کے تحت ہوگی اور اس سے آپ کے مخاطب کے لئے راہ زندگی کے تعین میں مدد ملے گی، اس صورت میں آپ کی اس کاوش کو بلند ترین درجہ حاصل ہوگا۔ یہ صرف جذبات کو ابھارنے کا مسئلہ نہیں ہے۔ ذہنوں کی رہنمائي کا مسئلہ ہے۔ بڑی خوشی ہوتی ہے جب میں اس جلسے یا عزاداری کے پروگراموں اور دیگر مناسبتوں پر شعرا اور مداحوں کو سنتا ہوں۔ الحمد للہ حالیہ برسوں میں (مذکورہ نکات پر) توجہ دی جا رہی ہے، البتہ یہ وادی بہت وسیع ہے۔ آپ نوجوان اچھی آواز کے مالک ہیں، آپ کا بیان بہت اچھا اور آپ کے پروگرام بہت دلچسپ ہیں، آپ کو اسلامی معاشرے کی عصری ضروریات پر نظر رکھنی چاہئے۔ گوناگوں سیاسی اور ثقافتی حملوں، گمراہ کن پروپگنڈوں اور تشہیراتی مہم کے طوفان میں ہماری نوجوان نسل اور ہماری قوم کو امید بخش نظریات، مستقبل کے تعلق سے اطمینان اور نشاط خاطر اور راہ حق کی شناخت کی کتنی شدید ضرورت ہے۔ یہ کام ہر کسی کو کرنا چاہئے۔ ہر شخص اپنے انداز سے ( یہ کام انجام دے)۔ اس میدان میں آپ کا بڑا کردار ہے۔ اساتذہ، اور کہنہ مشق شعرا بہت موثر تعاون کر سکتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ انشاء اللہ یہ کام انجام پائے گا۔ ایک اور بنیادی نکتہ یہ ہے کہ ہم انقلاب کی موجودہ صورت حال کو ہمیشہ اپنے پیش نظر رکھیں۔ اپنے بیان اور تقاریر کے ذریعے ہمیں اپنے تاثرات اور نظریات دوسروں تک منتقل کرنا چاہئے۔ دوستو! اسلامی انقلاب صرف تاریخ ایران کا ایک واقعہ نہیں ہے۔ یہ عالمی تاریخ اور پورے انسانی معاشرے کا بہت اہم واقعہ ہے۔ اس نکتے پر میں خصوصی تاکید کرتا ہوں۔ یہ کوئي نعرہ نہیں بلکہ ایک حقیقت کا حقیقت پسندانہ جائزہ ہے۔ یہ واقعہ تاریخ انسانیت کا اہم واقعہ ہے۔ جیسے جیسے زمانہ گزرے گا یہ حقیقت عیاں ہوتی جائے گی۔ اسے بس اتنی سی بات نہ سمجھئے کہ ایک ملک میں طاغوتی حکومت تھی جس کا خاتمہ ہوا اور ایک اسلامی نظام نے اس کی جگہ لے لی۔ یہ تبدیلی بھی ہوئی لیکن یہی سب کـچھ نہیں تھا۔ صدیوں سے انسانی معاشرے کو زندگی، ہستی اور کائنات کے سلسلے میں مادی نقطہ نگاہ اور مادی نظرئے کی جانب کھینچا جا رہا ہے۔ آج بھی یہ کوشش جا رہی ہے۔ اس طاقتور رجحان اور موج کے سامنے، جسے پوری مادی طاقت سے آگے بڑھایا جا رہا تھا اسلامی انقلاب آن کھڑا ہوا۔ انقلاب نے اس کا راستہ روکا۔ انقلاب نے معنویت اور روحانیت کا پرچم بلند کیا۔ انقلاب نے پوری طاقت سے آگے بڑھنے والی اس موج کو کمزور کر دیا۔ نتیجتا آج آپ انہی ممالک میں جو مادیت میں ڈوبے ہوئے تھے روحانیت اور معنویت کی پو پھٹنے کا حسین منظر دیکھ رہے ہیں۔ معنویت مختلف شکلوں میں سامنے آئی ہے۔ وہاں کی نوجوان نسل میں روحانیت کی طلب، روحانیت سے عشق اور روحانیت کی جانب رجحان واضح طور پر محسوس کیا جا رہا ہے۔ اب اگر اس رجحان کو صحیح سمت نہ دی گئی تو ممکن ہے کہ انحراف کی صورت پیدا ہو جائے۔ لوگ معنویت کے نام پر خرافات کا شکار ہو جائیں۔ اب ان حالات میں اگر مادیت میں غرق مغربی سماج میں اسلام اور اہل بیت اطہار کی تعلیمات کو متعارف کرایا جائے تو یقینی طور پر لوگ ان پر غور کریں گے اور انہیں قبول کریں گے۔ آج یہ چیز دنیا میں بالکل واضح ہو چکی ہے۔ یہ جو اسلام کی شان میں گستاخیاں کی جا رہی ہیں، پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ذات والا صفات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے تو بقول مولانا: مہ فشاند نور و سگ عو عو کند ہر کسی بر طینت خود می تند یعنی اپنی اس حرکت سے وہ در حقیقت اپنی بد طینتی کا ثبوت دے رہے ہیں۔ یہ نام دنیا کا احاطہ کرتا جا رہا ہے۔ اس نام کے اثرات بڑھتے جا رہے ہیں۔ اس کی جانب نوجوانوں کے دل کھنچے چلے آتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سامراجی نظام چلانے والے سراسیمہ ہو گئے ہیں۔ وہ اپنے مہروں کو ہر روز ایک نئے انداز سے رد عمل ظاہر کرنے کی ہدایت کرتے ہیں جس سے ان کی شکست اور بھی واضح ہو جاتی ہے۔ تو یہ رہا معنوی اور روحانی پہلو۔ سیاسی زاوئے سے دیکھا جائے تو جب سے دنیا میں سامراجیت کا سلسلہ شروع ہوا ہے، یعنی انیسویں صدی میں تقریبا دو سو سال قبل سے رفتہ رفتہ یہ سلسلہ شروع ہوا کہ جو ممالک دیگر ممالک کے امور میں مداخلت کرنے کی طاقت رکھتے تھے انہوں نے مداخلتیں شروع کیں۔ سامراجی نظام معرض وجود میں آیا اور دنیا تسلط پسند اور مستضعف ممالک میں تقسیم ہو گئی۔ آپ کے اسلامی انقلاب نے اس عمل کا مقابلہ کیا جو دنیائے سیاست کی فطری بات کا درجہ حاصل کر چکا تھا۔ یہ جو آج آپ دنیا کے بہت سے ممالک میں امریکہ مردہ باد کے نعرے سنتےہیں، یہ نئی تبدیلی ہے، ملت ایران کی تحریک کا نتیجہ ہے۔ یہ چیز پہلے نہیں تھی۔ آج جو اسلامی ممالک ہی نہیں یورپی ممالک تک میں امریکی سیاست کو نفرت انگیز سیاست اور امریکی حکام کو منفور ترین سیاستداں قرار دیا جانے لگا ہے، اس کا موجب ملت ایران کی تحریک ہے۔ اس سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ (اسلامی انقلاب نے) پہلے تو سامراجی طاقتوں کی ناک رگڑ دی اور پھر پورے سامراجی نظام کو للکارا کہ امریکہ یا دیگر ممالک کو کیا حق پہنچتا ہے کہ کمزور اور مستضعف ممالک سے دھمکی آمیز لہجے میں گفتگو کریں؟ خود ہمارے ملک ایران میں طاغوتی دور کے روسیاہ حکام اس وقت تک کوئی اہم فیصلہ نہیں کرتے تھے جب تک ایران میں متعین امریکی اور برطانوی سفیر سے مشورہ نہیں کر لیتے تھے، کیوں؟ ایک قوم جو مادی و معنوی صلاحیتوں اور ثقافتی خزانوں سے سرشار ہے آخر کیوں کسی غیر کی تابع رہے؟ کیوں کا سوال سب سے پہلے اسلامی انقلاب نے اٹھایا۔ تو عالمی سطح پر اسلامی انقلاب نے سیاسی اور معنوی لحاظ سے یہ دو تبدیلیاں کیں۔ اور بھی بہت سے نمونے ہیں لیکن ان کی تفصیلات میں جانے کا وقت نہیں ہے۔ یہ کار بزرگ انجام پایا اور اس کے ساتھ ہی دشمنیاں بھی شروع ہو گئیں۔ تصادم کا سلسلہ بھی چل پڑا۔ دشوار ترین حالات میں امام (خمینی رہ) کی حیرت انگیز قیادت نے تحریک کی کامیابی کے ساتھ حفاظت کی اور اسے آگے بڑھایا۔ ملت ایران اور اس سرزمین کے نوجوان حقیقی معنی میں امام (خمینی رہ) کی باتوں سے سیراب ہوئے۔ ان باتوں کو دل و جان سے قبول کیا، اسے سمجھا اور اس پر عمل کیا۔ لوگوں کو ورغلانے اور منحرف کرنے کی بڑی کوششیں ہوئیں، ان کے عقیدے اور یقین کو بدلنے کی سازشیں ہوئي لیکن اب تک سب بے سود رہیں۔ انشاء اللہ آئندہ بھی لا حاصل ہی رہیں گی۔ یہ تحریک آگے بڑھتی جا رہی ہے اور دشمنیاں بھی مختلف شکلوں میں جاری ہیں۔ ہماری مثال اس دوڑنے والے کی ہے جو اپنی منزل کی سمت بڑھ رہا ہےلیکن کچھ لوگ یہ نہیں چاہتے اس لئے مسلسل راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرتے رہتے ہیں، دوڑنے والا رکاوٹیں پھلانگ جاتا ہے تو اس پر پتھر برساتے ہیں، اس کی سرزنش کی جاتی ہے۔ بار بار کہتے ہیں کہ مت جاؤ، کیا تمہیں خوف نہیں آتا، اس سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔ لیکن دوڑنے والا ہے کہ کسی کی بات پر کان دھرنے کو تیار نہیں۔ زخم کھاتا ہے، درد برداشت کرتا ہے لیکن دوڑ جاری ہے۔ ملت ایران نے اب تک ایسے ہی دوڑنے والے چیمپین کے انداز سے پیش قدمی کی ہے۔ تو اس صورت حال میں، اسلامی اور انقلابی امنگوں اور اہل بیت اطہار علیھم السلام کے عقیدتمندوں اور اس قوم اور اس مل کے ہمدردوں کا کیا فریضہ بنتا ہے؟ سب کا فریضہ ہے کہ ملت ایران کے لئے راستہ صاف کریں، سیاستداں اپنے انداز سے، حکام اپنے طور پر، علما اپنی روش کے مطابق، یونیورسٹیوں سے وابستہ دانشور اپنی سطح پر، روشن فکر افراد اپنے انداز میں اور دیگر طبقات بھی اپنے اپنے انداز میں۔ ان میں ایک موثر ترین طبقہ مذہبی مقررین، قائدین اور اہل بیت اطہار کی محبت کا پرچم بلند کرنے والے عشاق کا ہے جو اہل بیت اطہار کی خوشی میں خوش اور غم میں غمزدہ ہو جاتے ہیں۔ آج اس کی ضرورت ہے کہ تمام افراد اپنے فریضے کو سمجھیں اور بخوبی دیکھیں کہ ہم کہاں ہیں۔ بعض افراد ہیں جو غفلت کا شکار ہیں وہ سمجھ ہی نہیں پا رہے ہیں کہ ہم کتنے آگے پہنچ چکے ہیں؟! وہ نہیں سمجھتے کہ ابھی کتنا طولانی سفر باقی ہے۔ نہیں سمجھتے کہ ہمارا دشمن موجود ہے۔ جو ہماری غفلت، سستی اور اختلاف سے بھرپور فائدہ اٹھاتا ہے۔ اس سلسلے میں میرا خطاب خاص طور پر سیاسی اور ثقافتی میدان کی اہم شخصیات سے ہے۔ انہیں اپنی باتوں کے سلسلے میں بہت ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ اتحاد و اتفاق رای جو تمام کامیابیوں کا راز ہے، آج ملک کو اس کی شدید ضرورت ہے۔ ملک کے حکام واقعی بڑی محنت کر رہے ہیں۔ زحمتیں برداشت کر رہے ہیں۔ حکومت، حکام، مختلف اداروں کے ڈائریکٹر سب کو محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر کوئي تنقید کرنا چاہتا ہے تو ایسا انداز نہ اپنائے کہ جس پر تنقید کی جا رہی ہے اس کا حوصلہ ہی ٹوٹ جائے۔ اختلافات کی جڑ نفسانی خواہشات ہیں۔ اگر کسی متنازعہ اور تفرقہ انگیز فعل کے سلسلے میں کہا کہ یہ میں نے اللہ تعالی کی خوشنودی کے لئے انجام دیا ہے تو آپ ہرگز اس بات پر یقین نہ کیجئے۔ مومنین کے درمیان تفرقہ انگیزی کبھی بھی اللہ کی خوشنودی کا باعث نہیں ہو سکتی۔ یہ تو شیطانی فعل ہے۔ مومنین کے درمیان بغض و کینہ پیدا کرنا جس سے اختلافات کی فضا وجود میں آئی شیطانی عمل ہے، اللہ کی خوشنودی کا باعث نہیں بن سکتا۔ الہی فعل تو لوگوں میں میل محبت پیدا کرتا ہے۔ اگر کوئي شخص کسی فریضے کو انجام دے رہا ہے تو دوسروں کو چاہئے کہ اس کی مدد کریں تاکہ وہ کام کو بحسن و خوبی انجام دے سکے۔ اگر اس میں کہیں کوئي کمزوری ہے تو اسے متوجہ کریں، لیکن اس کی حوصلہ شکنی نہ کریں۔ جس شخص نے اپنے دوش پر علم سنبھالا ہے سب کو چاہئے کہ اس کی مدد کریں، کوئي اس کا پسینہ خشک کر دے، توکوئی اسے پنکھا جھلے، اگر محسوس ہو کہ وہ پرچم کو صحیح انداز میں بلند نہیں کر پا رہا ہے تو یہ مناسب نہیں ہے کہ اس پر وار کرکے علم اور علم اٹھانے والے دونوں کو زمیں بوس کر دیا جائے۔ اس کی مدد کرنی چاہئے تاکہ جو کچھ کمی ہے دور ہو جائے۔ اس نکتے پر سب کو توجہ دینا چاہئے بالخصوص ان افراد کو جو سیاسی، ثقافتی، مواصلاتی یا دیگر اہم شعبوں میں سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔ پروردگارا! تجھے محمد و آل محمد کا واسطہ ہمیں اہل بیت علیھم السلام کے دوستداروں، عقیدتمندوں اور ان کی منزلت سے آشناؤں میں قرار دے۔ ہمیں اسی ایمان و عقیدے کے ساتھ زندہ رکھ اور اسی ایمان و عقیدے کے ساتھ دنیا سےاٹھا۔ دنیا و آخرت میں ہمیں ان سے جدا نہ کرنا۔ پروردگارا! ہمارے فرائض ہمارے لئے آسان کر دے۔ جن چیزوں کے بارے میں تو ہم سے جواب طلب کرنے والا ہے ان کی انجام دہی کی ہمیں توفیق عطا فرما۔ حضرت امام زمانہ (ارواحنا فداہ) کے قلب مبارک کو ہم سے راضی و خوشنود فرما۔ والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
2008/06/30

ملک کی عدلیہ کے اعلی عہدہ داروں اور اہلکاروں کے اجتماع سے خطاب

اسلامی جمہوریہ ایران میں عدلیہ کے سربراہ ڈاکٹر شہید بہشتی اور ان کے بہتر ساتھیوں کی اٹھائيس جون کے دہشت گردانہ حملے میں شہادت کی برسی  اور یوم عدلیہ کی مناسبت سے قائد انقلاب اسلامی نے عدلیہ کے عہدہ داروں کے ایک اجتماع سے خطاب فرمایا ، جو پیش خدمت ہے۔  
2008/06/28

امام خمینی (رہ) کی انیسویں برسی پر عظیم الشان اجتماع سے خطاب

چودہ خرداد سن 1387 مطابق تین جون 2008 کو ‎ امام خمینی (رہ) کی انیسویں برسی کے موقع پر امام خمینی کي آرام گاہ پر قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے لاکھوں کی تعداد میں جمع امام خمینی کے شیدائیوں، غیر ملکی مہمانوں اور سیکڑوں صحافیوں سے ایک اہم ترین خطاب فرمایا،
2008/06/02

صوبہ فارس کے علاقے لار میں عظیم الشان عوامی اجتماع سے خطاب

بسم اللہ الرحمن الرحیم والحمدللَّه ربّ العالمين. والصّلاة والسّلام على سيّدنا و نبيّنا ابى‏القاسم المصطفى محمّد و على اله الاطيبين الاطهرين المنتجبين و صحبه المصطفين الاخيار. اللّهمّ صلّ و سلّم على وليّك و حجّتك حجّةبن‏الحسن صلواتك عليه و على ابائه. اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے لارستان کے محبتی لوگوں سے اس تاریخی شہر میں ملاقات کا موقع عنایت فرمایا۔ ماضی میں صوبہ فارس کے دوروں میں میری خواہش یہ رہی کہ لارستان کے علاقے اور شہر لار کے عوام سے ملاقات ہو لیکن ممکن نہیں ہو سکی تھی۔ آج آپ لوگوں کے درمیان اس مہر و محبت کی فضا میں ایسا محسوس کر رہا ہوں کہ جس بندہ مسلمان اور مومن کا دل، اس طرح اسلامی تعلیمات سے آشنا ہو یقینا اس کی زندگی، اس کا ماحول، اس کا شہر اور اس کا معاشرہ اسی خوشبو اور پاکیزگي سے آراستہ ہوگا جو یہاں نظر آ رہی ہے۔ میں آپ عزیزوں کی مہر و محبت کے لئے آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور خود اپنے اندر بھی آپ کے لئے خاص الفت و انسیت کا احساس کرتا ہوں۔ اس موقع پر مناسب ہوگا کہ میں صوبہ فارس کے عوام کا بھی شکریہ ادا کروں۔ اس وسیع و عریض اور مایہ افتخار صوبے کے میرے اس سفر کا یہ آخری دن ہے۔ ان نو دنوں میں جو میں نے آپ کے صوبے میں گزارے، شہر شیراز اور دیگر شہروں کے عزیزوں سے بڑی محبت ملی، ان سب کا شکریہ ادا کرنا لازمی ہے۔ خوش قسمتی سے ملک کے حکام کی توجہات صوبہ فارس پر بھی مرکوز ہوئیں۔ کل شہر شیراز میں کابینہ کا اجلاس ہوا اور شہر لار و علاقہ لارستان سمیت صوبے کے عوام کے مختلف مسائل اور امور پر اہم گفتگو ہوئي اور کچھ فیصلے بھی کئے گئے۔ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی کی توفیقات عہد ہ داروں کے شامل حال ہوں اور وہ ان عوام سے اپنی محبت اور انسیت کا اظہار کریں جو واقعی محبت و انسیت کے مستحق ہیں۔ آپ لوگوں کی جو حقیقی معنی میں خدمت کئے جانے کے لائق ہیں، خدمت کریں اور اپنے فرا‏ئض ادا کریں۔ ایران کی عصری تاریخ میں لار علاقے کا نام آیت اللہ العظمی سید عبد الحسین لاری سے جڑا ہوا ہے۔ اگر ہم گزشتہ سو یا ایک سو بیس سال کی لار کی تاریخ پر نظر ڈالتے ہیں تو ہر واقعے میں اس عظیم شخصیت کا نام نمایاں نظر آتا ہے۔ اپنے پیشرؤوں پر افتخار پر اکتفا کرنا ہمارا مقصود نہیں بلکہ ہم اپنی تاریخ، اپنے ماضی اور اپنی عظیم تاریخی شخصیات سے آشنا ہوکر، خود کو پہچاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اپنے زمانہ حال کو سمجھنے اور درک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سو سال سے کچھ اور قبل کی بات ہے جب لارستان کے علاقے میں اس مرد مجاہد نے شہری اور قبائلی عوام کی حمایت سے تاریخ کی ایک بڑی اہم تحریک کو وجود بخشا۔ اگر قوموں کے بارے میں کوئی نظریہ قائم کرنے کا معیار یہ ہے کہ ہم ان کی قابلیت کا اندازہ کریں، ان کے قومی عزم و ارادے کو دیکھیں، ان کی جرئت اقدام کو پرکھیں۔ اگر یہ کسی قوم اور بستی کی قدر و منزلت کے معیار ہیں تو ہمیں کہنا پڑے گا کہ لار اور لارستان کے لائق احترام عوام ان معیاروں کی بنیاد پرہماری وسیع و عریض سر زمین میں نمایاں ترین افراد ہیں۔ جب ملک میں گاہے بگاہے حریت پسندی اور استبداد کی مخالفت کا موضوع اٹھتا تھا، اس زمانے میں اس بیدار مغز عالم دین کی برکت سے اس علاقے کے عوام میں حریت پسندی انگڑائياں لینے لگی تھی۔ جس وقت علاقے کی قوموں اور حتی خود ہماری قوم کے لئے بھی بیرونی جارح قوتوں کے مقابلے میں مزاحمت تقریبا لا یعنی چیز تھی لارستان کے عوام نے اس مرد مجاہد کی قیادت میں برطانوی جارحیت کو للکارا اور برطانیہ کی زور زبردستی کے خلاف جاں بکف وارد میدان کارزار ہوئے۔ آیت اللہ سید عبد العزیز لاری نے اپنے فرزند کے نام ایک خط میں تحریر فرمایا تھا کہ دباؤ بہت زیادہ ہے لیکن میں اپنے خون کے آخری قطرے تک مزاحمت کروں گا۔ جب قائد کا یہ انداز ہو، جب پیشوا اس خلوص کے ساتھ سینہ سپر ہو تو فطری بات ہے کہ قوم کے حوصلے بھی بلند ہوں گے اور یہ حوصلے قوم کو صحیح سمت میں لے جائیں گے۔ آپ کے بعد آپ کے فرزند آیت اللہ سید عبد المحمد مرحوم نے، جو بڑی برجستہ علمی شخصیت کے مالک تھے، مزاحمت کا پرچم بلند کیا۔ لار کے اس ماضی سے اپنی موجودہ حالت اور اپنی عزیز و توانا قوم کے مستقبل کے لئے ہمیں درس لینا چاہئے۔ اس نمونے سے ہمیں پتہ چلا کہ اگر دنیا و ما فیھا کی طمع سے آزاد ایک مخلص قائد کی رہنمائی میں کوئی قوم دشوار گزار راستوں پر بھی چل پڑے تو ضدی اور بد ترین دشمن کے مقابلے میں بھی کامیابی اس کا مقدر ہوگی۔ اس علاقے اور ملک کے دیگر مقامات کی تاریخ سے یہ درس حاصل کرنے والی ایرانی قوم نے اس کا تجربہ اسلامی انقلاب کے دوران کیا۔ پرچم اسلام کی سربلندی اور تعلیمات محمدیۖ پر عمل آوری کے نعرے کے ساتھ ایرانی قوم نے ایک ایسے دور میں قدم بڑھائے جب دنیا کی طاقتیں اس زعم میں تھیں کہ وہ دین و دینداری کو عوامی زندگی سے محو کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ یہ بہت اہم نکتہ ہے کہ ایرانی قوم نے ایک ایسے دور میں دین اور اسلام کے نام پر اپنے انقلاب کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کرائي کہ جب دنیا کی بڑی سامراجی طاقتیں یہ یقین کر چکی تھیں کہ دنیا منجملہ مسلم ممالک میں دین و دینداری کی جڑیں کاٹی جا چکی ہیں۔ وہ مطمئن ہو چکی تھیں کہ اب دین کا نام کبھی سامنے نہیں آئے گا اور دینی و مذہبی علامتیں رفتہ رفتہ مٹتی جائيں گی۔ وہ اس میٹھے تصور میں کھوئي ہوئی تھیں کہ ملت ایران نے اسلام کا پرچم لہراکر پوری دنیا کی انسانی زندگی میں دین و دینداری کی مشعلیں روشن کر دیں۔ یہ ایک حقیقت ہے۔ ہم نے اسلام کے لئے قیام کیا، لیکن ان ممالک میں بھی جہاں کے عوام کسی اور مذہب کے پیرو ہیں ہماری ملت کے انقلاب کے اثرات نظر آئے اور وہاں بھی دین و مذہب اور روحانیت و معنویت کی جانب لوگوں کی توجہ مرکوز ہوئي۔ یہ معجزہ ایرانی قوم نے کیا اور اسلام کے نام پر، قرآن مجید کے مبارک نام پر رونما ہونے والا یہ انقلاب دنیا کی اکثر اقوام کے لئے نمونہ بن گیا۔ اگر آج آپ مسلم ممالک کا سفر کریں تو دیکھیں گے کہ تیس سال قبل یعنی انقلاب کی کامیابی سے پہلے کے مقابلے میں فضا بالکل تبدیل ہو چکی ہے۔ ان دنوں اگر کوئی حریت پسند کی بات کرتا، قیام کرتا یا کوئي تحریک شروع کرتا تو ملحدانہ مکتب فکر اور نعروں کا سہارا لیتا تھا لیکن آج عالم اسلام میں، روشن فکر افراد، طلبا اور فرض شناس انسان جب حریت پسندی، آزادی و خود مختاری کی بات کرتے ہیں تو پرچم اسلام کے سائے تلے یہ نعرے بلند کرتے ہیں یا کوئي تحریک شروع کرتے ہیں۔ یہ ملت ایران کے قیام اور اسلامی انقلاب کی برکت ہے، جس کی جڑیں عصری تاریخ سے متصل زمانے میں پیوست ہیں۔ تنباکو کی تحریک اور آئينی تحریک جو عظیم الشان علما کے ذریعے شروع ہوئی اس میں لارستان کے عوام کا قیام بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ جب ہم اپنے ماضی پر نظر ڈالتے ہیں تو اسی زاوئے سے ڈالتے ہیں۔ ہمارے لئے ماضی ایک وسیلہ اور آئینہ ہے۔ اس سے ہمیں درس ملتا ہے اور ہم اپنے مستقبل کا خاکہ کھینچنے میں اس سے مدد لیتے ہیں۔ آج سب سے پہلے مرحلے میں ہمارے سامنے جو چیز ہے وہ اسلام سے تمسک ہے۔ تمام خیر و برکتیں جو ایک قوم کی تمنا ہوتی ہے، اسلام کے زیر سایہ حاصل ہو سکتی ہیں۔ اگر ہم آزادی چاہتے ہیں، خود مختاری چاہتے ہیں، رفاہ عامہ کے خواہاں ہیں، سائنسی ترقی کے متمنی ہیں، مختلف شعبہ ہائے حیات میں پیش قدم رہنے کے آرزومند ہیں، ایرانی قوم کی حیثیت سے اپنے لئے عزت و وقار چاہتے ہیں تو ان سب کا واحد راستہ ہے اسلام سے تمسک۔اسلام کی تعلیمات میں، اور اس دین کی گہرائیوں میں کسی بھی قوم کے لئے یہ ساری نعمتیں پنہاں ہیں۔ اسلام سے تمسک ملت ایران کے پاس سب سے اہم راستہ اور طریقہ ہے۔ دوسری چیز ہے اتحاد، جس کے بارے میں میں اس سفر میں بھی اور دیگر دوروں میں بھی اپنی تقاریر اور قوم سے خطابات میں خاص تاکید کرتا رہا ہوں۔ وجہ یہ ہے کہ دشمن اس قوم پر ضرب لگانے کے لئے جس سازش پر کاربند ہے وہ اس مسلمان قوم کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی تگ و دو ہے۔ عالم اسلام اور مسلم امہ کے سلسلے میں یہی پالیسی اختیار کی گئي ہے۔ انقلاب کی کامیاب کے آغاز سے ہی ہمارے مسلمان ہمسایہ ممالک منجملہ خلیج فارس کے ہمسایہ ممالک کو اسلامی جمہوری نظام اور اسلامی انقلاب سے ہراساں کرنے کی کوششیں کی گئیں۔ بد قسمتی سے بعض اوقات دشمنوں کو کچھ کامیابیاں بھی حاصل ہوئيں۔ جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے تو تمام مسلم اقوام اور حکومتوں کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھا رکھا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران تو اپنے پورے وجود سے اسلامی اتحاد و یکجہتی کا خواہاں ہے۔ وہ اتحاد جو قوموں میں میل محبت اور حکومتوں کے درمیان تعاون کا ضامن ہو۔ بحمد اللہ قوموں میں  مفاہمت ہے، فرقہ وارانہ اور گروہی اختلافات قوموں کے درمیان خلیج پیدا نہیں کر سکتے سوائے اس کے کہ دشمن کا وسوسہ کارگر ہو جائے۔ البتہ حکومتیں سیاست کے زیر اثر کبھی کسی طرف تو کبھی کسی اور جانب مائل ہو سکتی ہیں لیکن ہم آج بھی اعلان کرتے ہیں کہ ہمسایہ ممالک ہمارے بھائي ہیں۔ ان ممالک کی جانب ہم نے دوستی و اخوت کا ہاتھ بڑھا رکھا ہے۔ ہم کسی چیز کے لئے بھی ان کے محتاج نہیں ہیں۔ یہ اخوت کی دعوت، ضرورت کے تحت نہیں ہے۔ ایرانی قوم نے ثابت کر دیا ہے کہ اللہ کی ذات پر توکل اور اپنی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کے ذریعے مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ہم تو عالم اسلام کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے اختلافات سے گریزاں ہیں اور تمام ممالک کی جانب دوستی کا ہاتھ ہم نے بڑھا رکھا ہے۔ اسلام دشمن طاقتوں اور امریکی و صیہونی جاسوسی کے اداروں کی کوششوں اور سازشوں کے باوجود جو بلا وقفہ فتنہ پروری میں مصروف ہیں، ان کی بد بختی ہی کہئے کہ خطے کے عرب اور غیر عرب ممالک کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے تعلقات پروان چڑھ رہے ہیں۔ البتہ ان تعلقات میں روز افزوں وسعت لانے کی ضرورت ہے۔ ٹھیک یہی چیز ملک کے اندر بھی ذرا اور شدت کے ساتھ پیش آئی۔ اوائل انقلاب سے ہی ملک کے اندر یہ کوشش کی گئی کہ مذہبی اور نسلی بنیادوں پر عظیم ملت ایران کے درمیان سیاسی اختلافات پیدا کئے جائیں۔ ہم نے دشمن کی ان سازشوں کو ناکام تو بنا دیا لیکن اب بھی اس بات کی ضرورت ہے کہ ہم اور ہمارے تمام بھائي بہن اس سلسلے میں ہوشیار رہیں اور پوری توجہ سے کام لیں کہ دشمن اپنے مکر و حیلے کا استعمال نہ کرنے پائے۔ شیعہ سنی، مختلف علاقوں میں بسنے والے افراد، مختلف سیاسی رجحانوں کے حامل لوگ، سب کو یہ علم ہونا چاہئے کہ ایرانی قوم، اسی مذہبی، نسلی، اور فکری تنوع کے ساتھ ایک عظیم پیکر ہے۔ ایک متحد یونٹ ہے۔ اسی اتحاد و یکجہتی کے ہی سہارے خطرناک ترین دشمن کے مقابلے میں اپنے مفادات، اپنے تشخص اور اپنے وقار کی حفاظت ممکن ہوگی اور اللہ کی نصرت و مدد سے دشمن کو زیر کیا جا سکے گا۔ لارستان کے علاقے میں بعض شہروں اور حصوں میں برادران اہل سنت بھی آباد ہیں اور اس علاقے میں شیعہ سنی اخوت و مفاہمت قابل تعریف نمونہ ہے۔ میں نے یہ چیز رپورٹوں میں بھی دیکھی اور پڑھی، مجھے اس کی پہلے سے بھی اطلاع تھی اور آج اس اجتماع میں اس کی نشانیاں سامنے ہیں۔ ہم سب کو اسلام کے لئے محنت کرنی ہے۔ کلمہ توحید اور حقیقی اسلامی اقدار اور شریعت محمدیۖ کو عام کرنے کے لئے شیعہ سنی مل کر کوششیں کریں اور اپنی زندگی اور روش پر، اختلاف رای، اختلاف نظر، اختلاف ذوق، ذاتی عناد و اغراض کا غلبہ نہ ہونے دیں کہ دشمن خوش ہو سکے۔ آج دشمن کی کوشش یہ ہے کہ عظیم اسلامی تحریک کی مرکزیت اور مسلم امہ کے اس محور یعنی ملت ایران کو جو دنیائے اسلامی میں نئي روح پڑ جانے کا باعث بنی ہے، بے اثر بنا دیں۔ دشمنوں اور سامراجی طاقتوں کی خواہش یہ ہے کہ اس عملی نمونے کو دنیا کے مسلمانوں کی نظروں سے اوجھل کر دیں۔ اسلامی ملک ایران ایک عملی نمونہ ہے۔ اسلامی ملک ایران نے اپنے وجود، اپنے اثر و رسوخ، اپنی ترقی و علو اور اپنے اتحاد و خلوص سے عالم اسلام کو یہ یقین دلا دیا ہے کہ دشمن کی سازشوں کے سیلاب کے سامنے اور اس پر تلاطم دور میں بھی اسلامی نظام کی تشکیل کی جا سکتی ہے۔ عملی میدان میں اسلامی اقتدار کو سامنے لایا جا سکتا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے مسلمان اقوام کے سامنے اس کا کامیاب تجربہ کیا۔ دشمن کی نیت، اس کی خواہش اور مذموم آرزو یہ ہے کہ یہ مثالی نمونہ مسلم اقوام کی نظروں کے سامنے سے ہٹ جائے۔ اب خواہ اس کے لئے سیاسی، فوجی اور اقتصادی یلغار کرنی پڑے یا تشہراتی مہم اور الزام تراشی کا سہارا لینا پڑے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارے پڑوس میں، عرب خطوں میں، کچھ نامہ نگاروں کے بکے ہوئے قلم ایسے گھٹیہ انداز میں ملت ایران اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سلسلے میں لکھتے ہیں کہ یقین نہیں آتا۔ ملت ایران، ایک مسلمان معشرے، اور اسلامی جمہوری نظام کے خلاف ایسی ایسی باتیں لکھتے ہیں کہ انسان حیرت زدہ رہ جاتا ہے کہ آیا کوئي بے ضمیر انسان اور کوئي بکا ہوا قلم یہاں تک بھی گر سکتا ہے؟! پست ترین دنوی مفادات کے لئے قرآن و اسلام کے مقابلے پر آ سکتا ہے؟! اس کے سد باب کا واحد راستہ، ہمارے اپنے ہاتھ میں ہے۔ بھائيو اور بہنو! راستہ یہ ہے کہ ہم اپنے اتحاد و یکجہتی کو روز بروز مضبوط بنائيں، دلوں کو ایک دوسرے کے مزید قریب لائيں اور ملک کو ترقی کی بلندیوں پر لے جانے کے لئے اپنی کوششیں تیز کریں۔ آج بحمد اللہ بڑے پیمانے پر کوششیں نظر آ رہی ہیں۔ میں عرض کرنا چاہوں گا کہ اسی لار اور لارستان کے علاقے میں خیر حضرات بڑے اہم کام انجام دے رہے ہیں جن کی ہمیں اطلاع ہے۔ ہمیں ان کاموں کی تفصیلات سے مطلع کیا جاتا ہے۔ عوام کی خدمت، عوام کی مدد، محروم طبقے کی دستگیری، علمی سرگرمیاں، مساجد کی تعمیر اور اسی جیسے دوسرے کام، ایسے کارہائے نمایاں ہیں جو خطے کے لوگ شوق و رغبت اور دلچسپی و تندہی سے انجام دے رہے ہیں۔ عوام کی یہ خدمت، قومی سطح پر اسلامی جمہوری حکومت اور اسلامی جمہوری نظام کے ذریعے انجام پا رہی ہے اور انشاء اللہ اس سمت میں ہم روز بروز آگے ہی بڑھتے رہیں گے اور سائنس و ٹکنالوجی، اقتصادیات و معاشیات، سماجیات و اخلاقیات کے شعبوں میں مسلسل پیش رفت کرتے رہیں گے۔ سامراجی سازشوں کے سد باب کا واحد راستہ اور طریقہ یہی ہے۔ قوم کی بلند ہمتی ہی ملک کو بے نیاز بنا سکتی ہے۔ مختلف شعبوں میں عوام کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری بہت اہم ہے۔ خصوصا پروڈکشن کے شعبے میں سرمایہ کاری قابل تعریف ہے۔ میری نظر میں جو افراد عوام کی خدمت کا شوق رکھتے ہیں ان کا یہ کام بہترین عمل صالح اور کار خیر ہے انہیں چاہئے کہ پیداوار کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں۔ اس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور ملک کی ترقی میں بھی اس سے مدد ملے گی ساتھ ہی ملک سے غربت کا خاتمہ ہوگا اور یہی اسلامی جمہوری نظام کی عام پالیسی ہے کہ عوام کے مالی سرمائے، فکری سرمائے اور کارآمد افرادی سرمائے کا بھرپور استعمال کیا جائے کہ یہ ملک جن کی ملکیت اور مستقبل جن کے اختیار میں ہے۔ آج علاقے کی قوموں کی نظر میں سامراجی پالیسیاں آشکارہ ہو گئی ہیں۔ قوموں کو بخوبی پتہ ہے کہ سامراجی طاقتیں اس علاقے سے کیا چاہتی ہیں کس چیز کی تلاش میں یہاں آ دھمکی ہیں۔؟ خلیج فارس میں امریکیوں کی موجودگی بد امنی کا اہم سبب ہے۔ قومیں اس سے باخبر ہو چکی ہیں۔ وہ زمانہ جب دنیا کی تسلط پسند طاقتیں امن و امان قائم کرنے کے نام پر ملکوں، آبی راستوں، اور اہم گزرگاہوں پر قابض ہو جایا کرتی تھیں اب گزر چکا ہے۔ اب قومیں باخبر ہیں، عراقی عوام جانتے ہیں کہ امریکہ کو عراق کی فکر کیوں لاحق ہوئی۔ خود امریکی بھی اقرار کرنے لگے ہیں کہ ہم تو تیل کی تلاش میں آئے ہیں۔ انہوں نے عراقی عوام کو آزادی دلانے کے نام پر بے شمار مسائل سے دوچار کر دیا ہے۔ چو دیدم عاقبت گرگم تو بودی آج وہ بھیڑئے کی مانند عراقی عوام کی جان کو آ گئے ہیں لیکن اب بھی دعوا یہی ہے کہ ہم عراق میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں۔ یہ سراسر جھوٹ ہے۔ عراقی عوام کے لئے بد امنی کی سب سے بڑی وجہ قابض قوتوں کی موجودگی ہے جن کی نظر میں عراقی عوام کی جان و مال اور عزت و ناموس کی کوئی اہمیت اور وقعت نہیں ہے۔ عراق پر قبضے کے اوائل میں میں نے نماز جمعہ کے خطبے مں قابضوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس طرح آپ لوگ اس قوم کی تحقیر و توہین کر رہے ہیں، عراقی نوجوان کو منہ کے بل زمین پر لٹا دیتے ہیں اور آپ کا فوجی اس نوجوان کی پیٹھ پر پیر رکھ کر کھڑا ہو جاتا ہے، آپ کو یاد رکھنا چاہئے کہ عراقی عوام اس پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ عراقی قوم غیور قوم ہے۔ وہ قابض افواج کے خلاف عراقی عوام کی مزاحمت کا اصلی سبب تلاش کرنے میں لگے ہیں، اس دفعہ بھی ان سے اندازے کی شدید غلطی ہوئی ہے۔ کبھی ایران پر انگلی اٹھائي جاتی ہے تو کبھی شام کو مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے۔ دوسروں پر الزام لگا رہے ہیں۔ ارے خود اپنے گریبان میں کیوں نہیں جھانکتے۔ قابض افواج کی موجودگی ہی عراقی عوام کو مشتعل کر دینے کے لئے کافی ہے۔ اس کی ضرورت ہی نہیں ہے کہ عراق کی سرحدوں کے باہر سے کوئی عراقی عوام کو اکسائے۔ دوسروں کے خلاف الزام تراشی احمقانہ حرکت ہے۔ اصلی ملزم اور مجرم خود آپ ہیں۔ مسئلہ عراق میں سب سے پہلے مرحلے میں امریکی مجرم ہیں۔ دیگر مقامات پر بھی یہی صورت حال ہے۔ خلیج فارس میں جو دنیا کا حساس ترین علاقہ ہے امریکی فوجیوں کی موجودگی کے سبب بد امنی کا شکار ہے۔ خطے کی سلامتی مقامی حکومتوں کے ہاتھوں یقینی بنائی جانی چاہئے۔ اسی طرح فلسطین کے مسئلے میں امریکہ کی مداخلت سے اس کی پیچیدگیاں بڑھ گئی ہیں۔ امریکی کی مداخلت سے مسئلہ فلسطین حل ہونے والا نہیں ہے۔ امریکیوں کی مداخلت جتنی بڑھتی جائے گی پیچیدگیوں میں اتنا ہی اضافہ ہوتا جائے گا۔ فلسطینی قوم ایک بیدار، حریت پسند اور روشن فکر قوم ہے۔ اس نے ایک حکومت کا انتخاب کیا ہے تو اب عوام کی حمایت سے اس حکومت کو کام کرنے دیجئے۔ وہ صیہونی حکومت کے حق میں یکطرفہ طور پر مداخلت کرتے ہیں نتیجتا جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے مسئلہ فلسطین اور بھی پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے۔ البتہ یہ مسائل حل ہو جائیں گے۔ مسئلہ عراق بھی حل ہو جائے گآ اور مسئلہ فلسطین بھی نمٹ جائے لیکن تب امریکہ کا اعتبار، وجود اور تشخص بھی مٹ جائے گا۔ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس سفر میں خواہ وہ آپ کا شہر لار یا لارستان کا علاقہ ہو یا صوبہ فارس کے دیگر مقامات، مجھے اس صوبے اور یہاں کےعزیز عوام کے بارے میں جو باتیں معلوم تھیں جن کے بارے میں مجھے بتایا گيا تھا وہ میں نے خود دیکھیں۔ جہاد کے ایام میں شیراز کے افاضل اور علما و برجستہ شخصیات کے ساتھ میرا بڑا یادگار وقت گزرا ہے۔ جیسا کہ میں نے انقلاب کی تحریک کے آخری سال اور اس سے قبل والے سال میں آیت اللہ شہید سید عبد الحسین دستغیب مرحوم اور دیگر شخصیات کی سرگرمیوں کا تذکرہ کیا اسی طرح آیت اللہ ربانی شیرازی مرحوم بھی تھے جن کا شمار قم کے صف اول کے علما میں کیا جاتا تھا اور بڑے تجربہ کار مجاہد تھے۔ جلا وطنی کے کچھ ایام میں ان کا ساتھ رہا اور مختلف مسائل اور امور پر ان سے تبادلہ خیال ہوا۔ اسی دوران آیت اللہ دستغیب کے ساتھ میری خط و کتابت ہوئی۔ اسی وقت سمجھ میں آ گیا کہ صوبہ فارس اپنے جہاد میں کس قدر دانائي اور عقلمندی سے کام لے رہا ہے آگے چل کر یہ بات ثابت بھی ہوئي۔ آج بھی جب اسلامی انقلاب کی کامیابی کو تقریبا تین عشروں کا وقت گزر چکا ہے اگر ہم اس صوبے میں پہنچتے ہیں تو تمام شہروں اور پورے صوبے میں انقلاب کی خوشبوں رچی بسی نظر آتی ہے۔ یہ آپ نوجوانوں کی کارکردگی کا نتیجہ ہے۔ یہاں اس میدان میں بھی اور اسی طرح ہر اس شعبے میں جس پر دنیا والوں کی نظریں رہتی ہیں آپ نوجوانوں کی موجودگی صاف محسوس کی جاتی ہے۔ عزیز نوجوانو! ملک آپ کا ہے، آپ کی ملکیت ہے۔ مستقبل آپ کا ہے۔ آپ اپنی طولانی اور خوشبختی سے سرشار عمر کے دوران انقلاب کے ثمرات سے بہرہ مند ہوں گے۔ جتنی ہو کسے محنت کیجئے۔ جتنا ممکن ہو کام کیجئے۔ علمی میدانوں میں آگے بڑھئے سعی و کوشش کبھی رکنے نہ پائے۔ اخلاقیات و دینداری، ذکر خدا و تلاوت کلام پاک کی اہمیت کا ادراک کیجئے۔ ان کے سہارے آپ اس مقام تک پہنچیں گے جو ملت ایران کے شایان شان ہے۔ پروردگارا ! تجھے محمد و آل محمد کا واسطہ، ہمارے دلوں کو اسلام کی جانب روز بروز زیادہ سے زیادہ راغب و مائل فرما۔ اسلام سے آشنائي میں اضافہ فرما۔ خدایا ہمارے عزیز عوام پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرما۔ خدایا ہمارے نوجوانوں کی حفاظت فرما، ان کی عاقبت سنوار دے۔ انہیں ہدایت دے۔ پروردگارا ان نوجوانوں کے مستقبل کو خود ان کے لئے بھی اور اس ملک کے لئے بھی تابناک بنا دے۔ شہدا کی ارواح طیبہ کو اپنے الیاء کے ساتھ محشور فرما ہمارے امام (خمینی رہ) کی روح مطہر کو بھی اپنے اولیا کے ساتھ محشور فرما۔ ہمیں بھی شہدا سے ملحق ہونے کی توفیق عطا کر اور ہمارے امام زمانہ کو ہم سے راضی و خوشنود کر۔ والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ  
2008/05/07

صوبہ فارس کی انتظامیہ کے اعلی عہدہ دارو‎ کے اجلاس سے خطاب

صوبے کے مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے عزیز عہدہ داروں سے آج کی ملاقات، جو شیراز میں میرے قیام کے آخری دن انجام پا رہی ہے، آپ حضرات کے لئے میری طرف سے کچھ سفارشیں کئے جانے سے بڑھ کر، آپ کے شکرئے اور قدردانی کا موقع ہے۔
2008/05/06

صوبہ فارس کے ضلع کازرون کے عوام اور قبائل کے اجتماع سے خطاب

بسم‏ اللَّه ‏الرّحمن ‏الرّحيم الحمدللَّه ربّ العالمين. والصّلاة والسّلام على سيّدنا و نبيّنا ابى‏القاسم المصطفى محمّد و على اله الاطيبين الاطهرين المنتجبين الهداة المهديّين المعصومين؛ سيّما بقيّةاللَّه فى الارضين.   اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے حقیر کو اس سفر میں کازرون کے مومن اور انقلابی عوام کے اس اجتماع میں حاضر ہونے کی توفیق عطا فرمائی۔ در حقیقت کازرون کے عوام کا مجھ پر یہ حق رہ گیا تھا۔ اپنی صدارت کے دوران جب میں نے صوبہ فارس کا دورہ کیا تھا تو اس وقت مجھے یہ توفیق حاصل نہیں ہو سکی تھی۔ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اس نے اس دفعہ توفیق دی کہ اس شہر کی زیارت کروں، جو اپنی درخشاں تاریخ اور انقلاب کی اہم ترین اور عظیم نشانیوں کے لحاظ سے صوبہ فارس بلکہ ملک کا اہم ترین شہر تصور کیا جاتا ہے، اور آپ عزیز بہن بھائیوں کی خدمت میں حاضر ہوؤں۔ یہ اجتماع بھی بحمد اللہ شوق و عشق، معنویت و روحانیت اور انقلابی جذبات و دینی عقیدے کی خوشبو سے معطر ہے۔ یہ اللہ تعالی کی جانب سے آپ کے لئے خاص عنایت ہے کہ جو تاریخ میں راہ خدا میں آپ کی طویل جد و جہد کی جزا ہے۔ کازرون عصری تاریخ میں ایک نمایاں اور بہت اہم شہر رہا ہے۔ خلیج فارس پر برطانوی سامراج کی جارحیت کے وقت کازرون کے جوانوں نے استقامت کی راہ میں خود کو بلند مقام پر پہنچایا۔ تیل کی صنعت کو قومیانے کی تحریک اور آیت اللہ کاشانی رضوان اللہ علیہ کی حمایت میں یہاں کے عوام نے سنہری تاریخ رقم کی ہے۔ پندرہ خرداد (چار جون) کے موقع پر کازرون ان شہروں میں شامل تھا جہاں کے عوام نے بہت شجاعت مندانہ اقدام کیا۔ انقلاب کی تحریک کے آخری سال میں بھی کازرونی نوجوانوں اور اس خطے کے غیور عوام نے طاغوتی حکومت کے خلاف ایسی استقامت کا مظاہرہ کیا اور شجاعت کے ایسے جوہر دکھائے کہ اس وقت جن گيارہ شہروں میں مارشل لا نافذ کرنا پڑا تھا ان میں ایک کازرون بھی تھا۔ یہ معمولی بات نہیں ہے۔ اس موقع پر بھی کازرون نے شہدا کی شکل میں نذرانہ پیش کیا تھا۔ علم و ادب کے میدان کی ممتاز شخصیات کی پرورش کے لحاظ سے بھی کازرون کی تاریخ بڑی تابناک اور درخشاں ہے۔ تاریخ اسلام کی عظیم اور زندہ جاوید شخصیت حضرت سلمان فارسی کی کازرون سے نسبت، اس خطے کے لئے مایہ افتخار ہے۔ البتہ حضرت سلمان فارسی کا تعلق تمام ایرانیوں سے ہے سارے ایرانی عوام اور سارے فارسی زبان اور فارس کے وہ سارے لوگ جن کی پیغمبر اسلام نے تعریف فرمائي ہے حضرت سلمان فارسی پر نازاں ہیں۔ حضرت سلمان کی نسبت ہمارے پورے ملک سے ہے آپ کا پوری قوم سے تعلق ہے۔ کازرون کے عوام اس علاقے کو اس جلیل القدر صحابی کی جائے ولادت قرار دیتے ہیں، اصفہان کے لوگوں کا کہنا ہے کہ آپ نے اصفہان میں نشو نما پائي، دونوں باتوں میں تضاد نہیں ہے۔ شہر شیراز، صوبہ اصفہان شہر کازرون، دشت ارژنہ جو حضرت سلمان فارسی کے مبارک نام کو خود سے منسوب کرتے ہیں اور ان کو اس کا حق بھی حاصل ہے اسی طرح اصفہان کے لوگ جو کہتے ہیں کہ اس الہی شخصیت نے اصفہان میں نشو نما پائی، اور انہیں ایسا کہنے کا حق بھی ہے۔ ان کے علاوہ ایران کے ہر گوشے میں آباد مسلمان حضرت سلمان فارسی کی ذات پر فخر کرتے ہیں۔ ‏ قالوا ابوالصّقر من شيبان قلت لهم كلاّ و لكن لعمرى منه شيبانُ یہ نہیں کہنا چاہئے کہ سلمان فارسی فارس یا ایران سے ہیں بلکہ یہ کہنا چاہئے کہ فارس اور ایران سلمان فارسی سے ہے۔ مقام ایمان، مقام معرفت، مقام جہاد فی سبیل اللہ اور حقیقت کے پاکیزہ سرچشمے تک رسائی کی سعی پیہم کسی انسان کو اس منزل پر پہنچا دیتی ہے کہ پیغمبر کا ارشاد ہوتا ہے کہ سلمان منا اھل البیت،آپ کو اپنے اہل بیت کا جز قرار دیا۔ حضرت ابو ذر، عمار ، مقداد اور دیگر عظیم صحابائے کرام علو درجات کے لحاظ سے حضرت سلمان فارسی کے بعد آتے ہیں۔ یہ ہمارے لئے ایک سبق ہے۔ یہ ایرانی نوجوان کے لئے ایک نمونہ ہے۔ یعنی حقیقت کی جستجو میں ڈوب جانا اور اسے حاصل کرکے اس پر ثابت قدم ہو جانا وہ کیمیا ہے جس نے سلمان کو سلمان بنا دیا۔ اسی طرح استقامت، خلوص اور اس حق پر عقیدہ جو آسانی سے حاصل نہیں ہوا ہے، کازرون کے عوام کو نمونہ عمل کے طور پر پیش کرتا ہے جس کے نتیجے مین کازرون کےعوام کانام اس شہر کا نام ملک کی تقدیر اور مستقبل سے لگاؤ رکھنے والوں کے ذہنوں میں ہمیشہ کے لئے درج ہو گيا ہے۔ یہ ہیں حقیقی فضیلتیں۔ اسلامی اقدار کے تعین میں ہم اس قسم کی اقدار پر بھروسہ کرتے ہیں۔ کازرونی زن و مرد، اور نوجوانوں کو اسلام میں اپنی سربلندی اور قدر و منزلت کی حفاظت کے لئے ان فضائل پر توجہ دینا ہوگی۔ اس حق بات پر استقامت اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنا ہوگا جس کی انہیں شناخت ہو چکی ہے، جس سے انہیں قلبی لگاؤ اور جس کی انہوں نے پیروی کی ہے۔ یہ باعث عز و شرف ہے۔ اشراف امتی حملۃ القرآن و اصحاب اللیل لوگ دولتمندوں اور اہم منصب پر فائز افراد کا شمار امرا اور شرفا میں کرتے ہیں لیکن اسلام میں شرفا کے لئے معیار ذرا مختلف ہے۔ جو راہ خدا میں زیادہ تندہی سے جد و جہد کرتا ہے، جو الہی اصولوں سے متمسک ہے، جو اس راہ میں سچآئي اور خلوص کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اللہ تعالی کے نزدیک اس کا شمار شرفا میں ہوتا ہے۔ کازرون کے عزیز شہریوں کی خدمت میں عرض کرنا چاہوں گا کہ جس طرح آپ ملک کے حکام اور اس حقیر سے محبت کرتے ہیں اسی طرح ہمارے دل بھی آپ کی محبت میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ میں نے کازرونی عوام کی انقلابی سرگرمیوں کی جانب اشارہ کیا۔ صرف اسی بنیاد پر طاغوتی حکومت کے زمانے میں کازرون بلکہ ایک لحاظ سے پورا صوبہ فارس شاہی غیظ و غظب کا نشانہ تھا۔ آپ شیراز کے بارے میں پڑھئے اور اس طاغوتی حکومت کے دور میں نیا کلچر رائج کرنے کی کوششوں کا جائزہ لیجئے۔ اب آپ اس کا جائزہ لیجئے کہ ایک حکومت کسی صوبے کی ترقی و پیش رفت کے لئے کیا کام انجام دیتی ہے۔ طاغوتی دور حکومت میں اس علاقے کی تعمیر و ترقی پر کوئي توجہ ہی نہیں دی گئی تھی۔ صوبے کی سڑکیں ٹھیک نہیں تھیں۔ صوبے میں پانی کی سپلائی میں مسائل تھے، بند کی تعمیر، سڑکوں کی تعمیر اور صوبے میں بڑی بڑی صنعتیں لگانے سے گریز کیا گیا۔ ملک کے قلب میں واقع صوبہ جو اس عظیم تاریخ کا مالک ہے مواصلاتی لحاظ سے ملک کے پسماندہ ترین صوبوں میں ہے۔ اس لئے کہ اس کی ترقی سے دلچسپی نہیں تھی۔ طاغوتی حکومت کے دور میں اس صوبے بلکہ پورے ملک کے بنیادی مسائل کے سلسلے میں حکام میں دلچسپی، ہمدردی اور سنجیدگی تھی ہی نہیں۔ زاویہ نگاہ مختلف تھا، کچھ الگ ہی حساب کتاب تھا۔ آپ غور کریں کہ جب ملک میں ریل گاڑی آئی تو سب کے ذہنوں میں خیال آیا کہ پہلے مرحلے میں ملک کے مرکز کو ریل پٹری کے ذریعے وسطی صوبوں یعنی فارس اور اصفہان سے گزر کر خلیج فارس سے متصل کر دیا جائے گا۔ یہ بالکل فطری بات نظر آتی تھی۔ لیکن یہ کام نہیں کیا گيا۔ برطانیہ کا وہ سیاسی مصنف جو خود ایک سیاستداں اور ملک کے ساتھ خیانت کرنے والے سامراجی نظام سے وابستہ ہے، اپنی ایک کتاب میں جس کا فارسی ترجمہ ایران و قضیہ ایران کے عنوان سے شائع ہوا ہے اعتراف کرتا ہے کہ ایران کی ریل سروس تہران سے شروع ہوکر ملک کے وسطی علاقوں صوبہ اصفہان اور صوبہ فارس سے گزرتی ہوئی خلیج فارس تک پہنچنی چاہئے تھی لیکن ایسا نہیں کیا گيا۔ طاغوتی دور میں جب رضاخان کی حکومت تھی ریل پٹری اس ملک کی دشمن تصور کی جانے والی طاقتوں یعنی برطانیہ اور روس کے مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے، بچھائي گئی اور اس کا نام قومی ریل پٹری رکھ دیا گیا! سراسر غلط کہاں کی قومی ریل پٹری؟ ان دنوں برطانیہ اور روس کو ایران کی دو سمتوں میں ہتھیار اور فوجی ساز و سامان منتقل کرنے کی سہولت فراہم کرنے کے لئے، ان کے لئے تیل کی دولت لوٹنے کی راہ ہموار کرنے کی غرض سے خلیج فارس سے وہ بھی خاصے فاصلے کے بعد سے تہران تک ایک ریل پٹری بچھائی گئي۔ وہاں سے کیسپین سی کے بعض علاقوں تک رسائي کے مسئلے پر توجہ دی گئی تاکہ برطانیہ اور روس کے درمیان رابطہ آسان رہے۔ یعنی ایک ملک کی ترقی کے پروجکٹ یعنی ریل پٹری بچھانے میں اس حد تک سامراجی طاقتوں کا اثر و رسوخ رہتا تھا۔ نتیجہ یہ نکلا ہے ملک کے قلب میں واقع شیراز ریل کی پٹری سے محروم رہا۔ لیکن اللہ تعالی کی مدد سے انقلاب کے ان ابتدائي برسوں میں ہی، مواصلاتی میدان میں اس علاقے میں کافی کام ہوا ہے۔ اسی طرح اس خطے کو ملک کے دیگر علاقوں سے جوڑنے کے لئے اسلامی جمہوریہ کے زمانے میں ریل کی پٹری بچھائي جائيگي۔ یہ کام انجام دیا جائےگا یہ صوبہ فارس کا حق ہے جو اسے ملنا چاہئے۔ بالخصوص ان برسوں میں تمام شعبوں میں حوصلہ افزا کام ہوئے ہیں صنعتی میدان میں بند بنانے کی ٹکنالوجی میں اسی طرح دیگر میدانوں میں دیگر صوبوں کی مانند صوبہ فارس کے بھی شایان شان اقدامات کئے جائيں یہ عوام کا حق ہے جو حکومتیں انہیں دلائيں گي اور انشاء اللہ تعالی یہ حق انہیں ملے گا۔               ملت ایران نے اس عظیم ہدف اور مقصد کےحصول کے لئے اپنا پورا وجود داؤں پر لگا دیا۔ اسلامی انقلاب کے دوران قوم کو اپنے تشخص کا احساس ہوا۔ اس قوم کے دشمن ہمیشہ یہ چاہتے تھے اور اس کوشش میں رہتے تھے کہ اس قوم کا تشخص مٹا دیں۔ کیونکہ جب ایک قوم سے اس کا تشخص چھن جائے گا تو اسے بآسانی زیر کیا جا سکے گا۔ دشمن اس کے لئے اس قوم کے ماضی اور اس کے پاس موجود بے پناہ وسائل کی نفی کرتے تھے اس کے اندر موجزن صلاحیتوں کا انکار کرتے تھے کیوں؟ تاکہ اس قوم اور اس ملک کو آسانی سے اپنا دست نگر بنا لیں۔ یہ کام ثقافتی زوال کے دور یعنی پہلوی دور اقتدار میں انجام پا رہا تھا اور روز بروز اس عمل میں شدت آتی جا رہی تھی۔ اسلامی جمہوریہ نے سمت اور رخ کو ایک سو اسی درجہ تبدیل کر دیا۔ ملت ایران کو اپنے تشخص کی فکرہونے لگی، اسے اپنے اسلامی تشخص کا احساس ہوا کہ جو اس کے ایرانی تشخص کا بھی سرچشمہ ہے۔ اسے احساس ہو گیا کہ اپنے گمشدہ یا گم کردہ ایرانی، اسلامی تشخص کو دوبارہ حاصل کرنا ہے اور اسی کی بنیاد پر اپنی منزلیں اور اہداف طے کرنا ہے، منصوبہ بندی کرنا ہے اور اسی تناظر میں سعی پیہم انجام دینا ہے۔ یہ کام ہماری قوم نے بڑی خوش اسلوبی سے کیا ہے اور کر رہی ہے۔ میں ناامیدی اور مایوسی کی باتوں میں یقین نہیں رکھتا۔ میں ایسے نظریات کا منکر ہوں۔ میں ملک کے گوناگوں مسائل اور عظیم الشان ملت ایران کی صورت حال کےپیش نظر کہتا ہوں کہ یہ قوم اور اس قوم کے نوجوان تیس سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد انقلابی اقدار کے زیادہ گرویدہ اور اس راہ کے تجربہ کار سپاہی بن چکے ہیں، ان کے ارادوں میں زیادہ استحکام پیدا ہوا ہے۔ انقلاب کا جوش کسی شعلے کی مانند بلند ہوتا ہے، ممکن ہے آگے چل کر اس کی شدت میں کمی آ جائے لیکن اگر اس کے ساتھ سلیقے سے رکھی گئی لکڑیوں میں بھی اس کی حرارت منتقل ہو رہی ہے تو یہ آگ شعلہ ور رہے گی، یہ آگ زیادہ طاقتور بنے گی، اس کی حرارت میں اضافہ ہوگا۔ وہ پہلی آگ ممکن ہے اب باقی نہ رہے لیکن اس سے وجود میں آنے والے شعلوں میں پائداری ہوگی۔ اس کا دائرہ روز بروز بڑھےگا۔ آج ملت ایران کے دشمن سراسیمگی کا شکار ہیں، ملت ایران کی مسلسل پیش قدمی سے مضطرب ہیں۔ میں کازرون میں بسنے والے تمام دوستوں اور اس اجتماع میں موجود بھائي بہنوں کی خدمت میں عرض کرنا چاہوں گا کہ اسلامی جمہوری نظام کا دشمن یعنی عالمی سامراجی نیٹ ورک، جس میں امریکہ ہی نہیں بلکہ عالمی اقتصادی نیٹ ورک کے مالکان، جو آج دنیا میں حکومتیں لاتے اور سرنگوں کرتے ہیں، خود ان ملکوں میں جہاں انہیں جمہوریت کے حامی کی حیثیت سے پہچانا جاتا ہے۔ خود امریکہ اور ان ممالک میں جو صیہونزم کی چنگل میں جکڑے ہوئے ہیں انہیں کا سکہ چلتا ہے، وہ ہیں ملت ایران کے دشمن۔ اسی طرح اس عالمی سامراجی نیٹ ورک کے ساتھ خوشگوار تعلقات رکھنے والی حکومتیں، یہ سب اسلامی تحریک اور اسلامی بیداری کے سامنے اپنے مفادات کو خطرے میں محسوس کر رہے ہیں۔ یہ ہیں ہمارے دشمن۔ اس دشمن نے ملت ایران کے مقابلے میں تمام وسائل اور ہر ممکن طریقے کا استعمال کیا لیکن پشیمانی کے سوا کچھ اس کے ہاتھ نہیں آیا۔ آپ خود ملاحظہ فرمائیں کہ ان تیس برسوں میں انہوں نے کیا کچھ نہیں کیا۔ ان کے بس میں جو بھی تھا انہوں نے کیا۔ اگر کچھ رہ گیا ہے تو صرف اس لئے کہ نفع و نقصان کے حساب کتاب میں انہیں یہ لگا کہ ایسا کرنا فائدےمند نہیں ہے۔ اس میں نقصان زیادہ ہے۔ ورنہ انہوں نے اس قوم کے خلاف ہر وہ اقدام جو ان کے لئے ممکن تھا اور جس میں ان کا بڑا نقصان نہیں تھا، کیا ہے۔ انہوں نے اقتصادی محاصرہ کیا ہے، فوجی حملہ کیا ہے، فوجی بغاوت شروع کروائي ہے۔ ملک کے اندر سے اپنے لئے مہرے تلاش کرنے کی کوششیں کی ہیں، ایسے عناصر کو تلاش کرکے انہیں انقلاب کے خلاف پروپگنڈہ کرنے اور منفی فضا قائم کرنے کے لئے استعمال کیا ہے۔ حتی انہوں نے ملک کے کمیونسٹوں سے ساز باز کی ہے۔ امریکی سامراج جو کسی زمانے میں مارکسزم اور کمیونزم کا سب سے بڑا دشمن سمجھا جاتا تھا، ملت ایران کے مقابلے میں اسی سامراج نے ادھر ادھر ناکارہ پڑے کمیونسٹوں کو تلاش کرکے ان سے سازباز کر لی کہ شائد ملت ایران پر کوئي کاری ضرب لگائی جا سکے لیکن ناکامی، سامراجی طاقتوں کے گلے کا طوق بن گئی، ملت ایران نے انہیں ہزیمت سے دوچار کیا۔ ہمیں اس کا علم ہونا ضروری ہے کہ اس شکست خودہ دشمن کی ہمارے خلاف کیا سازشیں ہیں۔ ہمیں پوری طرح بیدار رہنے کی ضرورت ہے۔ العالم بزمانہ لا تھجم علیہ اللوابس اگر آپ کو حالات کا علم ہے، دشمن کی پہچان ہے، اس کی سازشوں کی خبر ہے تو آپ کبھی بھی غافل نہیں ہوں گے۔ ایرانی قوم کو یہ نکتہ ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے۔ بحمد اللہ ہماری قوم بیدار ہے، یونیورسٹیوں اور دینی مراکز میں بڑی تعداد روشن فکروں، دانشوروں اور آگاہ افراد کی ہے جو عوام کی رہنمائی کرتے ہیں۔ مختلف شعبوں میں ہمارے نوجوان قابل تعریف ترقی کر چکے ہیں۔ اس وقت ہمارے عوام اور ہمارے بسیجی (رضاکار) نوجوان علم و دانش، تجربہ و مہارت اور سائنس و ٹکنالوجی کے پیچیدہ مراحل میں بہت آگے پہنچ چکے ہیں۔ ہماری قوم اس طرح کی قوم ہے۔ بہرحال حالات سے با خبررہنا ہمارے لئے بہت ضروری ہے۔ آپ کی خدمت میں عرض کروں کہ آج دشمن جس چیز پر سرمایہ کاری کر رہا ہے وہ تقرقہ اندازی ہے۔ سیاسی نظریات میں تنوع، صوبائي اختلاف رای اور مذاہب کا تنوع اس تفرقہ انگیزی کے بہانے ہیں۔ عالم اسلام کی سطح پر بھی یہ حربہ اختیار کیا جا رہا ہے۔ میں نے حال ہی میں ایک رپورٹ دیکھی ہے، ابھی کچھ ہی ہفتوں قبل برطانوی پارلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عالم اسلام کے ان مقامات کی نشاندہی کی جائے جہاں اسلامی فرقوں کے درمیان اتحاد نہیں ہے اور پھر ان کو بنیاد قرار دیکر اختلافات کو ہوا دی جائے فرقوں کو ایک دوسرے کے مد مقابل لا کھڑا کیا جائے۔ ایک حربہ نوجوانوں کو ورغلانے کا ہے۔ میں نے کئي سال قبل بھی ملک کے نوجوانوں سے کہا ہے کہ ملک آپ کا ہے۔ آپ علم و دانش اور سائنس و ٹکنالوجی کی سمت بڑھئے۔ یونیورسٹی کے طلبا نے اس پر عمل بھی کیا۔ تجربہ کار اساتذہ نے شب و روز کی تر خلوص محنت سے علمی کارواں کو آگے بڑھایا ہے۔ نتیجہ ہمارے سامنے ہے کہ دس، پندرہ سال قبل کے مقابلے میں ملک کی سائنسی ترقی بہت نمایاں نظر آ رہی ہے۔ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ نوجوانوں کو عبث اور بے سود کاموں اور لہوو لعب میں مصروف کر دینا اور انہیں ملت ایران کی انقلابی زندگی کے راستے سے منحرف کر دینا دشمنوں کا بہت بڑا ہدف ہے۔ ہمارے نوجوانوں کی پاکدامنی اور تقوا و پرہیزگاری سے آراستہ ان کی زندگی دشمنوں کو ایک آنکھ نہیں بھاتی۔ اس کے مقابلے میں ہمیں اپنا تحفظ کرنا ہوگا۔ ملت ایران اپنے اتحاد و یکجہتی، سعی و کوشش اور کاملیت کے اوج کی سمت پیش قدمی کی تحریک کے ذریعے دشمن کو زیر کیا جا سکتا ہے اور انشاء اللہ تعالی ہم کو دشمن پر فتح حاصل ہوگی۔ اللہ تعالی نے ان تیس برسوں میں ہر آن ہماری مدد فرمائی ہے۔ مختلف مواقع اور مراحل پر اس قوم کے لئے غیبی امداد اور توفیق الہی کا مشاہدہ کیا گيا ہے۔ اس کا ایک نمونہ یہی ہے کہ آج جو حکومت سامراج کا مظہر ہے یعنی امریکی حکومت وہ بے شمار مسائل سے دوچار ہے۔ امریکہ کی ناکامیاں معمولی نہیں ہیں۔ آپ گزشتہ سات، آٹھ برسوں پر ایک نظر ڈالیں، اسے فلسطین میں شکست ملی، قوموں کے اذہان سے فلسطین کا نام مٹا دینے کی کوششوں میں اسے ہزیمت اٹھانی پڑی، عراقی عوام کی تقدیر و مستقبل اپنے ہاتھ میں لینے کی کوششوں میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ امریکہ، عراق میں جو پٹھو حکومت لانا چاہتا تھا وہ اقتدار میں نہیں پہنچ سکی۔ ابھی دو، تین دن قبل امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار نے اعلان کیا ہے کہ عراق پر امریکہ کا حملہ مشرق وسطی کی تیل کی دولت کے لئے کیا گيا۔ اس امیدوار کے بیان سے امریکہ کے ذرائع ابلاغ میں زلزلہ سا آگیا ہے۔ یہ بات تو ہم نے شروع ہی میں کہی تھی۔ جب امریکہ عراق پر حملے کی تیاریوں میں مصروف تھا ہم نے اسی وقت اعلانیہ کہا تھا کہ آپ غلط بیانی کر رہے ہیں۔ آپ کی یہ بات جھوٹ ہے کہ آپ عراقی عوام کو آزادی دلانے آئے ہیں۔ بالکل نہیں، آپ تو عراقی عوام کو اسیر بنانے کے لئے آئے ہیں۔ چو دیدم عاقب گرگرم تو بودی صدام امریکی افواج کے مقابلے میں کمزور بھیڑیا تھا۔ امریکی آئے، ہم نے کہہ دیا کہ تیل کے لئے آئے ہیں۔ عراق ہی نہیں پورے خطے کی تیل کی دولت کے لئے ان کا آنا ہوا ہے۔ اس آمد کا مقصد خلیج فارس میں سیاست نہیں بلکہ طاقت کے بل پر ایک مرکز قائم کرنا ہے۔ امریکی اس نیت کے ساتھ آئے تھے۔ اب امریکہ کی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار صریحی طور پر اعتراف کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ میرے پاس ایک منصوبہ ہے جو امریکہ کو مشرق وسطی کے تیل کے ذخائر سے بے نیاز کر دےگا اور امریکہ اپنے جوانوں کو میدان جنگ میں بھیجنے کے لئے مجبور نہیں ہوگا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ امریکی عوام اپنی حکومت کی حکمت عملی سے، جنگ عراق اور عراق پر غاصبانہ قبضے سے اس درجہ متنفر ہیں کہ صدارتی امیدوار ووٹ حاصل کرنے کے لئے اسی بات کو موضوع اور اشو قرار دے رہا ہے۔ تو کیا یہ امریکی حکومت کی ناکامی نہیں ہے؟ اس سے بھی بڑی شکست ہو سکتی ہے؟ فلسطین میں انہیں ہزیمت ہوئی۔ عراق میں ناکامی ہوئی۔ کمزور سے ملک افغانستان پر بھی تو وہ تسلط قائم نہیں کر پائے۔ لبنان میں ان کی سازشیں شکست سے دوچار ہوئيں۔ البتہ ان کی دریدہ دہنی جاری ہے، دھمکیاں دئے چلے جا رہے ہیں۔ بڑی طاقتیں دوسروں پر رعب جمانے کے لئے مسلسل دھمکیوں کا سہارا لیتی ہیں۔ ملت ایران کو یہ بات معلوم ہو گئی ہے۔ یہ قوم امریکہ اور دیگر بڑی طاقتوں اور عالمی غنڈوں کو خاطر میں نہیں لاتی اور نہ ہی کبھی لائے گی۔ البتہ میں یہ ضرور کہوں گا کہ میرے عزیزو! کازرون کے بلند ہمت نوجوانو! با ایمان جیالو! ملک بھر کے نوجوانو! مرعوب نہ ہونا بہت اچھی صفت ہے۔ شجاعت بہت بڑی خصوصیت ہے۔ اپنی صلاحیتوں سے آشانائی اور آگاہی بہت ضروری ہے لیکن یہی کافی نہیں ہے۔ یہ سب لازمی چیزیں ہیں لیکن یہی سب کچھ نہیں ہے۔ ہم سب کو مل کو کوشش کرنا ہوگی۔ حکومت اور عوام کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔ یہ ملک اسلامی ملک کے قابل اتباع نمونے میں تبدیل ہو جانا چاہئے۔ اقتصادی اور ثقافتی پہلوؤں پر عوام ، حکام اور نوجوانوں کی پوری توجہ ہونی چاہئے۔ ہر کسی کو ذمہ داری کا پورا احساس ہونا چاہئے۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ اپنے فرائض سے صحیح معنی میں عہدہ برآ ہوں اور حکام، عوام کے تعاون سے ملک کو اس مقام تک پہنچائیں جو اسلام کے مبارک نام کے شایان شان ہے تو راستہ یہی ہے کہ عوام کے درمیان اور عوام و حکام کے مابین رابطہ براہ راست، مضبوط اور دوستانہ ہو جس طرح آج نظر رہا ہے۔ جو بھی قوم کو تفرقے کی سمت لے جائے جو بھی قوم اور حکام کے درمیان دوریاں پیدا کرنا چاہے، جو بھی اختلافات کو ہوا دے وہ در حقیقت ملت اور قوم کے مفادات کے خلاف سرگرم عمل ہے۔ وہ خواہ کوئي بھی ہو۔ باہمی اتحاد و اتفاق، ایک دوسرے کے سلسلے میں حسن ظن کی نعمت کی حفاظت کی جانی چاہئے۔ قرآن کریم میں ارشاد ہوتا ہے کہ لولا اذ سمعتمواہ ظن المومنون والمومنات بانفسھم خیرا(سورہ نور/62) ایک دوسرے سے دل صاف رکھئے۔ شانہ بشانہ آگے بڑھئے اور یقین رکھئے کہ اللہ تعالی ایسی قوم کو، ایسے پاکیزہ قلوب کو، اس بلند ہمتی کو اپنی توفیقات اور عنایات کا سہارا دےگا۔ بحمد اللہ خدا وند عالم کے فضل و کرم سے قوم پوری طرح آمادہ ہے، ملک کے عہدہ داران آمادہ ہیں، عوام کی خدمت پر کمربستہ ہیں۔ یہ قوم اور یہ حکام تمام مسائل اور مشکلات پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دشمن کہتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ کی عمر اتنے برس کی ہے اس سے زیادہ نہیں ہے، میں کہتا ہوں کہ یہ سارے کے سارے دشمن اسلامی جمہوریہ کے زوال کی تمنا اپنی قبر میں لے جائیں گے اور ملت ایران سربلندی و سرفرازی اور عزت و سرخروئی کےساتھ روز بروز ترقی کی نئی نئي منزلیں طے کرے گی۔ ممکن ہے اس دن ہم نہ رہیں لیکن یہ نوجوان طبقہ موجود ہوگا۔ آپ یاد رکھیں کہ کامیابی کا راستہ وہ ہے جس پر اسلام اور خدا نے چلنے کو کہا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ یہ با برکت ملک اور تہذیب و ثقافت کا یہ گہوارہ اپنے اصلی مقام پر پہنچے اور دیگر ممالک کے لئے نمونہ عمل بنے تو راہ اسلام اور اس راہ سے تمسک کو کبھی فراموش نہ کیجئے۔ دعا کرتا ہوں کہ حضرت ولی عصر (ارواحنا فداہ) کی دعائیں آپ عزیزوں کے شامل حال ہوں۔ میں آپ کی نوازشوں، اس اجتماع، اجتماعی طور پر پورے جوش وجذبے کے ساتھ پڑھے گئے ترانے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، امید کرتا ہوں کہ اللہ تعالی ہمیشہ کازرون کے عوام اور پورے صوبہ فارس پر اپنی رحمتوں، برکتوں اور عنایات کا سایہ رکھے گا اور اپنے الطاف کو آپ کے شامل حال کرے گا۔ خدایا! ان عزیز نوجوانوں، ان عزیز حاضرین اور بہن بھائيوں کے قلوب کو اپنی ہدایت سے منور فرما۔ ملت ایران کو سربلند و سرفراز کر۔ دشمنوں پر فتح سے ہمکنار کر، دشمنوں کو ذلیل و رسوا کر۔ پروردگارا! حضرت امام زمانہ علیہ السلام کے قلب مبارک کو ہم سے راضی و خوشنود کر۔ ہمیں ان کے اعوان و انصار میں قرار دے، شہدا اور شہیدوں کے امام (امام خمینی رہ) کے درجات میں روز بروز اضافہ کر۔ والسّلام عليكم و رحمةاللَّه و بركاته‏
2008/05/05
  • » ابتدائی
  • › گزشتہ
  • …
  • 13
  • 14
  • 15
  • 16
  • 17
  • 18
  • 19
  • 20
  • 21
  • …
  • اگلا>
  • آخری »

آخری فتح جو زیادہ دور نہیں، فلسطینی عوام اور فلسطین کی ہوگی۔

2023/11/03
خطاب
  • تقاریر
  • فرمان
  • خطوط و پیغامات
ملٹی میڈیا
  • ویڈیو
  • تصاویر
  • پوسٹر
  • موشن گراف
سوانح زندگی
  • سوانح زندگی
  • ماضی کی یاد
فورم
  • فیچرز
  • مقالات
  • انٹرویو
نگارش
  • کتب
  • مقالات
مزيد
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • امام خمینی
  • استفتائات و جوابات
All Content by Khamenei.ir is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License.