رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 16 اپریل 2023 کو ماہ مبارک رمضان کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح فورسز کے کمانڈروں اور عہدیداروں سے ملاقات میں مسلح فورسز کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں دفاعی شعبے کی اہمیت بیان کی اور قرآنی تعلیمات کی روشنی میں دائمی دفاعی آمادگی پر تاکید کی۔ (1)
رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب حسب ذیل ہے؛
نواسہ رسول امام حسن علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے، فارسی کے اساتذہ اور شعراء نے بڑے پر لطف اور بے تکلفانہ ماحول میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی اور بعض شعرا و شاعرات نے اپنا کلام پیش کیا۔ 5 اپریل 2023 کو ہونے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے فارسی شعر و ادب کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا اور کچھ نکات پر تاکید کی۔
(1) رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 13 رمضان المبارک 1444 ہجری قمری مطابق 4 اپریل 2023 کو ملک کے اعلی عہدیداروں کی ایک بڑی تعداد سے ملاقات میں ماہ رمضان کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ آپ نے ملکی حالات اور اقتصادی صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے مغربی ممالک کی معاندانہ پالیسیوں کا بھی جائزہ لیا۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے؛
پہلی رمضان المبارک سنہ 1444 ہجری قمری کو 'قرآن سے انس' کے عنوان سے روحانی نشست کا 23 مارچ 2023 کو انعقاد ہوا جس میں قاریان قرآن اور قرآن کے میدان میں مختلف پہلوؤں سے کام کرنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں قرآن اور تلاوت قرآن سے متعلق اہم نکات بیان کئے۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے؛
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 21 مارچ 2023 کو مشہد مقدس میں فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ اقدس میں اپنے خطاب میں، تبدیلی کے موضوع پر گفتگو کی کہ دشمن کیا تبدیلی چاہتا ہے اور رہبر انقلاب کے مد نظر کون سی تبدیلی ہے، آپ نے اپنے خطاب میں اسلامی جمہوریہ کی مختلف میدانوں میں حاصل ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا اور سال نو کے نعرے اور نام کے تناظر میں اہم سفارشات کیں۔(1)
خطاب حسب ذیل ہے:
نئے ہجری شمسی سال 1402 (21 مارچ 2023 الی 19 مارچ 2024) کے آغاز پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حسب معمول پیغام نوروز جاری کیا جس میں آپ نے ختم ہونے والے سال کے اہم واقعات کا سرسری جائزہ لیا اور نئے سال کے اہم اہداف اور کلیدی نعرے پر روشنی ڈالی۔
پیغام حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے یوم شجر کاری اور ہفتۂ قدرتی ذخائر کی مناسبت سے پیر 6 مارچ کی صبح اپنے دفتر کے صحن میں تین پودے لگائے۔ پودے لگانے کے بعد انھوں نے ماحولیات کے تحفظ، شجرکاری اور کچھ دوسرے اہم موضوعات پر اختصار سے روشنی ڈالی۔
رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 18 فروری 2023 کو ستائیس رجب عید بعثت پیغمبر کی مناسبت سے ملک کے اعلی عہدیداروں اور اسلامی ملکوں کے سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے بعثت پیغمبر کو بے مثال خزانوں کا سرچشمہ قرار دیا۔ آپ نے عالم اسلام کے کلیدی مسائل اور ان کے حل کے بارے میں گفتگو کی۔(1)
خطاب حسب ذیل ہے؛
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 18 فروری 1978 کے اہل تبریز کے تاریخی قیام کی سالگرہ کی مناسبت سے شہر تبریز اور صوبہ مشرقی آذربائیجان کے لوگوں سے ملاقات میں، اس قیام کی اہمیت بیان کی اور ساتھ ہی اس علاقے کے عوام کی خصوصیات پر بھی روشنی ڈالی۔ 15 فروری 2023 کو ہونے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے ملکی حالات کا جائزہ لیا۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے:
8 فروری 1979 کو فضائیہ کے ایک دستے نے امام خمینی کی بیعت کی جس کے نتیجے میں اسلامی انقلاب کی تیز رفتار تحریک کو مہمیز ملی۔ اسی دن کی مناسبت سے 8 فروری 2023 کو فوج کی فضائیہ اور ایئر ڈیفنس کے کمانڈروں اور جوانوں نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی حامنہ ای سے ملاقات کی۔ رہبر انقلاب نے اس گفتگو کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ساتھ ہی اسلامی جمہوریہ کی مسلح فورسز کے اندر آنے والی عظیم تبدیلیوں کا جائزہ لیا۔(1)
خطاب حسب ذیل ہے:
امیرالمومنین علیہ السلام کی شب ولادت با سعادت پر اسکولی بچیوں کے جشن عبادت کے پروگرام میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای شریک ہوئے۔ 3 فروری 2023 کو منعقد ہونے والے اس پروگرام میں رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے مختصر خطاب میں معصوم بچیوں سے بڑی دلچسپ اور سبق آموز گفتگو کی۔
خطاب حسب ذیل ہے؛
'نالج بیسڈ اور روزگار پیدا کرنے والے سال' کی مناسبت سے صنعتکاروں، انٹرپرینیورز اور نالج بیسڈ کمپنیوں کے مالکان سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنی ملاقات میں مستقل بنیادوں پر اقتصادی پیشرفت کا سفر جاری رکھنے پر تاکید کی۔ 30 جنوری 2023 کو تہران کے حسینیہ امام خمینی میں ہونے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب نے حکومتی عہدیداروں کو اس سلسلے میں پرائیویٹ سیکٹر سے بھرپور تعاون کی ہدایات دیں۔ رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب سے پہلے 14 صنعت کاروں اور انٹرپرینیورز نے اپنے شعبے کی مشکلات و مسائل کا ذکر کیا اور تجاویز دیں۔ (1)
رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب حسب ذیل ہے:
بنت رسول حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت با سعادت کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ذاکرین و خطبا، 'مداحوں' اور شاعروں کے اجتماع سے خطاب میں اہل بیت کا ذاکر ومدح خواں ہونے کی اہمیت اور ذمہ داریوں کا ذکر کیا۔ 12 جنوری 2023 کے اس خطاب میں آپ نے استکباری قوتوں کے حربوں اور ان کا مقابلہ کرنے کے طریقوں کا ذکر کیا۔
خطاب حسب ذیل ہے؛
(1)
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 9 جنوری2023 کو اہل قم سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات 9 جنوری 1978 کے اہل قم کے تاریخی قیام کی سالگرہ کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی میں انجام پائی۔ اس موقع پر اپنی تقریر میں رہبر انقلاب اسلامی نے اس تاریخی دن کی تشریح کی اور ساتھ ہی ملکی حالات اور دشمنوں کی سازشوں کا جائزہ لیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بنت رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے قریب مختلف علمی، ثقافتی و سماجی شعبوں میں سرگرم ممتاز خواتین سے ملاقات کی۔ 4 جنوری 2023 کو اس ملاقات میں رہبر انقلاب نے اپنے خطاب میں خواتین کے بارے میں اسلام کے نقطہ نظر پر روشنی ڈالی اور مغربی کلچر کی طرف سے خواتین کے ساتھ کی جانے والی زیادتی کا جائزہ لیا۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے؛
شہرہ آفاق کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کی تیسری برسی سے پہلے شہید کے اہل خانہ اور برسی کے پروگراموں کے منتظمین نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ 1 جنوری 2023 کی اس ملاقات میں آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شہید سلیمانی کی شخصیت کے کچھ پہلوؤں اور کچھ خصوصیات پر روشنی ڈالی اور کچھ ہدایات دیں۔
خطاب حسب ذیل ہے؛ (1)
جلیل القدر عالم دین، چیرہ دست مصنف، نابغہ روزگار استاد آيت اللہ محمد تقی مصباح یزدی رحمت اللہ علیہ کے اہل خانہ نے 26 دسمبر 2022 کو رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں مرحوم کی شخصیت، ان کی گراں قدر علمی خدمات اور ان کے اخلاقیات کے بارے میں گفتگو کی۔
خطاب حسب ذیل ہے؛
رہبر انقلاب اسلامی نے شیراز میں حضرت شاہ چراغ کے روضۂ اقدس میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے شہیدوں کے اہل خانہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ یہ دہشت گردانہ حملہ، منافق اور کور دل امریکیوں کی رسوائي کا سبب بن گيا۔ آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 20 دسمبر 2022 کی صبح اس دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ انھوں نے کہا اس خباثت کے پس پردہ ہاتھوں یعنی کینہ پرور اور داعش کو وجود میں لانے والے امریکیوں کے نقاب کیا جانا چاہئے۔
خطاب حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہفتہ 'بسیج' (رضاکار فورس) کی مناسبت سے ملک بھر سے آنے والے رضاکاروں سے ملاقات میں بسیج فورس کی تشکیل کی تاریخ پر روشنی ڈالی۔ آپ نے 26 نومبر 2022 کو اپنے خطاب میں اس ادارے کی کلیدی اہمیت و گراں قدر خدمات کو بیان کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے مغربی ایشیا کے علاقے کی اسٹریٹیجک اہمیت، اس علاقے میں مغربی طاقتوں کے اغراض و مقاصد اور سازشوں کا جائزہ لیا، ساتھ ہی ان سازشوں کو ناکام بنانے میں ایران کے کلیدی رول پر بھی روشنی ڈالی۔
خطاب حسب ذیل ہے؛
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اصفہان میں 16 نومبر 1982 کے عظیم واقعے، عوام کے ایثار اور محرم آپریشن کے شہداء کے جلوس جنازہ کی سالگرہ کے موقع پر اصفہان کے لوگوں کے ایک اجتماع سے خطاب میں اصفہان علمی و مجاہدانہ ماضی کا ذکر کیا۔ 19 نومبر 2022 کو آپ نے اس خطاب میں اسلامی جمہوریہ ایران اور سامراجی طاقتوں کے مابین مقابلہ آرائی کے مختلف پہلوؤں اور ایران کے بعص شہروں میں ہونے والے ہنگاموں کے بارے میں اہم نکات پیش کئے۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے:
صوبہ قم کے شہیدوں پر سیمینار کے منتظمین نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی اور اپنے پروگراموں کی تفصیلات سے رہبر انقلاب اسلامی کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی نے قم، شہید، شہادت، شہید کے ذکر اور اس کے پیغام جیسے موضوعات پر بصیرت افروز گفتگو کی۔ رہبر انقلاب اسلامی کی یہ تقریر آج 17 نومبر 2022 کو سیمینار میں دکھائی گئی۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 13 آبان مطابق 4 نومبر کے یادگار دن کی مناسبت سے بدھ 2 نومبر کو طلبہ سے اپنے خطاب میں ایران میں 4 نومبر کی تاریخ کی اہمیت کو بیان کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے معروضی حالات، استکباری قوتوں کی روش اور نئے عالمی نظام کے سلسلے میں رہنما نکات بیان کئے۔ چار نومبر کو ایران میں طلبہ کے دن اور عالمی استکبار سے مقابلے کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔
خطاب حسب ذیل ہے؛
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 19 اکتوبر 2022 کو ملک کے جینیئس اور ممتاز علمی صلاحیت رکھنے والے نوجوانوں سے خطاب کیا۔ حسینیہ امام خمینی میں ہونے والی اس تقریر میں رہبر انقلاب اسلامی نے ممتاز علمی لیاقت کو اللہ کی نعمت قرار دیا، اس کے بہترین استعمال کے موضوع پر گفتگو کی۔ آپ نے سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ایران کی حیرت انگیز پیشرفت کے مصادیق کا ذکر کیا اور کچھ اہم ہدایات دیں۔
خطاب حسب ذیل ہے؛
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پیغمبر ختمی مرتبت اور امام جعفر صادق علیہما السلام کے یوم ولادت اور ہفتۂ وحدت اسلامی کی مناسبت سے 14 اکتوبر 2022 کو اسلامی نظام کے سول و فوجی عہدیداران اور وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں پیغمبر اکرم، حضور کی بعثت، آپ کی تعلیمات، عالم اسلام اور مسلمانوں کے مسائل اور توانائیوں پر گفتگو کی۔(1)
خطاب حسب ذیل ہے؛
رہبر انقلاب اسلامی نے 11 ستمبر 2022 کو اسپورٹس کے شعبے کے شہداء پر دوسرے قومی سیمینار کے منتظمین سے ملاقات کی تھی اور اس ملاقات میں انھوں نے جو تقریر کی تھی وہ آج پیر 10 اکتوبر 2022 کو اس سیمینار میں نشر کی گئي۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس تقریر میں کھیل اور کھلاڑیوں کے اخلاقیات اور سماج میں ان کے اثرات کے بارے میں اہم گفتگو کی۔(1)
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 3 اکتوبر 2022 کو اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح فورسز کی آفیسرز اکادمیوں کے کیڈٹس کے مشترکہ پاسنگ آؤٹ پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے امن و سلامتی کی اہمیت اور اس میں مسلح فورسز کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔ آپ نے ایک نوجوان لڑکی کی موت کے بعد ایران میں ہونے والے فسادات کے تمام اہم پہلوؤں کا جائزہ پیش کیا۔ آپ نے امریکہ و اسرائیل کی سازش کا پردہ فاش کرتے ہوئے عدلیہ اور اداروں کو اہم ہدایات دیں۔ (1)
رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب حسب ذیل ہے؛
سابق صدر شہید رجائی اور سابق وزیر اعظم شہید باہنر کے یوم شہادت اور ہفتہ حکومت کی مناسبت سے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اپنی کابینہ کے ارکان کے ساتھ رہبر انقلاب اسلامی سے 30 اگست 2022 کو ملاقات کی۔ حسینیہ امام خمینی میں ہونے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے خطاب کرتے ہوئے صدر رئیسی کی حکومت کی ایک سال کی کارکردگی کے بارے میں کچھ نکات بیان کئے اور چند اہم سفارشات کیں۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے؛
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 21 ستمبر 2022 کو مقدس دفاع کے سینیئر کمانڈروں اور سپاہیوں سے ملاقات میں مقدس دفاع کو ملت ایران کی تاریخ کا بڑا اہم دور قرار دیا جس میں قوم کی بے شمار خصوصیات پروان چڑھیں اور منصہ شہود پر آئیں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے عالمی و علاقائی حالات کی تصویر کشی کی اور کچھ ہدایات دیں۔
رہبر انقلاب کا خطاب حسب ذیل ہے؛
امام حسین علیہ السلام کے اربعین کی مناسبت سے تہران میں حسینیہ امام خمینی میں طلبہ انجمنوں کی عزاداری کا پروگرام منعقد ہوا جس میں رہبر انقلاب اسلامی نے بھی شرکت کی۔ 17 ستمبر 2022 کو ہونے والے اس پروگرام میں رہبر انقلاب اسلامی نے خطاب کرتے ہوئے اربعین مارچ کے سلسلے میں انتہائی کلیدی نکات بیان کئے۔
خطاب حسب ذیل ہے:
اہل بیت علیہم السلام ورلڈ اسمبلی کا ساتواں اجلاس تہران میں منعقد ہوا جس میں شرکت کے لئے آنے والے 117 ملکوں کے مہمانوں نے 3 ستمبر 2022 کو حسینیہ امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے اس اسمبلی کی اہمیت اور ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ آپ انے اسلامی جمہوریہ کے بنیادی اصولوں اور اہداف کو بیان کیا اور عالم اسلام سے استکبار کی مقابلہ آرائی کے سلسلے میں اہم نکات بیان کئے۔ (1)
تقریر کا اردو ترجمہ حسب ذیل ہے؛
ماتمی انجمنوں کی مرکزی کمیٹی، صوبۂ تہران کی ماتمی انجمنوں کے عہدیداروں اور صوبۂ تہران کی مبلّغ خواتین نے 3 اگست 1994 کو رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے ماتمی انجمنوں، قیام امام حسین اور دینداری کے موضوع پر بڑے اہم نکات بیان کئے۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے؛
سلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد 27 جولائي سنہ 1979 کو قائم ہونے والی پہلی نماز جمعہ کی سالگرہ کے موقع پر پورے ملک کے ائمۂ جمعہ نے بدھ 27 جولائی 2022 کی صبح امام خمینی امام بارگاہ میں رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے نماز جمعہ کو اسلامی نظام کی سافٹ پاور کی کڑیوں میں ایک انتہائي اہم کڑی اور غیر معمولی فریضہ قرار دیا اور کہا: امام جمعہ، اسلامی انقلاب کا ترجمان ہے اور اس کی ایک اہم ذمہ داری، انقلاب کی بنیادوں اور اہم مفاہیم کو بیان کرنا، عام فہم زبان میں شکوک و شبہات کا جواب دینا، انھیں دلیلوں کے ساتھ پیش کرنا اور سبھی کے ساتھ پدرانہ شفقت سے پیش آنا بتایا۔ (1)
رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب حسب ذیل ہے؛
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران میں منائے جانے والے ہفتہ عدلیہ کے موقع پر 28 جون 2022 کو عدلیہ کے سربراہ اور عہدیداران سے ملاقات میں اس شعبے کی ذمہ داریوں اور اہمیت کو بیان کیا۔ آپ نے اسلامی جمہوریہ کے خلاف دشمنوں کی ریشہ دوانیوں اور ان کی سازشوں کی ناکامی کے بارے میں گفتگو کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے سنت الہیہ اور قوانین الہیہ کے موضوع پر بصیرت افروز تجزیہ پیش کیا۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے؛
قبائلی برادری کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقد کی جانے والی کانفرنس کی منتظمہ کمیٹی نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے ایران میں قبائلی برادری کی خدمات، وفاداری اور قربانیوں کی قدردانی کی۔ آپ نے شہیدوں اور شہادت کے جذبے کے بنیادی محرکات کے بارے میں گفتگو کی اور کچھ ہدایات دیں۔
رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب حسب ذیل ہے؛
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 8 جون 2022 کو ادارہ حج و زیارات کے عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات میں حج کے گوناگوں پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور حجاج کرام کو چند اہم سفارشات کیں۔ (1)
رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب حسب ذیل ہے؛
بانی انقلاب اسلامی امام خمینی کی تینتیسویں برسی پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عقیدت مندوں کے پرشکوہ اجتماع سے خطاب کیا۔ 4 جون 2022 کے اپنے خطاب میں آپ نے امام خمینی کی شخصیت، آپ کے مکتب فکر کے پہلوؤں اور ساتھ ہی دیگر موضوعات پر روشنی ڈالی۔(1)
خطاب حسب ذیل ہے:
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ 'مجلس شورائے اسلامی' کے ارکان نے بدھ 25 مئی 2022 کو رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ ملاقات حسینیہ امام خمینی میں انجام پائی جس میں پارلیمنٹ اسپیکر نے ارکان پارلیمنٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے ایوان کی سرگرمیوں کی بریفنگ پیس کی۔ اس کے بعد رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حاضرین سے خطاب کیا۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے۔
یوم استاد کی مناسبت سے ایران بھر سے آئے ہوئے اساتذہ اور دانشوروں نے رہبر انقلاب سے 11 مئی 2022 کی صبح ملاقات کی۔
اس ملاقات میں آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تعلیم و تربیت کے ادارے کو ایک تمدن ساز نسل کی پرورش کرنے والا ادارہ بتایا اور ٹیچروں کی خدمات خاص طور پر کورونا کی وبا کے دوران ان کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے ان کے معاشی مسائل کو حل کیے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ (1)
رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب حسب ذیل ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے 9 مئی 2022 کو ملک کے لیبر طبقے سے خطاب کیا۔ تہران کے حسینیہ امام خمینی میں ہونے والی اس تقریر میں رہبر انقلاب اسلامی نے لیبر طبقے کی اہمیت، خدمات، ضرورتوں اور ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ (1)
رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب حسب ذیل ہے؛
عالمی یوم قدس کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مسئلہ فلسطین کے تعلق سے انتہائی کلیدی نکات پر روشنی ڈالی۔ 27 رمضان المبارک 1443 ہجری قمری مطابق 29 اپریل 2022 کو رہبر انقلاب اسلامی کا یہ خطاب ٹی وی چینلوں اور نشریاتی اداروں سے براہ راست نشر کیا گيا۔
خطاب حسب ذیل ہے؛