رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی جمہوری نظام کے عہدیداران اور کار گزاروں سے خطاب میں عہدیداران کے اندر بالخصوص عوام کے امور کی انجام دہی، بیت المال کی پاسبانی اور اشرافیہ کلچر سے اجتناب میں تقوی کی ضرورت پر زور دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے بدھ کی شام تہران کے حسینیہ امام خمینی میں ملک بھر سے آنے والے دینی مدارس کے طلاب، افاضل کرام، اساتذہ اور عہدیداران سے ملاقات میں دینی درسگاہوں اور علمائے دین کا اہم فریضہ اسلامی معارف و تعلیمات کی تشریح اور معاشرے میں ان کے نفاذ کی کوشش قرار دیا۔ 8 مئی 2019 کی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے حدیث نبوی کی روشنی میں فرمایا کہ علمائے کرام انبیا کے وارث کی حیثیت سے توحید کی تبلیغ اور عدل و انصاف کے لئے جدوجہد کریں۔ (1)
رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ
رمضان کے مبارک مہینے کی آمد کی مناسبت سے تہران کے حسینیہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ میں 'قرآن سے انس کی محفل' کا انعقاد کیا گيا۔ قرآن سے انس کی یہ محفل تین گھنٹے چلی جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بھی شرکت کی۔ 6 مئی 2019 کو منعقد ہونے والی اس محفل میں مناجات پڑھی گئی اور قرآنی مدح سراؤں نے پروگرام پیش کئے۔ محفل میں رہبر انقلاب اسلامی نے بھی تقریر کی۔ (1)
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یوم اساتذہ کے موقع پر ملک بھر سے آنے والے ہزاروں اساتذہ اور علمی شعبے کے افراد سے خطاب میں اساتذہ کی قدر و منزلت پر تاکید کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 30 اپریل 2019 کو فقہ کے اجتہادی درس 'درس خارج' میں ماہ رمضان کی آمد کی مناسبت سے اس با برکت مہینے کے فیوض سے بہرہ مند ہونے کے بارے میں کچھ سفارشات کیں اور اس مہینے میں سحر کے وقت عبادتوں پر خاص توجہ دینے کی تاکید کی۔ رہبر انقلاب اسلامی کی ویب سائٹ KHAMENEI.IR نے اس گفتگو کا متن شائع کیا جو حسب ذیل ہے؛
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اتوار کے روز پولیس فورس کے کمانڈروں اور عہدیداروں سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ پولیس فورس کو ایسی فورس بنایا جائے جو اسلامی جمہوریہ کو مطلوب اور اس کے شایان شان ہے۔
تہران میں منعقدہ قرآن کے بین الاقوامی مقابلوں کی اختتامی تقریب بزرگ اساتذہ، بین الاقوامی قاریوں، قرآنی موضوعات کے محققین اور مقابلوں کے شرکاء کی شرکت سے منعقد ہوئی، تقریب میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای بھی شریک ہوئے۔ 15 اپریل 2019 کو منعقد ہونے والی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی نے قرآن کے فہم و ادراک اور اس پر عمل آوری کو دنیا و آخرت میں بشریت کی سعادت و کامرانی کی ضمانت قرار دیا۔
سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کی شب ولادت با سعادت اور 'یوم پاسبان' کی مناسبت سے پاسداران انقلاب فورس کے افسران، جوانوں اور ان کے اہل خانہ نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ 3 شعبان مطابق 9 اپریل 2019 کو ہونے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ پاسداران انقلاب فورس سے امریکہ کی دشمنی کی وجہ ملک اور انقلاب کے دفاع میں اس فورس کا پیش پیش رہنا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ امریکہ اور نادان دشمن چالیس سال سے اسلامی جمہوریہ کے خلاف اپنی پوری توانائی صرف کر رہے ہیں لیکن وہ کچھ نہ بگاڑ سکے اور آج علاقے بلکہ دنیا میں انقلاب اور اسلامی نظام کے ہاتھ کافی کھل چکے ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ
عید بعثت رسول اسلام کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بدھ کی صبح اسلامی نظام کے اعلی عہدیداران، تہران میں متعین اسلامی ممالک کے سفیروں اور مختلف عوامی طبقات سے خطاب میں انبیاء کی بعثت کو دو خصوصیات، اللہ کی بندگی اور کفر و طاغوت سے پیکار، سے آراستہ جدید تمدن کی تشکیل کی عظیم تحریک سے تعبیر کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 13 فروردین 1398 ہجری شمسی مطابق 2 اپریل 2019 کو نائب صدر، کابینہ کے بعض دیگر ارکان، مسلح فورسز کے چیف آف اسٹاف، فوج اور پاسداران انقلاب فورس کے کمانڈروں، پولیس فورس اور رضاکار فورس کے عہدیداران، کرائسس مینجمنٹ کمیشن کے عہدیداران، امدادی اداروں کے عہدیداران سے ملاقات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اور ریسکیو اقدامات کی صورت حال کا جائزہ لیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پہلی فروردین 1398 ہجری شمسی مطابق 21 مارچ 2019 کو مقدس شہر مشہد میں فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ اقدس میں زائرین اور مجاورین کے عظیم الشان اجتماع میں ملت ایران سے اپنے خطاب میں نئے ہجری شمسی سال 1398 کو سنہری مواقع کا سال قرار دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 14 مارچ 2019 کی صبح ماہرین اسمبلی کے ارکان سے ملاقات میں چیلنجز اور گوناگوں واقعات کا سامنا کرنے کی وطن عزیز اور موثر افراد کی روش اور طریقے کے بارے میں ایک عمومی بحث اور ادراک کی ترویج پر زور دیا اور اس سلسلے میں گیارہ دو رخی روشیں بیان کیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو سپریم کمانڈر ولی امر مسلمین آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی طرف سے نشان ذو الفقار عطا کیا گيا۔ 19 اسفند 1397 مطابق 10 مارچ 2019 کو منعقد ہونے والی تقریب میں جنرل قاسم سلیمانی کو یہ خطاب دیا گيا۔ تقریب سے رہبر انقلاب اسلامی نے مختصر خطاب کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ
یوم شجرکاری کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 6 مارچ 2019 کو اپنے دفتر کے احاطے میں دو پھل دار درختوں کے پودے لگائے۔ اس کے بعد اپنی گفتگو میں رہبر انقلاب اسلامی نے یوم شجرکاری کو بہار کی آمد کی نوید اور سبزے کی اہمیت کی نشانی قرار دیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے بے اعتنائی کے نتیجے میں ملک کے اندر جنگلات، چراگاہوں اور ہریالی کو پہنچنے والے نقصان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ درخت اور ہریالی کے موضوع کو عمومی کلچر میں شایان شان اہمیت حاصل ہونا چاہئے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ
یکم ذی الحجہ کو حضرت علی علیہ السلام اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شادی کی سالگرہ کے مبارک موقع پر آيت اللہ العظمی خامنہ ای کی ویب سائٹ KHAMENEI.IR نے رہبر انقلاب اسلامی کی وہ تقریر شائع کی جو آپ نے گزشتہ مارچ مہینے میں نئے شادی شدہ جوڑوں کے درمیان کی تھی۔
بنت رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت با سعادت کی مناسبت سے شعرا و مداحان اہل بیت علیہم السلام تہران میں حسینیہ امام خمینی میں جمع ہوئے۔ اس دن کی مناسبت سے منعقدہ جشن میں شعرا و مقررین کے ساتھ ہی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بھی شرکت کی۔ شعرا نے اپنا منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا اور مقررین نے ذکر اہل بیت کیا۔
7 اسفند 1397 ہجری شمسی مطابق 26 فروری 2019 کو منعقد ہونے والے اس جشن میں رہبر انقلاب اسلامی نے بھی اپنے خطاب میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت با سعادت کی مبارکباد پیش کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے شعرا و ذاکرین اہل بیت علیہم السلام کو اسلام و انقلاب کے اہداف کا مبلغ اور پاسباں قرار دیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے زور دیکر کہا کہ اس فن کو حسینی و فاطمی اہداف کی تبلیغ اور انقلاب کی تعلیمات کی ترویج کے لئے استعمال کیا جانا چاہئے۔
رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب
بسم الله الرّحمن الرّحیم
الحمد لله ربّ العالمین و الصّلاة و السّلام علی سیّدنا و نبیّنا ابی القاسم المصطفیٰ محمّد و علی آله الطّیّبین الطّاهرین المعصومین سیّما بقیّة الله فی الارضین.
سب سے پہلے تو آپ سب کو اس عید کی مبارکباد! دوسرے یہ کہ اتنے سارے ذاکرین اور شعرا کو دیکھ کر، حسینی خطباء کو دیکھ کر ہمیں بے حد خوشی ہے۔ تقریبا سینتیس اڑتیس سال سے اس دن یہ جشن منعقد ہوتا آ رہا ہے، بحمد اللہ روز بروز اس کی کیفیت اور معیار میں بہتری آ رہی ہے۔ عزیز نوجوانو! یہ میں آپ سے کہہ رہا ہوں، یہ ایک سرمایہ ہے، ایک قیمتی انسانی سرمایہ ہے۔ اگر یہ یونہی پڑا رہے اور اس کا کوئی اثر دکھائی نہ دے تو اس کے ساتھ گویا ظلم ہوا ہے۔ اگر یہ سرمایہ خدا نخواستہ غلط راستے میں استعمال کیا جائے تب تو بہت بڑا ظلم ہوا ہے۔ اگر ہمارے پاس اتنا بڑا سرمایہ موجود نہ ہوتا تو ہمارے دوش پر اتنی بڑی ذمہ داری بھی نہ ہوتی۔ مگر یہ سرمایہ موجود ہے۔ یہ انقلاب کی دین ہے، یہ اسلام کا عطیہ ہے، یہ سید الشہدا کا فیضان ہے، یہ حضرت فاطمہ زہرا کا انعام ہے، اس سرمائے کو ہمیں حسینی و فاطمی اہداف کی راہ میں استعمال کرنا چاہئے۔
یہاں پڑھے گئے اکثر اشعار بہت اچھے تھے اور مجھے واقعی بہت مفید محسوس ہوئے۔ اشعار سے، انداز سے مجھے لطف آیا، تاہم آج جو مرحلہ ہماری قوم کے سامنے ہے وہ اسلامی انقلاب کی تعلیمات کی تشریح و تشہیر کا مرحلہ ہے اور یہ کام آپ کر سکتے ہیں۔ میں نے اسی نشست میں بارہا یہ بات کہی ہے کہ کبھی کبھی آپ کا ایک قصیدہ، آپ کی ایک غزل، آپ کی ایک مثنوی، بلکہ کبھی تو آپ کا ایک شعر پوری ایک تقریر کے برابر سامعین پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ آپ اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہ دیجئے۔ اشعار میں قرآنی و اسلامی مضمون اور آپ کی آج کی اصطلاح کے مطابق فاطمی و حسینی مندرجات ہونے چاہئے۔ انقلاب کے اہداف کو کھلی نگاہ کے ساتھ، کھلی فکر کے ساتھ، گہرے افکار کے ساتھ اپنے اشعار میں جگہ دیجئے اور ان اشعار کو اپنی اچھی آواز میں، اپنے اچھے انداز میں، اپنی فنکارانہ روش سے نشستوں میں پیش کیجئے۔ اس کا ملت ایران کی عظیم پیش قدمی میں، اسلامی رجحان اور امت اسلامیہ پر بہت گہرا اثر مرتب ہوگا۔
میں بعض اوقات سنتا ہوں کہ صاحب فن مدح خواں کی محفل میں معرفت افزا اشعار اور مضمون کا فقدان ہوتا ہے! یہ گناہ ہے، یہ ظلم ہے! آپ کے پاس فن ہے، توانائی ہے، اسلامی سماج میں آپ کو بہترین موقع دستیاب ہے، یہ موقع ہمیشہ سے فراہم نہیں تھا۔ تاریخ کی عمر کے ادوار میں یہ موقع جس گھڑی اور جس لمحہ بھی ہاتھ آ جائے اسے غنیمت جانئے اور ہرگز ضائع نہ ہونے دیجئے! آج ہم اسلام کی تبلیغ کر سکتے ہیں۔ ایک دور تھا جب صرف کتاب سے، منبر سے اور تقریر سے ہی یہ کام ہو پاتا تھا، مگر آج یہ کام مدح سرائی کرنے والے افراد بھی کر سکتے ہیں۔ ماضی میں، طاغوتی شاہی دور میں اس کثرت کے ساتھ، اس بڑی تعداد میں شعرا اور گلوکار حضرات اہل بیت علیہم السلام کی مدح سرائی نہیں کرتے تھے، آج بحمد اللہ ان کی تعداد کافی زیادہ ہے۔ تعداد بھی بہت اچھی ہے، معیار بھی بہت اچھا ہے، معیار کو روز بروز مزید بلند کیجئے۔
آج دشمنوں کی نگاہیں ہم پر اور آپ پر، اس انقلابی قوم پر لگی ہوئی ہیں۔ وہ بڑی توجہ سے دیکھ رہے ہیں کہ شاید کہیں سے کوئی کمزوری نظر آ جائے اور وہیں سے وہ دراندازی کریں۔ دشمن کی دراندازی کے امکانات والے پہلوؤں اور جگہوں کی شناخت حاصل کیجئے اور وہیں پر دشمن کے مقابل صف آرائی کیجئے۔ ہمیں وقت ضائع نہیں کرنا چاہئے۔ آج ہم سب کے دوش پر ذمہ داری ہے، ہم سب کے دوش پر فرائض ہیں، شعرا اور مدح سرائی کرنے والوں کی صنف بھی ملک کے ذمہ دار طبقات میں سے ایک ہے۔ اسلامی تعلیمات کی تبلیغ کیجئے۔
البتہ شعر اور مدح سرائی کی زبان تقریر اور خطابت کی زبان سے الگ ہوتی ہے۔ اس میں اشعار ہوتے ہیں، تخیل ہوتا ہے، ہنر نمائی ہوتی ہے، فنکارانہ پیشکش ہوتی ہے، اس میں کوئی حرج بھی نہیں ہے، تاہم اس کا رخ اور مضمون وہی ہونا چاہئے جس کی توقع ہم ایک اچھی مجلس، اچھی خطابت، اچھی کتاب، اچھی فلم سے کرتے ہیں۔ رخ وہی ہونا چاہئے۔ دشمنان اسلام کا وجود کوئی نئی بات نہیں ہے۔ حقیقت و دین خدا کے دشمن تو دین کی پیدائش کے وقت سے ہی محاذ آرا رہے ہیں اور آج بھی وہی محاذ آرائی جاری ہے۔
رگ رگ است این آب شیرین و آب شور- بر خلایق میرود تا نفخ صور (۲)
یہ سلسلہ آئندہ بھی رہے گا۔ یہ محاذ آرائی وہی ابراہیم، موسی، عیسی، پیغمبر ختمی مرتبت علیہم السلام کی محاذ آرائی ہے۔ آج آپ اسی محاذ میں کھڑے ہیں جس میں ایک دن حضرت موسی، ایک دن حضرت ابراہیم، ایک دن پیغمبر اکرم، ایک دن عمار یاسر، ایک دن امیر المومنین تھے۔ اگر ہم اپنی صف اور اپنے محاذ کو نہیں پہچانیں گے تو ہم سے غلطیاں ہوں گی۔ اگر دشمن کے محاذ اور صف کی ہمیں شناخت نہ ہوگی تو ہم سے غلطی سرزد ہو سکتی ہے۔ جناب عمار یاسر نے جنگ صفین میں دیکھا لشکر کے کچھ افراد مضطرب ہیں، پریشان ہیں، سمت اور ہدف کو بخوبی سمجھ نہیں پا رہے ہیں۔ حضرت عمار یاسر کو فورا اپنی ذمہ داری کا احساس ہوا، آپ امیر المومنین علیہ السلام کی 'زبان گویا' کا کام کرتے تھے۔ وہ آکر اس جماعت کے سامنے کھڑے ہو گئے اور کہا: مد مقابل محاذ کے پرچم کو، بنی امیہ کے پرچم کو آپ لوگ دیکھ رہے ہیں؟ جنگ بدر اور جنگ احد میں یہی پرچم ہمارے مقابل تھا، یہ وہی پرچم ہے!
میں یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ آج بھی جو پرچم ایشیا کے علاقے میں، یورپ اور امریکہ کے علاقوں میں یا دنیا کے کسی بھی خطے میں اسلامی انقلاب کے مقابل بلند ہوا ہے وہ وہی پرچم ہے۔ یہ وہی پرچم ہے جو حضرت ابراہم، حضرت موسی اور حضرت عیسی کے مد مقابل لہرایا گیا۔ وہ پرچم لہرانے والے نابود ہو گئے مگر حضرت موسی، عیسی و ابراہیم آج بھی زندہ ہیں۔ ان کے زندہ و پائندہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالی نے حضرت موسی سے فرمایا: اِنَّنی مَعَکُما اَسمَعُ وَ اَرى (۳)، ڈرو نہیں، خوفزدہ نہ ہو، گھبراؤ نہیں، اندازے کی غلطی نہ کرو، اللہ تمہارے ساتھ ہے۔ ارشاد ہوا؛ اِنَّنی مَعَکُما، فرعون کے فوجیوں کی اس عظیم تعداد کے مقابلے میں ظاہری طور پر دو غیر مسلح افراد کی کوئی حیثیت ہی نہیں تھی لیکن باطنی طور پر ساری طاقتیں انھیں دونوں کے ہاتھ میں تھیں۔ اس لئے کہ قوت و طاقت تو اللہ کے ہاتھ میں ہے اور اللہ کہہ رہا ہے کہ میں تم دونوں کے ساتھ ہوں۔ اِنَّنی مَعَکُما اَسمَعُ وَ اَرى، میں دیکھ رہا ہوں، سن رہا ہوں، مجھے معلوم ہے کہ کیا ہو رہا ہے۔ ہمارا قضیہ بھی یہی ہے۔ جسے یقین نہیں ہے وہ ان چالیس برسوں پر ایک نظر ڈال لے۔ ان چالیس برسوں میں ہمارے دشمن جو دنیا کی مادی قوت کا مرکز تھے اپنی پوری توانائی کے ساتھ اس انقلاب اور اس تحریک کے خلاف کھڑے ہو گئے، اس پر وار کئے اور اپنی ہر کوشش کر لی۔ واقعی انھوں نے سارا زور لگا دیا اور جو کچھ ان کے بس میں تھا کیا۔ آج چالیس سال بعد وہ پہلے سے کمزور ہو چکے ہیں اور ہم روز اول کی نسبت کہیں زیادہ طاقتور بن چکے ہیں۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ «اِنَّنی مَعَکُما»، اللہ تعالی ہمارے ساتھ ہے۔ «اَسمَعُ وَ اَرى» لیکن ایک شرط ہے کہ آپ بھی خدا کے ساتھ رہئے؛ اِن تَنصُرُوا اللهَ یَنصُرکُم وَ یُثَبِّت اَقدامَکُم (۴) ہمیں یہ سبق ہمارے بزرگوار امام سے ملا، ہم بھی اس وقت یہ چیز صحیح طریقے سے سمجھ نہیں پاتے تھے، ہم بھی اس زمانے میں اس ماجرا کی گہرائی کو محسوس نہیں کر پاتے تھے، مگر وہ بزرگوار پوری گہرائی سے اس کا ادراک رکھتے تھے، وہ کہتے تھے کہ خدا کے ساتھ رہئے اور وہ خود بھی خدا کے ساتھ تھے۔ اللہ کے ساتھ ہونے کا مطلب وہی ہے جو میں نے شروع میں آپ سے عرض کیا کہ آپ اپنے فرض پر عمل کیجئے۔ آپ ثنا خواں اور شاعر ہیں، یہ اپنے آپ میں ایک افتخار ہے۔ آپ اگر امام حسین کی مدح کرتے ہیں، اگر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مدح کرتے ہیں تو گویا آپ اپنی بھی مدح کرتے ہیں؛
مادح خورشید مدّاح خود است - که دو چشمم روشن و نامُرمَد است (۵)
یعنی ہم صحیح دیکھ سکتے ہیں، صحیح ادراک رکھتے ہیں، آپ خود اپنی بھی مدح سرائی کرتے ہیں۔ یہ بہت بڑا افتخار ہے۔ اس افتخار سے، اس مقام سے، اس مرتبے سے بنحو احسن استفادہ کیجئے۔ لوگوں کو انقلاب کے اہداف کی جانب، ان مقاصد کی جانب جن کی وجہ سے انقلاب کی تحریک شروع ہوئی، آنے کی دعوت دیجئے۔ جس مقصد کے لئے یہ تحریک شروع ہوئی وہ ہے ایمان سے آراستہ دنیا، صحیح دنیا، امن و امان سے مزین دنیا، ایسی دنیا کی تعمیر جو حقیقی معنی میں آخرت کی کھیتی ہو۔ ایسی دنیا کی تعمیر اسلامی انقلاب کا ہدف ہے جس میں مادی آسائشیں بھی ہوں، بین الاقوامی وقار بھی ہو، روحانی مسرت بھی ہو۔ اس عظیم تحریک میں یہ ساری چیزیں موجود ہیں جس کی کوشش میں ہم لگے ہوئے ہیں۔ ہم سب کے دوش پر ذمہ داریاں ہیں، آپ کے دوش پر بھی ذمہ داریاں ہیں، ان ذمہ داریوں پر عمل کیجئے۔
اس وقت میں خاص طور پر یہ تاکید کرنا چاہوں گا کہ خاندان اور کنبے کے موضوع پر خاص توجہ دیجئے۔ دشمن نے، ایران یا انقلاب کے دشمن نہیں بلکہ انسانیت کے دشمن نے فیصلہ کر لیا ہے کہ نوع بشر کے اندر کنبے اور خاندان کے نظام کو پوری طرح نابود کر دینا ہے۔ کنبہ و خاندان سنت پروردگار ہے۔ انسانیت کا دشمن یعنی یہی بین الاقوامی سرمایہ دارانہ نظام اور یہ صیہونیت تقریبا سو سال پہلے یہ فیصلہ کر چکے ہیں کہ بشریت کے اندر خاندان اور کنبے کے نظام کو ختم کر دیں۔ کہیں کہیں انھیں کامیابی بھی ملی ہے۔ جہاں لوگ اللہ سے دور تھے وہاں ان طاقتوں کو کامیابی مل گئی۔ ہمارے وطن عزیز ایران سمیت کچھ جگہوں پر وہ ناکام رہے لیکن اب بھی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ شادیوں کو بہت دشوار بنا دینا، تاخیر سے شادی کرنا، بہت کم بچے پیدا کرنا، وہ ازدواجی زندگی جسے وہ بالکل بے تکے طور پر 'وائٹ میریج' کہتے ہیں جو در حقیقت ازدواجی زندگی کی سب سے تاریک شکل ہے، یہ سب کچھ اس لئے ہے کہ خاندان اور کنبے کا تصور ہی ختم ہو جائے۔ شہوت پرستی کی ترویج، حیا و عفت کو ختم کر دینا آج دشمن کا اہم منصوبہ ہے۔ آپ ان کے خلاف اپنا مشن شروع کیجئے۔ اس ملک کے نوجوانوں کی پاکیزگی اور اعلی کردار کو اپنا مقصد بنائیے، اس پر محنت سے کام کیجئے۔ یہ انقلاب کی حفاظت، انقلاب کے فروغ اور اسلامی نظام کی پاسبانی کا بہترین طریقہ اور سب سے موثر کام ہے۔
آپ سے ملاقات کی مجھے خوشی ہے۔ اللہ تعالی آپ سب پر لطف و کرم کا سایہ رکھے۔ آپ حضرت امام زمانہ علیہ السلام کی دعاؤں کے مستحق اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی عنایت کے حقدار قرار پائيں۔
و السّلام علیکم و رحمة الله و برکاته
۱) اس ملاقات کے آغاز میں کچھ شعرا نے منظوم کلام پیش کیا اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے فضائل بیان کئے۔
۲) مولوی، مثنوی معنوی، دفتر اوّل
۳) سوره طه، آیت نمبر ۴۶ کا ایک حصہ
۴) سوره محمّد، آیت نمبر ۷ کا ایک حصہ؛«...اگر اللہ کی نصرت کروگے تو اللہ تمہاری نصرت کرے گا اور تمہارے قدموں کو ثبات عطا کرے گا۔»
۵) مولوى. مثنوى، دفتر پنجم؛ نامُرمَد: بےعیب، صحیح و سالم
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ کرمان کے 6500 شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مورخہ 6 اسفند 1397 ہجری شمسی مطابق 25 فروری 2019 کو منعقد ہونے والے سیمینار کے منتظمین سے گفتگو میں شہیدوں کو یاد کئے جانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ رہبر انقلاب اسلامی کا یہ خطاب کرمان میں مصلائے امام علی علیہ السلام میں آج صبح جاری کیا گیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مورخہ پانچ اسفند 1397 ہجری شمسی مطابق 24 فروری 2019 کو فقہ کے درس خارج میں فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ایک حدیث کی تشریح کی۔ یہ حدیث کاموں اور سرگرمیوں میں جوش و خروش اور امور میں عاقبت اندیشی کے بارے میں ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی شطرنج ٹیم کے نوعمر کھلاڑی آرین غلامی نے حالیہ بین الاقوامی مقابلوں میں اسرائیل سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی سے شطرنج کھیلنے سے انکار کر دیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران چونکہ اسرائیل کو غیر قانونی ریاست مانتا ہے اس لئے وہاں کے کھلاڑیوں سے ایرانی کھلاڑی کسی طرح کا میچ نہیں کھیلتے۔
29 بہمن مطابق 18 فروری کا دن ایران کے اسلامی انقلاب کی تاریخ میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ اس دن شہر تبریز کے عوام نے قم کے مظاہروں کے دوران شہید ہونے والوں کا چہلم منایا جنہیں چالیس دن قبل شاہی حکومت کے ہاتھوں بے رحمی سے قتل کیا گيا تھا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یوم فضائیہ کی مناسبت سے 8 فروری 2019 کو تہران میں حسینیہ امام خمینی میں فضائیہ کے کمانڈروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے سنہ 1979 میں اسی دن فضائیہ کے کمانڈروں کی طرف سے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی بیعت کو شجاعت، اللہ تعالی سے امید وابستہ کرنے، دشمن سے خوفزدہ نہ ہونے اور فریضے پر عمل آوری کا حقیقی مظہر قرار دیا اور فرمایا کہ اس سال 11 فروری کو جشن انقلاب اللہ تعالی کی مدد سے اور انھیں تاریخ ساز عوامل کے زیر سایہ حقیقی معنی میں دشمن شکن ثابت ہوگا اور ملت ایران کی بیداری اور گوناگوں فکری رجحان اور نظریات کے حامل تمام افراد کی شرکت سے گزشتہ برسوں سے زیادہ پرشکوہ انداز میں اس جشن کا انعقاد کیا جائے گا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کے انسٹی ٹیوٹ فار کگنیشیو سائنسز کے محققین اور عہدیداران سے ملاقات میں فرمایا کہ انسان کی علمی پیشرفت، عالم خلقت کی حیرت انگیز پیچیدگیوں اور مبہوت کن نظم کی شناخت کے نئے دریچوں کے وا ہونے پر شکر بجا لانا چاہئے کیونکہ اس سے انسان معرفت خداوندی سے نزدیک تر ہوتا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 9 جنوری 2019 کو مقدس شہر قم کے ہزاروں لوگوں کے اجتماع سے خطاب میں اسلامی جمہوریہ ایران سے امریکہ اور استکبار کی دشمنی کی بنیادی وجہ کو نظر انداز کرنے اور اس سلسلے میں تساہلی سے اجتناب کی ضرورت پر زور دیا۔ 9 جنوری 1978 کے اہل قم کے تاریخی قیام کی مناسبت سے تہران کے حسینیہ امام خمینی میں قم کے ہزاروں لوگوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ انقلاب کی ماہیت و حقیقت اور انقلاب کے اصولوں اور اہداف سے ملت ایران کی وفاداری اور عوام کی شجاعت اس عمیق اور دائمی دشمنی کی اصلی وجہ ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے معروضی حالات میں حکام اور عوام کے بنیادی فرائض پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ عوام بالخصوص کمزور طبقات کی معیشتی مشکلات پر توجہ مرکوز کرنا اس وقت حکام کی سب سے اہم ذمہ داری ہے اور عوام اور حکام کو چاہئے کہ مل کر اپنی ہوشیاری سے امریکہ کی پابندیوں کو مقدس دفاع کے دور کی طرح ایک بار پھر شیطان اکبر کی بے مثال شکست میں تبدیل کر دیں۔
رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے:
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 18 دسمبر 2018 کو فقہ کے درس خارج کے آغاز میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ایک حدیث پیش کی جس میں کسی بھی میدان میں سربراہی اور قیادت کے اخروی اثرات و نتائج کا جائزہ لیا گيا ہے اور انسان کو یہ تعلیم دی گئی ہے کہ کبھی بھی اونچا عہدہ یا کسی شعبے کی سربراہی حاصل کرنے کی کوشش نہ کرے، ایسی کوشش صرف اس صورت میں کرے جب یہ محسوس کر لے کہ یہ اس کا فریضہ ہے۔ اسی ضمن میں رہبر انقلاب اسلامی نے یہ بھی بیان کیا کہ سنہ 1985 میں آپ نے کن حالات میں صدارتی انتخابات میں شرکت کا فیصلہ کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے بدھ 12 دسمبر 2018 کو مقدس دفاع کے شہیدوں، شہدائے پاسبان حرم اہل بیت اور ملکی سرحدوں کے محافظ شہیدوں کے اہل خانہ سے ملاقات میں آج کی مومن اور انقلابی نوجوان نسل میں شہادت اور شجاعت کے جذبے کی پرورش کو انقلاب کا معجزہ قرار دیا اور عوام، نوجوانوں نیز ملک کے عہدیداران کو استکباری محاذ اور اس میں سر فہرست امریکا کی سازشوں کی طرف سے ہوشیار رہنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ سب کو چاہئے کہ ملکی معیشت اور قومی پیداوار کی تقویت کے لئے اپنی کوششیں تیز کریں اور عہدیداران اس بات کا خیال رکھیں کہ دشمن کے ظاہری اقدامات اور چرب زبانی کے فریب میں نہ آئیں تاکہ دروازے سے بے دخل کیا جانے والے دشمن کھڑکی سے دوبارہ دراندازی نہ کر سکیں۔
رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ؛
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 4 دسمبر 2018 کی صبح 'فقہ کے درس خارج' کے آغاز میں ریٹائرڈ افراد کو کام پر رکھنے کے امتناع سے متعلق قانون اور کچھ ریٹایرڈ افراد کو رہبر انقلاب کی اجازت سے کام پر واپس بلائے جانے کے بارے میں ایک طالب علم کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کچھ باتیں کہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے بعض ریٹائرڈ افراد کی خدمات دوبارہ حاصل کئے جانے کے علل و اسباب پر روشنی ڈالی۔
رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ
پیغمبر ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت 17 ربیع الاول کی مناسبت سے اسلامی نظام کے اعلی عہدیداران اور بتیسویں وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکاء، تہران میں متعین اسلامی ممالک کے سفیروں اور مختلف عوامی طبقات نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ 4 آذر 1397 ہجری شمسی مطابق 25 نومبر 2018 کو ہونے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے زور دیکر فرمایا کہ بشریت کی سعادت و نجات کا واحد راستہ دین اسلام اور نور قرآن کا اتباع ہے۔ آپ نے مسلم اقوام میں روز افزوں اسلامی بیداری اور استقامت کے جذبے کا ذکر کیا اور اس مبارک پیشرفت پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی سراسیمگی کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ ایک نمونہ عمل کے طور پر اسلامی انقلاب ملت ایران کی چالیس سالہ استقامت و مزاحمت کے نتیجے میں آج پاکیزہ اور تناور درخت بن چکا ہے جس پر ماضی کی طرح آئندہ بھی امریکہ اور صیہونی حکومت کی خباثت آلود سرگرمیوں اور دھمکیوں کا کوئی اثر نہیں ہوگا بلکہ وہ یقینا شکست سے دوچار ہوں گے۔ (1)
رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 19 نومبر 2018 کو فقہ کے درس خارج کے آغاز میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے منقول ایک حدیث بیان کی جس میں ان افراد کے اوصاف و خصوصیات کا ذکر ہے جو قیامت کے دن پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بہت قریب جگہ پائیں گے۔
آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی ویب سائٹ KHAMENEI.IR نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے یوم ولادت با سعادت کے موقع پر اس تقریب کی ویڈیو اور متن شائع کی۔
رہبر انقلاب اسلامی کی تقریر کا متن حسب ذیل ہے؛
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کے قومی نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے پروڈیوسرز سے خطاب میں دشمنوں کی ثقافتی یلغار کا حوالہ دیا اور اس کے سد باب اور جوابی حملے کے لئے منصوبہ بندی اور موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ 15 نومبر 2018 کو ہونے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم ثقافتی جنگ سے گزر رہے ہیں۔ اس موقع پر حاضرین نے اپنی گفتگو میں کچھ ضروری موضوعات پر پروگرام بنائے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کے چند اقتباسات پیش کئے جا رہے ہیں؛
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 14 نومبر 2018 کو ایشیئن پیرا گیمز جکارتا 2018 کے مقابلوں کے چیمپیئنوں اور میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں جسمانی طور پر معذور کھلاڑیوں کی اس افتخار آمیز کامیابی کو ان کے پختہ عزم اور خفیہ توانائیوں کے متحرک کرنے کا نتیجہ قرار دیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آپ کی کارکردگی کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ آپ نے یہ ثابت کیا کہ اگر انسان کے وجود میں یا ملک کے اندر موجود اس توانائی کو متحرک کیا جائے جس کی جانب لوگ متوجہ نہیں ہو پاتے تو یقینا بڑی پیشرفت اور کامیابی کا راستہ ہموار ہو سکتا ہے۔ (1)
رہبر انقلاب اسلامی کے خطا کا اردو ترجمہ
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ قزوین کے شہدا پر سیمینار کے منتظمین سے ملاقات میں قزوین کی جغرافیائی، تاریخی اور ثقافتی خصوصیات پر روشنی ڈالی۔ یہ ملاقات 5 نومبر 2018 کو ہوئی تھی اور رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب 11 نومبر 2018 کو قزمین میں سیمینار ہال میں پڑھا گيا۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس خطاب میں فرمایا کہ قزوین کے علما، بزرگان اور ممتاز شہدا اسی طرح اسلامی انقلاب کی تحریک کے دوران اور پھر مقدس دفاع کے وقت سخت آزمائشوں میں قزوین کی خدمات قابل افتحار ہیں۔ (۱)
رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے خراسان جنوبی صوبے کے شہیدوں پر ہونے والے سیمینار کے منتظمین سے خطاب میں فرمایا کہ شہیدوں کو یاد کرنا اور انھیں خراج عقیدت پیش کرنا بہت اہم کام ہے۔ 5 نومبر 2018 کو ہونے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ ختم ہوئے تیس سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن مقدس دفاع کے معاملات اب تک زندہ ہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی کا یہ خطاب مورخہ 11 دسمبر 2018 کو بیرجند کے حسینیہ جماران میں نشر کیا گيا۔ (1)
رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ؛
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 13 آبان 1397 ہجری شمسی مطابق 4 نومبر 2018 کو منائے جانے والے عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کے قومی دن سے ایک روز قبل یعنی 3 نومبر 2018 کو تہران میں حسینیہ امام خمینی میں ہزاروں طلبہ کے اجتماع سے خطاب کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں اربعین امام حسین علیہ السلام کا ذکر کیا اور چار نومبر کو پیش آنے والے تین اہم واقعات کی جانب اشارہ کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے ایران پر شاہی دور والا تسلط دوبارہ قائم کرنے کے لئے گزشتہ چالیس سال سے جاری امریکی سازشوں کی شکست کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ دنیا کے معتبر مفکرین کا اجماع ہے کہ امریکہ کا زوال یقینی ہے جبکہ دوسری جانب ایران اپنے بلند حوصلے، جذبہ عمل، سعی و کوشش اور محنتی نوجوانوں کی برکت سے تابناک مستقبل کی سمت گامزن ہے۔(1)
رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ؛
اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر تہران کے حسینیہ امام خمینی میں ملک بھر کی طلبہ انجمنوں نے عزاداری سید الشہدا کی۔ حضرت امام حسین علیہ السلام کے عاشق طلبہ نے رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگی میں سید الشہدا سے اظہار عقیدت کیا۔ مورخہ 30 اکتوبر 2018 کو عزاداری کے بعد رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے مختصر خطاب میں نوجوانوں کے پاکیزہ قلوب، صادقانہ جذبات اور پاکیزہ ایمان کو فضل و لطف خداوندی کے نزول کا سبب قرار دیا اور اسلام و اسلامی انقلاب کے تمام اعلی اہداف و مقاصد میں ملت ایران کی کامیابی کی دعا کی۔
رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مورخہ 30 مہر 1397 ہجری شمسی مطابق 22 اکتوبر 2018 عیسوی کو عراق و شام میں حرم اہل بیت کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے شہدائے پاسبان حرم کے اہل خانہ سے ایک ملاقات میں حالیہ برسوں میں حرم اہل بیت علیہم السلام کی حفاظت کے عمل کو عباسی دور خلافت میں ان جاں نثاروں کی قربانیوں کے مثل قرار دیا جنہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے سید الشہدا حضرت امام حسین کی قبر کی زیارت کی۔ آپ نے فرمایا کہ اگر اس زمانے میں ان افراد نے قربانیاں نہ دی ہوتیں تو آج حضرت امام حسین علیہ السلام کے عشق و محبت کی شوکت اس انداز سے ساری دنیا کا احاطہ نہ کرتی۔ اس عمل کا سنگ بنیاد انھیں افراد نے رکھا جنہوں نے در حقیقت حضرت امام حسین علیہ السلام کی قبر کی زیارت کے لئے اپنی جانیں قربان کیں۔ آپ کے فرزند بھی ایسے ہی ہیں۔ اگر یہ افراد نہ ہوتے جنہوں نے وہاں جاکر جہاد کیا تو دشمن حضرت امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کے قریب، چند کلومیٹر کے فاصلے تک آ گیا تھا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے علم و دانش کے میدان کے الیٹ طلبہ اور غیر معمولی علمی صلاحیت کے مالک افراد سے خطاب میں فرمایا کہ ملک بھر میں دسیوں ہزار ممتاز نوجوانوں کا مصروف عمل ہونا وطن عزیز کی حقیقی اور امید افزا تصویر کی جھلک ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے 17 اکتوبر 2018 کو دو ہزار ممتاز نوجوانوں سے ملاقات میں مستقبل کے لئے صحیح منصوبہ بندی، ایران کی علمی پیشرفت، انسانی علوم کی حدود میں توسیع، اسلامی نظام اور ممتاز علمی صلاحیت رکھنے والے نوجوانوں کے درمیان سنجیدہ باہمی تعاون، الیٹ افرادی قوت کی دانشمندانہ نگرانی اور اس خزانے سے صحیح استفادہ، ملک کے الیٹ نوجوانوں کے درمیان قومی تشخص اور اعلی اہداف کی جانب رجحان کی تقویت کو ضروری قرار دیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے زور دیکر کہا کہ ایران کے حالات کی غلط، منفی اور مایوس کن تصویر پیش کرنا آج دشمن کا سب سے اہم مشن ہے لیکن فضل پروردگار سے ملک کی مجموعی صورت حال تسلط پسندانہ نظام کے ذریعے پیش کی جانے والی تصویر کے بالکل برعکس ہے۔ (1)
رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے مورخہ 23 مہر 1397 ہجری شمسی مطابق 15 اکتوبر 2018 کو فقہ کے درس خارج کے آغاز میں فوجی افسران اور عہدیداران کے نام حضرت امیر المومنین علیہ السلام کے خط (1) کی تشریح کرتے ہوئے حکام کے بعض فرائض کی نشاندہی کی اور اس خط کو اسلامی نظام کے تمام عہدیداران کے لئے سرلوحہ عمل قرار دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک لاکھ کی گنجائش والے آزادی اسٹیڈیم میں رضاکاروں کے پرشکوہ اجتماع سے خطاب میں زور دیکر کہا کہ نوجوان ملکی مشکلات کو حل کرنے کا اہم ذریعہ ہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے مورخہ 4 اکتوبر 2018 کو اپنے اس خطاب میں ملک کے موجودہ حساس حالات کا جائزہ پیش کیا۔ آپ نے فرمایا کہ امریکی چیخ پکار کرکے، گھٹیا باتیں کرکے اور بے بنیاد خیال آرائی کرکے اپنی طاقت اور ایران کے حالات کے بارے میں بالکل برعکس تصویر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وطن عزیز کے نوجوانوں اور عظیم الشان ملت ایران کو معلوم ہے کہ دشمن کے ترکش کے آخری تیر یعنی پابندیوں کو ناکام بنا کر امریکہ کے منہ پر ایک اور طمانچہ رسید کرنا ہے اور وہ ضرور یہ طمانچہ رسید کرے گی۔(1)
رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ
ہفتہ مقدس دفاع کے موقع پر اور آبادان شہر کا محاصرہ توڑے جانے کی سالگرہ کی مناسبت سے کمانڈروں، جوانوں اور فنکاروں نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ مورخہ26 ستمبر 2018 کو ہونے والی اس یادگار تقریب میں مسلط کردہ جنگ کے زمانے کے مجاہدین اور فنکاروں نے استقامت و مزاحمت، شجاعت و ایمان اور ایثار و شہادت سے متعلق اپنے مشاہدات و تجربات بیان کئے۔ اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے حاضرین سے خطاب کیا (1)۔
ایشیئن گیمز 2018 جکارتا میں الگ الگ مقابلوں میں میڈل جیتنے والے ایرانی کھلاڑیوں نے مورخہ24 ستمبر 2018 کو رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ بے تکلفانہ اور محبت آمیز ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے کھیلوں اور مقابلوں سے متعلق بڑے اہم نکات بیان کئے۔ اس کے ساتھ ہی رہبر انقلاب اسلامی نے نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے پروگراموں میں ملت ایران کی پرجوش اور عقیدتمندانہ شرکت کو بامعنی عمل قرار دیا۔ آپ نے دو دن قبل اہواز میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کا بھی حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ اس تلخ سانحے سے ایک بار پھر ثابت ہوا کہ پیش رفت اور ارتقاء کے اس سفر میں ملت ایران کو بہت سے دشمنوں کا سامنا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ