Skip to main content
  • English
  • Français
  • Español
  • Русский
  • हिंदी
  • Azəri
  • العربية
  • اردو
  • فارسی
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خطاب
  • ملٹی میڈیا
  • سوانح زندگی
  • فکر و نظر
  • نگارش
  • استفتائات و جوابات
خطاب
شرح احادیث
تقاریر
اقتباسات
فرمان
خطوط و پیغامات

کاموں کی انجام دہی میں جذبہ عمل اور جوش و خروش کی ضرورت

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مورخہ پانچ اسفند 1397 ہجری شمسی مطابق 24 فروری 2019 کو فقہ کے درس خارج میں فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ایک حدیث کی تشریح کی۔ یہ حدیث کاموں اور سرگرمیوں میں جوش و خروش اور امور میں عاقبت اندیشی کے بارے میں ہے۔
2019/02/24

اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے سے انکار پر شطرنج کے نوعمر کھلاڑی آرین غلامی کی حوصلہ افزائی

اسلامی جمہوریہ ایران کی شطرنج ٹیم کے نوعمر کھلاڑی آرین غلامی نے حالیہ بین الاقوامی مقابلوں میں اسرائیل سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی سے شطرنج کھیلنے سے انکار کر دیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران چونکہ اسرائیل کو غیر قانونی ریاست مانتا ہے اس لئے وہاں کے کھلاڑیوں سے ایرانی کھلاڑی کسی طرح کا میچ نہیں کھیلتے۔
2019/02/24

اس وقت اسلامی جمہوری نظام بہترین پوزیشن میں اور امریکا کی قیادت میں استکباری محاذ حد درجہ کمزور حالت میں ہے

29 بہمن مطابق 18 فروری کا دن ایران کے اسلامی انقلاب کی تاریخ میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ اس دن شہر تبریز کے عوام نے قم کے مظاہروں کے دوران شہید ہونے والوں کا چہلم منایا جنہیں چالیس دن قبل شاہی حکومت کے ہاتھوں بے رحمی سے قتل کیا گيا تھا۔
2019/02/18

فضائیہ کے کمانڈروں اور جوانوں سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یوم فضائیہ کی مناسبت سے 8 فروری 2019 کو تہران میں حسینیہ امام خمینی میں فضائیہ کے کمانڈروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے سنہ 1979 میں اسی دن فضائیہ کے کمانڈروں کی طرف سے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی بیعت کو شجاعت، اللہ تعالی سے امید وابستہ کرنے، دشمن سے خوفزدہ نہ ہونے اور فریضے پر عمل آوری کا حقیقی مظہر قرار دیا اور فرمایا کہ اس سال 11 فروری کو جشن انقلاب اللہ تعالی کی مدد سے اور انھیں تاریخ ساز عوامل کے زیر سایہ حقیقی معنی میں دشمن شکن ثابت ہوگا اور ملت ایران کی بیداری اور گوناگوں فکری رجحان اور نظریات کے حامل تمام افراد کی شرکت سے گزشتہ برسوں سے زیادہ پرشکوہ انداز میں اس جشن کا انعقاد کیا جائے گا۔
2019/02/08

اللہ کی معرفت حاصل کرنے کا راستہ

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کے انسٹی ٹیوٹ فار کگنیشیو سائنسز کے محققین اور عہدیداران سے ملاقات میں فرمایا کہ انسان کی علمی پیشرفت، عالم خلقت کی حیرت انگیز پیچیدگیوں اور مبہوت کن نظم کی شناخت کے نئے دریچوں کے وا ہونے پر شکر بجا لانا چاہئے کیونکہ اس سے انسان معرفت خداوندی سے نزدیک تر ہوتا ہے۔
2019/01/23

پابندیوں  کے معاملے میں امریکیوں کو جو ہزیمت اٹھانی پڑے گی اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ہوگی

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 9 جنوری 2019 کو مقدس شہر قم کے ہزاروں لوگوں کے اجتماع سے خطاب میں اسلامی جمہوریہ ایران سے امریکہ اور استکبار کی دشمنی کی بنیادی وجہ کو نظر انداز کرنے اور اس سلسلے میں تساہلی سے اجتناب کی ضرورت پر زور دیا۔ 9 جنوری 1978 کے اہل قم کے تاریخی قیام کی مناسبت سے تہران کے حسینیہ امام خمینی میں قم کے ہزاروں لوگوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ انقلاب کی ماہیت و حقیقت اور انقلاب کے اصولوں اور اہداف سے ملت ایران کی وفاداری اور عوام کی شجاعت اس عمیق اور دائمی دشمنی کی اصلی وجہ ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے معروضی حالات میں حکام اور عوام کے بنیادی فرائض پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ عوام بالخصوص کمزور طبقات کی معیشتی مشکلات پر توجہ مرکوز کرنا اس وقت حکام کی سب سے اہم ذمہ داری ہے اور عوام اور حکام کو چاہئے کہ مل کر اپنی ہوشیاری سے امریکہ کی پابندیوں کو مقدس دفاع کے دور کی طرح ایک بار پھر شیطان اکبر کی بے مثال شکست میں تبدیل کر دیں۔ رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے:
2019/01/09

درس خارج فقہ کے آغاز میں گفتگو، سربراہی کے اخروی اثرات کا تذکرہ

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 18 دسمبر 2018 کو فقہ کے درس خارج کے آغاز میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ایک حدیث پیش کی جس میں کسی بھی میدان میں سربراہی اور قیادت کے اخروی اثرات و نتائج کا جائزہ لیا گيا ہے اور انسان کو یہ تعلیم دی گئی ہے کہ کبھی بھی اونچا عہدہ یا کسی شعبے کی سربراہی حاصل کرنے کی کوشش نہ کرے، ایسی کوشش صرف اس صورت میں کرے جب یہ محسوس کر لے کہ یہ اس کا فریضہ ہے۔ اسی ضمن میں رہبر انقلاب اسلامی نے یہ بھی بیان کیا کہ سنہ 1985 میں آپ نے کن حالات میں صدارتی انتخابات میں شرکت کا فیصلہ کیا۔
2018/12/18

شہدا کے اہل خانہ سے  خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے بدھ 12 دسمبر 2018 کو مقدس دفاع کے شہیدوں، شہدائے پاسبان حرم اہل بیت اور ملکی سرحدوں کے محافظ شہیدوں کے اہل خانہ سے ملاقات میں آج کی مومن اور انقلابی نوجوان نسل میں شہادت اور شجاعت کے جذبے کی پرورش کو انقلاب کا معجزہ قرار دیا اور عوام، نوجوانوں نیز ملک کے عہدیداران کو استکباری محاذ اور اس میں سر فہرست امریکا کی سازشوں کی طرف سے ہوشیار رہنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ سب کو چاہئے کہ ملکی معیشت اور قومی پیداوار کی تقویت کے لئے اپنی کوششیں تیز کریں اور عہدیداران اس بات کا خیال رکھیں کہ دشمن کے ظاہری اقدامات اور چرب زبانی کے فریب میں نہ آئیں تاکہ دروازے سے بے دخل کیا جانے والے دشمن کھڑکی سے دوبارہ دراندازی نہ کر سکیں۔ رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ؛
2018/12/12

ریٹائرڈ افراد کو نوکری پر رکھنے کے امتناع سے متعلق قانون پر گفتگو

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 4 دسمبر 2018 کی صبح 'فقہ کے درس خارج' کے آغاز میں ریٹائرڈ افراد کو کام پر رکھنے کے امتناع سے متعلق قانون اور کچھ ریٹایرڈ افراد کو رہبر انقلاب کی اجازت سے کام پر واپس بلائے جانے کے بارے میں ایک طالب علم کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کچھ باتیں کہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے بعض ریٹائرڈ افراد کی خدمات دوبارہ حاصل کئے جانے کے علل و اسباب پر روشنی ڈالی۔ رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ
2018/12/04

اسلامی نظام کے اعلی عہدیداران اور وحدت اسلامی کانفرنس کے مندوبین سے خطاب

پیغمبر ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت 17 ربیع الاول کی مناسبت سے اسلامی نظام کے اعلی عہدیداران اور بتیسویں وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکاء، تہران میں متعین اسلامی ممالک کے سفیروں اور مختلف عوامی طبقات نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ 4 آذر 1397 ہجری شمسی مطابق 25 نومبر 2018 کو ہونے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے زور دیکر فرمایا کہ بشریت کی سعادت و نجات کا واحد راستہ دین اسلام اور نور قرآن کا اتباع ہے۔ آپ نے مسلم اقوام میں روز افزوں اسلامی بیداری اور استقامت کے جذبے کا ذکر کیا اور اس مبارک پیشرفت پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی سراسیمگی کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ ایک نمونہ عمل کے طور پر اسلامی انقلاب ملت ایران کی چالیس سالہ استقامت و مزاحمت کے نتیجے میں آج پاکیزہ اور تناور درخت بن چکا ہے جس پر ماضی کی طرح آئندہ بھی امریکہ اور صیہونی حکومت کی خباثت آلود سرگرمیوں اور دھمکیوں کا کوئی اثر نہیں ہوگا بلکہ وہ یقینا شکست سے دوچار ہوں گے۔ (1) رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ
2018/11/25

قیامت کے دن کون سے افراد پیغمبر اکرم کے بہت قریب ہوں گے

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 19 نومبر 2018 کو فقہ کے درس خارج کے آغاز میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے منقول ایک حدیث بیان کی جس میں ان افراد کے اوصاف و خصوصیات کا ذکر ہے جو قیامت کے دن پیغمبر اکرم صلی  اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بہت قریب جگہ پائیں گے۔ آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی ویب سائٹ KHAMENEI.IR نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے یوم ولادت با سعادت کے موقع پر اس تقریب کی ویڈیو اور متن شائع کی۔ رہبر انقلاب اسلامی کی تقریر کا متن حسب ذیل ہے؛
2018/11/19

قومی نشریاتی ادارے کے پروڈیوسرز سے خطاب  

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کے قومی نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے پروڈیوسرز سے خطاب میں دشمنوں کی ثقافتی یلغار کا حوالہ دیا اور اس کے سد باب اور جوابی حملے کے لئے منصوبہ بندی اور موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ 15 نومبر 2018 کو ہونے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم ثقافتی جنگ سے گزر رہے ہیں۔ اس موقع پر حاضرین نے اپنی گفتگو میں کچھ ضروری موضوعات پر پروگرام بنائے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کے چند اقتباسات پیش کئے جا رہے ہیں؛
2018/11/15

ایشیئن پیراگیمز میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں سے رہبر انقلاب کا خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 14 نومبر 2018 کو ایشیئن پیرا گیمز جکارتا 2018 کے مقابلوں کے چیمپیئنوں اور میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں جسمانی طور پر معذور کھلاڑیوں کی اس افتخار آمیز کامیابی کو ان کے پختہ عزم اور خفیہ توانائیوں کے متحرک کرنے کا نتیجہ قرار دیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آپ کی کارکردگی کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ آپ نے یہ ثابت کیا کہ اگر انسان کے وجود میں یا ملک کے اندر موجود اس توانائی کو متحرک کیا جائے جس کی جانب لوگ متوجہ نہیں ہو پاتے تو یقینا بڑی پیشرفت اور کامیابی کا راستہ ہموار ہو سکتا ہے۔ (1) رہبر انقلاب اسلامی کے خطا کا اردو ترجمہ
2018/11/14

صوبہ قزوین کے شہدا پر سیمینار کے منتظمین سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ قزوین کے شہدا پر سیمینار کے منتظمین سے ملاقات میں قزوین کی جغرافیائی، تاریخی اور ثقافتی خصوصیات پر روشنی ڈالی۔ یہ ملاقات 5 نومبر 2018 کو ہوئی تھی اور رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب 11 نومبر 2018 کو قزمین میں سیمینار ہال میں پڑھا گيا۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ  العظمی خامنہ ای نے اس خطاب میں فرمایا کہ قزوین کے علما، بزرگان اور ممتاز شہدا اسی طرح اسلامی انقلاب کی تحریک کے دوران اور پھر مقدس دفاع کے وقت سخت آزمائشوں میں قزوین کی خدمات قابل افتحار ہیں۔  (۱) رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ
2018/11/11

صوبہ خراسان جنوبی کے شہیدوں پر سیمینار کے منتظمین سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے خراسان جنوبی صوبے کے شہیدوں پر ہونے والے سیمینار کے منتظمین سے خطاب میں فرمایا کہ شہیدوں کو یاد کرنا اور انھیں خراج عقیدت پیش کرنا بہت اہم کام ہے۔ 5 نومبر 2018 کو ہونے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ ختم ہوئے تیس سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن مقدس دفاع کے معاملات اب تک زندہ ہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی کا یہ خطاب مورخہ 11 دسمبر 2018 کو بیرجند کے حسینیہ جماران میں نشر کیا گيا۔ (1) رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ؛
2018/11/05

عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کی مناسبت سے طلبہ سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 13 آبان 1397 ہجری شمسی مطابق 4 نومبر 2018 کو منائے جانے والے عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کے قومی دن سے ایک روز قبل یعنی 3 نومبر 2018 کو تہران میں حسینیہ امام خمینی میں ہزاروں طلبہ کے اجتماع سے خطاب کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں اربعین امام حسین علیہ السلام کا ذکر کیا اور چار نومبر کو پیش آنے والے تین اہم واقعات کی جانب اشارہ کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے ایران پر شاہی دور والا تسلط دوبارہ قائم کرنے کے لئے گزشتہ چالیس سال سے جاری امریکی سازشوں کی شکست کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ دنیا کے معتبر مفکرین کا اجماع ہے کہ امریکہ کا زوال یقینی ہے جبکہ دوسری جانب ایران اپنے بلند حوصلے، جذبہ عمل، سعی و کوشش اور محنتی نوجوانوں کی برکت سے تابناک مستقبل کی سمت گامزن ہے۔(1) رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ؛
2018/11/04

اربعین حسینی کے موقع پر طلبہ کی انجمنوں کی عزاداری کے بعد رہبر انقلاب اسلامی کا مختصر خطاب اور دعائیہ کلمات

اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر تہران کے حسینیہ امام خمینی میں ملک بھر کی طلبہ انجمنوں نے عزاداری سید الشہدا کی۔ حضرت امام حسین علیہ السلام کے عاشق طلبہ نے رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگی میں سید الشہدا سے اظہار عقیدت کیا۔ مورخہ 30 اکتوبر 2018 کو عزاداری کے بعد رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے مختصر خطاب میں نوجوانوں کے پاکیزہ قلوب، صادقانہ جذبات اور پاکیزہ ایمان کو فضل و لطف خداوندی کے نزول کا سبب قرار دیا اور اسلام و اسلامی انقلاب کے تمام اعلی اہداف و مقاصد میں ملت ایران کی کامیابی کی دعا کی۔ رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ
2018/10/30

شہدائے پاسبان حرم کے اہل خانہ سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مورخہ 30 مہر 1397 ہجری شمسی مطابق 22 اکتوبر 2018 عیسوی کو عراق و شام میں حرم اہل بیت کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے شہدائے پاسبان حرم کے اہل خانہ سے ایک ملاقات میں حالیہ برسوں میں حرم اہل بیت علیہم السلام کی حفاظت کے عمل کو عباسی دور خلافت میں ان جاں نثاروں کی قربانیوں کے مثل قرار دیا جنہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے سید الشہدا حضرت امام حسین کی قبر کی زیارت کی۔ آپ نے فرمایا کہ اگر اس زمانے میں ان افراد نے قربانیاں نہ دی ہوتیں تو آج حضرت امام حسین علیہ السلام کے عشق و محبت کی شوکت اس انداز سے ساری دنیا کا احاطہ نہ کرتی۔ اس عمل کا سنگ بنیاد انھیں افراد نے رکھا جنہوں نے در حقیقت حضرت امام حسین علیہ السلام کی قبر کی زیارت کے لئے اپنی جانیں قربان کیں۔ آپ کے فرزند بھی ایسے ہی ہیں۔ اگر یہ افراد نہ ہوتے جنہوں نے وہاں جاکر جہاد کیا تو دشمن حضرت امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کے قریب، چند کلومیٹر کے فاصلے تک آ گیا تھا۔
2018/10/22

علم و دانش کے میدان کے الیٹ نوجوانوں اور با استعداد افراد سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے علم و دانش کے میدان کے الیٹ طلبہ اور غیر معمولی علمی صلاحیت کے مالک افراد سے خطاب میں فرمایا کہ ملک بھر میں دسیوں ہزار ممتاز نوجوانوں کا مصروف عمل ہونا وطن عزیز کی حقیقی اور امید افزا تصویر کی جھلک ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے 17 اکتوبر 2018 کو دو ہزار ممتاز نوجوانوں سے ملاقات میں مستقبل کے لئے صحیح منصوبہ بندی، ایران کی علمی پیشرفت، انسانی علوم کی حدود میں توسیع، اسلامی نظام اور ممتاز علمی صلاحیت رکھنے والے نوجوانوں کے درمیان سنجیدہ باہمی تعاون، الیٹ افرادی قوت کی دانشمندانہ نگرانی اور اس خزانے سے صحیح استفادہ، ملک کے الیٹ نوجوانوں کے درمیان قومی تشخص اور اعلی اہداف کی جانب رجحان کی تقویت کو ضروری قرار دیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے زور دیکر کہا کہ ایران کے حالات کی غلط، منفی اور مایوس کن تصویر پیش کرنا آج دشمن کا سب سے اہم مشن ہے لیکن فضل پروردگار سے ملک کی مجموعی صورت حال تسلط پسندانہ نظام کے ذریعے پیش کی جانے والی تصویر کے بالکل برعکس ہے۔ (1) رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ 
2018/10/17

فقہ کے درس خارج کے آغاز میں طرز حکومت کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کی بصیرت افروز گفتگو

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے مورخہ 23 مہر 1397 ہجری شمسی مطابق 15 اکتوبر 2018 کو فقہ کے درس خارج کے آغاز میں فوجی افسران اور عہدیداران کے نام حضرت امیر المومنین علیہ السلام کے خط (1) کی تشریح کرتے ہوئے حکام کے بعض فرائض کی نشاندہی کی اور اس خط کو اسلامی نظام کے تمام عہدیداران کے لئے سرلوحہ عمل قرار دیا۔
2018/10/15

تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں دسیوں ہزار رضاکاروں کے اجتماع سے خطاب، کلیدی مسائل پر گفتگو

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک لاکھ کی گنجائش والے آزادی اسٹیڈیم میں رضاکاروں کے پرشکوہ اجتماع سے خطاب میں زور دیکر کہا کہ نوجوان ملکی مشکلات کو حل کرنے کا اہم ذریعہ ہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے مورخہ 4 اکتوبر 2018 کو اپنے اس خطاب میں ملک کے موجودہ حساس حالات کا جائزہ پیش کیا۔ آپ نے فرمایا کہ امریکی چیخ پکار کرکے، گھٹیا باتیں کرکے اور بے بنیاد خیال آرائی کرکے اپنی طاقت اور ایران کے حالات کے بارے میں بالکل برعکس تصویر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وطن عزیز کے نوجوانوں اور  عظیم الشان ملت ایران کو معلوم ہے کہ دشمن کے ترکش کے آخری تیر یعنی پابندیوں کو ناکام بنا کر امریکہ کے منہ پر ایک اور طمانچہ رسید کرنا ہے اور وہ ضرور یہ طمانچہ رسید کرے گی۔(1) رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ 
2018/10/04

ہفتہ مقدس دفاع کے موقع پر مقدس دفاع کی یادیں تازہ کرنے والی تقریب کا اہتمام

ہفتہ مقدس دفاع کے موقع پر اور آبادان شہر کا محاصرہ توڑے جانے کی سالگرہ کی مناسبت سے کمانڈروں، جوانوں اور فنکاروں نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ مورخہ26  ستمبر  2018 کو ہونے والی اس یادگار تقریب میں مسلط کردہ جنگ کے زمانے کے مجاہدین اور فنکاروں نے استقامت و مزاحمت، شجاعت و ایمان اور ایثار و شہادت سے متعلق اپنے مشاہدات و تجربات بیان کئے۔ اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے حاضرین سے خطاب کیا (1)۔
2018/09/26

ایشیئن گیمز انڈونیشیا میں میڈل جیتنے والے ایرانی ٹیم کے کھلاڑیوں سے خطاب

ایشیئن گیمز 2018 جکارتا میں الگ الگ مقابلوں میں میڈل جیتنے والے ایرانی کھلاڑیوں نے مورخہ24 ستمبر 2018 کو رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ بے تکلفانہ اور محبت آمیز ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے کھیلوں اور مقابلوں سے متعلق بڑے اہم نکات بیان کئے۔ اس کے ساتھ ہی رہبر انقلاب اسلامی نے نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے پروگراموں میں ملت ایران کی پرجوش اور عقیدتمندانہ شرکت کو بامعنی عمل قرار دیا۔ آپ نے دو دن قبل اہواز میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کا بھی حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ اس تلخ سانحے سے ایک بار پھر ثابت ہوا کہ پیش رفت اور ارتقاء کے اس سفر میں ملت ایران کو بہت سے دشمنوں کا سامنا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ
2018/09/24

امام خمینی نیول یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شمالی ایران کے علاقے نوشہر میں واقع نیول سائنسز کیڈٹ یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کیا۔ 9 ستمبر 2018 کو فوج کے افسران اور جوانوں سے اپنے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے فوج کے مختلف شعبوں کے فرائض پر روشنی ڈالی اور ساتھ ہی قومی و علاقائی مسائل کا جائزہ لیا۔(1) رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ  پیش خدمت ہے؛
2018/09/09

ماہرین اسمبلی کے سربراہ اور ارکان سے خطاب، قومی یکجہتی کی ضرورت پر تاکید

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ماہرین اسمبلی کے اجلاس کے بعد اسمبلی کے سربراہ اور ارکان سے خطاب میں اس آئینی ادارے کی کارکردگی کی تعریف کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے 6 ستمبر 2018 کو ہونے والی اس ملاقات میں قومی اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر خاص تاکید کی۔ (1) رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے؛
2018/09/06

ہفتہ حکومت کی مناسبت سے صدر مملکت اور کابینہ کے ارکان سے خطاب

ہفتہ حکومت کی مناسبت سے صدر روحانی اور کابینہ کے ارکان نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ 29 اگست 2018 کو ہونے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے عید غدیر کا ذکر کیا ساتھ ہی اہم ترین قومی مسائل اور خارجہ پالیسی سے متعلق امور پر روشنی ڈالی۔ رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے؛ (1)
2018/08/29

عوام سے خطاب، قومی مسائل کا جائزہ، امریکہ کے سلسلے میں دنداں شکن موقف کا اعلان

مختلف عوامی طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں لوگوں نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ 13 اگست 2018 کی اس ملاقات میں ملک کے گوشہ کنار سے تہرانے آنے والے ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے ملک کے معاشی حالات اور ایران کے تعلق سے امریکہ کی پالیسیوں اور سازشوں پر روشنی ڈالی اور اسلامی نظام کا موقف بیان کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ؛
2018/08/13

حجاج کرام کی خدمات انجام دینے والے اداروں کے عہدیداروں سے خطاب

حجاج کرام کی خدمات انجام دینے والے اداروں کے عہدیداروں نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ 16 جولائی 2018 کو ہونے والی ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے حجاج کی خدمت کو ایک بڑی سعادت قرار دیا اور ضروری ہدایات دیں۔(1) رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ
2018/07/16

امام حسین علیہ السلام کیڈٹ یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جو مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر بھی ہیں مورخہ 30 جون 2018 کو امام حسین علیہ السلام کیڈٹ یونیورسٹی کی تقریب میں شرکت کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں اسلامی جمہوریہ کی موجودہ قوت و طاقت اور علاقائی و عالمی پوزیشن کو بیان کیا اور ملک کو مزید آگے لے جانے کی ضرورت پر زور دیا دیا ہے۔ (1)
2018/06/30

عدلیہ کے سربراہ اور عہدیداران سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب، عوام کا اعتماد حاصل کرنے پر تاکید

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عدلیہ کے سربراہ اور عہدیداران سے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ عدلیہ پر عوام کو اتنا اعتماد ہونا چاہئے اور یہ اطمینان ہونا چاہئے کہ اگر کہیں ان کی حق تلفی ہوئی ہے تو عدلیہ سے رجوع کرتے ہی وہ اپنا حق حاصل کر لیں گے۔22  جون 2018 کو ہونے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے زور دیا کہ عدلیہ اپنی سرگرمیوں اور اقدامات سے عوام کو آگاہ رکھے۔ (1) رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ
2018/06/22

پارلیمنٹ کے ارکان اور کارکنان سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ  العظمی خامنہ ای نے مورخہ 20 جون 2018  کو پارلیمنٹ کے ارکان سے خطاب میں قانون سازی اور نگرانی کے موضوع پر رہنما گفتگو کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے ملکی حالات کا جائزہ پیش کرتے ہوئے ذمہ داریوں کو گوش گزار کیا۔ (1) رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے؛
2018/06/20

عید فطر کے دن اسلامی نظام کے عہدیداروں اور اسلامی ممالک کے سفیروں کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

عید فطر کے دن اسلامی نظام کے عہدیداروں، تہران میں متعین اسلامی ممالک کے سفیروں اور مختلف عوامی طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ 15 جون 2018 کو ہونے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں عید کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اتحاد بین المسلمین کی ضرورت پر تاکید کی۔ رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ پیش  خدمت ہے؛
2018/06/15

نماز عید کے خطبے، ماہ رمضان، عید الفطر، عالمی یوم قدس کے جلوسوں اور سیاسی مسائل کا جائزہ

تہران میں مصلائے امام خمینی میں عید الفطر کی مرکزی نماز ادا کی گئی۔ نماز کی امامت رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کی۔ 15 جون 2018 کو نماز عید کے خطبوں میں رہبر انقلاب اسلامی نے ماہ رمضان المبارک کی خصوصیات، عید الفطر کی اہمیت، شبہائے قدر کی کیفیت، عالمی یوم قدس اور کچھ سیاسی مسائل کا جائزہ لیا۔
2018/06/15

امام خمینی کی انتیسویں برسی کی مناسبت سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے امام خمینی کی انتیسویں برسی کے موقع پر اپنےخطاب میں امام خمینی کی شخصیت کو کچھ پہلؤوں پر روشنی ڈالی۔ 4 جون 2018 کو برسی کے پروگرام میں عقیدتمندوں کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی نے مختلف حالات میں امام خمینی کے طرز عمل کا جائزہ لیا ساتھ ہی اہم ملکی مسائل کی طرف بھی اشارہ کیا۔ (1) رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے؛
2018/06/04

نواسہ رسول حضرت امام حسن علیہما السلام کے یوم ولادت کے موقع پر شعرا و ادبا سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نواسہ رسول حضرت امام حسن علیہما السلام کے یوم ولادت با سعادت کی مناسبت سے شعرا و ادبا سے خطاب میں فارسی شاعری کی خصوصیات پر روشنی ڈالی۔ عفت کلام کے زاوئے سے آپ نے فارسی اور عربی شاعری کا تقابلی جائزہ لیا۔ 30 مئی 2018 مطابق 14 رمضان المبارک کی شب ہونے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے اہم اور کلیدی قومی مسائل پر شعرا کی توجہ اور فن شعر کی مدد سے ان مسائل کو بیان کئے جانے پر زور دیا۔ (۱) رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے؛
2018/05/30

حسینیہ امام خمینی میں طلبہ کے اجتماع سے خطاب، ملکی مسائل پر بڑی صراحت کے ساتھ گفتگو

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یونیورسٹی طلبہ کے اجتماع سے خطاب میں انقلاب، اسلام، اسلامی نظام، انقلابی اقدار، نوجوانوں کی ذمہ داریوں، قومی مسائل جیسے گوناگوں موضوعات پر بہت تفصیل سے گفتگو کی۔ ماہ رمضان المبارک میں 28 مئی 2018 کو تہران کے حسینیہ امام  خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی سے طلبہ کی ملاقات میں پہلے بعض طلبہ نے اپنے نظریات بیان کئے اور متعدد مسائل پر تنقیدیں کیں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے تنقید کے جذبے کی تعریف کی اور اسے اہم اور کلیدی مسائل میں نوجوانوں کی دلچسپی کا شاخسانہ قرار دیا۔ (۱) رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے؛
2018/05/28

ماہ رمضان المبارک میں اسلامی نظام کے حکام اور کارگزاروں کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بدھ 23 مئی 2018 کو مقننہ، مجریہ اور عدلیہ کے سربراہوں نیز اسلامی نظام کے عہدیداران اور کارگزاروں سے ملاقات میں ملت ایران اور اسلامی جمہوری نظام سے امریکہ کی بنیادی، دائمی اور گہری دشمنی کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ عہدیداران اگر اپنے فرائض پر صحیح انداز میں عمل کرتے ہیں تو اس حالیہ مسئلے میں امریکہ کی شکست یقینی اور بالکل طے ہے۔ تہران کے حسینیہ امام خمینی میں 7 رمضان المبارک کو اپنے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے دو کلی موضوعات؛ 'امریکہ، ایٹمی ڈیل اور یورپ کے سلسلے میں مناسب طرز عمل' اور 'ملک کے اندر اقتصادی مسائل کو حل کرنے والے اقدامات کے لازمی تقاضوں' کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ایران اور مغرب کے روابط کے سلسلے میں کئی عبرت آموز تجربات کا ذکر کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے یورپ کے ساتھ ایٹمی معاہدہ جاری رکھنے کے لئے ضروری گیرنٹی کی بھی تشریح کی۔ (1) رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے؛
2018/05/23

ماہ رمضان کے آغاز کی مناسبت سے 'انس با قرآن' نشست کا انعقاد

بہار قرآن کے مہینے رمضان المبارک کے پہلے دن تہران کا حسینیہ امام خمینی کلام اللہ کی نورانیت سے روشن ہو گیا۔ 17 مئی 2018 کو 'انس با قرآن' کے عنوان سے نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں قاریوں نے تلاوت کلام پاک کی جبکہ مناجات اور نعتیہ اشعار بھی پیش کئے گئے۔ یہ پروگرام تین گھنٹے تک چلا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ دنیائے اسلام کی موجودہ مشکلات منجملہ فلسطین کی افسوسناک صورت حال، صیہونی حکومت کے جرائم یہ سب کچھ قرآن سے مسلم امہ کی دوری کا نتیجہ ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا  اردو ترجمہ پیش خدمت ہے (1)
2018/05/17

'اسلامی علوم کی پیدائش اور ترویج میں شیعہ مسلک کا کردار' سیمینار کے مندوبین سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پیر کی صبح 'اسلامی علوم کی پیدائش اور ترویج میں شیعہ مسلک کا کردار' سیمینار کے مندوبین سے خطاب میں فرمایا کہ آج دنیائے اسلام کی سب سے اہم ضرورت اتحاد و یکجہتی نیز تمام علوم میں پیشرفت کے لئے سنجیدہ اقدامات اور سرگرمیاں ہیں۔ 12 مئی 2018 کو اپنے اس خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے زور دیکر کہا کہ آج عالم اسلام میں بیداری پیدا ہو چکی ہے اور اہل مغرب کی جانب سے اس کے انکار کی کوششوں کے باوجود یہ بیداری اسلام کی جانب بڑھتے رجحان کا مقدمہ اور بہتر مستقبل کی نوید ہے۔ (1) رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے؛
2018/05/12

ٹیچرز ٹریننگ یونیورسٹی 'دانشگاہ فرھنگیان' میں رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای بدھ 9 مئی 2018 کی صبح ہفتہ استاد کی مناسبت سے فرھنگیانیونیورسٹی میں تشریف لے گئے اور یونیورسٹی کے ہزاروں طلبہ اور اساتذہ سے خطاب میں اساتذہ کی بلند شان و منزلت کی قدردانی کرتے ہوئے اس پر توجہ دئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے ایٹمی معاہدے سے باہر نکل جانے کے امریکی صدر کے اعلان اور اس کے بعد ایران کی حکومت کے رد عمل کے سلسلے میں اہم نکات بیان کئے۔ (1) رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ حسب ذیل ہے؛
2018/05/09
  • » ابتدائی
  • › گزشتہ
  • …
  • 3
  • 4
  • 5
  • 6
  • 7
  • 8
  • 9
  • 10
  • 11
  • …
  • اگلا>
  • آخری »

آخری فتح جو زیادہ دور نہیں، فلسطینی عوام اور فلسطین کی ہوگی۔

2023/11/03
خطاب
  • تقاریر
  • فرمان
  • خطوط و پیغامات
ملٹی میڈیا
  • ویڈیو
  • تصاویر
  • پوسٹر
  • موشن گراف
سوانح زندگی
  • سوانح زندگی
  • ماضی کی یاد
فورم
  • فیچرز
  • مقالات
  • انٹرویو
نگارش
  • کتب
  • مقالات
مزيد
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • امام خمینی
  • استفتائات و جوابات
All Content by Khamenei.ir is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License.