ایران میں 'محبین اہلبیت علیہم السلام اور مسئلہ تکفیریت' بین الاقوامی کانفرنس ہوئی۔ اس کانفرنس کے مندوبین نے 23 نومبر 2017 کو رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں اتحاد بین المسلمین کی ضرورت پر زور دیا اور اہلبیت پیغمبر کے محور کو اللہ تعالی، پیغمبر اکرم اور قرآن کریم کی طرح اتحاد کا اچھا محور قرار دیا۔ (1)
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ کرمان شاہ کے زلزلے سے متاثرین کی مشکلات و مسائل کے جائزے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کیا۔ 21 نومبر 2017 کے اپنے اس خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے قدرتی آفات کے بعد ریسکیو آپریشن، امداد رسانی اور باز آبادکاری کے مراحل کے تعلق سے اپنے ذاتی تجربے کی روشنی میں کچھ اہم نکات بیان کئے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے زلزلے سے متاثرہ صوبے کرمان شاہ کا دورہ کیا۔ 20 نومبر 2017 کو زلزلے سے متاثرین کے درمیان رہبر انقلاب اسلامی نے اپنی گفتگو میں لوگوں کا غم بانٹنے کی کوشش کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 14 نومبر 2017 کو مجریہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہوں سے اپنی ملاقات میں صوبہ کرمان شاہ کے زلزلے کا ذکر کیا اور متاثرین کے تعلق سے عہدیداران کے جذبات کی قدردانی کرتے ہوئے اس بات پر تاکید فرمائی کہ امداد رسانی اور باز آبادکاری کا کام تسلسل سے جاری رہنا چاہئے۔
صوبہ قم کے شہید علما اور مجاہدین پر کانفرنس کا اہتمام کرنے والی منتظمہ کمیٹی نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات 13 نومبر 2017 کو انجام پائی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر ملک کی حفاظت اور جہاد میں علمائے دین کی شراکت کی اہمیت اور اثرات کا جائزہ لیا۔ رہبر انقلاب اسلامی کے اس خطاب کی کاپیاں 30 دسمبر 2017 کو قم میں اس کانفرنس میں تقسیم کی گئیں۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے معروف فقیہ اور فلسفی علامہ تقی جعفری کے فلسفیانہ نظریات کا جائزہ لینے کے لئے منعقد ہونے والے سیمیار کے منتظمین سے ملاقات میں علامہ تقی جعفری کی علمی شخصیت کے بڑے دلچسپ اور اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ 13 نومبر 2017 کی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے علامہ تقی جعفری پر سیمینار منعقد کئے جانے پر اظہار مسرت کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب ملاحظہ ہو؛
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 13 نومبر 2017 کو صوبہ قم اور صوبہ مشرقی آذربائیجان کے ثقافتی شعبے کے عہدیداران اور کارکنان سے گفتگو میں اربعین امام حسین علیہ السلام سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ اربعین کے موقع پر زائرین اور عقیدتمندوں کا پیدل سفر بڑی عجیب شئے ہے۔ خطاب کے کچھ اقتباسات؛
اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ملک بھر کی یونیورسٹیوں کی طلبہ یونینوں کے ارکان تہران کے حسینیہ امام خمینی میں پہنچے اور عزاداری کے پروگرام میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے طلبہ کی تقریروں اور نوحہ و مجلس کے بعد مختصر گفتگو کی اور صراط مستقیم پر ثابت قدم رہنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ 9 نومبر 2017 کی اس تقریر میں آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ یہ سفر کافی دشوار ہے لیکن اس کا انجام بہت نیک ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 6 نومبر سنہ 2017 کے 'درس خارج فقہ' میں اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر زائرین کے پیدل سفر کے تعلق سے کچھ نکات بیان کئے جو حسب ذیل ہیں؛
ایران کے اسلامی انقلاب کی تاریخ میں 13 آبان مطابق 4 نومبر کی تاریخ خاص اہمیت کی حامل ہے اور اسے ایران میں استکبار سے مقابلے کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اسی تاریخ میں اسلامی انقلاب اور اسلامی جمہوری نظام کے معمار امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کو جلا وطن کیا گيا، اسی تاریخ میں شاہی حکومت نے اسکولی طلبہ پر وحشیانہ حملہ کرکے ان کا قتل عام کیا اور اسی تاریخ میں ایرانی طلبہ نے تہران میں امریکی سفارت خانے پر قبضہ کر لیا جو سفارتی سرگرمیوں کے بجائے جاسوسی کے مرکز میں تبدیل ہو گیا تھا۔ اسی مناسبت سے طلبہ نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ 11 آبان مطابق 2 نومبر 2017کی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں اہم نکات پر روشنی ڈالی۔
محسن حججی شہید کے والدین، اہلیہ اور دیگر اہل خانہ نے 3 اکتوبر 2017 کو رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے سوگوار خاندان کو تعزیت پیش کی اور شہید محسن حججی کی منفرد خصوصیات کے بارے میں گفتگو کی۔
حرم اہلبیت علیہم السلام کے دفاع میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے دلیر سپاہی محسن حججی شہید کے پاکیزہ جنازے کے قریب شہید کے اہل خانہ سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی گفتگو؛
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 30 شہریور 1396 ہجری شمسی مطابق 21 ستمبر 2017 کو ماہرین اسمبلی کے سربراہ آیت اللہ احمد جنتی اور دیگر ارکان سے اپنی ملاقات میں اس اسمبلی کی اہمیت اور اس کے ارکان کی منفرد حیثیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کچھ تجاویز دیں، رہبر انقلاب اسلامی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے جارحانہ بیان اور جھوٹے الزامات کا دنداں شکن جواب دیا۔ (1(
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے امین پولیس اکیڈمی کی تقریب میں شرکت کی اور اس موقع پر اپنے خطاب میں پولیس فورس کی اہمیت اور خصوصیات پر روشنی ڈالی۔ 17 ستمبر 2017 کی اس تقریر میں رہبر انقلاب اسلامی نے ملکی و علاقائی مسائل کا جائزہ لیا۔ (۱)
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے صوبہ تہران کے دینی مدارس کے طلاب سے خطاب میں طلاب علم دین کے تعلق سے ماضی اور زمانہ حال کے حالات کے فرق کو بیان کیا اور اس بدلے ہوئے دور میں طلاب کی ذمہ داریوں کی نشاندہی کی۔ 28 اگست 2017 کی اس تقریر میں رہبر انقلاب اسلامی نے انتہائی کارساز ہدایات دیں۔ (1)
رہبر انقلاب اسلامی نے مغربی ملکوں کے نوجوانوں کے نام تحریر کردہ اپنے خطوط میں کلیدی سیاسی و سماجی نکات اور دہشت گردی کے علل و اسباب اور راہ حل پر روشنی ڈالی تھی۔ ان خطوط کے اہم نکات اور پہلوؤں کی پیشکش کرنے والی تشہیراتی سرگرمیاں انجام دی گئیں۔ یہ کام اسلامی انقلاب تحقیقاتی-ثقافتی ادارے نے انجام دیا۔ حسینیہ امام خمینی میں اس ادارے نے نشر و اشاعت اور تشہیرات کے شعبے میں انجام دئے گئے کاموں کی نمائش کا اہتمام کیا جس کا معائنہ رہبر انقلاب اسلامی نے بھی کیا۔ 23 اگست 2016 کو ادارے کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی نے ادارے کی کاوشوں کی قدردانی کی۔ (۱)
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے 21 اگست 2017 کو صوبہ یزد اور ہمدان کے ثقافتی شعبوں کے عہدیداران سے خطاب میں نوجوان نسل میں انقلابی جذبے کی تقویت پر زور دیتے ہوئے شہید محسن حججی کو انقلاب کے جدید ثمرات کا نمونہ قرار دیا۔
فقیہ خراسانی کے لقب سے مشہور آيت اللہ الحاج شیخ غلام رضا یزدی مرحوم پر سیمینار کے منتظمین نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات 21 اگست 2017 کو انجام پائی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کچھ کلیدی نکات کی جانب اشارہ کیا۔ دو ہزار اٹھارہ میں یزد میں اس سیمینار کا انعقاد ہوا تو رہبر انقلاب اسلامی کا یہ خطاب شائع کیا گیا (1)۔
اس خطاب کا اردو ترجمہ حسب ذیل ہے
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے بارہویں صدارتی دور کے لئے حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی کو ملنے والے عوامی مینڈیٹ کی توثیق کی تقریب سے خطاب میں انتخابات اور جمہوریت کی خصوصیات کا ذکر کیا۔ 3 اگست 2017 کے اپنے اس خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے استقامتی معیشت اور روزگار کو اہم ترجیح قرار دیا۔ (۱)
ادارہ حج و زیارات کے عہدیداران اور کارکنان نے حج سے پہلے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں حجاج کرام کے لئے انجام دئے گئے انتظامات کی تشریح کی گئی اور رہبر انقلاب اسلامی نے ادارہ حج کے عہدیداران اسی طرح حجاج کرام کو کچھ ہدایات دیں۔ یہ ملاقات 1396/05/08 ہجری شمسی مطابق 30 جولائی 2017 کو انجام پائی۔ (۱)
عید الفطر کے دن اسلامی نظام کے اعلی عہدیداران، تہران میں متعین اسلامی ملکوں کے سفیروں اور عوامی طبقات نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ 26 جون 2017 کی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں عالم اسلام کے مسائل کا ذکر کیا اور مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا سب سے اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے مسلمانوں کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ (۱)
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے نماز عید الفطر کے خطبوں میں تمام مسلمانوں کو عید فطر کی مبارکباد پیش کی۔ ماہ رمضان میں چھائے رہنے والے روحانی ماحول کا ذکر کیا۔ 26 جون 2017 کو رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے اس خطاب میں عالم اسلام کے مسائل کے سلسلے میں دو ٹوک انداز میں موقف بیان کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے 21 جون 2017 کو اساتذہ، محققین اور چنندہ علمی شخصیات سے خطاب میں یونیورسٹی کے مسائل، تعلیم و تربیت کے شعبے سے متعلق امور اور علمی پیشرفت کے تعلق سے کلیدی نکات کا جائزہ لیا۔ (1)
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 18 جون 2017 کو حرم اہل بیت علیہم السلام کی حفاظت کرتے ہوئے درجہ شہادت پر فائز ہونے والے مجاہدین اور ایران کی سرحدوں کی حفاظت کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کے اہل خانہ سے ملاقات میں شہادت کو اللہ اور بندے کے درمیان انجام پانے والا ایک تقدیر ساز سودا قرار دیا۔ (1)
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے سترہ رمضان المبارک کو ملک کے اعلی حکام سے خطاب میں ماہ رمضان کی فضیلتوں اور اس مہینے کے بافضیلت لمحات سے کسب فیض کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 12 جون 2017 کی اپنی اس تقریر میں رہبر انقلاب اسلامی نے داخلی و خارجہ امور پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور ترجیحات کا ذکر کیا۔ (1)
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے 10 جون 2017 کو نواسہ رسول حضرت امام حسن علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کی مناسبت سے شعرا و ادبا سے خطاب میں فن شاعری کی خصوصیات اور اس کے درست استعمال کے تعلق سے اہم نکات بیان کئے۔ (1)
ملک کے یونیورسٹی طلبہ نے 7 جون 2017 کو رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ ماہ رمضان المبارک میں حسینیہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ میں انجام پانے والی اس ملاقات میں طلبہ نے مختلف موضوعات پر اپنے نظریات بیان کئے جس کے بعد رہبر انقلاب اسلامی نے اپنی تفصیلی گفتگو میں طلبہ کے سوالوں کے جواب دئے اور گوناگوں موضوعات پر روشنی ڈالی۔ (1)
اسلامی جمہوریہ ایران میں اتوار چودہ خرداد مطابق 4 جون 2017 کو بانی انقلاب اسلامی اور اسلامی جمہوری نظام کے معمار امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس مناسبت سے مرکزی پروگرام دار الحکومت تہران کے جنوب میں واقع امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر منعقد ہوا جس میں عقیدت مندوں کے جم غفیر، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای، اسلامی نظام کے اعلی حکام اور غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی شخصیت پر روشنی ڈالی اور ملکی و علاقائی و عالمی حالات کا جائزہ لیا۔
ماہ رمضان المبارک شروع ہوا تو حسینہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ میں محفل 'انس با قرآن' کا انعقاد ہوا جس میں ملک کے قاریان کرام نے شرکت کی۔ 27 مئی 2017 کی اس تقریب میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای بھی شریک ہوئے اور آپ نے اس موقع پر اپنے خطاب میں اسلامی انقلاب سے قبل اور انقلاب کے بعد قرآن کی جانب عوام کے رجحان اور قرآنی مفاہیم کے ادراک کی کیفیت پر روشنی ڈالی۔ (1)
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے خرم شہر کی آزادی کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب 'مقدس دفاع کی یادوں کی رات' سے خطاب میں جنگ کے ایام کے حالات پر روشنی ڈالی۔ 24 مئی 2017 کو منعقدہ تقریب میں رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب سے قبل کچھ مقررین نے جنگ کے ایام کے اپنے تجربات بیان کئے۔
قرآن و بشریات (humanities) کے موضوع پر پہلا بین الاقوامی سیمینار ایران میں منعقد ہوا۔ سیمینار کی منتظمہ کمیٹی نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی اور آپ سے تجاویز و ہدایات کی درخواست کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے 22 مئی 2017 کو ہونے والی اس ملاقات میں اس موضوع پر سیمینار کے انعقاد کی تعریف کی اور اہم تجاویز دیں۔ (۱(
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صدارتی انتخابات اور شہری و دیہی کونسلوں کے انتخابات سے قبل اپنے ایک اہم خطاب میں الیکشن کے تعلق سے کلیدی نکات پر روشنی ڈالی۔ 17 مئی 2017 کے اپنے اس خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے انتخابات سے وابستہ حکام، امیدواروں اور رائے دہندگان کو اہم ہدایات دیں۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے امام حسین علیہ السلام کیڈٹ یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب میں ماہ شعبان اور ولادت حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ذیل میں کلیدی نکات بیان کئے۔ 10 مئی 2017 کے اس خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے امام حسین علیہ السلام کیڈٹ یونیورسٹی کی خدمات کی قدردانی کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہفتہ استاد کی مناسبت سے اساتذہ اور علمی شخصیات سے اپنی ملاقات میں کلیدی مسائل پر گفتگو کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے آئندہ نسل کی تربیت میں استاد کے کردار اور ذمہ داری کی کلیدی حیثیت اور اس کے ثمرات و نتائج پر روشنی ڈالی۔ یہ ملاقات 7 مئی 2017 کو انجام پائی۔ (1)
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے یوم محنت کشاں کی مناسبت سے اپنے خطاب میں محنت کش طبقے کی اہمیت اور اسلام کے نقطہ نگاہ سے اس طبقے کی فضیلت بیان کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے 30 اپریل 2017 کے اپنے خطاب میں ملک کے محنت کش طبقے کے مسائل بھی بیان کئے اور انھیں حل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ (1)
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 30 اپریل 2017 کو فقہ کے درس خارج کے آغاز میں شکر نعمت اور کفران نعمت کے موضوع پر امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول حدیث کی تشریح کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید بعثت پیغمبر ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی مناسبت سے ملک کے اعلی عہدیداروں، تہران میں متعین اسلامی ممالک کے سفیروں اور عوامی طبقات سے خطاب میں مقصد بعثت پیغمبر پر روشنی ڈالی۔ 25 اپریل 2017 کے اس خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے عالم اسلام کے معروضی حالات و مسائل کا ذکر کیا اور راہ حل کی نشاندہی کی۔ (1)
یوم مسلح افواج کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فوجی کمانڈروں اور اہلکاروں سے خطاب کیا۔ مورخہ 19 اپریل 2017 کے اپنے اس خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے ہجری شمسی کیلنڈر کے نئے سال کی مبارکباد پیش کی اور یوم مسلح افواج کے تعین کے امام خمینی کے دور اندیشانہ فیصلے کی قدردانی کی۔ (1)
نئے ہجری شمسی سال کے آغاز پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حسب معمول مشہد مقدس میں فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ اقدس میں عظیم الشان اجتماع سے خطاب میں اہم ترین قومی مسائل، سیاسی، سماجی، ثقافتی و اقتصادی امور پر روشنی ڈالی۔ یہ تقریر 1 فروردین 1396 مطابق 21 مارچ 2017 کو ہوئی۔ (1)
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے مداحان اہل بیت سے خطاب میں بنت رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شخصیت کے بارے میں گفتگو کی اور ساتھ ہی مداحوں کی اہمیت اور ذمہ داریوں کی نشاندہی کی۔ ایران میں مداح ان افراد کو کہا جاتا ہے جو اپنی خوش الحانی کی مدد سے فضائل اہلبیت منظوم شکل میں پیش کرتے ہیں۔ (۱)