Skip to main content
  • English
  • Français
  • Español
  • Русский
  • हिंदी
  • Azəri
  • العربية
  • اردو
  • فارسی
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خطاب
  • ملٹی میڈیا
  • سوانح زندگی
  • فکر و نظر
  • نگارش
  • استفتائات و جوابات
خطاب
شرح احادیث
تقاریر
اقتباسات
فرمان
خطوط و پیغامات

مولوی عبدالواحد ریگي کے اغوا اور شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

رہبر انقلاب اسلامی نے مولوی عبدالواحد ریگي کے اغوا اور شہادت کے تلخ واقعے کے بعد ایک پیغام جاری کر کے کہا ہے کہ جن شیطان صفت افراد نے اس جرم کا ارتکاب کیا ہے وہ ایسے روسیاہ زرخرید لوگ ہیں جو بلوچ ہم وطنوں کی سعادت اور ایرانی قوموں کے اتحاد کو نقصان پہنچانے والے دشمنوں کی خدمت کر رہے ہیں۔  آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس تلخ واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ دار اداروں کی جانب سے مجرموں کو جلد از جلد پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچانے پر زور دیا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن درج ذیل ہے: جناب مولوی عبدالواحد ریگي رحمۃ اللہ علیہ کے اغوا اور اس خیرخواہ اور بہادر عالم دین کو شہید کر دئے جانے کے تلخ واقعے پر مجھے گہرا دکھ پہنچا۔ جن شیطان صفت افراد نے اس جرم کا ارتکاب کیا ہے وہ ایسے روسیاہ زرخرید عناصر ہیں جو بلوچ ہم وطنوں کی سعادت اور ایرانی قوموں کے اتحاد کو نقصان پہنچانے والے دشمنوں کی خدمت کر رہے ہیں۔ ذمہ دار اداروں کا فرض ہے کہ وہ مجرموں کو پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچائيں اور یہ کام جلد از جلد اور پوری سنجیدگي سے ہونا چاہیے۔ میں شہید کے اہل خانہ اور بلوچستان کے تمام لوگوں خاص طور پر خاش اور ایرانشہر کے عوام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور سبھی کے لیے رحمت الہی کی دعا کرتا ہوں۔ سید علی خامنہ ای 14 دسمبر 2022
2022/12/14

سینیئر عہدیدار رستم قاسمی کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام میں، انقلابی اور انتھک‎ ‎خدمات انجام دینے والے ‏عہدیداروں میں سے ایک جناب رستم قاسمی کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔ ‏ تعزیتی پیغام حسب ذیل ہے‎:‎ بسم اللہ الرحمن الرحیم مرحوم و مغفور جناب رستم قاسمی رحمت اللہ علیہ کے انتقال پر میں ان کے محترم خانوادے، دوستوں اور رفقائے کار کی ‏خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔ مرحوم ملک کے انقلابی، خدمت گزار اور انتھک خدمات انجام دینے والے افراد میں سے ‏ایک تھے۔ انھوں نے مختلف میدانوں میں گرانقدر خدمات انجام دیں اور اپنی زندگي کے آخری دنوں تک محنت کرتے رہے۔ خداوند عالم سے مرحوم کے لیے رحمت و مغفرت اور ان کی مجاہدتوں کے صلے کی دعا کرتا ہوں۔ سید علی خامنہ ای 14 ‎دسمبر 2022‏
2022/12/14

ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین عباس علی اختری کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے پرہیزگار عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین ‏عباس علی اختری کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔ رہبر انقلاب کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے‎:‎
2022/11/02

شیراز میں حضرت شاہچراغ کے روضے پر دہشت گردانہ حملے پر رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شیراز میں حضرت احمد ابن موسی کاظم علیہ السلام المعروف بہ شاہچراغ کے روضے پر دہشت گردانہ حملے کے بعد ایک پیغام جاری کیا ہے۔پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
2022/10/27

بااخلاص مذہبی شاعر جناب سید رضا مؤید کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے بااخلاص مذہبی شاعر جناب سید رضا مؤید ‏کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔ رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام حسب ذیل ہے‎:‎
2022/10/08

ہفتہ مقدس دفاع کے آغاز پر رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آٹھ سالہ مقدس دفاع کی مناسبت سے منائے جانے والے ہفتہ مقدس دفاع کے آغاز پر ایک پیغام جاری کیا۔ پیغام حسب ذیل ہے؛
2022/09/22

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے نئے اراکین کی تقرری

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک فرمان جاری کرکے، تشخیص مصلحت نظام کونسل کے نئے ٹرم کے اراکین کا تعین کر دیا۔   رہبر انقلاب اسلامی کے فرمان کا متن اس طرح ہے : 
2022/09/21

رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے معاشی پیشرفت مع انصاف کی ترجیح کے ساتھ ساتویں پروگرام کی جنرل پالیسیوں کا نوٹیفکیشن

  رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آئین کی دفعہ ایک سو دس کی پہلی شق کے نفاذ کے تحت تشخیص مصلحت نظام کونسل سے مشورے کے بعد اور مساوات کے ساتھ معاشی پیشرفت کی ترجیح کے ساتھ ساتویں پروگرام کی جنرل پالیسیوں کا نوٹیفکیشن عمل درآمد کے لیے مجریہ، عدلیہ، مقننہ، تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہوں اور مسلح فورسز کے جنرل اسٹاف کے چیف کے نام جاری کر دیا ہے۔
2022/09/15

عالم دانا حجۃ الاسلام و المسلمین مصطفوی کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے عالم دانا حجۃ الاسلام و المسلمین جناب الحاج سید حسن مصطفوی کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے: بسم اللہ الرحمن الرحیم عالم دانا حجۃ الاسلام و المسلمین جناب الحاج سید حسن مصطفوی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر میں ان کے معزز خانوادے، ان کے شاگردوں اور عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔ ثقافتی اور عوامی مشغولیات کے ساتھ ساتھ علوم عقلیہ اور اسلامی فلسفے میں تحقیق و تدریس اس انقلابی اور مجاہد عالم دین کی سب سے نمایاں سرگرمیاں تھیں جو مرحوم کے لیے ایک شاندار ریکارڈ ہے۔ خداوند عالم سے مرحوم کے لیے اجر عظیم اور رحمت و مغفرت کی دعا کرتا ہوں۔ سید علی خامنہ ای 30 اگست 2022
2022/08/30

عالم ربانی اور عارف خدا آيۃ اللہ ناصری کی وفات پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے عالم ربانی اور عارف خدا آيۃ اللہ شیخ محمد علی ناصری کی وفات پر تعزیت پیش کی ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام حسب ذیل ہے:
2022/08/27

جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل کے خط کا جواب: غاصب دشمن زوال اور فلسطینی استقامت مضبوطی کی طرف گامزن ہے

رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ کے خط کے جواب میں جہاد اسلامی کی شجاعانہ استقامت کو ملت فلسطین کی مزاحمت کے عمل میں اس تحریک کا مقام و مرتبہ بڑھنے، صیہونی حکومت کی سازش ناکام ہو جانے اور اس کی ناک مٹی میں رگڑے جانے کا سبب بتایا۔   رہبر انقلاب اسلامی نے تمام فلسطینی گروہوں کے اتحاد و یکجہتی کی حفاظت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: غاصب دشمن زوال اور فلسطینی استقامت مضبوطی کی طرف گامزن ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی کے خط کا متن حسب ذیل ہے: بسم اللہ الرحمن الرحیم برادر مجاہد جناب زیاد النخالہ دام توفیقہ السلام علیکم آپ کا خوش خبری بھرا خط موصول ہوا۔ خداوند عالم آپ کو جزائے خیر عطا کرے اور فلسطین کی سربلند اور مظلوم قوم کی حتمی فتح کو قریب کرے۔ حالیہ واقعے نے فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے پرافتخار کارناموں میں اضافہ کر دیا اور فلسطینی قوم کی پرشکوہ استقامت میں جہاد اسلامی کے مقام و مرتبے کو مزید اونچا کر دیا۔ آپ نے اپنی شجاعانہ استقامت سے صیہونی حکومت کی پرفریب پالیسی کو ناکام بنا دیا۔ آپ نے ثابت کر دیا کہ استقامتی محاذ کا ہر حصہ، اکیلے بھی دشمن کی ناک خاک میں رگڑ سکتا ہے۔ آپ نے غزہ کی مجاہدت کو مغربی کنارے سے جوڑ کر اور استقامت کی دیگر فورسز نے جہاد اسلامی کی حمایت کر کے، فلسطینی قوم کے جہاد کی یکجہتی کا خبیث اور فریبی دشمن کے سامنے مظاہرہ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پوری سرزمین فلسطین کے تمام فلسطینی گروہ، اس اتحاد و یکجہتی کی حفاظت کی ہر ممکن کوشش کریں۔ غاصب دشمن زوال اور فلسطینی مزاحمت مضبوطی کی طرف گامزن ہے۔ ولا حول و لا قوۃ الا باللہ (اور اللہ کی طاقت و قوت کے بغیر کوئي طاقت و قوت نہیں ہے۔) ہم بدستور آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سلام علیکم والعھود بحالھا۔(سلام ہو آپ پر اور عہد و پیمان اپنی جگہ قائم ہیں۔) سید علی خامنہ 11 اگست 2022 جہاد اسلامی نتظیم کے سکریٹری جنرل زیاد نخالہ نے اپنے خط میں پورے فلسطین خاص طور پر غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینی مجاہدین بالخصوص جہاد اسلامی تحریک اور اس کی فوجی شاخ القدس بریگیڈ کی بھرپور مزاحمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے: جہاد اسلامی کی استقامتی بریگيڈز کی موجودگي کے سبب کوئي دن ایسا نہیں گزرتا کہ جب مغربی کنارے کے علاقے میں صیہونی حکومت کے ساتھ جھڑپیں نہ ہوں۔ جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل نے اپنے خط میں غزہ کی صورتحال کی تشریح کرتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں اس علاقے کی پراقتدار استقامت کی طرف اشارہ کیا اور حالیہ تین روزہ جھڑپوں کے بارے میں کہا: ہم نے ان جھڑپوں کو "وحدۃ الساحات" (میدانوں کو آپس میں جوڑ دینے) کا نام دیا تاکہ دشمن کے مقابلے میں اپنے اتحاد پر زور دیں جو اپنی پوری طاقت اور گوناگوں سازشوں کے ساتھ اس اتحاد کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ زیاد النخالہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اس جنگ میں تمام مقبوضہ علاقے، جہاد اسلامی کے میزائلوں کی رینج میں تھے، کہا: اس جنگ نے صیہونی حکومت کے اندازوں پر پانی پھیر دیا اور صیہونی تین ہی دن میں جنگ بندی کی اپیل کرنے اور مزاحمتی فورس کی شرطیں ماننے پر مجبور ہو گئے۔ جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل نے استقامتی فورسز کے درمیان پھوٹ ڈالنے کی دشمن کی سازش کا ذکر کرتے ہوئے کہا: صیہونیوں نے اعلان کیا کہ ان کا ہدف صرف جہاد اسلامی ہے لیکن جہاد اسلامی نے اپنے مقتدرانہ اور شجاعانہ مقابلے سے خطے اور دنیا میں تمام مزاحمتی فورسز کو داد تحسین اور حمایت پیش کرنے پر مجبور کر دیا اور دوسری جانب فلسطینی قوم، پورے مزاحمتی نظام اور ان سب سے اوپر تحریک حماس نے اس کی حمایت اور تائيد کی۔ جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے مزاحمتی محاذ کے اس کارنامے کو مستقبل میں فلسطینی قوم کی زیادہ بڑی فتوحات کا پیش خیمہ قرار دیا اور حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل جناب سید حسن نصر اللہ کی قیادت میں تحریک حزب اللہ کے کردار اور رہبر انقلاب اسلامی کی قیادت اور ہدایت میں تمام میدانوں میں جاری ایران کی حمایتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: اگر آپ کی یہ مستقل حمایت اور دائمی استقامت نہ ہوتی تو یہ فتح اور پچھلی فتوحات حاصل نہ ہوتیں۔
2022/08/11

حالیہ سیلابوں سے متاثرین کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

رہبر انقلاب اسلامی نے حالیہ دنوں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر ایک پیغام جاری کیا۔  پیغام کا متن، درج ذیل ہے:
2022/07/30

پہلے قومی و بین الاقوامی 'فجر' ترانہ فیسٹیول کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

بسم اللہ الرحمن الرحیم ترانہ، عرفانی اور عملی اقدار کے فروغ کے سلسلے میں فن و ہنر کی گراں قدر تاثیر کا ایک نمونہ ہے۔ اجتماعی پیشکش میں نظم، آواز اور آہنگ کا حسین امتزاج، دنیا کے تمام مقامات پر دینی و قومی ترانوں کی غیر معمولی تاثیر کا راز ہے اور بحمد اللہ ایرانی ذوق، سلیقے اور ہنر نے اس میدان میں بھی ہمارے پیارے ملک کو سربرآوردہ ملکوں کی فہرست میں جگہ دلانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ میں ترانوں کی ترویج کے سلسلے میں متعلقہ افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھیں مذکورہ تینوں اجزاء میں بہتر سے بہتر کے انتخاب اور اسی طرح اغیار کی نقصان دہ نقل سے پرہیز کرنے اور گرانقدر اسلامی، انقلابی اور قومی موضوعات کے انتخاب کی سفارش کرتا ہوں۔ والسلام علیکم و رحمۃ اللہ سید علی خامنہ ای 12 جولائي 2022
2022/07/13

رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای کا پیغام حج 2022

2022/07/11

رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای کا پیغام حج

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امسال بھی حجاج کرام کے نام رہنما پیغام جاری کیا جس میں آپ نے حج کے رموز و اسرار، عالم اسلام کی توانائیوں اور چیلنجز اور دشمنوں کی سازشوں کی نشاندہی کی۔ رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام حج حسب ذیل ہے؛
2022/07/08

ڈاکٹر چمران کی شہادت کی برسی پر رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

عظیم مفکر و مجاہد اور سیاستداں شہید ڈاکٹر مصطفی چمران کے یوم شہادت 31 خرداد مطابق 21 جون اور اسی دن منائے جانے والے 'بسیجی' (رضاکار) اساتذہ کے قومی دن کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا اور کچھ ہدایات دیں۔ رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام حسب ذیل ہے؛
2022/06/21

قدیم مجاہد اور امام خمینی کے دیرینہ دوست حجۃ الاسلام سید محمود دعائی کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے قدیم مجاہد اور امام خمینی کے دیرینہ دوست حجۃ الاسلام سید محمود دعائی کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔رہبر انقلب اسلامی کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
2022/06/06

جنوب مغربی شہر آبادان میں ایک عمارت کے منہدم ہونے کے سانحے پر رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

جنوب مغربی ایران کے خوزستان صوبے کے آبادان شہر میں ایک عمارت کے گر جانے کے سبب کئي افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کے افسوسناک واقعے پر رہبر انقلاب اسلامی نے ایک پیغام میں اس سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی۔ اس کے ساتھ ہی آپ نے متعلقہ عہدیداروں کو حکم دیا ہے کہ جانی نقصان کو روکنے کے لیے تیز کارروائي کے ساتھ ہی اس واقعے کے ذمہ داروں کو پکڑ کر عبرت ناک سزا دی جائے اور یقینی بنایا جائے کہ ملک میں اس قسم کے حادثات دوبارہ نہ ہوں۔
2022/05/26

افزا‏ئش نسل کی کوشش، سب سے ضروری ذمہ داریوں میں سے ایک اور حیاتی پالیسی ہے: رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی نے آبادی کے شعبے کے کارکنوں کے نام اپنے پیغام میں ملک میں افرادی قوت کو نوجوان بنائے جانے پر زور دیا ہے۔ آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کے روز ایک پیغام میں آبادی کے شعبے کے فرض شناس کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے افزا‏ئش نسل کے لیے کوشش، ملک میں افرادی قوت کو نوجوان بنائے رکھنے اور آبادی کے بوڑھے ہونے کے ہولناک مستقبل سے نجات دینے کی چارہ جوئي کو ایک حیاتی پالیسی اور سب سے ضروری ذمہ داریوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔ رہبر  انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن، جو بدھ کو آبادی سے متعلق امور کے قومی ہیڈکوارٹر کے سیکریٹری ڈاکٹر فروتن نے پڑھا، حسب ذیل ہے:
2022/05/18

حجۃ الاسلام فاطمی نیا کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے عالم و ناصح حجۃ الاسلام الحاج سید عبد اللہ فاطمی نیا کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔ رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:  
2022/05/16

حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج سید محمد فقیہ کی وفات پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

  رہبر انقلاب اسلامی نے حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج سید محمد فقیہ رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای کا تعزیتی پیغام حسب ذیل ہے:
2022/03/24

حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج سید مجتبی رودباری کی وفات پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

  رہبر انقلاب اسلامی نے حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج سید مجتبی رودباری کی وفات پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای کا تعزیتی پیغام حسب ذیل ہے:
2022/03/24

حجۃ الاسلام و المسلمین محمدی ری شہری کے انتقال پر تعزیتی پیغام

  رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عالم مجاہد جناب حجۃ الاسلام و المسلمین محمدی ری شہری کے انتقال پر ایک پیغام جاری کر کے تعزیت پیش کی ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
2022/03/22

نئے ہجری شمسی سال 1401 کے آغاز پر رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام نوروز (19 مارچ 2022)

بسم اللّہ الرّحمن الرّحیم والحمد للہ ربّ العالمین و صلّی اللّہ علی محمّد و آلہ الطاھرین سیّما بقیۃ اللہ فی‌الارضین یا مقلّب القلوب والابصار، یا مدبّر اللّیل و النّہار، یا محوّل الحول و الاحوال حوِّل حالنا الی احسنِ الحال میں عید نوروز، نئے سال، نئي قدرت، نئے دن اور نئی دور کے آغاز کی مبارکباد پیش کرتا ہوں جو اس سال، نصف شعبان کے ایام سے متصل ہے جو عالم وجود کے خورشید فروزاں، حضرت بقیۃ اللہ، امام زمانہ ارواحنا فداہ سے متعلق ہیں۔ میں ایران کی عظیم قوم اور تمام ہمدل و یکساںیت رکھنے والی قوموں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ خاص طور پر شہیدوں کے محترم اہل خانہ کو، جو بڑے ہی صابر اور گرانقدر ہیں۔ خداوند عالم ان محترم گھرانوں کا سایہ ہمارے سروں پر ہمیشہ باقی رکھے۔ جنگ میں اپنے اعضائے بدن کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجیوں اور ان کے فداکار اور صابر اہل خانہ اور سابق فوجیوں کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اسی طرح مختلف میدانوں میں چاہے وہ حفظان صحت کا میدان ہو، چاہے سیکورٹی کا میدان ہو، چاہے استقامت کا میدان ہو، چاہے علم و سائنس کا میدان ہو، ان سبھی میدانوں میں ایرانی قوم کی دل سے خدمت کرنے والوں اور ایثار پیشہ افراد کی خدمت میں بھی اس مبارک و مسعود دن اور عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ایک سال اور گزر گيا۔ سنہ 1400 (ہجری شمسی 21 مارچ 2021 الی 20 مارچ 2022) بھی زندگي میں فطری طور پر پائي جانے والی اپنی تمام تر تلخیوں، شیرینوں اور نشیب و فراز کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچ گيا۔ زندگی، انہی نشیب و فراز اور تلخیوں اور شیرینیوں کا مجموعہ ہے۔ میں اشارہ کروں گا ایرانی قوم کے کچھ نمایاں واقعات کا، کچھ فرازوں کا، کچھ شیرینیوں کا، جن میں سے ایک الیکشن تھا۔ انتخابات واقعی بہت اہم تھے، بڑے تھے۔  سنہ 1400 (ہجری شمسی) کے اوائل میں وبائي بیماری، کورونا کی بیماری کی شدت کے باوجود، لوگ پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچے اور ووٹ دیا۔ یہ بہت اہم ہے۔ ان حالات میں دو لوگوں کا بھی ایک جگہ اکٹھا ہونا خطرناک تھا۔ ان دنوں میں جب ایک دن میں ہمارے سیکڑوں لوگوں کی شاید پانچ سو لوگوں کی، چھے سو لوگوں کی یا شاید اس سے بھی زیادہ لوگوں کی موت ہو رہی تھی۔ ایسے حالات میں الیکشن ہوا۔ لوگوں نے الیکشن میں حصہ لیا اور پھر ایک تازہ دم حکومت میدان میں آئي۔ جیسا کہ قرائن سے پتہ چلتا ہے، یہ ایک عوامی حکومت ہے جو عوامی اقدامات اور عوامی اہداف کی عاشق ہے۔ یہ حکومت، پچھلی محترم حکومت سے الگ ڈگر پر آگے بڑھ رہی ہے اور بحمد اللہ اس نے عوام میں امید جگائی ہے۔ یہ ایرانی قوم کے نمایاں اور اہم واقعات میں سے ایک تھا۔ ایک دوسرا موضوع کورونا کی وبا سے سنجیدہ مقابلہ تھا۔ حقیقی معنی میں جنگ کی گئي، مقابلہ کیا گيا۔ ایک وقت تو اس خطرناک بیماری سے یومیہ اموات کی شرح کئي سو سے گھٹ کر مثال کے طور پر بیس اور اٹھارہ تک پہنچ گئي، یہاں تک پہنچ گئي تھی۔ حالانکہ یہ تعداد پھر تھوڑی سی بڑھ گئي لیکن آج کی صورت حال، جب بحمد اللہ کورونا ویکسین تک سب کی رسائي ہے اور ان دنوں کے حالات میں بڑا فرق ہے۔ ایرانی قوم کی ایک اور شاندار کامیابی سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں پیشرفت رہی۔ ملک میں کئي طرح کی ویکسین کی تیاری، جن میں سے بعض کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گيا؛ اور مختلف سائنسی و تکنیکی کارنامے، ویکسین سے لے کر سیٹلائٹ تک، تمام میدانوں میں بحمد اللہ ملک نے اہم کام انجام دیے۔ یہ سنہ 1400 کے بڑے نمایاں واقعات تھے۔ ملک کے اندر دوسرے بھی مختلف واقعات رونما ہوئے، دوسرے بھی بہت سے خوش آئند واقعات ہوئے۔ عالمی میدانوں میں بھی ایسا ہی تھا۔ سنہ 1400 کے سب سے اہم شیریں واقعات میں سے ایک یہ تھا کہ امریکیوں نے ابھی حال ہی میں اعتراف کیا، اپنی زبان سے اقرار کیا کہ ایران کے خلاف شدید ترین دباؤ میں، انھیں ذلت آمیز شکست ہوئي ہے۔ "ذلت آمیز" کا لفظ خود امریکیوں نے استعمال کیا ہے۔ یہ بڑا اہم واقعہ ہے۔ ایرانی قوم، فاتح رہی۔ ایرانی قوم کو یہ توفیق حاصل ہوئي۔ کوئي بھی اکیلے اس کا کریڈٹ نہیں لے سکتا۔ پوری ایرانی قوم کی استقامت اس بڑی فتح پر منتج ہوئي۔ بہت سے دوسرے واقعات بھی رونما ہوئے۔ خواہ ہمارے قریب ہوں یا دور ہوں۔ ان سارے واقعات نے، سامراج کے مقابلے میں ایرانی قوم کے راستے کی درستگی کو ثابت کیا۔ اس نے دکھا دیا کہ صحیح راستہ وہی ہے، جس پر ایرانی قوم، سامراج کے خلاف چل رہی ہے۔ تو یہ شیریں باتیں تھیں۔ کچھ تلخ تجربات بھی رہے، ان تلخیوں کے درمیان میری نظر میں جو سب سے سخت اور اہم ہے، اسے میں عرض کرتا ہوں اور وہ عوام کی معاشی تنگی، مہنگائي، افراط زر اور اسی طرح کی چیزیں تھیں جن کا یقینی طور پر علاج ہونا چاہیے۔ ان کا علاج کیا جا سکتا ہے، معاشی مسائل ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اس سال ان میں سے کچھ برطرف ہو جائيں گے۔ یہ سارے مسائل یکبارگی ایک ساتھ ختم نہیں ہو سکتے، بتدریج ختم ہوں گے۔ یہ بات حقیقت پسندانہ نہیں ہے کہ انسان جلد بازی کرے اور کہے کہ جی نہیں، فوری طور پر انھیں دور ہونا چاہیے۔ ان شاء اللہ ہمیں امید ہے کہ ان میں سے بعض مسائل، سنہ 1401 میں جو صدی، ہجری شمسی صدی کا پہلا سال بھی ہے، ان شاء اللہ برطرف ہو جائيں گے۔ پچھلے برسوں میں ہم نے ہر سال، سال کے نعرے کے نام سے ایک عنوان پیش کیا تاکہ عہدیداران، خاص طور پر حکومت اور اس کے ذیل میں مقننہ اور عدلیہ اور اسی طرح عوام، جہاں تک عوام سے براہ راست تعلق ہوتا ہے، اس سمت میں آگے بڑھیں۔ کچھ برسوں میں اس سلسلے میں اچھی کامیابیاں حاصل ہوئيں۔ کچھ برسوں میں کچھ مقامات پر تساہلی بھی ہوئي ہے۔ سنہ 1400 میں ہم نے پیداوار، حمایت اور رکاوٹوں کے ازالے کا نعرہ دیا تھا۔ بڑی حد تک اچھے کام انجام پائے جو اب بھی جاری ہیں اور انھیں آئندہ بھی جاری رہنا چاہیے۔ ان کچھ برسوں میں حقیر نے سال کے نعرے کے لیے کسی ایک شرط اور صفت کے ساتھ زیادہ تر 'پیداوار' پر زور دیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پیداوار، ملک کے معاشی مسائل کے حل کی کنجی ہے۔ در حقیقت یہ ملک کے لیے معاشی سختیوں اور دشواریوں سے عبور کا اصلی راستہ ہے۔ یعنی ملک کے اہم ترین معاشی مسائل کو پیداوار، قومی پیداوار کی ترویج اور قومی پیداوار کی رونق سے حل کیا جا سکتا ہے۔ پیداوار کی ماہیت ہی یہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے پیداوار پر تاکید کی۔ یعنی یہ  معاشی پیشرفت کو فروغ دیتی ہے، روزگار پیدا کرتی ہے، افراط زر کو کم کرتی ہے، فی کس آمدنی کو بڑھاتی ہے، عمومی آسائش پیدا کرتی ہے۔ اس کے علاوہ اس کے نفسیاتی اثرات بھی ہیں۔ یہ قومی خود اعتمادی کو بڑھاتی ہے، قوم میں عزت کا احساس پیدا کرتی ہے۔ پیداوار اس طرح کی اکسیر ہے۔ اگر بہترین طریقے سے آگے بڑھے تو ان شاء اللہ قومی پیداوار اس طرح کی اہم چیز ہے۔ لہذا ہم نے پچھلے کئي برس سے پیداوار کے مسئلے پر زور دیا ہے۔ اس کا اثر بھی ہوا، بحمد اللہ اس کے اچھے اثرات مرتب ہوئے۔ اس سال بھی میں پیداوار پر ہی تاکید کرنا چاہتا ہوں، البتہ پیداوار کا ایک نیا پہلو اور ایک نیا چہرہ پیش کرنا چاہتا ہوں اور وہ اس پیداوار سے عبارت ہے جس میں دو خصوصیات ہوں: ایک یہ کہ روزگار پیدا کرنے والی ہو، دوسرے یہ کہ نالج بیسڈ ہو۔ نالج بیسڈ پیداوار ہو اور سائنس، ماڈرن سائنس پر منحصر ہو، سائنسی پیشرفت پر استوار ہو اور ایسی پیداوار ہو جو روزگار پیدا کرے۔ البتہ ہر طرح کی پیداوار، روزگار پیدا کرنے والی ہوتی ہے لیکن بعض پروڈکشنز۔ بہت زیادہ سرمایہ کاری کے باوجود، زیادہ روزگار پیدا نہیں کرتے لیکن بعض ایسے نہیں ہوتے، وہ روزگار پیدا کرتے ہیں۔ میں ان شاء اللہ کل کی تقریر میں اس کے بارے میں کسی حد تک تفصیلات عرض کروں گا۔ اگر ہم نالج بیسڈ پروڈکشن کو کسوٹی قرار دیں اور ایسی پیداوار کی کوشش کریں جو ان خصوصیات کے ساتھ نالج بیسڈ ہو، جن کا ذکر میں ان شاء اللہ سال کے پہلے دن کی تقریر میں کروں گا تو میرا خیال ہے کہ ہم اپنے ان تمام معاشی اہداف میں ان شاء اللہ ایک اچھی حرکت اور باقاعدہ محسوس ہونے والی پیشرفت دیکھیں گے۔ روزگار پیدا کرنے کا مسئلہ بھی اسی طرح کا ہے۔ بنابریں اس سال ہمارا نعرہ ہے: 'روزگار پیدا کرنے والی نالج بیسڈ پیداوار'۔ یہ پیداوار ہے۔ البتہ میں تاکید کے ساتھ درخواست کرتا ہوں، میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ لوگ صرف اس بات پر اکتفا نہ کریں کہ مختلف اداروں کے لیٹر ہیڈز کے اوپر اس عبارت کو لکھ دیں یا مثال کے طور پر ایک بورڈ تیار کر دیں اور اسے سڑک پر لگا دیں۔ یہ سب  کام نہیں ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ حقیقی معنی میں اس نعرے کے لیے پالیسی تیار کی جائے۔ البتہ یہ حکومت، جہاں تک میں مشاہدہ کر رہا ہوں، صدر محترم اور ان کے رفقائے کار جتنی تندہی سے کام کر رہے ہیں، ان شاء اللہ پیشرفت حاصل کرے گي۔ یعنی خداوند عالم کی توفیق سے یہ نعرہ صرف نعرہ نہیں رہے گا لیکن جتنا زیادہ کام کیا جائے گا، جتنی زیادہ کوشش کی جائے گي، اتنا ہی بہتر ہوگا۔ ہمیں امید ہے کہ ان شاء اللہ خداوند عالم، اس سال میں، اس عید میں ایران کی عزیز قوم کے لیے، اس ایک سال کی مدت میں نیکی کا ارادہ فرمائے گا، لوگوں کو خوشیاں دے گا، ان کی زندگيوں کو شیریں کرے گا، لوگوں کا دل خوش کرے گا اور ہمارے عزیز شہیدوں کی پاکیزہ روحیں، امام خمینی رضوان اللہ علیہ کی روح مطہر ان شاء اللہ خوش ہوگي اور خداوند متعال ہم سب کا سلام، ہم سب کی عقیدت اور ہم سب کا اخلاص، بقیۃ اللہ الاعظم امام زمانہ ارواحنا فداہ کی پاکیزہ خاک قدم تک پہنچائے گا، ان شاء اللہ۔ والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
2022/03/20

آيۃ اللہ آقا الحاج سید محمد علی علوی گرگانی کی وفات پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

  رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے عالم ربانی آيۃ اللہ آقا الحاج سید محمد علی علوی گرگانی کی وفات پر تعزیت پیش کی ہے۔ ان کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
2022/03/16

صحیح موقف اختیار کرنے اور حق کے محاذ میں کردار ادا کرنے کی تیاری پر رہبر انقلاب کی تاکید

رہبر انقلاب اسلامی نے یورپ میں طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین کی نشست کے نام اپنے پیغام میں دھڑے بندیوں کی شناخت، صحیح موقف اختیار کرنے اور حق کے محاذ کے حق میں کردار ادا کرنے کی تیاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے یورپ میں طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین کی چھپنویں نشست کے نام اپنے پیغام میں حالیہ سیاسی و عسکری حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، دھڑے بندیوں کی شناخت، صحیح موقف اختیار کرنے اور حق کے محاذ کے حق میں کردار ادا کرنے کی تیاری کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
2022/03/12

آیۃ اللہ العظمی الحاج لطف اللہ صافی گلپایگانی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کرکے فقیہ اعلی مقام اور بابصیرت مرجع تقلید آیۃ اللہ العظمی الحاج شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔ تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
2022/02/01

گمنام شہیدوں کے جلوس جنازہ کے لئے پیغام

  حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت پر 250 گمنام شہیدوں کا جلوس جنازہ نکلا۔ اس مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کیا جو حسب ذیل ہے؛
2022/01/06

یمن میں ایران کے سفیر حسن ایرلو کی شہادت جیسی موت پر رہبر انقلاب اسلامی کی طرف سے تعزیت

    آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یمن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مجاہد و انتہائی کارآمد سفیر جناب حسن ایرلو کی شہادت جیسی موت پر ایک بیان میں تبریک و تعزیت پیش کی۔ رہبر انقلاب اسلامی کی طرف سے جاری پیغام اس طرح ہے:
2021/12/22

بزرگ عالم دین مرحوم آیۃ اللہ سید رضی شیرازی کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

  بزرگ عالم دین مرحوم آیۃ اللہ سید رضی شیرازی کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ تعزیتی پیغام حسب ذیل ہے:
2021/12/03

رضاکاروں سے امام خامنہ ای کا خطاب: ملک کے تمام عمومی مسائل میں آپ مؤثر اور مشکل کشا ہو سکتے ہیں

  رہبر انقلاب اسلامی نے ہفتۂ رضاکار فورس کی مناسبت سے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ملک کے تمام مسائل کا حل بلند حوصلے، دانشمندی، صحیح سوچ اور خدا پر توکل سے ممکن ہے۔ آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں ہفتۂ رضاکار فورس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے بلند حوصلے، دانشمندی، صحیح سوچ اور خدا پر توکل کو ملک کی مشکلات پر قابو پانے کے مجرب وسائل میں شمار کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
2021/11/24

ناروے میں گریکو رومن کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایرانی ٹیم کی شاندار کارکردگي پر رہبر انقلاب اسلامی کا اظہار تشکر

  ناروے میں کشتی کی عالمی چیمپین شپ کے مقابلوں میں ایران کے پہلوانوں کی زبردست کارکردگي پر رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک پیغام میں ان پہلوانوں اور ان کے کوچ حضرات کا شکریہ ادا کیا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام درج ذیل ہے:
2021/10/11

خدمت گزاری کی سطح بڑھا کر، عوام کی نظروں میں پولیس فورس کی قدر بڑھائيے

آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے ہفتۂ پولیس فورس کی مناسبت سے ایک پیغام میں، اس فورس کو ملک میں سیکورٹی کے ستونوں میں سے ایک قرار دیا اور پولیس کی جانب سے کورونا سے مقابلے سمیت عوامی خدمات انجام دینے والے اداروں کی مدد کو سراہتے ہوئے، اس فورس کی خدمت گزاری اور ذمہ داریوں کی ادائیگی کی سطح کو بڑھانے پر زور دیا ہے۔ سپریم کمانڈر کے پیغام کا متن درج ذیل ہے: بسم اللہ الرحمن الرحیم پولیس فورس، ملک میں سیکورٹی کے ٹھوس ستونوں میں سے ایک ہے۔ یہ گرانقدر کردار، حالیہ برسوں میں زیادہ نمایاں ہوا ہے۔ عوامی خدمات انجام دینے والے اداروں کے ساتھ پولیس فورس کا تعاون اور ان کی مدد بھی، جیسا کہ کورونا سے مقابلے کی قومی کمیٹی کے ساتھ تعاون میں دیکھا گيا، اس فورس کی اقدار کا ایک اور پہلو ہے۔ اس فورس میں سبھی، خاص کر عہدیداروں اور افسران کو کوشش کرنی چاہیے کہ خدمت گزاری اور ذمہ داریوں کی ادائیگی کی سطح کو مزید بلند کریں اور اپنی کارکردگي سے، عوام کی نظروں میں بھی پولیس فورس کی قدر بڑھائيں۔ والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ سید علی خامنہ ای  9  اکتوبر 2021
2021/10/09

رہبر انقلاب اسلامی: قندوز کے خان آباد علاقے کی مسجد میں دھماکے کے تلخ اور المناک واقعے نے، ہمیں غمزدہ کر دیا

افغانستان کے صوبۂ قندوز کی ایک مسجد میں دھماکے اور بڑی تعداد میں نمازیوں کی موت کے دلخراش سانحے پر آیۃ اللہ ‏العظمی خامنہ ای نے ایک پیغام میں اس بھیانک جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دیے جانے اور اس طرح کے ‏واقعات کی روک تھام پر زور دیا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے‎:‎
2021/10/09

ایران کی نیشنل ریسلنگ ٹیم کی شاندار کارکردگی پر شکرئے کا پیغام

  بسم الله الرحمن الرحیم ہمارے کشتی گیروں کی قابل فخر کامیابی نے سب کو بالخصوص ملک کے نوجوانوں کو مسرت عطا کی۔ ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سید علی خامنہ ای 4 اکتوبر 2021
2021/10/04

مقدس دفاع کے واقعات کی یاد تازہ کرنے کے لئے منعقدہ اجلاس کے نام پیغام : مجاہدین، سخت جہاد کے زمانے کی یادگار اور مخلصانہ عمل کی تعلیم دینے والے

  رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مقدس دفاع کے واقعات کی یاد تازہ کرنے کے لئے منعقدہ اجلاس کے نام ‏پیغام میں فرمایا کہ مجاہدین، سخت جہاد کے زمانے کی یادگار اور مخلصانہ عمل کی تعلیم دینے والے ہیں۔ ‏ رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام حسب ذیل ہے؛
2021/09/26

رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے ایذہ کے جاں نثار اور فداکار نو عمر کو شہید کا درجہ دیے جانے کی منظوری

  رہبر انقلاب اسلامی نے شہید فاؤنڈیشن اور ایثار گروں کے امور کے ادارے کے سربراہ کی اس درخواست کو منظوری دے دی ہے کہ ایذہ نامی علاقے کے جاں نثار اور فداکار نوجوان علی لندی کو شہید کی حیثیت دی جائے۔
2021/09/26

عالم ربانی اور رہرو مسلک توحید آیۃ اللہ حسن زادہ آملی کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

رہبر انقلاب اسلامی نے ایک پیغام جاری کرکے عالم ربانی اور رہرو مسلک توحید آیۃ اللہ حسن زادہ آملی کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی کے تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:
2021/09/26

مقدس دفاع کے شہیدوں اور ایثار گروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے دن کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

مقدس دفاع کے شہیدوں اور ایثار گروں (1) کو خراج عقیدت پیش کرنے کے دن کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام، جو شہید فاؤنڈیشن اور ایثار گروں کے امور میں رہبر انقلاب کے نمائندے حجۃ الاسلام شکری نے جمعرات کو، تہران کے بہشت زہرا قبرستان کے گلزار شہداء نامی حصے میں پڑھ کر سنایا، مندرجہ ذیل ہے:
2021/09/23
  • » ابتدائی
  • › گزشتہ
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
  • 6
  • 7
  • 8
  • اگلا>
  • آخری »

آخری فتح جو زیادہ دور نہیں، فلسطینی عوام اور فلسطین کی ہوگی۔

2023/11/03
خطاب
  • تقاریر
  • فرمان
  • خطوط و پیغامات
ملٹی میڈیا
  • ویڈیو
  • تصاویر
  • پوسٹر
  • موشن گراف
سوانح زندگی
  • سوانح زندگی
  • ماضی کی یاد
فورم
  • فیچرز
  • مقالات
  • انٹرویو
نگارش
  • کتب
  • مقالات
مزيد
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • امام خمینی
  • استفتائات و جوابات
All Content by Khamenei.ir is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License.