Skip to main content
  • English
  • Français
  • Español
  • Русский
  • हिंदी
  • Azəri
  • العربية
  • اردو
  • فارسی
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خطاب
  • ملٹی میڈیا
  • سوانح زندگی
  • فکر و نظر
  • نگارش
  • استفتائات و جوابات
خطاب
شرح احادیث
تقاریر
اقتباسات
فرمان
خطوط و پیغامات

میری بیٹی اپنے ماں باپ کی بات سنو!

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک بچی کے معصومانہ خط کا جواب لکھا۔ بچی نے اپنے خط میں رہبر انقلاب اسلامی سے درخواست کی تھی کہ آپ اسے کوئی نصیحت کریں۔ رہبر انقلاب اسلامی کے جوابی خط کا متن حسب ذیل ہے؛ میری بیٹی! اپنے ماں باپ کی بات سنو! نماز توجہ سے پڑھو، محنت سے پڑھائی کرو! سید علی خامنہ ای *** بچی نے رہبر انقلاب اسلامی کو جو خط لکھا تھا وہ حسب ذیل ہے؛ بخدمت رہبر عزیزم سلام علیکم امید کرتی ہوں کہ آپ بخیر ہوں گے۔ میں چاہتی ہوں کہ آپ مجھے کوئی نصیحت فرمائیں جسے میں اپنی زندگی میں ایک یادگار کے طور پر اپنے ساتھ رکھوں اور اس پر عمل پیرا رہوں۔ شکریہ آپ کی ننہی بچی زینب پہلوانی درجہ دوم 3 ستمبر 1998
2020/10/13

ہفتہ مقدس دفاع کی مناسبت سے پیغام شہدا و مجاہدین کو خراج عقیدت

بسم الله الرحمن الرحیم گزرتا وقت عزیز شہیدوں کی گراں قدر یادوں کو ملت ایران کے ذہنوں سے مٹا سکا ہے نہ مٹا سکے گا۔ یہ درخشاں صفحہ شہادت اور شہدا کی یاد سے ہمیشہ آراستہ رہے گا۔ یہ تاریخی سرمایہ ہمیشہ ہماری نسلوں کو امید، ہمت اور جرئت عطا کرے گا اور وہ اعلی اہداف کی سمت محکم اور استوار انداز  میں اپنے قدم بڑھائیں گی اور دنیا کے شیاطین کی دشمنی سے ہراساں نہیں ہوں گی۔ حق و عدل کا محاذ اس توانائی اور الہی آرائش کی مدد سے ان شاء اللہ بڑی فتوحات حاصل کرے گا۔  سیّدعلی خامنه ‌ای ۳ مہر ۱۳۹۹ (ہجری شمسی مطابق 24 ستمبر 2020)
2020/09/28

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں فرانسیسی میگزین کی گستاخی پر رہبر انقلاب اسلامی کا مذمتی بیان

رسول اسلام (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کی نورانی و ملکوتی شخصیت کے سلسلے میں فرانسیسی میگزین کے سنگین اور نا قابل معافی گناہ نے ایک بار پھر اسلام اور مسلم معاشرے سے مغربی دنیا کے سیاسی و ثقافتی اداروں کی کینہ توزی اور ان کی شرانگیزی کو برملا کر دیا۔
2020/09/08

حجاج کرام کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا بصیرت افروز پیغام

رہبر انقلاب اسلامی نے حجاج کرام کے نام اپنے پیغام میں حج کے مختلف روحانی و مادی، شخصی، سماجی اور تاریخی پہلوؤں پر رشنی ڈالی اور مسلم امہ اور اسلامی معاشرے کے تعلق سے کلیدی نکات پر زور دیا۔ رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام حسب ذیل ہے؛
2020/07/29

اسلامی جمہوریہ ایران فلسطینیوں کی کسی بھی مدد سے دریغ نہیں کرے گا

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فلسطین کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے خط کے جواب میں مظلوم فلسطینوں کے لیے ایران کی حمایت جاری رکھنے اور جعلی و غاصب صیہونی حکومت کی شرپسندی کے خاتمے پر زور دیا ہے۔
2020/07/06

تہران کے طبی مرکز میں آگ لگ جانے کے سانحے پر تعزیتی پیغام

تہران کے ایک طبی مرکز میں آگ لگ جانے اور اس کے نتیجے میں چند افراد کے جاں بحق ہو جانے کے سانحے کے بعد رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا اور متعلقہ اداروں کو تاکید کی کہ سانحے کی تحقیقات کریں اور نقصان کو حتی الامکان کم کرنے کی ضروری تدابیر کریں۔
2020/07/01

وینیزوئلا جانے والے ایرانی تیل ٹینکروں کے عملے کے افراد کے لئے شکرئے کا پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پیٹرولیم اشیا کی کھیپ لے کر وینیزوئلا جانے والے اسلامی جمہوریہ ایران کے آئل ٹینکروں کے عملے کے افراد اور کپتانوں کے نام ایک شفقت آمیز پیغام میں ان کی قدردانی کی۔ 
2020/06/08

فلسطین کے عظیم مجاہد رہنما اور جہاد اسلامی تنظیم کے سابق سربراہ کے انتقال پر تعزیتی  پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے فلسطین کے مجاہد رہنما ڈاکٹر رمضان عبد اللہ کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔
2020/06/08

گیارہویں پارلیمنٹ کے افتتاحی اجلاس کے لئے رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

گیارہویں پارلیمنٹ کے افتتاحی اجلاس کے نام اپنے پیغام میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مقننہ کی اہمیت اور فرائض پر اجمالی روشنی ڈالی اور رہنما ہدایات فرمائیں۔ 27 مئی 2020 کے اپنے اس پیغام میں رہبر انقلاب اسلامی نے پارلیمنٹ کے بارے میں امام خمینی کے نظرئے کو بھی بیان کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام حسب ذیل ہے؛
2020/05/27

اسلامی و انقلابی اقدار کی راہ میں طلبا کی پرورش، اساتذہ کا عظیم کارنامہ

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یوم اساتذہ کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کرکے اسکولوں، یونیورسٹیوں اور دینی درسگاہوں کے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اساتذہ کا عظیم کام اور جہاد، عدل و انصاف پر استوار ایک دینی اور آرزوؤں سے مطابقت رکھنے والے معاشرے کی تشکیل کے مقصد سے اسلامی و انقلابی اقدار کی راہ میں بچوں اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اس راہ میں پروان چڑھنے والی نوجوان نسل ایسا عظیم سرمایہ ہے کہ کوئی بھی دوسری قیمتی شئے اس کی  برابری نہیں کر سکتی۔
2020/05/01

حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے یوم ولادت اور یوم 'جانباز' کی مناسبت سے پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے قمر بنی ہاشم حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت اور یوم 'جانباز' (ایران میں جانباز ان مجاہدین کو کہا جاتا ہے جو دفاع وطن میں زخمی ہوکر جسمانی طور پر معذور ہو گئے ہوں۔) کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کر کے اسلامی انقلاب کے 'جانبازوں' کی قدردانی کی۔
2020/03/29

یقینا گشائش ملت ایران کے انتظار میں ہے/ ’’پیداوار کی تیز رفتار پیشرفت‘‘ نئے سال کا نعرہ

1399 هجری شمسی کے آغاز پر حسب دستور امسال بھی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایرانی قوم کو ٹی وی کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے ایک اہم پیغام دیا ہے۔
2020/03/22

وزارت صحت اور قومی کمیشن کی تدابیر ہر کسی کے لئے لازم العمل ہیں

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے کورونا وائرس سے مقابلے کے لئے قومی کمیشن اور وزارت صحت کی تدابیر اور قومی رضاکار مہم کی قدردانی کی۔
2020/03/15

ایران کے حالیہ واقعات تاریخ ساز مستقبل کی نوید سنا رہے ہیں: رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یورپ میں طلبہ کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے 54 ویں اجلاس کے موقع پر اپنے پیغام میں حالیہ اہم واقعات منجملہ شہادتوں، عسکری قوت کی نمائش اور بے مثال عوامی شراکت کو تاریخ ساز حقیقت کے طلوع کی نشانیوں سے تعبیر کیا اور زور دے کر فرمایا کہ لازمی ہے کہ 'اسلامی انقلاب کا دوسرا قدم' اس حقیقت کو نقطہ کمال تک پہنچائے اور آپ لوگ تاریخ رقم کرنے والے چنندہ افراد کے زمرے میں شامل ہو سکتے ہیں۔
2020/01/25

آیت اللہ سیستانی کی طبیعت کی ناسازی کی اطلاع ملنے پر رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ العظمی سیستانی کی طبیعت کی ناسازی کی اطلاع ملنے پر جمعے کی صبح ایک پیغام جاری کیا جس میں آپ نے اللہ تعالی سے آیت اللہ سیستانی کی فوری شفایابی کی دعا کی۔ 
2020/01/17

جنرل اسماعیل قاآنی قدس بریگیڈ کے نئے کمانڈر منصوب

اسلامی جمہوریہ ایران کے مایۂ ناز اور شہرۂ آفاق کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد، رہبر انقلاب اسلامی اور مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے سپاہ پاسداران اور قدس فورس کے سینیئر کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی کو قدس فورس کا سربراہ منصوب کیا ہے۔
2020/01/03

سخت انتقام ان مجرموں کے انتظار میں ہے جنہوں نے اپنے ناپاک ہاتھوں کو ان کے خون سے رنگین  کیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔
2020/01/03

حجاج کرام کے عظیم الشان اجتماع کے لئے رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام، حج کے گوناگوں پہلوؤں اور ثمرات کی نشاندہی

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے امسال بھی حج کے اعمال و ارکان میں مصروف حجاج کرام کے نام ایک پیغام جاری کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس پیغام میں حجاج کرام کی توجہ کلیدی نکات اور حج کے اہم ترین پہلوؤں کی جانب مبذول کرائی۔
2019/08/10

عید نوروز اور ہجری شمسی سال کے آغاز کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

1/1/1398 ہجری شمسی مطابق 21/1/2019 بسم ‌اللّه ‌الرّحمن ‌الرّحیم یا مقلّب القلوب و الابصار یا مدبّر اللّیل و النّهار یا محوّل الحول و الاحوال حوّل حالنا الی احسن الحال. اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے یہ موقع عنایت فرمایا کہ اس سال بھی عید نوروز جو امیر المومنین امام المتقین (علیہ  السلام) کے یوم ولادت با سعادت سے متصل ہے، اس کی مبارباد ملت ایران کو پیش کروں۔ عزیز ہم وطنو! آپ کو عید کی مبارکباد! امید کرتا ہوں کہ آپ سب خوش قسمتی کے ساتھ، صحت و عافیت کے ساتھ، مسرور دل اور روز افزوں مادی و روحانی توفیقات کے ساتھ ان شاء اللہ یہ نیا سال گزاریں گے۔ خصوصی مبارکباد پیش کرتا ہوں شہیدوں کے باعظمت خاندانوں، عزیز جانبازوں (دفاع وطن کے لئے جدوجہد میں زخمی ہوکر جسمانی طور پر معذور ہو جانے والے سپاہی) اور ان کے اہل خانہ کو۔ درود و سلام بھیجتا ہوں بزرگوار امام کی روح مطہرہ اور شہیدوں کی ارواح مطہرہ پر! بڑے اہم واقعات و تغیرات والا سال ہم نے گزارا۔ جو سال گزرا اس میں ملت ایران نے حقیقی معنی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دشمنوں نے سازشیں تیار کر رکھی تھیں، ملت ایران کے خلاف منصوبے تیار کر رکھے تھے۔ قوم کے استحکام، ملت کی بصیرت اور نوجوانوں کی بلند ہمتی نے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام کر دیا۔ امریکہ اور یورپ کی شدید اور بقول ان کے بے مثال پابندیوں کے مقابلے میں ملت ایران نے سیاسی میدان اور اقتصادی میدان میں بہت محکم اور مقتدرانہ جواب دیا۔ سیاسی میدان میں اس جواب کا مظہر 22 بہمن (مطابق 11 فروری) کی عظیم ریلیاں اور پورے سال کے دوران عوام کا موقف تھا۔ اقتصادی مقابلہ آرائی میں اختیار کئے گئے موقف کا مظہر ہے سائنسی و تکنیکی ایجادات میں اضافہ، نالج بیسڈ کمپنیوں کی تعداد میں قابل قدر اضافہ، اندرونی طور پر ساختیاتی اور بنیادی پروڈکشن جیسے یہی چند روز قبل ملک کے جنوبی حصے میں گیس فیلڈ کے متعدد فیز کا افتتاح اور اس سے قبل بندر عباس کی بڑی ریفائنری کا افتتاح اور اسی طرح کے دوسرے کام جو انجام پائے۔ بنابریں ملت دشمنوں کی دشمنی اور دشمنوں کی خباثتوں کے مقابلے میں اپنی قوت، اپنی ہیبت اور اپنی عظمت کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہی اور بحمد اللہ ہماری قوم کی آبرو، ہمارے انقلاب کی آبرو، ہمارے اسلامی جمہوری نظام کی آبرو بڑھی۔ ملک کی بنیادی مشکل بدستور وہی اقتصادی مشکل ہے۔ خاص طور پر حالیہ چند مہینوں میں عوام کی معیشتی مشکلات میں اضافہ ہوا۔ ان میں کچھ تو اقتصادی امور میں ناقص انتظامی کارکردگی کا نتیجہ ہیں جنہیں حتمی طور پر حل کیا جانا چاہئے۔ کچھ پروگرام ہیں، کچھ تدابیر سوچی گئی ہیں جو ان شاء اللہ اس رواں سال کے دوران جو اس لمحہ سے شروع ہو رہا ہے، 98 کا سال (سنہ 1398 ہجری شمسی) اس کے دوران ثمر بخش ثابت ہوں اور عوام ان کے اثرات کو محسوس کریں۔ جو بات مجھے عرض کرنی ہے وہ یہ ہے کہ ملک کے سامنے فوری مسئلہ، سنجیدہ مسئلہ اور ملک کی موجودہ ترجیح اقتصاد کا مسئلہ ہے۔ اقتصادی شعبے میں ہمارے سامنے مسائل زیادہ ہیں۔ ملکی کرنسی کی قدر میں کمی بہت اہم مسئلہ ہے، عوام کی قوت خرید کا مسئلہ بھی اسی طرح اہم ہے، کارخانوں کی مشکل، گنجائش سے کم کام کی مشکل اور بسا اوقات کارخانوں کے بند پڑ جانے کا مسئلہ بھی اسی طرح بہت اہم ہے۔ یہ مشکلات ہیں۔ میں نے جہاں تک مطالعہ کیا ہے اور ماہرین کی رائے لی ہے اس کے مطابق ان تمام مشکلات کی کنجی ہے 'قومی پیداوار کا فروغ'۔ سنہ 97 (ہجری شمسی مطابق مارچ 2018 الی مارچ 2019) کو ہم نے 'ایرانی مصنوعات کی حمایت کا سال' قرار دیا۔ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ اس نعرے پر مکمل طور پر عمل ہوا لیکن اتنا ضرور کہہ سکتا ہوں کہ اس نعرے پر بہت وسیع پیمانے پر توجہ دی گئی اور عوام کی جانب سے بھی اس نعرے کو کافی پذیرائی ملی اور اس پر عمل ہوا، یقینا اس کا اثر ہوگا۔ اس سال 'پیداوار' کا مسئلہ سامنے ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ 'پیداوار' تمام سرگرمیوں کا محور قرار  پائے۔ 'پیداوار' سے میری جو مراد ہے اس کی تشریح سال کے پہلے دن کی اپنی تقریر میں کروں گا کہ پیداوار کا مطلب کیا ہے۔ اگر پیداوار کا سلسلہ چل پڑے تو معیشتی مشکلات کو بھی حل کر دے گا، اغیار اور دشمنوں سے ملک کو بے نیاز بھی کر دے گا، روزگار کی مشکل کو بھی حل کر دے گا اور ملکی کرنسی کی قدر میں گراوٹ کے مسئلے کو بھی کافی حد تک حل کر دے گا۔ چنانچہ پیداوار کا مسئلہ میری نظر میں اس سال کا مرکزی مسئلہ ہے۔ لہذا میں اس سال کا نعرہ یہ قرار دے رہا ہوں: 'پیداوار کا فروغ'۔ سب کوشش کریں کہ ملک کے اندر پیداوار کو فروغ ملے۔ سال کے شروع سے آخر تک ان شاء اللہ یہ کوشش ملک کے اندر نمایاں طور پر نظر آئے۔ اگر یہ ہو گيا تو میں امید کرتا ہوں کہ ان شاء اللہ اقتصادی مشکل حل ہونا شروع ہو جائے گی۔ اپنا قلبی درود و سلام بھیجتا ہوں حضرت امام زمانہ (ارواحنا فداہ) کی بارگاہ میں اور آپ عزیز عوام کے لئے ان بزرگوار کی دعا کی التجا کرتا ہوں اور ملت ایران اور ان تمام قوموں کی سعادت و کامرانی کی دعا اللہ تعالی سے کرتا ہوں جو نوروز مناتی ہیں۔ و السّلام‌ علیکم‌ و رحمة اللّه ‌و برکاته
2019/03/21

رہبر انقلاب اسلامی کا بیان، ' انقلاب کا دوسرا قدم'، چالیس سالہ سفر کا جائزہ، مستقبل کے لئے رہنما سفارشات

ایران کے اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ منائی گئی اور اس انقلاب نے اپنی زندگی کے پانچویں عشرے میں قدم رکھا ہے۔ اس انقلاب کے استکباری دشمن ہمیشہ اس کے خلاف باطل منصوبے بناتے رہے مگر دنیا بھر میں اس کے چاہنے والے پرامید نگاہوں سے اسے چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور مبہوت کن کامیابیاں حاصل کرنے میں سرفراز ہوتا ہوا دیکھتے رہے۔
2019/02/13

ستائیسویں 'نماز کانفرنس' کے نام پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ستائیسویں کل ایران نماز کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں اس سالانہ کانفرنس کو فریضہ نماز کے سلسلے میں ایک حق ادا کئے جانے کی نشانی قرار دیا اور نماز کی اہمیت کے بارے میں فرمایا کہ اگر نماز خشوع اور حضور قلب کے ساتھ پڑھی جائے تو معاشرے کو عمل کی نیکی و صحیح راستے کی جانب لے جاتی ہے اور ارتقائی منزلیں طے کرواتی ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی کا یہ پیغام مورخہ 5 دسمبر 2018 کو صوبہ سمنان میں منعقد ہونے والی نماز کانفرنس میں اس صوبے میں ولی امر مسلمین کے نمائندے آیت اللہ شاہ چراغی نے پڑھا۔ رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے؛
2019/01/30

یورپ میں طلبہ کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے اجلاس کے نام پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے یورپی ممالک میں زیر تعلیم طلبہ کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے 53ویں اجلاس کے نام پیغام میں زور دیکر کہا کہ دنیا کے کسی بھی خطے میں موجود ایرانی طلبہ کا ملک کی پیشرفت اور اسے اغیار سے بے نیاز بنانے کی مہم کا حصہ بننا جہاد فی سبیل اللہ ہے۔
2019/01/12

حجاج کرام کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام؛ اتحاد بین المسلمین کی دعوت، استکباری قوتوں کی سازش سے ہوشیار رہنے کی تلقین

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ  العظمی خامنہ ای نے حجاج کرام کے نام اپنے پیغام میں حج کے روحانی و سماجی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ آپ نے سامراجی طاقتوں کی سازشوں کی طرف سے ہوشیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔  رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام حج کا اردو ترجمہ؛
2018/08/19

نئے سال کا نعرہ ہے «ایرانی پروڈکٹ کی حمایت»

نئے ہجری شمسی سال 1397 (مارچ 2018 الی مارچ 2019) کے آغاز پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قوم سے خطاب میں نئے سال کے نعرے «ایرانی پروڈکٹ کی حمایت» کا اعلان کیا اور اس نعرے کو عملی جامہ پہنانے پر تاکید کی۔ آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے گزشتہ سال 1396 ہجری شمسی (مارچ 2017 الی مارچ 2018) کے اہم واقعات اور تلخ و شیریں اتفاقات کا سرسری جائزہ لیا۔ رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ 29/12/1396 (ہجری شمسی مطابق 20 مارچ 2018)
2018/03/20

اسلامی انقلاب کی انتالیسویں سالگرہ کے ملک گیر جشن میں عوام کی پرجوش شرکت پر رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

بسم اللہ الرحمن الرحیم عزیز و سربلند ملت ایران! آج آپ کے عزم اور آپ کی بصیرت نے بڑا عظیم اور آنکھوں کو خیرہ کر دینے والا کارنامہ رقم کیا ہے۔ آج آپ کے جلوس کی عظمت، جو باریک بینی سے اندازہ لگانے والے ماہرین کے مطابق گزشتہ برسوں کی نسبت وسیع تر اور زیادہ جوش و جذبے سے معمور تھے، اغیار، دشمنوں اور کمزور ارادے کے لوگوں کو دنداں شکن اور دو ٹوک جواب تھی۔ ایران اور اہل ایران کے بارے میں اپنے غلط اور ناقص تصور کی بنیاد پر دشمن اپنی تمام تر توانائوں اور مساعی کو اس ہدف پر مرکوز کئے ہوئے تھا کہ اس سال کے 22 بہمن (مطابق 11 فروری، جشن انقلاب) کو پھیکا اور بے رنگ بنا دے بلکہ اسے مخالف جلوس میں بدل دے۔ مگر آپ نے عملی طور پر ثابت کر دیا کہ یہ انقلاب زندہ اور مسلسل فروغ پانے والا ہے۔ آپ نے اپنے نعروں سے، اپنی شراکت سے بلند آواز میں امام (خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ) کے اہداف سے اپنی وفاداری کا اعلان کر دیا۔ ملت ایران کی یہ گھن گرج دشمن کو پسپا کر دے گی اور اس کا عزم محکم دشمن کے اندازوں کو درہم برہم کر دے گا۔ ملک کے حکام اس بے مثال حقیقت کی قدر کریں اور بھرپور استقامت، انقلابی جذبے اور جہادی طرز عمل کے ساتھ ملت عزیز کی خدمت اور انقلاب کی امنگوں کی پاسبانی کریں۔ مستقبل ہماری بیدار اور صاحب بصیرت قوم کے نام ہے، ہم عہدیداران کی یہ کوشش ہونا چاہئے کہ قوم سے پیچھے نہ رہ جائیں۔ ولا تهنوا و لاتحزنوا و انتم الأعلون ان کنتم مؤمنین و السلام علیکم و رحمت الله 22  بهمن ۱۳۹۶(ہجری شمسی مطابق 11 فروری 2018) سیدعلی خامنه‌ ای
2018/02/11

نماز کانفرنس کے لئے رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے چھبیسویں نماز کانفرنس کے لئے اپنے  پیغام میں نماز کی دعوت دینے کے لئے تمام دستیاب وسائل و ذرائع کے استعمال پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ اس سالانہ کانفرنس کے منتظمین اس عظیم توفیق خداوندی کی قدر کریں اور اس راہ مستقیم پر ثابت قدم رہتے ہوئے یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ اللہ تعالی صبر اور استقامت کا راستہ اختیار کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام حسب ذیل ہے؛
2017/12/21

القدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے خط کا جواب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے داعش کے 'شجریہ خبیثہ' کے تسلط کے خاتمے کے بارے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے مکتوب کے جواب میں زور دیکر کہا کہ آپ نے داعش کی شکل میں مہلک سرطان کو نابود کرکے علاقے کے ممالک اور عالم اسلام ہی نہیں بلکہ تمام اقوام اور بشریت کی عظیم خدمت انجام دی ہے۔ جنرل قاسم سلیمانی کے خط کا جواب حسب ذیل ہے؛
2017/11/21

اللہ کا وعدہ صیہونی حکومت کے مد مقابل جدوجہد میں حتمی نصرت کا وعدہ ہے

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسلامی مزاحمتی علما کی بین الاقوامی یونین کی کانفرنس کے انعقاد کی مناسبت سے اس یونین کے سربراہ کے نام اپنے پیغام میں فرمایا کہ اللہ کا وعدہ صیہونی حکومت کے مد مقابل جدوجہد میں حتمی نصرت کا وعدہ ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا اردو ترجمہ حسب ذیل ہے؛
2017/10/30

اسلامی مزاحمتی علما کی بین الاقوامی یونین کے سربراہ کے نام پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسلامی مزاحمتی علما کی بین الاقوامی یونین کی کانفرنس کے انعقاد کی مناسبت سے اس یونین کے سربراہ کے نام اپنے پیغام میں فرمایا کہ اللہ کا وعدہ صیہونی حکومت کے مد مقابل جدوجہد میں حتمی نصرت کا وعدہ ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا اردو ترجمہ حسب ذیل ہے؛
2017/10/30

حجاج کرام کے نام رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا پیغام.

بسم اللّه الرّحمن الرّحیم و الحمد للّه رب العالمین و الصلاة و السلام علی سیدنا محمد خاتم النبیین و آله الطاهرین و صحبه المنتجبین خدائے بزرگ و برتر کا شکر بجا لاتا ہوں کہ اس سال بھی دنیا کے مومنین کی ایک بڑی تعداد کو حج کی توفیق سے اس نے نوازا کہ وہ اس پرفیض اور دلنشیں سرچشمے سے بہرہ مند ہوں اور ان شب و روز کو، جن کے بابرکت و غنیمت لمحات معجز نما اکسیر کی مانند دلوں کو منقلب اور روحوں کو پاکیزہ و آراستہ کر سکتے ہیں، خانہ خدا کے جوار میں اور عبادات و خشوع و ذکر و تقرب کے 'مواقیت' میں بسر کریں۔ حج رموز و اسرار سے معمور عبادت، بیت شریف (کعبہ) برکات الہیہ سے سرشار مقام اور حق تعالی کی آیات و علامات کا مظہر ہے۔ حج مومن، اہل خشوع و صاحب تدبر بندے کو روحانی مدارج پر پہنچا سکتا ہے اور اسے رفعت و نورانیت سے مزین کر سکتا ہے۔ اسی طرح اسے صاحب بصیرت، شجاع، اہل اقدام و مجاہدت انسان میں تبدیل کر سکتا ہے۔ اس عدیم المثال فریضے کے روحانی و سیاسی نیز شخصی و اجتماعی پہلو بالکل نمایاں اور واضح ہیں اور ان دونوں پہلوؤں کی آج سخت ضرورت ہے۔ ایک طرف جدید وسائل کی مدد سے مادہ پرستی کا طلسم اپنا فریب اور اپنی تباہ کاری پھیلا رہا ہے اور دوسری طرف تسلط پسندانہ قوتوں کی پالیسیاں مسلمانوں کے درمیان فتنہ انگیزی و آتش افروزی اور اسلامی ممالک کو بدامنی و اختلافات کے دوزخ میں تبدیل کر دینے پر مرکوز ہیں۔ حج مسلم امہ کے لئے ان دونوں بڑی مصیبتوں کی شفابخش دوا قرار پا سکتا ہے؛ دلوں پر لگی زنگ ہٹا سکتا ہے اور تقوی و معرفت کے نور سے انھیں منور کر سکتا ہے، اسی طرح ان کی آنکھیں کھول کر دنیائے اسلام کے تلخ حقائق سے روبرو کرا سکتا ہے اور اس صورت حال کے مقابلے کے لئے ارادوں کو محکم، قدموں کو استوار اور ہاتھوں اور اذہان کو مستعد کر سکتا ہے۔ آج دنیائے اسلام بدامنی کا شکار ہے؛ اخلاقیاتی بدامنی، فکری بدامنی اور سیاسی بدامنی۔ اس کی بنیادی وجہ ہماری غفلت اور دشمنوں کی بے رحمانہ یلغار ہے۔ ہم نے نابکار دشمن کی یلغار کے جواب میں اپنے دینی و عقلی فرائض پر عمل نہیں کیا۔ ہم نے 'اشداء علی الکفار' کی روش کو بھی فراموش کر دیا اور ہم 'رحماء بینھم' کا طریقہ بھی بھول گئے۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ سرزمین عالم اسلام کے قلب میں صیہونی دشمن فنتہ انگیزی کر رہا ہے اور ہم فلسطین کو نجات دلانے کے اپنے حتمی فریضے سے غافل شام، عراق، یمن، لیبیا اور بحرین کی خانہ جنگی نیز افغانستان، پاکستان اور دیگر جگہوں پر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں مصروف ہیں۔ اسلامی مملکتوں کے سربراہان اور دنیائے اسلام کی سیاسی، دینی و ثقافتی شخصیات کے دوش پر سنگین ذمہ داری ہے؛ اتحاد پیدا کرنے کی ذمہ داری، قومیتی و مسلکی تصادم سے سب کو خبردار کرنے کی ذمہ داری، استکبار اور صیہونزم کی خیانت اور دشمنی کے طریقوں سے قوموں کو آگاہ کرنے کی ذمہ داری، اسلحہ جاتی و فکری و تشہیراتی جنگ کے میدانوں میں دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے سب کو وسائل سے لیس کرنے کی ذمہ داری، اسلامی ممالک کے درمیان اندوہناک واقعات کو، جس کی یمن کے سانحات جیسی تلخ مثالیں ساری دنیا میں غم و اندوہ اور اعتراض و احتجاج کا باعث بنی ہیں، فوری طور پر بند کروانے کی ذمہ داری، میانمار اور دیگر خطوں کے مظلوموں جیسی مسلم اقلیتیوں کے صریحی دفاع کی ذمہ داری اور سب سے بڑھ کر فلسطین کی حفاظت کی ذمہ داری اور تقریبا ستر سال سے اپنے غصب شدہ ملک کے لئے جدوجہد کرنے والی قوم سے تعاون اور حمایت کی ذمہ داری۔ یہ اہم فرائض ہیں جو ہم سب کے دوش پر ہیں۔ اقوام کو چاہئے کہ اپنی حکومتوں سے اس کا مطالبہ کریں، اہم شخصیات کو چاہئے کہ اپنے پختہ عزم اور خالص نیت کے ذریعے ان پر عملدرآمد کی راہ میں سعی و کوشش کریں۔ یہ اقدامات دین خدا کی نصرت کے حتمی مصادیق ہیں جو بلا شبہ وعدہ الہی کے مطابق نصرت خداوندی کے مشمول قرار پائیں گے۔ یہ حج سے ملنے والے اسباق کا ایک حصہ ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ ہم اس کا ادراک اور اس پر عمل کریں گے۔ آپ سب کے لئے حج مقبول کی دعا کرتا ہوں اور منٰی  اور مسجد الحرام کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور خدائے رحیم و کریم سے ان کے لئے بلندی درجات کا طالب ہوں۔ والسلام علیکم و رحمة اللّه سید علی خامنه‌ای 7 /شهریور/۱۳۹۶ 7 /ذی‌الحجة/۱۴۳۸  
2017/08/29

تہران میں 7 جون کے دہشت گردانہ حملے کے شہیدوں کی آخری رسومات، رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام    

تہران کے دہشت گردانہ حملوں کے شہیدوں کو سپرد خاک کر دیا گیا، آل سعود، امریکہ اور صیہونیوں کے خلاف نعرے فضا میں گونجے، رہبر انقلاب اسلامی تعزیتی پیغام؛ ان جرائم کا حتمی نتیجہ امریکی حکومت اور علاقے میں سعودیوں جیسے ان کے آلہ کاروں کے خلاف نفرت میں اضافے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہوگا۔
2017/06/09

عید نوروز کی مناسبت سے تہنیتی پیغام اور نئے سال کے نعرے کا انتخاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہجری شمسی سال 1396 کے آغاز کی مناسبت سے اپنے پیغام میں سال نو کو 'استقامتی معیشت؛ پیداوار و روزگار' کے سال سے موسوم کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے یہ  پیغام 20 مارچ 2017 کو جاری کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے؛
2017/03/20

رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام؛ فائر بریگیڈ کے شجاع اور مومن اہلکاروں کی قربانیوں کی قدردانی

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کرکے تجارتی مرکز پلاسکو کے حادثے میں فائر بریگیڈ کے عملے کے مومن و بااخلاص اہلکاروں کی پرشکوہ اور مظلومانہ قربانیوں کی قدردانی کی۔ دس دن تک چلنے والی ریسکیو مہم میں شامل تمام اداروں اور افراد کی بھی تعریف کی۔ رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام حسب ذیل ہے؛
2017/01/29

یورپ میں طلبہ کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے اجلاس کے نام پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یورپی ملکوں میں طلبہ کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے اکاونویں اجلاس کے نام پیغام میں فرمایا کہ نوجوانی اور طالب علمی انجن کی مانند انسان کی بڑے اہداف اور امنگوں کی تکمیل میں مدد کرتی ہے۔ آپ نے زور دیکر کہا کہ آپ عزیزوں سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ اپنے گرد و پیش کے ماحول پر اثر انداز ہوں اور اپنے قول و عمل کے ذریعے راہ خدا سے وابستہ ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ کریں۔ رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا اردو ترجمہ حسب ذیل ہے؛
2017/01/20

مرحوم آیۃ اللہ رفسنجانی کی رحلت پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

اسلامی انقلاب کی تحریک کے عظیم مجاہد اور اسلامی جمہوریہ ایران کے قدیمی خدمت گزار آیت  اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ  العظمی خامنہ ای نے اپنے تعزیتی پیغام میں فرمایا کہ ایسے رفیق کار اور جدوجہد کے زمانے کے معاون عمل کی جدائی، جس کے ساتھ تعاون اور ہمدلی کا دورانیہ پورے انچاس سال پر محیط ہے، بہت جانکاہ اور سخت ہے۔ تعزیتی پیغام حسب ذیل ہے؛ 
2017/01/08

ہفتہ مقدس دفاع اور یوم شہدا کی مناسبت سے پیغام

1395/07/01 ہجری شمسی مطابق 22 ستمبر 2016 رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمعرات کی صبح مقدس ہفتہ دفاع اور یوم شہدا کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا۔ یہ پیغام شہید فاؤنڈیشن میں ولی امر مسلمین کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین شہیدی محلاتی کی جانب سے شہدا کی قبور کو عرق گلاب سے دھوئے جانے اور انھیں خراج عقیدت پیش کئے جانے کی ملک گیر تقریب کے موقع پر پڑھا گیا۔
2016/09/22

پیرالمپیک مقابلوں میں شرکت کرنے والے ایرانی کھلاڑیوں اور عہدیداروں کے لئے شکرئے کاپیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شکرئے کا ایک پیغام جاری کرکے ریو پیرالمپیک2016 کے مقابلوں میں شرکت کرنے والے ایرانی کھلاڑیوں اور متعلقہ عہدیداروں کی شاندار کارکردگی کی قدردانی کی۔
2016/09/19

حجاج کرام کے نام رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای کا پیغام

بسم الله الرحمن الرحیمو الحمدلله رب العالمین و صلّی الله علی سیدنا محمد و آله الطیبین و صحبه المنتجبینو من تبِعَهم بِاِحسانٍ الی یوم الدین. دنیا بھر کے مسلمان بھائیو اور بہنو!مسلمانوں کے لئے موسم حج، لوگوں کی نظر میں شکوہ و افتخار کا موسم اور خالق کی بارگاہ میں دل کو منور کرنے اور خشوع و مناجات کا موسم ہے۔ حج ایک ملکوتی، دنیاوی، خدائی اور عوامی فریضہ ہے۔ ایک طرف تو یہ فرامین؛ «فَاذْكُرُوا اللَّهَ كَذِكْرِكُمْ آبائکمْ أَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا»(1) اور «وَاذْكُرُوا اللَّهَ فِي أَيَّامٍ مَّعْدُودَاتٍ» (2) اور دوسری جانب یہ خطاب: «الَّذِي جَعَلْنَاهُ لِلنَّاسِ سَوَاءً الْعَاكِفُ فِيهِ وَالْبَادِ» (3) حج کے لا متناہی اور گوناگوں پہلوؤں کو روشن کرتے ہیں۔
2016/09/05

ریو اولمپکس 2016 کے ایرانی کھلاڑیوں کے کارواں کے لئے شکرئے کا پیغام

1395/06/02
2016/08/22

میجر جنرل باقری مسلح فورسز کے چیف آف اسٹاف منصوب

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکمنامہ جاری کرکے میجر جنرل محمد حسین باقری کو مسلح فورسز کا چیف آف اسٹاف منصوب کی۔
2016/06/28
  • » ابتدائی
  • › گزشتہ
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
  • 6
  • 7
  • 8
  • اگلا>
  • آخری »

آخری فتح جو زیادہ دور نہیں، فلسطینی عوام اور فلسطین کی ہوگی۔

2023/11/03
خطاب
  • تقاریر
  • فرمان
  • خطوط و پیغامات
ملٹی میڈیا
  • ویڈیو
  • تصاویر
  • پوسٹر
  • موشن گراف
سوانح زندگی
  • سوانح زندگی
  • ماضی کی یاد
فورم
  • فیچرز
  • مقالات
  • انٹرویو
نگارش
  • کتب
  • مقالات
مزيد
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • امام خمینی
  • استفتائات و جوابات
All Content by Khamenei.ir is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License.