Skip to main content
  • English
  • Français
  • Español
  • Русский
  • हिंदी
  • Azəri
  • العربية
  • اردو
  • فارسی
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خطاب
  • ملٹی میڈیا
  • سوانح زندگی
  • فکر و نظر
  • نگارش
  • استفتائات و جوابات
خطاب
شرح احادیث
تقاریر
اقتباسات
فرمان
خطوط و پیغامات

ملٹری سروس کرنے والے نوجوانوں کی سڑک حادثے میں موت پر تعزیتی پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کرکے ملٹری سروس کرنے والے نوجوانوں کی جانکاہ سڑک حادثے میں موت پر تعزیت پیش کی اور زور دیکر کہا کہ اس حادثے کے سلسلے میں حکام تمام لازمی اقدامات انجام دیں۔ رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا اردو ترجمہ حسب ذیل ہے؛ بسم ‌الله ‌الرّحمن‌ الرّحیمان عزیز نوجوانوں کو پیش آنے والا غم انگیز سڑک حادثہ جو ملٹری سروس میں مصروف تھے، میرے لئے بہت افسوسناک ہے۔ سوگوار خاندانوں کو تہہ دل سے تعزیت پیش کرتا ہوں اور ان بابرکت دنوں اور راتوں میں ان سب پر رحمت خداوندی کے نزول کی دعا کرتا ہوں۔ سول اور فوجی حکام اس حادثے کے سلسلے میں تمام ضروری اقدامات انجام دیں۔ ہمارے عزیز نوجوانوں کی جانیں اس قسم کے خطرات سے دوچار نہیں ہونا چاہئے۔ سیّد علی خامنه ‌ای۵ تیرماه ۱۳۹۵ (ہجری شمسی مطابق 25 جون 2016)
2016/06/25

نامور بزرگ شاعر حمید سبزواری کے انتقال پر تعزیتی پیغام

نامور معاصر شاعر جناب ممتحنی معروف بہ حمید سبزواری کے انتقال کی اندوہناک خبر ملی۔ یہ لازوال اور پرافتخار نام شعر و ادب کے میدان میں انقلاب کے دفاع میں اس سخت کوش اور شجاع فنکار کی گراں قدر خدمات کی یاد دلاتا ہے۔
2016/06/11

ریو اولمپکس 2016 کے ایرانی کھلاڑیوں کے کارواں کے لئے شکرئے کا پیغام

1395/06/02 رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے ریو اولمپکس 2016 میں اسلامی جمہوریہ ایران کے میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں اسی طرح دیگر کھلاڑیوں اور ان کے محنتی کوچ حضرات کے پورے کارواں کا شکریہ ادا کیا۔
2016/06/02

شہید بابائی کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام

مقدس دفاع کے سربلند پائلٹ جنرل عباس بابائی شہید کی محترم اہلیہ کے انتقال پر آپ کے بچوں اور دیگر سوگواروں اور اس خاندان سے عقیدت رکھنے والوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور مرحومہ کے لئے مغفرت و رحمت خداوندی کی دعا کرتا ہوں۔
2016/05/31

دسویں پارلیمنٹ کے اپنا کام شروع کرنے کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے دسویں پارلیمنٹ کی تشکیل کے موقع پر مقننہ کے نام ایک پیغام جاری کیا جو افتتاحیہ تقریب میں پڑھا گیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس پیغام میں پارلیمانی انتخابات میں عوام کی پرجوش شرکت کی قدردانی کرتے ہوئے پارلیمنٹ 'مجلس شورائے اسلامی' کے ارکان کو استقامتی معیشت کے تقاضوں کے مطابق کام کرنے، اسلامی ثقافت کی ترویج اور اسے گہرائی تک اتارنے، اسی طرح جماعتی چپقلشوں سے دور رہنے اور ذاتی خواہشات کو قومی مفادات پر ترجیح دینے سے اجتناب کی دعوت دی۔
2016/05/28

ماہرین اسمبلی کے پانچویں دور کے آغاز کی مناسبت سے پیغام

پانچویں ماہرین اسمبلی کی کارکردگی کے آغاز کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسمبلی کے نو منتخب ارکان کو عوام کا اعتماد حاصل کرنے کی مبارکباد دی اور فرمایا کہ اس عظیم الشان اسمبلی کی اہمیت اس ذمہ داری کی وجہ سے ہے جو اس کے دوش پر ہے اور یہ ذمہ داری ملک پر حکمفرما نظام کی اسلامی و انقلابی ماہیت کی صحیح اور ہمہ جہتی حفاظت و پاسبانی اور اس نظام کے ایک دوسرے سے وابستہ اداروں کی اعلی اور گراں قدر اہداف کی جانب رہنمائی ہے۔
2016/05/24

نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے نئے سربراہ کی تقرری

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آئی آر آئی بی کے سربراہ محمد سرافراز کا استعفا قبول کرتے ہوئے ایک حکمنامہ جاری کرکے جناب عبد العلی علی عسکری کو قومی نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کا نیا سربراہ منصوب کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے محمد سرافراز کی انقلابی خدمات کی قدردانی کی۔
2016/05/11

"مزاحمتی معیشت، اقدام اور عمل" کا سال

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہجری شمسی سال 1395 مطابق 20 مارچ 2016 الی 20 مارچ 2017 کے آغاز کی مناسبت سے اپنے سالانہ پیغام میں نئے سال کو مزاحمتی معیشت، اقدام اور عمل کے سال سے موسوم کیا۔
2016/03/20

حجت الاسلام و المسلمین علم الہدی صوبہ خراسان رضوی میں ولی فقیہ کے نمائندہ منصوب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم جاری کرکے حجت الاسلام و المسلمین سید احمد علم الہدی کو صوبہ خراسان رضوی میں نمائندہ ولی فقیہ منصوب کیا۔
2016/03/09

دار العلوم خراسان کے زعیم، سپریم کونسل کے ارکان اور سکریٹری کی تقرری

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم جاری کرکے دار العلوم خراسان کے زعیم اور سپریم کونسل کے سکریٹری اور ارکان کو منصوب کیا۔
2016/03/08

آستانہ مقدس امام رضا علیہ السلام کے لئے نئے متولی کا انتخاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم جاری کرکے حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی کو آستانہ امام رضا علیہ السلام کا متولی منصوب فرمایا۔
2016/03/07

آستانہ امام رضا علیہ السلام کے متولی آیت اللہ واعظ طبسی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

مجاہد عالم دین، انقلاب کی سچے خدمت گزار آیت اللہ الحاج شیخ عباس واعظ طبسی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے تعزیت پیش کی۔
2016/03/04

پارلیمنٹ اور ماہرین اسمبلی کے انتخابات میں عوام کی پرشکوہ شرکت پر پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 26 فروری 2016 کو ملک میں ہونے والے انتخابات میں عوام کی شاندار شرکت کی تعریف کی۔ آپ نے اپنے پیغام میں آگاہ اور پرعزم ملت ایران کا شکریہ ادا کیا جس نے اسلامی نظام کی دعوت پر صدائے لبیک بلند کرتے ہوئے 26 فروری کے انتخابات میں شرکت کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں اگلی پارلیمنٹ کی ذمہ داریوں کو بہت سنگین قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ اس پارلیمنٹ میں اللہ تعالی اور عوام کے سامنے جوابدہی کے مناسب نصاب کا مشاہدہ سب کریں گے۔
2016/02/28

معروف دیندار فنکار اور مایہ ناز فلمساز فرج اللہ سلحشور کے انتقال پر تعزیتی پیغام

ممتاز فرض شناس فنکار جناب فرج اللہ سلحشور مرحوم کے انتقال پر ان کے محترم اہل خانہ اور تمام پسماندگان کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔
2016/02/27

جنرل محمد سلیمی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

یہ دیندار اور فرض شناس سپاہی، فوج سے تعلق رکھنے والے ان معدودے چند دوستوں میں سے تھے جو اسلامی انقلاب کی فتح کے ابتدائی ہفتوں سے ہی انقلاب اور اسلامی جمہوری نظام کے ساتھ فوج کے رابطے کا ذریعہ بنے اور فوج کے فرض شناس ڈھانچے کو انقلاب کی خدمت کی جانب موڑنے میں بہت موثر ثابت ہوئے۔
2016/01/31

عزم یہ ہونا چاہئے کہ ملک کا ایک بھی نوجوان نماز میں تساہلی نہ کرے

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے چوبیسویں نماز کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں نماز کی ترویج میں ہمہ گیر احساس ذمہ داری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تمام لوگوں اور خاص طور پر اداروں کے عہدیداروں اور وسائل و اختیارات رکھنے والے افراد کو اس موضوع کی عظمت کے ادراک اور اس راستے میں عملی قدم اٹھانے کی دعوت دی۔
2016/01/26

یورپ میں طلبہ کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے نام پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے یورپی ملکوں میں زیر تعلیم ایرانی طلبہ کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے نام پیغام میں عزم راسخ اور مربوط مساعی کو اسلامی مملکت ایران کے خلاف دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کا واحد راستہ قرار دیا۔
2016/01/22

ایٹمی مذاکرات کے انجام سے متعلق صدر مملکت کے مکتوب کا جواب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جوہری مذاکرات کے، نتیجے تک پہنچنے پر صدر مملکت کی جانب سے لکھے گئے خط کے جواب میں، ظالمانہ پابندیوں کے سامنے ملت ایران کی استقامت کے نتیجہ بخش ثابت ہونے اور مد مقابل فریق کی ایران کے جوہری سائںسدانوں کی مربوط مساعی اور کامیابیوں کے سامنے پسپائی پر اظہار مسرت کیا۔
2016/01/19

رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا مغربی ملکوں کے تمام نوجوانوں کے نام پیغام

آج شاید ہی کوئی شخص ہو جسے القاعدہ، طالبان اور اس منحوس سلسلے کی کڑیوں کی تشکیل، انھیں تقویت پہنچانے اور اسلحہ فراہم کرنے میں ریاستہائے متحدہ امریکا کے کردار کا علم نہ ہو۔
2015/11/29

مغربی ملکوں کے نوجوانوں کے نام خط؛ ناگوار واقعات سے سبق لیکر اچھے مستقبل کی تعمیر کی دعوت

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مغربی ملکوں کے تمام نوجوانوں کے نام اپنے کھلے خط میں فرانس کے حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی جانب اشارہ کیا اور ان واقعات کو ہم فکری و ہم خیالی پیدا کرنے کا متقاضی قرار دیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے عالم اسلام میں بعض مغربی ملکوں کی حمایت سے رونما ہونے والے دہشت گردی کے دردناک مسائل کا ذکر کیا۔
2015/11/29

ماحولیات کے سلسلے میں کلی پالیسیوں کا نوٹیفکیشن

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے آئین کے ارٹیکل 110 کے تحت مقننہ، مجریہ اور عدلیہ کے سربراہوں کے لئے ماحولیات کے سلسلے میں کلی پالیسیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ماحولیات کے متحدہ قومی نظام کی تشکیل، حیاتی وسائل کا ہم آہنگ اور منظم مینیجمنٹ، ماحولیات کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کو جرم قرار دینا، ملک کے 'biome' کا نقشہ تیار کرنا، ماحولیاتی سفارت کاری کی تقویت، گرین اکانومی کی توسیع اور ماحول دوست ثقافت و اخلاقیات کی ترویج اس نوٹیفکیشن کے اہم محور ہیں۔
2015/11/18

مشترکہ جامع ایکشن پلان کے نفاذ کے بارے میں صدر مملکت کے نام خط، رہنما ہدایات

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے صدر مملکت اور قومی سلامتی کی سپریم کونسل کے سربراہ ڈاکٹر حسن روحانی کو ایک مکتوب ارسال کرکے پارلیمنٹ 'مجلس شورائے اسلامی' اور قومی سلامتی کی سپریم کونسل میں مشترکہ جامع ایکشن پلان پر باریک بینی کے ساتھ ذمہ دارانہ بحث اور اس نیوکلیائی اتفاق رائے کے قانونی مراحل طے کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے قومی مفادات اور ملک کی اہم مصلحتوں کی حفاظت و پاسداری کے لئے انتہائی کلیدی ہدایات جاری کیں۔
2015/10/21

مشترکہ جامع ایکشن پلان کے نفاذ کے بارے میں صدر مملکت کے نام خط، رہنما ہدایات

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے صدر مملکت اور قومی سلامتی کی سپریم کونسل کے سربراہ ڈاکٹر حسن روحانی کو ایک مکتوب ارسال کرکے پارلیمنٹ 'مجلس شورائے اسلامی' اور قومی سلامتی کی سپریم کونسل میں مشترکہ جامع ایکشن پلان پر باریک بینی کے ساتھ ذمہ دارانہ بحث اور اس نیوکلیائی اتفاق رائے کے قانونی مراحل طے کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے قومی مفادات اور ملک کی اہم مصلحتوں کی حفاظت و پاسداری کے لئے انتہائی کلیدی ہدایات جاری کیں۔
2015/10/21

جنرل حسین ہمدانی کی شہادت پر تعزیتی پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کرکے جنرل حسین ہمدانی کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔ شہید حسین ہمدانی شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوجی مشیر کی حثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔ جمعرات کے دن دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے ان کو حلب شہر کے مضافات میں شہید کر دیا۔ جنرل حسین ہمدانی کی لاش جمعے کی رات طیارے کے ذریعے تہران ایئرپورٹ پر لائی گئی۔ اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی کمانڈر ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ قائد انقلاب اسلامی کے پیغام کا اردو ترجمہ حسب ذیل ہے؛ بسم‌ الله‌ الرحمن ‌الرحیمسربلند کمانڈر شہید حسین ہمدانی کی شہادت کی آپ کے معزز خاندان، پسماندگان، احباب اور شرکائے کار نیز سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے مایہ افتخار ادارے کو تعزیت اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس پرانے، محنتی اور مخلص سپاہی نے اپنی پاکیزہ اور عبادتوں سے آراستہ نوجوانی کو وطن عزیز اور اسلامی جمہوری نظام کے باشرف اور پروقار محاذوں پر گزارا اور اپنے نورانی چہرے اور پربرکت زندگی کے آخری ایام کو اہل بیت علیہم السلام کے آستانے کی حفاظت اور اسلام دشمن تکفیریوں کے مقابلے میں نثار کیا اور اسی مایہ افتخار محاذ پر، راہ خدا میں اور جہاد فی سبیل اللہ کی حالت میں زندگی قربان کرنے کی ان کی دیرینہ آرزو پوری ہوئی۔ فضل و رحمت خداوندی انھیں مبارک ہو۔اسلامی مملکت ایران، سپاہ پاسداران انقلاب اور اسلامی جمہوریہ کی تمام مسلح فورسز کے اندر اس عطیئے کے خواہشمندوں، راہ جہاد اور شہادت کے لئے کمربستہ افراد کی مستحکم صف بڑی طولانی اور اس کی بنیاد بڑی مضبوط ہے؛ و منهم من ینتظر و ما بدّلوا تبدیلا۔ رحمت پروردگار نازل ہو شہید ہمدانی اور راہ حق کے تمام مجاہدین پر۔ سیّد علی خامنه‌ای۱۸ مهر ۱۳۹۴ (ہجری شمسی مطابق 10 اکتوبر 2015)
2015/10/10

سرزمین منی میں ہزاروں حجاج کرام کے جاں بحق او زخمی ہونے کے سانحے پر پیغام

منی میں پیش آنے والے اندوہناک سانحے کے بعد قائد انقلاب اسلامی نے ایک پیغام جاری کیا۔ قائد انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں اس المناک سانحے سے متاثرہ افراد سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے جاں بحق ہو جانے والوں کے پسماندگان کو تعزیت پیش کی اور زور دیکر کہا کہ سعودی حکومت پر فرض ہے کہ وہ اس تلخ سانحے کے سلسلے میں اپنی سنگین ذمہ داری قبول کرے اور حق و انصاف کے اصولوں اور تقاضوں پر عمل کرے۔
2015/09/25

ہفتہ مقدس دفاع اور یوم شہدا کی مناسبت سے پیغام

قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمعرات کی صبح ہفتہ مقدس دفاع اور شہدا و ایثار پیشہ سپاہیوں کی قدردانی کے قومی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں فرمایا کہ اسلامی ثقافت میں شہدا اور شہادت، گرمی حیات اور درخشندگی کے مظاہر ہیں اور گزرتا ہوا وقت عزیز شہیدوں کے نام اور ذکر کی تابندگی کو کم کر سکا ہے نہ کر سکے گا۔
2015/09/24

حجاج کرام کے نام قائد انقلاب اسلامی کا پیغام

اور سلام ہو یکتا پرستی کے مرکز، مومنین کی طواف گاہ اور فرشتوں کی جائے نزول کعبہ شریف پر۔ اور سلام ہو مسجد الحرام، عرفات، مشعر اور منی پر اور سلام ہو خضوع و خشوع سے مملو دلوں پر، محو ذکر زبانوں پر، بصیرت کے ساتھ کھلنے والی آنکھوں پر، عبرت و سبق کا راستہ پا جانے والے افکار پر اور سلام ہو آپ خوش نصیب حاجیوں پر کہ آپ کو دعوت الہی پر لبیک کہنے کی توفیق نصیب ہوئی اور آپ نعمتوں کے دسترخوان پر تشریف فرما ہیں۔
2015/09/19

مذاکرات کا نتیجے تک پہنچنا اہم قدم، فریق مقابل کی ممکنہ عہد شکنی کا راستہ بند کیا جائے،

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صدر مملکت حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی کے ایٹمی مذاکرات سے متعلق خط کے جواب میں صدر محترم کی زحمتوں اور ایٹمی مذاکراتی ٹیم کی مربوط اور طاقت فرسا مساعی کی قدردانی کی اور مذاکرات کے نتیجے تک پہنچنے کو اہم قدم قرار دیا۔
2015/07/15

دفاع مقدس کے شہدا کی جذباتی تشییع جنازہ پر عوام کی قدردانی

اللہ تعالی کا درود و سلام ہو عزیز شہیدوں پر جنھوں نے اپنے ایثار سے اسلامی وطن کی بلندیوں پر توحید کی شمع روشن کی۔ اللہ کا درود و سلام ہو مظلوم غوطہ خور شہیدوں پر جنھوں نے اپنے ظہور و وجود سے کبھی خاموش نہ ہونے والی اس شمع کی مدد کی اور ملت ایران کے روحانی سرمائے اور قیمتی و دل آویز یادوں کے پرچم کو ملک میں انتہائی پرشکوہ انداز میں لہرایا۔
2015/06/16

تائیکوانڈو کی قومی ٹیم کی شاندار فتح پر تہنیتی پیغام

ایران کی قومی تائيکوانڈو ٹیم کی روس کے بین الاقوامی مقابلوں میں شاندار فتح اور چیمپیئن شپ حاصل کرنے پر قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک تہنیتی پیغام جاری کرکے ٹیم کے ارکان اور متعلقہ عہدیداران کی قدردانی کی۔
2015/05/18

معلم اخلاق، مفسر اور محدث سید ہاشم میر دامادی نجف آبادی کی یاد میں منعقدہ سیمینار کے نام پیغام

1394/01/25 ہجری شمسی مطابق 14 اپریل 2015 قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے عظیم المرتبت عالم دین، باعمل اور متقی مذہبی رہنما آیت اللہ الحاج سید ہاشم نجف آبادی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقدہ سیمینار کے نام پیغام میں عالم ربانی کی قدردانی کو شائستہ قدم قرار دیا۔
2015/04/13

فری اسٹائل کشتی کی قومی ٹیم کی شاندار کامیابی پر مبارکباد

اسلامی جمہوریہ ایران کی فری اسٹائل کشتی کی ٹیم نے امریکا میں عالمی چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی۔ اس کامیابی پر قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہنیتی پیغام جاری کیا اور ایرانی کشتی گیروں اور ان کے کوچ حضرات کی قدردانی کی۔
2015/04/13

امام خمینی (رضوان اللہ تعالی علیہ) امدادی کمیٹی کے سربراہ اور ٹرسٹیوں کی تقرری

1394/01/16 ہجری شمسی مطابق 5 اپریل 2015
2015/04/05

قائد انقلاب اسلامی کی خواہر گرامی کی تشییع جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان

1394/01/02 ہجری شمسی مطابق 22 مارچ 2015 قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی ہمشیرہ محترمہ سیدہ فاطمہ حسینی خامنہ ای کے انتقال کے بعد قائد انقلاب اسلامی کے دفتر کے انچارج حجت الاسلام و المسلمین محمدی گلپائگانی نے ایک بیان جاری کرکے قائد انقلاب اسلامی کو تعزیت پیش کی اور قم اور تہران میں مرحومہ کی تشییع جنازہ اور ایصال ثواب کی مجلس کے وقت اور جگہ کا اعلان کیا۔
2015/03/21

نئے ہجری شمسی سال 1394 کے آغاز پر قوم کے نام پیغام

میری نظر میں اس سال کو حکومت اور عوام کے درمیان وسیع تعاون کا سال قرار دینا چاہئے۔ میں نے اس سال کے لئے اس نعرے کا انتخاب کیا ہے؛ 'حکومت اور عوام، ہمدلی و ہم زبانی' میں امید کرتا ہوں کہ یہ نعرہ جامہ عمل پہنے گا اور اس نعرے کے دونوں 'پلڑے' یعنی ہماری عزیز قوم ، ہماری عظیم قوم، ہماری بلند ہمت اور شجاع قوم، ہماری با بصیرت اور دانا قوم اسی طرح خدمت گزار حکومت دونوں اس نعرے پر حقیقی معنی میں عمل کریں گے اور اس کے اثرات و ثمرات کا مشاہدہ کریں گے۔
2015/03/21

بریگيڈیئر جنرل اشتری ایران کے پولیس سربراہ منصوب کئے گئے

قائد انقلاب اسلامی اور مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بریگیڈیئر جنرل حسین اشتری کو اسلامی جمہوریہ ایران کا پولیس سربراہ منصوب کیا اور ٹرم پورا کرنے والے پولیس سربراہ بریگيڈیئر جنرل اسماعیل احمدی مقدم کی خدمات اور بلا وقفہ مساعی کی قدردانی کی۔
2015/03/09

سابق صدر احمدی نژاد کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام

پرہیزگار اور انقلابی خاتون کے انتقال پر جناب عالی اور دیگر اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور مرحومہ کے لئے اللہ تعالی سے رحمت و مغفرت کی دعا کرتا ہوں۔
2015/02/12

یورپ میں طلبہ کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے نام قائد انقلاب اسلامی کا پیغام

قائد انقلاب اسلامی نے یورپ میں زیر تعلیم ایرانی طلبہ کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے انچاسویں اجلاس کے نام اپنے پیغام میں زور دیکر کہا کہ حصول علم کو فکر کی پرورش اور ان دونوں کو تقوا و پاکدامنی سے متصل کر دیجئے۔ ایسی صورت میں ملک کا کوئی بھی سرمایہ آپ جیسے نوجوانوں کے وجود کی دولت کے برابر نہیں ہوگا۔
2015/01/23

فرانس کے حالیہ واقعات کے بعد یورپ اور شمالی امریکی ملکوں کے نوجوانوں کے نام پیغام

قائد انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے یورپ و شمالی امریکہ کے نوجوانوں کے نام ایک پیغام، تحریر فرمایا۔ قائد انقلاب اسلامی نے اپنے اس پیغام میں تحریر فرمایا ہے کہ فرانس اور بعض دیگر یورپی ملکوں میں پیش آنے والے واقعات نے مجھے اس بات پر آمادہ کیا ہے کہ براہ راست آپ سب سے گفتگو کروں-
2015/01/21

ہلال احمر سوسائٹی میں ولی امر مسلمین کے نئے نمائندے کی تقرری

قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم جاری کرکے حجت الاسلام و المسلمین الحاج شیخ عبد الحسین معزی کو اسلامی جمہوریہ ایران کے ہلال احمر ادارے میں اپنا نمائندہ منصوب فرمایا۔
2015/01/04
  • » ابتدائی
  • › گزشتہ
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
  • 6
  • 7
  • 8
  • اگلا>
  • آخری »

آخری فتح جو زیادہ دور نہیں، فلسطینی عوام اور فلسطین کی ہوگی۔

2023/11/03
خطاب
  • تقاریر
  • فرمان
  • خطوط و پیغامات
ملٹی میڈیا
  • ویڈیو
  • تصاویر
  • پوسٹر
  • موشن گراف
سوانح زندگی
  • سوانح زندگی
  • ماضی کی یاد
فورم
  • فیچرز
  • مقالات
  • انٹرویو
نگارش
  • کتب
  • مقالات
مزيد
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • امام خمینی
  • استفتائات و جوابات
All Content by Khamenei.ir is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License.