تیئیسویں نماز کانفرنس بدھ کی صبح قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے پیغام سے شروع ہوئی۔ کانفرنس کا انعقاد شہر اہواز میں ہوا۔ کانفرنس میں 'اقامہ نماز کمیشن' کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین محسن قرائتی نے قائد انقلاب اسلامی کا پیغام پڑھا۔
قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے آئي آر آئي بي کي ورلڈ سروس کے سربراہ ڈاکٹر محمد سرافراز کو اس ادارے کا نيا چيئر مين منصوب کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے ممتاز مجاہد عالم دین آيت اللہ مہدوی کنی رضوان اللہ علیہ کے انتقال پر قائد انقلاب اسلامی نے اپنے تعزیتی پیغام میں امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کے اس سچے اور وفادار دوست کی شجاعانہ خدمات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اس عظیم پرہیزگار انسان نے ہر موقعے پر اور ہر جگہ ایک حقیقی عالم دین، سچے سیاستداں اور صریحی انداز رکھنے والے انقلابی شخص کی حیثیت سے نظر آئے اور ان برسوں کے دوران تمام واقعات میں ہمیشہ حق و حقیقت کی حمایت و پشت پناہی کی۔
اشتیاق و احترام کے ساتھ درود و سلام ہو آپ خوش نصیبوں پر جو دعوت قرآنی پر صدائے لبیک بلند کرتے ہوئے ضیافت پروردگار کے لئے آگے بڑھے۔ پہلی بات یہ کہ اس عظیم نعمت کی قدر کیجئے اور اس بے مثال واجب کے انفرادی، سماجی، روحانی اور عالمی پہلوؤں پر تدبر کے ساتھ، اس کے اہداف سے خود کو قریب کرنے کی کوشش کیجئے اور رحیم و قدیر میزبان سے اس سلسلے میں مدد مانگئے۔ میں بھی آپ کے جذبات سے اپنے جذبات اور آپ کی آواز سے اپنی آواز ملا کر پروردگار غفور و منان کی بارگاہ میں دعا کرتا ہوں کہ اپنی نعمتیں آپ پر مکمل کر دے اور جب سفر حج کی توفیق عطا فرمائی ہے تو کامل حج ادا کرنے کی توفیق بھی عنایت فرمائے اور پھر سخاوت مندانہ انداز میں شرف قبولیت عطا کرکے آپ کو بھرے دامن اور مکمل صحت و عافیت کے ساتھ اپنے اپنے دیار کو لوٹائے، ان شاء اللہ ۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے اسپتال سے پوری طرح صحتیاب ہوکر ڈسچارج ہونے کے بعد آپ کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں ایران کے باشرف اور انقلابی عوام، علما، اہم شخصیات، ملکی و غیر ملکی حکام کا شکریہ ادا کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ صداقت و اخلاص کے ساتھ جذبات و احساسات کا یہ اظہار اسلامی انقلاب اور اس کے عظیم قائد سے محبت کا پرشکوہ اور ناقابل بیان عمل ثابت ہوا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی گریکو رومن کشتی کی قومی ٹیم نے ازبکستان میں ہونے والی ورلڈ چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی جس کے بعد قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قومی ٹیم کے کشتی گیروں اور دیگر عہدیداروں کے نام پیغام میں اس افتخار آمیز کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آئین کے آرٹیکل ایک سو ستاون کے مطابق ایک حکم جاری کرکے آيت اللہ الحاج شیخ صادق آملی لاریجانی کو دوسرے دور کے لئے عدلیہ کا سربراہ منصوب کیا۔
گریکو رومن کشتی عالمی چیمین شپ کے مقابلوں میں ایران کی قومی ٹیم کی شاندر فتح پر قائد انقلاب اسلامی نے اپنے تہنیتی پیغام میں ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ پیغام کا متن حسب ذیل ہے؛ بسم الله الرّحمن الرّحیمعوام کا دل خوش کرنے پر چیمپیئن کشتی گيروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
میں نے اس سال کا نعرہ اور اس سال کا نام معین کیا ہے؛ قومی عزم اور مجاہدانہ انتظام و انصرام کے سائے میں معیشت و ثقافت ۔ میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی محترم عوام اور حکام کی مدد فرمائے کہ وہ اس میدان میں اپنے فرائض پر عمل کر سکیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فری اسٹائيل ریسلنگ ٹیم نے 2014 کی چیمپین شپ جیت لی جس پر قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تہنیتی پیغام میں کشتی کی قومی ٹیم کی قدردانی کی۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایٹمی مذاکراتی عمل کے سلسلے میں صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے مکتوب کے جواب میں مذاکراتی ٹیم کی قدردانی کی اور تاکید کے ساتھ فرمایا کہ بے شک اللہ کا فضل و کرم ، ملت ايران کي دعائيں اور حمايت اس کاميابي کا اہم ترين عامل ہے اور ان شاء اللہ آئندہ بھی رہے گی۔ ناجائز مطالبات کے مقابلے ميں استقامت اس شعبے کے حکام کے کی راہ مستقیم کی نمایاں خصوصیت ہونا چاہئے اور ان شاء اللہ یہی نمایاں خصوصیت رہے گی۔
موسم حج کی آمد کو امت اسلامیہ کی عظیم عید سمجھنا چاہئے۔ ہر سال یہ گراں قدر ایام دنیا بھر کے مسلمانوں کو جو سنہری موقعہ فراہم کرتے ہیں وہ ایسا کرشماتی کیمیا ہے کہ اگر اس کی قدر و قیمت کو سمجھ لیا جائے اور اس سے کما حقہ استفادہ کیا جائے تو عالم اسلام کے بہت سے مسائل اور کمزوریوں کا علاج ہو سکتا ہے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بائیسویں 'نماز کانفرنس' کے نام اپنے پیغام میں نماز کی بہترین انداز میں ادائیگی، نماز کی ترویج و ہمہ گیری اور مومنین کے دینی فرائض میں اسے سب سے نمایاں مقام دلانے کی ضرورت پر زور دیا۔ آپ نے فرمایا کہ اہل نظر اور مقرر حضرات اپنی تحریروں اور تقریروں سے، ذرائع ابلاغ اور اہم پلیٹ فارم رکھنے والے افراد جاذب اور فنکارانہ پیشکش کے ذریعے اور اداروں کے عہدیدار اپنے اپنے ادارے کے دائرہ کار کے مطابق اس اہم ذمہ داری کو ادا کر سکتے ہیں۔
چودہ جون 2013 کو گیارہویں صدارتی انتخابات کے دن ملت ایران کے ہاتھوں ایک اور پرشکوہ تاریخی کارنامہ انجام پانے کے بعد قائد انقلاب اسلامی نے ایک پیغام جاری کرکے ملت ایران کا شکریہ ادا کیا۔
جلیل القدر عالم دین آیت اللہ الحاج جناب عز الدین حسینی زنجانی رضوان اللہ تعالی علیہ کی رحلت کی مشہد اور زنجان میں آپ کے تمام عقیدتمندوں، دینی تعلیمی مراکز کے علمائے کرام اور خاص طور پر مرحوم کے محترم اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔
قائد انقلاب اسلامی نے ممتاز عالم دین اور نگراں کونسل (شورائے نگہبان) کے سینیئر رکن آیت اللہ الحاج شیخ غلام رضا رضوانی کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا۔ پیغام کا اردو ترجمہ حسب ذیل ہے؛۔بسم الله الرّحمن الرّحیمجلیل القدر فقیہ آقا الحاج غلام رضا رضوانی رحمت اللہ علیہ کے انتقال پر آپ کے تمام محترم لواحقین، جملہ عقیدتمندوں اور شاگردوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔ یہ عظیم المرتبت عالم دین امام خمینی کے معتمد شخص اور شورائے نگہبان کی رکنیت سمیت متعدد اہم فرائض کے ذمہ دار تھے۔ مختلف اداروں سے شورائے نگہبان کے تعاون کے عمل میں ادارے کے فقہی نظریات کی تشریح جیسی آپ کی خدمات انشاء اللہ باعث عنایت خداوندی اور موجب خوشنودی پروردگار قرار پائیں گی۔ اللہ تعالی سے اس عالی مرتبت عالم دین کے لئے بلندی درجات کی دعا کرتا ہوں۔ سید علی خامنهای۳۱ فروردین ۱۳۹۲(20 اپریل2012)
جنوبی صوبے بوشہر میں زلزلے کے اندوہناک سانحے پر قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کرکے سانحے کے متاثرین کے لئے صبر و اجر کی دعا کی۔
میں سنہ 92 (ہجری شمسی) کو سیاسی اور اقتصادی جہاد کے سال سے معنون کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اس سال بفضل پروردگار ہمارے عزیز عوام اور ملک کے ہمدرد حکام کے ہاتھوں اقتصادی و سیاسی جہاد انجام پائے گا۔
قائد انقلاب اسلامی نے ہفتے کے روز ایک پیغام جاری کرکے مجاہد مصنف حجت الاسلام و المسلمین آقائے الحاج سید مجتبی موسوی لاری کے انتقال کی تعزیت پیش کی۔ وہ لارستان میں ولی امر مسلمین کے نمائندے کے فرائض بھی انجام دے رہے تھے۔
قائد انقلاب اسلامی نے قم کی بین الاقوامی دینی درس گاہ کے اساتذہ کے فاؤنڈیشن کے آٹھویں اجلاس کے لئے اپنے پیغام میں اس ادارے کی پچاس سالہ مخلصانہ خدمات کی قدردانی کی ضرورت پر زور دیا۔
طلاب عزیز، آپ نوجوان حضرات ملک کے مستقبل کے ذمہ دار ہیں۔ کل کے ایران کا نظم و نسق علمی و عملی ذخیروں کی عظیم ثروت کے ذریعے عظیم اور با صلاحیت عہدیداروں کے ہاتھوں سے چلایا جانا چاہئے اور آپ جیسے افراد کی ہمت و بصیرت اور شجاعت و ایمان کے ذریعے طے شدہ منزلوں کی جانب برق رفتاری سے بڑے قدم اٹھائے جانے چاہئے۔
رحمتوں اور برکتوں سے معمور موسم حج آن پہنچا اور اس نے ان خوش قسمت لوگوں کو جنہیں اس نورانی منزل کی باریابی کا شرف حاصل ہوا ہے، فیض الہی سے روبرو کر دیا ہے۔
رحمتوں اور برکتوں سے معمور موسم حج آن پہنچا اور اس نے ان خوش قسمت لوگوں کو جنہیں اس نورانی منزل کی باریابی کا شرف حاصل ہوا ہے، فیض الہی سے بہرہ مند کر دیا ہے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہفتہ دفاع مقدس اور شہیدوں کی قدردانی کے قومی دن کی مناسبت سے ایک پیغام میں شہیدوں کو جہاد فی سبیل اللہ کے دور کے حیرت انگیز تغیرات اور پرکشش فضا کا آئينہ قرار دیا۔
اسلام دشمن عناصر کی طرف سے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں گستاخی پر مبنی فلم کی نمائش کے بعد قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایرانی قوم اور عظیم امت مسلمہ کے نام اپنے پیغام میں امریکہ، صیہونزم اور دیگر عالمی سامراجی طاقتوں کی معاندانہ حرکتوں اور کینہ توزی کو اس شر پسندانہ اور گستاخانہ حرکت کی وجہ قرار دیا۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اکیسویں نماز کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں فرمایا کہ نماز کو اس کے شایان شان مقام پر رکھنا سماج کی اسلام کے مطلوبہ مقام تک رسائی کی تمہید ہے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک کے شمال مغربی علاقے میں آنے والے زلزلے کے بعد ایک تعزیتی پیغام جاری کرکے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحین اور زلزلے کے متاثرین کے لئے اللہ تعالی سے صبر و ضبط اور اجر و ثواب کی دعا کی۔
قائد انقلاب اسلامی نے لندن اولمپک 2012 میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ٹیم کی شاندار کارکردگی کی قدردانی کی۔ آپ نے ایک تہنیتی پیغام جاری کرکے اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں اور ان کے کوچ حضرات کا شکریہ ادا کیا۔ قائد انقلاب اسلامی کے پیغام کا اردو ترجمہ حسب ذیل ہے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک حکم جاری کرکے حجت الاسلام و المسلمین محسن اراکی کو عالمی کونسل برائے تقریب مذاہب اسلامی کا سربراہ اور حجت الاسلام و المسلمین محمد علی تسخیری کو عالم اسلام کے امور میں قائد انقلاب کا مشیر اعلی منصوب فرمایا۔
عالمی رائے عامہ تک اس بصیرت افروز و پرمغز پیغام کے پہنچانے میں ملت ایران کی کامیابی ایک اور لطف و عنایت ہے جو اس دشوار راہ سے گزرنے میں خدائے قوی و مہربان کی جانب سے ہمیشہ نصرت و رہنمائی کی صورت میں شامل حال رہی ہے اور اس نے اس مومن و مجاہد ملت کو کبھی بھی اکیلا نہیں چھوڑا ہے۔ ہم اپنے پورے وجود کے ساتھ خدائے عزوجل کے شکر گزار ہیں اور اس کی با عظمت بارگاہ میں ہماری پیشانی سجدہ ریز ہے۔
ایشیائی ویٹ لفٹنگ چیمپین شپ مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی اور پہلا مقام حاصل کرنے میں کامیابی پر قائد انقلاب اسلامی نے منگل کی شام ایک تہنیتی پیغام میں ویٹ لفٹنگ ٹیم کی قدردانی کی۔
میں ملک کے تمام حکام، اقتصادی شعبے میں سرگرم تمام افراد اور اپنے تمام عزیز عوام کو دعوت دیتا ہوں کہ اس سال کو قومی پیداوار کی رونق کا سال بنا دیں۔ چنانچہ اس سال کا نعرہ قومی پیداوار، کام اور ایرانی سرمائے کی حمایت کا نعرہ ہے۔ ہمارے اندر یہ توانائی پیدا ہو کہ ہم ایرانی محنت کش کے کام کی حمایت کر سکیں، ایرانی سرمایہ کار کے سرمائے کی حمایت کر سکیں۔
ائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تہران میں بدھ کے روز دہشت گردانہ حملے میں ایٹمی سائنسداں مصطفی احمدی روشن کی شہادت پر اپنے تعزیتی پیغام میں اس بزدلانہ ٹارگٹ کلنگ کو مسلسل پیشرفت کرنے والی پرعزم اور باایمان ملت ایران کے مقابلے میں امریکہ اور صیہونزم کی زیر قیادت استکباری محاذ کی بے بسی کی علامت قرار دیا۔