Skip to main content
  • English
  • Français
  • Español
  • Русский
  • हिंदी
  • Azəri
  • العربية
  • اردو
  • فارسی
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خطاب
  • ملٹی میڈیا
  • سوانح زندگی
  • فکر و نظر
  • نگارش
  • استفتائات و جوابات
خطاب
شرح احادیث
تقاریر
اقتباسات
فرمان
خطوط و پیغامات

ایران کی ویٹ لفٹنگ ٹیم کی شاندار کارکردگی پر تہنیتی پیغام

آپ نوجوانوں، میڈل جیتنے والوں بالخصوص جناب بہداد سلیمی اور جناب کیانوش رستمی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے ان عالمی مقابلوں میں اپنی کامیابی سے ملت عزیز ایران کے دلوں کو شاد کیا۔
2011/11/13

پاسداران انقلاب فورس کے جوانوں کی شہادت پر تعزیتی پیغام

پاسداران انقلاب فورس کے ایک مرکز میں رونما ہونے والا خونیں سانحہ، جو اس ادارے کے چند ممتاز افراد اور ان میں سر فہرست عالی قدر کمانڈر، نمایاں، پارسا اور بے لوث سائنسداں حسن مقدم کی شہادت پر منتج ہوا، ایک تلخ اور اندوہناک سانحہ تھا۔
2011/11/10

سفر حج کے موضوع پر ایک کتاب پرھنے کے بعد قائد انقلاب اسلامی کے تاثرات

یہ کتاب مجھے ایک بار پھر خانہ خدا اور حرم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی زیارت کے شوق و حسرت کی فضا میں لے گئی۔ ایسی حسرت اور ایسا شوق جس کے پورے ہونے کی امید نہیں۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے ایام نوجوانی سے تا حال کبھی بھی میرا دل اس آتش شوق و حسرت سے کبھی خالی نہیں رہا۔ گھٹن کے اس سیاہ دور میں بھی جب اہل بصیرت یا بے بصیرت عالم رغبت و چاہت کے ساتھ یا سیر و سیاحت کی نیت سے بآسانی حج کے لئے جا سکتے تھے، میرے لئے یہ ممکن نہیں تھا۔ بلکہ یوں کہوں کہ کوئی بھی کارواں اور ٹور آپریٹر شاہ کی (خفیہ ایجنسی) ساواک کے خوف سے اس کی جرئت نہیں کرتا تھا کہ میرا نام اپنے عام حاجیوں کی فہرست میں شامل کرے، کارواں کے عالم دین کی حیثیت سے لے جانا تو بہت دور کی بات تھی۔ جی ہاں اس سخت دور میں بھی زیارت خانہ کعبہ اور مکہ و مدینہ میں پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی قدم گاہ کا بوسہ لینے کی میری آرزو پوری نہ ہو سکی۔ یہ آرزو حالانکہ سنہ تیرہ سو اٹھاون ہجری شمسی (مطابق 1980 عیسوی) میں شہید محلاتی کے لطف سے دس روزہ سفر حج کے دوران پوری تو ہو گئی لیکن اس جذبہ شوق کی آگ کے شعلے اور بھی بھڑک اٹھے اور ان کی سوزش بڑھ گئی۔ اپنی صدارت کے دور میں میری امید یہ دور پورا ہو جانے کے بعد کے ایام سے وابستہ تھی لیکن اب۔۔۔۔۔؟ میرا جذبہ اور یہ شوق تسکین سے محروم اور میری امید تقریبا ختم ہے۔ صرف اس طرح کے سفر ناموں کو پڑھنا یا سننا تسلی کا راستہ ہے جو اس شوق کی آگ کو اور بھی شعلہ ور کر دیتا ہے۔
2011/11/05

حجاج کرام کے نام قائد انقلاب اسلامی کا پیغام

اس وقت حج کی بہار اپنی تمام تر روحانی شادابی و پاکیزگی اور خداداد حشمت و شکوہ کے ساتھ آن پہنچی ہے اور ایمان و شوق سے معمور قلوب، کعبہ توحید اور مرکز اتحاد کے گرد پروانہ وار محو پرواز ہیں۔ مکہ، منا، مشعر اور عرفات ان خوش قسمت انسانوں کی منزل قرار پائے ہیں جنہوں نے واذن فی الناس بالحج کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے خدائے کریم و غفور کی ضیافت میں پہنچ کر سرفراز ہوئے ہیں۔
2011/10/26

بیسویں نماز کانفرنس کے نام پیغام

قائد انقلاب اسلامی نے بیسویں نماز کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں روزانہ نماز کی چند بار ادائیگی کو غفلت سے انسان کی نجات کا سنہری موقعہ اور عظیم نعمت الہی قرار دیا۔ آپ نے فرمایا کہ نماز اللہ کی بارگاہ میں انسان کے آگاہانہ قلبی حضور کا موقعہ فراہم کرتی ہے، اس کی روح کو جلاء اور گوہر باطن کو درخشندگی عطا کرتی ہے
2011/10/11

صومالیہ کے عوام کی امداد کی دعوت

قرن افریقہ کے ممالک اور خاص طور پر صومالیہ میں خشکسالی سے پیدا ہونے والے بحرانی حالات کے پیش نظر ولی امر مسلمین، قائد انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ کے دفتر نے ایک بیان میں ایرانی عوام کو قحط زدہ مسلم ملک صومالیہ کی مدد کی دعوت دی۔
2011/08/17

جونئیر قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کی شاندار فتح پر تہنیتی پیغام

قائد انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کی شاندار فتح پر مبارک باد پیش کی۔ ملیشیا میں ہونے والے جونیئر ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی قومی ٹیم کے لئے مبارکباد کی پیغام جاری کیا۔
2011/07/08

"دہشت گردی سے مقابلہ" کی عالمی کانفرنس کے نام پیغام

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تہران میں دہشت گردی کا مقابلہ سے معنون کانفرنس کے لئے اپنے پیغام میں تسلط پسند طاقتوں کی جانب سے دہشت گردانہ اقدامات انجام دئے جانے، ان کی جانب سے صیہونی حکومت کی حمایت، منظم دہشت گرد تنظیموں کی مالیاتی و تشہیراتی امداد کی تاریخ اور اس کے ساتھ ہی دہشت گردی سے مقابلے کے ان کے بلند بانگ دعوے کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ موجودہ نشست کے بنیادی کاموں میں سے ایک دہشت گردی کی واضح اور دقیق تعریف کرنا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اس شیطانی لعنت کے خلاف جنگ کو ایسا فریضہ مانتا ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور یہ ملک اس جنگ کی راہ میں اپنی سعی و کوشش پوری توانائی کے ساتھ جاری رکھے گا۔
2011/06/25

معاشی جہاد کا سال

میں اس سال کو معاشی جہاد کے سال سے موسوم کرتا ہوں اور ملک کے حکام سے خواہ ان کا تعلق انتظامیہ سے ہو یا مقننہ سے ہو یا پھر دوسرے شعبوں سے جو معاشی امور سے وابستہ ہیں، اسی طرح اپنے عزیز عوام سے توقع کرتا ہوں کہ معاشی میدان میں مجاہدانہ انداز سے کام کریں، مجاہدت کریں۔ عام اور معمولی حرکت کافی نہیں ہے۔ اس میدان میں مجاہدانہ انداز اور برق رفتاری سے حرکت کرنا چاہئے۔
2011/03/21

حجاج کرام کے نام قائد انقلاب اسلامی کا پیغام

ج تیس سال پہلے کے برخلاف ، صیہونی حکومت کوئي ناقابل شکست ہیولی نہیں رہ گئی ہے۔ دو دہائی پہلے کے برخلاف امریکہ اور مغرب، مشرق وسطی کے سلسلے میں بے چون و چرا فیصلے کرنے والی قوتیں نہیں ہیں، دس سال پہلے کے برخلاف ایٹمی ٹیکنالوجی اور دوسری پیچیدہ قسم کی ٹیکنالوجیاں علاقے کی مسلمان ملتوں کے لئے ان کی دسترس سے دور کوئی افسانوی چیز شمار نہیں ہوتیں؛ آج ملت فلسطین استقامت کی چیمپئن ہے ، ملت لبنان، اکیلے ہی صیہونی حکومت کی کھوکلی ہیبت کو چکنا چور کردینے والی تینتیس روزہ جنگ کی فاتح ہے اور ملت ایران بلند و بالا چوٹیوں کی طرف گامزن علمدار و خط شکن ہے ۔
2010/11/15

حجاج کرام کے نام قائد انقلاب اسلامی کا پیغام

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حجاج کرام کے نام اپنے پیغام میں بیت اللہ الحرام کی بعض خصوصیات اور اہم صفات کا تذکرہ کیا، آپ نے مسلمانوں میں خود شناسی کی اہمیت پر زور دیا۔ قائد انقلاب اسلامی نے عالم اسلام میں بڑھتی ہوئی اسلامی بیداری کی لہر کے نتائج و ثمرات کی بات کی۔ قائد انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں صیہونی حکومت اور سامراجی محاذ کے اندر پیدا ہونے والی کمزوری کی نشاندہی کی اور ساتھ ہی امت اسلامیہ کو اس حساس دور میں اس کے اہم فرائض کی جانب متوجہ کرایا۔ پیغام کا اردو ترجمہ حسب ذیل ہے؛بسم اللہ الرحمن الرحیموالحمدللہ رب العالمین و صلی اللہ علی سیدنا محمد المصطفی و آلہ الطیبین و صحبہ المنتجبین شروع کرتا ہوں خدا کے نام سے جو بڑا مہربان و رحیم ہے اور تمام حمد و ستائش اس اللہ سے مخصوص ہے جو تمام عالمین کا پروردگار ہے اور اللہ کی جانب سے صلوات و سلام ہو ہمارے سید وسردار حضرت محمد مصطفی اور ان کی پاکیزہ آل پر اور ان کے منتخب اصحاب پر ۔کعبہ اتحاد و عزت کا راز، توحید و معنویت کی نشانی ، حج کے موسم میں امید و اشتیاق سے معمور دلوں کا میزبان ہے جو رب جلیل کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے دنیا کے گوشے گوشے سے اسلام کی جائے پیدائش کی سمت دوڑ پڑے ہیں۔ امت اسلامیہ اس وقت اپنی وسعت، تنوع اور دین حنیف کے پیرؤوں کے دلوں پر حکم فرما قوت ایمانی کا خلاصہ اپنے بھیجے ہوئے افراد کی نگاہوں سے، جو دنیا کے چاروں گوشوں سے یہاں اکٹھا ہوئے ہیں، دیکھ سکتی ہے اور اس عظیم و بے نظیر سرمائے کو صحیح طور پر پہچان سکتی ہے۔یہ خود شناسی مدد کرتی ہے کہ ہم مسلمانوں کو آج کل کی دنیا میں اپنے شایان شان مقام کا علم ہوسکے اور ہم اس سمت میں قدم بڑھا سکیں۔آج کی دنیا میں اسلامی بیداری کی بڑھتی ہوئی لہر وہ حقیقت ہے جو امت اسلامیہ کو ایک اچھے کل کی نوید سنا رہی ہے۔ تین دہائی قبل سے جب اسلامی انقلاب کی کامیابی اور اسلامی جمہوری نظام کی تشکیل کے ساتھ یہ قوی و طاقتور موج شروع ہوئی ہے ہماری یہ عظیم امت کسی توقف کے بغیر ترقی کی راہ پر گامزن ہے اس نے اپنی راہ سے تمام رکاوٹیں برطرف کرکے کئي مورچوں کو فتح کر لیا ہے۔ بڑی طاقتوں کی دشمنیوں اور سازشوں کی گہرائی اور بھاری اخراجات کے ساتھ اسلام کے خلاف ان کی تشہیراتی مہم کی وجہ یہی ترقیاں ہیں۔ اسلامو فوبیا کو ہوا دینے کے لئے دشمن کے وسیع پروپیگنڈے، اسلامی فرقوں کے درمیان اختلاف پیدا کرنے اور فرقہ وارانہ تعصبات کو برانگیختہ کرنے کے لئے عجلت پسندانہ اقدامات، اہلسنت کے لئے شیعوں سے اور شیعوں کے لئے اہلسنت سے جھوٹی دشمن تراشیاں، مسلمان حکومتوں کے درمیان تفرقہ اندازی اور اختلافات کو بڑھا وا دیکر اسے دشمنیوں میں تبدیل کرنے اور ناقابل حل تنازعہ بنا دینے کی کوششیں اور نوجوانوں کے درمیان برائی اور بد تہذیبی پھیلانے کے لئے مواصلاتی وسائل اور خفیہ کارکردگی کے سرکاری و غیر سرکاری اداروں سے استفادہ یہ تمام کے تمام سراسیمگی اور بد حواسی کے عالم میں سامنے آنے والے ردعمل ، امت مسلمہ کی بیداری اور عزت و آبرو اور آزادی و خود انحصاری کی طرف امت اسلامیہ کی متین و سنجیدہ حرکت اور محکم و استوار اقدامات سے مقابلے کے سبب ہیں۔آج تیس سال پہلے کے برخلاف ، صیہونی حکومت کوئي ناقابل شکست طاقت نہیں رہ گئی ہے۔ دو دہائی پہلے کے برخلاف امریکہ اور مغرب حکومتیں، اب مشرق وسطی کے سلسلے میں بے چون و چرا فیصلے کرنے والی قوتیں نہیں رہ گئی ہیں، دس سال پہلے کے برخلاف ایٹمی ٹیکنالوجی اور دوسری پیچیدہ قسم کی ٹیکنالوجیاں علاقے کی مسلمان ملتوں کے لئے دسترسی سے دور کوئی افسانوی چیز شمار نہیں ہوتیں؛ آج ملت فلسطین استقامت کا مظہر ہے۔ ملت لبنان اکیلے ہی صیہونی حکومت کی کھوکلی ہیبت کو چکنا چور کر دینے والی تینتیس روزہ جنگ کی فاتح ہے اور ملت ایران بلند و بالا چوٹیوں کی طرف گامزن و صف شکن قوم ہے۔آج سامراجی طاقت امریکا! خود کو اسلامی علاقے کا کمانڈر سمجھنے والا، صیہونی حکومت کا اصل پشتپناہ اپنے آپ کو اس دلدل میں گرفتار پارہا ہے جسے اس نے خود افغانستان میں تیار کیا ہے۔ امریکا عراق میں ان تمام جرائم کے باعث جو اس نے اس ملک کے لوگوں کے خلاف انجام دئے ہیں، یک و تنہا ہوکر رہ گيا ہے۔ مسائل کے شکار پاکستان میں اسے ہمیشہ سے زيادہ نفرت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ آج اسلام مخالف مورچہ جو دو صدیوں تک اسلامی ملتوں اور حکومتوں پر ظالمانہ انداز میں حکم چلاتا آ رہا تھا اور ان کے ذخیروں کو لوٹ کھسوٹ رہا تھا اپنے اثر و رسوخ کے زوال کے ساتھ اپنے خلاف مسلمان ملتوں کی دلیرانہ مزاحمت واستقامت کا شاہد اور نظارہ گر ہے۔اس کے بالمقابل اسلامی بیداری کی تحریک روز بروز زیادہ گہری ہوتی اور پھیلتی جارہی ہے۔ ان امید افزا اور نوید بخش حالات میں مسلمان ملتوں کو چاہئے کہ ایک طرف تو ہمیشہ سے زيادہ مطمئن ہوکر اپنے مطلوبہ مستقبل کی طرف قدم بڑھائیں اور دوسری طرف اپنی عبرتوں اور تجربات کی بنا پر ہمیشہ ہوشیار و خبردار رہیں ؛ یہ عمومی خطاب بلاشبہ دوسروں سے زيادہ علمائے کرام، سیاسی لیڈران، روشن فکر حضرات اور نوجوانوں کو فرض شناسی کی دعوت دیتا ہے اور ان سے مجاہدت اور پیش قدمی کا تقاضہ کرتا ہے ۔قرآن کریم آج بھی بالکل واضح الفاظ میں ہم سے مخاطب ہے : کنتم خیر امّۃ اخرجت للنّاس تامرون بالمعروف و تنھون عن المنکر و تؤمنون باللہ ( آل عمران/ 110)(تم بہترین امت ہو جسے لوگوں کے لئے نمایاں کیا گیا ہے، تم لوگوں کو اچھائی کا حکم دیتے ہو اور برائیوں سے روکتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو )اس عزت آفریں خطاب میں امت اسلامیہ کو پوری بشریت کے لئے (سودمند) ایک حقیقت قرار دیا گيا ہے اور اس امت کے معرض وجود میں آنے کا مقصد، انسان کی نجات اور انسانیت کی بھلائي ہے۔ ان کا ایک بڑا فریضہ بھی اچھائی کا حکم دینا برائی سے روکنا اور خدا پر پکا ایمان رکھنا ہے۔ بڑی شیطانی طاقتوں کے چنگلوں سے ملتوں کو نجات دلانے سے بڑھ کرکوئی حسنہ نہیں ہے اور بڑی طاقتوں کی غلامی اور ان پر انحصار سے بدتر کوئی برائی نہیں ہے۔ آج فلسطینی قوم اور غزہ میں محصور کر دئے جانے والوں کی امداد، افغانستان، پاکستان، عراق، اور کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی اور یکجہتی، امریکہ اور صیہونی حکومت کی زیادتیوں کے خلاف مجاہدت اور استقامت، مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یگانگت کی پاسبانی اور اس اتحاد کو چوٹ پہنچانے والی بکی ہوئي زبانوں اور کثیف و آلودہ ہاتھوں سے پیکار اور تمام اسلامی حلقوں میں مسلمان نوجوانوں کے درمیان احساس ذمہ داری اور دینداری و بیداری کی ترویج و فروغ، بہت بڑے فرائض ہیں جو قوم کے ذمہ دار افراد کے دوش پر ہیں۔حج کا پرشکوہ منظر، ان فرائض کی انجام دہی کے لئے زمین ہموار ہونے کی نشان دہی کرتا اور ہم کو دوہرے عزم اور دوہری سعی و کوشش کی دعوت دیتا ہے۔والسلام علیکم و رحمۃ اللہ سید علی حسینی خامنہ ای یکم ذی الحجۃ الحرام 1431 ہجری 17/8/1389(8 / 11 / 2010) 
2010/11/15

انیسویں کل ایران نماز کانفرنس کے نام قائد انقلاب اسلامی کا پیغام

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے انیسویں کل ایران نماز کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں مساجد کی اہم ترین سماجی اہمیت و منزلت کی جانب اشارہ کیا اور اس بات پر تاکید فرمائی کہ ہر محلے اور علاقے میں مساجد اور تعلیمی مراکز کے مابین مناسب اور معینہ رابطہ و تعاون ہونا چاہئے۔ آپ نے فرمایا کہ مساجد کے متولیان کرام، انتظامیہ کے افراد اور ذمہ دار حضرات کی محبت آمیز باتوں سے نوجوانوں کے پاکیزہ دلوں کو مشتاق اور گرویدہ بنایا جانا چاہئے۔
2010/10/12

ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں بہداد سلیمی کی فتح پر مبارکباد

ویٹ لفٹنگ کے عالمی مقابلے میں ایران کے بہداد سلیمی نے گولڈ میڈل حاصل کیا جس پر قائد انقلاب اسلامی نے اظہار تشکر کیا۔ قائد انقلاب اسلامی نے اس سلسلے میں اپنے پیغام میں فرمایا کہ آپ کی افتخار آمیز کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات پر کہ آپ نے فتحیاب ہونے کے بعد عزیز شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا، تہہ دل سے اظہار تشکر کرتا ہو
2010/09/27

امریکا میں قرآن کی توہین کے سانحے پر ولی امر مسلمین کا پیغام

امریکا میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے نفرت انگیز واقعات کے بعد قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملت ایران اور عظیم ملت اسلامیہ کے نام اپنے پیغام میں امریکی حکومت کے اندر موجود صیہونی عناصر کو اس مذموم سازش کا ذمہ دار قرار دیا اور اسلام و قرآن کے تئیں صیہونیوں کی کینہ توزی کے خفیہ عزائم کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ امریکی حکومت کو اس سازش میں اپنا ہاتھ نہ ہونے کا ثبوت دینے کے لئے چاہئے کہ اس عظیم مجرمانہ حرکت کے اصلی ذمہ داروں اور منظر عام پر اس کا ارتکاب کرنے والوں کو جنہوں نے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے دلوں کو رنجیدہ کیا ہے، قرار واقعی سزا دے۔
2010/09/13

پاکستان میں تباہ کن سیلاب پر مسلم اقوام کے نام پیغام

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پوری دنیا کی مسلمان قوموں کے نام ایک پیغام میں پاکستان میں تباہ کن سیلاب، اس سے وسیع پیمانے پر ہونے والے نقصانات اور دسیوں لاکھ پاکستانیوں کی فوری امداد کی ضرورت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اس نازک وقت میں اسلامی اخوت کی بنیاد پر اپنے فرائض پر ہمیں عمل کرنا چاہئے اور مصیبت زدہ مسلمان بھائیوں اور بہنوں کی امداد کے لئے تیزی سے آگے آنا چاہئے۔
2010/08/30

سامراجی طاقتوں کو ان کے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا،

 قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے جنوب مشرقی ایران کے شہر زاہدان کی جامع مسجد میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائی کے شہدا کے فاتحے کی مناسبت سے اپنے تعزیتی پیغام میں فرمایا کہ ان جرائم کی پشتپناہی امریکا، برطانیہ اور صیہونی حکومت کی خفیہ ایجنسیاں کر رہی ہیں۔
2010/07/21

صیہونی حکومت کے وحشیانہ و مجرمانہ... قائد انقلاب اسلامی کا پیغام

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج اپنے ایک پیغام میں، امدادی قافلے پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ و مجرمانہ حملو کو ، عالمی رائے عامہ اور پوری دنیا کے انسانوں کے ضمیر پر حملہ قرار دیا اور زور دیا کہ اب فلسطین نہ عرب مسئلہ ہے بلکہ صرف اسلامی مسئلہ ہی نہيں ہے بلکہ یہ عصر حاضر کا ایک انسانی حقوق کا مسئلہ ہے اور اس سفاک حکومت کے حامیوں خاص طور پر امریکا ، برطانیہ اور فرانس کو جواب دینا چاہئے ۔ قائد انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن اس طرح سے ہے :  
2010/05/31

تہران کی عالمی ترک اسلحہ کانفرنس کے لئے قائد انقلاب اسلامی کا پیغام

ایٹم لفظ جہاں سائنسی میدان میں انسانی پیشرفت پر دلالت کرتا ہے وہیں بد قسمتی سے تاریخ کے گھناونے ترین سانحے، سب سے بڑی نسل کشی اور انسان کی سائنسی کامیابی کے غلط استعمال کا غماز بھی ہے۔
2010/04/17

سال نو کی مناسبت سے قائد انقلاب اسلامی کا پیغام

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال تیرہ سو نواسی کے آغاز پر قوم کے نام مبارکباد کے اپنے پیغام میں نئے سال کو بلند ہمتی اور کثرت عمل کے سال سے موسوم کیا۔ آپ نے بیتے سال میں قوم کی کارکردگی کو درخشاں اور تابناک قرار دیتے ہوئے قوم کی بصیرت و دور اندیشی کی قدردانی کی۔
2010/03/20

جشن انقلاب میں با شکوہ شرکت پر قوم کے نام شکرئے کا پیغام

قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے جلوسوں میں کروڑوں کی تعداد میں عوام کی والہانہ شرکت پر قوم کے نام شکرئے کا پیغام جاری فرمایا۔ آپ نے اپنے پیغام میں فرمایا ہے کہ ملت ایران کے دوست اور دشمن دونوں جان لیں کہ یہ قوم اپنے راستے کا تعین اور ترقی و خوشبختی کی بلندیوں پر پہنچنے کا فیصلہ کر چکی ہے، وہ سامنے آنے والی ہر رکاوٹ کو دور کرتی جائے گی۔  قائد انقلاب اسلامی کا پیغام مندرجہ ذیل ہے؛  بسم اللہ الرحمن الرحیممبہوت کن کارنامے انجام دینے والی عظیم الشان ایرانی عوام! آپ کے مضبوط قدم ہمیشہ مستحکم رہیں، آپ کی بلند ہمتی اور حریت پسندی کا پرچم ہمیشہ اونچا رہے، اللہ تعالی کا درود و سلام ہو آپ کے عزم راسخ اور بے مثال بصیرت پر جو ہمیشہ ضرورت کے وقت، بد خواہوں اور بد طینتوں سے ٹکراؤ کے میدان کو حق کی فتح کے میدان میں تبدیل کر دیتی ہے اور عزت و عظمت کا منظر پیش کرتی ہے۔ دل و جان کی گہرائیوں سے اس خالق ہستی کا شکر ہے جس نے آپ کے عزم و ایمان و بصیرت میں اپنے دست قدرت کو جلوہ فگن فرمایا اور اسلامی جمہوریہ کی تشکیل کی اکتیسویں سالگرہ پر طولانی تاریخ رکھنے والی قوم کی خود اعتمادی اور جذبہ ایمانی پر استوار نظام کی توانائی اور شادابی کو ہمیشہ سے بڑھ کر دشمنوں کے سامنے پیش کر دیا۔ کیا اکتیس سالہ تجربات اور متعدد متکبر و تسلط پسند حکومتوں کی غلطیاں، انہیں خواب غفلت سے بیدار کرنے اور اسلامی جمہوریہ ایران پر تسلط قائم کرنے کی عبث کوششوں کی حقیقت سے انہیں آگاہ کرانے کے لئے کافی نہیں ہیں؟ کیا انقلاب کی اکتیسویں سالگرہ کے جشن میں کروڑوں با بصیرت اور پر جوش انسانوں کی موجودگی ملک کے اندر فریب خوردہ اور عناد پر تلے ہوئے عناصر کو، جو گاہے بگاہے ریاکارانہ انداز میں عوام دوستی کا دم بھرتے ہیں، ہوش میں لانے اور عوام کی مرضی اور راستے سے، جو حقیقی دین محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور عظیم الشان امام (خمینی رحمت اللہ علیہ) کے صراط مستقیم کے علاوہ کچھ نہیں ہے، انہیں واقف کرانے کے لئے کافی نہیں ہے؟ ملت ایران کے دوست اور دشمن دونوں جان لیں کہ یہ قوم اپنے راستے کا تعین اور ترقی و خوشبختی کی بلندیوں پر پہنچنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔ وہ اللہ تعالی کی ذات پر توکل اور پروردگار کی جانب سے بخشی گئی توانائی پر اعتماد کے ذریعے، سامنے آنے والی ہر رکاوٹ کو دور کرتی جائے گی۔ توفیق الہی اس قوم کے سروں پر سایہ فگن اور حضرت امام زمانہ ارواحنا فداہ کی دعائیں اس کا سہارا بنی رہیں۔ سید علی خامنہ ای 22 بہمن 1388(مطابق 11 فروری 2010 )
2010/02/10

جوہری سائنسداں ڈاکٹر علی محمدی کی شہادت پر تعزیتی پیغام

بسم اللہ الرحمن الرحیم استاد ڈاکٹر مسعود علی محمدی رضوان اللہ علیہ کی شہادت پر آپ کی والدہ، شریک حیات، کنبے اور آپ کے تمام احباب، شاگردوں اور شرکائے کار کو تعزیت اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔  
2010/01/15

ممتاز فقیہ آيت اللہ منتظری کے انتقال پر تعزیتی پیغام

اینجانب مرحوم کے جملہ پسماندگان بالخصوص آپ کی زوجہ محترمہ اور اولاد کو اس انتقال پر تعزیت پیش کرتا ہوں اور مرحوم کے لئے اللہ تعالی کی رحمت و مغفرت کی دعا کرتا ہوں۔
2009/12/20

حجاج کرام کے نام قائد انقلاب اسلامی کا پیغام

دنیا کے ہر چہار طرف سے جو مسلمان یہاں جمع ہوئے ہیں انہیں چاہئے کہ اس موقع کو اپنے درمیان برادری کے رشتوں کو مستحکم کرنے کے لئے، جو امت اسلامیہ کے بہت سے بڑے مسائل کا حل ہے، غنیمت سمجھیں۔ میں آج واضح طور پر دیکھ رہا ہوں کہ اسلامی دنیا کے بدخواہ، پہلے سے زیادہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے میں مصروف ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ امت اسلامیہ کو آج پہلے سے زیادہ اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے۔
2009/11/25

انقلابی شاعر محمد شاہرخی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے محب وطن انقلابی شاعر محمد شاہرخی کے انتقال پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا: پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:  بسم اللہ الرحمن الرحیمفرض شناس شاعر جناب محمود شاہرخی رحمت اللہ علیہ کے انتقال پر ملک کے ادبی حلقے، ان کے مداحوں اور اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔ آپ انقلابی اشعار کی دنیا کے کہنہ مشق شعرا اور ان فنکاروں میں تھے جنہوں نے اپنے سخن و بیان کے سرمائے سے انقلاب کی مدد کی اور اپنے فن کو پوری صداقت کے ساتھ اس کے اعلی اہداف کے لئے وقف کر دیا۔ انقلابی شعرا کی نو خیز نسل اس شاعر اور اس پر افتخار وادی کے دیگر کہنہ مشق اساتذہ کی مقروض ہے۔ ہم سب کو اس وسیع و اہم ترین محاذ کے صف شکنوں اور راہ گشاؤں کی قدر کرنا چاہئے۔ میں اس عزیز دوست کے لئے رحمت و رضائے الہی کی دعا کرتا ہوںسیّدعلی‌ خامنه‌ای27/آبان/138818-11-2009
2009/11/18

اسلامی نظام کے مقتدر ہاتھ جارحین کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جنوب مشرقی ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعے میں درجنوں برادران شیعہ و سنی، اسی طرح سپاہ پاسداران انقلاب فورس کے کمانڈروں بالخصوص نورعلی شوشتری اور کمانڈر محمد زادہ کی شہادت پر مبارکباد اور تعزیت پیش کی۔
2009/10/19

صوبہ کردستان کے دہشت گردانہ سانحے پر تعزیتی پیغام

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ کردستان میں رونما ہونے والے دہشت گردانہ سانحے میں ماہرین کی کونسل میں صوبہ کردستان کے نمائندے ماموستا شیخ الاسلام کی شہادت پر تعزیت و مبارکباد پیش کی۔
2009/09/18

عراق کے ممتاز سیاسی و مذہبی رہنما سید عبد العزیز حکیم کے انتقال پر تعزیتی پیغام

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عراق کے بر سر اقتدار اتحاد میں شامل سیاسی جماعت مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ سید عبد العزیز حکیم کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری فرمایا: پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے: بسم اللہ الرحمن الرحیم انتہائی اندوہ ناک خبر موصول ہوئی کہ عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام سید عبد العزیز حکیم نے دار فانی کو وداع کہا اور دار باقی کی سمت کوچ فرمایا۔
2009/08/27

عدلیہ کے نئے سربراہ کی تقرری

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکمنامے میں شیخ صادق آملی لاری جانی کو عدلیہ کا سربراہ منصوب کیا۔قائد انقلاب اسلامی کے حکمنامے کا متن مندرجہ ذیل ہے: بسم اللہ الرحمن الرحیم گرانقدر محقق حجت الاسلام و المسلمین جناب الحاج شیخ صادق آملی لاری جانی دامت توفیقاتہ اب جبکہ عدلیہ میں آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کی فرائض کی انجام دہی کی توسیع شدہ مدت بھی پوری ہو چکی ہے، آنجناب کی یادگار و باارزش سعی و کوشش اور خدمتوں کی قدردانی کے ساتھ آپ کو جو قم کے دینی علمی مرکز کی نمایاں شخصیتوں میں سے ایک اور جدت و ابتکار عمل کی صلاحیتوں سے سرشار شخصیت ہیں آئین کی دفعہ ایک سو ستاون کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کا سربراہ منصوب کرتا ہوں۔
2009/08/15

دسویں صدارتی انتخابات کے پر شکوہ انعقاد پر قوم کے نام قائد انقلاب اسلام کا پیغام

قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج قوم کے نام اپنے اہم ترین پیغام میں بارہ جون کے اہم ترین موقع پر عظیم و با ہنر ایرانی قوم کے پر وقار، مستحکم، سکون بخش اور تاریخ ساز تعاون اور شراکت کو خدائے حکیم کے لطف و کرم کا آئینہ اور بے مثال و مبہوت کن کارنامہ قرار دیا اور پر جوش انتخابات میں ملت ایران کے سیاسی شعور، انقلابی عزم اور شہری صلاحیتوں کے مظاہرے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: انتخابات میں اسی فیصد سے زائد رائے دہندگان کی شرکت اور منتخب صدر کو دو کروڑ چالیس لاکھ ووٹ ملنا ایک حقیقی جشن سے عبارت ہے کہ دشمن بدخواہوں کو اکسا کر جس کی جاذبیت اور شیرینی سے ملت ایران کو محروم کر دینا چاہتے ہیں بنابریں عوام بالخصوص نوجوان طبقہ پوری طرح ہوشیار رہے۔ منتخب امیدوار اور دیگر محترم امیدواروں کے حامی اشتعال انگیز اور ایک دوسرے کے سلسلے میں بد گمانی پر مبنی باتوں اور عمل سے پرہیز کریں۔
2009/06/13

زاہدان کے دہشت گردانہ سانحے پر قائد انقلاب کا تعزیتی پیغام

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شہر زاہدان کے دہشت گردانہ سانحے پر اپنے تعزیتی پیغام میں مسلمانوں کے درمیان فتنہ و فساد برپا کرنے اور بردر کشی کا بازار گرم کرنے کوششوں کے لئے بعض مداخلت پسند طاقتوں کے سیاسی منصوبہ سازوں اور ان کے خفیہ اداروں کو ملوث قرار دیا اور عوام اور حکام کو قومی و اسلامی اتحاد کی حفاظت کے ساتھ دشمنوں کی سازشوں کی جانب سے ہوشیار رہنے اور ان پر پوری توجہ رکھنے کی ہدایت کی۔
2009/05/28

عظیم عالم ربانی آیت اللہ بہجت کے انتقال پر تعزیتی پیغام

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالم ربانی حضرت آيت اللہ بہجت کے انتقال پرملال پر اپنے تعزیتی پیغام میں فقیہ بے بدل اور عارف بے نظیر کی رحلت کو نا قابل تلافی خسارہ قرار دیا اور اس مصیبت عظمی پر حضرت بقیۃ اللہ ارواحنا فداہ، بزرگ علمائے کرام، مراجع تقلید، آپ کے معزز بازماندگان اور جملہ عقیدت مندوں کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ تعزیتی پیام کے متن مندرجہ ذیل ہے:
2009/05/16

عراق میں زائرین حسینی پر وحشیانہ حملے کی مذمت

عراق میں زائرین حسینی پر وحشیانہ حملے کی مذمت رہبرانقلاب اسلامی نے عراق میں حالیہ ہولناک دہشت گردانہ واقعات اورزائرین حسینی کی مظلومانہ شہادت پرتعزیتی پیغام جاری کیا ہے ۔ پیغام مندرجہ ذیل ہے: بسم اللہ الرحمن الرحیم عراق میں ہولناک دہشت گردانہ واقعات اور زائرین حسینی کی مظلومانہ شہادت نے ایسے دلوں کو غمزدہ اور ماتمدار بنادیا ہے جو اہل بیت پیغمبر کے عشق ومحبت میں ہی دھڑکتے اور اپنی سعادت ونجات محمد وآل محمد علیھم السلام کی پیروی میں مضمر سمجھتے ہيں۔
2009/04/23

تیرہ سو اٹھاسی ہجری شمسی کا سال، معیار صرف میں اصلاح کا سال

ایرانی سال تیرہ سو اٹھاسی ہجری شمسی کے آغاز پر قائد انقلاب اسلامی نے حسب دستور اپنا پیغام نوروز جاری فرمایا۔ اس پیغام میں آپ نے نئے ہجری شمسی سال کو معیار صرف کی اصلاح کا سال قرار دیا۔ پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے: بسم‏اللَّه‏الرّحمن‏الرّحيم‏يا مقلّب القلوب و الأبصار. يا مدبّر اللّيل و النّهار. يا محوّل الحول و الأحوال. حوّل حالنا الى احسن الحال.عید نوروز جس کی آمد خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کے نزدیک ہوئی ہے اور جو اس با برکت دن کی قربت پاکر زیادہ با عظمت ہو گئی ہے، میں اس عید کی مبارک باد پیش کرتا ہوں ملک بھر کے اپنے تمام ہم وطنوں کو اسی طرح دنیا کے دیگر ممالک میں سکونت پذیر ایرانیوں کو نیز ان ممالک کے عوام کو جو عید نوروز مناتے اور اس مناسبت سے جشن پربا کرتے ہیں۔ میں خصوصی مبارک باد پیش کرتا ہوں عظیم شہداء کے اہل خاندان اور (مقدس دفاع میں زخمی ہو جانے والے) جانبازوں اور ( جان کی بازی لگا دینے والے) ایثار پیشہ افراد کو۔ امید کرتا ہوں کہ یہ سال ان کے لئے اچھا سال ثابت ہوگا۔ تیرہ سو ستاسی کا سال بڑے اہم واقعات والا سال تھا۔ عالمی سطح بھی اور ملک کی اندرونی سطح پر بھی۔ عالمی سطح پر متعدد بڑے اور اہم واقعات رونما ہوئے جن کے عالمی سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہوئے۔ ان میں سے ایک معاشی شعبے میں رونما ہونے والا عظیم مالیاتی بحران ہے جو امریکہ سے شروع ہوکر یورپ اور دیگر ممالک منجملہ ہمارے علاقے کے ملکوں تک پھیل گیا۔ عالمی برادری کے لئے یہ مسئلہ بہت بڑا ہے۔ اس کا اثر لوگوں کی روز مرہ کی زندگی اور ان کے اقتصادی پروگراموں پر نہیں بلکہ ان کے سرمایہ دارانہ نظام کے تعلق سے ان کے طرز فکر اور زاویہ نگاہ پر بھی اس کے حیرت انگیز اثرات مرتب ہوں گے۔ خوش قسمتی سے ہمارا ملک اور ہماری قوم بڑی حد تک اس بھیانک عالمی طوفان کے نقصانات سے خود کو محفوظ رکھنے میں کامیاب رہی۔ البتہ لازمی ہے کہ احتیاطی تدابیر بدستور جاری رہیں۔گزشتہ سال کے دوران عالمی اور علاقائی سطح پر رونما ہونے والے دیگر اہم واقعات میں ایک، غزہ پر صیہونی حکومت کا حملہ تھا۔ جس نے پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مرکوز کی۔ بعض افراد اسلامی استقامت اور مسئلہ فلسطین کے سلسلے میں کینہ شتر رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس مسئلے کو اپنے مخصوص انداز میں دیکھا۔ اس زمرے میں بنیادی طور پر مغربی ممالک کے بہت سے سیاستداں شامل ہیں۔ کچھ لوگوں نے مظلوم فلسطینی عوام اور اہل غزہ کی حمایت کے جذبے کے ساتھ اس مسئلے پر توجہ دی۔ البتہ اس بزدلانہ اور ظالمانہ حملے سے جو نتائج سامنے آئے وہ پوری دنیا کے لئے مبہوت کن تھے۔ غزہ کے بے گناہ عوام نے بائیس دنوں تک زبردست استقامت کا مظاہرہ کیا اور صیہونی حکومت نے بائیس دنوں تک ان عوام پر اپنی پوری توانائی سے حملے کئے۔ جنگ کا خاتمہ صیہونی حکومت کی شکست پر ہوا۔ ظالموں اور تسلط پسندوں کے مد مقابل قوموں کی استقامت کے امکانات کے تعلق سے دنیا والوں کے لئے یہ بہت اہم تجربہ رہا۔ اس کے علاوہ بھی علاقے اور دنیا کی سطح پر دوسرے بہت سے واقعات رونما ہوئے تاہم ان کا تذکرہ یہاں مقصود نہیں ہے۔ ملکی سطح پر بھی سال کے آغاز سے اختتام تک متعدد اہم واقعات سامنے آئے۔ تیرہ سو ستاسی کا سال ایٹمی شعبے سے متعلق بڑی اچھی خبروں سے شروع ہوا اور ملت ایران کو اطلاع ملی کہ اس کے نوجوانوں اور تبحر علمی کے مالک اور محنت و مشقت کے خو گر سائنسدانوں نے عالمی پابندیوں کے باوجود ایٹمی شعبے میں ملک کی ترقی کو جامہ عمل پہنایا اور دنیا کے سامنے اس اہم ترین شعبے میں ملت ایران کی صلاحیت کا لوہا منوا لیا۔ اس چیز سے سائنسی شعبے ہی نہیں دیگر شعبوں میں بھی دنیا والوں کی نگاہ میں ملت ایران کو نیا مقام اور نیا اعتبار حاصل ہوا۔ بحمد اللہ (اسی سال کے اندر) آٹھویں پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کی تشکیل انجام پائی اور پورے سال اس پارلیمنٹ نے قابل احترام انتظامیہ کے تعاون سے بڑے اچھے کام انجام دئے۔ میں امید کرتا ہوں کہ یہ تعاون اسی طرح جاری رہے گا۔ الحمد للہ اس سال کے دوران دیگر شعبوں میں بھی بڑے اہم کام انجام پائے۔ اسی ایٹمی شعبے میں ہی اس سال کے اختتام کے قریب بوشہر ایٹمی بجلی گھر کو تجرباتی طور پر چلایا گيا، جو اپنے آپ میں ایک بہت بڑی اور اہم خبر ہے۔ یہ بھی ملک کے اندر ہمارے سائنسدانوں کی ترقی کا نتیجہ ہے جنہوں نے پوری دنیا سے یہ منوا لیا کہ ملت ایران کی ایٹمی شعبے کی پیشرفت کے راستے کو مسدود نہیں کیا جا سکتا۔ سائنسی شعبے میں دوسرے بھی اہم کام انجام پائے جن کو بیان کرنے کے لئے زیادہ وقت درکار ہے۔ میں نے ان ترقیوں کے کچھ منتخب نمونوں کا نزدیک سے مشاہدہ کیا اور ایک نمائش میں ان کو قریب سے دیکھا جو واقعی حیرت انگیز بات تھی۔ ہمارے عزیز نوجوانوں اور ہماری بلند ہمت اور محنتی قوم نے سائنس کے شعبے میں بڑی حیرت انگیز ترقی کی ہے۔ اس حیرت انگیز ترقی و پیشرفت نے تیس سال سے اسلامی انقلاب کے خلاف اطراف میں ہونے والے منفی پروپگنڈے کو غلط ثابت کر دیا۔سائنس و ٹکنالوجی کے شعبے کی ایک ترقی مصنوعے سیارے امید کا خلا میں بھیجا جانا بھی تھا۔ اس عظیم کارنامے کا یہ پہلا قدم تھا جس نے ملک کو یہ ٹکنالوجی رکھنے والے دنیا کے معدودے چند ملکوں میں شامل کر دیا اور پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی اور یہ ثابت کر دیا کہ ملت ایران ذاتی صلاحیتوں سے مالامال ہےاور اپنے بلبوتے پر نشو نما پا رہی ہے اور ملت ایران کی صلاحیتیں محدود نہیں ہیں۔اقتصادی امور کے سلسلے میں بھی میں اپنے عزیز عوام کی خدمت میں عرض کرنا چاہوں گا کہ دنیا میں مالی بحران اور اقتصادی کساد بازاری کے تباہ کن طوفان اور بھیانک گردباد کے باوجود اور ایٹمی توانائی کے مسئلے اور دیگر مسائل کے باعث ایران پر لگائی جانے والی پابندیوں کے ہوتے ہوئے بھی، ملک کے حکام اس طوفان پر غالب رہے اور انہوں نے بڑی حد تک ملک کے اندر اس گردباد کے منفی اثرات کو قابو میں رکھا۔ انہوں نے دنیا کے بہت سے ملکوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دینے والی اس بھیانک موج کے شر سے ہمارے عوام کو محفوظ رکھا نتیجے میں قوم اپنے پیروں پر کھڑی رہ سکی۔ خدا کرے کہ اقتصادی ترقی روز بروز زیادہ بارآور ہو اور عوام کو مزید خوشیاں نصیب ہوں اور مختلف شعبوں میں گوناگوں ترقی کی راہ ہموار ہو۔مشاہدے سے ثابت ہوتا ہے کہ خلاقیت و پیش رفت کا سال خوش قسمتی سے ابتکار عمل کے متعدد نمونوں اور متعدد ترقیوں کا سال رہا۔ اس نعرے کو مقدماتی مرحلے میں کامیابی سے عملی جامہ پہنایا گیا۔ البتہ خلاقیت و پیشرفت اسی سال سے مختص نہیں تھی بلکہ آنے والے سالوں میں بھی ہمیں انہیں خطوط پر سنجیدگی سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے اور خود کو سائنس و ٹکنالوجی کے شعبے میں اس نقطہ کمال پر پہنچانا ہے جو ملت ایران کے شایان شان ہے۔اسی لمحے سے شروع ہونے والا نیا سال بھی بڑا اہم سال ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ملت ایران ذات باری تعالی پر ایمان راسخ سے حاصل ہونے والی اپنی قدرت کے ذریعے اس سال میں ممکنہ طور پرپیش آنے والے امور اور عالمی و علاقائی و ملکی سطح کے واقعات پر غلبہ حاصل کرے گی اور انہیں اپنے حق اور مفاد میں موڑنے میں کامیاب رہے گی۔میں اپنے عزیز عوام کی خدمت میں جو بات عرض کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ ہم نے سال نو کی آمد کے موقع کی مخصوص دعا میں پڑھا کہ :یا محول الحول و الاحوال حول حالنا الی احسن الحال ہماری حالت کو بہترین حالت میں تبدیل کر دے۔ اس چیز کا تعلق یوں تو ارادہ الہی سے ہے تاہم ملت ایران اور ہم لوگوں کی کی جانب سے بھی سعی و کوشش لازمی ہے جو لطف و رحمت الہی کے لئے راہ ہموار کرتی ہے۔ ہمیں اپنی حالت کو بہتر بنانے، اپنی زندگی، اپنے دل و دماغ اور اپنی دنیا و و آخرت کو سنوارنے کے لئے کمر ہمت کسنا ہوگی۔ یہ ملت ایران کی ہر فرد کا فریضہ ہے۔ ذہنی خیالات، معنوی اور دینی امور اور زمینی حقائق اور روز مرہ کے مسائل جو ہماری انفرادی اور سماجی زندگی میں در پیش ہوتے ہیں ان کے لئے اسی عظیم حکم الہی کے تحت بڑے وسیع مواقع موجود ہیں جسے ہم ہر سال دہراتے ہیں: حول حالنا الی احسن الحالمیں اس کی ایک مثال پیش کروں گا جو میری نظر میں ہماری حالت میں بہتری کی علامت ہو سکتی ہے:ہم ملک کے مالی ذخائر کو استعمال کرنے کے سلسلے میں جو ہماری، ہمارے دیگر ہم وطنوں اور ملک کے حکام کی زحمتوں سے حاصل ہوتے ہیں، کسی حد تک بے توجہی برت رہے ہیں۔ اس (بے توجہی) کو، خصوصی توجہ میں تبدیل کر دینا چاہئے۔ ہم اسراف کا شکار ہیں۔ ہم چیزوں کے استعمال میں فضول خرچی اور لاپروائی سے دوچار ہیں۔ میں اس چیز کی تفصیلات سال نو کی اپنی تقریر میں انشاء اللہ پیش کروں گا۔ اس وقت مختصرا اتنا عرض کرنا ہے کہ ملک کے بہت سے ذخائر بلکہ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ ملک کے ذخائر کا بڑا اہم حصہ، ذاتی مسائل میں بھی اور اجتماعی امور میں بھی، ہماری فضول خرچی کی نذر ہو رہا ہے۔ ہمیں اپنے خرچ کو عاقلانہ اور مدبرانہ انداز میں کنٹرول کرنا چاہئے۔ خرچ اسلام ہی نہیں دنیا کے تمام با شعور افراد کی نظر میں بھی دانشمندی کے تحت ہونا چاہئے۔ دلی خواہشات اور نفس انسانی کے مطالبات کے غلبے کی صورت میں خرچ کو مناسب حد میں نہیں رکھا جا سکتا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ملک کے ذخائر ضائع ہوتے ہیں، امیر اور غریب کے درمیان خلیج بڑھتی ہے۔ کچھ افراد زندگی کی بنیادی اور ابتدائی چیزوں کی حسرت دل میں لئے رہتے ہیں اور کچھ لوگ ذخائر کو فضول خرچی کی نذر کرتے ہیں۔ ہمیں معیار صرف کی صلاح کرنا چاہئے۔ ہمیں معیار صرف کی اصلاح کی جانب قدم بڑھانا چاہئے۔ سب سے پہلے تو مقننہ، مجریہ، ملک کے دیگر حکام، عدلیہ اور دیگر شعبوں کو اور اس کے بعد مختلف سماجی مقام کے حامل افراد اور شخصیات کو اسی طرح ملک کے غنی و فقیر ہر فرد کو اس اصول پر توجہ دینا چاہئے کہ ہمیں معیار صرف کی اصلاح کرنا ہے۔ زندگی کے ضروری امور اور غیر ضروری چیزوں میں خرچ کا اگر یہ انداز ہوگا اور سوچے سمجھے بغیر فضول خرچی کی جاتی رہی تو اس سے ملک اور عوام کو نقصان پہنچے گا۔ میں عوام بالخصوص ملک کے حکام سے درخواست کرتا ہوں کہ اس سمت میں اپنی کوششیں تیز کریں اور معیار صرف کی اصلاح کے لئے منصوبہ بندی کریں۔ بنابریں میں اس سال کو معیار صرف میں اصلاح کی جانب عوام اور حکام کی پیش قدمی کا سال قرار دیتا ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ معیار صرف میں اصلاح کا عنوان ہم سب کے دستور العمل کا جز ہوگا اور ہم سب اس اہم، حیاتی اور بنیادی نعرے کے مطابق ملک کے لئے کام کریں گے اور ملک کے ذخائر کو مناسب ترین انداز میں استعمال کریں گے۔ میں یہاں پر بزرگوار امام(خمینی رحمت اللہ علیہ) اور عزیز شہدا کی یاد تازہ کرنا چاہوں گا اور تمام ملت ایران کی خدمت میں ایک بار پھر تہنیت و مبارک باد پیش کروں گا۔ والسّلام عليكم و رحمةاللَّه و بركاته‏ 
2009/03/20

بر صغیر ہند میں ایرانی طلبہ کی یونین کے نام پیغام

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ ا لعظمی سید علی خامنہ ای نے بر صغیر ہند میں ایرانی طلبہ کی اسلامی انجمنوں کی یونین کی سرگرمیوں کو چوتھائی صدی کا عرصہ گزر جانے اور یونین کے تیرہ اور چودہ فروری کے انتخابات کی مناسبت سے ایک پیغام صادر فرمایا۔ قائد انقلاب اسلامی کا یہ پیغام ایشیا پیسیفک ممالک میں زیر تعلیم ایرانی طلبہ کی تقریب میں قائد انقلاب اسلامی کے نمایندے حجت الاسلام محمد علی نظام زادہ نے پڑھا۔ پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے؛ بسم الله الرحمن الرحيم عزیز طالب علمو!جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے، اپنی تعلیم یافتہ اور قابل افتخار نوجوان نسل سے ملت ایران کی توقعات بڑھتی جا رہی ہیں۔ اس قوم کے نوجوانوں نے ہر شعبے میں اپنی برتر صلاحیتوں کو ثابت کیا ہے۔ آزاد و سربلند ایران کے دشمنوں کی گزشتہ پالیسیاں ملک کے اسی بازو کو شل کر دینے پر مرکوز رہی ہیں اور اس کے لئے مایوسی پھیلانے کی سازش اور بے راہروی کی ترویج جیسے مختلف حربے استعمال کئے گئے۔ یہ سازش اسلامی انقلاب کے بعد بھی جاری رہی اور اس کے لئے جدید مواصلاتی وسائل کا استعمال بھی کیا گیا لیکن انقلابی نوجوانوں کی بلند ہمتی اور فرض شناسی کی وجہ سے ایران کے دشمن اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکے۔ ملک کی سائنسی، سماجی اور سیاسی ترقی اور نوجوان نسل میں نمایاں بلند ہمتی اور جوش و جذبے سے تابناک افق کی نوید ملتی ہے جو ملت ایران کے شایان شان ہے۔ عزیزو! خدائے حکیم و علیم پر توکل اور ہم سب بالخصوص نوجوان نسل پر عائد ہونے والی ذمہ داریوں کے صحیح ادراک کے ساتھ مستقبل کی راہ ہموار کیجئے۔ تحصیل علم، تحقیق اور نئی ایجادات کو اپنا فریضہ تصور کیجئے۔ آپ تعلیمی موضوع کے انتخاب اور اپنے دیگر پروگراموں میں ملک کی موجودہ اور آئندہ ضرورتوں کو مد نظر رکھئے۔ مستقبل آپ کا ہے۔ اسے سنوارنے کے لئے اللہ تعالی سے نصرت و مدد کی دعا کیجئے اور اپنی توانائیوں کو بروئے کار لائیے۔ سيدعلي خامنه اي26/ بهمن/138714 فروری 2009  
2009/02/13

ایرانی سیٹیلائٹ "امید" کو کامیابی سے خلا میں بھیجے جانے پر پیغام

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایرانی ساخت کے سیٹیلائیٹ امید کو کامیابی سے خلا میں بھیجے جانے پر فرمایا ہے کہ یہ کامیابی ان امیدوں کی حقانیت کا ثبوت ہے جو عظیم اسلامی انقلاب نے دلوں میں پیدا کی ہیں۔ خلائی شعبے میں اس گراں قدر کامیابی کے سلسلے میں صدر مملکت ڈاکٹر احمدی نژاد نے قائد انقلاب اسلامی کو ایک خط ارسال کیا تھا جس پر قائد انقلاب اسلامی نے جوابی پیغام جاری فرمایا۔
2009/02/04

قائد انقلاب اسلامی کے ممتاز شجاعانہ اسلامی موقف کی قدردانی

فلسطین کے وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نام اپنے ایک پیغام میں ملت ایران اور آپ کی جانب سے فلسطینیوں بالخصوص اہل غزہ اور اسلامی مزاحتمی تحریک کے جوانوں کی وسیع حمایت کی قدردانی کی ۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ میں اپنی، ملت فلسطین اور زخمی لیکن فاتح غزہ کی جانب سے آپ کے اور عظیم ملت ایران کے ممتاز اسلامی موقف پر درود و سلام بھیجتا ہوں۔
2009/02/01

فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ کے نام قائد انقلاب کا پیغام

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نےفلسطین کی قانونی حکومت کے وزیر اعظم اسما‏عیل ہنیہ کے نام اپنے پیغام ميں غزہ کے مظلوم و دلیر جانبازوں کی جاں نثاری و صبر و شجاعت کے مقابلے میں صیہونی حکومت کی مسلح افواج کی شرمناک شکست کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ ہولناک تاریخی جنگی جرائم کے مقابلے میں آپ اور غزہ کے ایک ایک شخص کے ایمان اور با وقار استقامت و پائمردی نے امریکہ اور صیہونی حکومت کے حامیوں اور اسی طرح امت مسلمہ سے غداری کرنے والے منافقوں کو رسوا کر دیا ہے اور امت اسلامیہ کی عزت و سربلندی کا پرچم بلند کرنے کے ساتھ ساتھ انسان دشمن عناصرکو پہلے سے بھی زیادہ ذلیل و رسوا کرے گی۔ رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:
2009/01/14

ملک کے پانچ سالہ ترقیاتی پروگرام کی بنیادی پالیسیوں کا تعین

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کے نام ایک خط میں، بیس سالہ منصوبے کے تحت پانچ سالہ ترقیاتی پروگرام کی بنیادی پالیسیوں کی نشاندہی فرمائی۔ثقافتی، سائنسی، سماجی، معاشی، سیاسی، دفاعی اور سلامتی کے شعبوں سے متعلق ترقیاتی پروگرام کی بنیادی پالیسیاں پنتالیس نکات پر مشتمل ہیں۔صدر مملکت کو ارسال کئے جانے والے اس خط کے نسخے پارلیمنٹ کے سربراہ، عدلیہ کے سربراہ اور تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ کو بھی ارسال کئے گئےـ خط کا متن مندرجہ ذیل ہے:
2009/01/09

صیہونی حکومت کو مسلم حکومتوں کی جانب سے سزا ملنی چاہئے

قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جرائم پیشہ صیہونیوں کےہاتھوں غزہ کے مظلوم عوام کے قتل عام کے بھیانک اور دردناک سانحے پر اپنے پیغام میں صیہونیوں کے ساتھ جارج بش کی مجرم حکومت کی شرمناک سازباز کی مذمت کرتے ہوئے عالمی اداروں اور بعض عرب حکومتوں کے سکوت اور بے حسی کو ان جرائم میں ممد و معاون قرار دیا۔ آپ نے پیر کے دن عام سوگ کا اعلان کرتے ہوئے تمام فلسطینی مجاہدین، مسلم اور حریت پسند اقوام، علما و دانشوروں اور عالم اسلام کے ذرائع ابلاغ کو خونخوار صیہونزم کے جرائم کے سد باب کے سلسلے میں سنگين ذمہ داری اور فریضے کی ادائیگی کی دعوت دی۔
2008/12/28

سرزمین وحی پر حجاج کا اجتماع ، رہبر انقلاب اسلامی کا روح پرور پیغام

میدان عرفات اللہ اکبر اور امریکہ مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا.سرزمین عرفات پر آج اس وقت حجاج کرام کے اللہ اکبر امریکہ مردہ باد اسرائیل مردہ باد کے نعرے گونج اٹھے جب حجاج کرام نے سنت ابراہیمی کے مطابق برائت از مشرکین کا روح پرور اجتماع منعقد کیا ۔اس موقع پر ایرانی حج مشن کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین محمدی ری شہری نے رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام بڑھ کر سنایا ۔
2008/12/07
  • » ابتدائی
  • › گزشتہ
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
  • 6
  • 7
  • 8
  • اگلا>
  • آخری »

آخری فتح جو زیادہ دور نہیں، فلسطینی عوام اور فلسطین کی ہوگی۔

2023/11/03
خطاب
  • تقاریر
  • فرمان
  • خطوط و پیغامات
ملٹی میڈیا
  • ویڈیو
  • تصاویر
  • پوسٹر
  • موشن گراف
سوانح زندگی
  • سوانح زندگی
  • ماضی کی یاد
فورم
  • فیچرز
  • مقالات
  • انٹرویو
نگارش
  • کتب
  • مقالات
مزيد
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • امام خمینی
  • استفتائات و جوابات
All Content by Khamenei.ir is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License.