رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے پیغام حج میں اتحاد اور روحانیت و معنویت کو حج کے دو بنیادی ستون اور امت مسلمہ کی عزت و سعادت کے دو اہم عناصر بتایا اور اسلامی بیداری و خود آگہی کے فروغ اور استقامت کے حیرت انگیز اور درخشاں نتائج پر زور دیتے ہوئے کہا: گھمنڈی مغرب، ہمارے حساس خطے اور حالیہ دنوں میں پوری دنیا میں روز بروز زیادہ کمزور ہوا ہے لیکن دشمن کی چالوں کی طرف سے ایک لمحہ بھی غافل نہیں رہنا چاہیے اور اپنی کوششوں اور بیداری، امید اور خود اعتمادی میں، جو مستقبل کی تعمیر کے لیے سب سے بڑا سرمایہ ہے، اضافہ کرنا چاہیے۔رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام حج مشرکین سے برائت کے پروگرام میں، حج و زیارت کے امور میں ولی فقیہ کے نمائندے اور ایرانی حجاج کے سرپرست حجۃ الاسلام و المسلمین نواب نے میدان عرفات میں پڑھا۔