رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کی فوج کی فضائیہ کے کمانڈروں اور جوانوں سے ملاقات میں آٹھ فروری 1979 کو اسلامی انقلاب کی فتح کے وقت پیش آنے والے واقعے کو اللہ کے وعدوں پر امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ اور مجاہدین کے مکمل اعتماد کا نتیجہ قرار دیا۔
'عشرہ فجر' کے آغاز اور اسلامی انقلاب کی پرشکوہ فتح کی اکتالیسویں سالگرہ کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای حسب معمول بانی انقلاب امام خمینی کے مزار پر پہنچے اور وہاں نماز ادا کی، قرآن کی تلاوت کی اور خراج عقیدت پیش کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر شہیدوں کی قبروں کی بھی زیارت کی۔
تہران میں حسینیہ امام خمینی میں بنت رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کے موقع پر تین دن مجالس عزا کا اہتمام کیا گیا ہے۔ دوسری شب کی عزاداری میں بھی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای، اسلامی نظام کے عہدیداران اور مختلف عوامی طبقات نے شرکت کی۔
بنت پیغمبر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کے موقع پر عزاداری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جو تین دن تک جاری رہے گا۔ تہران کے حسینیہ امام خمینی میں پہلے دن کی عزاداری میں ہزاروں کی تعداد میں مختلف عوامی طبقات کے افراد، اسلامی نظام کے عہدیداران اور رہبر انقلاب اسلامی نے شرکت کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمعہ 3 جنوری 2020 کی شب شہید جنرل قاسم سلیمانی کے گھر جاکر اہل خانہ کو مایہ ناز کمانڈرکی شہادت کی مبارکباد اور تعزیت دی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اتوار 18 نومبر 2019 کو فقہ کے درس خارج سے قبل نہایت اہم خطاب میں ملک میں ایندھن کا استعمال کنٹرول کرنے کے منصوبے کے نفاذ کے بعد پیش آنے والے مسائل کا جائزہ لیا اور اپنا نظریہ بیان کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمعہ 17 ربیع الاول کو میلاد پیغمبر اور یوم ولادت فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی مناسبت سے ایران کے اعلی حکام، وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکاء، تہران میں متعین اسلامی ممالک کے سفیروں اور مختلف عوامی طبقات سے ملاقات میں فرمایا کہ دنیائے اسلام کی موجودہ مصیبتوں اور خاص طور پر فلسطین کے افسوسناک حالات کی وجہ اتحاد بین المسلمین کا کمزور ہونا ہے
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے آج اتوار کے روز ۱۳ آبان مطابق چار نومبر کے تاریخی دن کی مناسبت سے ملک کے ہزاروں طلباء سے خطاب فرمایا۔
۱۳ آبان مطابق چار نومبر ایران میں یوم طلبہ اور عالمی سامراج سے مقابلے کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی آفیسرز اکیڈمیوں کی مشترکہ تقریب میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے سیکورٹی کی حفاظت کو اسلامی جمہوریہ کی مسلح فورسز کا مقدس اور حساس فریضہ قرار دیا اورعلاقے کے بعض ملکوں کی امن و سلامتی سلب کر لینے کے لئے دشمنوں کی جانب سے جاری سازشوں کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ عراق و لبنان کے خیر خواہ افراد سمجھ لیں کہ ان کی اولیں ترجیح بدامنی کا علاج ہے اور ان ملکوں کے عوام کو بھی جان لینا چاہئے کہ ان کے بجا مطالبات قانونی ڈھانچے کے دائرے میں ہی پورے ہو سکیں گے۔
سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے اربعین کی مناسبت سے تہران کے حسینیہ امام خمینی میں عقیدت و احترام سے عزاداری کی گئی جس میں ایران کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ نے شرکت کی۔ عزاداری کے اس پروگرام میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای بھی شریک ہوئے۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے حسینیہ امام خمینی میں نالج بیسڈ کمپنیوں اور ہائی ٹیک کمپنیوں کی منصوعات کی نمائش کا معائنہ کرتے ہوئے ایرانی سائنسدانوں اور موجدین کا شکریہ ادا کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای نے علم و سائنس کے میدان کے دو ہزار ممتاز نوجوانوں سے ملاقات میں دنیا کی تیز رفتار علمی پیشرفت کے حالات میں ایران کے علمی ارتقاء کا سلسلہ جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور اسے لازمی و حیاتی مشن قرار دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں ایران اور پاکستان کے تعلقات کو دونوں ملکوں کے عوام تک پھیلے ہوئے گہرے رشتوں سے تعبیر کیا اور اس موافق صورت حال کو دونوں حکومتوں کے ما بین تعاون بڑھانے کے لئے استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مورخہ 30 ستمبر 2019 کو ایران کے صوبہ مرکزی کے 6 ہزار 200 شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقد ہونے والے سیمینار کے منتظمین سے خطاب میں شہادت اور شہیدوں کے بلند درجات کے بارے میں گفتگو کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ماہرین اسمبلی کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات میں ملکی حالات کا جامع تجزیہ پیش کیا اور اسلامی جمہوری نظام کی سیاسی و انقلابی قوت اور اس کے نعروں کی ترویج نیز علاقے میں وسیع تر ہوتے ہوئے اس کے دائرے کا حوالہ دیا اور مقدس دفاع کے دور سے ملنے والے سبق کو بروئے کار لانے اور معاشرے کی جڑوں تک اسے اتارنے کی ضرورت پر زور دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اسی لئے صدر مملکت، وزیر خارجہ اور دیگر عہدیداران سمیت تمام حکام نے بیک آواز اعلان کر دیا ہے کہ ہم امریکہ سے مذاکرات نہیں کریں گے نہ دو طرفہ مذاکرات اور نہ چند فریقی مذاکرات۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے زور دیکر کہا کہ حسینی زائرین کی خدمت کی توفیق نعمت و رحمت الہی ہے جس کی قدر کی جانی چاہئے۔ آپ نے فرمایا کہ امام حسین علیہ السلام سے محبت ایک منفرد مسئلہ ہے جس کی مثال پوری تاریخ میں نہیں ملتی اور نہ آئندہ مل سکے گی۔
تہران کے حسینیہ امام خمینی میں بدھ کی شب سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کی آخری شب کی عزاداری کا پروگرام ہوا۔ ایک روایت کے مطابق فرزند امام حسین حضرت زین العابدین علیہ السلام کی یہی شب شہادت بھی ہے۔
تہران کے حسینیہ امام خمینی میں شب عاشور کی عزاداری کی گئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی، اعلی عہدیداران اور ہزاروں کی تعداد میں مختلف عوامی طبقات کے افراد نے شرکت کی اور بارگاہ سید الشہدا میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
شام غریباں کو حسینیہ امام خمینی میں سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب با وفا کی عزاداری ہوئی۔ اس پروگرام میں رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای، اسلامی نظام کے عہدیداران اور ہزاروں کی تعداد میں عاشقان اہل بیت رسول نے شرکت کی اور اشک غم بہائے۔
تہران کے حسینیہ امام خمینی میں شب تاسوعا کی عزاداری بھرپور عقیدت و احترام سے کی گئی۔ اس پروگرام میں رہبر انقلاب اسلامی کے علاوہ ایران کے اعلی رتبہ فوجی و سول عہدیداران اور مختلف عوامی طبقات کے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ حجت الاسلام و المسلمین عالی نے مجلس پڑھی اور اللہ کی جانب سے لئے جانے والے امتحانات میں ثابت قدمی کی صحیح روش کو بیان کیا۔
تہران میں حسینیہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ میں محرم کی آٹھویں شب کو بھرپور عقیدت سے عزاداری کی گئی اور اشک غم بہائے گئے۔ یہ حسینیہ امام خمینی میں دوسری شب کی عزاداری تھی جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بھی شرکت کی۔
تہران میں حسینیہ امام خمینی میں سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کی پہلی شب کا پروگرام منعقد ہوا جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بھی شرکت کی۔
ماہ محرم الحرام اور سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے ایام کی آمد کے موقع پر فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ اقدس اور ضریح مقدس کی صفائی و نظافت کا روحانی پروگرام ہوا جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بھی شرکت کی۔
ہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بدھ 21 اگست 2019 کی صبح صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور ان کی کابینہ سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ عہدیداران عوام کی خدمت کا موقع ملنے کی قدر کریں اور عدلیہ، مقننہ اور مجریہ میں بھرپور ہم آہنگی ہو۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ جو قوم بھی صاحب ایمان ہو اور اسے اللہ کے وعدوں پر یقین ہو اس کی فتح یقینی ہے اور اسی بنیاد پر یمن کی مظلوم و مجاہد قوم کی فتح میں کسی شک کی گنجائش نہیں ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے منگل 16 جولائی 2019 کو ملک کے ائمہ جمعہ سے خطاب میں نماز جمعہ کو حد درجہ اہمیت کی حامل قرار دیتے ہوئے اسے بصیرت افروز اور عالی مضامین کی بحثوں کا مقدمہ قرار دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے ایرانی حجاج کرام کی روانگی کا سلسلہ شروع ہونے سے قبل ادارہ حج کے عہدیداران اور کارکنان سے خطاب میں فریضہ حج کو اسلام کے گراں قدر اور ممتاز اقدار کا منفرد مجموعہ قرار دیا۔
ہفتہ عدلیہ کی مناسبت سے ایران کی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام ابراہیم رئیسی اور دیگر عہدیداران، جج صاحبان اور کارکنان نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ملک بھر کی یونیورسٹیوں کی طلبہ یونینوں کے ارکان تہران کے حسینیہ امام خمینی میں پہنچے اور عزاداری کے پروگرام میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے طلبہ کی تقریروں اور نوحہ و مجلس کے بعد مختصر گفتگو کی اور صراط مستقیم پر ثابت قدم رہنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ 9 نومبر 2017 کی اس تقریر میں آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ یہ سفر کافی دشوار ہے لیکن اس کا انجام بہت نیک ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے ما بین اقتصادی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا اور ساتھ ہی دنیائے اسلام کے اہم مسائل کے سلسلے میں ایران اور ترکی کے اتفاق رائے اور تعاون کو موثر اور اہم قرار دیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے عراق کے کردستان علاقے میں علاحدگی پسندی کے موضوع پر ہونے والے ریفرنڈم سے وابستہ امریکہ اور صیہونی حکومت کے مفادات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ امریکہ اور بیرونی طاقتیں ناقابل اعتماد ہیں، وہ اس علاقے میں ایک 'نیا اسرائیل' تشکیل دینے کی فکر میں ہیں۔
حرم اہل بیت رسول علیہم السلام کے محافظ شہید محسن حججی کے اہل خانہ نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ 3 اکتوبر 2017 کو انتہائی محبت آمیز ماحول میں ہونے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے شہید کے اہل خانہ سے گفتگو کی اور کچھ روحانی تحفے دئے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ماہرین اسمبلی کے سربراہ آیت اللہ احمد جنتی اور دیگر ارکان سے اپنی ملاقات میں اس اسمبلی کی اہمیت اور اس کے ارکان کی منفرد حیثیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کچھ تجاویز دیں، رہبر انقلاب اسلامی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے جارحانہ بیان اور جھوٹے الزامات کا دنداں شکن جواب دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے امین پولیس اکیڈمی کی تقریب میں شرکت کی اور اس موقع پر اپنے خطاب میں پولیس فورس کی اہمیت اور خصوصیات پر روشنی ڈالی۔ 17 ستمبر 2017 کی اس تقریر میں رہبر انقلاب اسلامی نے ملکی و علاقائی مسائل کا جائزہ لیا۔