جنگ بدر میں جب کافروں نے نعرے لگانا شروع کیا، اپنے بتوں کا نام لینا شروع کیا تو پیغمبر نے مسلمانوں سے کہا کہ کہو: اللہ مولانا و لا مولی لکم۔ خدا ہمارا مولا ہے، ہمارا پشت پناہ ہے، ہماری طاقت، اسی کی طاقت پر منحصر ہے جو تمھارے پاس نہیں ہے۔ ایرانی قوم کی طاقت کا سب سے اہم اور اصلی حصہ، اللہ کی حمایت کے عقیدے پر مبنی ہے۔
ان لوگوں نے ان مراکز کو ٹارگٹ بنایا کہ انھیں بند کر دیں تاکہ علم حاصل نہ کیا جا سکے۔ سیکورٹی نہ رہے، علم کا حصول نہ رہے۔ یہ لوگ کمزور پہلوؤں کو ختم نہیں کرنا چاہتے تھے، یہ، مضبوط کاموں کو ختم کرنا چاہتے تھے۔
دشمن کا ایک حربہ یہ ہے کہ وہ کسی جگہ پر کوئي کام بہت شور و غل سے شروع کرتا ہے تاکہ سب کی توجہ اس جانب مبذول ہو جائے، پھر کوئي اصلی کام جو وہ انجام دینا چاہتا ہے، کسی دوسری جگہ انجام دیتا ہے۔
عام طور پر طاغوتی اور ظالم ملکوں میں کوئي بڑا عہدہ مل جانے کو اعزاز سمجھا جاتا ہے لیکن اصل سوال یہ ہے کہ کیا ان ملکوں میں غیر سفید فاموں کا اہم عہدوں پر آنا، ان کی پالیسیوں میں تبدیلی کا سبب بن سکتا ہے؟
شیراز میں داعش کے دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والا پانچ سال کا معصوم آرتین سرایداران آج آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے اسٹوڈینٹس کی ملاقات میں شامل ہوا۔
پانچ سالہ آرتین دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہو گيا لیکن اس کے والدین اور بھائي اس حملے میں شہید ہو گئے۔
26 اکتوبر کو شیراز شہر میں حضرت احمد ابن موسی کاظم علیہ السلام المعروف بہ شاہچراغ کے روضہ اطہر پر دہشت گرد گروہ داعش کے دہشت گردانہ حملے میں 15 افراد شہید ہو گئے جبکہ درجنوں لوگ زخمی ہوئے۔
ایرانی قوم نے تھوڑے سے عرصے میں جو بڑے بڑے کارنامے انجام دیے ہیں وہ سامراج کی پالیسیوں کے خلاف ہیں اور اسی لیے دشمن ایران کی پیشرفت کو روکنے کی غرض سے بچکانہ اور احمقانہ ردعمل دکھا رہا ہے۔
امام خامنہ ای
نہ تو برطانوی ایم آئي سکس سے تعلق رکھنے والا شیعہ، شیعہ ہے اور نہ ہی امریکی سی آئي سے تعلق رکھنے والی سنی، سنی ہے۔ دونوں اسلام کے دشمن ہیں۔
امام خامنہ ای