خواص، علما، دانشوروں، سیاسی رہنماؤں اور صحافیوں کی ذمہ داری ہے کہ عوامی سطح پر مطالبہ پیدا کریں کہ حکومتیں ظالم صیہونی حکومت پر کاری ضرب لگائیں۔
امام خامنہ ای
فضائیہ اور فوج کے ایئر ڈیفنس شعبے کے کمانڈروں کی رہبر انقلاب سے ملاقات، حسینیہ امام خمینی میں آیت اللہ خامنہ ای کی آمد، قومی ترانہ پڑھا گیا۔
5 فروری 2024
رجب کا مہینہ، دعا کا مہینہ ہے، توسل کا مہینہ ہے۔ بحمد اللہ ائمہ معصومین علیہم السلام کی جانب سے اس مہینے میں جو دعائیں، ماثورہ دعائيں، آئي ہیں وہ بڑی اچھی اور اعلی مضامین والی دعائیں ہیں، ان شاء اللہ ان سے فائدہ اٹھایا جائے۔
اسلامی ممالک کے حکام کو جو کام کرنا چاہیے وہ انجام ہی نہیں پاتا۔ وہ کیا ہے؟ وہ ہے صیہونی حکومت کی حیاتی شریانوں کو کاٹ دینا۔
امام خامنہ ای
23 جنوری 2024
یمنی قوم اور انصار اللہ کی حکومت نے غزہ کے عوام کی پشت پناہی کرتے ہوئے جو کام کیا وہ واقعی قابل تعریف ہے۔ انھوں نے صیہونی حکومت کی حیاتی شریانوں پر وار کیا، امریکا نے دھمکی دی اور وہ امریکا سے نہیں ڈرے۔
امام خامنہ ای
غزہ اور فلسطین کے لوگوں کے بارے میں دنیا کے لوگ دو باتوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تسلیم کرتے ہیں۔ ایک یہ کہ یہ مظلوم ہیں، دوسرے یہ کہ یہ فاتح ہیں۔ اسے پوری دنیا تسلیم کرتی ہے۔
امام خامنہ ای
تین مہینے سے صیہونی حکومت جرائم کر رہی ہے۔ تاريخ ان جرائم کو بھولے گي نہیں، صیہونی حکومت کے خاتمے اور زمین سے اس کا وجود مٹ جانے کے بعد بھی یہ جرائم فرموش نہیں کیے جائیں گے۔
ایک چھوٹے سے گروہ نے، ایک بالشت بھر علاقے میں اتنے طاقتور امریکا اور اس کی گود میں بیٹھی ہوئي صیہونی حکومت کو لاچار کر دیا ہے۔
امام خامنہ ای
9 جنوری 2024
1973 کی جنگ میں رچرڈ نکسن کی جانب سے اسرائيل کی امداد، بائيڈن کی جانب سے اسرائيل کی امداد کے مقابلے میں ہیچ ہے۔ عیسائيت اور کیتھولک ازم، امریکا کے صدر کے مذہب کا صرف ظاہری مظہر ہے اور صیہونیت ان کا اصلی مسلک ہے۔
غزہ کے واقعے میں امریکا رسوا ہو گيا، مغربی تمدن کے چہرے سے نقاب اتر گئي۔ فلسطینی قوم نے مغرب کو، امریکا کو، انسانی حقوق کے جھوٹے دعووں کو رسوا کر دیا۔ وائٹ ہاؤس کی اصلیت سامنے آ گئي، امریکا اور برطانیہ کی حکومت کا باطن سامنے آ گيا۔
امام خامنہ ای
عالم اسلام کی سرحد آج غزہ میں ہے۔ آج دنیائے اسلام کی نبض غزہ میں دھڑک رہی ہے۔ غزہ کے لوگ دنیائے کفر، طاغوت کی دنیا، سامراج کی دنیا، امریکا کے مقابلے میں کھڑے ہوئے ہیں۔
امام خامنہ ای
10 مارچ 2019 کو جنرل قاسم سلیمانی کو نشان ذوالفقار دیے جانے کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کی مختصر مگر اہم گفتگو۔ شہید کی برسی کے موقع پر یہ ویڈیو پیش خدمت ہے۔
مسلمان خاتون، فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا سے بہتر آئيڈیل تلاش نہیں کر سکتی، خانہ داری کے امور میں بھی، سماجی و سیاسی سرگرمی کے معاملے میں بھی اور علم و حکمت میں بھی۔
امام خامنہ ای
اس بات میں بالکل بھی شک نہ کیجیے کہ فتح، حق کے محاذ کی ہوگي۔ اس بات میں بالکل بھی شک نہ کیجیے کہ ایک دن غاصب صیہونی حکومت کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے گا اور یہ چیز حتمی مستقبل کا حصہ ہے۔
امام خامنہ ای
آج کچھ لوگ اللہ کے عظیم پیغمبر حضرت عیسی مسیح علیہ السلام کی پیروی کا دعوی کرنے کے باوجود فرعون اور طاغوتوں کی جگہ پر بیٹھے ہیں جن کے خلاف حضرت عیسی ابن مریم پیکار کیا کرتے تھے۔
امام خامنہ ای
امریکا بڑی بے شرمی سے بمباری رکوانے اور جنگ بندی کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کر دیتا ہے، پوری بے شرمی سے۔ ان میں کوئي فرق نہیں ہے، یہ سب ایک ہیں۔
امام خامنہ ای
صوبہ کرمان اور صوبہ خوزستان کے عوام کی ایک بڑی تعداد رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کے لئے حسینیہ امام خمینی تہران میں جمع ہوئی ہے۔
23/12/2023
اقتصادی تعاون کے محور پر امریکہ مخالف ملکوں کا اتحاد اہم عالمی مسائل جیسے مسئلہ فلسطین کے سلسلے میں مشترکہ اور موثر موقف اپنا سکتا ہے۔
امام خامنہ ای
4 دسمبر 2023
میں ان تمام کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن میں سے ہر ایک نے کسی نہ کسی شکل میں، فلسطین کی حمایت میں موقف اختیار کیا۔ اپنے موقف کو چھپایے نہیں رکھا بلکہ دنیا کے سامنے اس کا اعلان کیا، اپنا میڈل غزہ کے بچوں کے نام کیا۔
امام خامنہ ای
یہ المیہ جو تقریبا پچاس دن میں رونما ہوا، ان جرائم کا خلاصہ ہے جو صیہونی حکومت پچھتر سال سے فلسطین میں انجام دے رہی ہے۔ اب ان کا نچوڑ پیش کیا ہے۔
امام خامنہ ای
اچھی بات، انسان کے دنیوی مال میں اضافہ کر دیتی ہے، انسان کے رزق کو بڑھا دیتی ہے، اس میں اضافہ کر دیتی ہے، انسان کی اجل کو مؤخر کر دیتی ہے اور اسے اپنے گھر والوں اور اہل خانہ کے درمیان محبوب بنا دیتی ہے۔
امام خامنہ ای
مزاحمت کو فتح ملی۔ نیا نقشہ جو بتدریج نافذ ہو رہا ہے، اس کی اولین خصوصیت ڈی امیرکنائیزیشن ہے، ڈی امیرکنائیزیشن یعنی علاقے پر امریکی تسلط کی نفی۔
امام خامنہ ای
یہ طوفان الاقصی آپریشن بے شک صیہونی حکومت کے خلاف انجام پایا لیکن در اصل امریکی رسوخ کو مٹانے والا ہے۔ ان شاء اللہ یہ طوفان جاری رہا تو اس شیڈول کو پوری طرح مٹا دے گا۔
امام خامنہ ای
ایران کے ہزاروں بسیجیوں (رضاکاروں) نے حسینیہ امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔ آیت اللہ خامنہ ای جب حسینیہ میں داخل ہوئے تو رضاکاروں کا والہانہ انداز نظر آیا۔
29 نومبر 2023