فلسطینی عوام کی اندرونی مزاحمت، اس پیشرفت کا اصل سبب ہے۔ یہ مزاحمت و استقامت جتنی زیادہ ہوگي، صیہونی حکومت اتنی ہی زیادہ کمزور ہوگي، اس کی کمزوریاں زیادہ نمایاں ہوتی جائيں گي۔
امام خامنہ ای
ہمیں دشمن کی چال اور اس کی اسٹریٹیجی کی شناخت کے سلسلے میں اپ ٹو ڈیٹ رہنا چاہیے۔ آپ نے آج تک دشمن کو شکست دی ہے، اس کے بعد بھی اللہ کی مدد اور نصرت سے دشمن کو دھول چٹائيں گے۔
امام خامنہ ای
شہید قاسم سلیمانی نے مزاحتمی محاذ میں ایک تازہ روح پھونک دی، اس کے سامنے ایک نیا راستہ کھول دیا۔ انھوں نے مزاحمت کو زندہ کیا، حیات نو عطا کی، یہ مزاحمت داخلی وسائل پر منحصر تھی، مقدس دفاع کے برسوں کے ان کے تجربوں پر مبنی تھی۔
امام خامنہ ای
اے پروردگار! جس طرح تو نے اپنے خالص بندوں کی نصرت کا وعدہ کیا ہے اسی طرح ایرانی قوم کو مکمل نصرت عطا کر۔ اے پروردگار! ہمارے نوجوانوں کی دستگیری کر۔
امام خامنہ ای
اے پروردگار! محمد و آل محمد کے طفیل ہمیں، جو ملک کے کسی بھی گوشے میں اور ملک کے کسی بھی خطے میں ہیں، یہ توفیق عطا کرکہ تیری مرضی و خوشنودی کے مطابق عمل کریں۔
امام خامنہ ای
اے پروردگار! تجھے واسطہ ہے محمد و آل محمد کا اس مبارک مہینے کے آخری ایام میں پوری ایرانی قوم پر لطف و رحمت کر۔ ان راتوں میں دعا کے لیے بلند ہونے والے ہاتھوں، خاص طور پر عزیز نوجوانوں کے ان ہاتھوں کو پر کر دے۔
امام خامنہ ای
فلسطین ثابت کر رہا ہے کہ بحمد اللہ زندہ ہے۔ فلسطین زندہ ہے۔ امریکی پالیسیوں اور امریکا کے پٹھوؤں کی پالیسیوں کے برخلاف، جو چاہتے تھے کہ مسئلہ فلسطین بھلا دیا جائے۔
امام خامنہ ای
اے پروردگار! ہمیں مخلصانہ کوشش اور کام میں کامیاب کر۔ اے پروردگار! تجھے واسطہ ہے محمد و آل محمد کا، اپنی خوشنودی کے اسباب ہمیں عطا کر۔ اس مبارک مہینے میں ہمیں اپنی رحمت و مغفرت سے محروم نہ کر۔
امام خامنہ ای
کیوں دسیوں لاکھ فلسطینی، ستّر سال سے اپنے گھر اور وطن سے دور رہیں اور جلاوطنی کی زندگي گزاریں؟ اور کیوں مسلمانوں کے پہلے قبلے، بیت المقدس کی اہانت ہوتی رہے؟ نام نہاد اقوام متحدہ اپنی ذمہ داریوں پر عمل نہیں کر رہی ہے اور نام نہاد انسانی حقوق کے ادارے مر چکے ہیں۔
امام خامنہ ای
اے پروردگار! تجھے محمد و آل محمد کا واسطہ ہم سب کو غفلت کی نیند سے بیدار کر دے۔
پالنے والے! شرپسندوں اور جارح قوتوں کی دست برد سے مسلم اقوام اور اسلامی ملکوں کو محفوظ رکھ۔
امام خامنہ ای
اے پروردگار! ہم میں سے ہر ایک کو، ہماری استطاعت کے مطابق، ہماری پوزیشن کے مطابق اور اس کردار کے مطابق جو ہم ادا کر سکتے ہیں، باطل محاذ پر حق کے محاذ کی فتحیابی میں مدد کر۔
امام خامنہ ای
اے پروردگار! ہمیں اس راہ کی، جو ایرانی قوم کی عمومی ہدایت پر منتج ہو اور عالم اسلامی کی سرفرازی کا باعث ہو، ہدایت کر۔ ہم جو کام انجام دے رہے ہیں اس میں ہمیں خلوص عطا کر۔
امام خامنہ ای
فلسطینی عوام کو یہ فخر حاصل ہے کہ خداوند عالم نے اس پر احسان کیا اور اس مقدس سرزمین اور مسجد الاقصی کے دفاع کی عظیم ذمہ داری اس کے کندھوں پر رکھی۔
امام خامنہ ای
اے پروردگارا! اسلامی نظام کی امنگوں کی عمارت تعمیر کرنے کی راہ میں ہمارے عزیز نوجوانوں کی مدد کر۔ پالنے والے! ہمیں کج روی اور انحرافوں سے محفوظ رکھ۔
امام خامنہ ای
اے پروردگار! محمد و آل محمد کے صدقے میں مسلط کردہ جنگ کے عزیز شہیدوں کی پاکیزہ روحوں کو اپنے اولیا کے ساتھ محشور کر۔ پالنے والے! ان عزیزوں اور ایثار کرنے والوں کی یادوں کو ہمارے ذہنوں میں اور ہماری تاریخ میں ہمیشہ باقی رکھ۔
امام خامنہ ای
اے پروردگار! ان دنوں اور ان راتوں کی برکت کا واسطہ، امیر المومنین علیہ الصلاۃ و السلام کے پاکیزہ خون کی برکت کا واسطہ، ہماری قوم کو روز بروز حقیقی سعادت و سربلندی کے قریب کردے۔
امام خامنہ ای
پالنے والے! ہمارے بھائیوں کو، چاہے وہ دنیا میں جہاں بھی ہیں، کامیاب کر دے۔ اے پروردگار! دشمنان اسلام کو اور مسلم اقوام کے دشمنوں کو، چاہے وہ دنیا میں جہاں کہیں بھی ہیں، ذلیل اور پسپا کردے۔
امام خامنہ ای
اے پروردگار! محمد و آل محمد کا واسطہ! ہماری نیتوں کو سچی نیتیں بنا دے۔ ہم نے جو کہا، جو کیا، جو کریں گے اور جو کہیں گے اسے اپنے لیے اور اپنی راہ میں قرار دے۔
امام خامنہ ای
اے پروردگار! تجھے حضرت فاطمہ زہرا کے حق کا واسطہ، ہمیں فاطمی زندہ رکھ اور فاطمی حالت میں موت عطا کر۔ اے پروردگار! تجھے محمد و آل محمد کا واسطہ ہمیں فاطمی محشور کر۔
امام خامنہ ای
اے پروردگار! تجھے محمد و آل محمد کا واسطہ! عالم اسلام کو اس کے مفادات سے آشنا کر دے اور مسلمان عوام، امت مسلمہ، مسلم اقوام اور مسلم حکام کی ترقی و مصلحت کی راہ کی جانب ہدایت کر۔
امریکا کے اندر دو تین سال پہلے الیکشن کے مسئلے پر دو الگ الگ دھڑے پیدا ہو گئے تھے، یہ دو دھڑے پوری شدت سے اب بھی باقی ہیں، یہ کمزوری ہی تو ہے!
امام خامنہ ای
ان کے خود کے حکام لگاتار اور مسلسل انتباہ دے رہے ہیں کہ عنقریب ہی شیرازہ بکھر جائے گا۔ ہم نے کہا تھا بیس سال پچیس سال ... لیکن ان کو تو (مٹ جانے کی) اور بھی جلدی پڑی ہے۔
امام خامنہ ای
اے پروردگارا! ایرانی قوم پر اپنی نصرت نازل کر۔ پالنے والے! اپنی نصرت امت اسلامیہ پر نازل کر۔ اے پروردگار! دنیائے اسلام میں فتنہ پھیلانے والوں کو ذلیل و خوار کر دے۔
امام خامنہ ای
اے پروردگار! محمد و آل محمد کا صدقہ ان عوام کی حاجات کو، جنھوں نے دعا و مناجات کی نشسشتوں میں دعائیں مانگیں یا دل ہی دل میں دعائیں مانگیں، اپنے لطف و کرم سے روا فرما۔
امام خامنہ ای
پالنے والے! ہمیں اپنے لطف سے، اپنی بخشش اور اپنی مغفرت سے محروم نہ کر۔ ہمارے گناہوں کو معاف کر دے۔ ہماری خلاف ورزیوں اور ہمارے اسراف و زیادہ روی کو بخش دے۔
امام خامنہ ای
اے پروردگار! ہم تجھے محمد و آل محمد کی قسم دیتے ہیں کہ ہمارے ملک میں ہمارے شہیدوں کی یاد کو روز بروز مزید زندہ کر دے۔ اے پالنے والے! ہمارے ملک میں شہیدوں کی عزت اور شہدا کے اہل خانہ کی عزت میں روز بروز اضافہ کر۔
امام خامنہ ای
اے پالنے والے! تجھے محمد و آل محمد کے حق کا واسطہ! اپنا لطف و کرم اور رحمت اور آج ہمارے ان بھائيوں کو ان کی حاجات عطا کر دے۔ ان عزیزوں کو اور اس حقیر کو اس مبارک مہینے میں بالخصوص شبہائے قدر میں روز افزوں لطافت و پاکیزگی کی توفیق عطا کر۔
امام خامنہ ای
اے پروردگار! محمد و آل محمد کے صدقے میں ہمیں اسلامی انقلاب کا قدرداں بنا۔ اے پروردگار! محمد و آل محمد کے صدقے میں ہمیں اس نظام کی تقویت کے لیے بہنے والے شہیدوں کے خون کا قدرداں بنا۔
اے پروردگار! محمد و آل محمد کا واسطہ قرآن سے ہمارے رابطے، ہمارے قلبی رابطے اور روزمرہ کے رابطے میں روز بروز اضافہ کر۔ ہمیں قرآن کی برکتوں سے، قرآن کی نعمتوں سے اور قرآن کے رزق سے بہرہ مند کر۔
اے پروردگار! ہم تجھے مہدئ موعود کی اور اس ذات کی جس کی برکت سے مخلوقات کو روزی دی جاتی ہے اور جس کے وجود کی وجہ سے زمین اور آسمان قائم ہیں، قسم دیتے ہیں کہ ملک کے تمام نوجوانوں کو، ایران کی پوری عظیم قوم کو اپنے لطف و کرم کے سائے میں محفوظ رکھ۔
امام خامنہ ای