Skip to main content
  • English
  • Français
  • Español
  • Русский
  • हिंदी
  • Azəri
  • العربية
  • اردو
  • فارسی
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خطاب
  • ملٹی میڈیا
  • سوانح زندگی
  • فکر و نظر
  • نگارش
  • استفتائات و جوابات
ملٹی میڈیا
آڈیو
فوٹو کوٹ
تصویری رپورٹ
پوسٹر
ویڈیو
ریلز
انفو گراف
موشن گراف

امام حسین کا مصائب پر صبر و تحمل، دینی اقدار کی ترویج کا سبب بنا

دین اسلامی کی بقا، راہ خدا کی بقا، خدا کے بندوں کی جانب سے اس راہ پر چلتے رہنے پر منحصر ہے، اس راہ نے حسین ابن علی علیہ السلام اور زینب کبریٰ کے کام سے مدد اور توانائي حاصل کی ہے۔ 8 فروری 2010
2024/07/10

حسینی روش یعنی ...

پوری تاریخ میں جس نے بھی حسینی روش کو اپنے عمل کا محور قرار دیا، یقینی طور پر وہ فتحیاب ہوا۔ 14 اگست 1988
2024/07/09

دنیا حسینی روش کی محتاج ...

آج دنیا کو اس روش اور سوچ کی ضرورت ہے، امام حسین کا یہ پیغام، دنیا کی نجات کا پیغام ہے۔ 18 ستمبر 2019
2024/07/08

فرض ادا ہو، چاہے ہم فتحیاب ہوں یا شہید

چاہے ہم مارے جائيں، چاہے فتحیاب ہوں، کوئي فرق نہیں پڑتا، ہم اپنا فرض ادا کر رہے ہیں۔ 9 جون 1995
2024/07/07

غدیر، اسلام کی حقیقی روح اور مضمون کا مظہر

غدیر کا واقعہ اسلام کی حقیقی روح اور مضمون سے نکلا ہے۔ یہ جو خداوند عالم پیغمبر اکرم کی وفات سے تقریبا 70 دن پہلے ان سے یہ فرماتا ہے کہ اے رسول! جو حکم ہم نے آپ کو دیا ہے، اسے لوگوں تک پہنچا دیجیے اور اگر آپ نے نہ پہنچایا تو آپ نے اپنی رسالت ہی انجام نہیں دی، اس سے پتہ چلتا ہے کہ اسلام کی حقیقی روح اور اسلام کا حقیقی مضمون واقعۂ غدیر میں نہاں ہے۔  امام خامنہ ای  20 فروری 2003 
2024/06/25

دنیا کے سارے مسلمانوں کو عید سعید غدیر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

عید غدیر کی مناسبت سے اور صدارتی انتخابات کے موقع پر عوام کی کثیر تعداد نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔  
2024/06/25

اسرائیل مردہ باد ، صیہونی حکومت سے اعلان بیزاری کا عالمی کیمپین

رہبر انقلاب اسلامی نے حجاج کرام کے نام پیغام میں پوری معاصر تاریخ میں غزہ میں ہونے والے سب سے وحشیانہ جرائم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: "صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں بالخصوص امریکہ سے اظہار برائت اس سال موسم و میقات حج سے آگے بڑھ کر مسلمان نشین ملکوں اور شہروں میں اور ساری دنیا میں جاری رہنا چاہئے اور ہر فرد تک اسے پہنچنا چاہئے۔"    
2024/06/17

اس وقت آپ تاریخ کی صحیح سمت میں کھڑے ہیں

ریاستہائے متحدہ امریکا کے فلسطین کے حامی اسٹوڈنٹس کے نام آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے خط کا ایک حصہ
2024/06/10

شہید رئيسی نے بلاوقفہ اسلام کی خدمت کی

اس عظیم اور فداکار انسان کے عہدے کا پورا عرصہ پوری طرح اسلام کی بلاوقفہ خدمت کی کوشش میں گزرا۔ صدر اور ان کے ساتھیوں کی شہادت جیسی موت پر رہبر انقلاب اسلامی کے تعزیتی پیغام کا ایک حصہ 2024/05/20
2024/06/10

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت دنیا کے لوگوں کی آنکھ کے سامنے بتدریج پگھلتی جا رہی ہے، ختم ہو رہی ہے۔   امام خامنہ ای 
2024/06/03

مجرم حکومت

آج اپارتھائيڈ صیہونی حکومت کے ہاتھوں جاری نسل کشی، پچھلے دسیوں سال سے چلے آ رہے شدید ظالمانہ برتاؤ کا ہی تسلسل ہے۔   فلسطین کے حامی با ضمیر امریکی یونیورسٹی طلبہ کے نام امام خامنہ ای کا خط  25 مئی 2024
2024/06/03

بیدار ضمیروں کے نام...

میں یہ خط ان جوانوں کو لکھ رہا ہوں جن کے بیدار ضمیر نے انھیں غزہ کے مظلوم بچوں اور عورتوں کے دفاع کی ترغیب دلائي ہے۔  ریاستہائے متحدہ امریکا کے جوانوں اور اسٹوڈنٹس کے نام  رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے خط سے اقتباس  25/05/2024  
2024/06/01

کہاں ہیں تمھارے انسانی حقوق؟!

انسانی حقوق کے لئے گلا پھاڑ کے دنیا کے کان کے پردے پھاڑنے والے کہاں ہیں؟ انھیں کیوں نہیں دیکھتے؟ کیا یہ انسان نہیں ہیں؟ کیا ان کے حقوق نہیں ہیں؟ امام خامنہ ای  10 اپریل 2024
2024/05/28

فلسطینی بچوں کی مظلومیت کی آواز

ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان، مجاہد اور فعال وزیر خارجہ 
2024/05/28

خادم ایران تھے امام رضا کے حلقۂ محبت میں

2024/05/24

امام رضا کا خادم ہونا میرا شرف ہے

یقینی طور پر امام رضا علیہ السلام کے حرم اقدس کی خدمت جب وہ کما حقہ اور اس کے خاص طریقے سے انجام پائے تو، سب سے بڑے اقدار اور سب سے بڑے افتخارات میں سے ہے اور آج یہ چیز ممکن اور موجود ہے۔ مجھے بھی اس بات پر فخر ہے کہ میں عمل میں نہ سہی برائے نام ہی سہی آپ لوگوں کے زمرے میں شامل ہوں اور مجھے اس بارگاہ مقدس کی خدمت کا شرف حاصل ہے۔ یہ بات میں آپ لوگوں سے اس لیے کہہ رہا ہوں کہ ہمارا دل بھی وہیں ہے جہاں رہنے کا شرف آپ کو ہمیشہ حاصل ہے اور کیا سعادت حاصل ہے آپ کو! حقیقت میں میرے لیے سب سے شیریں لمحات وہ ہیں جب میں امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوتا ہوں۔  امام خامنہ ای 
2024/05/19

آپ نے امریکا کی اجارہ داری ختم کردی

اگر بڑی طاقتوں کا بس چلے تو وہ سمندروں کو بھی اپنے نام لکھوا لیں تاکہ دوسروں کو روک سکیں۔ انسانیت سے متعلق عمومی امور کو اپنے ذاتی تسلط میں لینا بڑی طاقتوں کی فطرت میں شامل ہے، امریکا کی فطرت میں شامل ہے؛ آپ نے اسے توڑ دیا۔ آپ کے کام (دنیا کا چکر لگانے کے ایرانی فوج کے فلوٹیلا کے مشن) کا ایک واضح نتیجہ یہ تھا کہ آپ نے دکھا دیا کہ آزاد سمندروں کا تعلق سب سے ہے اور یہ جو کہا جاتا ہے کہ "ہم بحری جہاز کو فلاں خلیج سے عبور کرنے نہیں دیں گے" صرف بڑبولاپن ہے۔ امام خامنہ ای
2024/05/17

خدا کے فضل و کرم سے فلسطین آزاد ہوگا

ہمیں یقین ہے کہ فلسطین کے مسلمان عوام کی جدوجہد اور عالم اسلام کی جانب سے ان کی حمایت جاری رہنے سے خداوند عالم کے فضل و کرم سے فلسطین آزاد ہوگا اور بیت المقدس، مسجدالاقصیٰ اور اس سرزمین کے دیگر مقامات، عالم اسلام کی آغوش میں واپس آ جائيں گے، ان شاء اللہ۔ "و اللہ غالب علی امرہ" اور اللہ تو ہر کام پر غالب ہے۔ امام خامنہ ای
2024/05/17

لبرل ڈیموکریسی کا جھوٹ

غزہ میں مغربی تمدن نے خود کو ظاہر کر دیا ... تیس ہزار لوگ صیہونی حکومت کے ہاتھوں مارے جاتے ہیں، یہ لوگ اپنی آنکھیں بند کر لیتے ہیں، جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو! ان میں سے بعض پشت پناہی کرتے ہیں، ہتھیار دیتے ہیں ... یہ مغرب کی لبرل ڈیموکریسی ہے، یہ نہ تو لبرل ہیں اور نہ ہی ڈیموکریٹ، یہ جھوٹ بولتے ہیں۔ امام خامنہ ای
2024/05/15

حج برائت

اس سال ہمارا حج، خصوصی طور پر برائت کا حج ہے ... آج جو کچھ غزہ اور فلسطین میں ہو رہا ہے، اس کی وجہ سے۔ امام خامنہ ای
2024/05/13

ذیعقدہ کے مہینے میں اتوار کے دنوں کی نماز

ماہ ذیقعدہ کے اتوار کے دن توبہ و استغفار کے ایام ہیں اور اس دن (ماہ ذیقعدہ کے ہر اتوار) کا ایک مخصوص عمل ہے۔ بزرگ عارف مرحوم الحاج میرزا جواد آقائے ملکی نے المراقبات میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے نقل کیا ہے کہ آنحضرت نے اپنے اصحاب سے فرمایا: تم لوگوں میں سے کون کون توبہ کرنا چاہتا ہے؟ سبھی نے کہا کہ ہم توبہ کرنا چاہتے ہیں۔ بظاہر یہ ذیقعدہ کا مہینہ تھا۔ اس روایت کے مطابق آنحضرت نے فرمایا کہ اس مہینے میں اتوار کے دنوں میں یہ نماز پڑھو۔   المراقبات میں اس نماز کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ الغرض یہ کہ ماہ ذی القعدہ کے ایام، جو حرام مہینوں میں پہلا مہینہ ہے، بڑے مبارک اور بابرکت شب و روز ہیں، برکتوں سے معمور ہیں۔ ان سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔  امام خامنہ ای  (9/9/2015) نماز کا طریقہ • غسل اور وضو کرے۔ • دو دو رکعت کر کے چار رکعت نماز پڑھے۔ ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد تین مرتبہ سورہ توحید اور ایک ایک مرتبہ سورۂ فلق و ناس پڑھے۔ • سلام کے بعد ستر مرتبہ استغفار کرے۔ پھر کہے: "لَاْ حَوْلَ وَلَاْ قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّہِ اْلعَلِیِ الْعَظِیْمِ"۔ اس کے بعد کہے: یَا عَزِیْزُ یَا غَفَّارُ اِغْفِرْلِیْ ذُنُوبِیْ وَذُنُوبَ جَمِیعِ المُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤمِنَاتِ فَاِنَّہ لَا یَغْفِرُ الذُنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ۔ مرحوم الحاج میرزا جواد آقای ملکی کی کتاب المراقبات سے ماخوذ
2024/05/12

برائت کا حج

اس سال ہمارا حج خاص طور پر برائت کا حج ہے... اس کی وجہ ان دنوں غزہ اور فلسطین میں ہونے والے واقعات ہیں۔ امام خامنہ ای
2024/05/11

کوئی بھی شئے کتاب کی جگہ نہیں لے سکتی۔ 

 رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای اپنی لائیبریری میں
2024/05/11

اس کے سامنے متواضع رہو جس سے تم علم سیکھتے ہو۔

امام صادق علیہ السلام: تَواضَعُوا لِمَن طَلَبتُم مِنہُ العِلم اس کے سامنے متواضع رہو جس سے تم علم سیکھتے ہو۔ الکافی، جلد 1  
2024/05/01

محنت کش کی اہمیت، اس کے ہاتھ پر رسول خدا کا بوسہ

محنت کشوں کی اہمیت کے بارے میں بہت کچھ کہا گیا ہے، اس سلسلے میں سب سے بڑی بات جو کہی جا سکتی ہے وہ یہ ہے کہ رسول اکرم (صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے محنت کش کے گھٹے پڑے ہوئے ہاتھ پر بوسہ دیا ہے۔ اس سے بڑی بات اور کیا ہو سکتی ہے؟ امام خامنہ ای
2024/05/01

بے آبرو

وعدۂ صادق آپریشن کے میں بین الاقوامی سطح پر ایرانی قوم اور اس کی مسلح فورسز کے عزم کی طاقت کے سامنے آنے سے صیہونی سے طیش میں ہے۔ امام خامنہ ای
2024/04/30

200 دن بعد۔۔۔۔

صیہونی جب اپنی پہلی شکست کی تلافی کے لئے میدان میں اترے تو انھوں نے پہلے ہی دن اپنے اہداف کا اعلان کر دیا تھا  لیکن وہ ان میں سے ایک بھی ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے ... وہ چاہتے تھے کہ استقامتی محاذ کو بالخصوص حماس کو ختم کر دیں، نابود کر دیں، لیکن وہ ناکام رہے۔ امام خامنہ ای
2024/04/28

وعدۂ صادق

خداوند عالم کے بارے میں حسن ظن رکھیے، اس پر توکل کیجیے اور جان لیجیے کہ مومنوں کے دفاع کا خداوند متعال کا وعدہ یقینی اور اٹل ہے۔ سپریم کمانڈر امام خامنہ ای
2024/04/23

خبیث حکومت کو سزا

جب وہ ہمارے قونصل خانے پر حملہ کرتے ہیں تو یہ ایسا ہی ہے جیسے ہمارے ملک پر حملہ کر دیا ہے۔ یہ دنیا میں عام سوچ ہے۔ خبیث حکومت نے اس قضیے میں غلطی کی ہے۔ اسے سزا ملنی چاہیے اور سزا ملے گی۔   امام خامنہ ای 
2024/04/15

صیہونزم مچھر کی طرح خون چوستا ہے

افسوس ناک ہے کہ مسئلہ فلسطین میں اسلامی حکومتیں صیہونی حکومت کی مدد کر رہی ہیں۔ صیہونی جب کسی ملک میں قدم رکھتے ہیں تو مچھر کی طرح اس ملک کا خون چوستے ہیں، اپنے فائدے کے لئے۔  امام خامنہ ای 
2024/04/12

مغرب کے انسانی حقوق کے تحفظ کے جھوٹے دعوے کو

مغربی تہذیب نے آشکار کر دیا کہ وہ فریب، نفاق اور جھوٹ سے بھری ہوئی ہے ۔ جب 30 ہزار لوگ صیہونی حکومت کے ہاتھوں تین سے چار مہینے میں مار دیئے جاتے ہیں تو وہ اپنی آنکھیں اس طرح بند کر لیتے ہیں کہ گویا کچھ ہوا ہی نہیں۔ امام خامنہ ای 24 فروری 2024
2024/04/08

انٹیلیجنس کے میدان میں غلبہ

جو شکست 7 اکتوبر کو ہوئی اس کی بھرپائی نہیں ہو سکتی۔ وہ حکومت جو دقیق انٹیلیجنس پر منحصر ہے اور دعوی کرتی ہے کہ پرندہ پر بھی مارے تو اس کی نظر سے پوشیدہ نہیں رہتا، محدود وسائل رکھنے والی ایک مزاحمتی تنظیم سے شکست کھا گئی۔ صیہونی حکومت کی ساکھ مٹی میں مل گئی۔     امام خامنہ ای  3 اپریل 2024
2024/04/08

مغرب کے خواتین کے حقوق کے جھوٹے دعوے کو

صیہونیوں کے جرائم صیہونی حکومت کی نابودی کے بعد بھی فراموش نہیں کیے جائيں گے۔ مصنفین کتابوں میں لکھیں گے کہ ان لوگوں نے کچھ ہی ہفتوں میں ہزاروں بچوں اور عورتوں کو قتل کیا تھا۔ امام خامنہ ای 9 جنوری 2024
2024/04/08

جشن آزادی

ہمیں امید ہے کہ ہمارے آج کے نوجوان اس دن کو دیکھیں گے جب قدس شریف مسلمانوں کے ہاتھوں میں ہو اور عالم اسلام، اسرائيل کے خاتمے کا جشن منا سکے۔ امام خامنہ ای 3 اپریل 2024
2024/04/05

حکومت قبول کرنے کے لمحے سے لیکر محراب عبادت میں فرق مبارک پر ضربت لگنے تک

امیر المومنین نے حکومت قبول کرنے کے لمحے سے لیکر محراب عبادت میں فرق مبارک پر ضربت لگنے تک ایک دن اور ایک لمحہ ایسا نہیں گزارا جس میں آپ اس حق اور حقیقت کے مطالبے سے دست بردار ہوئے ہوں جس کے لئے اسلام آیا۔ نہ کوئی رو رعایت، نہ تکلف، نہ لحاظ، نہ خوف، نہ کمزوری کچھ بھی ان کے سد راہ نہ بنا۔  امام خامنہ ای  28 جولائی 2007
2024/04/01

امیر المومنین علیہ السلام کا خالصانہ جہاد

امیر المومنین علیہ السلام کی پوری زندگی سراپا خالصانہ جہاد ہے۔ بچپن میں اسلام لانے سے لیکر 63 برس کی عمر میں شہادت تک زندگی کا ایک لمحہ بھی خالصانہ جدوجہد سے خالی نہیں۔ تاریخ اسلام میں اتنی خدمات انجام دینے والی کوئی اور ہستی نہیں ہے۔  امام خامنہ ای 
2024/04/01

شب قدر امیر المومنین سے درس لینے کی رات

شب قدر وہ موقع ہے جس میں ہم اپنے دلوں کو امیر المومنین علیہ السلام کی عظیم منزلت سے آشنا کریں اور درس لیں۔ ماہ رمضان کی فضیلت اور اس مہینے میں نیک بندوں کی ذمہ داریوں کے بارے میں جو کچھ زبان پر آتا ہے اور بیان کیا جا سکتا ہے امیر المومنین علیہ السلام اس کا مکمل عملی نمونہ اور ان خصوصیات کی نمایاں مثال ہیں۔   امام خامنہ ای 
2024/04/01

حق کی کسوٹی امیر المومنین ہیں

پیغمبر اکرم کی نگاہ میں حق کی کسوٹی امیر المومنین ہیں۔ سنی اور شیعہ راویوں نے نقل کیا ہے: "علی مع الحق و الحق مع علی یدور حیثما دار" اگر آپ کو حق کی  تلاش ہے تو دیکھئے کہ علی کہاں کھڑے ہیں، وہ کیا کر رہے ہیں، ان کی انگلی کا اشارہ کس جانب ہے۔   امام خامنہ ای 
2024/03/31

غزہ کی مزاحمت مضبوطی کے ساتھ قائم ہے

فلسطینی مزاحمت کے مجاہدین نے پیغام دیا جو ہمارے کانوں تک بھی پہنچا کہ ہمارے بارے میں فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمارے تقریبا 90 فیصدی وسائل اور توانائیاں محفوظ اور صحیح و سالم ہیں۔  امام خامنہ ای 
2024/03/30

شکست ہی صیہونی حکومت کا مقدر

صیہونی حکومت صرف اپنے تحفظ کے مسئلے میں بحران کا شکار نہیں بلکہ بحران سے نکلنے کے معاملے میں بھی بحران سے دوچار ہے۔ دلدل میں پھنسی ہے، باہر نہیں نکل پا رہی ہے۔ اگر غزہ سے نکل جائے تو شکست خوردہ ہے اور نہ نکلے تو بھی شکست خوردہ ہے۔   امام خامنہ ای 
2024/03/28
  • » ابتدائی
  • › گزشتہ
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
  • 6
  • 7
  • 8
  • 9
  • …
  • اگلا>
  • آخری »

آخری فتح جو زیادہ دور نہیں، فلسطینی عوام اور فلسطین کی ہوگی۔

2023/11/03
خطاب
  • تقاریر
  • فرمان
  • خطوط و پیغامات
ملٹی میڈیا
  • ویڈیو
  • تصاویر
  • پوسٹر
  • موشن گراف
سوانح زندگی
  • سوانح زندگی
  • ماضی کی یاد
فورم
  • فیچرز
  • مقالات
  • انٹرویو
نگارش
  • کتب
  • مقالات
مزيد
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • امام خمینی
  • استفتائات و جوابات
All Content by Khamenei.ir is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License.