پہلے دوسروں پر توجہ دو اس کے بعد اپنی فکر کرو! امام حسن علیہ السلام فرماتے ہیں: شب جمعہ تھی، میری والدہ مصلائے عبادت پر کھڑی ہوئیں اور صبح تک عبادت میں مصروف رہیں۔ «حتی انفجرت عمود الصبح». یہاں تک کہ فجر طلوع ہو گئی۔ والدہ آغاز شب سے صبح تک عبادت، دعا اور تضرع میں مصروف رہیں۔ روایت کے مطابق امام حسن علیہ السلام فرماتے ہیں: میں نے سنا کہ آپ مسلسل مومنین و مومنات کے لئے دعا کرتی رہیں، عوام الناس کے لئے دعا کرتی رہیں۔ دنیائے اسلام کے عمومی مسائل کے لئے دعا کرتی رہیں۔ صبح ہوئی تو میں نے کہا: «یا اُمّاه!» مادر گرامی! «لم لا تدعین لنفسک کما تدعین لغیرک» آپ نے ایک دعا بھی اپنے لئے نہیں مانگی۔ آغاز شب سے صبح تک ساری دعائیں دوسروں کے لئے؟! انھوں نے جواب دیا: «یا بنىّ، الجّار ثم الدّار» پہلے پڑوسی اس کے بعد اپنی فکر کرو! یہ عظیم جذبہ ہے۔ امام خامنہ ای 16 دسمبر 1992
یا أَیُّهَا الَّذینَ آمَنوا کُتِبَ عَلَیکُمُ الصِّیامُ کَما کُتِبَ عَلَی الَّذینَ مِن قَبلِکُم لَعَلَّکُم تَتَّقونَ بقره ﴿۱۸۳﴾
روزہ تقوی کی بلندی تک پہنچانے والی سیڑھی اور آپ کے وجود و دل و جان میں تقوی کا ذریعہ ہے۔ تقوی یہ ہے کہ انسان اپنے تمام اعمال و حرکات کی نگرانی کرے کہ وہ رضائے خدا اور امر الہی کے مطابق ہیں یا نہیں؟ توجہ، پرہیز اور احتیاط کی اسی دائمی حالت کو تقوی کہتے ہیں۔
امام خامنہ ای
30 مارچ 1990
قرآنی ہدایت تمام شعبہ ہائے زندگی سے مربوط ہے۔ کتنے غافل ہیں وہ جو خیال کرتے ہیں کہ قرآن کا امور زندگی، سیاست، معیشت و حکومت سے کوئی ربط نہیں۔ امریکہ مذاکرات میں حق بات تسلیم کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ بلکہ انپی ناحق بات مسلط کرنا چاہتا ہے۔ ہم نے #ایران کا موقف بیان کر دیا ہے۔ پہلے #پابندیاں ہٹائي جائیں، ہمیں یقین آ جائے کہ یہ کام انجام پا گیا، اس کے بعد ہماری جو ذمہ داری ہوگی اسے ہم انجام دیں گے۔
امام خامنہ ای 14 اپریل 2021
قرآنی ہدایت تمام شعبہ ہائے زندگی سے مربوط ہے۔ کتنے غافل ہیں وہ جو خیال کرتے ہیں کہ قرآن کا امور زندگی، سیاست، معیشت و حکومت سے کوئی ربط نہیں۔ امریکہ مذاکرات میں حق بات تسلیم کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ بلکہ انپی ناحق بات مسلط کرنا چاہتا ہے۔ ہم نے #ایران کا موقف بیان کر دیا ہے۔ پہلے #پابندیاں ہٹائي جائیں، ہمیں یقین آ جائے کہ یہ کام انجام پا گیا، اس کے بعد ہماری جو ذمہ داری ہوگی اسے ہم انجام دیں گے۔
امام خامنہ ای 14 اپریل 2021
قرآن مجید کہتا ہے: «هدی للمتقین»۔ قرآن «هدی للمؤمنین» نہیں کہتا۔ «هدی للمتّقین» یعنی اگر کوئی شخص ایسا ہے جس کا کوئي دین نہیں ہے لیکن وہ پرہیزگار انسان ہے تو یقینا قرآن اس کی بھی ہدایت کرے گا اور وہ مومن بن جائے گا۔ اس کے برخلاف اگر کوئی مومن انسان تقوی نہ رکھتا ہو تو عین ممکن ہے کہ اس کا ایمان پائيدار نہ رہے۔ اگر گرد و پیش کے حالات سازگار ہیں تو مومن بنا رہے گا لیکن اگر حالات موافق نہیں ہیں تو ایمان پر قائم نہیں رہے گا۔
امام موسی کاظم علیہ السلام کی شخصیت جیل کے اندر بھی وہی بصیرت افروز شمع کی حیثیت رکھتی ہے جو اپنے گرد و پیش کو منور کر دیتی ہے۔ آپ دیکھئے کہ حق اسے کہتے ہیں۔ اسلامی تفکر کی تحریک اور قرآن پر مبنی جہاد بھی ایسی ہی تحریک سے عبارت ہے جس میں کبھی کوئی وقفہ نہیں آتا، یہاں تک کہ سخت ترین حالات میں بھی۔
امام خامنہ ای
12 اپریل 1985
ہمارے عزیز عوام نے عہدیداران کے پے در پے انتباہ کے بعد اس سال عید نوروز کے ایام میں احتیاط کیا اور ایک بڑی بلا ٹلی۔ آئندہ عید میں زیادہ بڑا خطرہ در پیش ہے۔ معیار انسداد کورونا قومی کمیٹی کی رائے ہے۔ اگر عید کے سفر سے منع کیا گیا تو عوام نہ جائیں۔ میں بھی ہرگز سفر پر نہیں جاؤں گا۔
امام خامنہ ای
5 مارچ 2021
جو لوگ ماحولیات کو اپنے ذاتی مفادات پر قربان کرتے ہیں، قدرت، جنگلات اور پہاڑوں کو تباہ کرتے ہیں، زیر زمین تالابوں کو برباد کرتے ہیں، در اصل انسانی زندگی کے مستقبل کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ ہم سب کو ان پر روک لگانا چاہئے۔ عوام الناس کو بھی اور عہدیداران کو بھی۔
امام خامنہ ای
5 مارچ 2021
اللہ نے نباتات و درخت کو انسانی زندگی اور تمدن کی تشکیل کا ستون قرار دیا: یہ ماحولیات کی صفائی، غذا کی پیداوار، روح انسانی کی لطافت، آبادی، زندگی کے ماحول کی شادابی، دوا کی پیداوار وغیرہ کا ذریعہ ہے۔ مگر افسوس کہ کچھ لوگ ماحولیات کو اپنے ذاتی مفادات پر قربان کرتے ہیں۔
امام خامنہ ای
5 مارچ 2021
"برگ درختان سبز در نظر هوشیار... هر ورقی دفتری است معرفت کردگار" (سعدی)
یہ درخت و نباتات کے سلسلے میں اسلام کی عارفانہ نظر سے ماخوذ ہے جو ہمارے اشعار و ادبیات میں پوری طرح رائج ہے۔ ماحولیات کی حفاظت باقاعدہ دینی و انقلابی نظریہ ہے، آرائشی، تشہیراتی یا فاضل مسئلہ نہیں۔
امام خامنہ ای
5 مارچ 2021
ایران ایٹمی ہتھیار کی فکر میں ہے، لیکن ایران کی یورینیم افزودگی کی سطح 20 فیصدی تک محدود نہیں رہے گی بلکہ جہاں تک ضرورت ہوگی ایران انجام دے گا۔ مثلا نیوکلیئر پروپلجن وغیرہ کے لئے یورینیم کی افزودگی 60 فیصدی کی سطح تک پہنچائی جا سکتی ہے۔
امام خامنہ ای
22 فروری 2021
وہ بین الاقوامی صیہونی مسخرہ کہتا ہے کہ ہم ایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے۔ پہلی بات یہ کہ اگر ہم ارادہ کر لیتے تو اس کے بڑے بھی ہمیں روک نہ پاتے۔
دوسری بات یہ کہ ہم ایٹمی ہتھیار کی فکر میں نہیں ہیں۔ اسلام کے اصولوں اور ہدایات کی رو سے وہ ہتھیار ممنوع ہے جو عام انسانوں کے قتل عام کا سبب بنے۔ یہ تو امریکہ ہے جو ایٹمی ہتھیار سے 2 لاکھ 20 ہزار انسانوں کو قتل کر دیتا ہے۔
امام خامنہ ای
22 فروری 2021
اسلامی انقلاب نے آکر ملک کے انتظامی سسٹم کو ایک استبدادی، سلطنتی اور شخصی نظام سے تبدیل کرکے عوامی، جمہوری اور ڈیموکریٹک نطام بنا دیا۔ آج ملت ایران کا مستقبل خود عوام کے ہاتھ میں ہے۔ عوام ہی منتخب کرتے ہیں۔ یہ ممکن ہے کہ کبھی ان کا انتخاب اچھا ہو اور کبھی ان کا انتخاب اچھا نہ ہو، لیکن انتخاب عوام ہی کرتے ہیں اور یہ بہت اہم چیز ہے۔
امام خامنہ ای
17 فروری 2021
اس شرمناک انداز سے ٹرمپ کی سرنگونی اور اس قضیئے سے مربوط واقعات ایک نابکار صدر کی سرنگونی نہیں بلکہ امریکہ کی قوت و آبرو اور امریکہ کے سماجی نظام کا زوال تھا۔ یہ بات خود ان کے معروف سیاسی مبصرین کہہ رہے ہیں کہ امریکہ اندر سے بوسیدہ ہو چکا ہے۔ یہ بات خود امریکیوں نے حالیہ واقعات کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا سماجی نظام اندر سے بوسیدہ چکا ہے۔ بعض دیگر نے کہا کہ ما بعد امریکہ دور کا آغاز ہو چکا ہے۔
امام خامنہ ای
ٹرمپ انتظامیہ کے پرلے درجے کے احمقوں میں سے ایک نے کہا کہ جنوری 2019 کا جشن تہران میں منائیں گے۔ وہ خود بھی تاریخ کے کوڑے دان کی نذر ہو گئے اور ان کے سربراہ بھی دھکے کھاکر تاریخ کے کوڑے دان میں گر گئے جبکہ اسلامی جمہوریہ پوری مضبوطی سے اپنی جگہ قائم ہے۔
امام خامنہ ای
7 فروری 2021
انقلاب کے بنیادی مقاصد
غربت اور تفریق کا خاتمہ، عوامی نظام کی تشکیل، خود مختار نظام کی تشکیل، اشرافیہ کلچر پر قدغن، آزادی، مقامی کلچر کی حفاظت، عدل و مساوات کا قیام، اسلام کی حکمرانی، عزت کی زندگی،
آج دنیا کے تمام تشہیراتی اداروں کی کوشش روحانیت اور عفت و پاکیزگی کو ختم کرنے پر مرکوز ہے۔ یہ ساری دنیا کے لئے صیہونیوں کا طے شدہ منصوبہ ہے جس پر وہ عمل پیرا ہیں۔ آپ پچاس سال، سو سال پہلے فلموں اور کہانیوں میں یورپی خواتین کے لباس کو دیکھئے اور اس کا موجودہ دور سے موازنہ کیجئے۔ دیکھئے کتنا بدل گیا ہے؟ اخلاقی تنزلی کا یہ عالم ہے کہ اگر آپ کہہ دیجئے کہ ہمجنس پرستی کو صحیح نہیں مانتے تو آپ پر ٹوٹ پڑیں گے! بے عفتی، برہنگی اور جنسی اخلاقیات سے بے اعتنائی پر فخر کرتے ہیں۔
امام خامنہ ای
21 جنوری 2015
(اسلامی انقلاب) بڑے بت امریکہ کے پیکر پر پڑنے والی ضرب تھی۔ یہ سلسلہ بعد تک جاری رہا۔ آج آپ امریکہ کی حالت دیکھ رہے ہیں۔ یہ ان کی انتخاباتی رسوائی، یہ ان کی اقتصادی درگت اور یہ ان کے انسانی حقوق!
امام خامنہ ای
8 جنوری 2021
آپ آج امریکہ کی حالت دیکھ رہے ہیں۔ ان کی جمہوریت، ان کی انتخاباتی رسوائی، ان کے انسانی حقوق، ان کے اقدار، ان کی مفلوج معیشت۔۔۔طرفہ تماشہ یہ ہے کہ اب بھی کچھ لوگوں کی قبلہ گاہ امریکہ ہے، اب بھی ان کی امید و آرزو کا مرکز امریکہ ہے۔
امام خامنہ ای
8 جنوری 2021
آپ آج بڑے بت کی حالت دیکھ رہے ہیں۔ ان کی جمہوریت، ان کی انتخاباتی رسوائی، ان کے اقدار اور ان کی مفلوج معیشت۔ آج امریکہ کی یہ حالت ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای
8 جنوری 2021
سلیمانی کے قاتل اور قتل کا حکم دینے والوں کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ حالانکہ ایک عزیز کے بقول سلیمانی کی جوتی ان کے قاتل کے سر سے زیادہ شرف رکھتی ہے، ان کے قاتل کا سر قلم ہو جائے تو وہ سلیمانی کی جوتی کا فدیہ نہیں بن سکتا۔ لیکن بہرحال انہوں نے ایک حماقت کی ہے تو اس کا خمیازہ انھیں بھگتنا ہوگا۔ حکم دینے والے اور قاتل یاد رکھیں کہ جب بھی ممکن ہوا ان سے انتقام ضرور لیا جائے گا۔
آیت اللہ خامنہ ای
کبھی نہ بدلنے والی سنت پروردگار نے زہرا و مرضیہ سلام اللہ علیہا کو توہمات کی دبیز چادر کے پیچھے غایب نہیں ہونے دیا، یہ درخشاں ستارہ وقت گزرنے کے ساتھ خورشید تابناک بن گیا۔
امام خامنہ ای
15 ستمبر 1998
ملک میں امریکی اور برطانوی ویکسین کا امپورٹ ممنوع ہے۔ ان کا کوئی بھروسہ نہیں، بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ وہ دیگر اقوام پر ویکسین کو ٹیسٹ کرتے ہیں۔
امام خامنہ ای
ملک میں امریکی اور برطانوی ویکسین کا امپورٹ ممنوع ہے۔ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ وہ دیگر اقوام پر ویکسین کو ٹیسٹ کرتے ہیں کہ یہ جائزہ لیں کہ اثر کرتی ہے یا نہیں۔ البتہ اگر دوسری جگہوں سے ویکسین حاصل کرنا چاہیں جو قابل اعتماد ہیں تو کوئی حرج نہیں ہے۔
امام خامنہ ای
8 جنوری 2021
امریکہ کی حالت آپ دیکھ رہے ہیں۔ یہ ان کی جمہوریت ہے اور یہ ان کی انتخاباتی رسوائی ہے۔ آج امریکہ اور 'امریکی اقدار' کا خود امریکہ کے دوست مذاق اڑا رہے ہیں۔
امام خامنہ ای
ایران نے سر دست امریکی چھاونی پر اپنے میزائلوں سے ایک جوابی حملہ کیا ہے اور ظالم و متکبر حکومت کی عزت و آبرو خاک میں ملا دی، تاہم اس کی اصلی سزا علاقے سے اخراج ہے۔
آج کچھ لوگ ایسے ہیں جو نبی خدا کے پیروکار ہونے کا دعوی کرتے ہیں، مگر ان طاغوتی اور سرکش طاقتوں کی پشت پناہی کرتے ہیں جن کے خلاف حضرت عیسی علیہ السلام نے جہاد کیا۔
امام خامنہ ای
27 دسمبر 2000
دنیا پر مسلط طاقتوں اور حکومتوں نے جو عیسائیت کے زیر سایہ اور عیسائیت کے بھیس میں نظر آتی ہیں جبکہ در حقیقت وہ حضرت مسیح کی روش اور تعلیمات سے بیگانہ اور مادہ پرست ہیں، مظلوم افراد اور قوموں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے۔
امام خامنہ ای
اگر عیسی مسیح آج ہمارے درمیان ہوتے تو عالمی استکبار کے عمائدین کے خلاف محاذ سنبھالنے میں ایک لمحہ بھی ضائع نہ کرتے، اربوں انسانوں کی سرگردانی کو ہرگز برداشت نہ کرتے جو بڑی طاقتوں کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہیں اور کرپشن اور جنگی خو کی سمت دھکیلے جا رہے ہیں۔
امام خامنہ ای
شہید سلیمانی ملت ایران کے بھی قومی ہیرو بنے اور مسلم امہ کے بھی چیمپیئن بنے۔ یہ بنیادی نکتہ ہے۔ ایرانیوں کو بھی اپنے اوپر ناز ہے کہ ان کے درمیان سے ایک مرد ایک دور افتادہ گاؤں سے اٹھتا ہے، محنت کرتا ہے، جدوجہد کرتا ہے، خود سازی کرتا ہے اور مسلم امہ کی درخشاں شخصیت اور چیمپیئن بن جاتا ہے۔
شہید سلیمانی کے قاتل اور قتل کا حکم صادر کرنے والے کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ حالانکہ کے سلیمانی کے جوتے بھی ان کے قاتل کے سر سے زیادہ شرف رکھتے ہیں۔
امام خامنہ ای
16 دسمبر 2020
نرس بیمار کے لئے فرشتہ رحمت ہے۔ یہ بالکل صحیح لفظ ہے اس میں کوئی مبالغہ نہیں۔ اس کا بیمار کے جسم سے بھی سروکار رہتا ہے اور اس کے ذہن و روح سے بھی۔ نرس در حقیقت بیمار کے لئے غمگسار، شفیق ہستی اور آسودگی کا ذریعہ ہے۔
~امام خامنہ ای
پابندیاں اٹھانا دشمن کے ہاتھ میں ہے اور پابندیوں کو بے اثر بنانا ہمارے ہاتھ میں ہے...ہمیں زیادہ اسی کی فکر ہونا چاہئے۔ البتہ ہم یہ نہیں کہتے کہ ہم پابندیاں ہٹوانے کی کوشش ہی نہ کریں۔ کیوں نہیں، اگر واقعی پابندیوں کو ہٹوا سکتے ہیں تو اس میں ایک گھنٹے کی بھی تاخیر نہیں کرنا چاہئے... 2016 سے ہی پابندیاں ایک ساتھ ہٹنے والی تھیں، لیکن اب تک ہٹیں تو نہیں، ان میں اضافہ ضرور ہو گیا۔
~امام خامنہ ای
16 دسمبر 2020
اسلامی انقلاب در اصل دور جاہلیت کے طور طریقوں کے خلاف، جو ظلم، تفریق اور نسل پرستی کا باعث بنے، علم بغاوت بلند کرنے سے عبارت ہے۔
امام خامنہ ای
16 جون 1991