Skip to main content
  • English
  • Français
  • Español
  • Русский
  • हिंदी
  • Azəri
  • العربية
  • اردو
  • فارسی
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خطاب
  • ملٹی میڈیا
  • سوانح زندگی
  • فکر و نظر
  • نگارش
  • استفتائات و جوابات
ملٹی میڈیا
آڈیو
فوٹو کوٹ
تصویری رپورٹ
پوسٹر
ویڈیو
ریلز
انفو گراف
موشن گراف

سیاہ فاموں کے ساتھ امریکہ کا رویہ، ماضی میں اور آج

اس ملک میں جو آزادی اور انسانی حقوق کا سب سے بڑا دعویدار ہے، نسلی امتیاز کا مسئلہ ہنوز حل نہیں ہو سکا ہے۔ آج بھی کچھ انسان سیاہ فام ہونے کی وجہ سے اس معاشرے میں زںدگی گزارنے کے لئے ضروری تحفظ سے محروم ہیں! یہ لوگ انسانی حقوق کے دعوے کرتے ہیں! ~امام خامنہ ای 20 اگست 1997
2020/12/03

شہادت کا عظیم مرتبہ انھیں حاصل ہونے والا الہی انعام ہے

ملک کے ممتاز اور نمایاں ایٹمی و دفاعی سائنسداں جناب محسن فخری زادہ جرائم پیشہ اور سفاک ایجنٹوں کے ہاتھوں شہید کر دئے گئے۔ اس کم نظیر علمی ہستی نے اپنی قیمتی زندگی عظیم اور پائيدار علمی کاوشوں کی خاطر راہ خدا کے لئے وقف کر دی۔ شہادت کا عظیم مرتبہ انھیں حاصل ہونے والا الہی انعام ہے۔ امام خامنہ ای
2020/11/29

محمد درخشاں سورج

مغربی ممالک میں قرآن اور پیغمبر کی توہین کا واقعہ حالیہ چند برسوں میں کئی بار رونما ہوا۔ لیکن یہ واقعات پیغمبر اکرم کی عظمت و جلالت اور عز و شرف کو داغ نہیں لگا سکتے۔ یہ سورج روز بروز ان شاء اللہ اور بھی درخشاں ہوتا جائے گا۔ جس طرح مکہ و طائف کے پست فطرت افراد پیغمبر اسلام کے مقدس نام کو پنہاں نہ کر سکے، آج یہ افراد بھی انھیں جیسے ہیں، یہ بھی کچھ نہیں کر پائیں گے۔ امام خامنہ ای
2020/11/22

تکفیری دہشت گرد تنظیموں کے قضیئے میں اصلی گنہگار امریکی اور سعودی 

اس علاقے کی بعض حکومتیں جنہوں نے (تکفیری دہشت گرد تنظیموں کی) مالی مدد کی ذمہ داری سنبھالی، ان کا گناہ ان تنظیموں کا حصہ بننے والے افراد سے زیادہ ہے۔۔۔۔اس علاقے میں تکفیری دہشت گرد تنظیموں کے مسئلے میں اصلی جرم امریکیوں نے کیا اور سعودی عرب والے ان کے پیچھے پیچھے چلے، انہوں نے پیسے دئے، مدد کی، پشت پناہی کی۔
2020/11/18

تکفیری گروہوں کے خلاف جنگ کے نام پر اسلامی ممالک پر امریکہ کی لشکر کشی

امریکیوں نے تکفیری گروہوں کی موجودگی کو وجہ قرار دیکر مسلم ممالک پر لشکر کشی کی۔ افغانستان پر، شام پر، بعض دیگر ممالک جیسے عراق پر بھی حملے کی فکر میں تھے اور ہیں۔ البتہ عراقی نوجوان اور عراقی مومنین انھیں یہ موقع نہیں دیں گے۔ عراقیوں کی غیرت و حمیت ان شاء اللہ امریکیوں کو قدم جمانے کا موقع نہیں دے گی۔
2020/11/15

گستاخانہ خاکوں کے پیچھے استکبار اور صیہونزم کی سازش

آج اسلام کے اصلی دشمن اور وہ «اَئِمَّةً یَدعونَ اِلَی النّار» (نار دوزخ کی دعوت دینے والے رہنما) استکبار اور صیہونزم ہیں۔ اس عناد کی تازہ ترین جھلک پیرس کے واقعات میں نظر آتی ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ صرف کسی کارٹونسٹ نے کوئی حماقت کر دی اور خاکوں کی زبان میں پیغمبر کو گالی دے دی۔ اس واقعے کے پیچھے کچھ عناصر کارفرما ہیں۔ اس کی کیا دلیل ہے؟ دلیل یہی ہے کہ اس حرکت کے دفاع میں ایک صدر مملکت یا مثلا پوری حکومت کھڑی ہو جاتی ہے اور کچھ دیگر حکومتیں بھی اس کی حمایت کرتی ہیں! ظاہر ہے کہ اس قضیئے کی پشت پر پورا نیٹ ورک کام کر رہا ہے۔
2020/11/15

دنیائے اسلام کے متحد نہ ہونے کا نتیجہ صیہونیوں سے معاہدے ہیں

آج دنیائے اسلام میں اور خاص طور پر اس علاقے میں صورت حال المناک ہے۔ صیہونیوں سے تعلقات قائم کرنے کا خیانت آمیز اور ذلت آمیز سلسلہ دنیائے اسلام کے متحد نہ ہونے کا نتیجہ ہے۔ غلط اور بدعنوانی پر مبنی عزائم کے تحت یہ مذموم حرکت انجام پائی اور در حقیقت کچھ لوگوں نے ملت فلسطین کے حق پر ڈاکا ڈالا۔ یہ لوگ غاصب، قاتل اور مجرم صیہونی حکومت سے روابط قائم کرکے فلسطین کی آزادی کی راہ میں اپنی توانائی بھر رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔ البتہ یہ ان کے بس کی بات نہیں ہے، یہ اس سے کہیں زیادہ حقیر ہیں کہ اپنے طور پر اس مسئلے کو نمٹا دیں۔ فلسطین فلسطینیوں کو واپس مل کر رہے گا۔
2020/11/08

پیغمبر کی شان میں گستاخی پر امت اسلامیہ کا احتجاج اسلامی معاشروں کے زندہ ہونے کی علامت ہے

امت اسلامیہ آج پیغمبر اسلام کی شان میں کی جانے والی گستاخی پر سراپا غضب و احتجاج ہے۔ یہ اسلامی معاشروں کے زندہ ہونے کی علامت ہے۔ یہ خوشی کی بات ہے۔ دنیائے اسلام کے مشرق و مغرب میں عوام، حکام، بہت سارے مسلم سیاسی رہنما، ویسے کچھ نے تو اس مسئلے میں بھی اپنی حقارت کا مظاہرہ کیا، لیکن اکثریت اس مسئلے میں اسلامی تشخص کا اور پیغمبر اکرم کی عظیم الشان شخصیت کا دفاع کر رہی ہے اور اپنی ناراضگی اور اعتراض ظاہر کر رہی ہے۔
2020/11/06

امریکہ کے بارے میں ہماری پالیسی واضح اور طے شدہ ہے، اقتدار میں افراد کے آنے جانے سے اس پر کوئی اثر نہیں  پڑتا

امریکہ کے بارے میں ہماری پالیسی طے شدہ اور واضح ہے اور یہ پالیسی افراد کے آنے جانے سے تبدیل نہیں ہوتی۔ آج امریکہ میں الیکشن ہے۔ کچھ لوگ یونہی رائے زنی کر رہے ہیں کہ کون اقتدار میں آئے گا؟ کون نہیں آئے گا؟ اگر وہ آئے تو کیا ہوگا؟ اگر فلاں آ گئے تو کیا ہوگا؟ بات کرتے ہیں۔ بالکل ممکن ہے کہ کچھ تغیرات ہوں مگر ہم سے کوئی ربط نہیں ہوگا۔ یعنی ہماری پالیسی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ہماری پالیسی طے شدہ اور واضح ہے، افراد کے آنے جانے سے اس پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
2020/11/05

آٹھ سالہ جنگ ایران جیتا یا ہارا؟

ایران کی فتح روز روشن کی مانند عیاں ہے۔ اس وقت کی ساری عالمی طاقتیں ایک ملک کے سیاسی نظام کو اکھاڑ پھینکنے کے لئے صف آرا ہو گئی تھیں مگر وہ کچھ بھی نہ کر پائیں۔ کیا اس سے بڑی فتح بھی ہو سکتی ہے؟ 21 ستمبر 2020
2020/10/12

گھر سے ہی نذرانہ عقیدت پیش کریں

اپنے گھر سے ہی نذرانہ عقیدت پیش کریں۔ اربعین کے دن سب بیٹھ کر زیارت اربعین  توجہ سے پڑھیں اور امام حسین کی بارگاہ میں شکوہ کریں اور کہیں کہ اے سید الشہدا! ہمارا دل تو بے تاب تھا لیکن نہیں آ سکے۔ 21 ستمبر 2020 "ای صبا ای پیک دور افتادگان اشک ما بر خاک پاکشان رسان" (اے باد صبا اے دور افتادہ لوگوں کے پیغام لے جانے والی! ہمارے یہ آنسو ان کی پاکیزہ قبر تک پہنچا دے۔)
2020/10/08

جو بھی حکومت صیہونیوں سے مذاکرات کرے گی وہ عوام کی نظروں سے گر جائے گی

مسلم اقوام صیہونی حکومت کے ساتھ ذلت آمیز آشتی کو ہرگز برداشت نہیں کریں گی۔ امریکی اگر اس خیال میں ہیں کہ مشرق وسطی کے مسئلے کو اس شکل میں حل کر لیں گے تو یہ ان کی بھول ہے۔ انھیں یاد رکھنا چاہئے کہ جو بھی حکومت غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھی اپنے عوام کے درمیان اس کی پوزیشن ختم ہو جائے گی اور علاقے میں عدم استحکام روز بروز بڑھتا جائے گا۔ قومیں اپنے راستے پر گامزن رہیں گی اور قوموں سے تضاد رکھنے والی حکومتوں کا وہی انجام ہوگا جو کل ہم نے کیمپ ڈیوڈ کے مذاکرات میں شریک لوگوں کا دیکھا ہے۔ 31 جولائی 1991 اللہ کی لعنت ہو ان پر جو مجرم صیہونی حکومت کے ساتھ آشتی کے معاہدے پر دستخط کر رہے ہیں اللہ اور اس کے نیک بندوں کی لعنت ہو اس ہاتھ پر جس نے اسرائیل کے ساتھ پہلے امن معاہدے پر دستخط کئے اور اپنی سیاہ دنیاوی زندگی اور آخرت کو فرعون جیسا بنا لیا۔ نیک بندوں، فرشتوں، انبیا اور اولیا کی لعنت ہو ان لوگوں پر جو اسی راہ پر گامزن ہیں۔ خاص طور پر ان لوگوں پر جنہوں نے مظلوم فلسطینی قوم کو جھوٹی آس دلائی مگر انھیں مصیبتوں کی تاریکی میں دھکیل کر اپنے لئے وقتی عیش و عشرت حاصل کیا ہے۔ 4 جون 1990
2020/09/17

داعش اسرائیل کو بچانے کی سازش

شام میں خانہ جنگی کی آگ، یمن کا محاصرہ، عراق میں داعش کی تشکیل اسی طرح علاقے کے دیگر ممالک میں ایسے ہی دیگر اقدامات، اسلامی مزاحمتی محاذ کی توجہ کسی اور سمت موڑنے اور صیہونی حکومت کو مواقع فراہم کرنے کی غرض سے انجام دئے گئے۔ ~امام خامنہ ای 22 مئی 2020
2020/07/05

امام رضا علیہ السلام نے شدید طوفانوں میں بھی شجر تشیع کی حفاظت کی

امام رضا کا عظیم کارنامہ یہ تھا کہ آپ نے تشیع کے درخت کو حوادث کے شدید طوفان میں ہر گزند سے محفوظ رکھا اور بنی عباس کے سب سے طاقتور بادشاہ کے اقتدار کے زمانے میں بھی امامت کی عظیم جدوجہد کو جو عاشورہ کے بعد تمام ادوار میں جاری رہی اسی انداز سے جاری رکھا اور معینہ اہداف کی جانب اسے آگے لے گئے۔ امام رضا کی زندگی کے پیغام کو اگر ہم ایک لفظ میں بیان کرنا چاہیں تو ہمیں کہنا چاہئے 'دائمی جدوجہد جس میں کوئی وقفہ نہیں' ۔ 9 اگست 1998
2020/07/05

شہید چمران ایک علمی ہستی، عظیم آرٹسٹ مگر میدان جنگ میں اترے تو عظیم مجاہد بن گئے

شہید چمران ایک ممتاز علمی ہستی تھے، وہ عظیم آرٹسٹ بھی تھے، انھوں نے خود مجھ سے کہا کہ میں فوٹوگرافر ہوں۔ اس کے بعد وہ میدان جنگ میں آ گئے، فوجی وردی پہنی اور فوجی جوان بن گئے۔ لیکن اس میدان میں اترنے سے پہلے وہ ایک علمی ہستی تھے۔ اس میدان جہاد انھوں نے آسمانوں پر پہنچا دیا۔  ~امام خامنہ ای 27 نومبر 2018
2020/06/23

امریکہ کا زوال ہو رہا ہے، امریکیوں کی موجودہ حالت کی وجہ دراز مدتی ہے

امریکہ رو بہ زوال ہے۔ یہ بات سب جان لیں۔ وہ لوگ بھی جو امریکہ کی پشت پناہی سے اس علاقے میں مسئلہ فلسطین کو پوری طرح فراموش کر دینا چاہتے ہیں، یہ جان لیں کہ امریکہ سقوط کی جانب جا رہا ہے۔
2020/06/21

یہ امریکی حکومت کی فطرت

ایک پولیس افسر کسی سیاہ فام شخص کی گردن اپنے گھٹنے سے اتنا دباتا ہے کہ اس کی موت واقع ہو جاتی ہے، یہ امریکی حکومت کی فطرت ہے۔ ~امام خامنہ ای 3 جون 2020
2020/06/20

دنیائے اسلام کو آج امام صادق علیہ السلام کی تعلیمات کی سخت ضرورت ہے

   
2020/06/20

روحانی سفر میں منزل کی دوری رکاوٹ نہیں / پوسٹر

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای ہر سال نئے ہجری شمسی سال کے آغاز پر فرزند رسول امام رضا علیہ السلام کی بارگاہ سے ایرانی عوام کو خطاب فرماتے تھے۔ مگر اس بار کورونا وائرس کے سبب آپ نے سنہ ۱۳۹۹ ہجری شمسی کے آغاز پر ٹی وی کے ذریعے عوام کو خطاب کیا۔ آپ نے اپنے سالانہ خطاب میں میں امام رضا علیہ السلام کی بارگاہ سے دوری کے احساس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اگرچہ ہم دور ہیں لیکن آپ کی یاد میں محو سخن ہیں، روحانی سفر میں منزل کی دوری کبھی رکاوٹ نہیں ہوتی۔
2020/03/29

جوانان جنت کے سردار / پوسٹر

رہبر انقلاب اسلامی جناب حسنین علیہما السلام کے عہد طفولیت کی توصیف کرتے ہوئے فرماتے ہیں: چھے سال سات سال کی عمر میں بھی وہ جوانوں کی مانند ہیں، سمجھتے ہیں، مکمل ادراک رکھتے ہیں، عمل کرتے ہیں، اقدام کرتے ہیں، آداب سے آراستہ ہیں، شرافت ان کے وجود میں موجزن ہے۔
2020/03/29

امریکہ کی اصلی سزا علاقے سے اس کا اخراج ہے!

جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کےجواب میں  اصلی تادیبی کاررائی علاقے سے امریکہ کو بے دخل کر دینا ہے۔ (امام خامنہ ای)
2020/03/03

بحرین اور سعودی عرب کے حکام اپنی ہی جڑیں کاٹ رہے ہیں!

بحرین اور سعودی عرب کے حکام فلسطین سے خیانت کر کے اپنی ہی جڑیں کاٹ رہے ہیں۔ اس کا نقصان خود انہیں اٹھانا پڑے گا۔
2020/02/06

فلسطین کی نجات کا واحد راستہ استقامت و پائيداری ہے

اقوام متحدہ، یا تسلط پسند طاقتوں اور بالخصوص صیہونی حکومت کی چاپلوسی اور تملق کے ذریعے فلسطین کو نجات نہیں دلائی جا سکتی۔ نجات کا واحد راستہ استقامت و پائيداری ہے۔ فلسطینیوں کا اتحاد اور کلمہ توحید ہے جو جہادی تحریک کا لا متناہی ذخیرہ ہے۔
2020/02/05

منفعت بخش ایٹمی سائنس کو اگر غلط ثقافت کا ساتھ مل جاتا ہے تو وہ ایٹم بم پر منتج ہوتی ہے

نہایت اہم اور منفعت  بخش ایٹمی سائنس کو اگر جاہ طلبی کی غلط ثقافت کا ساتھ مل جاتا ہے تو اس کا نتیجہ ایٹم بم کی شکل میں سامنے آتا ہے اور ساری دنیا و انسانیت کے لئے خطرہ بن جاتی ہے۔ ~امام خامنہ ای 9  اکتوبر 2019
2019/11/11

اگر داعش پھر واپس آ جائے۔۔۔

مومن نوجوانوں کی بلند ہمتی نے داعش کا قلع قمع کیا۔ اب کہتے ہیں کہ اس کا پوری طرح خاتمہ نہیں ہوا۔ دوبارہ اگر وہ سامنے آئے تب بھی ان کا وہی انجام ہوگا۔ «اِن عَادَتِ العَقرَبُ عُدنَا لَها» اس نے کہا کہ بچھو کو جوتوں تلے کچل دینا چاہئے۔ اگر پھر واپس آئے تو یہی جوتا میرے ہاتھ میں ہے، پھر ماروں گا۔ ~امام خامنہ ای
2019/10/17

امریکہ سے مذاکرات کیوں نہیں؟

 اگر دشمن یہ ثابت کرنے میں کامیاب ہو گیا کہ زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی ہی ایران کا علاج اور ایران کے سلسلے میں موثر طریقہ ہے تو پھر ایران اور ہمارے عزیز عوام کو کبھی آسودگی و سکون کا وقت دیکھنا نصیب نہیں ہوگا، کیونکہ ایسی صورت میں امریکہ کی تمام استکباری پالیسیوں کی پشت پر یہی اسٹریٹیجی کارفرما ہوگی اور آئندہ وہ جب بھی اسلامی جمہوریہ سے کوئی جابرانہ مطالبہ کریں گے اور ہم اسے تسلیم کر لیں گے  تب تو بات ختم ہو جائے گی اور اگر ہم نے قبول نہ کیا تو زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی دوبارہ شروع  ہو جائے گی۔ ~امام خامنہ ای  17 ستمبر 2019
2019/09/24

عاشورہ ایک دن کا واقعہ ہے لیکن اس نے تاریخ کو ہلا کر رکھ دیا

عاشورہ ایک دن کا واقعہ ہے لیکن اس نے تاریخ کو ہلا کر اور بدل کر رکھ دیا۔ کسی بھی قوم کی زندگی میں کبھی کوئی واقعہ اتنی گہرائی کے ساتھ، حکیمانہ فکر کے  ساتھ اور بر وقت انجام پاتا ہے کہ اس کے اثرات سالہا سال تک اور بعض اوقات صدیوں تک باقی رہتے ہیں۔
2019/09/11

امام حسین علیہ السلام نے صداقت کا بول بالا کرنے اور عوام الناس کی نجات کے لئے قیام کیا

امام حسین علیہ السلام نے حریت و آزادی کے پرچم کو مضبوطی سے اٹھائے رکھا اور اپنے عزیزوں کی شہادت اور اہل حرم کی اسیری تک ثابت قدم رہے۔ انقلابی مہم کے زاوئے سے یہی عزت و افتخار ہے۔ 29 مارچ 2002
2019/09/08

اگر واقعہ عاشورہ نہ ہوتا تو اسلام کی حقیقت و نورانیت کا نام و نشان نہ بچتا

اگر واقعہ عاشورہ نہ  ہوتا، اگر تاریخ اسلام میں یہ عظیم قربانی پیش نہ کی گئی ہوتی، اگر یہ تجربہ، یہ عملی درس امت مسلمہ کو نہ دیا جاتا تو یقینا اسلام بھی انحراف کا شکار ہو جاتا جیسے اسلام سے پہلے کے ادیان کے ساتھ ہوا اور اسلام کی حقیقت و نورانیت کا کوئی نام و نشان باقی نہ بچتا۔ امام خامنہ ای 21 نومبر 2012
2019/09/07

امام حسین کے شیرخوار کو بھی ایک قطرہ آب نہ دیا!

امام حسین نے فوج اعداء کو مخاطب کیا: "تم اگر مجھ پر رحم نہیں کرتے تو اس شیرخوار بچے پر رحم کرو" امام نے دیکھا کہ بچہ جو بھوک اور پیاس کی شدت سے غشی کے عالم میں تھا یکبارگی اس کی گردن ایک طرف لڑھک گئی اور باپ کی آنکھوں کے سامنے بچے کے دونوں ہاتھ اور پاؤں تھرتھرانے لگے۔ امام نے دیکھا کہ شیر خوار کی حلق سے خون ابل رہا ہے۔ ~امام خامنہ ای خطبہ جمعہ 12 ستمبر 1986
2019/09/01

حبشی ناصر حضرت جون کے جنازے پر امام  حسین اس طرح روئے جیسے حضرت علی اکبر کے جنازے پر آپ نے گریہ کیا

امام حسین علیہ السلام، اس عظیم انسان نے مخالفت پر تلے زمانے اور بہت بڑی جماعت کا شجاعت سے مقابلہ کیا، آپ کے دل میں کبھی بھی کوئی خوف و ہراس پیدا نہیں ہوا۔ مگر جہاں جذباتی مسائل ہوں تو امام کا طرز عمل دیکھ کر عقل حیران رہ جاتی ہے۔
2019/09/01

مزاحمتی محاذ کا طمانچہ

ایک زمانہ تھا کہ دشمن کا طیارہ آتا تھا اور ہمارے شہروں پر بمباری کرکے چلا جاتا تھا۔ ہمارے پاس دفاعی وسائل نہیں تھے۔ آج دشمنوں کو بخوبی پتہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ مکمل درستگی کے ساتھ اپنے ہدف کو تباہ کرنے والے میزائلوں کے ذریعے مقابلہ کر سکتی ہے اور انھیں کچل سکتی ہے۔ وہ دشمن جن کے ذہنوں میں کبھی فوجی لشکر کشی کا خیال پیدا ہوتا تھا، سمجھ لیں کہ اسلامی جمہوریہ کے پاس مقابلے کے لئے طاقتور طمانچہ اور محکم بازو موجود ہے۔ یہ مزاحمتی توانائی ہے۔ ~امام خامنہ ای 21 مارچ 2019
2019/08/25

حجاج کرام کا احترام

سعودی حکومت کا فریضہ کہ حجاج کرام کی سلامتی اور ان کے احترام کو یقینی بنائے۔ یہ اللہ تعالی کے مہمان ہیں۔ وہ سلوک اور برتاؤ ہرگز نہ کیا جائے جو حجاج کی شان اور وقار کو ٹھیس پہنچانے والا ہو۔ حجاج کو تحفظ فراہم کریں لیکن پولیس اسٹیٹ جیسا ماحول نہ بنائیں۔ ~امام خامنہ ای 3 جولائی 2017
2019/08/25
  • » ابتدائی
  • › گزشتہ
  • …
  • 6
  • 7
  • 8
  • 9
  • 10
  • 11
  • 12
  • 13
  • 14

آخری فتح جو زیادہ دور نہیں، فلسطینی عوام اور فلسطین کی ہوگی۔

2023/11/03
خطاب
  • تقاریر
  • فرمان
  • خطوط و پیغامات
ملٹی میڈیا
  • ویڈیو
  • تصاویر
  • پوسٹر
  • موشن گراف
سوانح زندگی
  • سوانح زندگی
  • ماضی کی یاد
فورم
  • فیچرز
  • مقالات
  • انٹرویو
نگارش
  • کتب
  • مقالات
مزيد
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • امام خمینی
  • استفتائات و جوابات
All Content by Khamenei.ir is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License.