Skip to main content
  • English
  • Français
  • Español
  • Русский
  • हिंदी
  • Azəri
  • العربية
  • اردو
  • فارسی
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خطاب
  • ملٹی میڈیا
  • سوانح زندگی
  • فکر و نظر
  • نگارش
  • استفتائات و جوابات
ملٹی میڈیا
آڈیو
فوٹو کوٹ
تصویری رپورٹ
پوسٹر
ویڈیو
ریلز
انفو گراف
موشن گراف

شکست کی تلملاہٹ

آج تک صہیونی (الاقصیٰ فلڈ آپریشن کی) اس شکست کے دباؤ اور ذلت سے اپنے آپ کو باہر نہیں نکال سکے۔ ہاں وہ اپنی طاقت دکھاتے ہیں لیکن کہاں؟ غزہ کے مریضوں کے کسی اسپتال میں، غزہ کے اسکولوں میں اور غزہ کے لوگوں کے سروں پر (بم برسا کر) جن کے پاس پناہ لینے کی کوئي جگہ نہیں ہے۔ طاقت کے اس مظاہرے کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ امام خامنہ ای
2024/03/24

ابتدا سے اسلام پر ایمان لائیں

حضرت خدیجہ کبری ابتدا سے اسلام پر ایمان لائیں۔ آپ نے اپنی ساری دولت دعوت اسلام اور ترویج اسلام پر صرف کر دی۔ اگر حضرت خدیجہ کی مدد نہ ہوتی تو شاید اسلام کے فروغ اور اسلام کی ترویج میں بڑا خلل اور رکاوٹ پیش آتی۔ بعد میں رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور دوسرے مسلمانوں کے ساتھ شعب ابی طالب میں جاکر رہیں اور شعب ابی طالب میں ہی انہوں نے داعی اجل کو لبیک کہا۔   امام خامنہ ای  
2024/03/22

جرائم کی انتہا، استقامت کا اوج

آج غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ دونوں طرف سے اوج پر ہے۔ صیہونیوں اور مغربی تمدن کے جرائم اور سفاکیت بھی اور قضیئے کا دوسرا پہلو بھی۔ عوام کا بے مثال صبر و استقامت اور حماس اور فلسطینی مزاحمت کی قوت مجاہدت بھی۔  امام خامنہ ای  
2024/03/18

خواتین کا عالمی دن: ایک نظر غزہ کی خواتین پر

غزہ نے مغرب کے چہرے سے انسانی حقوق کا نقاب ہٹا دیا۔   امام خامنہ ای    
2024/03/09

اسلامی حکومت کا طریقہ کار «لا تَظْلِمُونَ وَ لا تُظْلَمُون»

جو حکومت اسلام کی بنیاد پر قائم ہوتی ہے اس کے طریقہ کار کی بنیاد «لا تَظْلِمُونَ وَ لا تُظْلَمُون»‏ ہے۔ امام خامنہ ای
2024/03/08

ایک ظالم تمدن کے شعلے

مغربی تمدن یہ ہے۔ امریکا اور مغرب کی غیر انسانی پالیسیوں کی شرمناک صورتحال اس حد کو پہنچ گئي ہے کہ آپ نے سنا ہی ہوگا کہ امریکی فضائيہ کا ایک افسر خودسوزی کر لیتا ہے۔ یعنی اس کلچر کے پروردہ نوجوان کے لیے بھی یہ بات بہت بھاری ہے، اس کے ضمیر کو بھی چوٹ پہنچتی ہے۔ اتفاق سے کسی ایک شخص کا ضمیر جاگ گيا اور اس نے خود سوزی کر لی۔ مغربی کلچر نے اپنا تعارف کرا دیا، اپنے چہرے سے نقاب ہٹا دی، اپنی پول کھول دی کہ وہ کتنا بدعنوان ہے، کتنا منحرف ہے، کتنا ظالم ہے۔  امام خامنہ ای 
2024/03/05

صورت، کردار اور گفتار میں رسول اللہ سے سب سے مشابہ

امام حسین علیہ السلام فرماتے تھے: ہم جب بھی رسول اللہ کی زیارت کے مشتاق ہوتے تھے تو ہم علی اکبر کو دیکھتے تھے۔  امام خامنہ ای 
2024/02/21

وسیع نیٹ ورک

امام علی رضا، امام محمد تقی، امام علی نقی اور امام حسن عسکری علیہم السلام کے زمانے میں شیعوں کا نیٹ ورک ہمیشہ سے زیادہ پھیلا ہوا تھا۔ کسی بھی زمانے میں پورے عالم اسلام میں شیعوں کے آپسی روابط اور تشیع کے نیٹ ورک کا فروغ، امام محمد تقی، امام علی نقی اور امام حسن عسکری علیہم السلام کے زمانے جیسا نہیں تھا۔ امام خامنہ ای 9 اگست 2005
2024/01/22

منافق دشمن

امام محمد تقی الجواد علیہ السلام سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ منافق اور ریاکار طاقتوں کا سامنا ہو تو ہمت سے کام لیں اور ان طاقتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے عوام کے اندر بیداری پیدا کریں۔ امام جواد سلام اللہ علیہ نے مامون کے چہرے سے ریاکاری اور فریب دہی کی نقاب ہٹانے کے لئے کام کیا اور کامیاب ہوئے۔ امام خامنہ ای 10 اکتوبر 1980
2024/01/22

یمنیوں نے صیہونی حکومت کی حیاتی شریانوں پر وار کیا

غزہ کے عوام کی مدد کے لئے ملت یمن اور انصار_اللہ کی حکومت نے جو کارنامہ انجام دیا ہے وہ بہت عظیم ہے۔ یمنیوں نے صیہونی حکومت کی حیاتی شریانوں پر وار کیا ہے۔ امریکہ نے دھمکی دی تو اسے در خور اعتنا نہیں سمجھا۔ انسان کو اگر خوف خدا ہو تو غیر خدا کا اسے کوئی ڈر نہیں رہتا۔ امام خامنہ ای
2024/01/20

برداشت نہیں کریں گے

سنگ دل مجرم، عوام کا اپنے عظیم کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کے مزار کی زیارت کا عشق و شوق برداشت نہ کر پائے۔ دشمن یاد رکھیں کہ سلیمانی کی روشن راہ کے سپاہی بھی ان کی پستی اور جرائم کو برداشت نہیں کریں گے۔ امام خامنہ ای  
2024/01/07

جرائم کی سپلائی

اگر امریکہ کی طرف سے اسلحہ جاتی مدد اور پشت پناہی نہ ہوتی تو بد عنوان، جعلی اور جھوٹی صیہونی حکومت (7 اکتوبر کے بعد) پہلے ہی ہفتے میں ختم ہو جاتی، سرنگوں ہو جاتی۔ اگر امریکہ کی مدد نہ ہو تو طے ہے کہ صیہونی حکومت چند دن کے اندر مفلوج ہو جائے گی۔   امام خامنہ ای 
2023/12/24

امریکہ کے خون آلود ہاتھ

امریکہ کے ہاتھ غزہ میں جاری غاصب حکومت کے جرائم اور مظلوموں، بچوں، بیماروں اور عورتوں کے خون میں کہنیوں تک ڈوبے ہوئے ہیں۔ امریکہ ہی اسے مینیج کر رہا ہے۔  امام خامنہ ای
2023/12/19

مجرم کا تحفہ

طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد کے قضیے میں امریکا مجرموں کا یقینی شریک کار ہے۔ ان جرائم میں امریکا کے ہاتھ کہنیوں تک مظلوموں، بچوں، بیماروں اور عورتوں کے خون میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ امریکا ہی ہے جو ایک الگ انداز سے مینیج کر رہا ہے... اگر امریکا کی حمایت اور اسلحہ جاتی مدد نہ ہوتی تو بد عنوان، جعلی اور جھوٹی صیہونی حکومت پہلے ہفتے میں ہی ختم ہو گئی ہوتی، سرنگوں ہو گئی ہوتی۔  امام خامنہ ای 
2023/12/10

پردے کے پیچھے کی وسل

کہتے ہیں کہ "اسپورٹس سیاسی چیز نہیں ہے!" لیکن جب انہیں اسپورٹس میں سیاست کرنے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے تو اسپورٹس میں بدترین انداز کی سیاست کرتے ہیں۔ جنگ کے بہانے ایک ملک کو کھیل کے تمام بین الاقوامی مقابلوں سے محروم کر دیتے ہیں، لیکن یہی لوگ غزہ میں 5000 شہید بچوں کو یکسر نظر انداز کر دیتے ہیں۔  امام خامنہ ای
2023/12/03

نفاق کو بے نقاب کر دینے والا خون

غزہ کے عوام نے اپنے صبر سے، اپنی استقامت سے اور پسپائی سے اپنے انکار کے ذریعے امریکہ، فرانس اور برطانیہ وغیرہ کے چہروں سے نفاق کا پردہ ہٹا دیا، انہیں بے نقاب کر دیا۔  امام خامنہ ای 1 نومبر 2023
2023/12/02

قوت ایمانی کو بمباری سے شکست نہیں دی جا سکتی

یہ جنگ غزہ اور اسرائیل کی جنگ نہیں حق و باطل کی جنگ ہے، استکبار و ایمان کی جنگ ہے۔ استکبار بموں، فوجی دباؤ، المئے اور جرائم لیکر آگے آتا ہے اور قوت ایمان توفیق الہی سے ان سب پر غلبہ حاصل کرے گی۔   امام خامنہ ای
2023/11/18

بیدار ضمیر

غزہ کے عوام نے اپنے صبر و ضبط سے پوری انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ دیا۔ یہاں تک کہ برطانیہ، فرانس اور امریکہ میں عوام کا سیلاب نکلتا ہے اور اسرائیل کے خلاف اور امریکی حکومت کے خلاف نعرے لگاتا ہے۔  امام خامنہ ای
2023/11/17

اسمگلنگ کی زندگی

اگر امریکہ کی مدد نہ ہوتی اور نہ ہو تو طے ہے کہ صیہونی حکومت چند دن کے اندر مفلوج ہو جائے گی۔ امام خامنہ ای
2023/11/10

امریکہ کے ہاتھ فلسطین کے مظلوم بچوں کے خون سے رنگین ہیں۔

امریکہ غزہ میں جاری صیہونی حکومت کے جرائم میں حتمی طور پر ملوث ہے۔ غزہ میں جاری مجرمانہ عمل کو در حقیقت امریکہ ہی مینیج کر رہا ہے۔   امام خامنہ ای  17 اکتوبر 2023
2023/10/31

بکھر جانے کا خوف

یہ جو مغرب کے ظالم و شر پسند ممالک کے سربراہان پے در پے مقبوضہ فلسطین کے دورے کر رہے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ صیہونی حکومت کو بکھرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ یہ بات وہ سمجھ رہے ہیں۔ اسے بچائے رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ جو ضرب پڑی وہ بہت فیصلہ کن اور کاری ضرب تھی۔   امام خامنہ ای
2023/10/29

اے فاطمہ معصومہ! آپ بہشت میں وارد ہونے کے لئے ہماری شفاعت کیجئے

ہمیں حضرت معصومہ قم سے اپنی بساط بھر کسب فیض کرنا چاہئے۔ آپ امام کی بیٹی ہیں۔ امام کی بیٹی، امام کی بہن، امام کی پھپی، یہ کتنی عظیم منزلت ہے؟! آپ کے زیارت نامے میں ہے: اے فاطمہ معصومہ! آپ بہشت میں وارد ہونے کے لئے ہماری شفاعت کیجئے کیونکہ اللہ کی بارگاہ میں آپ بڑی عظیم شان و منزلت کی مالک ہیں۔  امام خامنہ ای 19 جولائی 1992
2023/10/26

مظلوم لیکن مقتدر

غزہ کے مظلوم عوام کی مظلومیت کے ساتھ ساتھ دو بڑی اہم باتیں ہیں۔ ایک تو ان عوام کا صبر و توکل ہے۔ دوسرا اہم نکتہ یہ ہے کہ فلسطینی مجاہدین کے اس حملے سے غاصب حکومت پر جو ضرب پڑی ہے وہ بڑی فیصلہ کن ہے۔   امام خامنہ ای
2023/10/26

یقینی شریک جرم

امریکہ غزہ میں جاری صیہونی حکومت کے جرائم میں حتمی طور پر ملوث ہے۔ غزہ میں جاری مجرمانہ عمل کو در حقیقت امریکہ ہی مینیج کر رہا ہے۔  امام خامنہ ای 
2023/10/25

رہائی کی سمت بڑا قدم

ساری دنیائے اسلام کا فرض ہے کہ فلسطینیوں کی حمایت کرے اور ان شاء اللہ حمایت کرے گی۔ زیرک منصوبہ سازوں، شجاع نوجوانوں، سرفروش کارکنوں نے یہ کارنامہ رقم کیا۔ یہ رزمیہ کارنامہ ان شاء اللہ فلسطین کی رہائی کی سمت بڑا قدم ثابت ہوگا۔ امام خامنہ ای 10 اکتوبر 2023
2023/10/22

سفاک حکومت

فلسطین کے مسئلے میں جو چیز ساری دنیا کی نگاہوں کے سامنے ہے وہ غاصب حکومت کے ہاتھوں ہونے والے نسلی صفایا ہے۔ یہ یہ چیز ساری دنیا دیکھ رہی ہے۔   امام خامنہ ای 
2023/10/18

ہارنے والا جواری

جو حکومتیں صیہونی حکومت سے روابط قائم کرنے کے جوے کو اپنا لائحہ عمل بنا رہی ہیں، وہ غلطی کر رہی ہیں۔ یورپ والوں کے بقول ہارنے والے گھوڑے پر شرط لگا رہی ہیں۔ غاصب حکومت مٹ جانے والی ہے۔  امام خامنہ ای 
2023/10/12

یہ کینسر جڑ سے ختم ہو جائے گا۔

صیہونی حکومت مٹ جانے والی ہے۔ آج فلسطینی تحریک ان ستّر اسّی برسوں میں ہمیشہ سے زیادہ اچھی پوزیشن میں ہے۔ آج  فلسطینی نوجوان اور فلسطینی تحریک غاصبانہ قبضے کے خلاف، ظلم کے خلاف اور صیہونزم کے خلاف ہمیشہ سے زیادہ قوی، محکم اور آمادہ ہے اور ان شاء اللہ یہ کینسر جڑ سے ختم ہو جائے گا۔ امام خامنہ ای
2023/10/09

فلسطین فلسطینی عوام کو واپس ملے گا

یقینا اسرائیل، 'یہ جھوٹا اور جعلی اضافہ' جغرافیا سے مٹ جائے گا، اس میں شک و شبہے کی گنجائش نہیں ہے۔ امام خامنہ ای 
2023/10/08

صیہونی حکومت جانکنی کی حالت میں ہے

آج صیہونی حکومت کی صورتحال ایسی نہیں ہے جو اس سے قربت کی ترغیب دلائے۔ صیہونی حکومت جانے والی ہے۔ امام خامنہ ای  
2023/10/04

پیغمبر کا ہر انسان پر احسان ہے

پیغمبر اسلام کا، عالم وجود کے اس تابناک آفتاب کا ہر انسان پر احسان ہے۔ حقیقی معنی میں تمام بشریت ان بزرگوار کی قرضدار ہے۔ پیغمبر اکرم نے انسانیت کے ہر درد و الم کا علاج مہیا کر دیا۔  امام خامنہ ای
2023/10/03

پیغمبر اکرم کو ہم درخشاں ستارہ کیوں کہتے ہیں؟

کہکشاں یعنی وہ مجموعہ جس میں ہزاروں نظام شمسی اور ہزاروں سورج ہیں۔ پیغمبر اکرم کا وجود کہکشاں جیسا ہے جس میں فضیلتوں کے ہزاروں درخشاں نقطے پائے جاتے ہیں۔ امام خامنہ ای
2023/10/01

اتحاد، عالم اسلام کے تمام مسائل کا علاج

بعض لوگ سوچتے ہیں کہ اتحاد ایک سیاسی حکمت علمی ہے، نہیں، یہ ایک قلبی ایمان ہے۔ امام خامنہ ای 15/11/2019
2023/09/30

اسلامی اتحاد کے نمایاں چہرے

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے 24 اکتوبر 2021 کو وحدت اسلامی کانفرنس کے بعض مندوبین سے ملاقات میں اتحاد ‏بین المسلمین کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والے چند افراد کا ذکر کیا۔ ‏KHAMENEI.IR‏ ویب سائٹ نے اس رپورٹ میں ان ‏شخصیات کا سرسری جائزہ لیا ہے۔
2023/09/30

پیغمبر کی ذات، دین و دنیا میں کامرانی کا ذریعہ

اگر ہم مسلمان، پیغمبر گرامی کی شخصیت پر توجہ مرکوز کریں، غور کریں اور سبق حاصل کرنا چاہیں تو یہ ہمارے دین و دنیا کے لیے کافی ہے۔ امام خامنہ ای
2023/09/29

نجات کی بشارت

شہیدوں کا پیغام، خوف اور غم و اندوہ کی نفی کا پیغام ہے ... خدا کی راہ میں شہید ہونے والوں کا پیغام، بشارت اور خوش خبری ہے خود اپنے لیے بھی اور اپنے مخاطب افراد کے لیے بھی۔ یہ جو امام خمینی نے فرمایا کہ جس قوم میں شہادت ہے، اس میں اسیری نہیں ہے (وہ کسی کی قیدی نہیں)، اسی وجہ سے ہے۔ امام خامنہ ای  
2023/09/27

ماہ ربیع الاول بہار زندگی کا آغاز

بعض اہل عرفان و سلوک یہ مانتے ہیں کہ ماہ ربیع الاول حیات و زندگی کی بہار ہے۔ کیونکہ اس مہینے میں پیغمبر ختمی مرتبت اور اسی طرح آپ کے فرزند حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت ہوئی۔ پیغمبر کی ولادت ان برکتوں کا نقطہ آغاز ہے جو اللہ نے بشریت کے لئے مقدر فرمائی ہیں۔  امام خامنہ ای
2023/09/25

امام حسن عسکری کا امید افزا خط

کچھ شیعہ سوچتے تھے کہ امام عسکری علیہ السلام اپنے آبا و اجداد کے مشن سے دست بردار ہو گئے ہیں۔ امام عسکری علیہ السلام ایک خط میں ان سے فرماتے ہیں: "ہماری نیت اور ہمارا عزم بدستور مستحکم ہے۔ ہمارا دل تمھاری نیک نیتی اور خوش فکری کی طرف سے مطمئن ہے۔" دیکھیے یہ بات شیعوں کے لیے کتنی قوت بخش ہے ... یہ امام اور ان کے پیروکاروں کے درمیان نیٹ ورک کا وہی مضبوط رابطہ ہے۔ امام خامنہ ای
2023/09/23

چالاک مامون کی ساری چالیں ناکام ہوئیں، نتیجہ الٹا نکلا

مامون نے امام ہشتم کو مدینے سے خراسان بلایا اور آپ کے سامنے ولی عہدی کی جبری تجویز رکھی اور یہ واقعہ جو تاریخ امامت میں کم نظیر بلکہ عدیم المثال ہے، رونما ہوا۔ امام خامنہ ای
2023/09/16

ہمارے پیارے رسول

پروردگار! محمد و آل محمد کا وسطہ، تجھے تیرے عز و جلال کا واسطہ، اپنا بہترین درود و سلام، الطاف اور تفضل، آج سے لیکر تا ابد ہمارے پیارے رسول کی روح مطہرہ پر نازل فرما۔ پروردگار! ہمیں ان کا امتی قرار دے۔ ہمیں ان کے صراط مستقیم پر گامزن فرما۔ ہمارے معاشرے کو ان کے معاشر کے مثل بنا دے۔ ہم سب کو ان کی پیروی کا حوصلہ دے۔  امام خامنہ ای  
2023/09/16
  • » ابتدائی
  • › گزشتہ
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
  • 6
  • 7
  • 8
  • 9
  • …
  • اگلا>
  • آخری »

آخری فتح جو زیادہ دور نہیں، فلسطینی عوام اور فلسطین کی ہوگی۔

2023/11/03
خطاب
  • تقاریر
  • فرمان
  • خطوط و پیغامات
ملٹی میڈیا
  • ویڈیو
  • تصاویر
  • پوسٹر
  • موشن گراف
سوانح زندگی
  • سوانح زندگی
  • ماضی کی یاد
فورم
  • فیچرز
  • مقالات
  • انٹرویو
نگارش
  • کتب
  • مقالات
مزيد
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • امام خمینی
  • استفتائات و جوابات
All Content by Khamenei.ir is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License.