یہ نظریہ بالکل درست ہے کہ سید الشہدا کے قیام نے اسلام کو محفوظ کر لیا۔ آج (امام حسین کی عزاداری کا) یہ پروگرام سو سال قبل کی نسبت زیادہ جوش و خروش کے ساتھ، زیادہ وسیع پیمانے پر انجام پا رہا ہے۔ یہ ایک تحریک کی نشانی ہے جو حسین ابن علی علیہ السلام کی قیادت میں ساری دنیا میں آگے بڑھ رہی ہے، ان شاء اللہ آگے بڑھتی رہے گی، مشکلات کو حل کرے گی، قوموں کے مسائل کا ازالہ کرے گی۔
امام خامنہ ای
21 ستمبر 2017
جب کربلا کا واقعہ رونما ہو گیا اور اس مقام پر امام حسین علیہ السلام، آپ کے اصحاب و اقربا نے بے مثال فداکاری و ایثار کا مظاہرہ کر دیا تو اب باری تھی اسیروں کی کہ وہ پیغام کو عام کریں۔
امام خامنہ ای
حضرت زینب سلام اللہ علیہا نے دو باتیں اجاگر کر دیں: ایک یہ کہ عورت، صبر و تحمل کا ایک بحر بے کراں ہو سکتی ہے؛ دوسرے یہ کہ عورت، تدبیر و عقلمندی کی منزل کمال پر پہنچ سکتی ہے۔
امام خامنہ ای
12 دسمبر 2021
آج سپاہ انسداد دہشت گردی کا دنیا کا سب سے بڑا ادارہ ہے، پوری طرح وسائل سے آراستہ فوجی ادارہ ہے۔ ایک کارآمد اور الگ ادارہ ہے جو ایسے کام انجام دینے پر قادر ہے جو دنیا کی بڑی افواج کے بس سے باہر ہیں۔
امام خامنہ ای
17 اگست 2023
اگر لوگ اسلامی اخلاق سے آراستہ ہوتے تو یزید، ابن زیاد، عمر سعد اور دوسرے افراد، یہ المیہ انجام نہیں دے سکتے تھے۔ اگر اتنے پست نہ ہوئے ہوتے، تو حکومتیں، چاہے وہ کتنی ہی فاسد کیوں نہ ہوتیں، کتنی ہی بے دین اور ظالم کیوں نہ ہوتیں، اتنا بڑا المیہ انجام نہ دے سکتیں۔
سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی، ایک تلخ، سازش آمیز اور خطرناک واقعہ ہے۔ اس جرم کا ارتکاب کرنے والے کو شدیدترین سزا دیے جانے پر تمام علمائے اسلام کا اتفاق ہے۔
امام خامنہ ای
22/07/2023
امام حسین علیہ السلام کے دشمنوں کا ہدف یہ تھا کہ اسلام اور پیغمبر کی یادگاروں کو روئے زمین سے محو کر دیں۔ انھیں شکست ہوئي کیونکہ ایسا نہیں ہو سکا۔ امام حسین علیہ السلام کا ہدف یہ تھا کہ اسلام کے دشمنوں کی اس سوچی سمجھی سازش کو، جنھوں نے ہر جگہ کو اپنے رنگ میں رنگ لیا تھا یا رنگنا چاہتے تھے، ناکام بنا دیا جائے۔
قرآن کا خطاب پوری بنی نوع انسانی سے ہے، قرآن کا دعوی یہ ہے کہ وہ پوری انسانیت کو راہ راست اور کامیاب انسانی زندگي کی راہ دکھانا چاہتا ہے جو منزل تک پہنچانے والی ہے۔
امام خامنہ ای
14 اپریل 2022
(سویڈن میں قرآن کی بے ادبی کے معاملے میں) پردے کے پیچھے رہ کر سازش کرنے والوں کو بھی جان لینا چاہیے کہ قرآن مجید کا احترام اور اس کی شوکت روز بروز بڑھتی جائے گی اور اس کے ہدایت کے انوار زیادہ درخشاں ہوتے جائيں گے، اس سازش اور اس پر عمل کرنے والے اس سے کہیں زیادہ حقیر ہیں کہ وہ اس روز افزوں نور کو روک سکیں۔ واللہ غالب علی امرہ۔ (اور اللہ تو اپنے ہر کام پر غالب ہے۔)
امام خامنہ ای
22 جولائی 2023
پھر یہ لوگ حضرت مسلم کو چھوڑ کے اپنے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں۔ بعد میں جب ابن زیاد کے فوجی حضرت مسلم کو گرفتار کرنے کے لئے طوعہ کے گھر کو گھیر لیتے ہیں، تو یہی لوگ اپنے گھروں سے باہر نکلتے ہیں اور مسلم کے خلاف جنگ کرتے ہیں۔
کیا ہوا کہ امت اسلامیہ، جو اسلامی احکام کی جزئیات پر، قرآن کی آیات پر اتنی توجہ دیتی تھی، اتنے واضح مسئلے میں، اس طرح غفلت کا شکار ہو گئی کہ اتنا بڑا المیہ رونما ہو گیا؟
امام خامنہ ای
9 جون 1996
انجمن ایک سماجی یونٹ ہے جس کی تشکیل اہل بیت علیہم السلام کی محبت کے محور پر ہوتی ہے۔ اس کی بنیاد اہل بیت کی محبت اور ان کے مقاصد کی سمت لوگوں کی ہدایت کرنا ہے۔
امام خامنہ ای
23 جنوری 2022
ستر سال قبل کی نسبت آج صیہونی حکومت کے لئے حالات دگرگوں ہو چکے ہیں اور صیہونی رہنماؤں کی یہ تشویش بجا ہے کہ یہ رژیم اپنی عمر کے 80 سال پورے نہیں کر پائے گی۔
امام خامنہ ای
14 جون 2023
اللہ تعالی اس عظیم عید اور ذکر مولا کی برکت سے آپ کے قلوب کو اپنے الطاف اور آسودگی سے بہرہ مند رکھے اور یہ توفیق عطا فرمائے کہ ہم اس مناسبت اور اس جیسی دیگر مناسبتوں سے کما حقہ استفادہ کریں۔
امام خامنہ ای
20 ستمبر 2016
جب ہم قرآن پڑھتے ہیں تو اس وقت اللہ ہم سے بات کرتا ہے۔ یہ گفتگو صرف ماضی کی چیزوں ، واقعات اور قرآنی قصوں تک محدود نہیں ہے، ہمارے آج کے حالات سے مربوط ہے جو اس (ماضی کے واقعات کی) زبان میں ہم سے کی جا رہی ہے۔ مقصد یہ ہے کہ ہم اپنا راستہ تلاش کر لیں۔
امام خامنہ ای
3 اپریل 2022
جو لوگ اسلام کو سماجی و سیاسی میدانوں سے باہر رکھنا چاہتے ہیں اور اسے ذاتی مسائل اور نجی زندگی تک محدود کر دینا چاہتے ہیں ان کا جواب غدیر کا واقعہ ہے۔
امام خامنہ ای
13 اکتوبر 2014
روزانہ ضرور قرآن پڑھئے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ مثال کے طور پر آدھا پارا پڑھئے۔ ہر روز آدھا صفحہ، ایک صفحہ، لیکن ترک نہ ہونے پائے۔ پورے سال کوئی دن ایسا نہ ہو کہ آپ نے قرآن نہ کھولا ہو اور قرآن کی تلاوت نہ کی ہو۔
امام خامنہ ای
23 مارچ 2023
یہ حقیقت ہے کہ واقعہ غدیر اور حضرت علی علیہ السلام کو ولی امر امت اسلامی اور جانشین پیغمبر کے طور پر پیش کیا جانا اسی طرح اللہ کی نعمت اور احسان ہے جیسے خود نبوت و رسالت اللہ کی بڑی نعمت اور بڑا احسان ہے
امام خامنہ ای
29 اگست 2018
معنویت، دینی اخلاق کے ارتقاء کے معنی میں ہے۔ دین کی نفی کے ساتھ اخلاق کی فسوں کاری کا انجام، جس کی عرصے تک مغرب کے فکری ذرائع کی جانب سے ترویج کی جاتی رہی، مغرب میں اخلاقیات کا تیز رفتار زوال ہے جس کا دنیا میں سبھی مشاہدہ کر رہے ہیں۔ معنویت اور اخلاق کو، حج کے مناسک سے، احرام میں سادگي سے، خیالی امتیازات کی نفی سے، توحید کے محور کے گرد پر امید طواف سے، شیطان کو کنکریاں مارنے سے اور مشرکین سے اعلان برائت سے سیکھنا چاہیے۔
امام خامنہ ای
25 جون 2023
امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے اسلامی تحریک کے آغاز کے وقت ہی قلبی ایمان و اعتقاد کی بنیاد پر فلسطین کی حمایت کی اور اسلامی جمہوریہ کی طرف سے اس حمایت کی بنیاد اسلامی فقہ و شریعت ہے ٹیکٹک اور ڈپلومیسی نہیں۔
امام خامنہ ای
21 جون 2023
کسی بھی دور میں عالم اسلام کی سطح پر شیعوں کا آپسی رابطہ اور نیٹ ورک کا پھیلاؤ ایسا نہیں تھا جیسا امام محمد تقی، امام علی نقی اور امام حسن عسکری علیہم السلام کے زمانے میں وجود میں آیا۔ یعنی ان دونوں اماموں کے سامرا میں محصور ہونے اور ان سے قبل امام محمد تقی اور ایک الگ انداز سے امام رضا علیہ السلام پر بندشیں عائد ہونے کے باوجود عوام الناس سے رابطہ مسلسل وسیع تر ہوتا گیا۔
امام خامنہ ای
6 اگست 2005
ہماری سرزمین پر امام رضا علیہ السلام کا حرم اقدس واقع ہونے اور ملک کے گوشے گوشے اور عوام کے دلوں میں آپ کی روحانی موجودگی کی برکتیں نمایاں ہیں۔ آٹھویں امام علیہ السلام ہماری قوم کی روحانی، فکری و مادی نعمتوں کا سرچشمہ ہیں۔
امام خامنہ ای
15 جنوری 2003
امام رضا علیہ السلام:
جو کسی ایسی نشست میں بیٹھے جہاں ہم اہل بیت کا تذکرہ ہو رہا ہو، اس کا دل اس دن مردہ نہیں ہوگا جس دن دل مردہ ہو جائیں گے۔
بحار الانوار جلد 49 صفحہ 90
دلچسپ بات یہ ہے کہ شہر قم کی پیدائش بھی ایک جہادی اقدام کا نتیجہ ہے جو بصیرت کے ساتھ انجام دیا گیا۔ یعنی اشعریوں کا خاندان جب یہاں آیا اور اس علاقے میں قیام پذیر ہو گيا تو در اصل اس نے معارف اہلبیت علیہم السلام کی ترویج کے لئے، ایک ثقافتی جد وجہد یہاں شروع کی تھی۔ اشعریوں نے اس سے پہلے کہ وہ قم آئیں، میدان جنگ میں جہادی کارنامے بھی انجام دئے تھے۔ اشعریوں کے بڑوں نے جناب زيد ابن علی ( علیہما السلام ) کی قیادت میں رہ کر جہاد کیا تھا۔ یہی وجہ تھی حجاج ابن یوسف ان پر غضبناک ہوا اور یہ لوگ یہاں آنے پر مجبور ہوئے۔ انہوں نے اپنی کوششوں سے، اپنی بصیرت سے، اپنے علم و دانش سے اس علاقے کو علم کا گہوارا قرار دیا اور یہی چیز باعث بنی کہ حضرت فاطمۂ معصومہ سلام اللہ علیہا جب اس علاقے میں پہنچیں تو آپ نے قم آنے کی خواہش ظاہر کی۔ یہاں ان ہی اشعریوں کے بزرگوں کے سبب، لوگ گئے ان کا استقبال کیا، حضرت معصومۂ ( قم) کو اس شہر میں لے آئے اور یہ نورانی بارگاہ اس دن سے، اس عظیم ہستی کی وفات کے بعد سے ہی اس شہر قم میں نورافشانی کر رہی ہے۔ اہل قم نے جو اس عظیم ثقافتی تحریک کے وجود کا باعث بنے تھے اسی دن سے اس شہر میں معارف اہلبیت علیہم السلام کا مرکز تشکیل دیا اور سیکڑوں عالم، محدث، مفسر اور اسلامی و قرآنی احکام کے مبلغ عالم اسلام کے مشرق و مغرب میں روانہ کئے۔ قم سے ہی خراسان کے خطے میں اور عراق و شامات کے مختلف حصوں میں علم پھیلا۔ روز اول سے ہی قم والوں کی بصیرت کا یہ عالم ہے، کیونکہ قم کی پیدائش ہی جہاد و بصیرت کی بنیاد پر ہوئي ہے۔
امام خامنہ ای
19 اکتوبر 2010
زوجہ کے رول میں عورت سب سے پہلے تو سکون و آسودگی کا مظہر ہے۔ وَ جَعَلَ مِنها زَوجَها لِیَسکُنَ اِلَیها (اور اس ( کی جنس) سے اس کا جوڑا قرار دیا تاکہ (اس کی رفاقت میں) سکون حاصل کرے۔ اعراف 189) کیونکہ زندگی میں تلاطم پیش آتا ہے۔ مرد زندگی کے سمندر میں کاموں اور تلاطم سے روبرو ہوتا ہے۔ جب گھر آتا ہے تو اسے سکون اور آسودگی کی ضرورت ہوتی ہے۔ گھر میں یہ سکون عورت پیدا کرتی ہے۔
امام خامنہ ای
4 جنوری 2023
حقیقی معنی میں صیہونی حکومت سیاسی کمزوری اور تزلزل کا شکار ہے۔ ان کے حکام لگاتار اور مسلسل انتباہ دے رہے ہیں کہ عنقریب ہی شیرازہ بکھر جائے گا۔ ان کا صدر کہہ رہا ہے، ان کا سابق وزیر اعظم کہہ رہا ہے، ان کا سیکورٹی چیف کہہ رہا ہے، ان کا وزیر دفاع کہہ رہا ہے، وہ سبھی کہہ رہے ہیں کہ عنقریب ہی ہمارا شیرازہ بکھر جائے گا اور ہم اسّی سال کے نہیں ہو پائيں گے۔ ہم نے کہا تھا "تم اگلے پچیس سال نہیں دیکھ پاؤگے" لیکن ان کو تو (مٹ جانے کی) اور بھی جلدی پڑی ہے۔
امام خامنہ ای
4 اپریل 2023
اسکولوں میں دلچسپ تربیتی پروگرام ہونا چاہئے۔ قومی تشخص کی تقویت، وطن دوستی کے جذبے کی تقویت، قومی پرچم کی تقویت اور اسلامی طرز زندگی کی تعلیم سب سے کلیدی کاموں کے زمرے میں شامل ہیں جنہیں انجام دیا جانا چاہئے۔
امام خامنہ ای
2 مئي 2023
ماہ رمضان اللہ کی بارگاہ میں گڑگڑانے کا مہینہ بھی ہے اور جہاد کا مہینہ بھی ہے۔ صدر اسلام میں جنگ بدر اور فتح مکہ ماہ رمضان میں تھی۔ حالیہ برسوں میں یوم قدس ملت ایران کی جدوجہد کا دن رہا اور اس سال بحمد اللہ وسیع سطح پر دیگر اقوام نے بھی اس میں ساتھ دیا۔
امام خامنہ ای
22 اپریل 2023
دنیا کی ہر جنگ افروزی میں بڑی طاقتیں ملوث ہیں۔ آج یوکرین، شام، لیبیا اور سوڈان کی جنگ کے منصوبہ ساز کون ہیں؟ سامراج کے افراد ہیں جو تصادم شروع کرواتے ہیں کہ اس کا فائدہ کسی اور جگہ حاصل کریں۔ امریکہ نے اسی طرح عراق و افغانستان میں جنگ شروع کی تھی۔
امام خامنہ ای
16 اپریل 2023
قرآن کریم کے مطابق دائمی دفاعی آمادگی اللہ کا فرمان اور اللہ کے دشمنوں اور ملت کے دشمنوں کی خوف زدگی کا باعث بھی ہے۔ ملک کے خلاف خطرات کبھی بھی پوری طرح ختم نہیں ہوتے اس لئے مسلح فورسز کو چاہئے کہ جہاں تک ممکن ہو مختلف پہلوؤں سے اپنی آمادگی بڑھاتی رہیں۔
امام خامنہ ای
16 اپریل 2023
یوم قدس حق و باطل کی صف بندی، ظلم کے مقابلے میں عدل کی صف بندی کی عکاسی کرتا ہے۔ یوم قدس صرف فلسطین کا دن نہیں ہے، یہ امت اسلامی کا دن ہے۔ یہ صیہونزم کے اس مہلک کینسر کے خلاف مسلمانوں کی بلند آواز کا دن ہے جو غاصب جارحین، مداخلت کرنے والوں اور سامراجی طاقتوں کے ذریعے امت مسلمہ کی جان کے پیچھے لگا دیا گيا ہے۔
امام خامنہ ای
11/07/2015