آج کی رات کی، جو شب قدر ہے، اہمیت سمجھیے۔ مسلمانوں کی عمومی مشکلات، ملک کے مسائل، اپنے ذاتی مسائل اور دوستوں اور بھائيوں کی مشکلات کو اپنے خدا کے سامنے پیش کیجیے۔ حضرت ولی عصر ارواحنا فداہ سے دلی رابطہ کیجیے، خدا کے گھر – مسجد – میں جائيے اور امام زمانہ کی برکت سے خداوند متعال سے اپنی دعاؤں کی قبولیت حاصل کیجیے۔ حقیر بھی آپ سب سے ملتمس دعا ہے۔
امام خامنہ ای
30/03/1992
دنیا کے لوگ جتنا امیرالمومنین کے انصاف، شجاعت اور ظلم سے مقابلے کو پسند کرتے ہیں، عملی میدان میں خود کو بھی ان خصوصیات سے اتنا ہی قریب کرتے – چاہے ایک قدم ہی سہی – تو دنیا گلستان بن جاتی۔
امام خامنہ ای
31/12/1999
اوباما کا امریکہ بش کے امریکہ کی نسبت کمزور تھا۔ ٹرمپ کا امریکہ اوباما کے امریکہ سے زیادہ کمزور تھا۔ بائيڈن کا امریکہ ٹرمپ کے امریکہ سے بھی زیادہ کمزور ہے۔
امام خامنہ ای
4 اپریل 2023
رمضان کا مہینہ، دعا کا مہینہ ہے۔ دعاؤں کو فراموش نہ کیجیے۔ رمضان کے مہینے کے لیے جو دعائيں بتائي گئي ہیں، وہ ان نعمتوں اور موقعوں میں سے ہیں، جنھیں غنیمت سمجھنا چاہیے۔ یہ دعائے ابوحمزہ ثمالی، یہ دعائے افتتاح، یہ دعائے جوشن کبیر اور دیگر دعائيں جو ماہ رمضان کے دنوں، راتوں اور دوسرے مخصوص اوقات کے لیے تعلیم دی گئي ہیں، حقیقت میں اللہ کی بڑی نعمتوں میں سے ہیں۔
امام خامنہ ای
23/02/1993
جیسے ہی حضرت خدیجہ نے اپنی پاکیزہ فطرت کے ساتھ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو دیکھا کہ وہ اس حال میں حرا سے لوٹے تھے، تو وہ فورا ہی معاملے کی حقانیت کو سمجھ گئيں اور ان کا پاکیزہ اور مبارک دل مجذوب ہو گيا اور وہ ایمان لے آئيں۔ پھر وہ پورے وجود سے اس ایمان پر ڈٹی رہیں۔
امام خامنہ ای
9 مئي 2016
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ آلہ و سلم کی ایک صحیح اور معتبر حدیث یہ ہے: "الصوم جنۃ من النار" روزہ، آگ سے بچانے والی ڈھال ہے۔ روزے کی خصوصیت، نفس اور خواہشات سے منہ پھیرنا ہے۔ گناہ کے مقابلے میں صبر اور خواہشات پر غلبے کا مظہر، روزہ ہے۔ "وَ اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلاۃِ" کی آيت مبارکہ کے ذیل میں، صبر کا مطلب روزہ بتایا گيا ہے۔ روزہ، خواہشات سے منہ پھیرنے کا مظہر ہے۔
امام خامنہ ای
27/10/2004
اگر ہم مسلسل خود کی نگرانی نہیں کر سکتے اور اپنی ذات کی تعمیر نہیں کر سکتے تو کم از کم رمضان کے مہینے کو غنیمت سمجھیں۔ ماہ رمضان میں حالات سازگار ہوتے ہیں۔ ان میں سے ایک سب سے بڑی چیز یہی روزہ ہے جو آپ رکھتے ہیں۔ یہ اللہ کی سب سے بڑی توفیقات میں سے ایک ہے۔
امام خامنہ ای
23/02/1993
رمضان کا مہینہ ایک غیر معمولی موقع ہے۔ یہ معمولی بات نہیں ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اس مہینے کو خدا کی ضیافت کا مہینہ قرار دیں۔ کیا یہ بات ممکن ہے کہ انسان کسی کریم کے دسترخوان پر پہنچے اور وہاں سے محروم اور خالی ہاتھ لوٹ آئے؟
حقیقی محروم وہ ہے جو رمضان کے مہینے میں اللہ کی مغفرت حاصل نہ کر پائے۔
امام خامنہ ای
27/04/1990
رمضان کا مہینہ، ایک مبارک مہینہ ہے۔ رمضان کی برکتیں، اس مہینے میں اللہ کی دعوت میں شرکت کا ارادہ رکھنے والے مسلمان افراد سے شروع ہوتی ہیں، دلوں سے شروع ہوتی ہیں۔ اس مہینے کی برکتوں سے بہرہ مند ہونے والی سب سے پہلی حقیقت، اس مقدس مہینے میں داخل ہونے والے دل و جان، مومنین اور روزہ دار ہیں۔
امام خامنہ ای
24/12/1997
حضرت ولی عصر ارواحنا فداہ کے ظہور اور ان کے وجود کا عقیدہ رکھنے والے ہرگز مایوسی اور ناامیدی کا شکار نہیں ہوتے۔ وہ جانتے ہیں کہ یقینی طور پر یہ سورج طلوع ہوگا اور اِن تاریکیوں اور اندھیروں کو ختم کر دے گا۔
امام خامنہ ای
12/5/2017
اگر آپ اپنے معاشرے میں اپنے اور دوسروں کے اندر تقوی، نیک صفات، اخلاق، دینداری، زہد اور خداوند عالم سے روحانی قربت پیدا کر سکیں تو آپ نے ولی عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کے ستون کو مزید مستحکم کیا ہے۔
امام خامنہ ای
27/6/1980
جب بھی امام حسین علیہ السلام پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی زیارت کے مشتاق ہوتے تھے تو حضرت علی اکبر علیہ السلام کو دیکھتے تھے۔
امام خامنہ ای
7 مئي 1998
ماہ رجب و شعبان آمادگی کا موقع ہے کہ انسان ماہ رمضان میں تیاری کے ساتھ داخل ہو۔ سب سے پہلی آمادگی توجہ اور حضور قلب ہے۔ اپنے تمام حرکات و سکنات کے بارے میں یہ تصور رکھنا کہ وہ اللہ کی نظروں میں ہیں۔
ہم ماہ شعبان میں، عبادت کے مہینے، توسل کے مہینے، مناجات کے مہینے میں وارد ہو چکے ہیں۔ "اور جب میں تجھ سے دعا کروں تو میری دعا سن لے، جب میں تجھے پکاروں تو میری ندا پر توجہ فرما۔"(مناجات شعبانیہ) اللہ تعالی سے مناجات کا موسم، ان پاکیزہ دلوں کو معدن عظمت سے، معدن نور سے متصل کر دینے کا موسم۔ اس کی قدر کرنا چاہئے۔
امام خامنہ ای
12 جون 2013
افراد معاشرہ کے درمیان محبت و خلوص اور اپنائیت بھی بعثت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے، معاشرے میں زندگی ہمدردی و مروت کی فضا میں گزرنا چاہئے۔
امام خامنہ ای
18 فروری 2023
نبی اعظم کی بعثت بشریت کو عطا کیا جانے والا اللہ کا سب سے عظیم تحفہ ہے۔ وجہ یہ ہے کہ بعثت میں بشریت کے لئے لا متناہی خزانے ہیں جو آخرت سے قبل تک انسان کی تمام دنیوی زندگی کی سعادت کی ضمانت بن سکتے ہیں۔
امام خامنہ ای
18 فروری 2023
نبی اکرم کی بعثت کا سب سے پہلا ہدف توحید کی دعوت دینا تھا۔ توحید محض فکری و فلسفیانہ نظریہ نہیں بلکہ انسانوں کے لئے ایک ضابطہ حیات ہے۔ اللہ کو پوری زندگی پر مسلط رکھنا اور انسانی زندگی میں گوناگوں طاقتوں کی مداخلتوں کا سد باب کر دینا۔
امام خامنہ ای
24 ستمبر 2003
بعثت کا دن یقینا تاریخ بشر کا سب سے عظیم دن ہے۔ کیونکہ وہ ہستی جس سے اللہ نے خطاب فرمایا اور جس کے دوش پر عظیم ذمہ داری رکھی، تاریخ کی عظیم ترین ہستی اور عالم وجود کی عظیم ترین مخلوق ہے، اسی طرح وہ ذمہ داری بھی جو اس عظیم انسان کے دوش پر رکھی گئی، یعنی انسانوں کو وادی نور کی سمت لے جانے کی ذمہ داری وہ بھی بہت عظیم ذمہ داری تھی۔
امام خامنہ ای
17 نومبر 1998
11 فروری 2023 کے جلوسوں میں گراں قدر اور وسیع شرکت پر ملت ایران کی عظمت کو سلام کرتا ہوں۔ میں خود کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ شکریہ ادا کروں۔ اس کی قدردانی اللہ ہی کر سکتا ہے۔ ملت ایران! اللہ آپ کی زحمتوں کی قدردانی فرمائے!
امام خامنہ ای
15/2/2023
ملت ایران کا اللہ و اکبر کا نعرہ اپنا خاص آھنگ رکھتا ہے۔ کیونکہ یہ پیغمبر کا نعرہ اللہ اکبر ہے، یہ بت شکن نعرہ اللہ اکبر ہے، یہ زور و زر کے بتوں کو حقیر و بے وقعت ثابت کرنے والا نعرہ ہے، یہ عالمی استکبار کے مد مقابل ایک قوم کی شجاعت و دلیری کا آئینہ ہے۔
امام خامنہ ای
28 اگست 1985
رجب کے مہینے کی دعائيں معرفت کا ایک بحر ذخار ہیں۔ دعا میں صرف یہ نہیں ہوتا کہ انسان اپنے دل کو خدا کے قریب کر لیتا ہے، یہ تو ہے ہی، ساتھ ہی معرفت کا حصول بھی ہے۔ دعا میں تعلیم بھی ہے اور تزکیہ بھی ہے۔
امام خامنہ ای
19 جون 2009
مشکلات کے حل کی کنجی دعا، خدا کی یاد اور دلوں کی اصلاح ہے اور رجب کا مہینہ ان لوگوں کی عید ہے جو اپنے دلوں کی اصلاح کا ارادہ رکھتے ہیں۔
امام خامنہ ای
9 اپریل 2018
امام علی نقی علیہ السلام اور دوسرے آئمہ علیھم السّلام، سبھی نے اس راستے کی طرف قدم بڑھایا کہ اللہ کا حکم، الھی قانون سماجوں میں نافذ ہو۔ کوششیں ہوئیں، جدوجہد ہوئی، مشکلات برداشت کی گئی ہیں۔ اس راہ میں جیل و جلا وطنی کی زندگی برداشت کی گئی اور نتیجہ خیز شھادتیں پیش کی گئیں۔
امام خامنہ ای
8 مئی 1981
ماہ رجب کا ہر دن، اللہ کی ایک نعمت ہے۔ ایک عقلمند، ہوشیار و با شعور شخص اس کے لمحات میں سے ہر لمحے میں ایسی چیز حاصل کر سکتا ہے کہ جس کے سامنے دنیا کی ساری نعمتیں بے وقعت ہیں۔ یعنی اللہ کی رضا، لطف و عنایت اور توجّہ حاصل کر سکتا ہے۔
امام خامنہ ای
8 فروری 1991
حال ہی میں ایک دستاویز شائع ہوئی جو مجھے بھیجی گئی۔ یہ دستاویز کہتی ہے کہ کارٹر نے دسمبر 1979 میں سی آئی اے کو حکم دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا تختہ الٹ دو۔ یعنی انقلاب کے اوائل میں ہی ان کا یہ منصوبہ تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کیسے تختہ الٹ دو؟ کہا گیا ہے کہ پروپیگنڈے کے ذریعے۔
امام خامنہ ای
9 جنوری 2023
'امریکہ دنیا پر حاوی طاقت تھی مگر آج نہیں ہے۔ 'علاقے میں امریکہ شکست کھا چکا ہے۔ تمام تر کوششوں کے باوجود، تمام تر حربے بروئے کار لانے کے باوجود شیطان اکبر اس علاقے میں اپنا مقصد حاصل نہ سکا۔' 'اس کام کے چیمپیئن سلیمانی تھے۔'
امام خامنہ ای
مختصر سی مدت میں پیغمبر کے دل کو حضرت خدیجہ اور حضرت ابوطالب کی وفات سے دو گہرے صدمے پہنچے۔ پیغمبر کو شدت سے تنہائی کا احساس ہوا۔ ان ایام میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا سہارا بنیں اور اپنے ننہے ہاتھوں سے پیغمبر کے چہرے پر پڑے رنج و غم کے غبار کو ہٹایا۔ ام ابیہا، پیغمبر کو ڈھارس بندھانے والی۔ یہ لقب اسی دور کا ہے۔
امام خامنہ ای
24 نومبر 1994
روایتوں میں نظر آتا ہے کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے پاس بس نبوت و امامت کی ذمہ داری نہیں تھی ورنہ روحانی مدارج کے اعتبار سے ان میں اور پیغمبر و امیر المومنین علیہم السلام میں کوئی فرق نہ تھا۔ اس سے عورت کے بارے میں اسلام کے نقطہ نگاہ کا اندازہ ہوتا ہے۔ ایک عورت اس مقام پر پہنچ سکتی ہے وہ بھی اس نوجوانی کی عمر میں۔
امام خامنہ ای
29 نومبر 1993
فضل پروردگار سے انقلاب کے بعد حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا نام انقلاب سے قبل کے دور کی نسبت دس گنا نہیں بلکہ درجنوں اور سیکڑوں گنا زیادہ دہرایا جاتا ہے۔ یعنی معاشرہ فاطمی معاشرہ بن چکا ہے۔
امام خامنہ ای
23 جنوری 2022
عورت اسلامی ماحول میں پیشرفت حاصل کرتی ہے اور اس کا عورت ہونے کا تشخص بھی قائم رہتا ہے۔ عورت ہونا، عورت کے لیے ایک بڑا امتیاز اور فخر ہے۔ یہ عورت کے لیے افتخار کی بات نہیں ہے کہ ہم اسے زنانہ ماحول، نسوانی خصوصیات اور زنانہ اخلاق سے دور کر دیں۔ گھرداری کو، بچوں کی پرورش کو، شوہر کا خیال رکھنے کو اس کے لیے شرم کی بات سمجھیں۔
امام خامنہ ای
12 ستمبر 2018
مسلمان اور حریت پسند اقوام چاہے وہ جس روش اور سوچ کی ہوں، ایک ہدف پر اکٹھا ہو سکتی ہیں اور وہ فلسطین اور اس کی آزادی کی جدوجہد کی ضرورت ہے۔
امام خامنہ ای
21 فروری 2017
پہلے دوسروں پر توجہ دو اس کے بعد اپنی فکر کرو! امام حسن علیہ السلام فرماتے ہیں: شب جمعہ تھی، میری والدہ مصلائے عبادت پر کھڑی ہوئیں اور صبح تک عبادت میں مصروف رہیں۔ «حتی انفجرت عمود الصبح». یہاں تک کہ فجر طلوع ہو گئی۔ والدہ آغاز شب سے صبح تک عبادت، دعا اور تضرع میں مصروف رہیں۔ روایت کے مطابق امام حسن علیہ السلام فرماتے ہیں: میں نے سنا کہ آپ مسلسل مومنین و مومنات کے لئے دعا کرتی رہیں، عوام الناس کے لئے دعا کرتی رہیں۔ دنیائے اسلام کے عمومی مسائل کے لئے دعا کرتی رہیں۔ صبح ہوئی تو میں نے کہا: «یا اُمّاه!» مادر گرامی! «لم لا تدعین لنفسک کما تدعین لغیرک» آپ نے ایک دعا بھی اپنے لئے نہیں مانگی۔ آغاز شب سے صبح تک ساری دعائیں دوسروں کے لئے؟! انھوں نے جواب دیا: «یا بنىّ، الجّار ثم الدّار» پہلے پڑوسی اس کے بعد اپنی فکر کرو! یہ عظیم جذبہ ہے۔
امام خامنہ ای
16 دسمبر 1992
یہ لوگ منصوبے کے ساتھ میدان میں آئے ہیں۔ منصوبہ یہ ہے کہ ایرانی قوم کو اپنی راہ پر لے جائيں۔ ایسا کچھ کریں کہ ایرانی قوم کی سوچ برطانیہ اور امریکہ کے سیاستدانوں وغیرہ جیسی ہو جائے۔
دشمن کی یہ کوشش ہے کہ لوگوں کے دل و دماغ پر مسلط ہو جائے۔ اگر انہوں نے کسی قوم کے دل و دماغ پر قبضہ کر لیا تو پھر وہ قوم اپنے ملک کو اپنے ہاتھوں دشمن کے حوالے کر دے گی۔
اس مقصد کے تحت وہ جوانوں کے فعال اذہان کے لئے فکری مواد بنانا شروع کر دیتا ہے۔ یہ سب دروغ گوئی، حقیقت کے برخلاف باتیں، یہ گمراہ کن بیان، یہ سارے الزامات، یہ سب اسی لئے ہے۔
امام خامنہ ای
2 نومبر 2022
26 نومبر 2022
میں امید کرتا ہوں کہ ہمارے معاشرے کی بچیاں اور خواتین حضرت زینب کبری کی شخصیت میں موجود آئیڈیل پر غور کریں اور اپنی شخصیت کے لئے اسی کو پیمانہ بنائیں۔ باقی چیزیں تو فروعی ہیں۔
امام خامنہ ای
16 جون 2005
یہ بات جو میں عرض کر رہا ہوں سبھی اس پر توجہہ دیں: دشمن منصوبے کے ساتھ میدان میں اترا ہے۔ نوجوان سمجھ لیں، یہ لوگ پلاننگ کے ساتھ میدان میں آئے ہیں۔ ان کا پروگرام یہ ہے کہ ایرانی قوم کو اپنی سازش میں شامل کر لیں، کچھ ایسا کریں کہ ایرانی قوم کا عقیدہ، برطانیہ اور امریکہ وغیرہ کے سربراہان مملکت کی طرح ہو جائے۔ یہ منصوبہ ہے۔
امام خامنہ ای
2 نومبر 2022
شہید اور شہادت ان چیزوں میں ہے جو قومی تشخص کو نمایاں مقام پر لے جاتی ہیں اور قومی تشخص کو بلندی عطا کرتی ہیں۔ اپنے جذبہ شہادت کی وجہ سے ملت ایران دیگر اقوام کی نگاہوں میں خاص عظمت کی مالک بنی۔
امام خامنہ ای
17 نومبر 2022
آپ امریکیوں نے 2009 کے بلوؤں میں ملوث عناصر کا کھل کر ساتھ دیا۔ اس سے قبل اوباما نے مجھے خط لکھا تھا کہ ہم آپ سے تعاون کرنا چاہتے ہیں، ہم آپ کے دوست ہیں۔ لیکن جیسے ہی 2009 کا ہنگامہ شروع ہوا انہوں نے شر پسندوں کی حمایت شروع کر دی، اس امید پر کہ شاید یہ بلوے نتیجہ خیز ثابت ہوں اور ملت ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں۔
امام خامنہ ای
2 نومبر 2022