Skip to main content
  • English
  • Français
  • Español
  • Русский
  • हिंदी
  • Azəri
  • العربية
  • اردو
  • فارسی
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خطاب
  • ملٹی میڈیا
  • سوانح زندگی
  • فکر و نظر
  • نگارش
  • استفتائات و جوابات
ملٹی میڈیا
آڈیو
فوٹو کوٹ
تصویری رپورٹ
پوسٹر
ویڈیو
ریلز
انفو گراف
موشن گراف

ایران میں حالیہ بلوے دشمن کی ہائیبرڈ جنگ کا نتیجہ

ان چند ہفتوں کے واقعات محض بلوے نہیں تھے۔ دشمن نے ایک ہائیبرڈ جنگ شروع کر دی۔ امریکہ، اسرائیل اور بعض موذی اور خبیث یورپی ‏حکومتوں اور بعض گروہوں نے اپنے تمام تر وسائل میدان میں اتار دئے۔‎ ‎ امام خامنہ ای 2 نومبر 2022
2022/11/09

سخت انتقام، یقینی انتقام

ہم شہید سلیمانی کی شہادت کو ہرگز بھولیں گے نہیں۔ اسے وہ یاد رکھیں! اس سلسلے میں ہم نے ایک بات کہی ہے اور اس پر قائم ہیں۔ مناسب وقت ‏پر، ‏مناسب جگہ ان شاء اللہ اس پر عمل کیا جائے گا۔ امام خامنہ ای 2 نومبر 2022
2022/11/08

اب بھی کہوگے کہ فوٹوشاپ سے بنی جعلی تصاویر ہیں؟

چند سال قبل تک پیشرفتہ میزائل اور ڈرون کی تصاویر جب شائع ہوتی تھیں، یہ لوگ کہتے تھے کہ فوٹوشاپ سے بنائی گئی جعلی تصویریں ہیں۔ آج کہہ رہے ہیں کہ ایرانی ڈرون بڑے خطرناک ہیں۔ یہ ایرانی ماہرین کا کارنامہ ہے۔  امام خامنہ ای 19 اکتوبر 2022
2022/11/06

میں جینیئس نوجوانوں کا بڑا قدرداں ہوں

ہمارے سائنسداں اور دانشور جس میدان میں بھی اترے، اس میں انھوں نے ایسا کام کیا کہ دنیا کے علمی و سائنسی حلقوں نے ان کی تعریف کی ... یہ میں اس لیے کہہ رہا ہوں کہ آپ لوگ جو غیر معمولی صلاحیت کے حامل ہیں، اپنی قدر سمجھیں، جو لوگ باہر بیٹھے ہوئے ہیں، وہ آپ کی قدر سمجھیں، میں تو آپ کی بہت بڑا قدردان ہوں۔  امام خامنہ ای 19 اکتوبر 2022
2022/11/01

ایران کی پیشرفت دشمنوں سے برداشت نہیں ہو رہی ہے

یہ ہنگامے منصوبے کے ساتھ کروائے گئے۔ بیرونی حکومتوں کو یہ محسوس ہو رہا ہے، یہ نظر آ رہا ہے کہ ملک ہمہ جہتی استحکام کی سمت پیش قدمی کر رہا ہے اور یہ ان سے برداشت نہیں ہو رہا ہے۔ وہ نہیں چاہتیں کہ ایسا ہو۔ اس پیش قدمی کو روکنے کے لئے انھوں نے یہ سازش رچی تھی۔ امام خامنہ ای 3 اکتوبر 2022 
2022/10/25

اسلامی جمہوریہ، پودے سے تناور درخت

کبھی یہ دنیا دو بڑی طاقتوں کی مٹھی میں تھی۔ ایک طاقت امریکہ اور دوسری طاقت سابق سوویت یونین۔ ایک مسئلے پر یہ دونوں پوری طرح متفق تھیں اور وہ مسئلہ تھا اسلامی جمہوریہ کی دشمنی۔ امام خمینی ان کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑے ہو گئے۔ جھکنا گوارا نہیں کیا۔ واشگاف الفاظ میں کہا: "نہ مشرق نہ مغرب" دشمن سمجھ رہے تھے کہ یہ ہدف پورا نہیں ہوگا۔ سوچ رہے تھے کہ اس پودے کو اکھاڑ پھینکنے گے۔ مگر پودا آج تناور درخت بن گیا ہے۔ اسے اکھاڑ پھینکے کی بات سوچنا ان کی حماقت ہی ہوگی! امام خامنہ ای 14 اکتوبر 2022
2022/10/24

برٹش شیعہ

جس تشیع کا مرکز و پناہ گاہ لندن ہے اسے ہم نہیں مانتے۔ جس تشیع کا وجود تفرقہ پھیلانے اور اسلام کے دشمنوں کی پیش قدمی کے لئے راستہ صاف کرنے پر استوار ہے، وہ تشیع نہیں ہے، یہ کھلی ہوئی گمراہی ہے۔  امام خامنہ ای 17 اگست 2015
2022/10/23

وہ ایران جو امریکہ کی آرزو ہے

امریکہ طاقتور ایران کا مخالف ہے، خود مختار ایران کا مخالف ہے۔ وہ اسلامی جمہوریہ سے بڑی گہری دشمنی رکھتے ہیں، اس میں کوئی شک ہی نہیں، لیکن اسلامی جمہوریہ کے علاوہ وہ خود طاقتور ایران کے بھی مخالف ہیں۔ اس ایران کے مخالف ہیں جو خود مختار ہو۔ انھیں پہلوی حکومت کے دور کا ایران پسند ہے، جو دودھ دینے والی گائے ہو، ان کے احکامات کا تابع ہو۔ ملک کا بادشاہ ہر فیصلے کے لئے برطانیہ اور امریکہ کے سفیر کی رضامندی لینے کا پابند ہو۔ امام خامنہ ای 3 اکتوبر 2022
2022/10/16

ہنگامے اندر سے نہیں اٹھے باہر سے تشہیراتی بمباری کی گئی

حالیہ ہنگامہ آرائی خود بخود اندر سے شروع ہونے والی چیز نہیں ہے۔ تشہیراتی بمباری، افکار کو متاثر کرنے کی کوششیں، ‏پیٹرول بم بنانے کی ٹریننگ دینے جیسی ہیجان پیدا کرنے کی کوششیں، یہ سارے کام دشمن بالکل کھل کر انجام دے رہا ہے۔ ‏ امام خامنہ ای 12 اکتوبر 2022
2022/10/14

اسلامی معرفت کی بنیادوں کو ہلایا نہ جا سکے

حضرت امام صادق علیہ السلام کے زمانے میں، وقت نے انھیں ایک موقع دیا اور حضرت ایک ایسا کام کرنے میں کامیاب رہے کہ معاشرے میں صحیح اسلامی معرفت کی بنیادیں اتنی مضبوط ہو جائيں کہ پھر تحریفوں کے ذریعے ان بنیادوں کو نہ ہلایا جا سکے۔ یہ #حضرت_امام_جعفر_صادق علیہ السلام کا کارنامہ ہے۔  امام خامنہ ای 8 نومبر 2005
2022/10/14

کھلے اذہان اگر پیغمبر سے آشنا ہوں..

آج جب دشمن گوناگوں طریقوں سے دنیا کے کھلے اذہان سے پیغمبر کی شخصیت کی تصویر ہٹانے کے در پے ہے، بڑی تعداد میں ایسے افراد ہیں جو پیغمبر اسلام سے اگر اس مقدار میں آشنا ہو جائیں جس مقدار میں مسلمان آشنائی رکھتے ہیں، بلکہ اس سے کم آشنائی بھی مل جائے تو اسلام اور اسلامی روحانیت کے سلسلے میں ان کا رجحان اور عقیدہ یقینی ہے۔  امام خامنہ ای 14 اکتوبر 1989
2022/10/13

اسلامی حکومت کا نچوڑ

مدینے میں اسلام کی حکمرانی کا دور اسلامی نظام کا نچوڑ پیش کرنے اور انسانی تاریخ کے ہر دور اور ہر جگہ کے لئے اسلام کی حکمرانی کا نمونہ اور نظیر تیار کرنے کا زمانہ ہے۔ پیغمبر اکرم کا ہدف صرف مکہ کے مشرکوں سے جہاد کرنا نہیں تھا، یہ معاملہ ایک عالمی مشن کا معاملہ تھا۔ مقصد یہ تھا کہ انسان کی آزادی، بیداری اور خوش بختی کا پیغام ہر دل میں اتر جائے۔ یہ مقصد ایک مثالی اور آئیڈیل نظام کی تشکیل کے بغیر پورا نہیں ہو سکتا تھا۔  امام خامنہ ای 18 مئی 2001
2022/10/12

چھپانا نا ممکن

اسپورٹس کے میدان میں ملنے والی جیت اور دیگر کامیابیوں میں ایک بنیادی فرق ہے۔ فتح ایک لمحے میں ملتی ہے اور فورا ‏سب کی اطلاع میں آ جاتی ہے۔ جس لمحہ آپ جیت حاصل کرتے ہیں دسیوں لاکھ اور بسا اوقات تو کروڑوں لوگ اس فتح کو ‏اپنی آنکھ سے دیکھتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ یہ بہت اہم کامیابی ہے۔ بہت اہم ہے اور دیگر کامیابیوں کے برخلاف اسے چھپانا ‏ناممکن ہے۔ ‏ امام خامنہ ای ‏‏ 11 ستمبر 2022‏
2022/10/11

امام حسن عسکری علیہ السلام کا دور تشیع کے نیٹ ورک کی تشکیل کے اوج کا زمانہ

یہ تین امام یعنی امام محمد تقی الجواد، امام علی نقی الہادی اور امام حسن عسکری علیہم السلام مدینہ سے عراق لائے گئے، تینوں عراق میں ہی رہے اور عراق میں ہی شہید اور دفن کر دئے گئے، تینوں کو ایام جوانی میں قتل کیا گيا، اس کی وجہ یہی تھی کہ ان تینوں اماموں کے زمانے میں شیعوں کا نیٹ ورک طاقت کے اوج پر پہنچ گیا تھا۔  امام خامنہ ای کتاب ہمرزمان حسین علیہ السلام  صفحہ 349
2022/10/05

امام سجاد علیہ السلام سے امام حسن عسکری علیہ السلام تک : ظالم حکومت سے وابستہ عناصر کے خلاف جہاد کی یکساں روش

ہم نے روایتوں میں دیکھا اور پڑھا ہے کہ ائمہ معصومین علیہم السلام کی زندگی راہ خدا میں جہاد کی تصویر ہے۔ #امام_سجاد علیہ السلام سے لیکر گیارہویں امام، #امام_حسن_عسکری علیہ السلام تک جہاد کا انداز ایک ہے، یہ ایک سلسلہ ہے جو شروع سے آخر تک سعی مسلسل، پیکار اور جدوجہد کا سلسلہ ہے۔ یہ حکومت وقت کے خلاف اور حکومت وقت سے وابستہ عناصر کے خلاف محاذ آرائی و پیکار ہے۔ امام خامنہ ای کتاب ھمرزمان حسین علیہ السلام صفحہ 349
2022/10/05

امام رضا علیہ السلام اور امامت کا اعلان

امام رضا علیہ السلام نے ولی عہد کا عہدہ قبول فرما کر ایسا اقدام کیا جو سنہ چالیس ہجری میں اہل بیت علیہم السلام کی خلافت کا دور ختم ہونے کے بعد سے لیکر پوری تاریخ خلافت میں بے نظیر ہے وہ اقدام تھا پورے عالم اسلام کی سطح پر شیعہ عقیدہ امامت کو برملا کرنا، تقیہ کے پردے کو چاک کرکے تشیع کا پیغام سارے مسلمانوں کے کانوں تک پہنچانا۔ امام خامنہ ای 9 اگست 1984
2022/09/27

دشمن سے ہوشیار

ہم سب کو امام رضا علیہ السلام سے یہ سبق ملا ہے کہ اے مسلمانو! جہاد سے ہرگز نہ تھکو، کبھی غافل نہ ہو کیونکہ دشمن جاگ رہا ہے اور الگ الگ شکلوں اور الگ الگ بھیس میں، الگ الگ وضع قطع میں سامنے آتا ہے۔ نگاہ تیز بیں ہو، دشمن کو پہچانو اور دشمن سے لڑنے کا طریقہ سیکھو! امام خامنہ ای 24 نومبر 1984
2022/09/27

پیغمبر کی سیاسی و تبلیغی جنگ، بدر و احد سے کمتر نہیں

پیغمبر کا جہاد اور جدوجہد صرف شمشیر کی لڑائی تک محدود نہیں ہے۔ بلکہ یہ ایک عام لڑائی اور مقابلہ آرائی ہے۔ اس میں فکری لڑائی بھی ہے، سیاسی لڑائی بھی ہے، تشہیراتی لڑائی بھی ہے اور عسکری لڑائی بھی ہے۔ بے شک ہجرت سے پہلے مکے میں پیغمبر اکرم نے جو جہاد انجام دیا وہ بدر و احد، خیبر و خندق اور دیگر لڑائیوں میں در پیش خطرات سے کم پر خطر نہیں تھا۔  امام خامنہ ای 1 نومبر 1986  
2022/09/26

پیغمبر اسلام کا طرز عمل ایسا سماج بنانا تھا جس میں لوگ متحد رہیں

پیغمبر کی نظر میں بشر کو نجات دلانے کا طریقہ یہ نہیں تھا کہ آپ ایک ایک انسان کی تعمیر کریں۔ نہیں، روز اول سے ہی پیغمبر اکرم کا طرز عمل یہ رہا کہ ایسا سماج بنایا جائے جس میں لوگ متحد رہیں اور اس کی اسلامی قدروں کے مطابق پروان چڑھیں اور اسلام کے مد نظر بلندی تک پہنچیں۔  امام خامنہ ای 1 نومبر 1986
2022/09/26

وہ رنج جو امام حسن کو اپنوں نے دیا

پیغمبر نے تمام تر سختیاں برداشت کیں، امیر المومنین کو بڑے رنج و الم کا سامنا رہا، دیگر ائمہ بھی ظلم و ستم کا سامنا کرتے رہے لیکن امام حسن جیسی کیفیت کسی کی نہ تھی۔ یہیں سے امام حسن علیہ السلام کی عظمت کا پتہ چلتا ہے۔ کیونکہ دیگر ائمہ کو دشمنوں نے تکلیفیں اور ایذائیں پہنچائیں اور دوستوں نے زخموں پر مرہم رکھا، مگر امام حسن علیہ السلام کے ساتھ یہ کیفیت نہ تھی۔ آپ کے بالکل قریبی فرد نے کہا آپ کو مخاطب کرکے کہا کہ اے مومنین کے لئے رسوائی!  امام خامنہ ای 28 جولائی 1980
2022/09/25

تفرقہ انگیزی کی قینچی

برطانوی شیعہ اور امریکی سنی میں کوئی فرق نہیں۔ دونوں ہی قینچی کے دو پھل ہیں۔ استکبار چاہتا ہے کہ دنیائے اسلام میں اختلافات کی لکیروں کو زیادہ گہرا کرے شیعہ سنی جنگ کے ذریعے، عرب و عجم کی جنگ کے ذریعے، کبھی شیعہ شیعہ جنگ اور کبھی سنی سنی جنگ کے ذریعے۔ جبکہ اصلی اور کلیدی فاصلہ ایک ہی ہے اور وہ دنیائے اسلام اور دنیائے کفر و استکبار کے درمیان پایا جانے والا فاصلہ ہے۔ بقیہ تمام اختلافات کم کرنے کی ضرورت ہے۔  امام خامنہ ای  3 ستمبر 2022 اور 17 دسمبر 2016
2022/09/24

سنگ بنیاد

آپ کے پاسبان حرم شہدا کی قربانی جو اس دور میں ملک سے باہر جاکر شہید ہوئے، در حقیقت ان افراد کی قربانی جیسی ہے جنہوں نے اپنی جانیں دیکر امام حسین کی قبر کی حفاظت کی۔ جاکر قربانیاں دینے کا یہی عمل تھا کہ جو اربعین کے دو کروڑ پیدل زائرین کے نتیجے تک پہنچا۔ اگر اس وقت ان افراد نے قربانیاں نہ دی ہوتیں تو آج امام حسین علیہ السلام کا عشق اس انداز سے دنیا پر محیط نہ ہوتا۔ آپ دیکھتے ہیں کہ اربعین کے مارچ میں مختلف ملکوں سے، فارس، ترک، اردو زبان بولنے والے، یورپی ممالک یہاں تک کہ امریکہ سے لوگ اس میں شرکت کرتے ہیں۔ یہ کارنامہ کس نے انجام دیا؟ اس کا پہلا سنگ بنیاد اور بنیادی کام انھیں افراد نے کیا کہ جنہوں نے در حقیقت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے اپنی جان کی بھی قربانی دی۔  امام خامنہ ای 12/10/2018
2022/09/19

اربعین کا عظیم الشان پروگرام ایک غیر معمولی واقعہ ہے

اربعین کا عظیم الشان پروگرام ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔ ہم اپنے دل و دماغ میں سیدالشہدا کی یاد تازہ کرتے ہیں۔ پر خلوص و عقیدتمندانہ سلام و درود ہم اس عظیم ہستی اور شہیدوں کی پاکیزہ خاک کو ہدیہ کرتے ہیں اور عرض کرتے ہیں: ای صبا ای پیک دور افتادگان اشک ما بر خاک پاکشان رسان (اے باد صبا، اے دور افتادہ لوگوں کی قاصد، ہمارے آنسوؤں کو ان ہستیوں کی پاکیزہ خاک تک پہنچا دے۔) امام خامنہ ای 4 اکتوبر 2018
2022/09/17

بین الاقوامی خیمہ حسینی

ہر سال اربعین کا یہ مارچ جو بنیادی طور پر نجف و کربلا کے درمیان انجام پاتا ہے بین الاقوامی حیثیت حاصل کر چکا ہے۔ دنیا کے انسانوں کی نگاہیں اس مارچ پر لگی رہتی ہیں۔ اس عظیم بین الاقوامی عوامی عمل کی برکت سے حسینی معرفت آفاقی و بین الاقوامی بن گئی۔  امام lخامنہ ای 18 ستمبر 2019
2022/09/16

ہم یہاں شوق و حسرت سے ان قدموں کو دیکھ رہے ہیں

کتنے خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو اربعین مارچ میں شامل ہیں اور زیارت اربعین سے مشرف ہوں گے اور اربعین کے دن گراں قدر مضمون کی حامل یہ زیارت حضرت کو خطاب کرکے پڑھیں گے۔ ہم یہاں شوق و حسرت سے ان قدموں کو دیکھ رہے ہیں۔ هزاران گام در راه است و دل مشتاق و من حیران که چون ره میتوانم یافتن سوی درون من هم (ہزاروں قدم رواں دواں ہیں، دل اشتیاق میں ڈوبا ہے اور میں حیران ہوں کہ اس بارگاہ میں کیسے جگہ پاؤں۔) 6 نومبر 2017   جو لوگ یہ سفر طے کر رہے ہیں اور یہ عاشقانہ و مومنانہ عمل انجام دے رہے ہیں واقعی وہ 'حسنہ' انجام دے رہے ہیں۔ یہ یقینا شعائر اللہ کا جز ہے۔ ہم جیسے افراد جو اس عمل سے محروم ہیں مناسب ہے کہ یہ جملہ کہیں: یا لیتنا کنّا معکم فنفوز فوزاً عظیماً» 30 دسمبر 2015
2022/09/16

اگر کریم و معزز انسان کا اکرام و احترام کیا تو اس کے مالک بن جاؤ گے۔

ملت ایران اپنے پورے وجود سے آپ عزیز عراقی بھائیوں کی شکرگزار ہے، خاص طور پر اربعین موکبوں کے ذمہ داران کی۔ ہم تہہ دل سے آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہمیں متنبی کا یہ مصرعہ یاد آتا ہے: «اذا انت اکرمت الکریم مَلَکْته». (اگر کریم و معزز انسان کا اکرام و احترام کیا تو اس کے مالک بن جاؤ گے۔) امام خامنہ ای 18 ستمبر 2019
2022/09/15

امام حسین ہر قوم، ہر بشر کے ہیں

امام حسین علیہ السلام ساری انسانیت کے لئے ہیں۔ ہم شیعوں کو فخر ہے کہ ہم امام حسین کے پیروکار ہیں لیکن امام حسین صرف ہمارے نہیں ہیں، مختلف اسلامی مسلک، شیعہ سنی سب امام حسن کے پرچم تلے جمع ہیں۔ اربعین کے اس عظیم مارچ میں وہ لوگ بھی شامل ہوتے ہیں جو مسلمان نہیں ہیں۔ یہ سلسلہ ان شاء اللہ جاری رہے گا۔ یہ ایک عظیم نشانی ہے جو اللہ دکھا رہا ہے۔  امام خامنہ ای 18 ستمبر 2019
2022/09/15

ہمیں ایک دھاگے میں پرو دینے والے حسین ہیں

آج کی اس پیچیدہ اور تشہیراتی ہنگامے سے بھری دنیا میں اربعین کا پروگرام ایک عدیم المثال میڈیا اور دور دور تک پہنچنے والی آواز ہے۔ دنیا میں اس کی کوئی نظیر نہیں ہے: یہ کہ دسیوں لاکھ افراد چل پڑتے ہیں۔ مختلف ملکوں سے، مختلف اسلامی فرقوں یہاں تک کہ دیگر ادیان سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی۔ یہ حسینی اتحاد ہے۔ یہ بات بالکل درست ہے «الحسین یجمعنا» (ہمیں ایک دھاگے میں پرو دینے والے حسین ہیں)۔ امام خامنہ ای  13 اکتوبر 2019
2022/09/14

استکبار کی طرف سے اسلامی جمہوریہ کے مشن کی مخالفت فطری ہے

استکبار اور تسلط پسند طاقتوں کی طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے مشن کی مخالفت فطری اور لازمی ہے کیونکہ ہم ‏نے عدل و روحانیت کا پرچم بلند کیا ہے۔ ‏ امام خامنہ ای 3 ستمبر 2022
2022/09/07

انقلاب کے اصلی ہیرو عوام ہیں

تمام واقعات میں #انقلاب کے اصلی ہیرو عوام ہیں۔ یہ حقیقت سبق آموز اور عبرت آموز ہے جو #عہدیداران کو یہ یاد دلاتی ہے کہ اس قوم کی کس انداز سے خدمت کریں۔  امام خامنہ ای 30 اگست 2022
2022/09/02

شہید کے خون کو زندہ رکھنے کا جہاد

شہید کے خون کو زندہ رکھنے کی زحمت و مشقت بسا اوقات خود شہادت پیش کرنے سے کم نہیں ہے۔ امام سجاد علیہ السلام کا ‏تیس سالہ جہاد اور حضرت زینب کبری سلام اللہ علیہا کی کئی سال پر محیط مجاہدت اس کی مثال ہے۔ اس خون کو زندہ ‏رکھنے کے لئے مشقتیں اٹھائیں۔ ‏ امام خامنہ ای ‏7 مئی 1997‏
2022/08/23

لبنان کی طرح

فلسطین بھی عنقریب صیہونیوں کے چنگل سے آزاد ہوگا جس طرح جنوبی لبنان 22 سال بعد واپس ملا، اسی طرح فلسطین کے مقبوضہ حصے بھی واپس ملیں گے اور پورا مقبوضہ فلسطین فلسطینی قوم کے پاس لوٹے گا۔ امام خامنہ ای 3 جون 2000
2022/08/15

ہم بدستور فلسطینیوں کے ساتھ ہیں

غاصب دشمن رو بہ زوال ہے اور فلسطین کی مزاحمت کی قوت بڑھ رہی ہے۔  'و لا حول و لا قوة الا بالله'۔ ہم بدستور آپ کے ‏ساتھ ہیں۔ آپ پر سلام ہو اور عہد و پیمان اپنی جگہ قائم ہیں۔ امام خامنہ ای ‏ 11 اگست 2022‏
2022/08/14

ملت فلسطین کے مشترکہ جہاد کی تصویر

تحریک جہاد اسلامی نے غزہ کی مزاحمت کو غرب اردن تک پھیلا کر اور دیگر مزاحمتی تنظیموں نے تحریک جہاد اسلامی ‏کی پشتپناہی کرکے ملت فلسطین کے متحدہ جہاد کی تصویر خبیث و عیار دشمن کے سامنے پیش کر دی۔ امام خامنہ ای ‏ 11 اگست 2022‏
2022/08/14

تشنہ دلوں میں شعلہ ور آگ

شیعہ فرقے کے پیکر میں روز عاشورہ کی تپش نمایاں ہے۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ ہر جگہ شیعوں میں نظر آنے والی یہ حرارت ان شعلوں سے نکلی ہے جس کی لپٹیں اس مقدس روح اور گراں قدر تربت سے اٹھ رہی ہیں، یہ لوگوں کی روحوں میں سما جاتی ہیں اور انسانوں کو شعلہ ور گولیوں میں تبدیل کرکے دشمن کے قلب میں پیوست کر رہی ہیں۔ امام خامنہ ای 17 مارچ 1974
2022/08/11

حق کے علمبردار

امام حسین کو تا ابد پرچم حق کے عنوان سے باقی رہنا ہے۔ پرچم حق ہرگز کبھی باطل کی صف میں شامل نہیں ہو سکتا اور باطل کا رنگ قبول نہیں کر سکتا۔
2022/08/08

بالکل تنہا

اگر وہ 72 لوگ بھی امام حسین علیہ السلام کے ہمراہ نہ ہوتے تب بھی امام حسین کا قیام رکنے والا نہیں تھا۔ یہ ایک سبق ہے۔ امام حسین سے ہمیں یہ سبق لینا چاہئے کہ اللہ کی راہ میں جہاد کو سختیوں اور بے کسی کے سبب چھوڑنا نہیں چاہئے۔ اس فریضے اور اس واجب کو تنہا پڑ جانے، کم تعداد، غریب الوطنی، ساتھیوں کی کمی اور دشمن سامنے موجود ہونے کے سبب چھوڑنا نہیں چاہئے۔  امام خامنہ ای  13 اگست 1988
2022/08/06

اگر ہم سب عاشورائی بن جائیں تو امام زمانہ کے ظہور کے سازگار حالات ‏فراہم ہو جائیں گے۔

مجلس عزائے حسین علیہ السلام کو معرفت کا سرچشمہ ہونا چاہیے۔
2022/08/05

محرم و صفر کی بدولت اسلام زندہ ہے۔

محرم و صفر کی بدولت اسلام زندہ ہے: امام خمینی
2022/07/30

مغرب کی اصلیت

مغربی طاقتیں ایک مافیا ہیں۔ ان طاقتوں کی حقیقت ایک مافیا کی حقیقت ہے۔ اس کی قیادت بڑے صیہونی تاجروں اور ان کے فرماں بردار سیاستدانوں کے ہاتھ میں ہے۔ ان کا 'شوکیس' امریکہ ہے اور یہ ہر جگہ پھیلے ہوئے ہیں۔  امام خامنہ ای 27 جولائی 2022
2022/07/29
  • » ابتدائی
  • › گزشتہ
  • …
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
  • 6
  • 7
  • 8
  • 9
  • 10
  • …
  • اگلا>
  • آخری »

آخری فتح جو زیادہ دور نہیں، فلسطینی عوام اور فلسطین کی ہوگی۔

2023/11/03
خطاب
  • تقاریر
  • فرمان
  • خطوط و پیغامات
ملٹی میڈیا
  • ویڈیو
  • تصاویر
  • پوسٹر
  • موشن گراف
سوانح زندگی
  • سوانح زندگی
  • ماضی کی یاد
فورم
  • فیچرز
  • مقالات
  • انٹرویو
نگارش
  • کتب
  • مقالات
مزيد
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • امام خمینی
  • استفتائات و جوابات
All Content by Khamenei.ir is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License.