نماز جمعہ انتہائی منفرد فریضہ ہے، کوئی بھی چیز اس کے جیسی نہیں ہے۔ جب ہم نماز جمعہ کی گہرائیوں پر نظر ڈالتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ نماز جمعہ حج سے بھی جو اعمال کا عظیم مجموعہ ہے، زیادہ منفرد ہے۔
امام خامنہ ای
27 جولائی 2022
پہلوی حکومت نے امریکہ کی فرماں برداری میں اس زمانے میں پارلیمنٹ سے قانون پاس کروا دیا کہ امریکی مشیروں کو ایران میں عدالتی اور سیکورٹی استثنا حاصل ہوگا۔ اس کا نام کیپیچولیشن ہے۔ خود امریکیوں کی نظر میں بقول خود تیسری دنیا کے ملکوں کے ساتھ ان کا رشتہ حاکم و محکوم کا رشتہ ہے۔ ان ملکوں میں وہ خود کو ہر چیز کا مالک تصور کرتے ہیں۔ تیل، گیس، منافع، پیسہ سب کچھ ہڑپ لیتے ہیں اور قوموں کی بری طرح توہین کرتے ہیں۔
امام خامنہ ای
3 نومبر 2010
آج امریکہ اور مغرب ماضی کی نسبت بہت کمزور پڑ چکے ہیں۔ ہمارے علاقے کے اندر منجملہ شام، عراق، لبنان اور فلسطین میں ان کی پالیسیوں کا اثر پھیکا پڑ چکا ہے۔
امام خامنہ ای
19 جولائی 2022
اسلامی گھرانہ
شادی کا ایک مقدس پہلو ہے، اس مقدس پہلو کو اس سے چھیننا نہیں چاہیے۔ اس کے مقدس پہلو کو چھیننا، ان ہی ناپسندیدہ کاموں کے ذریعے ہوتا ہے، جو افسوس کہ ہمارے سماج میں رائج ہو گئے ہیں۔ یہ مہر کی بڑی بڑی رقمیں، اس تصور کے ساتھ طے کی جاتی ہیں کہ یہ گھرانے کی حفاظت اور زوجیت کے رشتے کی حفاظت کا ذریعہ بن سکتی ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے۔ زیادہ سے زیادہ یہ ہے کہ شوہر مہر دینے سے انکار کرے گا اور اسے جیل میں ڈال دیں گے، ایک آدھ سال وہ جیل میں رہے گا۔ اس سے زوجہ کو کچھ حاصل نہیں ہوتا، اسے کوئي فائدہ نہیں ملتا سوائے اس کے کہ اس کی فیملی ٹوٹ جاتی ہے۔ یہ جو اسلام میں امام حسین علیہ السلام سے منقول ہے کہ انھوں نے فرمایا: "ہم نے اپنی بیٹیوں کا، اپنی بہنوں کا اور بیویوں کا عقد، مہر السنۃ کے علاوہ نہیں کیا ہے"، وہ اسی وجہ سے ہے ورنہ وہ اس سے زیادہ پر بھی کر سکتے تھے۔
امام خامنہ ای
4 جنوری 2012
عالمی تغیرات ایران اور روس کے مابین روز افزوں باہمی تعاون کی ضرورت کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ یہ تعاون دونوں ممالک کے لئے نہایت سودمند ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تیل اور گیس سمیت متعدد سمجھوتوں اور معاہدوں کو منطقی انجام تک پہنچانا اور عملی جامہ پہنانا چاہئے۔
امام خامنہ ای
19 جولائی 2022
شام کے شمالی علاقوں پر حملہ شام، ترکی اور پورے علاقے کے لئے ضرر رساں اور دہشت گردوں کے لئے منفعت بخش ہوگا اور یہ کارروائی ہوئی تو شام کی جانب سے متوقع سیاسی اقدام بھی عملی جامہ نہیں پہن سکے گا۔
امام خامنہ ای
19 جولائی 2022
عالم بشریت و عالم خلقت میں امیر المومنین کی زبان سے نکلے ہوئے یہ جملے آج بھی گونج رہے ہیں: "اے دنیا! تو میرے علاوہ کسی اور کو دھوکا دینے کی کوشش کر۔" اے دنیا کے جلوؤ! اے دنیا کی کشش! اے وہ خواہشات جو حد درجہ مضبوط انسانوں کو بھی اپنے جال میں پھنسا لیتی ہیں، جاؤ جاکر علی کے علاوہ کسی اور کو دھوکا دینے کی کوشش کرو۔ علی ان چیزوں کو کہیں بالاتر اور مضبوط ہے!
امام خامنہ ای
30 جنوری 1991
غدیر کا موضوع اپنے مندرجات اور اپنی حقیقی روح کے اعتبار سے صرف شیعوں سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ تمام دنیائے اسلام سے تعلق رکھتا ہے۔
امام خامنہ ای
20 فروری 2003
اسلام کی نظر میں گھر کے اندر بھی مرد اس بات کا پابند ہے کہ عورت کی ایک پھول کی طرح دیکھ بھال کرے۔ قول معصوم ہے: "المراۃ ریحانۃ" عورت پھول ہے۔ یہ سیاسی، سماجی، حصول علم کے میدانوں اور مختلف سماجی و سیاسی جدوجہد سے متعلق بات نہیں ہے۔ یہ گھر کے اندر کی بات ہے۔ "المراۃ ریحانۃ و لیست بقھرمانۃ" (عورت، خادمہ نہیں بلکہ پھول ہے۔) پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اپنے اس بیان سے اس سوچ، رائے اور نظریے پر خط بطلان کھینچ دیا جس کا گمان یہ تھا کہ عورت، گھر کے اندر خدمت کرنے کی پابند ہے۔ عورت ایک پھول ہے جس کی دیکھ بھال ہونی چاہیے۔ اس نظر سے اس روحانی اور جسمانی لطافت والے وجود کو دیکھنا چاہیے۔ یہ اسلام کا نظریہ ہے۔ اس میں عورت کی نسوانی خصوصیات –اس کے سارے جذبات اور خواہشات، اسی نسوانی خصوصیت کی بنا پر ہیں– محفوظ کر دی گئي ہیں، اس پر مسلط نہیں کی گئي ہیں، اس سے یہ نہیں کہا گيا ہے کہ وہ، عورت ہونے کے باوجود مرد کی طرح سوچے، مرد کی طرح کام کرے۔
امام خامنہ ای
20 ستمبر 2000
اگر ہم اس وقت کے فیض کو حاصل کر سکیں تو اس دن (عرفہ کے دن) دوپہر کے بعد کا وقت، بہشت کے اوقات میں سے ایک ہے۔ اتنی عظمتوں کی مالک امام حسین علیہ السلام جیسی شخصیت، اپنا آدھا دن اس دعا میں یوں ہی نہیں صرف کر سکتی۔ اس دعا کے معنوں پر غور کرنے کی ضرور کوشش کیجیے، غور کیجیے کہ دعا میں کیا کہا جا رہا ہے۔ یہ نہیں کہ بیٹھ کر اس پر غور کیجیے –ان میں غور و فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے– بس جب آپ بات کر رہے ہیں تو یہ ذہن میں رہے کہ آپ کسی سے بات کر رہے ہیں اور اس بات کے معنی کو سمجھیے کہ وہ کیا ہے۔ عرفے کے دن امام زین العابدین علیہ السلام کی دعا، امام حسین کی دعائے عرفہ کی شرح کی طرح ہے، گویا بیٹے نے اپنے والد کے الفاظ کے ذیل میں ایک حاشیہ، ایک شرح، ایک تشریح، دعا کی زبان میں لکھی ہے۔ دونوں کا الگ الگ لطف ہے۔
امام خامنہ ای
26 مئی 1993
آیت اللہ خامنہ ای:
امام محمد باقر علیہ السلام نے شیعوں کا مضبوط اور وسیع نیٹ ورک تشکیل دینے کے لئے تمام ممکنہ شرعی وسائل سے استفادہ کیا۔ 16 ستمبر 1988
یہی چیز کہ آپ کچھ افراد کو اپنے وکیل اور نائب کے طور پر معین فرما دیتے تھے جو آپ کی تبلیغ اور تعلیمات کی ترویج کا مشن انجام دیں۔ یہ امام محمد باقر علیہ السلام کے پوشیدہ نیٹ ورک کا حصہ تھا جس کا آغاز امام باقر علیہ السلام سے قبل ہی ہو چکا تھا تاہم آپ کے دور میں اس عمل میں ایک الگ شدت اور رفتار پیدا ہوئی کیونکہ یہ پر خطر کام تھا۔
31 جولائی 1987
امریکی حکومت روز اول سے ہی اس انقلاب کے ساتھ ترش روئی اور بدسلوکی سے پیش آئی۔ خلیج فارس میں امریکی افسر نے بحری جہاز سے فائر کئے جانے والے میزائل سے ہمارے مسافر بردار طیارے کو مار گرایا۔ تقریبا 300 مسافر لقمہ اجل بن گئے۔ اس سانحے پر اس افسر کو سزا دینے کے بجائے امریکی صدر نے انعام سے نوازا! ہماری قوم ان چیزوں کو کبھی بھول سکتی ہے؟
امام خامنہ ای
21 مارچ 2009
یورپ اور امریکہ میں انسانی حقوق کے جھوٹے دعویدار جنہوں نے یوکرین کے قضیئے میں آسمان سر پے اٹھا لیا، فلسطین میں ہونے والے سنگین جرائم پر مہر بہ لب ہیں، مظلوم کا دفاع نہیں کرتے بلکہ خونخوار بھیڑئے کا ساتھ دے رہے ہیں۔
امام خامنہ ای
29 اپریل 2022
بہترین حسب و نسب والے، خوبرو، طاقتور و توانا اور دلنشیں شخصیت کے ہزاروں نوجوان حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی خاک کف پا بھی نہیں ہیں۔ ہزاروں خوبصورت اعلی حسب و نسب والی لڑکیاں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی خاک کف پا کے برابر بھی نہیں ہیں۔ شہزادی کونین پیغمبر اسلام کی دختر تھیں جو اسلامی دنیا کے سردار اور حاکم مطلق تھے۔ حضرت علی بھی اسلام کے سب سے بڑے سپہ سالار تھے۔ اب ذرا دیکھئے کہ ان کی شادی کس انداز سے ہوئی ہے؟ مہر کیا تھا، جہیز کیا تھا؟ ہر کام اللہ کا نام لیکر اور اس کے ذکر کے ساتھ۔ یہ ہمارے لئے نمونہ عمل ہے۔
امام خامنہ ای
6 مئی 1996
دشمنوں نے ان چار عشروں میں ہماری کمزوریوں اور خامیوں سے بڑی امید لگا رکھی تھی لیکن انھیں بار بار مایوسی ہاتھ لگی۔ ان کی مشکل یہ رہی کہ اس مایوسی کی بنیادی وجہ سمجھنے سے قاصر تھے۔ دشمن سمجھ ہی نہ سکے کہ عالم بشریت میں سیاسی عوامل اور روابط کے علاوہ کچھ دیگر عوامل و روابط بھی وجود رکھتے ہیں اور وہ سنت الہیہ ہے۔
امام خامنہ ای
28 جون 2022
یہ عرب و غیر عرب حکومتیں جنہوں نے صیہونیوں سے مصافحہ کیا، معانقہ کیا، میٹینگیں کیں، کچھ بھی حاصل نہیں کر پائیں گی۔ ضرر کے علاوہ انھیں کچھ ملنے والا نہیں ہے۔ پہلی چیز تو یہ کہ خود ان کے عوام مخالف ہیں۔ اس کے علاوہ صیہونی حکومت ان کا خون چوس رہی ہے، ان کا استحصال کر رہی ہے۔ یہ سمجھ نہیں رہی ہیں۔
امام خامنہ ای
8 جون 2022
وہ کون سی چیز تھی جس نے ہمارے قبائل کو قومیتی و لسانی اختلاف کے باوجود ایک دوسرے سے متحد کرکے اسلام کی خدمت پر مامور کر دیا؟ تسبیح کا یہ دھاگا کیا تھا؟ دین اور دینداری!
امام خامنہ ای
21 جون 2022
شہید چمران ایک ممتاز علمی ہستی تھے، وہ عظیم آرٹسٹ بھی تھے، انھوں نے خود مجھ سے کہا کہ میں فوٹوگرافر ہوں۔ اس کے بعد وہ میدان جنگ میں آ گئے، فوجی وردی پہنی اور فوجی جوان بن گئے۔ لیکن اس میدان میں اترنے سے پہلے وہ ایک علمی ہستی تھے۔ اس میدان (جہاد) نے ان کو آسمانوں پر پہنچا دیا۔
امام خامنہ ای
27 نومبر 2018
#یوکرین کے مسئلے میں بنیادی مشکل یہ ہے کہ مغربی حکومتیں جہاں بھی ان کا بس چلتا ہے بغیر سوچے سمجھے نیٹو کی توسیع کی کوشش میں لگ جاتی ہیں۔
امام خامنہ ای
19 جون 2022
ایران اور ترکمنستان کے ما بین روابط کا فروغ اور استحکام مکمل طور پر دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے اور ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات کا فروغ اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی ہے۔
امام خامنہ ای
15 جون 2022
امریکہ کے سخت دباؤ اور کثیر الجہتی جنگ کے مقابلے کے ایران اور وینیزوئلا کے کامیاب تجربے سے ثابت ہو گیا کہ ان سے نمٹنے کا راستہ مزاحمت و استقامت ہی ہے۔
امام خامنہ ای
11 جون 2022
ایران اور وینیزوئلا کے کسی بھی ملک کے ساتھ ایسے قریبی روابط نہیں ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران نے ثابت کر دیا کہ دوستوں کو خطرے میں دیکھے تو رسک لیتا ہے اور دوستوں کا ہاتھ تھامتا ہے۔
امام خامنہ ای
11 جون 2022
دو سال کے وقفے کے بعد اللہ نے حج کا دروازہ دوبارہ کھولا، یہ بہت بڑی خوشخبری تھی۔ یہ دعوت الہی ہے جس نے حاجیوں کے لئے راستہ کھولا ہے۔ کسی شخص کی مہربانی نہیں، یہ آپ محترم حجاج کرام کے اشتیاق کی، بارگاہ خداوندی میں قبولیت کا شاخسانہ ہے۔ ان شاء اللہ آپ بہترین حج بجا لائيں۔
امام خامنہ ای
8 جون 2022
امام خمینی صرف گزشتہ کل کے امام نہیں بلکہ آج اور آئندہ کل کے بھی امام ہیں۔ ہماری نوجوان نسل جسے انقلاب کی ملی و انقلابی ذمہ داریاں سنبھالنا ہے، اسے قابل اعتماد، جامع، سرعت بخش اور تغیر آفریں سافٹ ویئر کی احتیاج ہے اور وہ امام کے اسباق ہیں۔
امام خامنہ ای
4 جون 2022
ظالم کے ہاتھ میں طاقت، دنیا کو تباہی کی طرف لے جاتی ہے اور اگر ہم اس کے نچلے درجوں کی طرف بھی آئيں تب بھی ایک انسان کے ہاتھ میں طاقت و اقتدار، اس جگہ کو، جہاں اسے اقتدار حاصل ہے، تباہ کر دیتا ہے۔ طاقت و اقتدار اس وقت ذریعہ تکامل ہے جب وہ کسی دانشور کے ہاتھ میں ہو، عاقل انسان کے ہاتھ میں ہو۔ ممکن ہے کہ ایک نوجوان، بہت اچھا ہو، بہت مہذب ہو لیکن رفتہ رفتہ ظالم بن جائے۔ جب طاقت اور اقتدار آپ کے ہاتھ میں آئے تو خاکسار بننے کی زیادہ کوشش کیجیے۔ جب آپ کسی گروہ کے سربراہ بن جائیں تو متواضع بننے کی زیادہ کوشش کیجیے، اس لیے کہ اگر آپ نے تساہلی کی تو، اس روحانی طاقت کے میدان میں شیطان آپ کو زمین پر پٹخ دے گا۔
امام خمینی
23 اکتوبر 1983
ہم نے اور ہمارے ملک نے کبھی بھی کسی ملک پر حملہ نہیں کرنا چاہا اور اب بھی نہیں چاہتے ہیں۔ لیکن جب ہم پر حملہ کر دیا گيا تو اس کے بعد دفاع نفس ایک ضروری امر ہے جو سبھی پر شرعی لحاظ سے بھی واجب ہے اور عقلی لحاظ سے بھی۔ میں نے بھی اور تمام ذمہ دار افراد نے بھی علاقے کی ان حکومتوں سے بار بار کہا ہے کہ ہم آپ سے جنگ نہیں کرنا چاہتے۔ ہم ایسے نہیں ہیں کہ جب ہمیں طاقت حاصل ہو جائے تو کسی دوسرے ملک میں منہ زوری کے ساتھ مداخلت کرنا چاہیں۔ بحمد اللہ ہم خطے کے سب سے طاقتور ملکوں میں سے ایک ہیں اور اسلام کی برکت سے، ہمارے اس ملک اور ہماری اس قوم کے پاس ایسی طاقت ہے کہ بڑی طاقتیں بھی اس پر حملہ نہیں کر سکتیں۔ لیکن اسی کے ساتھ ہم چاہتے ہیں کہ ان تمام اسلامی ملکوں کے ساتھ اور خاص طور ان ملکوں کے ساتھ جو خطے میں ہیں، بھائي بن کر رہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ سب ایک دوسرے کا ہاتھ تھامیں۔
امام خمینی
25/7/1982
اگر پابندیاں نہ ہوتیں تو یہ پیشرفت بھی حاصل نہ ہوتی کیونکہ پابندیاں باعث بنیں کہ ہم نے اپنی داخلی توانائیوں اور صلاحیتوں کو متحرک کیا۔
امام خامنہ ای
30 مئی 2022
امام جعفر صادق علیہ السلام دور بنی امیہ کے اواخر میں اطلاع رسانی کے وسیع نیٹ ورک کی قیادت کر رہے تھے جس کا کام آل علی علیہم السلام کی امامت کی تبلیغ اور مسئلہ امامت کی درست تشریح کرنا تھا۔
امام خامنہ ای
11 جون 1979
جو لوگ یہ تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ اسلامی انقلاب، ایران کے لئے مسائل پیدا کرتا ہے، حقیقت ان کی سوچ کے بالکل برعکس ہے۔ #انقلاب اور اس کی امنگوں پر توجہ ملک کے درد کی دوا ہے۔
امام خامنہ ای
۲۵ مئی ۲۰۲۲
صیہونی حکومت کی سانسیں اکھڑ رہی ہیں لیکن اس کے باوجود اس کے جرائم کا سلسلہ جاری ہے اور اپنے ہتھیاروں سے مظلوموں پر حملہ آور ہے۔ عورتوں، بچوں، پیر و جواں سب کو قتل کر رہی ہے۔
امام خامنہ ای
29 اپریل 2022
فلسطین پر غاصبانہ قبضے کے پورے ستر سال کے عرصے میں صیہونیوں نے ایک بالشت زمین بھی مذاکرات کے نتیجے میں نہیں چھوڑی ہے۔ مذاکرات کی کیا حیثیت ہے؟ صیہونیوں کی پسپائی فلسطینیوں کی مزاحمت کے نتیجے میں ہوئی۔ پہلا واقعہ جنوبی لبنان سے پسپائی اور فرار کا تھا۔ ملت فلسطین کو یاد رکھنا چاہئے، فلسطینی جہاد میں شامل تنظیمیں یاد رکھیں! ہرگز اس جھانسے میں نہ آئیں کہ غزہ کی آزادی مذاکرات کے نتیجے میں ہوئی ہے۔ بالکل نہیں! مذاکرات سے غزہ کو آزادی نہیں ملی۔ مذاکرات سے کوئی اور علاقہ بھی آزاد نہیں ہوا اور تا ابد اس سے کوئی علاقہ آزاد ہونے والا نہیں ہے۔ غزہ کو جس چیز نے آزادی دلائی وہ ملت فلسطین کی مزاحمت تھی۔ وہ (صیہونی پسپائی پر) مجبور ہو گئے۔
امام خامنہ ای
19 اگست 2006
میں کہتا ہوں کہ خدا رحمت کرے مصطفی عقاد پر اور ہمیں ان کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ انھوں نے اپنی فلم 'دی میسیج' میں اس عظیم شخصیت کو، ایک معرکۃ الآرا فلم میں، واقعی معرکۃ الآرا فلم ہے، خاص طور پر حضرت حمزہ سے متعلق حصے میں، اور اس کردار کا اداکار بھی غیر معمولی طور پر مشہور اور اہم ہے اور اس کا ایک خاص جلوہ ہے، کسی حد تک اس عظیم شخصیت کی تصویر کشی کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ یہ کام ہونا چاہیے، البتہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے دیگر اصحاب کے سلسلے میں بھی یہ کام ہونا چاہیے۔
امام خامنہ ای
25 جنوری 2022
ہمارے اور آپ کے بعض ہمسایہ ملکوں کے سربراہ، صیہونی حکام کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے ہیں، ایک دوسرے کے ساتھ کافی پیتے ہیں لیکن ان ہی ملکوں کے عوام، یوم قدس کے موقع پر سڑکوں کو اپنی کثیر تعداد اور صیہونیت مخالف نعروں سے بھر دیتے ہیں، یہی آج علاقے کی سچائی ہے۔
شام کے صدر سے ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای
08/05/2022
فلسطینی عوام پر کئی عشروں سے جاری خبیث صیہونیوں کے مظالم ایک تلخ حقیقت اور عالم اسلام و دنیائے عرب پر گہری ضرب ہے۔ ان جرائم کے مد نظر اسلامی جمہوریہ ایران کو عرب دنیا سے یہ توقع ہے کہ سیاسی اقدامات کے میدان میں صریحی انداز میں عمل کرے۔
امام خامنہ ای
۱۲ مئی ۲۰۲۲
صیہونی حکومت کی سانسیں اکھڑ رہی ہیں لیکن اس کے باوجود اس کے جرائم کا سلسلہ جاری ہے اور اپنے ہتھیاروں سے مظلوموں پر حملہ آور ہے۔ عورتوں، بچوں، پیر و جواں سب کو قتل کر رہی ہے۔
امام خامنہ ای
29 اپریل 2022
وہ واقعی قربانی دیتے تھے ۔ شام میں ان کا عمل بعینہ وہی تھا جو ایران کے آٹھ سالہ مقدس دفاع میں رہا۔ شہید سلیمانی اور سپاہ پاسداران کی دیگر بڑی شخصیات جیسے شہید ہمدانی نے شام کے موضوع کو ایک مقدس واجب اور فریضے کی نظر سے دیکھا۔
امام خامنہ ای
۸ مئی ۲۰۲۲
ساری پابندیاں اسی لئے لگائی گئیں کہ ملک میں پروڈکشن بند ہو جائے۔ مگر ہمارا محنت کش طبقہ فرنٹ لائن پر ثابت قدمی سے ڈٹ گیا اور اس نے یہ منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیا۔
امام خامنہ ای
۹ مئی ۲۰۲۲
ہمارے اور آپ کے بعض ہمسایہ ممالک کے سربراہان صیہونی حکام کے ساتھ نشست و برخاست رکھتے ہیں اور ساتھ میں کافی پیتے ہیں لیکن انھیں ملکوں میں یوم #قدس پر سڑکیں انسانوں کے سیلاب سے چھلک اور ان کے صیہونی حکومت مخالف نعروں سے گونج اٹھتی ہیں۔ آج یہی علاقے کی سچائی ہے۔
امام خامنہ ای
۸ مئی ۲۰۲۲
بین الاقوامی جنگ میں شام کو فتح دلانے میں متعدد عوامل کارفرما رہے۔ ایک اہم وجہ جناب عالی (جناب بشار اسد) کا بلند حوصلہ تھا۔ ان شاء اللہ آپ اسی جذبے کے ساتھ، جنگ کی تباہی کے بعد تعمیر نو کا کام مکمل کریں کیونکہ ابھی آپ کو بہت بڑے کام انجام دینے ہیں۔
امام خامنہ ای
۸ مئی ۲۰۲۲
ہم چاہتے ہیں کہ اپنے عزیز محنت کشوں کا شکریہ ادا کریں اور نبی اکرمۖ کے اتباع میں آپ کے ہاتھوں کا بوسہ لیں اور ہماری خواہش ہے کہ معاشرے میں 'کام اور محنت' کی قدر و قیمت واضح ہو۔
امام خامنہ ای
۹ مئی ۲۰۲۲
لیبر کی مہارت میں اضافہ ہونا چاہئے، لیبر اپنا کام ماہرانہ انداز میں، جدت عملی کے ساتھ بہترین شکل میں انجام دے اور اسے معیاری بنائے۔ کوالٹی بہتر ہوگی تو یقینا خریداروں کی نگاہ میں اس کے کام کی اہمیت بھی بڑھے گی۔
امام خامنہ ای
۹ مئی ۲۰۲۲