#شام سے تعاون بڑھانے کے سلسلے میں #ایران کی حکومت کے جذبے اور پختہ ارادے کے پیش نظر یہ کوشش ہونی چاہئے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات ماضی سے زیادہ بلندیوں پر پہنچیں۔
امام خامنہ ای
۸ مئی ۲۰۲۲
#شام کی حکومت اور قوم کی استقامت اور بین الاقوامی جنگ میں ملنے والی فتح کے باعث شام کا وقار بڑھا ہے۔ شام آج جنگ سے پہلے والا شام نہیں رہ گيا ہے۔ اگرچہ اس وقت یہ تخریب کاریاں نہیں تھیں لیکن آج شام کا احترام اور اعتبار بہت بڑھ چکا ہے اور سب اس ملک کو ایک طاقت کی حیثیت سے دیکھتے ہیں۔
امام خامنہ ای
۸ مئی ۲۰۲۲
ماہ رمضان کو عبادتوں، روزہ داری، توسل، ذکر اور خضوع و خشوع کے عالم میں گزارنا اور پھر عید الفطر کی وادی میں قدم رکھنا ایک مومن انسان کے لئے حقیقی عید ہے۔ یہ عید دنیا کے مادی جشنوں جیسی نہیں ہے۔ یہ رحمت و مغفرت خداوندی کی عید ہے۔
آج عید فطر ہے؛ خداوند عالم سے عیدی لینے کا دن ہے۔ وہ دن ہے کہ جب عید فطر کی نماز کے قنوت میں دسیوں لاکھ خاضع و خاشع دلوں نے اللہ تعالی سے درخواست کی ہے کہ وہی نیکیاں جو اس نے اپنے سب سے برتر بندوں کو عطا کی ہیں، انھیں بھی عطا کرے اور جن برائيوں سے اس نے تاریخ کے سب سے بزرگ و برتر انسانوں کو دور رکھا ہے، ان سے انھیں بھی دور رکھے۔
امام خامنہ ای
26 نومبر 2003
روزہ دار مومن انسان، شب قدر سے نئے سال کا آغاز کرتا ہے۔ شب قدر میں کاتبان الہی کی جانب سے ایک سال کے لیے اس کی تقدیر لکھی جاتی ہے۔ انسان ایک نئے سال میں، ایک نئے مرحلے میں اور درحقیقت ایک نئي زندگي میں اور ایک نئي ولادت میں وارد ہوتا ہے۔ عید فطر کے دن کی یہ نماز ایک طرح سے رمضان کے مہینے میں نعمت الہی کا شکرانہ ہے۔ اس نئي ولادت کا شکرانہ ہے۔
امام خامنہ ای
20 ستمبر 2009
غاصب صیہونی حکومت سیاسی و عسکری میدانوں میں ایک دوسرے میں پیوست مشکلات کے جال میں پھنسی ہاتھ پاؤں مار رہی ہے۔ سابق جلاد و مجرم جو اس حکومت کو چلا رہا تھا 'سیف القدس آپریشن' کے بعد کوڑے دان کی نذر ہو گيا اور آج اس کے جانشین کسی دوسرے آپریشن کی تلوار کے خوف میں جی رہے ہیں۔
امام خامنہ ای
۲۹ اپریل ۲۰۲۲
رمضان کے مہینے میں دل نرم ہو جاتا ہے، روح درخشندہ ہو جاتی ہے اور جب یہ مبارک مہینہ ختم ہو جاتا ہے تو نئے سال کی شروعات کا دن، عید فطر کا دن آتا ہے۔ یعنی وہ دن جب انسان رمضان کے مہینے کی برکتوں سے استفادہ کر کے، صراط مستقیم پر چلنا شروع کر دے اور غلط راستوں سے گریز کرے۔
امام خامنہ ای
2 مارچ 1995
ہمارے عزیز نوجوان اس نورانیت کو، جو انھوں نے اس ماہ میں حاصل کی ہے، ان شاء اللہ محفوظ رکھیں گے؛ اس توشے کو پوری عمر کے لیے اور کم از کم اگلی عید فطر تک اس ایک سال کے لیے اور اگلے ماہ رمضان تک کے لیے محفوظ رکھیں گے۔ قرآن مجید سے انس کو، خداوند عالم کی طرف توجہ کو، ذکر خدا کو اور ان میدانوں میں موجودگي کو، جن میں اپنے بندوں کی موجودگي کو خداوند عالم پسند کرتا ہے، جاری رکھیں گے، محفوظ رکھیں گے اور خداوند عالم بھی برکت عطا کرے گا۔
امام خامنہ ای
ساری چیزیں #فلسطین کے حال و مستقبل میں نئے توازن کا عندیہ دیتی ہیں۔ آج فلسطین اور پورے میں نا قابل شکست قوت ارادی نے ناقابل تسخیر صیہونی فوج کی جگہ لے لی ہے۔ آج وہ جرائم پیشہ فوج جارحانہ اور اقدامی فوجی آرایش کو ترک کرکے دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔
امام خامنہ ای
۲۶ اپریل ۲۰۲۲
فوجی اور دفاعی طاقت میں اضافہ، کارآمد اسلحے کی ساخت میں خود انحصاری، مجاہدین کی خود اعتمادی، نوجوانوں کی روز افزوں خود آگاہی، پورے فلسطین اور اس سے باہر، استقامت کے دائرے میں وسعت، مسجد الاقصی کے دفاع میں نوجوانوں کی حالیہ تحریک، مسلمہ حقائق ہیں۔
امام خامنہ ای
7 مئی 2021
رمضان کے مبارک مہینے کے وداع کی دعا میں امام زین العابدین علیہ السلام فرماتے ہیں: "تَشکُرُ مَن شَکَرَکَ وَ أنتَ الہَمتَہُ شُکرَکَ" تو ہی تھا جس نے شکر گزاروں کے دل میں شکر کا الہام کیا۔ "وَ تُکافِئُ مَن حَمِدَکَ وَ انتَ عَلَّمتَہُ حَمدَکَ" تو ہی تھا جس نے تیری حمد کرنے والے کو توفیق دی کہ وہ تیری حمد کر سکے۔
امام خامنہ ای
دنیا بھر میں مسلم بھائیوں اور بہنوں کو سلام و تہنیت پیش کرتا ہوں۔ سلام ہو دنیائے اسلام کے نوجوانوں پر! سلام ہو #فلسطین کے شجاع و غیور جوانوں اور تمام #فلسطینی عوام پر!
امام خامنہ ای
۲۶ اپریل ۲۰۲۲
اس کی فوج جو خود کو ناقابل شکست بتاتی تھی، آج لبنان کے خلاف تینتس روزہ اور غزہ کے خلاف بائیس روزہ اور آٹھ روزہ جارحیت میں شکست کے بعد ایک ایسی فوج بن کر رہ گئی ہے جو کبھی کامیابی کا منہ نہیں دیکھ سکتی۔
امام خامنہ ای
7 مئی 2021
رمضان کے مبارک مہینے کے وداع کی دعا میں امام زین العابدین علیہ السلام پروردگار عالم سے عرض کرتے ہیں: "انتَ الَّذی فَتَحتَ لِعِبادِکَ باباً الی عَفوِکَ وَ سَمَّیتَہُ التَّوبۃ" تونے ہم پر اس در کو کھول دیا کہ تیری بخشش کی جانب آئيں اور تیری بخشش اور رحمت سے فائدہ اٹھائيں۔ یہ دروازہ، توبہ کا دروازہ ہے۔ بخشش الہی کی پاکیزہ فضا کی طرف کھلنے والی دل انگيز کھڑکی ہے۔ اگر خداوند متعال نے اپنے بندوں پر توبہ کی راہ نہ کھولی ہوتی تو ہم گنہگار بندوں کا حال بہت برا ہوتا۔
امام خامنہ ای
فلسطینی چاہے غزہ میں ہوں، قدس میں ہوں، غرب اردن میں ہوں، چاہے انیس سو اڑتالیس میں غصب کئے جانے والے علاقوں میں ہوں، چاہے کیمپوں میں ہوں، سب ایک سماجی یونٹ تشکیل دیتے ہیں۔ انہیں ایک دوسرے سے وابستہ اور متصل رہنے کی اسٹریٹیجی اپنانی چاہئے۔ ہر علاقے کو دیگر علاقوں کا دفاع کرنا چاہئے اور ان پر دباؤ کی صورت میں ان سبھی وسائل کو بروئے کار لانا چاہئے جو ان کے اختیار میں ہوں۔
امام خامنہ ای
اے پروردگار! ماہ رمضان کی راتیں گزر گئيں، رمضان کے مہینے کے دن بھی گزر گئے اور ہمیں نہیں پتہ کہ ان گزر چکے دنوں اور راتوں میں، اپنے ظرف وجود کو کس حد تک تیری رحمت اور تیری عنایت سے ہم پر کر سکے؟ "ان لَم تَکُن رَضِیتَ مِنّا فَالآنَ فَارضِ مِنّا" اے پروردگار! اگر اس لمحے تک ہم تیری رضایت اور خوشنودی حاصل نہیں کر سکے ہیں تو ہم تجھ سے درخواست کرتے ہیں کہ اسی لمحے میں ہم سے راضی ہو جا۔
امام خامنہ ای
طاقتور مظلوم، میں نے کئی سال قبل یہی بات ایران کے سلسلے میں کہی تھی۔ آج واقعی فلسطین طاقتور ہو چکا ہے۔ فلسطینی نوجوان مسئلہ فلسطین کو فراموش کر دئے جانے کا موقع نہیں دے رہے ہیں، دشمن کے جرائم کے مقابلے میں ثابت قدمی سے کھڑے ہیں۔
امام خامنہ ای
سینچری ڈیل کی ناکامی اور اس کے بعد غاصب حکومت کے ساتھ چند کمزور عرب حکومتوں کے روابط کی بحالی اسی وحشت سے فرار کی ناکام کوشش ہے۔
امام خامنہ ای
7 مئی 2021
دعا، اللہ کے سامنے بندگي کا مظہر اور انسان کے اندر بندگی کے جذبے کی تقویت کے لیے ہے۔ اللہ کے سامنے یہ عبدیت کی روح اور بندگي کا احساس، وہی چیز ہے جس کی تربیت کے لیے انبیائے الہی شروع سے آخر تک کوشش کرتے رہے کہ انسان میں عبدیت کی روح کو بیدار کر دیں۔ تمام انسانی فضیلتیں اور نیک اعمال جو انسان، انجام دے سکتا ہے، ان سب کا سرچشمہ، اللہ کے سامنے یہی بندگي کا احساس ہے۔
امام خامنہ ای
اندرونی طور پر بھی، اپنی داخلی سیاست میں بھی، اسی طرح اپنی خارجہ پالیسی، معیشت اور سیکورٹی کے شعبے اور تمام میدانوں میں امریکہ بیس سال قبل کی نسبت آج کمزور پڑ چکا ہے۔
امام خامنہ ای
26 اپریل 2022
اس سال #یوم_قدس گزشتہ برسوں سے مختلف ہے۔ گزشتہ ماہ رمضان اور اس سال ماہ رمضان میں فلسطینیوں نے بڑی قربانیاں دیں اور دے رہے ہیں۔ صیہونی حکومت بھی جرائم کی حدیں پار کر رہی ہے اور امریکہ و یورپ اس کی پشتپناہی کر رہے ہیں۔
امام خامنہ ای
26 اپریل 2022
اسلامی جمہوریہ میں ہمارے لیے مسئلۂ فلسطین ایک ٹیکٹکل مسئلہ یا سیاسی اسٹریٹیجی نہیں بلکہ عقیدے، دل اور ایمان کا مسئلہ ہے۔ یوم قدس اور ہر سال ماہ رمضان کے آخری جمعے کو، جسے امام خمینی نے یوم قدس کے نام سے موسوم و مقرر کیا ہے، ملک کے تمام شہروں میں لوگ سڑکوں پر آتے ہیں۔ گرمی ہو، ٹھنڈک ہو، وہ آتے ہیں اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔
امام خامنہ ای
دو قطبی اور ایک قطبی نظام کے مقابلے میں جدید بین الاقوامی نظام۔ #جنگ_یوکرین کا گہری نظر سے جائزہ لینا چاہئے۔ یہ جنگ صرف ایک ملک پر فوجی حملہ نہیں ہے۔ اس اقدام کی جڑیں گہری ہیں اور پیچیدہ و دشوار مستقبل کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
امام خامنہ ای
26 اپریل 2022
نئے ممکنہ عالمی نظام کی تشکیل کے وقت اسلامی مملکت ایران سمیت تمام ملکوں کو چاہئے کہ اس نئے عالمی نظام میں اس انداز سے اپنا فکری اور عملی رول ادا کریں کہ اپنے قومی مفادات اور سلامتی کی حفاظت کر سکیں۔ اس سلسلے میں سب سے زیادہ ذمہ داری طلبہ کی ہے۔
امام خامنہ ای
26 اپریل 2022
دلوں کو پاک کرنا صرف نماز، توسل، اللہ کی طرف توجہ اور ذکر خدا سے ہی ممکن ہے۔ اگر کوئي یہ سوچے کے ان کے بغیر دل اور روح کو پاک کیا جا سکتا ہے تو اسے سخت غلط فہمی ہے۔ آدھی رات کے گرئے سے، قرآن مجید کی تدبر اور غور و فکر کے ساتھ تلاوت سے، صحیفۂ سجادیہ کی دعائيں پڑھنے سے انسان کا دل پاکیزہ ہوتا ہے ورنہ ایسا نہیں ہے کہ ہم کہیں کہ جاؤ اپنا دل پاکیزہ کرو، جو کرنا ہے کرو۔
امام خامنہ ای
درحقیقت مومن روزہ دار انسان، شب قدر سے نئے سال کی شروعات کرتا ہے۔ شب قدر میں اللہ کے کاتبوں کی جانب سے اگلے سال کے لیے اس کی تقدیر لکھی جاتی ہے۔ انسان ایک نئے سال میں، ایک نئے مرحلے میں اور دراصل ایک نئي حیات اور نئي زندگی میں داخل ہوتا ہے۔ ایک نئے راستے پر چل پڑتا ہے اور تقوی کے توشے کے ساتھ اس راہ کو طے کرتا ہے۔
امام خامنہ ای
خداوند عالم سے توجہ طلب کیجیے۔ اللہ تعالی سے مغفرت طلب کیجیے۔ خداوند متعال سے توبہ، انابت اور توجہ طلب کیجیے۔ آج کی رات کی قدر و قیمت سمجھیے۔ بہت اہم شب ہے۔ بڑی عزیز شب ہے۔ امام زمانہ علیہ السلام سے توسل کیجیے۔ خانۂ خدا، مسجد میں جائیے اور اللہ تعالی سے اپنے مطالبات حاصل کیجیے۔ آپ سب سے میری بھی التماس دعا ہے۔
امام خامنہ ای
شب قدر کی مناسبت، ایک تو دعا، تضرع اور پروردگار عالم کی طرف توجہ کی مناسبت ہے، دوسرے اس بات کی مناسبت ہے کہ ہم اپنے دلوں کو امیر المومنین اور مولائے متقیان کے اعلی مقام سے کسی قدر آشنا کریں اور درس حاصل کریں۔
ماہ رمضان کے فضائل اور نیک بندوں کی ذمہ داریوں کے بارے میں اس مہینے میں جو کچھ کہا جائے اور کہا جا سکتا ہے، امیر المومنین علیہ السلام، اس کا مکمل نمونہ اور اس خصوصیت کے سب سے نمایاں مظہر ہیں۔
امام خامنہ ای،
۱۹ ستمبر ۲۰۰۸
شب قدر وہ رات ہے کہ خداوند عالم نے اسے سلام کا نام دیا ہے۔ سلام، انسانوں پر خدا کے درود و تحیت کے معنی میں بھی ہے اور لوگوں کے درمیان، دلوں کے لیے، جانوں کے لیے، جسموں کے لیے، اجتماعات کے لیے سلامتی، امن اور اطمینان کے معنی میں بھی ہے۔ معنوی لحاظ سے یہ ایسی رات ہے! شبہائے قدر کی اہمیت کو سمجھیے اور ملکی مسائل، اپنے مسائل، مسلمانوں کے مسائل اور اسلامی ملکوں کے مسائل کے لیے دعا کیجیے۔
امام خامنہ ای
ان راتوں میں، کل رات کی طرح، کل آنے والی رات کی طرح اور تیئسویں شب کی طرح، کہ عالم اسلام میں ہر مقام پر، جہاں بھی اس چیز کا اعتقاد پایا جاتا ہے، گریہ و زاری کی آوازیں بلند ہیں: اِلَیکَ عَجَّتِ الاَصواتُ بِصُنوفِ اللُّغات۔ آوازیں بلند ہیں۔ گریے کی، استغاثے کی، لوگ اپنے لیے دعا کرتے ہیں، دوسروں کے لیے دعا کرتے ہیں، آپ کی ایک دعا یہ ہونی چاہیے کہ خدا ان مومنین کی دعا قبول کر لے جو ان راتوں میں دعا کرتے ہیں، اسے خدا سے طلب کیجیے۔
امام خامنہ ای
2016-06-25
شب قدر کا سب سے اچھا عمل، دعا ہے، شب بیداری بھی دعا، ذکر خدا اور توسل کے لیے ہے۔ دعا کا مطلب ہے، اللہ تعالی سے بات کرنا۔ درحقیقت خدا کو اپنے قریب محسوس کرنا اور اپنے دل کی بات اس سے کہنا۔ دعا یا تو درخواست ہے، یا حمد و تمجید ہے یا پھر محبت و عقیدت کا اظہار ہے۔ یہ سب دعا ہے۔
امام خامنہ ای
2005-10-21
خدا سے قریب ہونے کے لیے اصل چیز، ترک معصیت ہے۔ مستحبات و نوافل کی ادائيگي، توسل، دعا اور دوسری چیزیں ذیلی ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ انسان، گناہ اور غیر شرعی کام کرنے سے خود کو روکے۔ اس کے لیے تقوے کی ضرورت ہے۔ گناہ، ہمیں دعا اور اللہ پر توجہ کی خاص حالت میں نہیں جانے دیتا۔ گناہ ہمیں اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ ہم اپنے آپ پر نظر ثانی کرنے یا تعمیر نفس کے بارے میں سوچیں۔ ہمیں گناہوں سے دور ہونے کی کوشش کرنی چاہیے۔
امام خامنہ ای
1990-04-07
رمضان کے مہینے میں اپنے دلوں کو ذکر الہی سے زیادہ سے زیادہ منور کیجیے تاکہ لیلۃ القدر کی مقدس بارگاہ میں پہنچنے کے لیے تیار ہو سکیں۔ کیونکہ "لیلۃ القدر خیر من الف شھر. تنزل الملائکۃ و الروح فیھا باذن ربھم من کل امر." یہ وہ رات ہے جس میں فرشتے، زمین کو آسمان سے متصل کر دیتے ہیں، دلوں پر نور کی بارش کر دیتے ہیں اور زندگي کی فضا کو اللہ کے فضل و کرم سے منور کر دیتے ہیں۔
امام خامنہ ای
آج 1948 کے مقبوضہ علاقوں، اسی مقبوضہ فلسطین کے مرکز میں، فلسطینی نوجوان بیدار ہو چکے ہیں، جدوجہد کر رہے ہیں۔ یقینا یہ جدوجہد جاری رہے گی اور وعدہ خداوندی کے مطابق فتح ملت فلسطین کا مقدر بنے گی۔
امام خامنہ ای
۱۲ اپریل ۲۰۲۲
امام حسن مجتبی کی ولادت ان شاء اللہ آپ سب کو مبارک ہو۔ پیغمبر خاتم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی زبان پر امام حسن علیہ الصلاۃ و السلام، حُسن مجسّم کا نام جاری ہوا اور انھوں نے اس مولود کا یہ نام رکھا، یہ بہت بڑی بات ہے۔ بڑی اہم بات ہے کہ پیغمبر، اس عظیم شخصیت، اس مبارک بچے کا نام 'حسن' رکھیں۔
امام خامنہ ای
امریکہ اور اس کے پیروکاروں کی پالیسیوں اور خواہش کے برخلاف، جو اس کوشش میں تھے کہ مسئلہ فلسطین فراموش کر دیا جائے اور دنیا کے عوام بھول ہی جائیں کہ فلسطین نام کی کوئی سرزمین اور ملت فلسطین نام کی کوئی قوم تھی، مسئلہ فلسطین روز بروز زیادہ نمایاں ہوتا جا رہا ہے۔ امام خامنہ ای ۱۲ اپریل ۲۰۲۲
عید فطر کے دن امام حسن مجتبی علیہ السلام کسی راستے سے گزر رہے تھے۔ انھوں نے دیکھا کہ کچھ لوگ کھڑے ہیں، اس دن کی اہمیت پر توجہ دیے بغیر اپنی غفلت میں ڈوبے ہنس رہے ہیں۔ امام حسن ان لوگوں کے پاس گئے اور فرمایا: خداوند عالم نے ماہ رمضان کو اپنے بندوں کے لیے مقابلے کا میدان قرار دیا ہے۔ جو لوگ رمضان کے مہینے میں، اللہ کی مرضی حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں، وہ اس دن خداوند عالم سے اپنا انعام حاصل کریں گے۔
امام خامنہ ای
#سعودی صاحبان سے ایک بات واقعی خیر خواہانہ نصیحت کے طور پر کہنا ہے۔ جس جنگ کے بارے میں آپ کو یقین ہے کہ اس میں فتح نہیں ملنے والی اسے جاری رکھنے کی کیا وجہ ہے؟ کوئی راستہ تلاش کیجئے اور اس جنگ سے خود کو نجات دلائيے۔
امام خامنہ ای
۱۲ اپریل ۲۰۲۲
امام حسن علیہ السلام کو امیرالمومنین علیہ السلام نے جو وصیت فرمائی اس میں یہ مفہوم موجود ہے: خداوند متعال اپنے اور تمھارے درمیان کوئي ذریعہ، کوئي فاصلہ اور کوئي پردہ نہ رکھے۔ جب بھی آپ خداوند عالم سے بات کرنا اور اس سے اپنی ضرورت بیان کرنا شروع کریں تو خداوند متعال آپ کی آواز اور آپ کی درخواست کو سنتا ہے۔ خدا سے ہمیشہ ہمکلام ہوا جا سکتا ہے، بات کی جا سکتی ہے۔
امام خامنہ ای،
۱۳ اکتوبر ۲۰۰۶
حکومتی عہدیداران اپنے منصوبوں کے سلسلے میں ہرگز ایٹمی مذاکرات کے نتیجے کا انتظار نہ کریں، اپنا کام جاری رکھیں۔ ایسا نہ ہو کہ اگر مذاکرات کا نتیجہ مثبت، نیم مثبت یا منفی رہا تو آپ کے پروگرام میں کوئی رکاوٹ پیدا ہو جائے۔ آپ اپنا کام کرتے رہئے۔
امام خامنہ ای ۱۲
اپریل ۲۰۲۲
سفارتی شعبے میں ایٹمی مسئلے پر توجہ ہے۔ مذاکراتی ٹیم صدر مملکت اور اعلی قومی سلامتی کونسل کو تفصیلات بتاتی ہے، فیصلہ ہوتا ہے اور اقدام عمل میں آتا ہے۔ ٹیم نے فریق مقابل کے بے جا مطالبات کی مزاحمت کی ہے اور ان شاء اللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
امام خامنہ ای
۱۲ اپریل ۲۰۲۲
روزے کی حالت میں یا روزہ رکھنے کی وجہ سے پدا ہونے والی نورانیت کی حالت میں، رات کو اور آدھی رات کو قرآن مجید کی تلاوت، قرآن مجید سے انس اور خداوند عالم سے ہمکلام ہونے کا ایک الگ ہی لطف ہے، ایک الگ ہی مفہوم ہے۔وہ چیز جو انسان، قرآن مجید کی اس طرح کی تلاوت میں حاصل کرتا ہے وہ عام تلاوت میں حاصل نہیں کر سکتا۔
امام خامنہ ای،
۱۴/۰۹/۲۰۲۲
#ایٹمی_ڈیل کے مسئلے میں امریکیوں نے وعدہ شکنی کی اور اب اسی وعدہ شکنی میں الجھ کر رہ گئے ہیں، اتفاق سے وہ بند گلی میں پہنچ گئے ہیں۔ جبکہ اسلامی جمہوریہ ایسی صورت حال سے دوچار نہیں ہوئی۔
امام خامنہ ای
۱۲ اپریل ۲۰۲۲