ان راتوں میں سحر کے وقت کی جو دعائیں ہیں، راتوں کی دعائيں ہیں، شبہائے قدر کی مخصوص دعائیں ہیں یا ان راتوں سے مخصوص نہیں بھی ہیں بلکہ ساری راتوں کی دعائيں ہیں، یہ سب بڑی قیمتی ہیں۔
ان دعاؤں میں معرفت کا جو خزانہ ہے، اس کے علاوہ ان دعاؤں کو پڑھتے ہوئے انسان میں خضوع و خشوع کا جو احساس پیدا ہوتا ہے، وہ بہت گرانقدر ہے۔
امام خامنہ ای،
۲۵ جون ۲۰۱۶
حضرت خدیجہ در حقیقت بارہ اماموں کی ماں ہیں۔آپ امیر المومنین علیہ السلام کی بھی ماں ہیں۔آپ نے کئی سال اپنی آغوش میں امیر المومنین کو پالا۔
امام خامنہ ای
9 مئی 2016
میرے عزیزو! قرآن مجید سے زیادہ سے زیادہ انس و آشنائي پیدا کیجیے۔ اگر ہمیں ذکر الہی اور تقوی حاصل ہو جائے تو پھر قرآنی ہدایت بھی ہمارے لیے زیادہ آسان ہو جائے گي۔
کیونکہ ''ھدی للمتقین" جب تقوی ہوگا تو ہدایت یقینی ہے۔ہدایت، متقین کے لیے ہے۔ تقوی جتنا بڑھتا جائے گا، ہدایت اتنی ہی واضح اور اعلی ہوگی، ہمیں اس پر کام کرنا چاہیے۔
امام خامنہ ای،
۱۵ اپریل ۲۰۱۹
دعائے ابو حمزہ ثمالی میں، امام زین العابدین علیہ السلام، خداوند عالم سے عرض کرتے ہیں: "فَرِّق بَينِى وَ بَينَ ذَنبِىَ المانِعَ عَن لُزومِ طاعَتِك" یعنی اے میرے پروردگار! میرے اور اس گناہ کے درمیان دوری پیدا کر دے جو مجھے تیری اطاعت پر قائم نہیں رہنے دیتا۔
اس سے پتہ چلتا ہے کہ گناہ، گناہ کے معنی یہی ہیں کہ جنھیں انسان اپنی شہوت اور نفسانی خواہشات سے مغلوب ہو کر انجام دیتا ہے اور ان کا ارتکاب کرتا ہے، انسان کو پرواز نہیں کرنے دیتے، اونچی اڑان بھرنے سے روک دیتے ہیں۔
امام خامنہ ای،
۱۲ اپریل ۲۰۱۱
نفس کا محاسبہ، بہت اچھی چیز ہے۔ انسان کو اپنا محاسبہ کرنا چاہیے، پھر ایک ایک کرکے گناہوں کو کم کرنا چاہیے۔
ہمیں بعض گناہوں کی عادت پڑ گئي ہے، کبھی کبھی انسان کو پانچ، چھے، دس گناہوں کی عادت ہو جاتی ہے تو ہمیں ایک ایک کرکے انھیں چھوڑنے کے لیے کمر کس لینی چاہیے، ان کمزور پہلوؤں کو بتدریج کم کرنا چاہیے۔
امام خامنہ ای،
۱۲ اپریل ۲۰۱۱
مکارم الاخلاق کی بڑی عظیم دعا، جو صحیفۂ سجادیہ کی بیسویں دعا ہے، کثرت سے پڑھیے اور دیکھیے کہ امام زین العابدین علیہ السلام نے اس دعا میں اللہ سے جن چیزوں کی درخواست کی ہے، وہ کیا ہیں۔ ہمیں ائمہ کے الفاظ سے، صحیفۂ سجادیہ کی دعاؤں سے، ان شفا بخش دواؤں سے، جو ہمیں اخلاقی بیماریوں سے شفا دے سکتی ہیں اور ہمارے وجود میں پائے جانے والے زخموں کا مداوا کر سکتی ہیں، اپنے آپ کو آشنا کرنا چاہیے۔
امام خامنہ ای،
۰۵ اکتوبر ۲۰۰۰
اس کا راستہ یہ ہے کہ ہمارے بچے قرآن کی وادی میں اتریں۔ بچے میدان میں اتر پڑے تو مشن ممکن ہو جائے گا۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ یہ کام مسجدوں میں انجام پائے۔ ہر مسجد قرآنی مرکز میں تبدیل ہو جائے۔ امام خامنہ ای، ۳ اپریل ۲۰۲۲
ماہ رمضان کا سب سے اہم پھل تقوی ہے؛ "وہ ہاتھ جو لگام سنبھالے" تقوی کا مطلب یہی ہے۔ کبھی دوسروں کی لگام ہم صحیح طریقے سے ہاتھ میں لے سکتے ہیں۔ اگر ہم اپنی لگام ہاتھ میں لے سکیں، اپنے آپ کو حیوانیت اور وحشی پن اور اللہ کی مقرر کردہ ریڈ لائنوں کو عبور کرنے سے روک سکیں تو یہ بڑا ہنر ہے۔ تقوی یعنی صراط مستقیم پر چلتے ہوئے اپنی نگرانی۔
امام خامنہ ای
شروع سے آخر تک۔ مسلسل اور پے در پے۔ قرآن پیغمبر کا معجزہ ہے۔ پیغمبر کا دین #ابدی ہے تو آپ کا معجزہ بھی ابدی ہونا چاہئے۔ یعنی تاریخ کے ہر دور میں انسان زندگی کے لئے ضروری تعلیمات قرآن سے حاصل کر سکتا ہے۔
امام خامنہ ای،
۳ اپریل ۲۰۲۲
استغفار اگر صحیح طریقے سے انجام پائے تو انسان کے لیے اللہ کی برکتوں کا دروازہ کھول دیتا ہے۔ ایک انسان اور ایک انسانی معاشرے کو الطاف الہی سے جس چیز کی بھی ضرورت ہے، اس کا راستہ ان گناہوں کی وجہ سے بند ہو جاتا ہے جو ہم انجام دیتے ہیں۔ گناہ، ہمارے اور خداوند عالم کے لطف و کرم کے درمیان پردہ بن جاتا ہے۔ استغفار اس پردے کو ہٹا دیتا ہے اور ہماری جانب خداوند عالم کی رحمت و فضل کا راستہ کھول دیتا ہے۔
امام خامنہ ای،
رمضان توبہ و انابہ کا مہیہ ہے۔ توبہ کا مطلب ہے اس غلط راستے سے واپسی جس پر ہم اپنے گناہوں کے باعث اور اپنی غفلتوں کے باعث چل پڑے ہیں۔
انابہ کا مطلب یہ ہے کہ ہم حال اور آئندہ کے لیے خداوند متعال کی طرف متوجہ رہیں۔
کہا گيا ہے کہ توبہ اور انابہ میں یہ فرق ہے کہ توبہ، ماضی سے متعلق ہے جبکہ انابہ کا تعلق حال اور مستقبل سے ہے۔ امام خامنہ ای،
۲۱ جولائی ۲۰۱۳
رمضان کا ماحول شادابی، معنویت، صدق اور اخلاص کا ماحول ہے۔ ہمیں اس ماحول سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔
اسی طرح خداوند عالم سے ہمارا جو قلبی رابطہ ہے، روحانی رشتہ ہے، ذاتی رابطہ ہے، اسے بھی رمضان کے ان دنوں میں زیادہ مضبوط بنانا چاہیے کہ ہر انسان کے لیے سب سے بڑا اور سب سے برتر فائدہ اور نفع، اس رابطے کی تقویت ہے۔
امام خامنہ ای،
۰۲ جولائی ۲۰۱۴
یہ گفتگو صرف ماضی اور قرآنی قصوں کے بارے میں نہیں ہے بلکہ ہمارے موجودہ حالات سے متعلق ہے جو اس خاص زبان میں انجام پاتی ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنا راستہ تلاش کر لیں۔
امام خامنہ ای،
۰۳ اپریل ۲۰۲۲
اگر آپ سب بہترین انداز میں اس مہمانی میں شریک ہوئے تو اللہ آپ کو کیا دے گا؟
اللہ کی مہمان نوازی ہے تقرب پروردگار کا موقع فراہم کرنا اور اس سے بڑی کوئی چیز نہیں۔
امام خامنہ ای،
۰۳ اپریل ۲۰۲۲
رمضان کے مہینے کو 'مبارک' قرار دیا گيا ہے۔ اس ماہ کے مبارک ہونے کی وجہ یہ ہے کہ یہ جہنم سے نجات اور جنت میں داخلے کا راستہ ہے۔ ہم ماہ رمضان کے پہلے دن کی دعا میں پڑھتے ہیں: وَ ھذا شَھرُ العِتقِ مِنَ النّارِ وَ الفَوزِ بِالجَنَّۃ. آگ اور دوزخ اور اسی طرح بہشت اور نعیم الہی، اسی دنیا میں موجود ہے۔ جو چیز محشر میں سامنے آئے گي وہ، اس چیز کی باطنی شکل ہوگي جو یہاں پر ہے۔
امام خامنہ ای،
۰۷ جولائی ۲۰۱۴
یعنی واقعی معیشت اگر مساوات کے ہمراہ ہو جائے تو ملک حقیقی معنی میں پیشرفت حاصل کرے گا۔ دوسرے یہ کہ گزشتہ دس سال میں ہمیں اقتصادی چیلنجز کے انبار کا سامنا رہا جنہیں کسی طرح حل ہونا چاہئے۔
امام خامنہ ای
21 مارچ 2022
#یوکرین کے مسئلے میں مغربی حکومتوں کی نسل پرستی سب نے دیکھی۔ ٹرین روکتے ہیں کہ جنگ کے بحران سے جان بچا کر بھاگنے والے پناہ گزینوں میں سے سیاہ فاموں کو سفید فاموں سے الگ کریں اور ٹرین سے نیچے اتار دیں۔ #یوکرین
امام خامنہ ای
21 مارچ 2022
آپ افغانستان کے واقعات اور امریکیوں کے باہر نکلنے کے طریقے پر نظر ڈالئے۔ پہلے تو بیس سال تک افغانستان میں رہے، اس مظلوم مسلم ملک میں کیا کچھ کیا؟! پھر کس طرح باہر نکلے؟ عوام کے لئے مشکلات کھڑی کر دیں اور اب ملت افغانستان کا پیسہ اسے لوٹانے پر آمادہ نہیں ہیں۔
امام خامنہ ای
21 مارچ 2022
میں عید نوروز، نئے سال، نئي قدرت، نئے دن اور نئے دور کے آغاز کی، جو اس سال امام زمانہ علیہ السلام کے ایام ولادت سے متصل ہے، مبارکباد پیش کرتا ہوں عظیم ملت ایران اور ہمدلی و مماثلت رکھنے والی تمام قوموں کو۔
امام خامنہ ای
20 مارچ 2020
ہمیں اپنی اصلاح کرنا چاہئے، ہمیں ان چیزوں پر عمل پیرا ہونا چاہئے جو امام کو مسرور کریں۔ جب ہم اس انداز سے عمل کریں گے اور اپنی ذات میں اصلاح کریں گے تو یقینا انفرادی سرگرمیوں پر اکتفا نہیں کریں گے، بلکہ سماج کی سطح پر، ملک کی سطح پر، عالمی سطح پر بھی ہمیں کچھ فرائض پورے کرنے ہوں گے۔
امام خامنہ ای
10 مئی 2017
ہمیں انتظار پر مامور کیا گيا ہے، انتظار کا کیا مطلب ہے؟ انتظار کا مطلب ہے چوکنا رہنا۔ عسکری زبان میں ایک اصطلاح رائج ہے؛ ہائی الرٹ رہنا۔ اگر آپ کے امام جو ساری دنیا میں عدل و انصاف قائم کرنے کے لئے تشریف لائیں گے، آج ظہور فرمائیں تو ہمیں اور آپ کو اس کے لئے الرٹ رہنا چاہئے۔ انتظار کا یہی مفہوم ہے۔
بہت سے انسان کبھی کبھی جب مظالم کے گھٹاٹوپ بادلوں کو دیکھتے ہیں تو مایوس ہونے لگتے ہیں۔ امام زمانہ علیہ السلام کی یاد اس بات کی علامت ہے کہ خورشید یقینا طلوع ہوگا اور اجالا پھیل جائے گا۔
امام خامنہ ای
10 مئی 2017
امام زمانہ علیہ السلام کی جانب اپنا ذہن مرکوز کرتے ہیں، توسل کرتے ہیں، حضرت کی بارگاہ میں اظہار خاکساری کرتے ہیں تو اس لئے کہ ہمارا یہ اظہار خاکساری پروردگار عالم کی بارگاہ میں پہنچے اور ہمارا یہ عمل خداوند عالم کی بارگاہ میں اظہار بندگی شمار ہو۔
امام خامنہ ای
10 مئی 2017
ماہ شعبان کی ایک عظیم خصوصیت اس مہینے کا محور عالم امکان حضرت بقیۃ اللہ العظمی امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے یوم ولادت با سعادت سے مزین ہونا ہے۔
شہید باکری جنگ کے آغاز میں ایک نوجوان طالب علم تھے کچھ مدت انہوں نے فوجی چھاونی میں بھی گزاری تھی، اس کے بعد یہی جوان ایک بے حد ماہر فوجی کمانڈر بن جاتا ہے جو پوری ڈیویژن کی بلکہ کبھی کبھی پوری ایک چھاونی کی کمان سنبھالتا ہے۔ یہ معجزہ نہيں ہے؟ یہ سب انقلاب کے معجزات ہيں۔
امام خامنہ ای
16 دسمبر 2013
دنیا میں ان دنوں رونما ہونے والے سیاسی و فوجی واقعات در حقیقت اسی #تاریخی_موڑ کی تشکیل کر رہے ہیں جس کی امید تھی۔ دانشوروں کا کوتاہ مدتی فریضہ صف آرائیوں کی شناخت اور صحیح موقف کا انتخاب اور میانہ مدتی فریضہ محاذ حق کی مدد کرنے والے تغیرات میں رول ادا کرنا ہے۔
#پابندیوں کی مار سے بچنے کے لئے #امریکہ یا کسی بھی طاقت سے دب جانا بہت بڑی بھول اور اپنی سیاسی طاقت پر ضرب ہے۔ اس سے زیادہ بچکانہ اور سادہ لوحانہ تجویز کوئی نہیں ہو سکتی کہ دشمن کو اشتعال دلانے سے اجتناب کے لئے ہمیں اپنی دفاعی قوت محدود کر دینی چاہئے۔
قومی_توانائی ہر ملک کے لئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے اور اگر کوئی قوم خود مختاری و سربلندی چاہتی ہے اور اغیار کے بے جا مطالبات کا مقابلہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تو اسے چاہئے کہ خود کو طاقتور بنائے ورنہ کمزور، خوار اور خائف ہونے کی صورت میں اغیار کی حرص و طمع کی زد پر رہے گی۔
جو شخص پر تعیش زندگی بسر کرتا ہے اور اس کا طرز زںدگی رئیسانہ ہے وہ غریبوں کی حمایت کے نعرے کو قبول نہیں کر سکتا۔ انقلاب کا نعرہ مستضعفین اور غریب طبقات کی حمایت کا نعرہ ہے۔ جو افراد پر تعیش زندگی کی فکر میں ہیں وہ اس نعرے کے وفادار نہیں ہو سکتے۔
امام خامنہ ای
17 فروری 2022
ہم چاہتے ہیں کہ وہاں جنگ ختم ہو جائے تاہم کسی بھی بحران کا حل تبھی ممکن ہے جب اس کی جڑوں کو پہچان لیا جائے۔ یوکرین کے بحران کی جڑ امریکہ کی بحران ساز پالیسیاں ہیں اور یوکرین ان پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ گیا۔
اگرچہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی فطری اور الہی ہیبت تھی اور ان کی موجودگي میں لوگوں پر ان کا رعب طاری رہتا تھا لیکن وہ لوگوں کے ساتھ مہر و عطوفت اور خوش اخلاقی سے پیش آتے تھے۔ جب وہ لوگوں کے درمیان بیٹھے ہوتے تھے تو پہچانے نہیں جاتے تھے کہ وہ ان لوگوں کے پیغمبر، کمانڈر اور سردار ہیں۔
امام خامنہ ای
27 ستمبر 1991
ہمارے عظیم الشان پیغمبر کی ولادت سے لے کر ان کی بعثت کے زمانے تک، ان کے امتحان کے میدان تھے پاکیزگي، امانت، جوانمردی اور صداقت۔ اس زمانے میں دوست اور دشمن سبھی اس بات کا اعتراف کرتے تھے اور گواہی دیتے تھے کہ یہ عظیم اور نجیب انسان، پاکیزگي، دیانت داری، صداقت اور جوانمردی کا مظہر ہے۔
20 مارچ 2008
یہ جو آپ دیکھتے ہیں کہ سامراجی طاقتیں اس انداز سے انقلاب اور ایران کی انقلابی قوم کے خلاف محاذ آرا ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ انقلاب زندہ ہے۔ اگر انقلاب نہ ہوتا تو انھیں ملت ایران کے خلاف اس قدر خباثتیں اور شیطانی حرکتیں کرنے کی ضرورت نہ ہوتی۔ انقلاب کے زندہ ہونے کا کیا مطلب ہے؟ اس کا مطلب ہے ملک کی نئی نسلوں کا انقلاب کے اہداف و مقاصد سے قلبی لگاؤ۔
امام خامنہ ای
17 فروری 2022
رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی عظیم شخصیت، تمام انبیاء و اولیائے الہی میں سب پر مقدم ہے اور ہم مسلمانوں کو آنحضرت کی پیروی کا حکم دیا گيا ہے؛ کہا گيا ہے: "و لکم فی رسول اللہ اسوۃ حسنۃ" (اور تم لوگوں کے لیے اللہ کے رسول کی ذات بہترین نمونہ تھی۔ سورۂ احزاب آيت 21) ہمیں پیغمبر کی اقتدا اور ان کی پیروی کرنی چاہیے۔ محض چند رکعت نمازوں کی ادائیگی میں نہیں بلکہ اپنے کردار میں، اپنی گفتار میں، اپنے رہن سہن میں، اپنے لین دین میں بھی ہمیں انہی کی پیروی کرنی چاہیے۔ اس لیے ہمیں ان کی شناخت حاصل کرنی چاہیے۔
12 مئي 2000
پیغمبر اکرم اپنے اس مقام و منزلت اور عظمت کے باوجود، اپنی عبادت کی جانب سے غافل نہیں رہتے تھے؛ آدھی رات کو گریہ کرتے تھے، دعا و استغفار کرتے تھے۔ ام سلمہ نے عرض کی: "یا رسول اللہ! آپ کو خداوند عالم اتنا عزیز رکھتا ہے، آپ کیوں گریہ کرتے ہیں؟" آنحضرت نے فرمایا: "اگر میں خدا کی طرف سے غافل ہو جاؤں تو پھر کون سی چیز مجھے بچائے گي؟" یہ ہمارے لیے درس ہے۔
27 ستمبر 1991
مشکلات کے حل کی کنجی دعا، ذکر خدا اور دلوں کی اصلاح ہے۔ ماہ رجب ان لوگوں کی عید ہے جو اپنے قلوب کی اصلاح کا ارادہ رکھتے ہیں۔
امام خامنہ ای
9 اپریل 2018
اس مقصد کے لئے کہ انسان جب ماہ رمضان میں وارد ہو تو کھلی آنکھوں کے ساتھ وارد ہو، غافل نہ رہے، بلکہ ہمارے اور آپ کے اندر اس کی آمادگی پیدا ہو جائے، رجب اور شعبان کے ان مہینوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ رجب زیادہ سے زیادہ نمازوں کا مہینہ ہے، شعبان زیادہ سے زیادہ دعاؤں اور روزے کا مہینہ ہے۔
امام خامنہ ای
4 اکتوبر 2004