دعا کی صرف یہ تاثیر نہیں کہ انسان اپنا دل اللہ کے قریب کر لیتا ہے، یہ تو حاصل ہوتا ہی ہے اس کے ساتھ ہی اسے علم حاصل ہوتا ہے۔ دعا میں تعلیم بھی ہے اور تزکیہ بھی۔
رجب کے مہینے کا ہر دن ایک نعمت خداوندی ہے۔ اگر انسان عقلمند، ہوشیار اور آگاہ ہو تو اس کے ہر لمحے سے کوئی ایسی شئے حاصل کر سکتا ہے جس کے سامنے دنیا کی تمام نعمتیں ہیچ ہیں۔ یعنی رضا و لطف و عنایت و توجہ پروردگار حاصل کر سکتا ہے۔
امام خامنہ ای
8 فروری 1991
تین مہینے یعنی رجب، شعبان اور رمضان پورے سال میں خود سازی کے مواقع اور زندگی و تقدیر کے عظیم سفر کے لئے ضروری زاد راہ اور توانائی حاصل کرنے کے مہینے ہیں۔
امام خامنہ ای
13 جنوری 1993
امام محمد تقی الجواد علیہ السلام سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ منافق اور ریاکار طاقتوں کا سامنا ہو تو ہمت سے کام لیں اور ان طاقتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے عوام کے اندر بیداری پیدا کریں۔ امام جواد سلام اللہ علیہ نے مامون کے چہرے سے ریاکاری اور فریب دہی کی نقاب ہٹانے کے لئے کام کیا اور کامیاب ہوئے۔
امام خامنہ ای
10 اکتوبر 1980
ملت ایران کا نعرہ تکبیر اپنا خاص انداز رکھتا ہے۔ کیونکہ یہ پیغمبر کا نعرہ تکبیر ہے، یہ بت شکن نعرہ تکبیر ہے، یہ طاقت و ثروت کے بتوں کو ہیچ اور بے وقعت قرار دینے والا نعرہ ہے، یہ عالمی استکبار کے مد مقابل ایک ملت کی شجاعت و بہادری کا نعرہ ہے۔
امام خامنہ ای
28 اگست 1985
➖ایسے انسان تھے جو اپنی راہ کی حقانیت پر سو فیصدی یقین و اعتقاد رکھتا ہو۔ جیسا کہ قرآن میں پیغمبر کے بارے میں آیا ہے: «امن الرسول بما انزل الیه من ربّه»(بقرہ 285)۔ سچے اور صاف گو انسان تھے۔ سیاست بازی سے دور تھے۔ بڑے با ہوش اور دور اندیش انسان تھے۔
امام خامنہ ای،
۲ فروری ۱۹۹۹
امام خمینی ایک عوامی شخصیت تھے اور عوام پر انھیں بڑا اعتماد تھا۔ 1962 کی بات ہے جب امام خمینی اس قدر مشہور بھی نہیں ہوئے تھے، انہوں نے قم میں اپنی ایک تقریر میں حکومت وقت کو خبردار کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ اگر تم نے اپنا رویہ نہ بدلا تو قم کے بیابان کو عوام الناس سے پر کر دوں گا۔ چند مہینے ہی گزرے تھے کہ امام خمینی نے مدرسہ فیضیہ میں تاریخی خطاب کیا۔ عوام بندوقوں اور ٹینکوں کے مد مقابل کھڑے ہو گئے۔
امام خامنہ ای،
2 فروری 1999
امام محمد باقر علیہ السلام کو 'باقر العلم' کہا جاتا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اسلامی حقائق و مفاہیم جن پر دروغ، فریب، ریاکاری اور تحریف کی پرتیں چھا گئی تھیں، امام نے ان پرتوں کو شگافتہ کیا اور اس اصلی حقیقت اور مغز کو تشنگان حق و حقیقت کے سامنے پیش کر دیا۔ یہ ہمارے ائمہ علیہم السلام کے عظیم جہاد کا ایک اور پہلو ہے۔
امام خامنہ ای
کتاب ہمرزمان حسین صفحہ 142
امام خمینی نے عوام کے لئے اسلامی تعلیمات کی تشریح کی۔ حکومت کا مفہوم بیان کیا اور انسان کا مفہوم سمجھایا اور عوام کو یہ بتایا کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا اور کیا ہونا چاہئے۔ جن حقائق کو زبان پر لانے کی لوگ جرئت نہیں کرتے تھے، امام خمینی نے ان حقائق کو سرگوشیوں میں نہیں بلکہ کھلے عام بیان کیا۔
امام خامنہ ای
2 فروری 1999
ہمارا انقلاب ایسی حکومت کے خلاف عظیم عوامی انقلاب تھا جو ایک قابل مذمت حکومت کی تمام خصوصیات کی حامل تھی۔ بد عنوان بھی تھی، بیرونی طاقتوں کی پٹھو بھی تھی، بغاوت کے ذریعے مسلط ہوئی تھی اور نا اہل بھی تھی۔
امام خامنہ ای،
2 فروری 1999
آیت اللہ العظمی خامنہ ای: "کسی نے کہا تھا کہ شہید سلیمانی دشمنوں کے لئے جنرل سلیمانی سے زیادہ خطرناک ہیں۔ اس نے بالکل صحیح سمجھا۔ امریکہ کی حالت آپ دیکھئے! افغانستان سے فرار ہوتا ہے، عراق سے باہر نکلنے کا دکھاوا کرنے پر مجبور ہے۔ یمن اور لبنان کو دیکھئے۔ شام میں بھی زمیں بوس ہو چکا ہے۔"
امام خامنہ ای
1 جنوری 2022
اس عید اور مبارک و مسعود یوم ولادت کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یہ بھی اسلام کا ایک معجزہ ہے کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اس مختصر سی زندگی میں سید نساء عالمین بن گئیں۔ یہ کیسی قوت اور کیسی باطنی توانائی ہے جو انسان کو مختصر سی مدت میں معرفت، بندگی، تقدس اور روحانی معراج کے بحر بیکراں میں تبدیل کر دیتی ہے؟ یہ بھی اسلام کا اعجاز ہے۔
امام خامنہ ای
5 جولائی 2007
ہمیں یہ بات ہمیشہ مدنظر رکھنی چاہیے کہ دنیا میں ہماری دشمنی کے محاذ میں ایسے دشمن بھی ہیں جو اختلافات کو ہوا دینے میں خاص مہارت رکھتے ہیں، وہ "پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو" کے استاد ہیں۔
امام خامنہ ای
9 جنوری 2022
جن لوگوں نے سلیمانی کو شہید کیا، ٹرمپ اور ان کے جیسے افراد، وہ تاریخ میں دفن ہو جائیں گے، لیکن سلیمانی زندہ جاوید ہیں۔ ان کے دشمن نا پید ہو جائیں گے۔ البتہ ان شاء اللہ دنیا میں خمیازہ بھگتنے کے بعد۔
امام خامنہ ای
جنوری
ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے سر دست ایک جوابی وار کیا اور امریکی چھاونی کو اپنے میزائلوں سے تباہ کر دیا اور اس ظالم و متکبر حکومت کی ہیبت و آبرو کو مٹی میں ملا دیا جبکہ اس کو دی جانے والی اصلی سزا علاقے سے اس کی بے دخلی ہے۔
امام خامنہ ای
17 جنوری 2020
الحاج قاسم محنت اور سعی پیہم کا حیرت انگیز نمونہ ہیں۔ ملت ایران کا چیمپیئن کمانڈر تمام امور میں شجاعت کے ساتھ ساتھ دانشمندی کی خصوصیت رکھتا تھا۔
امام خامنہ ای
1 جنوری 2022
دنیائے اسلام میں ان کے نام اور ذکر کا روز افزوں اثر و رسوخ ثابت کرتا ہے کہ عزیز سلیمانی در حقیقت مسلم امہ کی سطح کی 'امتی ترین' شخصیت ہیں۔
امام خامنہ ای
1 جنوری 2022
سردار قاسم سلیمانی، اس عزیز کے خون کی برکت سے مزاحمتی محاذ دو سال پہلے کی نسبت آج زیادہ فعال اور زیادہ امید آفریں بن چکا ہے۔
امام خامنہ ای
1 جنوری 2022
سردار سلیمانی کے جلوس جنازہ میں کروڑوں ایرانی عوام کی شرکت سے ثابت ہوا کہ شہید سلیمانی حقیقی قومی شخصیت کے مالک تھے اور ہیں۔
امام خامنہ ای
1 جنوری 2022
اہل ایران فخر کریں کہ ان کے درمیان ایک شخص ایک دور افتادہ گاؤں سے اٹھتا ہے، مشقت و خود سازی کرتا ہے اور پوری مسلم امہ کا چیمپین اور درخشاں چہرہ بن جاتا ہے۔
امام خامنہ ای
16 دسمبر 2020
حضرت عیسی ابن مریم علیہ السلام کی شخصیت اور رسالت کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کے کچھ چنندہ بیانات اس اولو العزم پیغمبر کے یوم ولادت کی مناسبت سے پیش کیے جا رہے ہیں۔
اللہ کے عظیم پیغمبر حضرت عیسی مسیح علیہ السلام کے یوم ولادت پر دنیا کے تمام مومنوں، تمام عیسائيوں اور مسلمانوں کی خدمت میں ہدیۂ تبریک پیش کرتا ہوں۔ یقینی طور پر مسلمانوں کی نظر میں حضرت عیسی مسیح علیہ السلام کی قدر و قیمت، عیسائیت پر ایمان رکھنے والے عیسائیوں کی نظروں میں ان کی قدر و قیمت سے کم نہیں ہے۔ اس عظیم پیغمبر الہی نے عوام کے درمیان اپنی موجودگي کا پورا عرصہ مجاہدت کے ساتھ گزارا تاکہ ظلم و جور، جارحیت و بدعنوانی اور ان لوگوں کے مقابلے میں کھڑے ہو جائيں جنھوں نے پیسے اور طاقت کے بلبوتے پر اقوام کے پیروں میں زنجیر ڈال رکھی تھی اور انھیں گھسیٹ کر دنیا و آخرت کے جہنم کی طرف لے جا رہے تھے۔ اس عظیم پیغمبر نے اپنے بچپن سے ہی -کہ خداوند عالم نے انھیں بچپن میں ہی نبوت عطا کر دی تھی- جو مصائب اٹھائے، وہ سب اسی راہ میں تھے۔ توقع یہ ہے کہ حضرت عیسی مسیح کے پیروکار اور وہ سارے افراد جو، اس عظیم شخصیت کو، ان کے شایان شان عظمت و معنویت اور اعلی مقام کے لائق سمجھتے ہیں، اس راہ میں ان کی پیروی کریں گے۔
امام خامنہ ای
27 دسمبر 2000
معنوی اور الہی مدارج کے حصول میں عورت اور مرد کے درمیان کوئي فرق نہیں۔ اللہ تاریخ میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا جیسی خاتون کی تخلیق کرتا ہے جو اس حدیث شریف کے مطابق: "نحن حجج اللّہ علی خلقہ و فاطمۃ حجّۃ اللّہ علینا یعنی ہم اللہ کی مخلوق پر اس کی حجت اور فاطمہ ہم پر خدا کی حجت ہیں" حجت خدا ہیں، وہ حجت خدا کی بھی حجت ہیں، ام الائمہ ہیں۔
امام خامنہ ای
پہلی مئي 2013
کیونکہ آپ سمجھتے تھے کہ اسلامی دنیا کے ان مسائل کا ایک بڑا حصہ جو سانحہ کربلا پر منتج ہوا، لوگوں کی اخلاقی پستی اور رذالتوں کا نتیجہ تھا۔
امام خامنہ ای
14 جولائی 1993
مجاہدت اور بڑے سماجی فیصلوں کے میدان میں موجودگي کے پہلو سے فاطمہ زہرا، نقطۂ عروج پر ہیں۔ یعنی پیغمبر اکرم کی وفات کے بعد، خلافت کے مسئلے میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اپنے پورے وجود کے ساتھ، اپنے بیان کے ساتھ، اپنے علم کے ساتھ، اپنی کوششوں کے ساتھ، اپنے پورے جسم و جان کے ساتھ میدان میں آ گئيں۔
امام خامنہ ای
8 دسمبر 1993
حقیقت میں فاطمہ زہرا نور کی صبح ہیں جن کے نورانی حلقے سے امامت و ولایت اور نبوت کا سورج جگمگاتا ہے؛ وہ ایک بلند و ارفع آسمان ہیں جس کی آغوش میں ولایت کے فروزاں ستارے سکونت پذیر ہوتے ہیں۔
امام خامنہ ای
22 اکتوبر 1997
فاطمہ زہرا جنت کی خواتین کی سردار ہیں۔ شجاعت کا درس، ایثار کا درس، دنیا میں زہد کا درس، معرفت کی تعلیم کا درس، معرفت کو دوسروں کے ذہنوں تک منتقل کرنے کا درس، انسان کا دانشور معلم کے مقام پر پہنچنا، یہ سب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے درس ہیں۔
امام خامنہ ای
18 فروری 2
حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے کارنامے کا موازنہ تاریخ کے بقیہ بڑے واقعات سے نہیں ہو سکتا۔ اس کا موازنہ خود واقعہ عاشورا سے کرنا چاہئے۔ واقعی یہ دونوں واقعات ایک دوسرے کے ہم پلہ ہیں۔
جس انداز سے آپ نے عمل کیا مردوں اور عورتوں میں شاذ و نادر ہی کوئی ہوگا جو اس استحکام کے ساتھ دشوار گزار میدان میں قدم رکھے۔
امام خامنہ ای
1 جنوری 2020
حضرت زینب کی عظمت کی وجہ کیا ہے؟ یہ نہیں کہہ سکتے کہ آپ بنت علی یا خواہر امام حسین علیہم السلام ہیں اس لئے آپ کی یہ عظمت ہے۔ سارے اماموں کی بیٹیاں، مائیں اور بہنیں تھیں۔ لیکن حضرت زینب کبری جیسا کون ہے؟ حضرت زینب کی عظمت آپ کے موقف اور عظیم انسانی و اسلامی عمل کی وجہ سے ہے جو فریضہ دینی کی بنیاد پر آپ نے اپنایا۔
امام خامنہ ای
13 نومبر 1991
اگر حضرت زینب شجاعت کے جوہر نہ دکھاتیں تو کربلا کے واقعہ کا دائرہ اس حد تک نہ پھیلتا اور تاریخ میں اس حد تک یہ واقعہ یادگار نہ ہوتا۔ 16
امام خامنہ ای
فروری سنہ 2011
عاشور کے میدان جنگ میں فوجی پہلو سے دیکھا جائے تو حق کی طاقت کی ظاہری شکست ہوئی، لیکن جس چیز نے اس ظاہری فوجی شکست کو ابدی فتح میں تبدیل کر دیا وہ حضرت زینب کبری سلام اللہ علیھا کا طرز عمل تھا، حضرت زینب نے ثابت کیا کہ زنانہ عفت و حجاب کو مجاہدانہ عزت اور بڑے جہاد میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
امام خامنہ ای
21 اپریل سنہ 2010
اگر صنف نسواں کے لئے حضرت زینب اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھما نمونہ ہوں تو ان کا فریضہ صحیح ادراک، حالات کے تقاضے کا مکمل احساس اور بہترین اقدام کا انتخاب کرنا، خواہ قربانی دینا پڑے اور ہر حال میں ثابت قدم رہنا ہے۔
13 نومبر سنہ 1991 امام خامنہ ای