Skip to main content
  • English
  • Français
  • Español
  • Русский
  • हिंदी
  • Azəri
  • العربية
  • اردو
  • فارسی
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خطاب
  • ملٹی میڈیا
  • سوانح زندگی
  • فکر و نظر
  • نگارش
  • استفتائات و جوابات
ملٹی میڈیا
آڈیو
فوٹو کوٹ
تصویری رپورٹ
پوسٹر
ویڈیو
ریلز
انفو گراف
موشن گراف

لبرل ڈیموکریسی کی ماہیت میں جارحیت ہے

اسلامی جمہوریہ کا ظہور ایک زلزلہ تھا جس نے دنیا میں دو محاذ کی ضرورت حال پیدا کی۔ ایک لبرل ڈیموکریسی کا محاذ اور دوسرا اسلام پر استوار جمہوری محاذ۔ لبرل ڈیموکریسی کے نظام کی ماہیت میں جارحیت اور تجاوز شامل ہے جبکہ دینی جمہوریت کا سب سے اہم مشن ظلم کا مقابلہ ہے۔  امام خامنہ ای
2024/03/07

امریکہ، برطانیہ اور بعض یورپی ممالک ظلم میں ہاتھ بٹا رہے ہیں

ایک قوم اپنی سرزمین میں بے پناہ مظالم کا نشانہ بنتی ہے، ان کی عورتیں، ان کے بچے، ان کے مکانات بے رحمی سے مٹائے جاتے ہیں اور کچھ ممالک روکنا تو در کنار اس میں تعاون کر رہے ہیں۔ امریکہ، برطانیہ اور بعض یورپی ممالک۔ ہم اس کے مخالف ہیں۔ امام خامنہ ای
2024/03/07

ہماری مخالفت ظلم، جارحیت اور استکبار سے ہے

حکومتوں، ملکوں اور قوموں سے بذات خود ہمارا کوئی تنازعہ نہیں۔ ہماری مخالفت ظلم، جارحیت اور استکبار سے ہے، ہماری مخالفت ان واقعات سے ہے جن کا آپ غزہ میں مشاہدہ کر رہے ہیں۔  امام خامنہ ای
2024/03/07

پولنگ میں بھرپور شرکت پر ملت ایران کا شکریہ

پولنگ میں بھرپور شرکت پر ملت ایران کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ملت ایران نے جہاد کیا۔ کیوں؟ اس لئے کہ تقریبا ایک سال سے ملت ایران کے دشمن دنیا کے گوشہ و کنار سے کوشش میں لگے تھے کہ ملت ایران کو انتخابات سے دور کر دیں۔ عوام نے پولنگ بوتھ پر جاکر رزمیہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ امام خامنہ ای
2024/03/05

سیستان و بلوچستان میں سیلاب سے متاثرین کی مدد جاری رہے

صوبہ سیستان و بلوچستان میں آنے  والے سیلاب سے عوام کو بہت نقصان ہوا ہے۔ جو امدادی کام ہو رہا ہے جاری رہنا چاہئے۔ امدادی ٹیمیں، خواہ سرکاری ہوں یا ان کے علاوہ، کام جاری رکھیں۔ دوسرے افراد جو اس امداد میں شامل ہونا چاہتے ہیں، وہ بھی شامل ہوں۔  امام خامنہ ای
2024/03/05

خیر خواہوں اور دشمنوں کی نگاہیں ایران کے انتخابات پر ہیں

آج ملت ایران کے خیر خواہوں اور بد خواہوں، اسی طرح کلیدی قومی و سیاسی پوزیشن کے حامل افراد کی نگاہیں ایران پر مرکوز ہیں، وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ ملت ایران ان انتخابات میں کیا کرتی ہے اور اس کا نتیجہ کیا ہوتا ہے۔ امام خامنہ ای  
2024/03/01

انتخابات قومی اور عوامی طاقت کا آئینہ

انتخابات قومی اور عوامی طاقت کا آئینہ ہیں۔ امریکہ، یورپ پر غالب پالیسیاں، صیہونی پالیسیاں، دنیا کے بڑے سرمایہ داروں اور بڑی کمپنیوں کی پالیسیاں عوام کی بھرپور موجودگی سے سب سے زیادہ ڈرتی ہیں۔ کیوں؟ کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ اگر قوم میدان میں اتر پڑے تو مشکلات پر ضرور قابو کر لے گی۔ امام خامنہ ای
2024/02/29

امریکی پالیسیاں اتنی شرمناک ہیں کہ امریکی افسر خود سوزی کر لیتا ہے

غزہ میں نسل کشی کے تعلق سے امریکہ کی غیر انسانی پالسیاں اس قدر رسوا ہو چکی ہیں کہ امریکی فوجی افسر خود سوزی کر لیتا ہے۔  امام خامنہ ای
2024/02/28

مغربی سیاستدانوں کا خونخوار بھیڑئے جیسا باطن

ظاہری طور پر صاف ستھری پوشاکوں میں نظر آنے والے مغربی سیاست داں پاگل کتے اور خونخوار بھیڑئے کا باطن رکھتے ہیں۔ یہی مغربی لبرل ڈیموکریسی ہے۔ یہ نہ لبرل ہیں اور نہ ڈیموکریٹ۔ جھوٹ بولتے ہیں اور منافقت کے ذریعے اپنا کام کرتے ہیں۔   امام خامنہ ای  
2024/02/26

اسرائیل کے قتل عام پر مغربی رہنماؤں کے قول و فعل میں تضاد

مغرب میں کچھ لوگ زبان سے تو کہتے ہیں کہ اسرائیل کیوں قتل عام کر رہا ہے، زبانی حد تک یہ بات کہہ دیتے ہیں لیکن عمل میں اس کی پشت پناہی کرتے ہیں، اسلحہ دیتے ہیں، اس کی ضرورت کا سامان مہیا کراتے ہیں۔  امام خامنہ ای
2024/02/26

غزہ میں مزاحمت کا سرچشمہ اسلام کی طاقت

جس مزحمت کے باعث غزہ میں دشمن مزاحمتی فورسز کا خاتمہ کرنے کی بابت مایوس ہو گیا، اس کا سرچشمہ اسلامی قوت تھی۔ یہ حالت ہو گئی ہے کہ امریکہ اور یورپ میں نوجوانوں نے قرآن سے رجوع کیا کہ دیکھیں کہ قرآن میں ایسا کیا ہے کہ اس پر عقیدہ رکھنے والے ایسی مزاحمت کرتے ہیں۔  امام خامنہ ای
2024/02/25

مہدویت، نبوت اور الہی دعوت کا تسلسل

انسان کو نبوت، دعوت الہی اور داعیان الہی کی ہمیشہ ضرورت ہے اور یہ ضرورت آج بھی باقی ہے۔ ان داعیان الہی کا سلسہ آج بھی منقطع نہیں ہوا ہے اور حضرت بقیہ اللہ الاعظم ارواحنا فداہ کا وجود مقدس، داعیان الہی کے سلسلے کی ہی کڑی ہے۔ امام خامنہ ای
2024/02/25

دنیائے اسلام اور آزاد فکر کے غیر مسلمان، غزہ کے لئے سوگوار ہیں

یہ طے ہے کہ دنیائے اسلام اور آزاد فکر کے غیر مسلمان، غزہ کے لئے سوگوار ہیں۔ غزہ کے عوام ان افراد کے مطالم کا نشانہ بنے ہیں کہ جنہیں انسانیت چھوکر بھی نہیں گزری ہے۔  امام خامنہ ای
2024/02/24

نجات دہندہ کا انتظار ایک آفاقی عقیدہ

یہ فقط شیعہ نہيں ہیں جو امام مہدئ موعود (سلام اللہ علیہ) کے منتظر ہیں بلکہ نجات دہندہ اور مہدی کے انتظار کا عقیدہ سبھی مسلمانوں سے متعلق ہے۔ دوسروں اور شیعوں میں فرق یہ ہے کہ شیعہ اس عظیم ہستی کو اس کے نام و نشان اور مختلف خصوصیات سے جانتے ہيں۔ امام خامنہ ای
2024/02/24

قرآن انسان کے رنج و آلام کا علاج ہے

  قرآن انسان کے رنج و آلام کا علاج ہے، خواہ وہ روحانی، نفسیاتی اور فکری آلام ہوں یا انسانی معاشروں کے درد، جنگیں، مظالم، بے انصافیاں۔ قرآن ان سب کا درماں ہے۔ امام خامنہ ای
2024/02/23

کیا اسلامی ممالک کے سربراہان غزہ کے بارے میں قرآنی تعلیمات پر عمل کر رہے ہیں؟

دنیائے اسلام میں بہتوں کو قرآن سے انسیت نہیں۔ یہ تلخ حقیقت ہے۔ کیا اسلامی ممالک کے سربراہان غزہ کے بارے میں قرآنی تعلیمات پر عمل کر رہے ہیں؟ قرآن کہتا ہے : «لَا يَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُونَ الْكَافِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ»  کیا اس آیت پر عمل ہو رہا ہے؟ امام خامنہ ای
2024/02/23

قرآن کتاب ہدایت ہے

قرآن کتاب ہدایت ہے، ہدایت کی سب کو ضرورت ہے۔ قرآن انتباہ دینے والی کتاب ہے۔ ان خطرات کے سلسلے میں انتباہ جو انسانوں کو لاحق ہیں، خواہ اس دنیا میں یا بعد والی دنیا میں جہاں حقیقی زندگی ہے۔  امام خامنہ ای
2024/02/23

دشمن کی توانائیوں سے واقف ہوں لیکن اس سے ڈریں نہیں!

فتح کی اہم شرط یہ ہے کہ ہم دشمن اور اس کی توانائیوں سے واقف ہوں لیکن اس سے ڈریں نہیں! اگر آپ ڈرے تو ہار گیے۔ دشمن کی دھمکیوں، چیخ پکار اور دباؤ سے ڈرنا نہیں چاہئے۔  امام خامنہ ای 18 فروری 2024
2024/02/21

دشمن سے غافل نہ ہوں

ہم دشمن سے غافل نہ ہوں، یاد رکھیں کہ دشمن فریب، مکر، عیاری اور حیلہ گری سے کام لیتا ہے۔ دشمن کو کمزور اور بے بس نہ سمجھیں۔  امام خامنہ ای
2024/02/21

مشکلات کے حل کے لئے انتخابات پر توجہ دیں

انتخابات اسلامی جمہوری نظام کا اہم ستون اور ملک کی اصلاح کا ذریعہ ہے۔ جو لوگ مشکلات کے حل کی فکر میں ہیں، انہیں چاہئے کہ انتخابات پر توجہ دیں۔  امام خامنہ ای
2024/02/21

جو ملت ایران کی پژمردگی کی آس میں تھے مبہوت رہ گئے

11 فروری کو اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے جلوسوں میں بھرپور شرکت پر ملت ایران کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ عوام نے اپنے جوش اور گرمی حیات کا مظاہرہ کیا۔ جو ملت ایران کی پژمردگی کی آس میں تھے مبہوت رہ گئے۔  امام خامنہ ای
2024/02/21

غزہ کے عوام کی فتح کے آثار

ان شاء اللہ دن بہ دن غزہ کے عوام کی فتح کے آثار زیادہ واضح ہوتے جائیں گے۔  امام خامنہ ای 8 فروری 2024
2024/02/15

غزہ کے مسئلے میں سرکاروں اور عوام کا فریضہ

غزہ کے مسئلے میں حکومتوں کا فرض ہے کہ صیہونی حکومت کی سیاسی، تشہیراتی، اسلحہ جاتی مدد اور اشیائے صرف کی ترسیل بند کریں۔ یہ حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ عوام کی ذمہ داری ہے کہ حکومتوں پر دباؤ ڈالیں کہ وہ اپنے فریضے پر عمل کریں۔ امام خامنہ ای
2024/02/14

غزہ کے واقعے نے مغربی تمدن کو بے نقاب کر دیا

غزہ کے واقعے نے مغربی تمدن کو بے نقاب کر دیا۔ مغربی تمدن میں ایسی بے رحمی ہے کہ اسپتالوں پر بھی حملہ کرتے ہیں، ایک رات کے اندر سیکڑوں انسانوں کو قتل کر ڈالتے ہیں، چار مہینے کی مدت میں تقریبا 30 ہزار لوگوں کو مار ڈالتے ہیں۔ امام خامنہ ای
2024/02/13

غزہ کی مصیبت، ساری انسانیت کی مصیبت ہے

غزہ کی مصیبت، عالم اسلام کی مصیبت ہے بلکہ اس سے بھی بالاتر یہ پوری انسانیت کی مصیبت ہے۔ امام خامنہ ای
2024/02/12

تو انسانیت اسلام کی گرویدہ ہو جائے گی

اگر مسلمان اپنی اصلاح کر لیں اور بشریت کے سامنے اسلام کا اصلی اور حقیقی نمونہ پیش کریں تو انسانیت اسلام کی گرویدہ ہو جائے گی۔ 
 امام خامنہ ای
2024/02/12

بت شکنی کی پیغمبر اکرم کی دعوت آج بھی قائم ہے

آج بھی اور ہر دور میں پیغمبر اسلام کی تعلیمات ساری انسانیت کے لئے ہیں۔ جس طرح اس زمانے میں پیغمبر نے لوگوں کو بتوں سے دوری اور بت شکنی کی دعوت دی، آج بھی یہی دعوت موجود ہے۔ یہ خود ہم سے نبی مکرم اسلام اور بعثت کا مطالبہ ہے۔ امام خامنہ ای
2024/02/12

قومیں اپنی حکومتوں کو مجبور کر سکتی ہیں

قومیں اپنی حکومتوں کو مجبور کر سکتی ہیں کہ ظالم اور درندہ صفت حکومت کی پشت پناہی نہ کریں جو عورتوں، بچوں، بیماروں اور بوڑھوں پر حملہ آور ہے اور چند مہینے کے اندر اس نے غزہ میں بی20 ہزار سے زیادہ افراد کو قتل کر ڈالا۔  امام خامنہ ای
2024/02/06

بعض اسلامی ممالک صیہونی حکومت کو اسلحے دے رہے ہیں

میں نے سنا کہ بعض اسلامی ممالک صیہونی حکومت کو اسلحے دے رہے ہیں، بعض ہیں جو الگ الگ شکل میں اقتصادی مدد کر رہے ہیں۔ یہ عوام کا کام ہے کہ اس کا سد باب کروائیں۔ قومیں دباؤ ڈال سکتی ہیں۔  امام خامنہ ای
2024/02/05

اہم ہستیاں اسلامی حکومتوں کو صیہونی حکومت سے رابطہ توڑنے پر مجبور کر دیں

عالم اسلام کے علما، دانشور، سیاسی رہنما اور صحافی برادری عوام میں مطالبہ پیدا کریں کہ ان کی حکومتیں صیہونی حکومت پر وار کرنے پر مجبور ہوں۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ جنگ شروع کر دیں، وہ جنگ نہیں کریں گی اور بعض کے لئے شاید ممکن بھی نہ ہو، لیکن اقتصادی رابطہ تو منقطع کر ہی سکتی ہیں۔ امام خامنہ ای  
2024/02/05

ایران کی سائنسی و ٹیکنالوجیکل قوت کا نمونہ

ہم نے داخلی پیداوار کی صلاحیتوں کی جس نمایش کا کل معائنہ کیا، وہ بڑی اشتیاق انگیز اور شاندار نمائش تھی۔ میرا خیال ہے کہ اس نمائش کو ایران کی سائنسی و ٹیکنالوجیکل قوت کے نمونے کے طور پر متعارف کرایا جا سکتا ہے۔ امام خامنہ ای
2024/01/31

پابندیوں کے دور میں پرائیویٹ سیکٹر کی پیشرفت

پرائیویٹ سیکٹر کے پروڈکشن مراکز نے قابل قدر پیشرفت حاصل کی ہے۔ یہ بہت اہم خبر ہے۔ کیوں؟ اس لئے کہ یہ نمو اور پیشرفت اور انجام پانے والے کام سب کچھ پابندیوں کے دور میں ہوئے ہیں۔ امام خامنہ ای 
2024/01/31

اللہ مومن عوام کے ساتھ ہے اور جہاں خدا ہو وہیں فتح ہوگی

اسلامی ممالک کے عہدیداروں کی خراب کارکردگی اور تمام سختیوں کے باوجود، جیسا کہ قرآن میں بھی آیا ہے اللہ تعالی مومن عوام کے ساتھ ہے اور جہاں خدا ہو وہیں فتح ہوگی۔ امام خامنہ ای
2024/01/25

خدا غزہ کے عوام کی فتح کا نظارہ دکھائے گا

خداوند عالم غزہ کے عوام کی فتح کا نظارہ مستقبل میں جو زیادہ دور نہیں ہے، دکھائے گا اور مسلمانوں اور ان میں سر فہرست فلسطین اور غزہ کے عوام کے دلوں کو مسرور کر دے گا۔ امام خامنہ ای 23 جنوری 2024
2024/01/24

غزہ کے عوام کی فتح یقینی ہے

غزہ کے عوام کی فتح یقینی ہے۔ امام خامنہ ای 23 جنوری 2024
2024/01/24

مسلم ممالک کے حکام صیہونی حکومت کی شریانیں کاٹ دیں

اسلامی ممالک کے عہدیداروں کے بعض موقف غلط ہیں۔ کیونکہ وہ غزہ میں جنگ بندی جیسے موضوع پے بات کرتے ہیں جو ان کے اختیار سے باہر ہے اور صیہونی حکومت کے ہاتھ میں ہے۔ وہ صیہونی حکومت کی حیاتی شریانیں کاٹ دینے جیسے معاملات کے سلسلے میں اقدام کریں۔ امام خامنہ ای
2024/01/24

آج کوئی بھی یہ نہیں سوچتا کہ صیہونی حکومت کو فتح ملی

دنیا بھر کے لوگ غزہ اور فلسطین کے عوام کے سلسلے میں دو چیزیں مانتے ہیں۔ ایک یہ کہ وہ مظلوم ہیں اور دوسرے یہ کہ فتح سے ہمکنار ہونے والے ہیں۔ آج دنیا میں کوئی بھی یہ نہیں سوچتا کہ جنگ غزہ میں صیہونی حکومت کو فتح ملی، سب کہتے ہیں کہ اسے شکست ہوئی۔ سب کی نظر میں غاصب صیہونی حکومت ظالم، خونخوار اور بے رحم بھیڑیا، شکست سے دوچار، مایوس اور ٹوٹ پھوٹ کی شکار ہے۔ امام خامنہ ای
2024/01/17

یمنیوں نے صیہونی حکومت کی حیاتی شریانوں پر وار

غزہ کے عوام کی مدد کے لئے ملت یمن اور انصاراللہ کی حکومت نے جو کارنامہ انجام دیا ہے وہ بہت عظیم ہے۔ یمنیوں نے صیہونی حکومت کی حیاتی شریانوں پر وار کیا ہے۔ امریکہ نے دھمکی دی تو اسے در خور اعتنا نہیں سمجھا۔ انسان کو اگر خوف خدا ہو تو غیر خدا کا اسے کوئی ڈر نہیں رہتا۔ امام خامنہ ای
2024/01/16

ان شاء اللہ یمن کی مجاہدتیں فتح تک جاری رہیں گی

ہم امید کرتے ہیں کہ ان شاء اللہ یمن کے عوام کی مجاہدتیں، مزاحمتیں اور سرگرمیاں اذن پروردگار سے فتح تک جاری رہیں گی۔ امام خامنہ ای  
2024/01/16

راہ خدا میں گامزن قوم

ملت ایران راہ خدا میں گامزن ہے اور کوئی طاقت اسے پسپائی پر مجبور نہیں کر سکتی۔  امام خامنہ ای
2024/01/07
  • » ابتدائی
  • › گزشتہ
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
  • اگلا>
  • آخری »

آخری فتح جو زیادہ دور نہیں، فلسطینی عوام اور فلسطین کی ہوگی۔

2023/11/03
خطاب
  • تقاریر
  • فرمان
  • خطوط و پیغامات
ملٹی میڈیا
  • ویڈیو
  • تصاویر
  • پوسٹر
  • موشن گراف
سوانح زندگی
  • سوانح زندگی
  • ماضی کی یاد
فورم
  • فیچرز
  • مقالات
  • انٹرویو
نگارش
  • کتب
  • مقالات
مزيد
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • امام خمینی
  • استفتائات و جوابات
All Content by Khamenei.ir is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License.