Skip to main content
  • English
  • Français
  • Español
  • Русский
  • हिंदी
  • Azəri
  • العربية
  • اردو
  • فارسی
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خطاب
  • ملٹی میڈیا
  • سوانح زندگی
  • فکر و نظر
  • نگارش
  • استفتائات و جوابات
ملٹی میڈیا
آڈیو
فوٹو کوٹ
تصویری رپورٹ
پوسٹر
ویڈیو
ریلز
انفو گراف
موشن گراف

حج نہ ہو تو امت اسلامیہ کا شیرازہ بکھر جائے

قرآن میں حج کے بارے میں متعدد آیات موجود ہیں۔ ایک سورہ مائدہ کی آیت ہے جس میں خدا فرماتا ہے: جَعَلَ اللهُ الکَعبَةَ البَیتَ الحَرامَ قیامًا لِلنّاس،(مائدہ 97) خدا نے خانہ کعبہ کو معاشرے کے دوام  اور استحکام کا سرچشمہ قرار دیا ہے یہ بہت اہم بات ہے؛ «قیامًا لِلنّاس» یعنی اگر حج کا وجود نہ ہو اور حج انجام نہ پائے تو امت اسلامیہ اور اسلامی معاشرے کا شیرازہ بکھر جائے گا۔  دوسری سورہ حج کی آیت ہے : وَ اَذِّن فِی النّاسِ بِالحَجِّ یَأتوکَ رِجالاً وَ عَلیٰ‌ کُلِّ ضامِرٍ یَأتینَ مِن کُلِّ فَجٍّ عَمیقٍ * لِیَشهَدوا مَنافِعَ لَهُم، (حج آیت 27 و 28) قوم، امت اسلامیہ، عوام،  دنیا کے گوشہ و کنار سے حج کے لئے آئیں، تاکہ اپنی آنکھوں سے اپنے فوائد کو دیکھیں: لِیَشهَدوا؛ مشاہدہ کریں، دیکھیں، فوائد کی آماجگاہ میں خود موجود ہوں۔  امام خامنہ ای 17 مئی 2023
2023/05/19

عراق میں ایک امریکی کی موجودگی بھی زیادہ

امریکی عراق کے دوست نہیں ہیں۔ امریکی کسی کے دوست نہیں ہیں۔ وہ اپنے یورپی دوستوں تک کے وفادار نہیں ہیں، عراق میں ایک امریکی کی موجودگی بھی زیادہ ہے۔   امام خامنہ ای 29 اپریل 2023
2023/04/30

پروڈکشن معیشت کی اور لیبر پروڈکشن کی ریڑھ ہڈی

ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی پروڈکشن ہے اور پروڈکشن کی ریڑھ کی ہڈی لیبر ہے۔ ہمیں لیبر طبقے کو کمزور نہیں ہونے دینا چاہئے۔ پروڈکشن کے فروغ کا بڑا حصہ لیبروں پر منحصر ہے۔ امام خامنہ ای 29 اپریل 2023
2023/04/29

لیبر طبقہ دشمن کے بہکاوے میں نہیں آیا

دشمنوں نے لیبر برادری کو ایران کی حکومت کے خلاف اشتعال دلانے کی بڑی کوششیں کیں مگر ناکام رہے۔ بے شک مزدور طبقوں میں کچھ اعتراضات تھے اور وہ اعتراضات صحیح بھی تھے لیکن مزدور طبقے نے دشمن سے اپنا فاصلہ بنائے رکھا اور دشمن کو اعتراضات کا غلط فائدہ اٹھانے کا موقع نہیں دیا۔   امام خامنہ ای 29 اپریل 2023
2023/04/29

صیہونی حکومت کی مفلوک الحالی کی بنیادی وجہ

فلسطین کے عوام کی داخلی مزاحمت اس پیشرفت کی بنیاد ہے۔ جیسے جیسے یہ مزاحمت بڑھتی جائے گی صیہونی حکومت کمزور ہوگی اور اس کے بحران طشت از بام ہوتے جائیں گے۔ آج صیہونی حکومت کی جو مفلوک الحالی نظر آتی ہے وہ فلسطینی نوجوانوں کی استقامت کا نتیجہ ہے۔ امام خامنہ ای 22 اپریل 2023
2023/04/26

توفیقات خداوندی اور الطاف الہیہ

ایران کے مومن عوام نے شب قدر (بیداری اور عبادتوں میں) بسر کرنے کے بعد اگلے دن روزے کے عالم میں پورے ملک میں یوم قدس کی پرشکوہ اور عظیم ریلیاں نکالیں اور ثابت کر دیا کہ یہ سب توفیقات و الطاف الہیہ ہیں۔  امام خامنہ ای 22 اپریل 2023
2023/04/23

دشمن کی شکست کا یقین رکھیں اور اس کی طرف سے غافل نہ ہوں

دشمن کی شکست کا یقین رکھنے کے ساتھ ساتھ اس کی طرف سے غافل نہ ہونا بھی بہت اہم ہے۔ کسی بھی مرحلے پر دشمنوں کی عیاری اور سازشوں سے غافل نہیں ہونا چاہئے۔  امام خامنہ ای 16 اپریل 202
2023/04/17

مغرب کو عورتوں کے حقوق کی طرفداری کا دعوی زیب نہیں دیتا

مغرب کو ایرانی خواتین سے قطعی ہمدردی نہیں بلکہ وہ کینہ رکھتے ہیں۔ کیونکہ اگر خواتین کا تعاون نہ ہوتا تو اسلامی انقلاب ہرگز کامیاب نہ ہو پاتا۔   واقعی مغرب کو عورتوں کے حقوق کی طرفداری کا دعوی زیب نہیں دیتا۔ آج بھی مغربی ملکوں میں عورتیں بڑی اہم مشکلات سے گزر رہی ہیں۔ امام خامنہ ای 5 اپریل 2023
2023/04/09

جنگ یوکرین سے امریکہ منافع کما رہا ہے

یوکرین کی جنگ کی آگ امریکہ نے بھڑکائی۔ اس جنگ کے نتیجے میں امریکہ کے یورپ اتحادی بتدریج اس سے دور ہو رہے ہیں اور فاصلہ بڑھتا جا رہا ہے۔ کیونکہ یورپی ممالک تو اس جنگ کا خمیازہ بھگت رہے ہیں اور امریکہ اس سے منافع کما رہا ہے۔   امام خامنہ ای 4 اپریل 2023
2023/04/07

لاطینی امریکہ میں امریکہ مخالف حکومتیں 

امریکہ کمزور ہوتا جا رہا ہے۔ امریکہ، لاطینی امریکہ کو اپنا بیک یارڈ تصور کرتا تھا۔ آج لاطینی امریکہ کے متعدد ممالک میں امریکہ مخالف حکومتیں اقتدار میں ہیں۔   امام خامنہ ای 4 اپریل 2023
2023/04/05

قرآن کی تلاوت سننا ضروری امر ہے

قرآن کی تلاوت سننا ضروری امر ہے، وقت گزاری کا ذریعہ نہیں۔ قرآن کی تلاوت سننے سے رحمت پروردگار کے نزول کا راستہ ہموار ہوتا ہے اور یہ انسان کو رحمت خداوندی سے آشنا کرانے والے سب سے اہم ذرائع میں سے ایک ہے۔  امام خامنہ ای 23 مارچ 2023
2023/03/30

ہمیں بھی ڈالر پر انحصار ختم کرنا چاہئے

بعض ملکوں نے ڈالر پر انحصار کرنا چھوڑ دیا تو ان کی حالت بہتر ہو گئی۔ جو ممالک مغرب کی پابندیوں کا نشانہ بنے ان کا رابطہ سوئیفٹ سے کٹ گیا جو ایک مغربی نیٹ ورک ہے۔ انہوں نے ڈالر کو کنارے رکھا اور مقامی کرنسی میں کاروبار شروع کیا، ان کے حالات بہتر ہو گئے، یہ ہمیں بھی کرنا چاہئے۔ امام خامنہ ای 21 مارچ 2023
2023/03/23

مثالی استقامت

آپ کون سے ایسے ملک اور انقلاب کو جانتے ہیں جو دنیا کے ملکوں کے شدید حملوں کے سامنے برسوں ثابت قدمی سے ڈٹا رہا؟ ملت ایران دشمن کی سازشوں جیسے بغاوت، پابندیوں اور تشہیراتی حملوں کے طویل سلسلے کے سامنے مضبوطی سے کھڑی ہے۔ امام خامنہ ای 21 مارچ 2023
2023/03/22

امریکی پابندیوں کے شکار ممالک مل کر اس حربے کو ختم کر دیں

جو ممالک امریکہ کی پابندیوں کا نشانہ بنے ہیں وہ باہمی تعاون سے اور ایک مشترکہ بلاک تشکیل دے کر پابندیوں کے اس حربے کو مٹا دیں اور ایسا کرنا ممکن بھی ہے۔  امام خامنہ ای 13 مارچ 2023
2023/03/13

تمام عدل و انصاف پسندوں کے درمیان پہلے سے زیادہ آشنائی ہو

کتنا اچھا ہے کہ ہم اور آپ ہسپانوی زبان بولنے والوں اور تمام عدل و انصاف پسندوں کے درمیان پہلے سے زیادہ آشنائی ہو اور باہمی تعاون فروغ پائے۔ اللہ سے آپ کی خوش بختی کی دعا کرتا ہوں۔   امام خامنہ ای ۱۰ مارچ ۲۰۲۳
2023/03/10

درخت کاری کا مسئلہ بے حد اہم ہے

درخت کاری اور ماحولیات کی حفاظت کا مسئلہ بے حد اہم مسئلہ ہے جو صرف ہمارے ملک کا مسئلہ نہیں ہے۔ ان شاء اللہ عوام کے حوصلے اور اداروں کی مدد سے ہر سال 'ہر ایرانی تین پودے' کا نعرہ جامہ عمل پہنے گا اور آئندہ چار سال میں ایک ارب درخت لگانے کا کام پورا ہوگا۔ امام خامنہ ای 6 مارچ 2023
2023/03/06

لبرل ڈیموکریسی کا منصوبہ

لبرل ڈیموکریسی کے عمائدین نے دنیا کو اپنے کنٹرول میں کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ لبرلزم اور ڈیموکریسی کے پرچم کے پیچھے وہ دنیا کے وسائل لوٹنے اور ملکوں و اقوام پر مسلط ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ظاہر ہے دین اسلام اس کے خلاف ہے۔    امام خامنہ ای ‏ 23 فروری 2023
2023/02/23

شام اور ترکیہ کے زلزلے کا درد ہر مسلمان محسوس کرے

شام اور ترکیہ میں جو تباہ کن زلزلہ آیا، یہ بڑا تلخ حادثہ ہے۔ اس کا تعلق سارے مسلمانوں سے ہے۔ یعنی سب کو چاہئے کہ اس درد کو محسوس کریں، ایسی چیزوں کی تکلیف کا احساس کریں۔  امام خامنہ ای 18 فروری 2023
2023/02/18

دشمن کو اس سال واضح پیغام دے دیا جائے

اس سال 11 فروری کو اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر ان شاء اللہ یہ واضح پیغام دشمنوں تک پہنچے کہ قومی اتحاد کو ختم کرنے کی کوششیں لا حاصل رہیں، عوام کو ایک دوسرے سے اور انھیں حکومت سے الگ کرنا ممکن نہیں۔ امام خامنہ ای 8 فروری 2023
2023/02/08

اسی بچپن کے دور سے خدائے مہربان کی دوست بن جائیے

آپ پیاری بچیوں کو یہ سفارش کرنا چاہتا ہوں کہ اسی بچپن کے دور سے خدائے مہربان کی دوست بن جائیے۔ اللہ سے کیسے دوستی کی جاتی ہے؟ اللہ سے دوستی کا ایک راستہ یہی ہے کہ آپ نماز میں توجہ رکھئے کہ آپ اللہ سے بات کر رہی ہیں۔  امام خامنہ ای 3 فروری 2023
2023/02/05

نماز سے معاشرے کے اندر کلیدی رشتے مستحکم ہوتے ہیں

نماز سے ایک خوش قسمت معاشرے کے اندر کلیدی رشتے مستحکم ہوتے ہیں۔ نماز جماعت کی صفیں سماجی سرگرمیوں کی آپس میں ایک دوسرے سے وابستہ صفوں کی تشکیل کرتی ہیں۔ مساجد کا پرجوش و پر تپاک ماحول سماجی سطح پر تعاون کے مراکز میں رونق پیدا کر دیتا ہے۔  امام خامنہ ای 26/01/2023  
2023/01/28

اسلامی جمہوریہ کی فولادی قوت ارادی

دشمن سمجھ رہے تھے کہ امریکہ کے کسی پٹھو کے پیٹرو ڈالرز سے اسلامی جمہوریہ کے ارادے پر اثر انداز ہو جائیں گے۔ یہ ان کی بھول تھی۔ اسلامی جمہوریہ کی قوت ارادی دشمن کی قوت کے تمام عناصر سے زیادہ مستحکم ثابت ہوئی۔ امام خامنہ ای 12 جنوری 2023
2023/01/14

جب ایسے نوجوان ہوں تو فتح یقینی ہے

جب ہمارے پاس مقدس دفاع کے دور جیسے نوجوان ہوں تو نتیجہ یقینی پیشرفت کی صورت میں نکلتا ہے۔ یعنی دنیا کی ساری طاقتیں لام بند ہو گئیں کہ ایران کے حصے بخرے کر دینا ہے، مگر ملک کی ایک بالشت زمین بھی لے نہ سکیں، یہ معمولی چیز ہے؟ یہ چھوٹی کامیابی ہے؟ امام خامنہ ای 9 جنوری 2023
2023/01/10

شیراز کا دہشت گردانہ حملہ دلوں کو غمزدہ کر گیا

شاہ چراغ علیہ السلام کے روضے کا دہشت گردانہ حملہ دلوں کو داغدار کر گیا۔ لیکن ایران کی تاریخ میں امر ہو گیا۔ اس ‏خبیثانہ کارروائی کے پس پردہ کارفرما عناصر یعنی داعش کی تشکیل کرنے والے امریکیوں کو بے نقاب کیا جانا چاہئے۔ ‏ امام خامنہ ای 20 دسمبر 2022
2022/12/23

اسلامی انقلاب نے جوانوں میں خود اعتمادی پیدا کی اور وہ ملک کو ترقی کی راہ پر لے گئے

'ہمارے بس کی بات نہیں' کا کلچر اسلامی انقلاب سے قبل معاشرے کی فضا میں رائج غلط کلچر تھا۔ انقلاب نے اس ذہنیت کو ‏بدلا جس کے نتیجے میں ڈیموں، بجلی گھروں، ہائی ویز، تیل اور گیس کی صنعتوں کی مشینوں اور انفراسٹرکچر کی تعمیر ‏کے بہت سارے کام مقامی نوجوان ماہرین کے ہاتھوں انجام پائے۔ امام خامنہ ای 6 دسمبر 2022
2022/12/07

مستحکم و پیشرفتہ عراق اسلامی جمہوریہ ایران کے مفاد میں

#عراق کی  پیشرفت اور اس کا اپنی حقیقی پوزیشن تک ارتقاء اسلامی جمہوریہ کے مفاد میں ہے اور آپ جناب سودانی ‏صاحب وہ شخص ہیں جن کے پاس عراق کے امور اور روابط کو آگے لے جانے اور اس ملک کو خود مختار پوزیشن اور اس ‏کے تمدن و تاریخ کے شایان شان مقام تک پہنچانے کی صلاحیت ہے۔ ‏ امام خامنہ ای 29 نومبر 2022‏    
2022/11/30

بحریہ کا ہر پہلو سے ارتقاء

بحریہ میں جنگی توانائیوں اور دفاعی ساز و سامان میں ہر پہلو سے ارتقاء اور دور دراز کے بین الاقوامی پانیوں تک گشت لگانے جیسے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھنا ضروری ہے۔  امام خامنہ ای 28 نومبر 2022‏
2022/11/29

نیشنل فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں نے کل ملت ایران کا دل خوش کر دیا۔ اللہ انھیں شادمانی عطا کرے۔ ‏

امام خامنہ ای 26 نومبر 2022
2022/11/26

دنیا کے سب سے بڑے ٹیلی اسکوپس میں سے ایک کی رونمائی

انھیں گزشتہ ہفتوں میں جب بلوے ہو رہے تھے، ایرانی سائنسدانوں اور ماہرین نے کئی بڑے اور امید افزا کارنامے انجام دئے: 1. بلڈ کینسر کے نئے طریقہ علاج کی دریافت 2. دنیا کے سب سے بڑے ٹیلی اسکوپس میں سے ایک کی رونمائی 3. جدید ہائیپر سونک میزائل کی رونمائی 4. آف شور ریفائنری کا آغاز امام خامنہ ای 19 نومبر 2022
2022/11/22

ترانہ پڑھنے والے بچوں کی شہادت

قم میں ترانہ پیش کرنے والی ٹیم کے تمام افراد کی شہادت ایران کے خلاف آٹھ سالہ جنگ کے انتہائی اہم واقعات میں سے ایک تھی۔ کمسن بچے ترانہ پیش کر رہے تھے، اچانک صدام حکومت کے طیارے (اس حکومت کو امریکہ کی حمایت حاصل تھی۔) آکر بمباری کر دیتے ہیں اور تقریبا سارے افراد شہید ہو جاتے ہیں۔ امام خامنہ ای 17 نومبر 2022
2022/11/18

ملت ایران سے امریکہ کی دشمنی کا آغاز

امریکی اپنے پروپیگنڈے میں جاسوسی کے مرکز (امریکی سفارت خانے) پر قبضہ ہو جانے کے واقعے کو ملت ایران اور امریکہ کے ما بین ‏دشمنی ‏کی شروعات ظاہر کرتے ہیں۔ یہ ان کا جھوٹ ہے۔ ملت ایران اور امریکہ کے درمیان 19 اگست 1953 کی بغاوت سے مشکلات شروع ‏ہوئیں، ‏عوام کی منتخب حکومت آپ نے کیوں گرائی؟ امام خامنہ ای 2 نومبر 2022
2022/11/10

عزیز عوام اور ذمہ دار ادارے دشمنوں کی خبیثانہ سازشوں پر ان شاء اللہ یقینا غلبہ حاصل کر لیں گے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم حضرت احمد ابن موسی علیہما السلام کے روضہ اطہر میں انجام پانے والی بے رحمانہ کارروائی نے جس کے نتیجے میں ‏درجنوں بے گناہ مرد، عورتیں اور بچے شہید اور زخمی ہو گئے، دلوں کو سوگوار کر دیا۔ ‏ امام خامنہ ای 27 اکتوبر 2022  
2022/10/30

ممتاز علمی لیاقت سب سے اہم سرمایہ

ممتاز علمی لیاقت رکھنے والے افراد ملک کا سب سے اہم سرمایہ ہیں۔ جب ہم ان ‏افراد کو عظیم سرمایہ مانیں گے تو انھیں پیدا کرنے کے لئے محنت کریں گے اور ‏انہیں گنوانے کو نقصان سجمھیں گے اور حتی المقدور ہماری کوشش ہوگی کہ ‏انھیں ہاتھ سے جانے نہ دیں۔ ‏ امام خامنہ ای 19 اکتوبر 2022
2022/10/22

پیغمبر اکرم کی شخصیت عالم ہستی کی منفرد شخصیت ہے۔

آپ کا یوم ولادت بڑی عظمتوں والا دن ہے۔ آنحضرت کے یوم ‏ولادت پر عید منانے کا مطلب صرف یہ نہیں کہ جشن منا لیا جائے اور یاد کر لیا جائے بلکہ سبق لینے اور پیغمبر اکرم کو اپنا ‏نمونہ عمل قرار دینے کا دن ہے۔ ‏ امام خامنہ ای 12 اکتوبر 2022
2022/10/18

سبھی تصدیق کر رہے ہیں کہ ایران کے حالیہ ہنگاموں میں دشمنوں کا ہاتھ ہے

ایران کے حالیہ ہنگاموں میں دشمنوں کے ملوث ہونے کی تصدیق اب سبھی کر رہے ہیں۔ یہاں تک کہ غیر جانبدار غیر ایرانی ‏اہل نظر بھی واشگاف لفظوں میں یہ بات کہہ رہے ہیں۔ ‏ امام خامنہ ای 12 اکتوبر 2022
2022/10/15

بہت اہم اور حیرت انگیز

یہ چیز اس مادی دنیا میں بڑی اہم اور حیرت انگیز ہے: ایک مسلمان خاتون کھلاڑی غیر مرد کے سامنے چیمپیئن کے پوڈیم ‏پر ‏کھڑی ہوتی ہے اور وہ مصافحے کے لئے ہاتھ بڑھاتا ہے تو مصافحہ نہیں کرتی یا وہ دسیوں لاکھ لوگوں کی نگاہوں ‏کے ‏سامنے حجاب کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔ ‏ امام خامنہ ای 11 ستمبر 2022
2022/10/12

لڑکی کی موت تلخ واقعہ، لیکن کیا یہ رد عمل مناسب ہے؟

ایک نوجوان لڑکی کی موت بڑا تلخ واقعہ تھا۔ ہمیں دلی تکلیف ہوئی۔ لیکن اس واقعے پر مناسب رد عمل یہ نہیں کہ کچھ لوگ عوام کا امن و امان چھین لیں، قرآن، مسجد، امام بارگاہ، بینک اور گاڑیوں کو آگ لگائیں، پردہ دار خاتون کے سر سے چادر چھینیں، یہ حرکتیں عام نہیں منصوبے کے ساتھ تھیں۔ امام خامنہ ای  3 اکتوبر 2022
2022/10/06

ثابت ہوا کہ دفاعی طاقت ہتھیار ڈال دینے نہیں استقامت سے حاصل ہوتی ہے

1980 سے 1988 تک مقدس دفاع سے ملت ایران کے لئے ایک حقیقت پایہ ثبوت کو پہنچ گئی اور وہ یہ کہ دشمن کی دست درازی سے ملک کی حفاظت اور دفاعی قوت، مزاحمت و استقامت سے حاصل ہوتی ہے ، ہتھیار ڈال دینے سے نہیں۔  امام خامنہ ای  21/09/2022
2022/09/24

اربعین مارچ حسین ابن علی علیہ السلام کا فلک بوس پرچم ہے۔

امام خامنہ ای  17/09/2022
2022/09/19
  • » ابتدائی
  • › گزشتہ
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5

آخری فتح جو زیادہ دور نہیں، فلسطینی عوام اور فلسطین کی ہوگی۔

2023/11/03
خطاب
  • تقاریر
  • فرمان
  • خطوط و پیغامات
ملٹی میڈیا
  • ویڈیو
  • تصاویر
  • پوسٹر
  • موشن گراف
سوانح زندگی
  • سوانح زندگی
  • ماضی کی یاد
فورم
  • فیچرز
  • مقالات
  • انٹرویو
نگارش
  • کتب
  • مقالات
مزيد
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • امام خمینی
  • استفتائات و جوابات
All Content by Khamenei.ir is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License.