Skip to main content
  • English
  • Français
  • Español
  • Русский
  • हिंदी
  • Azəri
  • العربية
  • اردو
  • فارسی
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خطاب
  • ملٹی میڈیا
  • سوانح زندگی
  • فکر و نظر
  • نگارش
  • استفتائات و جوابات

اس سال کا یوم القدس غاصب صیہونی حکومت کے خلاف ایک عالمی قیام ہوگا

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بدھ 3 اپریل 2024 کی شام ملک و نظام کے اعلیٰ حکام اور عہدیداروں سے ملاقات میں غزہ کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے اہم مسئلے کو عالمی رائے عامہ کی ترجیح سے باہر نہیں ہونے دینا چاہیے۔   
2024/04/03

غزہ میں صیہونی حکومت کی شکست جاری رہے گي

یہ شکست یقیناً جاری رہے گي۔ یہ شکست جاری رہے گي۔ جیسے یہ حرکت جو انھوں نے شام میں کی، البتہ اس کا خمیازہ انھیں بھگتنا پڑے گا، اس طرح کی حرکتیں ان کے کام نہیں آئیں گی۔
2024/04/03

ملک و نظام کے اعلیٰ حکام کی رہبر انقلاب سے ماہ رمضان کی سالانہ ملاقات

ملک و نظام کے اعلیٰ حکام نے بدھ 3 اپریل 2024 کی شام رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ہر سال رمضان المبارک میں ہوتی ہے۔
2024/04/03

مزاحمتی محاذ؛ غزہ کے بحران سے باہر نکلنے کا واحد راستہ

غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم سے متعلق خبریں روزانہ ہی نیوز چینلز اور اخبارات میں آتی رہتی ہیں۔ اسی طرح غزہ کا بحران خبری ٹاک شوز، سیاسی تبصروں اور خبری مباحثوں کے روزمرہ کے موضوع میں تبدیل ہو چکا ہے۔ اس سلسلے میں جو سب سے اہم سوال پائے جاتے ہیں ان میں سے ایک، غزہ کے موجودہ بحران سے باہر نکلنے اور اس علاقے میں جاری بھیانک قتل عام اور تخریب کاری کے خاتمے کا راستہ ہے۔
2024/04/03

اگر غزہ میں اسی غزل کا ترجمہ ہو جائے تو سب کو متحیر کر دے گي

گر سارے بچوں کو بھی قتل کر دیا تو کوئي غم نہیں     فرعون کو قتل کرنے کے لیے موسیٰ زندہ رہے گا
2024/04/03

روزے میں ٹیبلٹ کھانے کا حکم

سوال: اگر میرا یا بعض لوگوں کا یہ خیال ہو کہ علاج کے لیے ٹیبلیٹس استعمال کرنے پر کھانے یا پینے کا اطلاق نہیں ہوتا تو کیا اس پر عمل کرنا جائز ہے اور کیا اس سے میرے روزے پر کوئي اثر نہیں پڑے گا؟ جواب: ٹیبلیٹ کھانے سے روزہ باطل ہو جاتا ہے۔  
2024/04/03

بر صغیر ہند میں مصروف خدمت افراد جن پر رہبر انقلاب کو فخر ہے

رہبر انقلاب کے اس جملے پر قہقہے بلند ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر صفوی بھی ہنستے ہوئے کہتی ہیں جی ہاں، آپ نے بالکل بجا فرمایا۔ اس کے ساتھ ہی وہ تالیاں بجانے لگتی ہیں اور حاضرین بھی ان کا ساتھ دیتے ہیں۔
2024/04/03

23 رمضان المبارک 1445 ہجری قمری کو ملک کے حکام سے ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے 23 رمضان المبارک مطابق 3 اپریل 2024 کو ملک کے عہدیداران سے خطاب کیا۔ آپ نے رمضان المبارک سے تعلق سے روحانی نکات بیان کئے اور ملکی و علاقائی مسائل کا جائزہ لیا۔ (1) خطاب حسب ذیل ہے؛
2024/04/03

خود فراموشی انسان کے دین سے نکل جانے کا سبب

جب تک انسان خود کی طرف متوجہ رہتا ہے وہ دیندار ہوتا ہے لیکن جیسے ہی وہ خود کی طرف سے غافل ہوتا ہے، خود پر سے اپنا اختیار کھو دیتا ہے اور پھر وہ رفتہ رفتہ دین سے باہر نکل جاتا ہے۔ امام خامنہ ای  
2024/04/02

سلام اور رحمت ہو اس واقعے کے شہداء پر اور لعنت و نفرین ہو ظالم حکومت کے حکمرانوں پر

اسلام کے شجاع اور فداکار سردار جنرل محمد رضا زاہدی اپنے ساتھی مجاہد محمد ہادی حاج رحیمی کے ساتھ غاصب اور نفرت انگیز صیہونی حکومت کے مجرمانہ اقدام کے نتیجے میں شہید ہو گئے۔ خدا اور اس کے اولیاء کا سلام اور رحمت ان پر اور اس واقعے کے دیگر شہداء پر ہو اور ظالم اور جارح حکومت کے حکمرانوں پر لعنت اور نفرین ہو۔ امام خامنہ ای
2024/04/02

اللہ کی مدد سے انھیں اس جرم اور ایسے جرائم پر پچھتانے پر مجبور کر دیں گے

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سینیر کمانڈر جنرل محمد رضا زاہدی اور ان کے کچھ ساتھی مجاہدین کی غاصب اور نفرت انگیز صیہونی حکومت کے ہاتھوں شہادت پر ایک پیغام جاری کر کے کہا ہے کہ ہم اللہ کی مدد و نصرت سے انھیں اس جرم اور اسی طرح کے دوسرے جرائم پر پچھتانے پر مجبور کر دیں گے۔  رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام حسب ذیل ہے:
2024/04/02

حکومت قبول کرنے کے لمحے سے لیکر محراب عبادت میں فرق مبارک پر ضربت لگنے تک

امیر المومنین نے حکومت قبول کرنے کے لمحے سے لیکر محراب عبادت میں فرق مبارک پر ضربت لگنے تک ایک دن اور ایک لمحہ ایسا نہیں گزارا جس میں آپ اس حق اور حقیقت کے مطالبے سے دست بردار ہوئے ہوں جس کے لئے اسلام آیا۔ نہ کوئی رو رعایت، نہ تکلف، نہ لحاظ، نہ خوف، نہ کمزوری کچھ بھی ان کے سد راہ نہ بنا۔  امام خامنہ ای  28 جولائی 2007
2024/04/01

ایک حدیث کی تشریح : انسان کی ہدایت یا گمراہی میں زبان کی اہمیت

ہماری توجہ ہونی چاہیے، ہمیں بغیر ہڈی کے پھسلنے والے اپنے اس جسمانی عضو کی طرف سے چوکنا رہنا چاہیے اور جان لینا چاہیے کہ یہ بہت اہم ہے۔ امام خامنہ ای 
2024/04/01

تقوے کے ذریعے ہی قرآنی نکات سمجھے جا سکتے ہیں

اگر انسان میں تقویٰ نہ ہو تو وہ اللہ کے کلام کے ظریف نکات کو نہیں سمجھ سکتا، اگر وہ قرآن کی ظریف اور خوبصورت باتوں کو سمجھنا چاہے تو نہیں سمجھ سکتا۔ امام خامنہ ای 
2024/04/01

امیر المومنین علیہ السلام کا خالصانہ جہاد

امیر المومنین علیہ السلام کی پوری زندگی سراپا خالصانہ جہاد ہے۔ بچپن میں اسلام لانے سے لیکر 63 برس کی عمر میں شہادت تک زندگی کا ایک لمحہ بھی خالصانہ جدوجہد سے خالی نہیں۔ تاریخ اسلام میں اتنی خدمات انجام دینے والی کوئی اور ہستی نہیں ہے۔  امام خامنہ ای 
2024/04/01

روزہ افطار کے بعد اس جگہ کا سفر جہاں ابھی مغرب کا وقت نہیں ہوا

سوال: اگر روزہ دار نے مغرب کے وقت کسی جگہ روزہ افطار کر لیا ہو اور پھر وہ کسی ایسی جگہ سفر کر جائے جہاں ابھی مغرب کا وقت نہ ہوا ہو تو اس کے روزے کا کیا حکم ہے؟ کیا اس کے لیے اس جگہ مغرب سے پہلے کچھ کھانا پینا جائز ہے؟ جواب: اس کا روزہ صحیح ہے اور اِس فرض کے ساتھ کہ اس نے اپنی سرزمین پر مغرب کے وقت افطار کر لیا تھا، سفر کی جگہ پر مغرب سے پہلے اس کے لیے کھانا پینا جائز ہے۔
2024/04/01

شب قدر امیر المومنین سے درس لینے کی رات

شب قدر وہ موقع ہے جس میں ہم اپنے دلوں کو امیر المومنین علیہ السلام کی عظیم منزلت سے آشنا کریں اور درس لیں۔ ماہ رمضان کی فضیلت اور اس مہینے میں نیک بندوں کی ذمہ داریوں کے بارے میں جو کچھ زبان پر آتا ہے اور بیان کیا جا سکتا ہے امیر المومنین علیہ السلام اس کا مکمل عملی نمونہ اور ان خصوصیات کی نمایاں مثال ہیں۔   امام خامنہ ای 
2024/04/01

حق کی کسوٹی امیر المومنین ہیں

پیغمبر اکرم کی نگاہ میں حق کی کسوٹی امیر المومنین ہیں۔ سنی اور شیعہ راویوں نے نقل کیا ہے: "علی مع الحق و الحق مع علی یدور حیثما دار" اگر آپ کو حق کی  تلاش ہے تو دیکھئے کہ علی کہاں کھڑے ہیں، وہ کیا کر رہے ہیں، ان کی انگلی کا اشارہ کس جانب ہے۔   امام خامنہ ای 
2024/03/31

غزہ کی مزاحمت مضبوطی کے ساتھ قائم ہے

فلسطینی مزاحمت کے مجاہدین نے پیغام دیا جو ہمارے کانوں تک بھی پہنچا کہ ہمارے بارے میں فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمارے تقریبا 90 فیصدی وسائل اور توانائیاں محفوظ اور صحیح و سالم ہیں۔  امام خامنہ ای 
2024/03/30

روزہ کی حالت میں اصرار کے باعث کچھ کھانے پینے کا حکم

سوال: اگر میں روزے سے ہوں اور میری والدہ مجھے کھانا کھانے یا کچھ پینے کے لیے مجبور کر دیں تو کیا میرا روزہ باطل ہو جائے گا؟ جواب: کھانے پینے سے روزہ باطل ہو جاتا ہے چاہے وہ کسی دوسرے شخص کےکہنے اور اصرار پر ہی کیوں نہ ہو۔
2024/03/30

نماز شب ترک نہ ہو

جہاں تک ہو سکے نماز شب پڑھیے، نماز شب ترک نہ ہو۔ جوانی کا یہ موقع جو آپ کے پاس ہے، دوبارہ نہیں ملتا اس سے خدا سے انس کے لیے فائدہ اٹھائيے۔ ​امام خامنہ ای  
2024/03/30

ایک حدیث کی تشریح : قیامت کے دن کے علم بردار

جو لوگ مسجد میں جانے اور نماز میں سبقت کرنے والے ہوں گے وہ جنت کے دن علم بردار ہوں گے اور دوسروں سے پہلے جنت میں جائيں گے۔ امام خامنہ ای  
2024/03/29

مزاحمتی فورسز کے سامنے صیہونی حکومت بے بس ہے

یہ جو صیہونی حکومت اتنے سارے عسکری ساز و سامان اور دنیا کی ظالم طاقتوں کی پشت پناہی سے عورتوں اور بچوں کا قتل عام کر رہی ہے، اس بات کی علامت ہے کہ یہ حکومت مزاحمتی فورسز کا مقابلہ کرنے اور انہیں شکست دینے پر قادر نہیں ہے۔    امام خامنہ ای
2024/03/29

جہاد اسلامی کے سکریٹری سے ملاقات: اب تک فاتح میدان غزہ ہے

اس چھے مہینے کی جنگ میں غزہ اور فلسطین کے عوام کے وقار اور ثابت قدمی کا اوج اور صیہونی حکومت کی ناکامیاں ایک الہی واقعہ اور حقیقت ہے۔
2024/03/29

روزہ کی حالت میں انجیکشن لگوانے کا حکم

سوال: رمضان کے مبارک مہینے میں روزہ داروں کو انجیکشن اور اسی طرح دوسری چیزیں انجیکٹ کرنے کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ جواب: احتیاط واجب یہ ہے کہ روزہ دار طاقت افزا اور مغذّی انجیکشن، رگ میں لگائے جانے والے ہر انجیکشن اور مختلف طرح کی ڈرپس سے اجتناب کرے لیکن اینٹی بایوٹک یا مسکّن جیسے پٹھوں میں لگائے جانے والے غیر طاقت افزا انجیکشن یا جسم کے کسی حصے کو بے حس کرنے کے لیے لگائے جانے والے انجیکشنوں میں کوئی حرج نہیں ہے
2024/03/29

غزہ اس لمحے تک میدان جنگ کا فاتح ہے

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے جمعرات کی شام کو فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ اور ان کے ہمراہ آئے وفد سے ملاقات اور گفتگو کی۔
2024/03/28

جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ اور ان کے ہمراہ آئے وفد نے جمعرات 28 مارچ 2024 کو رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی۔
2024/03/28

فکری و عقلی کمزوری، منافقوں کے آپسی اختلاف کی اصل وجہ

ان کے دلوں میں تفرقہ اور بکھراؤ ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ وہ ایسے کیوں ہیں؟ یہ اس لیے ہے کہ یہ بےعقل لوگ ہیں۔ وہ جو متحد نہیں ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے پاس عقل نہیں ہے۔ امام خامنہ ای  
2024/03/28

غزہ کے عوام کے تاریخی صبر نے اسلام کا وقار بڑھایا

مغرب کی حمایت سے انجام پانے والے صیہونی حکومت کے جرائم اور درندگی پر غزہ کے عوام کا تاریخی صبر ایک عظیم حقیقت ہے جس نے اسلام کا وقار بڑھایا۔ اہل غزہ کے صبر کی عظیم حقیقت نے فلسطین کے موضوع کو دشمن کی خواہش کے برخلاف دنیا کا سب سے اہم ایشو بنا دیا۔  امام خامنہ ای  
2024/03/28

شکست ہی صیہونی حکومت کا مقدر

صیہونی حکومت صرف اپنے تحفظ کے مسئلے میں بحران کا شکار نہیں بلکہ بحران سے نکلنے کے معاملے میں بھی بحران سے دوچار ہے۔ دلدل میں پھنسی ہے، باہر نہیں نکل پا رہی ہے۔ اگر غزہ سے نکل جائے تو شکست خوردہ ہے اور نہ نکلے تو بھی شکست خوردہ ہے۔   امام خامنہ ای 
2024/03/28

روزے میں سگریٹ جیسی چیزیں استعمال کرنے کا حکم

سوال: روزے کی حالت میں سگریٹ جیسی چیزیں استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟ جواب: احتیاط واجب یہ ہے کہ روزہ دار سگریٹ جیسی چیزوں کے دھویں سے اور اسی طرح ان منشیات سے بھی اجتناب کرے جو ناک کے ذریعے یا زبان کے نیچے رکھ کر استعمال کی جاتی ہیں۔
2024/03/28

تحریک حماس کے وفد سے آیت اللہ خامنہ ای کی گفتگو: فلسطین کی حمایت کے مسئلے میں کوئي پس و پیش نہیں

مغرب کی حمایت سے انجام پانے والے صیہونی حکومت کے جرائم اور درندگی پر غزہ کے عوام کا تاریخی صبر ایک عظیم حقیقت ہے جس نے اسلام کا وقار بڑھایا۔  
2024/03/28

نماز ایک دستک ہے

جب ہم کہتے ہیں نماز تو اس کا مطلب ہے کہ انسان واقعی نماز پڑھے، کھڑا ہو، بات کرے، نماز میں اس کا کوئي مخاطَب ہونا چاہیے۔ امام خامنہ ای  
2024/03/27

ایران غزہ کے مظلوم و مجاہد عوام کی حمایت و پشت پناہی میں کوئی شک و تردد اپنے قریب نہیں آنے دے گا

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے منگل 26 مارچ 2024 کو تحریک حماس کے پولت بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور ان کے ہمراہ آئے وفد سے ملاقات میں فلسطین کی مزاحمتی فورسز نیز غزہ کے عوام کی مثالی ثابت قدمی کی قدردانی کی۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے جرائم اور درندگی پر جو مغرب کی بھرپور حمایت سے انجام پا رہی ہے غزہ کے عوام کا تاریخی صبر بڑی عظیم حقیقت ہے جس نے اسلام کا وقار بڑھایا اور مسئلہ فلسطین کو دشمن کی تمام کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے دنیا کے سب سے اہم مسئلے کی حیثیت دلا دی۔    
2024/03/26

حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اپنے ہمراہ آئے وفد کے ساتھ منگل 26 مارچ 2024 کو رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی۔
2024/03/26

شعر میں پیغام ہونا چاہئے

شعر میں پیغام ہونا چاہئے۔ جو اچھا پیغام ہو سکتا ہے وہ دین کا پیغام ہے، اخلاق کا پیغام ہے اور تمدن کا پیغام ہے۔ امام خامنہ ای  
2024/03/26

ہندوستان کی پروفیسر آذرمی دخت صفوی کی آیت اللہ خامنہ ای سے گفتگو

واقعی آپ منفرد شخصیت کے مالک ہیں۔ عام طور پر مختلف سیاستداں اور امور مملکت چلانے والے سماجی اور معاشی مسائل پر گہری نظر رکھتے ہیں اور شعر و ادب کی طرف ان کی زیادہ توجہ نہیں ہوتی۔
2024/03/26

ملت ایران کا پیغام شجاعانہ مزاحمت کا پیغام ہے

ملت ایران کا تمدنی پیغام اور ملت ایران کے اعتبار کی بنیاد قرار پانے والا پیغام دنیا میں ظلم کے مقابلے میں اس کی شجاعانہ مزاحمت کا پیغام ہے۔ منہ زوری اور توسیع پسندی کے مقابلے میں جس کا مظہر آج امریکہ اور صیہونی ہیں۔ امام خامنہ ای
2024/03/26

شعر ایک ذریعہ ابلاغ ہے

شعر ایک ذریعہ ابلاغ ہے۔ آج دنیا میں چیلنجز اور جھڑپیں میڈیا کے ذریعے انجام پاتی ہیں۔ جنگ میڈیا کی جنگ ہے۔ جس کے پاس طاقتور میڈیا ہے وہ اپنے اہداف کی تکمیل میں زیادہ کامیاب ہے۔ امام خامنہ ای
2024/03/26
  • » ابتدائی
  • › گزشتہ
  • …
  • 7
  • 8
  • 9
  • 10
  • 11
  • 12
  • 13
  • 14
  • 15
  • …
  • اگلا>
  • آخری »

آخری فتح جو زیادہ دور نہیں، فلسطینی عوام اور فلسطین کی ہوگی۔

2023/11/03
خطاب
  • تقاریر
  • فرمان
  • خطوط و پیغامات
ملٹی میڈیا
  • ویڈیو
  • تصاویر
  • پوسٹر
  • موشن گراف
سوانح زندگی
  • سوانح زندگی
  • ماضی کی یاد
فورم
  • فیچرز
  • مقالات
  • انٹرویو
نگارش
  • کتب
  • مقالات
مزيد
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • امام خمینی
  • استفتائات و جوابات
All Content by Khamenei.ir is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License.