Skip to main content
  • English
  • Français
  • Español
  • Русский
  • हिंदी
  • Azəri
  • العربية
  • اردو
  • فارسی
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خطاب
  • ملٹی میڈیا
  • سوانح زندگی
  • فکر و نظر
  • نگارش
  • استفتائات و جوابات

یک حدیث کی تشریح، اہلبیت پیغمبر کی منزلت

میرے اہلبیت کی مثال کشتی نوح جیسی ہے، جو بھی اس میں سوار ہوا، وہ نجات پا گیا اور جس نے بھی اس سے منہ موڑا وہ غرق ہو گيا۔ امام خامنہ ای  
2024/03/15

عالم اسلام میں کچھ حکومتیں غزہ کے مظلوم عوام کے دشمنوں کی مدد کر رہی ہیں

افسوس ہے کہ دنیائے اسلام میں ایسے لوگ اور حکومتیں ہیں جو غزہ کے مظلوم عوام کے دشمنوں کی مدد کر رہی ہیں۔ ان شاء اللہ ایک دن وہ خود نادم ہوں گی اور اپنی اس خیانت کی سزا بھی پائیں گی اور یہ بھی دیکھیں گی کہ انہوں نے جو کچھ کیا وہ بے سود تھا۔ امام خامنہ ای
2024/03/15

میٹا کے ذریعے آیت اللہ خامنہ ای کے سوشل میڈیا پیجز کا بند کیا جانا مغرب کے آزادی اظہار خیال کے دعوؤں کے جھوٹ ہونے کا ثبوت

وینیزوئلا کی بولیواری یونیورسٹی میں بعض پروفیسروں اور دانشوروں کی شرکت سے پیر 11 مارچ کو منعقد ہونے والی ایران اور وینیزوئلا کے ثقافتی تعلقات کی نشست میں انسٹاگرام اور فیس بک پر امام خامنہ ای کے فلسطین کی حمایت کرنے والے پیجز بند کئے جانے کی مذمت کی گئي۔  
2024/03/14

مزاحمتی فورسز مضبوطی سے ڈٹی ہوئی ہیں

چند مہینوں سے صیہونی امریکہ اور دوسروں سے ملنے والے ہتھیاروں اور خیانت آمیز مدد کے ذریعے فلسطینی مزاحمت کے خلاف جنگ کر رہے ہیں، مزاحمت بھی بدستور طاقتور اور وہاں ثابت قدمی سے ڈٹی ہوئی ہے اور توفیق خداوندی سے صیہونیوں کی ناک زمین پر رگڑ دے گی۔  امام خامنہ ای  
2024/03/14

مسلمانوں کے ایمان کے مقابل کفار کے مضبوط قلعوں کا ڈھے جانا

دنیا بھر کے کافروں اور دشمنوں کے سبھی مضبوط قلعے تمھارے ایمان، تمھارے اچھے عمل اور تمھارے نظم و ضبط کے مقابلے میں ڈھے جائيں گے، تباہ ہو جائيں گے۔
2024/03/14

ہائی لائٹس: عالم اسلام میں ایک شخص بھی ایسا نہ ہو کہ دن گزر جائے اور اس نے قرآن کی تلاوت نہ کی ہو

اس وقت غزہ میں جو ہو رہا ہے دونوں طرف سے اپنی انتہا کو پہنچا ہوا ہے۔ جرائم اور وحشی پن کے لحاظ سے بھی اور غزہ کے عوام کے بے مثال صبر کے اعتبار سے بھی۔
2024/03/13

یک حدیث کی تشریح، معرفت، عبادت و بندگي کا پہلا قدم

اے ابوذر! خدا کی اس طرح عبادت کرو گویا تم اسے آنکھوں سے دیکھ رہے ہو۔ جان لو کہ پروردگار عالم کی عبادت کا پہلا ستون یہ ہے کہ اس کی ذات مقدس کی معرفت حاصل کرو۔
2024/03/13

غزہ میں ثابت قدمی کا سرچشمہ قرآن سے انسیت ہے

غزہ میں ثابت قدمی کا نقطہ اوج جس چیز نے ساری دنیا کو دکھایا وہ وہاں کے باسیوں کی قرآن سے انسیت ہے۔ امام خامنہ ای
2024/03/13

قرآن کی تلاوت ایک مقدس فن، غزہ کی مدد ایک دینی فریضہ، صیہونی دشمن کی مدد یقینی طور پر حرام

ماہ مبارک رمضان کے پہلے دن رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی موجودگي میں منگل کی شام حسینیۂ امام خمینی میں 'محفل انس با قرآن' منعقد ہوئي۔  
2024/03/12

رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگي میں قرآن مجید سے انس کی محفل کا انعقاد

سالہائے گزشتہ کی طرح اس سال بھی ماہ مبارک رمضان کے پہلے دن رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگي میں قرآن مجید سے انس کی محفل کا انعقاد ہوا جس میں ملک کے بعض ممتاز قاریوں اور قرآن کے سلسلے میں کام کرنے والے افراد نے شرکت کی۔
2024/03/12

خدا کے دشمنوں پر اسلامی جمہوریہ کا رعب

اس وقت دنیا کی ساری طاقتیں، آپ کی اس حکومت سے مرعوب ہیں۔ ان کی لن ترانیوں کو مت دیکھیے، ان سب پر اسلامی جمہوریہ کا رعب طاری ہے۔ امام خامنہ ای  
2024/03/12

آغاز ماہ مبارک رمضان پر محفل'انس با قرآن' سے خطاب

ماہ مبارک رمضان 1445 ہجری قمری کے پہلے دن 12 مارچ 2024 کو 'قرآن سے انس' محفل حسینیہ امام خمینی میں منعقد ہوئی جس میں ملک کے نامور قاریوں نے شرکت کی۔ چند قاریوں نے تلاوت کلام پاک کی اور اس کے بعد رہبر انقلاب اسلامی نے حاضرین سے خطاب کیا۔(1)
2024/03/12

اپنی نوجوانی کی قدر کیجیے

اپنی نوجوانی کی قدر کریں۔ ہماری جو مصروفیات ہیں، وہ عام طور پر دنیوی مصروفیات ہیں۔ ہمیں پورے دن میں خدا سے اکیلے میں بات کرنے کی فرصت ہی نہیں ملتی سوائے ان لوگوں کے جو ہمیشہ نماز کی حالت میں ہوتے ہیں۔ امام خامنہ ای  
2024/03/11

فوج اور آئي آر جی سی کے کمانڈرز انچیف کو میڈل آف فتح عطا کیا گیا

    اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے پیر کے روز ایک تقریب میں ملک کی فوج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل سید عبد الرحیم موسوی اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (آئي آر جی سی) کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی کو میڈل آف فتح عطا کیا۔
2024/03/11

رویت ہلال کی رپورٹ

  رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے دفتر نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ 12 مارچ 2024 کو ماہ مبارک رمضان کی پہلی تاریخ ہوگي۔
2024/03/11

اسلامی گھرانہ: شریک زندگي میاں بیوی، محکم و پائیدار مجاہدین

ہم اگر چاہتے ہیں کہ یہ مرد معاشرے میں ایک مفید و کارآمد شخص ثابت ہو تو عورت کو بھی گھر کے اندر ایک اچھی بیوی ثابت ہونا پڑے گا ورنہ یہ چیز ممکن نہیں ہے۔  امام خامنہ ای  
2024/03/10

خواتین کا عالمی دن: ایک نظر غزہ کی خواتین پر

غزہ نے مغرب کے چہرے سے انسانی حقوق کا نقاب ہٹا دیا۔   امام خامنہ ای    
2024/03/09

غزہ کی خواتین کے لئے عالمی یوم نسواں کہاں!

غزہ کی رہنے والی ایک ماں اپنے ننہے شہید بچے کا جنازہ آغوش میں اٹھائے ہوئے ہے۔ اسے چومتی ہے، پیار کرتی ہے، نہ جانے کن احساسات و جذبات کے ساتھ اس کی آخری آرام گاہ کی سمت لے جاتی ہے۔
2024/03/08

اسلامی حکومت کا طریقہ کار «لا تَظْلِمُونَ وَ لا تُظْلَمُون»

جو حکومت اسلام کی بنیاد پر قائم ہوتی ہے اس کے طریقہ کار کی بنیاد «لا تَظْلِمُونَ وَ لا تُظْلَمُون»‏ ہے۔ امام خامنہ ای
2024/03/08

لبرل ڈیموکریسی کی ماہیت میں جارحیت ہے

اسلامی جمہوریہ کا ظہور ایک زلزلہ تھا جس نے دنیا میں دو محاذ کی ضرورت حال پیدا کی۔ ایک لبرل ڈیموکریسی کا محاذ اور دوسرا اسلام پر استوار جمہوری محاذ۔ لبرل ڈیموکریسی کے نظام کی ماہیت میں جارحیت اور تجاوز شامل ہے جبکہ دینی جمہوریت کا سب سے اہم مشن ظلم کا مقابلہ ہے۔  امام خامنہ ای
2024/03/07

ہائی لائٹس: ماہرین اسمبلی سے خطاب: لبرل ڈیموکریسی کی ماہیت میں جارحیت اور دینی جمہوریت کا مشن ظلم کا مقابلہ ہے

حکومتوں، ملکوں اور قوموں سے بذات خود ہمارا کوئی تنازعہ نہیں۔ ہماری مخالفت ظلم، جارحیت اور استکبار سے ہے، ہماری مخالفت ان واقعات سے ہے جن کا آپ غزہ میں مشاہدہ کر رہے ہیں۔
2024/03/07

امریکہ، برطانیہ اور بعض یورپی ممالک ظلم میں ہاتھ بٹا رہے ہیں

ایک قوم اپنی سرزمین میں بے پناہ مظالم کا نشانہ بنتی ہے، ان کی عورتیں، ان کے بچے، ان کے مکانات بے رحمی سے مٹائے جاتے ہیں اور کچھ ممالک روکنا تو در کنار اس میں تعاون کر رہے ہیں۔ امریکہ، برطانیہ اور بعض یورپی ممالک۔ ہم اس کے مخالف ہیں۔ امام خامنہ ای
2024/03/07

ہماری مخالفت ظلم، جارحیت اور استکبار سے ہے

حکومتوں، ملکوں اور قوموں سے بذات خود ہمارا کوئی تنازعہ نہیں۔ ہماری مخالفت ظلم، جارحیت اور استکبار سے ہے، ہماری مخالفت ان واقعات سے ہے جن کا آپ غزہ میں مشاہدہ کر رہے ہیں۔  امام خامنہ ای
2024/03/07

قوموں کے حقوق پر حملہ لبرل ڈیموکریسی کی ماہیت کا جز ہے

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمعرات کی صبح رہبر انقلاب کا انتخاب کرنے والی اور ان کی کارکردگی کی نگرانی کرنے والی ماہرین اسمبلی کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات میں استکباری محاذ کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ کی مزاحمت و استقامت کا فلسفہ بیان کیا اور گزشتہ جمعے کو ہونے والے ماہرین اسمبلی اور پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے انتخابات کے بارے میں کچھ نکات بیان کئے۔   
2024/03/07

ماہرین اسمبلی کے ارکان کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

ماہرین اسمبلی کے ارکان نے جمعرات کی صبح حسینیہ امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔
2024/03/07

ماہرین اسمبلی کے ارکان سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے رہبر انقلاب کا انتخاب کرنے اور ان کی کارکردگی کی نگرانی کرنے والی ماہرین اسمبلی کے ارکان سے 7 مارچ 2024 کو اپنے خطاب میں اسلامی جمہوریت اور مغرب کی لبرل ڈیموکریسی کے بنیادی فرق پر روشنی ڈالی۔ آپ نے انتخابات سمیت کچھ دیگر موضوعات کا بھی جائزہ لیا۔ (1) خطاب حسب ذیل ہے؛
2024/03/07

مسئلہ فلسطین اور زیتون کا درخت

فلسطینیوں کے لیے زیتون، معاشی پہلو کے ساتھ ہی ایک سمبل بھی ہے۔ استقامت کا سمبل، صبر کا مظہر اور اس سرزمین سے جڑاؤ کا مظہر جس کا نام فلسطین ہے۔ 
2024/03/06

ہائی لائٹس: یوم شجرکاری کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی نے 3 پودے لگائے

زیتون کا درخت لگانے کا مقصد فلسطین کے عوام سے یکجہتی اور ہمدلی کا اظہار ہے کہ وہ جگہ زیتون کا مرکز ہے اور ہم دور سے ان مظلوم، عزیز اور مجاہد عوام کو سلام کرنا چاہتے ہیں اور کہنا چاہتے ہیں کہ ہم ہر طرح سے آپ کو یاد کرتے ہیں، جیسے یہ کہ آپ کی یاد میں زیتون کا درخت لگاتے ہیں۔  امام خامنہ ای
2024/03/05

فلسطین کے زیتون کے درخت اور اسرائیل کا بیر

رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای نے 5 مارچ 2024  کو ایران میں یوم شجرکاری کی مناسبت سے تین پودے لگائے جن میں سے ایک زیتون کا پودا تھا۔ انھوں نے زیتون کا پودا لگانے کے بعد کہا کہ "زیتون کا درخت لگانے کا مقصد فلسطین کے عوام سے یکجہتی اور ہمدلی کا اظہار ہے کہ وہ جگہ زیتون کا مرکز ہے اور ہم دور سے ان مظلوم، عزیز اور مجاہد عوام کو سلام کرنا چاہتے ہیں اور کہنا چاہتے ہیں کہ ہم ہر طرح سے آپ کو یاد کرتے ہیں، جیسے یہ کہ آپ کی یاد میں زیتون کا درخت لگاتے ہیں۔"
2024/03/05

پولنگ میں بھرپور شرکت پر ملت ایران کا شکریہ

پولنگ میں بھرپور شرکت پر ملت ایران کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ملت ایران نے جہاد کیا۔ کیوں؟ اس لئے کہ تقریبا ایک سال سے ملت ایران کے دشمن دنیا کے گوشہ و کنار سے کوشش میں لگے تھے کہ ملت ایران کو انتخابات سے دور کر دیں۔ عوام نے پولنگ بوتھ پر جاکر رزمیہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ امام خامنہ ای
2024/03/05

سیستان و بلوچستان میں سیلاب سے متاثرین کی مدد جاری رہے

صوبہ سیستان و بلوچستان میں آنے  والے سیلاب سے عوام کو بہت نقصان ہوا ہے۔ جو امدادی کام ہو رہا ہے جاری رہنا چاہئے۔ امدادی ٹیمیں، خواہ سرکاری ہوں یا ان کے علاوہ، کام جاری رکھیں۔ دوسرے افراد جو اس امداد میں شامل ہونا چاہتے ہیں، وہ بھی شامل ہوں۔  امام خامنہ ای
2024/03/05

یوم شجرکاری پر رہبر انقلاب نے پودے لگائے

رہبر انقلاب اسلامی نے یوم شجرکاری کی مناسبت سے منگل 5 مارچ 2024 کی صبح اپنے دفتر کے صحن میں تین پودے لگائے جن میں سے ایک، فلسطینی قوم کی بے نظیر مزاحمت کی قدردانی کے طور پر زیتون کا پودا تھا۔
2024/03/05

ہم نے آج زیتون کا جو پودا لگایا وہ فلسطین کے مظلوم اور ثابت قدم عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے تھا

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے یوم شجرکاری کی مناسبت سے منگل 5 مارچ 2024 کی صبح تین پودے لگانے کے بعد پہلی مارچ کے انتخابات میں بھرپور شرکت پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ الیکشن میں ایرانی قوم کی شرکت ایک سماجی و تمدنی فریضے کی ادائیگی اور ایک جہاد تھا۔
2024/03/05

ایک ظالم تمدن کے شعلے

مغربی تمدن یہ ہے۔ امریکا اور مغرب کی غیر انسانی پالیسیوں کی شرمناک صورتحال اس حد کو پہنچ گئي ہے کہ آپ نے سنا ہی ہوگا کہ امریکی فضائيہ کا ایک افسر خودسوزی کر لیتا ہے۔ یعنی اس کلچر کے پروردہ نوجوان کے لیے بھی یہ بات بہت بھاری ہے، اس کے ضمیر کو بھی چوٹ پہنچتی ہے۔ اتفاق سے کسی ایک شخص کا ضمیر جاگ گيا اور اس نے خود سوزی کر لی۔ مغربی کلچر نے اپنا تعارف کرا دیا، اپنے چہرے سے نقاب ہٹا دی، اپنی پول کھول دی کہ وہ کتنا بدعنوان ہے، کتنا منحرف ہے، کتنا ظالم ہے۔  امام خامنہ ای 
2024/03/05

یوم شجرکاری پر زیتون کے ایک پودے سمیت تین پودے لگانے کے بعد گفتگو

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یوم شجر کاری 15 اسفند مطابق 5 مارچ اور ہفتہ قدرتی وسائل کی مناسبت سے 5 مارچ کو تین پودے لگائے اور اس موقع پر مختصر بیان دیا۔ آپ نے قدرت و فطرت اور شجرکاری کی اہمیت کے بارے میں بات کی اور ساتھ ہی 1 مارچ 2024 کو ہونے والے پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی اور ماہرین اسمبلی کے انتخابات میں بھرپور شرکت پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔ رہبر انقلاب نے ملت فلسطین کی مظلومیت و ثابت قدمی کا ذکر کیا۔ خطاب حسب ذیل ہے؛
2024/03/05

رہبر انقلاب اسلامی نے آيت اللہ امامی کاشانی کی نماز جنازہ پڑھائي

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے پیر 4 مارچ 2024 کی صبح متقی و خدمتگزار عالم دین آيت اللہ امام کاشانی کی نماز جنازہ پڑھائی۔ اس کے بعد انھوں نے مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
2024/03/04

احکام: علمی درس گاہوں میں تعلیم کے دوران نماز کا حکم

سوال: تعلیم کے دوران دارالاقامہ (ہاسٹل) جس میں طالب علم، ہفتے میں پانچ دن رہتے ہوں، کیا وطن کا حکم رکھتا ہے؟ جواب: کوئي بھی تعلیمی مرکز یا عارضی اقامت گاہ، وطن نہیں ہے، البتہ اگر کسی نے طے کر لیا ہے کہ کم از کم ایک سال تک اس طرح کی سکونت رہے گی کہ عرف عام میں اسے مسافر نہ سمجھا جائے تو دس روز کے قصد سکونت کے بغیر بھی نماز پوری پڑھی جائے گی۔
2024/03/04

آيت اللہ امامی کاشانی کی وفات پر تعزیتی پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بزرگ عالم دین آيت اللہ الحاج شیخ محمد امامی کاشانی کے انتقال پر ایک پیغام جاری کر کے تعزیت پیش کی ہے۔
2024/03/03

ملک کے نئے ووٹرز سے آیت اللہ خامنہ ای کی یادگار ملاقات کی روداد

آخرکار پردہ ہٹتا ہے اور امام خامنہ ای امام بارگاہ میں داخل ہوتے ہیں۔ تمام حاضرین اپنی جگہ سے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں اور کچھ قدم آگے بڑھتے ہیں اور اپنے بلند بانگ نعروں سے ان کا استقبال کرتے ہیں۔ بھیڑ اتنی زیادہ ہے کہ تل دھرنے کی جگہ نہیں ہے۔ حاضرین جب دوبارہ بیٹھنا چاہتے ہیں تو بہت سے لوگوں کو جگہ نہیں مل پاتی اور وہ کچھ قدم پیچھے جانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
2024/03/02

خیر خواہوں اور دشمنوں کی نگاہیں ایران کے انتخابات پر ہیں

آج ملت ایران کے خیر خواہوں اور بد خواہوں، اسی طرح کلیدی قومی و سیاسی پوزیشن کے حامل افراد کی نگاہیں ایران پر مرکوز ہیں، وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ ملت ایران ان انتخابات میں کیا کرتی ہے اور اس کا نتیجہ کیا ہوتا ہے۔ امام خامنہ ای  
2024/03/01
  • » ابتدائی
  • › گزشتہ
  • …
  • 9
  • 10
  • 11
  • 12
  • 13
  • 14
  • 15
  • 16
  • 17
  • …
  • اگلا>
  • آخری »

آخری فتح جو زیادہ دور نہیں، فلسطینی عوام اور فلسطین کی ہوگی۔

2023/11/03
خطاب
  • تقاریر
  • فرمان
  • خطوط و پیغامات
ملٹی میڈیا
  • ویڈیو
  • تصاویر
  • پوسٹر
  • موشن گراف
سوانح زندگی
  • سوانح زندگی
  • ماضی کی یاد
فورم
  • فیچرز
  • مقالات
  • انٹرویو
نگارش
  • کتب
  • مقالات
مزيد
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • امام خمینی
  • استفتائات و جوابات
All Content by Khamenei.ir is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License.