Skip to main content
  • English
  • Français
  • Español
  • Русский
  • हिंदी
  • Azəri
  • العربية
  • اردو
  • فارسی
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خطاب
  • ملٹی میڈیا
  • سوانح زندگی
  • فکر و نظر
  • نگارش
  • استفتائات و جوابات

غدیر، اسلام کی حقیقی روح اور مضمون کا مظہر

غدیر کا واقعہ اسلام کی حقیقی روح اور مضمون سے نکلا ہے۔ یہ جو خداوند عالم پیغمبر اکرم کی وفات سے تقریبا 70 دن پہلے ان سے یہ فرماتا ہے کہ اے رسول! جو حکم ہم نے آپ کو دیا ہے، اسے لوگوں تک پہنچا دیجیے اور اگر آپ نے نہ پہنچایا تو آپ نے اپنی رسالت ہی انجام نہیں دی، اس سے پتہ چلتا ہے کہ اسلام کی حقیقی روح اور اسلام کا حقیقی مضمون واقعۂ غدیر میں نہاں ہے۔  امام خامنہ ای  20 فروری 2003 
2024/06/25

دنیا کے سارے مسلمانوں کو عید سعید غدیر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

عید غدیر کی مناسبت سے اور صدارتی انتخابات کے موقع پر عوام کی کثیر تعداد نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔  
2024/06/25

ملت ایران یہ اجازت نہیں دے گی کہ اس کے مستقبل کا فیصلہ دوسرے کریں

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے عید سعید غدیر کے موقع پر صدارتی انتخابات کے قریب عوام کے ایک عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ملت ایران اور ساری دنیا کے مسلمانوں کو 'عید اللہ الاکبر' اللہ کی سب سے بڑی عید کی مبارکباد پیش کی اور واقعہ غدیر کو اسلامی حاکمیت کے تسلسل اور اسلامی زیست کے استمرار کی تمہید قرار دیا۔
2024/06/25

عید غدیر کے جشن میں رہبر انقلاب اسلامی کا حاضرین سے خطاب

عید غدیر کی مناسبت سے ملک کے پانچ صوبوں کے ہزاروں افراد تہران میں حسینیہ امام خمینی میں جمع ہوئے اور رہبر انقلاب اسلامی نے حاضرین سے خطاب کیا۔
2024/06/25

قرض کی وجہ سے جیل جانے والے قیدی کی رہائی کا مسئلہ

میں نے اس سے پہلے عدلیہ سے کہا تھا کہ اس طرح کے کیس میں آپ کو حق حاصل ہے کہ شرعی رقوم سے اس طرح کے پیسے ادا کر دیں۔ امام خامنہ ای
2024/06/24

مغربی انسانی حقوق کی بنیادوں کی نادرستگی کی علامتیں ساری دنیا کے سامنے ہیں اور انہیں معیار نہیں بنانا چاہئے

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سنیچر کی صبح عدلیہ کے سربراہ اور دیگر اعلی عہدیداروں سے ملاقات کی۔ انھوں نے اس ملاقات کے دوران اپنے خطاب میں عدلیہ کے شعبے کے شہیدوں منجملہ شہید بہشتی اور اسی طرح شہید رئیسی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جن کا عدلیہ میں درخشاں ماضی رہا ہے، اس شعبے کے معزز سربراہ، اعلی عہدیداروں، ججوں اور دیگر ذمہ داروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔  انھوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ قرآن مجید اور دیگر اسلامی مآخذ میں عدل و انصاف کی طرح کسی دوسرے مسئلے پر اتنی تاکید نہیں کی گئي ہے، شجاعت کو انصاف کے نفاذ کا لازمہ قرار دیا اور کہا کہ امام زین العابدین علیہ السلام کے بقول عدلیہ کو اس طرح سے کام کرنا چاہیے کہ دشمن بھی اپنے آپ کو ظلم و جور سے محفوظ سمجھیں اور قریبی دوست بھی غیر منصفانہ جانبداری کی توقع نہ رکھیں۔  رہبر انقلاب اسلامی نے عدلیہ کو صحیح پروگراموں کے ساتھ آگے بڑھانے اور اس شعبے میں تبدیلی کے دستاویز کے نفاذ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس دستاویز کو اس طرح سے نافذ کرنا چاہیے کہ وہ عدلیہ کے اہم معیارات پر بھرپور اثر ڈالے۔  ججوں کی جانب سے مغرب کے انسانی حقوق کے معیارات کے بجائے ملک کے داخلی قوانین پر توجہ اور عدلیہ کے سربراہ کے زمینی سطح پر معائنے جاری رہنا اور ان معائنوں کے دوران کیے گئے امید افزا فیصلوں کے نفاذ پر نظر رکھنا ایسے دوسرے نکات تھے جن پر رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ آپ اس طرح سے کام کیجیے کہ رائے عامہ عدلیہ کو عدل و انصاف کا گھر اور بغیر کسی رو رعایت کے حق کی بحالی کا مرکز سمجھے۔  رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ مغربی انسانی حقوق کی بنیادوں کی نادرستگی کی علامتیں ساری دنیا کے سامنے ہیں اور انہیں معیار نہیں بنانا چاہئے۔   آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حراست میں لیے گئے افراد کے کیسیز کی سماعت کی رفتار کم ہونے اور اس کے نتیجے میں لوگوں کی حراست کی مدت طویل ہونے کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کے افراد کا معاملہ جلدی طے ہو جانا چاہیے تاکہ کوئي بھی کیس کی سماعت کے طویل ہونے کی وجہ سے جیل کی سختی برداشت نہ کرے۔  انھوں نے اسی طرح بعض مقروض قیدیوں کا مسئلہ ناقابل حل ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ اگر اپنی عمر کے آخری حصے تک بھی جیل میں رہیں تو ان میں اپنا قرض ادا کرنے کی سکت نہیں ہوتی، اس مشکل کو حل کرنا ضروری ہے۔  رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب کے آخری حصے میں صدارتی الیکشن کے امیدواروں کو نصیحت کرتے ہوئے ٹی وی پر کیے جانے والے پرچار کی طرف اشارہ کیا اور ان سے کہا کہ وہ ایسی باتیں نہ کریں جن سے دشمن خوش ہو۔ انھوں نے کہا کہ اصلی بات تو یہی ہے کہ سارے امیدوار، ایران اور اسلامی جمہوریہ کو چاہتے ہیں کیونکہ وہ اس نظام میں اور عوام کی خدمت کے لیے صدر بننا چاہتے ہیں۔    
2024/06/22

عدلیہ کے سربراہ اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات

ہفتۂ عدلیہ کی مناسبت سے عدلیہ کے سربراہ اور بعض عہدیداروں نے سنیچر 22 جون 2024 کو رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنه‌ای ‏سے ملاقات کی
2024/06/22

یوم عدلیہ کی مناسبت سے عدلیہ کے سربراہ اور اعلی عہدیداران سے خطاب

عدلیہ کے سابق سربراہ شہید ڈاکٹر بہشتی اور ان کے رفقائے کار کے یوم شہادت اور یوم عدلیہ کے قریب آنے پر عدلیہ کے سربراہ محسنی اژہ ای اور اعلی عہدیداروں نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ 22 جون 2024 کو ہونے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے عدلیہ کی ذمہ داریوں اور متعلقہ مسائل کے بارے میں گفتگو کی۔  (1) خطاب حسب ذیل ہے۔
2024/06/22

ٹیکساس سے دہلاویہ تک

"ممکن ہے کہ میں اس تاریکی کو ختم نہ کر پاؤں لیکن میں اپنی اسی چھوٹی سی روشنی سے نور و ظلمت اور حق و باطل کا فرق دکھاؤں گا اور جو نور کا متلاشی ہے، یہ نور چاہے جتنا بھی چھوٹا ہو، اس کے دل میں بڑا ہوگا۔" یہ جملہ ان کی اہلیہ غادہ نے ان کے حوالے سے نقل کیا ہے۔ غادہ نے کہا تھا کہ وہ یہ جملے ایک پینٹنگ کے نچلے حصے میں پڑھ کر، جو پوری طرح سیاہ تھی اور اس کے بیچ میں ایک چھوٹی سی شمع جل رہی تھی اور اس کا نور بہت چھوٹا دکھائي دے رہا تھا، ان پر اور زندگي کے سلسلے میں ان کے نظریے پر فریفتہ ہو گئي تھیں۔ شاید ہی کسی کو اس بات پر یقین آئے کہ ایک فوجی کمانڈو، جو ہمیشہ ہی بہت ٹھوس اور مقتدرانہ طریقے سے میدان میں آتا ہے، اس طرح کے لطیف جذبات اور نرم دلی کا حامل ہوگا لیکن اس کی شخصیت اضداد کا مجموعہ تھی، ایک سدابہار مرد؛ ڈاکٹر مصطفیٰ چمران۔
2024/06/22

پاسبان حرم شہیدوں پر بین الاقوامی کانفرنس کی منتظمہ کمیٹی سے ملاقات میں تقریر

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے 19 جون 2024 کو شہدائے پاسبان حرم پر بین الاقوامی کانفرنس کے منتظمین سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں آپ نے علاقے کے حالات، امریکہ و اسرائیل کی تباہ کن سازشوں منجملہ داعش اور دوسری طرف اسلامی انقلاب کی کشش اور عالمی صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔ یہ خطاب 29 جون 2024 کو کانفرنس حال میں نشر کیا گيا۔ خطاب حسب ذیل ہے:
2024/06/19

رہبر انقلاب اسلامی، آیت اللہ مکارم شیرازی کی عیادت کے لئے اسپتال پہنچے

بزرگ عالم دین آيت اللہ مکارم شیرازی کی علالت اور اسپتال میں داخل ہونے کے بعد رہبر انقلاب اسلامی ان کی عیادت کے لئے اسپتال پہنچے۔    
2024/06/18

رہبر انقلاب نے آیت اللہ مکارم شیرازی کی عیادت کی

 بزرگ مرجع تقلید آيت اللہ ناصر مکارم شیرازی کے تہران کے ایک اسپتال میں داخل ہونے پر رہبر انقلاب نے اسپتال پہنچ کر ان کی عیادت کی۔
2024/06/18

اسرائیل مردہ باد ، صیہونی حکومت سے اعلان بیزاری کا عالمی کیمپین

رہبر انقلاب اسلامی نے حجاج کرام کے نام پیغام میں پوری معاصر تاریخ میں غزہ میں ہونے والے سب سے وحشیانہ جرائم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: "صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں بالخصوص امریکہ سے اظہار برائت اس سال موسم و میقات حج سے آگے بڑھ کر مسلمان نشین ملکوں اور شہروں میں اور ساری دنیا میں جاری رہنا چاہئے اور ہر فرد تک اسے پہنچنا چاہئے۔"    
2024/06/17

اس سال کے حج کو حج برائت قرار دینے کے رہبر انقلاب کے اقدام پر پاکستان کے معروف عالم دین علامہ امین شہیدی کے خیالات

رہبر انقلاب نے اس حج کو برائت از مشرکین کی مناسبت سے ایک خاص اہتمام کے ساتھ دیکھا ہے۔ اور اس کے لئے اللہ تبارک و تعالی کی کتاب اور خصوصا سورہ ممتحنہ میں حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ و السلام کی سیرت اور ان کے عمل کو جس طرح سے اللہ نے اسوہ بناکر پیش کیا ہے، اس سے استدلال بھی کیا ہے اور اس سے پیغام بھی لیا ہے۔
2024/06/16

عید الاضحیٰ اور عید غدیر کی مناسبت سے کچھ قیدیوں کی سزا میں کمی یا معافی کی رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے منظوری

عید الاضحیٰ اور عید غدیر خم کی آمد کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ڈھائي ہزار سے زیادہ قیدیوں کی سزائيں معاف یا ان میں کمی کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔
2024/06/16

آج جو فلسطین میں ہو رہا ہے اس کے بارے میں ہمارا فریضہ کیا ہے؟

 آج جو غزہ اور فلسطین میں رونما ہو رہا ہے اس کے بارے میں ہمارا فریضہ کیا ہے؟ ان لوگوں کے ساتھ جو تمھیں قتل کرتے ہیں، تم سے جنگ کرتے ہیں، تمھیں تمھارے دیار سے باہر نکالتے ہیں یا ان لوگوں کی مدد کرتے ہیں جو تمھیں تمھارے گھر اور دیار سے باہر نکالتے ہیں، رابطہ رکھنے اور ان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانے کا تمھیں حق نہیں ہے۔ امام خامنہ ای
2024/06/16

اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس دنیا کے سامنے رکھنے کے لئے اپنا نظریہ ہے

دنیا کے کلیدی مسائل کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا ایک موقف اور نظریہ ہے۔ فلسطین کے مسئلے میں ہمارا ایک موقف ہے، امریکہ سے متعلق مسائل کے بارے میں ہمارا موقف ہے، نیو ورلڈ آرڈر کے بارے میں ہمارا نظریہ ہے، ہمارا موقف ہے اور دنیا اس کو تسلیم کرتی ہے۔ یہی خود مختاری ہے۔  امام خامنہ ای
2024/06/15

آپ سبھی نوجوانوں کے لئے ضروردعا کروں گا

دعا تو میں ضرور کروں گا، ان شاء اللہ، آپ سبھی کے لیے، میری دائمی دعاؤں میں سے ایک، آپ نوجوانوں کے لیے ہے۔ امام خامنہ ای
2024/06/15

آپ نوجوان تاریخ کا دھارا موڑ سکتے ہیں

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے سنیچر کو ملکی و غیر ملکی سائنسی اولمپیاڈز میں میڈل جیتنے والوں اور غیر معمولی صلاحیت کے حامل بعض طلبہ سے ملاقات میں غیر معمولی صلاحیت کے حامل نوجوانوں کو بہت زیادہ، عمیق اور حقیقی امید کا سبب بتایا ہے۔ 
2024/06/15

سائنسی اولمپیاڈز میں میڈل جیتنے والے بعض طلبہ سے ملاقات میں خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سائنس اومپیاڈوں میں میڈل جیتنے والے اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں سے 15 جون 2024 کو اپنی ملاقات میں نوجوانوں کی توانائیوں اور ملک میں بڑی تبدیلیاں لانے میں ان کے کردار اور فرائض کے بارے میں گفتگو کی۔(1) خطاب حسب ذیل ہے؛
2024/06/15

حج اسلام کی طاقت کا آئینہ

حج نے اسلام کے انسانی وسائل کی وسعت اور اس کے روحانی پہلو کی طاقت کو اپنوں اور غیروں کے سامنے نمایاں کر دیا ہے۔ امام خامنہ ای کے پیغام حج 2024 سے ماخوذ  11 جون 2024    
2024/06/15

سائنسی اولمپیاڈز میں میڈل جیتنے والے طلبہ کی رہبر انقلاب سے ملاقات

سائنسی اولمپیاڈز میں میڈل جیتنے والوں اور غیر معمولی صلاحیت کے حامل بعض طلبہ نے سنیچر کو رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
2024/06/15

اب وقت آ گیا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کو تنہا کر دیا جائے

میلبورن آسٹریلیا کے امام جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید ابو القاسم رضوی نے رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے اس سال کے حج کو حج برائت کا نام دیے جانے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
2024/06/15

صیہونی حکومت اور امریکا سے برائت حج سے آگے بڑھ کر ہر مسلمان کی جانب سے ہونی چاہیے

بسم اللّہ الرّحمن الرّحیم و الحمد للّہ ربّ العالمین و الصّلاۃ  و السّلام علی خیر البریّۃ سیّدنا محمّدٍ المصطفی و آلہ الطّیّبین و صحبہ المنتجبین و من تبعھم باحسان الی یوم الدّین. دلنواز ابراہیمی آہنگ نے، جو حکم خدا سے ہر دور کے تمام انسانوں کو موسم حج میں کعبے کی جانب بلاتا ہے، اس سال بھی پوری دنیا کے بہت سے مسلمانوں کے دلوں کو توحید و اتحاد کے اس مرکز کی جانب مجذوب کر دیا ہے، انسانوں کے اس پرشکوہ اور متنوع اجتماع کو وجود میں لے آيا ہے اور اسلام کے انسانی وسائل کی وسعت اور اس کے روحانی پہلو کی طاقت کو اپنوں اور غیروں کے سامنے نمایاں کر دیا ہے۔ حج کے عظیم اجتماع اور اس کے پیچیدہ مناسک کو جب بھی تدبر کی نظر سے دیکھا جائے تو وہ مسلمانوں کے لیے قوت قلب اور اطمینان کا سرچشمہ ہیں اور دشمن اور بدخواہ کے لیے خوف و ہراس اور ہیبت کا سبب ہیں۔ اگر امت مسلمہ کے دشمن اور بدخواہ، فریضۂ حج کے ان دونوں پہلوؤں کو بگاڑنے اور انھیں مشکوک بنانے کی کوشش کریں، چاہے مذہبی اور سیاسی اختلافات کو بڑا بنا کر اور چاہے ان کے مقدس اور روحانی پہلوؤں کو کم کر کے، تو تعجب کی بات نہیں ہے۔ قرآن مجید، حج کو بندگي، ذکر اور خشوع کا آئینہ، انسانوں کے یکساں وقار کا مظہر، انسان کی مادی اور روحانی زندگي کی بہبودی کا نمونہ، برکت اور ہدایت کی علامت، اخلاقی سکون اور بھائيوں کے درمیان عملی اتحاد کی مثال اور دشمنوں کے مقابلے میں برائت و بیزاری اور مقتدرانہ محاذ آرائی کا مظہر بتاتا ہے۔ حج سے متعلق قرآنی آيات پر غوروخوض اور اس بے نظیر فریضے کے اعمال و مناسک میں تدبر ان چیزوں اور حج کے پیچیدہ اعمال کی باہمی ترکیب کے ان جیسے دیگر رموز کو ہم پر منکشف کر دیتا ہے۔ حج ادا کرنے والے آپ بھائي اور بہن اس وقت ان پرفروغ حقائق و تعلیمات کی مشق کے میدان میں ہیں۔ اپنی سوچ اور اپنے عمل کو اس کے قریب سے قریب تر کیجیے اور ان اعلی مفاہیم سے آمیختہ اور از سر نو حاصل ہونے والے تشخص کے ساتھ گھر لوٹیے۔ یہی آپ کے سفر حج کی گرانقدر اور حقیقی سوغات ہے۔ اس سال برائت کا مسئلہ، ماضی سے زیادہ نمایاں ہے۔ غزہ کا المیہ، جو ہماری معاصر تاریخ میں بے مثال ہے اور بے رحم اور سنگ دلی و درندگي کی مظہر اور ساتھ ہی زوال کی جانب گامزن صیہونی حکومت کی گستاخی نے کسی بھی مسلمان شخص، جماعت، حکومت اور فرقے کے لیے کسی بھی طرح کی رواداری کی گنجائش باقی نہیں رکھی ہے۔ اس سال کی برائت، حج کے موسم اور میقات سے آگے بڑھ کر پوری دنیا کے تمام مسلمان ملکوں اور شہروں میں جاری رہنی چاہیے اور حاجیوں سے آگے بڑھتے ہوئے ہر ایک شخص کی جانب سے انجام پانی چاہیے۔ صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں خاص طور پر امریکی حکومت سے یہ برائت اقوام اور حکومتوں کے قول و فعل میں نظر آنی چاہیے اور اسے جلادوں کا عرصۂ حیات تنگ کر دینا چاہیے۔ فلسطین اور غزہ کے صابر اور مظلوم عوام کی آہنی مزاحمت کی، جن کے صبر و استقامت نے دنیا کو ان کی تعریف و احترام پر مجبور کر دیا ہے، ہر طرف سے پشت پناہی ہونی چاہیے۔ خداوند عالم سے ان کے لیے مکمل اور فوری فتح کی دعا کرتا ہوں اور آپ حجاج محترم کے لیے، مقبول حج کی دعا کرتا ہوں۔ حضرت بقیۃ اللہ (روحی فداہ) کی مستجاب دعا آپ کی پشت پناہ رہے۔ والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ سید علی خامنہ ای 4  ذی الحجہ 1445 22 خرداد 1403 11 جون 2024
2024/06/15

امام خامنہ ای کا پیغام حج 2024

حجاج بیت اللہ کے نام رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای کا پیغام حج
2024/06/15

حجاج کرام کے نام رہبر انقلاب امام خامنہ ای کے پیغام کا مکمل متن ہفتے کے روز جاری کیا جائے گا

ولی فقیہ کے نمائندے اور ایرانی حجاج کرام کے امور کے نگراں ہفتے کے روز صحرائے عرفات میں مشرکین سے برائت کے پروگرام میں حجاج کرام کے نام رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای کے پیغام کا مکمل متن پڑھیں گے۔
2024/06/13

اس وقت آپ تاریخ کی صحیح سمت میں کھڑے ہیں

ریاستہائے متحدہ امریکا کے فلسطین کے حامی اسٹوڈنٹس کے نام آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے خط کا ایک حصہ
2024/06/10

شہید رئيسی نے بلاوقفہ اسلام کی خدمت کی

اس عظیم اور فداکار انسان کے عہدے کا پورا عرصہ پوری طرح اسلام کی بلاوقفہ خدمت کی کوشش میں گزرا۔ صدر اور ان کے ساتھیوں کی شہادت جیسی موت پر رہبر انقلاب اسلامی کے تعزیتی پیغام کا ایک حصہ 2024/05/20
2024/06/10

حج ذکر خدا سے مملو ہے، بڑے کارناموں کے لیے ذکر الہی لازمی ہے

حج سر تا پا ذکر اور توجہ الی اللہ ہے۔ یہ ذکر سرچشمہ حیات ہے۔ اس کا اثر ہماری زندگی، ہمارے ارادے، ہمارے عزم اور ہمارے بڑے فیصلوں پر ہوگا۔ امام خامنہ ای
2024/06/10

رہبر انقلاب کا اشارہ کن تجزیہ نگاروں کی طرف تھا؟ ان تجزیہ نگاروں کے اعترافات

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی پینتیسویں برسی کے پروگرام میں اپنے خطاب کے ایک حصے میں مسئلۂ فلسطین کو امام خمینی کے ایک سب سے نمایاں درس اور نظریے کے طور پر موضوع گفتگو قرار دیا اور طوفان الاقصیٰ کے حالیہ واقعات اور مسئلۂ فلسطین پر اس کے حیرت انگیز اثرات کا جائزہ لیتے ہوئے صیہونی حکومت کی موجودہ ابتر صورتحال پر بعض مغربی اور صیہونی ماہرین کے بیانوں کے حوالے سے روشنی ڈالی۔ اس رپورٹ میں  KHAMENEI.IRویب سائٹ رہبر انقلاب کی جانب سے نقل کیے گئے ان اقوال کا جائزہ لیا کہ یہ کن تجزیہ نگاروں اور ماہرین کے ہیں۔
2024/06/06

طوفان الاقصی نے بڑی سازش پر پانی پھیر دیا

طوفان الاقصی نے پورے مغربی ایشیا کی سیاست اور اقتصاد پر کنٹرول حاصل کرنے کے صیہونی حکومت کے جامع منصوبے کو ختم کر دیا اور یہ امید ہی مٹا دی کہ اس منصوبے کا وہ دوبارہ احیا کر پائے گی۔   امام خامنہ ای
2024/06/05

صیہونی حکومت پر فیصلہ کن وار

طوفان الاقصیٰ آپریشن صیہونی حکومت پر ایک فیصلہ کن وار تھا، ایک ایسا وار جس کا کوئي علاج نہیں ہے۔ صیہونی حکومت کو اس وار سے ایسے نقصانات پہنچے ہیں جن سے وہ کبھی نجات حاصل نہیں کر پائے گي۔ امام خامنہ ای
2024/06/05

صیہونی حکام کی بدحواسی

صیہونی حکومت کے اعلی رتبہ حکام اور عہدیداران کے اندر بدحواسی اور سراسیمگی پھیلی ہوئی ہے۔ ان کی سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ کیا کریں۔ امام خامنہ ای 3 جون 2024
2024/06/05

عزیز صدر نے ایران کو دنیا کی سیاسی شخصیات کی نظر میں نمایاں کر دیا

عزیز صدر نے ایران کو دنیا کی سیاسی شخصیات کی نظر میں زیادہ بڑا اور زیادہ نمایاں کر دیا۔ اسی لیے آج سیاسی شخصیات جو ان کے بارے میں بات کرتی ہیں، انھیں ایک نمایاں شخصیت بتاتی ہیں۔ امام خامنہ ای
2024/06/05

صیہونی حکومت پسپائی پر مجبور ہو جائے گی

امام خمینی کا یہ نظریہ تھا کہ خود فلسطینی عوام اپنا حق لیں اور دنیا کی اقوام اور مسلم قومیں ان کی حمایت کریں، اگر ایسا ہو گیا تو صیہونی حکومت پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔  3 جون 2024 
2024/06/05

ماحولیات دوسرے درجے کا نہیں بلکہ حیاتی مسئلہ ہے

پیڑ پودے اور جو کچھ ان سے نکلتا ہے وہ انسانی تمدن کی تعمیر میں ایک اہم اور بنیادی ستون کی حیثیت رکھتا ہے۔"  امام خامنہ ای 5 اپریل 2020
2024/06/05

فلسطین کے بارے میں امام خمینی کی پیشین گوئی پوری ہو رہی ہے

 اسلامی جمہوریہ کے بانی امام خمینی نے فلسطین کے بارے میں پچاس سال قبل یا اس سے بھی پہلے جو پیشین گوئی کی تھی آج وہ پوری ہو رہی ہے۔   امام خامنہ ای 
2024/06/05

امام خمینی نے کہا تھا صیہونی حکومت پسپائي پر مجبور ہوگی

امام خمینی کا ماننا تھا کہ خود فلسطینی عوام کو دشمن کو یعنی صیہونی حکومت کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دینا چاہیے، اسے کمزور بنا دینا چاہیے۔ آج یہ کام ہو گيا ہے۔ امام خامنہ ای 3
2024/06/04

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت دنیا کے لوگوں کی آنکھ کے سامنے بتدریج پگھلتی جا رہی ہے، ختم ہو رہی ہے۔   امام خامنہ ای 
2024/06/03

امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی پینتیسویں برسی کے پروگرام میں رہبر انقلاب کی شرکت

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی پینتیسویں برسی کے پروگرام میں شرکت کی اور اہم خطاب کیا۔ امام خامنہ ای
2024/06/03
  • » ابتدائی
  • › گزشتہ
  • …
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
  • 6
  • 7
  • 8
  • 9
  • 10
  • …
  • اگلا>
  • آخری »

آخری فتح جو زیادہ دور نہیں، فلسطینی عوام اور فلسطین کی ہوگی۔

2023/11/03
خطاب
  • تقاریر
  • فرمان
  • خطوط و پیغامات
ملٹی میڈیا
  • ویڈیو
  • تصاویر
  • پوسٹر
  • موشن گراف
سوانح زندگی
  • سوانح زندگی
  • ماضی کی یاد
فورم
  • فیچرز
  • مقالات
  • انٹرویو
نگارش
  • کتب
  • مقالات
مزيد
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • امام خمینی
  • استفتائات و جوابات
All Content by Khamenei.ir is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License.