Skip to main content
  • English
  • Français
  • Español
  • Русский
  • हिंदी
  • Azəri
  • العربية
  • اردو
  • فارسی
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خطاب
  • ملٹی میڈیا
  • سوانح زندگی
  • فکر و نظر
  • نگارش
  • استفتائات و جوابات

صیہونزم مچھر کی طرح خون چوستا ہے

افسوس ناک ہے کہ مسئلہ فلسطین میں اسلامی حکومتیں صیہونی حکومت کی مدد کر رہی ہیں۔ صیہونی جب کسی ملک میں قدم رکھتے ہیں تو مچھر کی طرح اس ملک کا خون چوستے ہیں، اپنے فائدے کے لئے۔  امام خامنہ ای 
2024/04/12

عالم اسلام میں ایک نئی تبدیلی واقع ہو رہی ہے

یہ چیز کہ فلسطین کا مسئلہ لندن میں، پیرس میں اور واشنگٹن میں پہلے نمبر کا ایشو بن جائے معمولی بات نہیں ہے۔ اس کی نظیر نہیں ہے۔ صاف ظاہر ہے کہ عالم اسلام میں ایک نئی تبدیلی واقع ہو رہی ہے۔  امام خامنہ ای
2024/04/11

ہم سبھی کو واقعی غزہ کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری محسوس کرنی چاہیے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بدھ 10 اپریل 2024 کی صبح ملک کے اعلی رتبہ حکام، تہران میں متعین اسلامی ملکوں کے سفراء اور عوامی طبقوں کی ایک تعداد سے ملاقات کی۔ 
2024/04/10

عید الفطر پر ملک کے حکام اور اسلامی ملکوں کے سفیروں سے ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 10 اپریل 2024 کو عید الفطر کے دن ملک کے اعلی عہدیداروں، تہران میں متعین اسلامی ملکوں کے سفیروں اور عوامی طبقات سے ملاقات میں تقریر کرتے ہوئے رمضان المبارک کی اہمیت پر گفتگو کی اور ساتھ ہی غزہ میں جاری جنگ کے تعلق سے ذمہ داریوں کی نشاندہی کی۔ (1) خطاب حسب ذیل ہے؛
2024/04/10

جشن آزادی

ہمیں امید ہے کہ ہمارے آج کے نوجوان اس دن کو دیکھیں گے جب قدس شریف مسلمانوں کے ہاتھوں میں ہو اور عالم اسلام، اسرائيل کے خاتمے کا جشن منا سکے۔ امام خامنہ ای 3 اپریل 2024
2024/04/05

اس سال کا یوم القدس غاصب صیہونی حکومت کے خلاف ایک عالمی قیام ہوگا

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بدھ 3 اپریل 2024 کی شام ملک و نظام کے اعلیٰ حکام اور عہدیداروں سے ملاقات میں غزہ کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے اہم مسئلے کو عالمی رائے عامہ کی ترجیح سے باہر نہیں ہونے دینا چاہیے۔   
2024/04/03

مزاحمتی محاذ؛ غزہ کے بحران سے باہر نکلنے کا واحد راستہ

غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم سے متعلق خبریں روزانہ ہی نیوز چینلز اور اخبارات میں آتی رہتی ہیں۔ اسی طرح غزہ کا بحران خبری ٹاک شوز، سیاسی تبصروں اور خبری مباحثوں کے روزمرہ کے موضوع میں تبدیل ہو چکا ہے۔ اس سلسلے میں جو سب سے اہم سوال پائے جاتے ہیں ان میں سے ایک، غزہ کے موجودہ بحران سے باہر نکلنے اور اس علاقے میں جاری بھیانک قتل عام اور تخریب کاری کے خاتمے کا راستہ ہے۔
2024/04/03

23 رمضان المبارک 1445 ہجری قمری کو ملک کے حکام سے ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے 23 رمضان المبارک مطابق 3 اپریل 2024 کو ملک کے عہدیداران سے خطاب کیا۔ آپ نے رمضان المبارک سے تعلق سے روحانی نکات بیان کئے اور ملکی و علاقائی مسائل کا جائزہ لیا۔ (1) خطاب حسب ذیل ہے؛
2024/04/03

غزہ کی مزاحمت مضبوطی کے ساتھ قائم ہے

فلسطینی مزاحمت کے مجاہدین نے پیغام دیا جو ہمارے کانوں تک بھی پہنچا کہ ہمارے بارے میں فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمارے تقریبا 90 فیصدی وسائل اور توانائیاں محفوظ اور صحیح و سالم ہیں۔  امام خامنہ ای 
2024/03/30

جہاد اسلامی کے سکریٹری سے ملاقات: اب تک فاتح میدان غزہ ہے

اس چھے مہینے کی جنگ میں غزہ اور فلسطین کے عوام کے وقار اور ثابت قدمی کا اوج اور صیہونی حکومت کی ناکامیاں ایک الہی واقعہ اور حقیقت ہے۔
2024/03/29

غزہ اس لمحے تک میدان جنگ کا فاتح ہے

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے جمعرات کی شام کو فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ اور ان کے ہمراہ آئے وفد سے ملاقات اور گفتگو کی۔
2024/03/28

جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ اور ان کے ہمراہ آئے وفد نے جمعرات 28 مارچ 2024 کو رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی۔
2024/03/28

غزہ کے عوام کے تاریخی صبر نے اسلام کا وقار بڑھایا

مغرب کی حمایت سے انجام پانے والے صیہونی حکومت کے جرائم اور درندگی پر غزہ کے عوام کا تاریخی صبر ایک عظیم حقیقت ہے جس نے اسلام کا وقار بڑھایا۔ اہل غزہ کے صبر کی عظیم حقیقت نے فلسطین کے موضوع کو دشمن کی خواہش کے برخلاف دنیا کا سب سے اہم ایشو بنا دیا۔  امام خامنہ ای  
2024/03/28

تحریک حماس کے وفد سے آیت اللہ خامنہ ای کی گفتگو: فلسطین کی حمایت کے مسئلے میں کوئي پس و پیش نہیں

مغرب کی حمایت سے انجام پانے والے صیہونی حکومت کے جرائم اور درندگی پر غزہ کے عوام کا تاریخی صبر ایک عظیم حقیقت ہے جس نے اسلام کا وقار بڑھایا۔  
2024/03/28

ایران غزہ کے مظلوم و مجاہد عوام کی حمایت و پشت پناہی میں کوئی شک و تردد اپنے قریب نہیں آنے دے گا

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے منگل 26 مارچ 2024 کو تحریک حماس کے پولت بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور ان کے ہمراہ آئے وفد سے ملاقات میں فلسطین کی مزاحمتی فورسز نیز غزہ کے عوام کی مثالی ثابت قدمی کی قدردانی کی۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے جرائم اور درندگی پر جو مغرب کی بھرپور حمایت سے انجام پا رہی ہے غزہ کے عوام کا تاریخی صبر بڑی عظیم حقیقت ہے جس نے اسلام کا وقار بڑھایا اور مسئلہ فلسطین کو دشمن کی تمام کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے دنیا کے سب سے اہم مسئلے کی حیثیت دلا دی۔    
2024/03/26

حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اپنے ہمراہ آئے وفد کے ساتھ منگل 26 مارچ 2024 کو رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی۔
2024/03/26

شہید فلسطینی بچی ھیا کے لئے چند اشعار

مظلوم فلسطینی بچی جس نے اپنی شہادت سے پہلے ایک وصیت نامہ لکھا اور اس وصیت نامے میں ڈرائینگ کی تھی، جو کچھ اس کے پاس تھا اس نے بخش دیا تھا۔ امام حسن علیہ السلام کی شب ولادت حسینیہ امام خمینی میں ایک شاعرہ نے اس بچی کو منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔
2024/03/25

صیہونیوں کے دائمی مظالم کے مقابلے کے لئے مزاحمتی محاذ کی تشکیل ہوئی

جب با ضمیر انسان صیہونیوں کے ستر سالہ مظالم کو دیکھتے ہیں تو ظاہر ہے کہ وہ خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ مزاحمت کے بارے میں سوچیں گے۔ ملت فلسطین اور فلسطین کے حامیوں کے خلاف مجرم صیہونیوں کے دائمی مظالم کے مقابلے کے لئے مزاحمتی محاذ کی  تشکیل ہوئی۔   امام خامنہ ای
2024/03/21

عید نوروز اور ہجری شمسی سال کے آغاز پر سماج کے مختلف طبقوں کے اجتماع سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے 1 فروردین 1403 مطابق 20 مارچ 2024 کو عید نوروز کے موقع پر اپنے خطاب میں ملک کی اقتصادی و معاشی صورت حال پر گفتگو کی۔ آپ نے جنگ غزہ کے تعلق سے کچھ اہم نکات بیان کیے۔ خطاب حسب ذیل ہے؛
2024/03/20

جرائم کی انتہا، استقامت کا اوج

آج غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ دونوں طرف سے اوج پر ہے۔ صیہونیوں اور مغربی تمدن کے جرائم اور سفاکیت بھی اور قضیئے کا دوسرا پہلو بھی۔ عوام کا بے مثال صبر و استقامت اور حماس اور فلسطینی مزاحمت کی قوت مجاہدت بھی۔  امام خامنہ ای  
2024/03/18

میٹا کی جانب سے امام خامنہ ای کے انسٹاگرام اور فیس بک پیجز بند کیے جانے کی اصل وجہ، فلسطین کی حمایت: بولیویا کی سفیر

اسلامی جمہوریہ ایران میں بولیویا کی سفیر محترمہ رومینا گوادلوپے پیرز راموس نے کہا ہے کہ میٹا کی جانب سے امام خامنہ ای کے انسٹاگرام اور فیس بک پیجیز بند کیے جانے کی اصل وجہ حقائق پر مبنی باتیں پوسٹ کرنا اور فلسطین کے مظلوم عوام کی اخلاقی حمایت ہے۔  
2024/03/17

مسئلہ فلسطین اور زیتون کا درخت

فلسطینیوں کے لیے زیتون، معاشی پہلو کے ساتھ ہی ایک سمبل بھی ہے۔ استقامت کا سمبل، صبر کا مظہر اور اس سرزمین سے جڑاؤ کا مظہر جس کا نام فلسطین ہے۔ 
2024/03/06

ہائی لائٹس: یوم شجرکاری کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی نے 3 پودے لگائے

زیتون کا درخت لگانے کا مقصد فلسطین کے عوام سے یکجہتی اور ہمدلی کا اظہار ہے کہ وہ جگہ زیتون کا مرکز ہے اور ہم دور سے ان مظلوم، عزیز اور مجاہد عوام کو سلام کرنا چاہتے ہیں اور کہنا چاہتے ہیں کہ ہم ہر طرح سے آپ کو یاد کرتے ہیں، جیسے یہ کہ آپ کی یاد میں زیتون کا درخت لگاتے ہیں۔  امام خامنہ ای
2024/03/05

فلسطین کے زیتون کے درخت اور اسرائیل کا بیر

رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای نے 5 مارچ 2024  کو ایران میں یوم شجرکاری کی مناسبت سے تین پودے لگائے جن میں سے ایک زیتون کا پودا تھا۔ انھوں نے زیتون کا پودا لگانے کے بعد کہا کہ "زیتون کا درخت لگانے کا مقصد فلسطین کے عوام سے یکجہتی اور ہمدلی کا اظہار ہے کہ وہ جگہ زیتون کا مرکز ہے اور ہم دور سے ان مظلوم، عزیز اور مجاہد عوام کو سلام کرنا چاہتے ہیں اور کہنا چاہتے ہیں کہ ہم ہر طرح سے آپ کو یاد کرتے ہیں، جیسے یہ کہ آپ کی یاد میں زیتون کا درخت لگاتے ہیں۔"
2024/03/05

یوم شجرکاری پر زیتون کے ایک پودے سمیت تین پودے لگانے کے بعد گفتگو

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یوم شجر کاری 15 اسفند مطابق 5 مارچ اور ہفتہ قدرتی وسائل کی مناسبت سے 5 مارچ کو تین پودے لگائے اور اس موقع پر مختصر بیان دیا۔ آپ نے قدرت و فطرت اور شجرکاری کی اہمیت کے بارے میں بات کی اور ساتھ ہی 1 مارچ 2024 کو ہونے والے پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی اور ماہرین اسمبلی کے انتخابات میں بھرپور شرکت پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔ رہبر انقلاب نے ملت فلسطین کی مظلومیت و ثابت قدمی کا ذکر کیا۔ خطاب حسب ذیل ہے؛
2024/03/05

غزہ کے اندر اور فلسطین کے اندر مزاحمتی فورسز قرآن پر عمل کر رہی ہیں

اسلامی ممالک کے سربراہان کیوں صیہونی حکومت سے قطع تعلق اور اس کی مدد اور پشت پناہی ختم کر دینے کا اعلان نہیں کرتے؟ قرآن کہتا ہے: "لاتتخذوا عدوی و عدوکم اولیاء" کیا دنیا میں اس پرعمل ہو رہا ہے؟  امام خامنہ ای
2024/02/23

اللہ تعالی مسئلہ فلسطین کے سلسلے میں اپنے قرآنی فریضے پر عمل نہ کرنے والی مسلم قوموں اور حکومتوں کا مواخذہ کرے گا

رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ آج عالم اسلام کا بڑا مسئلہ، غزہ ہے، کہا کہ عالم اسلام، یقینی طور پر صیہونیت کے ناسور کے خاتمے کا مشاہدہ کرے گا۔  
2024/02/22

قرآن مجید کے چالیسویں بین الاقوامی مقابلے کے شرکاء سے ملاقات میں خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 22 فروری 2024 کو ایران میں چالیسویں بین الاقوامی قرآن مقابلے کے شرکاء سے خطاب میں قرآن کو کتاب ہدایت و انتباہ قرار دیا۔ آپ نے قرآنی تعلیمات کے موضوع پر بات کرتے ہوئے غزہ اور فلسطین کے سلسلے میں ان تعلیمات پر عمل آوری کی موجودہ صورت حال کے بارے میں بڑے کلیدی سوال کئے۔ (1) خطاب حسب ذیل ہے؛
2024/02/22

جب غزہ کے عوام تمام اشیائے ضروریہ سے محروم ہیں تو ہم صیہونی حکومت تک کوئي بھی چیز پہنچنے نہیں دیں گے

سات اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ آپریشن شروع ہوتے ہی یمن کے لوگوں نے مختلف طرح سے فلسطینی عوام کی حمایت اور اسرائيل مخالف مزاحمت و استقامت کی حمایت کا اعلان کیا اور صیہونیوں کے ہاتھوں غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کے بعد وہ براہ راست صیہونیوں کے خلاف میدان جنگ میں اتر گئے۔ انھوں نے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں پر حملہ کر کے اور اسی طرح صیہونی حکومت کی معاشی شریانوں کو کاٹ کر، اس غاصب حکومت اور اس کے حامیوں پر زبردست وار کیا۔ فلسطینیوں کی حمایت میں یمن کے اقدامات بدستور جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں رہبر انقلاب اسلامی کی ویب سائٹ KHAMENEI.IR نے اسلامی جمہوریہ ایران میں یمن کے سفیر جناب ابراہیم محمد الدیلمی سے گفتگو کی ہے۔ اس انٹرویو کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔
2024/02/15

غزہ کے شانہ بہ شانہ کھڑا یمن

سنہ 2023 ایسے عالم میں ختم ہوا کہ جب غاصب صیہونیوں کے مظالم و جرائم کے سامنے فلسطینی مجاہدین کی شجاعت اور غزہ کی عورتوں اور بچوں کی استقامت نے اپنے روز افزوں فروغ کو باقی رکھا اور نئے سال میں بھی جاری رہی۔ اس دوران صیہونی حکومت کے خلاف ایک نیا محاذ کھل گيا ہے جس نے نہ صرف یہ کہ اس حکومت کی عالمی حیثیت کو پہلے سے زیادہ داغدار کر دیا ہے بلکہ اس پر بھاری معاشی بوجھ بھی لاد دیا ہے۔
2024/02/13

یوم بعثت پیغمبر کی مناسبت سے خطاب

یوم بعثت نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے موقع پر ملک کے عہدیداران، اسلامی ملکوں کے سفیروں اور مختلف سماجی طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے 8 فروری 2024  کو حسینیہ امام خمینی میں ملاقات میں۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے بعثت پیغمبر کی شان و عظمت کے بارے میں گفتگو کی۔ آپ نے مسئلہ فلسطین اور جنگ غزہ کے  تعلق سے بھی اہم نکات بیان کئے۔ (1) خطاب حسب ذیل ہے؛
2024/02/08

غزہ پٹی میں اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں صیہونی حکومت کی ناکامی کے اسباب

غزہ کے سلسلے میں پیش گوئیاں صحیح ثابت ہو رہی ہیں۔ شروع سے ہی حالات پر نظر رکھنے والوں نے یہاں بھی اور دوسری جگہوں پر بھی یہ پیش گوئی کی تھی اس قضیے میں فلسطین کی استقامتی تحریک فاتح ہوگی۔ اس جنگ میں شکست، خبیث اور ملعون صیہونی حکومت کو ہوگی۔ 
2024/01/31

تہران کے 24 ہزار شہیدوں پر سیمینار کے منتظمین سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے 23 جنوری 2024 کو تہران کے شہیدوں پر سیمینار کے منتظمین سے ملاقات میں رجحان ساز اور فیصلہ کن واقعات میں شہر تہران کے عوام اور اہم ہستیوں کے گراں قدر تعاون کا ذکر کیا۔ آپ نے شہید اور شہادت کے موضوع پر بصیرت افروز گفتگو کی، ساتھ ہی جنگ غزہ کے حالات کے تعلق سے کچھ نکات بیان کئے۔ (1) خطاب حسب ذیل ہے؛
2024/01/23

آج کوئی بھی یہ نہیں سوچتا کہ صیہونی حکومت کو فتح ملی

دنیا بھر کے لوگ غزہ اور فلسطین کے عوام کے سلسلے میں دو چیزیں مانتے ہیں۔ ایک یہ کہ وہ مظلوم ہیں اور دوسرے یہ کہ فتح سے ہمکنار ہونے والے ہیں۔ آج دنیا میں کوئی بھی یہ نہیں سوچتا کہ جنگ غزہ میں صیہونی حکومت کو فتح ملی، سب کہتے ہیں کہ اسے شکست ہوئی۔ سب کی نظر میں غاصب صیہونی حکومت ظالم، خونخوار اور بے رحم بھیڑیا، شکست سے دوچار، مایوس اور ٹوٹ پھوٹ کی شکار ہے۔ امام خامنہ ای
2024/01/17

پوری دنیا مان رہی ہے کہ غزہ کے لوگ مظلوم اور فاتح ہیں

غزہ اور فلسطین کے لوگوں کے بارے میں دنیا کے لوگ دو باتوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تسلیم کرتے ہیں۔ ایک یہ کہ یہ مظلوم ہیں، دوسرے یہ کہ یہ فاتح ہیں۔ اسے پوری دنیا تسلیم کرتی ہے۔ امام خامنہ ای
2024/01/16

دنیا سمجھ گئی کہ غزہ کے عوام مظلوم اور فاتح ہیں

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے منگل کی صبح پورے ملک کے ائمۂ جمعہ سے ملاقات کی۔
2024/01/16

اہم خطبے: امریکہ اپنی مشرق وسطی کی پالیسی میں ناکام ہو چکا ہے

امریکہ کمزوری سے دوچار ہے، معاشی اور مالی طور پر بھی اور سیاسی میدان میں بھی، یہ ایک حقیقت ہے۔ فلسطین کے مسئلے میں اس کو شکست ہو چکی ہے، عراق کے مسئلے میں وہ ناکام ہو گیا، امریکیوں کی خواہش تھی کہ عراق کا نظام براہ راست خود چلائیں، ملت عراق اٹھ کھڑی ہوئی اور اس کی اجازت نہیں دی، انھوں نے چاہا کہ اپنی مرضی کی کٹھ پتلی حکومت لے آئیں اس میں بھی ناکام ہو گئے، چاہا کہ کیپچولیشن (CAPITULATION) کے ذریعے عراق میں جمے رہیں، عراقی قوم اور حکومت نے اس کی بھی اجازت نہیں دی۔ یہی چیز سبب بنی کہ امریکیوں کا کوئی بھی خواب پورا نہ ہوسکا اور انھیں اپنا سا منہ لئے عراق سے نکلنا پڑا ... اندرونی مسائل میں بھی امریکا کمزور ہو چکا ہے، جسے امریکی امریکی چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس کا اقرار کرنا نہیں چاہتے۔ امام خامنہ ای 3 فروری 2012    
2024/01/16

بلاشبہہ فتح حق کے محاذ کی ہی ہوگي

اس بات میں بالکل بھی شک نہ کیجیے کہ فتح، حق کے محاذ کی ہوگي۔ اس بات میں بالکل بھی شک نہ کیجیے کہ ایک دن غاصب صیہونی حکومت کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے گا اور یہ چیز حتمی مستقبل کا حصہ ہے۔  امام خامنہ ای
2023/12/26

وہ ہتھیار جو فلسطینیوں کے پاس ہے اور صیہونیوں کے پاس نہیں

امام خامنہ ای نے 23 دسمبر 2023 کو خوزستان اور کرمان کے عوام سے ملاقات میں غزہ کے عوام کی استقامت و مزاحمت کی تعریف کرتے ہوئے کہا: "غزہ کا واقعہ فلسطینی عوام اور فلسطینی مجاہدین کے پہلو سے بھی بے نظیر ہے کیونکہ ایسی مزاحمت اور صبر و استقامت اور دشمن کو اس طرح بدحواس کر دینا، کبھی دیکھا نہیں گیا۔ غزہ کے عوام پہاڑ کی طرح ڈٹے ہوئے ہیں۔ کھانا، پانی، دوائیں اور ایندھن نہیں پہنچ رہا ہے لیکن وہ ڈٹے ہوئے ہیں اور جھک نہیں رہے ہیں۔ یہی گھٹنے نہ ٹیکنا انھیں فاتح بنائے گا۔ "ان اللہ مع الصابرین" (بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ سورۂ انفال، آیت 46) فلسطینی عوام کا یہ صبر، جنگ کے ابتدائي دنوں سے قابل توجہ تھا اور اس وقت توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔
2023/12/25

صیہونی حکومت کی مدد جرم 

بعض مسلم حکومتیں صیہونی حکومت کی مدد کرکے جرم کی مرتکب ہو رہی ہیں۔ آج فریضہ یہ ہے کہ مسلم حکومتیں، صیہونی حکومت کو سامان، تیل اور ایندھن وغیرہ کی سپلائی نہ ہونے دیں ویسے ہی جیسے اس نے غزہ کے عوام کا پانی روک رکھا ہے۔  امام خامنہ ای
2023/12/25
  • » ابتدائی
  • › گزشتہ
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
  • اگلا>
  • آخری »

آخری فتح جو زیادہ دور نہیں، فلسطینی عوام اور فلسطین کی ہوگی۔

2023/11/03
خطاب
  • تقاریر
  • فرمان
  • خطوط و پیغامات
ملٹی میڈیا
  • ویڈیو
  • تصاویر
  • پوسٹر
  • موشن گراف
سوانح زندگی
  • سوانح زندگی
  • ماضی کی یاد
فورم
  • فیچرز
  • مقالات
  • انٹرویو
نگارش
  • کتب
  • مقالات
مزيد
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • امام خمینی
  • استفتائات و جوابات
All Content by Khamenei.ir is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License.