منتخب مضامین
ملک بھر کے ائمۂ جمعہ کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

ملک بھر کے ائمۂ جمعہ کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

سلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد 27 جولائي سنہ 1979 کو قائم ہونے والی پہلی نماز جمعہ کی سالگرہ کے موقع پر پورے ملک کے ائمۂ جمعہ نے بدھ  27 جولائی 2022 کی صبح امام خمینی امام بارگاہ میں رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے نماز جمعہ کو اسلامی نظام کی سافٹ پاور کی کڑیوں میں ایک انتہائي اہم کڑی اور غیر معمولی فریضہ قرار دیا اور کہا: امام جمعہ، اسلامی انقلاب کا ترجمان ہے اور اس کی ایک اہم ذمہ داری، انقلاب کی بنیادوں اور اہم مفاہیم کو بیان کرنا، عام فہم زبان میں شکوک و شبہات کا جواب دینا، انھیں دلیلوں کے ساتھ پیش کرنا اور سبھی کے ساتھ پدرانہ شفقت سے پیش آنا بتایا۔ (1) رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب حسب ذیل ہے؛
مکتب حسینی کی تربیت کا اعجاز، حضرت علی اکبر پیغمبر سے مشابہ ترین فرد

مکتب حسینی کی تربیت کا اعجاز، حضرت علی اکبر پیغمبر سے مشابہ ترین فرد

حسینیہ امام خمینی رحمت اللہ علیہ تہران میں شب آٹھ محرم 1445 ہجری کی مجلس سید الشہدا برپا ہوئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے بھی شرکت کی۔ اس مجلس سے خطاب میں حجت الاسلام والمسلمین علی اکبری نے حضرت علی‌ اکبر علیه‌ السلام کی شخصیت پر نوجوانوں کی اسلامی تربیت کے لئے مثالی ہستی کے عنوان سے روشنی ڈالی۔ KHAMENEI.IR کی اردو ویب سایٹ پر اس خطاب کی تلخیص پیش کی جاتی ہے۔
وقت کے امام کی اطاعت کا سبق حضرت عباس سے سیکھئے

وقت کے امام کی اطاعت کا سبق حضرت عباس سے سیکھئے

تہران کے حسینیہ امام خمینی رحمت اللہ علیہ میں شب نو محرم 1445 ہجری کی مجلس سید الشہدا برپا ہوئی جس میں رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بھی شرکت کی۔ اس مجلس سے خطاب میں حجت الاسلام والمسلمین مسعود عالی نے حضرت عباس ابن علی علیہ السلام کی شخصیت، بصیرت اور وقت کی شناخت کے موضوع پر روشنی ڈالی۔ KHAMENEI.IR میڈیا ہاؤس اس خطاب کے چند اقتباسات کا اردو ترجمہ پیش کرتا ہے۔   
ٹائم لائن