اگر وہ 72 لوگ بھی امام حسین علیہ السلام کے ہمراہ نہ ہوتے تب بھی امام حسین کا قیام رکنے والا نہیں تھا۔ یہ ایک سبق ہے۔ امام حسین سے ہمیں یہ سبق لینا چاہئے کہ اللہ کی راہ میں جہاد کو سختیوں اور بے کسی کے سبب چھوڑنا نہیں چاہئے۔  اس فریضے اور اس واجب کو تنہا پڑ جانے، کم تعداد، غریب الوطنی، ساتھیوں کی کمی اور دشمن سامنے موجود ہونے کے سبب چھوڑنا نہیں چاہئے۔ 

امام خامنہ ای 

13 اگست 1988