امام حسین کو تا ابد پرچم حق کے عنوان سے باقی رہنا ہے۔ پرچم حق ہرگز کبھی باطل کی صف میں شامل نہیں ہو سکتا اور باطل کا رنگ قبول نہیں کر سکتا۔ یہی وجہ تھی کہ سید الشہدا نے فرمایا تھا: «هیهات منّا الذّلّة» (محال ہے کہ ہم ذلت قبول کر لیں۔) افتخار اس انسان، ملت اور گروہ کا حق ہے جو اپنی بات پر قائم رہے اور جس پرچم کو بلند کیا ہے اسے طوفانوں میں مٹنے اور گرنے نہ دے۔ امام حسین نے اس پرچم کو مضبوطی سے تھامے رکھا اور اپنے عزیزوں کی شہادت اور اہل حرم کی اسیری بھی برداشت کی۔
امام خامنہ ای
29 مارچ 2002