مہدویت

2025 November
ایک انتظار، آخری فرج کا انتظار ہے، وہ عدل وانصاف کی حکومت کے قیام سے عبارت ہے اور وہ (نجات دہندہ) آئے گا۔
2025/11/07
October
ماسلام میں مہدویت کا مسئلہ، مسلّمات کا حصہ ہے۔ یعنی یہ صرف شیعوں سے مختص نہیں ہے
2025/10/31
ہماری دعا ہے کہ ہماری عزیز قوم امام زمانہ سے سے عقیدت، انس و اشتیاق اور ان کے ظہور کے انتظار میں آگے بڑھتی رہے۔
2025/10/17
اس انتظار کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں خود کو امام زمانہ کا لشکری بننے کے لیے تیار کرنا چاہیے۔ امام زمانہ کا فوجی ہونا کوئی آسان کام نہیں ہے۔
2025/10/03
September
جنھیں یقین کامل ہے کہ اس طرح کا مستقبل آنے والا ہے تو انھیں چاہیے کہ خود کو آمادہ کریں، منتظر رہیں اور کوشش کرتے رہیں۔
2025/09/19
July
آج بحمداللہ ہماری قوم، مہدویت اور امام مہدی سلام اللہ علیہ کے وجود اقدس کی طرف ہمیشہ سے زیادہ متوجہ ہے۔ روزبروز ہر انسان محسوس کرسکتا ہے جوانوں کے دل میں، ملت کی ایک ایک فرد کے یہاں، حضرت حجت علیہ السلام کے وجود اقدس کے سلسلے میں عشق و ارادت، اشتیاق اور ذکر و یاد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یہ بھی خود ان ہی بزرگوار کی برکتوں میں سے ہے۔ ہماری اس ملت پر ان کی نگاہ لطف و رحمت کا نتیجہ ہے جس نے ان کے قلوب، اس روشن و تابناک حقیقت کی طرف جھکا دیے ہیں۔ خود یہ چیز امام علیہ السلام کی خصوصی توجہ کی نشانی ہے اور اس کی قدر کرنی چاہیے۔ امام خامنہ ای 17 اگست 2008
2025/07/25
انتظار فرج کا مطلب یہ نہیں ہے کہ انسان ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھا رہے اور کوئی کام انجام نہ دے، کسی طرح کی اصلاح کا اقدام نہ کرے، صرف اس بات پر خوش رہے کہ ہم امام زمانہ علیہ ، السلام کے منتظر ہیں۔ یہ تو انتظار نہ ہوا۔ انتظار کس کا ہے؟ ایک قوی و مقتدر الہی اور ملکوتی ہاتھ کا انتظار ہے کہ وہ آئے اور ان ہی انسانوں کی مدد سے دنیائے ظلم و ستم کا خاتمہ کردے، حق کو غلبہ عطا کرے اور لوگوں کی زندگي میں عدل و انصاف کو حکمراں کردے، توحید کا پرچم لہرا کر انسانوں کو خدا کا حقیقی بندہ بنادے، اس کام کی آمادگي ہونی چاہیے۔ انتظار فرج یعنی کمرکس لینا، تیار ہوجانا، خود کو ہر رخ سے اس ہدف کے لیے، جس کے لیے امام زمانہ انقلاب برپا کریں گے، تیار کرنا۔ امام خامنہ ای 17 اگست 2008
2025/07/18
آج ہم کو فرج یعنی گرہ گشائی کا انتظار ہے یعنی ہم سب عدل و انصاف کو عام کرنے والے ایک قوی و توانا دست قدرت کے منتظر ہیں کہ وہ آئے اور ظلم و جور کے اس تسلط کو توڑ دے جس نے پوری بشریت کو مقہور بنا رکھا ہے۔ ظلم و ستم کے اس ماحول کو بدل دے اور انسانوں کی زندگي کو ایک بار پھر نسیم عدل کے جھونکوں سے تازہ کر دے تا کہ تمام انسانوں کو عدل و انصاف کا احساس ہو۔ یہ ایک آگاہ و باخبر زندہ و بیدار انسان کی دائمی ضرورت ہے۔ انتظار کا یہی مطلب ہے۔ امام خامنہ ای 17  اگست 2008
2025/07/11
انتظار فرج کا مطلب ہے اس صورت حال کو مسترد کردینا جو انسانوں کی جہالت اور انسانی زندگی پر حکمراں بشری اغراض و مقاصد کے زیر اثر دنیا پر مسلط کر دی گئی ہے، انتظار فوج کا مفہوم یہی ہے۔ آج آپ لوگ دنیا کے حالات پر نظر ڈالیں، وہی چیزیں جو حضرت ولی عصر کے ظہور سے متعلق روایات میں ہیں، آج دنیا پر حکمراں ہیں، دنیا کا ظلم و جور سے بھر جانا، آج دنیا ظلم و ستم سے بھر گئی ہے۔ خداوند عالم ان کے زمانے میں وہ صورت حال پیدا کر دے گا کہ پورے عالم بشریت پر عدل و انصاف حکمراں نظر آئے گا۔ امام خامنہ ای 17 اپریل 2008
2025/07/04
June
انتظار فرج یا ظہور کے انتظار کا مطلب یہ ہے کہ مذہب اسلام پر ایمان اور اہلبیت علیہم السلام کے مکتب پر یقین رکھنے والا انسانی زندگي کی الجھی ہوئی گرہ اور مشکل کو جانتا ہو۔ اسے انتظار ہے کہ انسان کے کام میں جو گرہ پڑی ہوئي ہے، وہ کھل جائے اور رکاوٹ برطرف ہو جائے، مسئلہ ہمارے اور آپ کے ذاتی کاموں میں رکاوٹ کا نہیں ہے۔ امام زمانہ علیہ السلام پوری بشریت کی مشکلات برطرف کرنے کے لیے ظہور کریں گے اور تمام انسانوں کو پریشانی سے نجات دیں گے، انسانی معاشرے کو رہائی عطا کریں گے بلکہ انسان کی آئندہ تاریخ کو نجات بخشیں گے۔ امام خامنہ ای 17 اگست 2008
2025/06/27