مغرب کی سرمایہ دارانہ فکر اور کلچر کا سب سے بڑا گناہ یہ ہے کہ وہ ہر طرح کے غلط کام اور جنسی بےراہ روی کو فریبی انداز سے آزادی کا نام دیتا ہے! جب اسی کلچر کو دوسری جگہ رائج کرنا چاہتے ہیں تو کہتے کہ ہم آزادی دےرہے ہیں! درحقیقت قیدی بنا رہے ہیں۔
امام خامنہ ای
3 دسمبر 2025
غزہ پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے تقریبا دو مہینے کے بعد بھی، غزہ میں طبی خدمات اور اسپتالوں کی صورت حال بحران کا شکار ہے۔ صیہونی حکومت بدستور غزہ کے عوام کی ضرورت کے سامان اور مشینوں کو پہنچنے سے روک رہی ہے۔
مسئلۂ فلسطین کو بھلانے کے لیے صیہونی حکومت کےحامیوں کی بھرپور کوشش کے باوجود آج فلسطین کا نام پہلے سے زیادہ درخشاں ہے۔
امام خامنہ ای
حاجیوں کے نام پیغام، 30 مئی 2025
مسئلۂ فلسطین کو بھلانے کے لیے صیہونی حکومت کے حامیوں کی بھرپور کوشش کے باوجود آج فلسطین کا نام پہلے سے زیادہ درخشاں ہے۔
امام خامنہ ای
حاجیوں کے نام پیغام، 30 مئی 2025
ہمارے ذرائع ابلاغ دھیان رکھیں کہ عورت کے بارے میں مغرب اور سرمایہ داری کی غلط اور باطل سوچ کی ترویج کا ذریعہ نہ بن جائيں، ان کا آلۂ کار نہ بن جائیں۔ آپ اسلام کی ترویج کیجیے، اسلام کی رائے کو بیان کیجیے، اسلام کی رائے افتخار آمیز ہے۔
آزادی کے نام پر جنسی بے راہ روی کی روز افزوں ترویج، شاید مغربی سرمایہ داری کے کلچر اور منطق کا شاید سب سے بڑا گناہ یہ ہے کہ وہ یہ سارے برے کام کرتا ہے اور ان کا نام آزادی رکھتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ میں یہ دکھا دیا گيا کہ ایک مسلمان اور دیندار خاتون، ایک پردہ دار اور اسلامی پردے کی پابند خاتون تمام میدانوں میں دوسروں سے زیادہ پیشرفتہ انداز میں آگے بڑھ سکتی ہے۔
مرد کی آمدنی، مثال کے طور پر آفس کی ایک لگی بندھی آمدنی ہے، چیزیں مہنگی ہو جاتی ہیں لیکن گھر چلتا رہتا ہے۔ دوپہر کو کھانا تیار ہے، کون ہنرمند ہے جو گھر کو چلاتا ہے؟
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کے روز ملک کے مختلف علاقوں سے آئی ہوئي ہزاروں خواتین اور لڑکیوں سے ملاقات میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو ہر میدان میں سب سے عالی خصوصیات سے مزین ایک آسمانی انسان بتایا اور گھر اور معاشرے میں خواتین کی شان اور ان کے حقوق کے سلسلے میں اسلام کے نظریے کی تشریح کرتے ہوئے مختلف میدانوں میں بیویوں اور خواتین کے ساتھ مردوں کا رویہ کیسا ہونا چاہیے، اس پر روشنی ڈالی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 3 دسمبر 2025 کو ملک کی ہزاروں خواتین اور لڑکیوں کے اجتماع سے خطاب میں عورتوں کے حقوق، عورتوں کے سلسلے میں اسلامی و مغربی نقطہ نگاہ سمیت انتہائی کلیدی مسائل پر گفتگو کی۔ (1)
مسئلۂ فلسطین کو بھلانے کے لیے صیہونی حکومت کے حامیوں کی بھرپور کوشش کے باوجود آج فلسطین کا نام پہلے سے زیادہ درخشاں ہے۔
امام خامنہ ای
حاجیوں کے نام پیغام، 30 مئی 2025
انا للہ و انا الیہ راجعون
بے شک ہم سب خدا کی طرف سے ہیں اور اسی کی جانب لوٹنے والے ہیں۔ (سورۂ بقرہ، آيت 156)
امام جمیل الامین(1) جو کبھی مرد انصاف(2) کہلاتے تھے، آخرکار ایسے شخص میں تبدیل ہو گئے جس نے انصاف کے لیے اپنی جان دے دی۔ آزادی کی راہ کا یہ مجاہد، یہ روحانی اور سامراج مخالف لیڈر، 23 سال امریکی جیلوں میں قید رہنے کے بعد خدا کی طرف لوٹ گیا۔ وہ ایک جنگی قیدی تھے، اس جنگ کے قیدی جو امریکا نے سیاہ فام امریکی برادری کے خلاف چھیڑی تھی۔
موسم ٹھنڈا ہو جانے اور بارش شروع ہو جانے کے بعد غزہ کے بے گھر افراد کی صورتحال شدید بحرانی ہو گئی ہے اور اس کے باوجود ظالم صیہونی حکومت خیموں اور بنیادی ضروری کی اشیاء کو غزہ میں لائے جانے کی اجازت نہیں دے ہی ہے۔
بارہ روزہ جنگ میں ایرانی قوم نے امریکا کو بھی دھول چٹائی اور صیہونیوں کو بھی شکست دی، اس میں کوئی شک نہیں۔ انھوں نے شیطنت کی، مار کھائی اور خالی ہاتھ لوٹ گئے۔ یہ حقیقی معنی میں شکست ہے۔
امریکی تیل اور زیر زمین ذخائر کی خاطر دنیا میں کہیں بھی جنگ کی آگ بھڑکانے کو تیار ہیں اور جنگ کی یہ آگ لاطینی امریکا تک پہنچ گئی ہے۔
امام خامنہ ای
27 نومبر 2025
حزب اللہ کی طاقت، توانائي اور استحکام ان باتوں سے کہیں آگے ہے کہ ان شہادتوں سے اس پر کاری ضرب لگ جائے۔ اللہ کی مدد و نصرت سے اس جنگ میں حتمی فتح مزاحمتی محاذ اور حزب اللہ کے محاذ کی ہی ہوگي۔
امام خامنہ ای
25 ستمبر 2024
ایک نظریے کے مطابق صیہونی حکومت نے اس جنگ کے لیے بیس برس تک منصوبہ بندی اور تیاری کی تھی۔ بیس سال سے منصوبہ بندی اس لیے کہ ایران میں جنگ چھیڑی جائے، عوام کو بھڑکایا جائے کہ وہ اسلامی نظام کے خلاف محاذ آرا ہو جائیں مگر نتیجہ اس کے برعکس نکلا اور وہ پوری طرح ناکام ہو گئی۔
امام خامنہ ای
27 نومبر 2025
امریکی تو اپنے دوستوں سے بھی غداری کرتے ہیں یعنی جو لوگ ان کے دوست ہیں، ان سے بھی غداری کرتے ہیں۔ تیل اور زیر زمین ذخائر کی خاطر وہ دنیا میں کہیں بھی جنگ کی آگ بھڑکانے کو تیار ہیں۔
دنیا کے مختلف علاقوں میں امریکا کی مداخلت ان اسباب میں سے ایک ہے جو روز بروز امریکا کو دنیا میں مزید الگ تھلگ کر رہے ہیں، چاہے بعض ملکوں کے سربراہ اس کی خوشامد کریں لیکن یہ چیز اقوام کے درمیان امریکا کو روز بروز زیادہ نفرت انگیز بنا رہی ہے۔
غزہ کے المیے میں صیہونی حکومت بری طرح رسوا اور بدنام ہو گئی اور امریکا بھی اس بدنامی اور رسوائی میں اس غاصب اور ظالم حکومت کے ساتھ کھڑا ہوا وہ بھی رسوا ہو گیا اسے بھی شدید نقصان پہنچا۔
اس بارہ روزہ جنگ میں امریکا کو شدید نقصان ہوا، زبردست نقصان ہوا۔ امریکا کے مقابلے میں ایرانی قوم کا اتحاد مزید بڑھ گيا اور ایرانی قوم حقیقی معنی میں فریق مقابل کو ناکام کرنے میں کامیاب رہی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ہفتۂ بسیج (ہفتۂ رضاکار فورس) کے موقع پر ملک، علاقے اور عالمی حالات کے بارے میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے بسیج جیسے ادارے کو ہر ملک کے لیے مفید اور راہ کشا بتایا اور کہا ہے کہ ایران جیسے ملک کو، جو عالمی غنڈوں اور شر پسندوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہے، دوسرے سبھی ملکوں سے زیادہ بسیج کی ضرورت ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے 27 نومبر 2025 کو ٹیلی ویزن سے نشر ہونے والے اپنے خطاب میں ہفتہ بسیج (رضاکار فورس) اور ایران و مغربی ایشیا کے مسائل کے سلسلے میں کلیدی نکات بیان کیے۔
خطاب حسب ذیل ہے:
بارہ روزہ جنگ میں ایرانی قوم نے امریکا کو بھی دھول چٹائی اور صیہونیوں کو بھی شکست دی، اس میں کوئی شک نہیں۔ انھوں نے شیطنت کی، مار کھائی اور خالی ہاتھ لوٹ گئے۔ یہ حقیقی معنی میں شکست ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے جمعرات 27 نومبر 2025 کی رات ٹیلی ویژن پر ملک، علاقے اور عالمی حالات کے بارے میں ٹی وی پر قوم سے اہم خطاب کیا۔
یوم رضاکار فورس کی مناسبت سے بدھ 26 نومبر 2025 کی صبح حسینیۂ امام خمینی میں ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں پورے ملک سے آئے ہوئے ہزاروں بسیجیوں (رضاکار فورس کے اراکین) نے شرکت کی۔
یوم رضاکار فورس یا "روز بسیج" کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں بدھ 26 نومبر 2025 کی صبح ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں پورے ملک سے آئے ہوئے ہزاروں بسیجیوں (رضاکار فورس کے اراکین) نے شرکت کی۔
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں منگل کے روز اس سلسلے کی آخری مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں کئی ہزار عزاداروں نے شرکت کی۔
بنت رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں منگل 25 نومبر 2025 کو مختلف عوامی طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کی شرکت سے ایک مجلس منعقد ہوئی جو اس سلسلے کی پانچویں اور آخری مجلس تھی۔
مسئلۂ فلسطین کو بھلانے کے لیے صیہونی حکومت کے حامیوں کی بھرپور کوشش کے باوجود آج فلسطین کا نام پہلے سے زیادہ درخشاں ہے۔
امام خامنہ ای
حاجیوں کے نام پیغام، 30 مئی 2025
دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی شام کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں پیر 24 نومبر 2025 کی رات رہبر انقلاب اسلامی اور مختلف عوامی طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کی شرکت سے ایک مجلس منعقد ہوئی جو اس سلسلے کی چوتھی مجلس تھی۔
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی شام کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں ایک مجلس عزا پیر کی رات منعقد ہوئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی اور ہزاروں افراد نے شرکت کی۔